احمدیہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن سے خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۸۰ء
540
۱۰ نومبر ۱۹۸۰ سیدنا حضرت امام جماعت احمد یہ رحمہ اللہ تعالیٰ نے احمدی طالب علموں کی تنظیم
احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے پہلے ایک روزہ کنونشن سے خطاب فرمایا۔(خلاصہ)
بڑھیں ، بڑھیں ، بڑھیں آگے بڑھیں
بڑا
فرمایا:-
خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ احمدی طالب علم تحقیق اور علم کے میدان میں ساری دنیا سے آگے نکل جائیں۔احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا یہ پہلا کنونشن دس نومبر کو احاطہ مجلس انصاراللہ میں منعقد ہوا۔حضور انور رحمہ اللہ
تعالیٰ نے تشریف لا کر طالب علموں سے خطاب فرمایا: -
حضور ایدہ اللہ نے احمدی طالب علموں
کو علم کے میدان میں آگے سے آگے بڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے
فرمایا کہ ہوسکتا ہے کہ دنیا کے کسی حصہ میں آپ سے تعصب برتا جائے لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ خدا تعالیٰ آپ سے
تعصب کرے گا اگر زمین کا ایک حصہ آپ کو رد کرے گا تو دوسرا حصہ آپ کو ہاتھوں ہاتھ لے گا۔اس لئے بڑھیں،
ھیں ، بڑھیں آگے بڑھیں۔تحقیق کا میدان نہ ختم ہونے والا ہے
حضور نے فرمایا کہ تحقیق کا میدان نہ ختم ہونے والا ہے اور یہ سلسلانسل درنسل جاری رہتا ہے۔لیکن اس کے
لئے غذا کی بھی ضرورت ہے۔آپ نے فرمایا کہ سلسلہ میں سویا لیسی تھین Soya Lacithin ایسی چیز ہے جو
طالب علموں کے لئے خصوصا بہت مفید ہے۔اس چیز کا اتنا فائدہ ہے۔کہ اگر آپ کوئی اقتباس عام طور پر دس منٹ
میں یاد کرتے ہیں۔تو سو یا لیسی تھین کے استعمال سے یہ اقتباس چھ منٹ میں یاد ہوسکتا ہے حضور نے فرمایا کہ یہ
مہنگی چیز ہے اور ہمارے ملک میں غربت بہت ہے اور دولت کی تقسیم کا نظام بھی ناقص ہے۔اس لئے یہ چیز عام
استعمال میں نہیں آتی۔حضور نے فرمایا کہ اسلام کہتا ہے کہ جس کا جو حق ہے وہ اسے ملنا چاہئے اب اگر بچوں کو بچپن
میں نے کہ کا جو ملنا بچپن
کی عمر میں دودھ ملے اور گائے کا دودھ ملے تو اس سے ذہن تیز ہو جائے گا۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے سویا بین کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جس کا ذکر حضور کر رہے ہیں وہ yelloro۔Manchurian Variety اس میں ۲۴ فیصد تیل ہوتا ہے اس تیل میں لیسی تھین ہوتی ہے۔حضور نے
انگلستان کے ایک ذہین احمدی نوجوان ڈاکٹر کا ذکر فرمایا جو کہ وہاں پر تحقیق کر رہا ہے اور بتایا کہ اس نے لیسی تھین کا
541
فرموده ۱۹۸۰ء
د مشعل راه جلد دوم
دو
استعمال شروع کرنے کے بعد بتایا کہ اسے پہلے میں ایک ہفتے میں چھ صفحے اپنی تحقیق کے ٹائپ کیا کرتا تھا اور اس
میں کئی غلطیاں بھی ہوتی تھیں اس نے بتایا کہ لیسی تھین کے استعمال کے بعد سے دو ہفتوں میں پچاس صفحے لکھے
ہیں اور اس میں معمولی غلطی کے سوا کوئی غلطی نہیں تھی۔احمدی طالب علموں کو حضور کا خاص تحفہ
حضور رحمہ اللہ نے از راہ شفقت عنایت اعلان فرمایا کہ ہر یونیورسٹی اور بورڈ کے تین چوٹی کے احمدی طالب
علم منتخب کر کے ان کے کوائف مجھے بھیجے جائیں۔ایسے طالب علموں کی کل تعداد ۲۰ ہو اور یہ وہ طالب علم ہوں۔جنہوں نے اگلے سال امتحان دینا ہو۔حضور نے فرمایا کہ ایک سال کے لگ بھگ عرصے میں میری طرف سے ان
کی سویا لیسی تھین ۱۲۰۰ ملی گرام کا کورس کروایا جائے گا۔اور اس کے نتائج دیکھے جائیں گے۔حضور نے فرمایا کہ اللہ
فضل کرے تو عین ممکن ہے کہ سارے کے سارے اول آجائیں۔حضور نے فرمایا کہ میرا دل کرتا ہے کہ ہر بورڈ
یو نیورسٹی میں چوٹی کی پانچ پوزیشنیں احمدی طالب علموں کی ہوں۔حضور رحمہ اللہ نے اپنے خطاب میں احمدی
طالب علموں کو ایک اہم نکتے کی طرف متوجہ کرتے ہوئے بتایا کہ قرآن عظیم نے اس کا ئنات کے متعلق جو بنیادی
نکتہ ہمیں بتایا ہے وہ یہ ہے کہ یہ منتشر اشیاء کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ ایک منطقی مجموعہ ہے۔( کائنات کی ہر چیز کا دوسری
چیز سے تعلق ہے ) اور اس نے اس ساری بات کو ایک جملے ( ووضع المیز ان ) میں بیان کیا ہے۔حضور نے اس اصولی نکتے کی وضاحت کرتے ہوئے احمدی طالب علموں
کی متوجہ کیا کہ وہ اپنی تحقیق کا رخ
اس مرکزی نکتے کی طرف رکھیں۔الفضل ۲۷ / نومبر ۱۹۸۰ء)