سالانہ اجتماع اطفال الاحمدیہ

مشعل راہ۔ جلد دوم

د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۸۱ء
542
حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے سالانہ اجتماع مجلس اطفال الاحد یہ مرکز یہ
منعقدہ ۱۸ نومبر ۱۹۸۰ء میں جو خطاب فرمایا اس کا متن پیش خدمت ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-
زمانہ بڑی تیزی کے ساتھ بدل رہا ہے اور وہ لوگ جو د نیوی علوم میں بہت آگے نکل چکے ہیں، اسلام کی
طرف واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور تم سے جب تم بڑے ہو جاؤ گے وہ اسلام کے متعلق باتیں پوچھیں
گے۔اس لئے میں نے اپنے بچوں کے لئے ایک تعلیمی منصو بہ بنایا ہے۔جس کی بنیاد اس بات پر ہے کہ کوئی
احمدی بچہ دوسرے سے پیچھے نہ رہے گا بلکہ آگے بڑھے گا۔انشاء اللہ
تعلیمی منصوبه
اور ہزاروں ہزاروں ہزاروں ایم ایس سی۔ایم اے۔پی ایچ ڈی وغیرہ دوسرے علوم کے میدانوں میں
اول دوم سوم چهارم، پنجم صف اول میں آنے والے احمدی چاہئیں۔اس لئے جن کو تم میں سے اللہ تعالیٰ نے ذہن
دیئے ہیں اور آگے نکلنے کی طاقت عطا کی ہے۔انہیں ضرور آگے نکلنا چاہیئے اور اپنی زندگیوں کو برباد نہیں کرنا
چاہیئے۔اس کے لئے جو منصوبہ ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر وہ بچہ جو آگے بڑھ سکتا ہے لیکن اپنے خاندان کے
حالات کے نتیجہ میں وہ آگے نہیں بڑھ سکتا یا اپنے علاقہ کے حالات کے نتیجہ میں وہ آگے نہیں بڑھ سکتا اس کو
جماعت سنبھالے اور گی اور سہارا دے گی۔دعاؤں کے ساتھ بھی اور مالی وسائل کے ساتھ بھی۔اور اللہ تعالیٰ فضل
کرے گا اور کوئی بھی وہ بچہ جو آگے بڑھنے کی قابلیت رکھتا ہے اور عزم اور شوق رکھتا ہے وہ ایسا نہیں رہے گا جس کا
شوق پورا نہ ہو اور وہ آگے نہ بڑھ سکے۔اطفال یہ عہد کریں
تم جو چھوٹے اطفال یہاں ہو اس وقت عہد کرو کہ ہم نے کسی سے پیچھے نہیں رہنا علم میں۔اور جو نتیجے نکلیں
تمہارے پہلی کا۔دوسری کا ( پہلی والے تو تم یہاں نہیں ہو گے لیکن وہاں تک میرا پیغام پہنچا دینا )۔تیسری
جماعت کا۔چوتھی کا۔پانچویں کا۔چھٹی کا۔ساتویں کا۔آٹھویں مڈل کا۔وظائف کا امتحان بھی ہوتا ہے۔اس میں
جاؤ سارے وظائف لے لو اور نویں دسویں کا اور گیارہویں بارہویں، تیرہویں، چودھویں، پندرہویں، سولہویں اور
پھر پی ایچ ڈی وغیرہ۔ہر جگہ آگے بڑھتے چلے جاؤ اور تمہارے نام ہم نے لکھے ہیں اور پھر رجسٹروں پر چڑھ گئے

543
فرموده ۱۹۸۱ء
دد
د و مشعل راه جلد دوم
ہیں۔اگر نہیں چڑھے تو چڑھ جائیں گے۔پھر وہ کارڈز پر چڑھ جائیں گے۔پھر کمپیوٹر (Computer) انشاء الله
اللہ توفیق دے گا خرید لیں گے۔کمپیوٹر کے بھیجے کے اندر ان کو داخل کر دیا جائے گا۔دماغ میں کمپیوٹر کے۔اور
جماعت۔خدا کی یہ جماعت۔خدا کے فضل سے اللہ کے نام کو بلند کرنے کے لئے اور محمد ہی کی عظمت کو اس دنیا
میں قائم کرنے کے لئے اس عمر سے تمہارا جائزہ لیتی رہے گی۔اور جہاں کہیں تمہیں دیکھے گی کہ کوئی تمہیں تکلیف
ہوگئی ہے تو کمپیوٹر بتائے گا۔وہ ہر سال تمہاری تعلیم کا نتیجہ بتائے گا۔تو جماعت کوشش کرے گی ساری جماعت مل
کئے دعا اور تدبیر کے ساتھ کہ تمہیں گرنے نہ دے بلکہ سہارا دے کر آگے ہی آگے لے جائے۔جو دوست سمجھدار ہیں اور ابھی احمدی نہیں۔ان کے سامنے جب یہ چیز آتی ہے تو وہ کہتے ہیں۔پھر ہم کیوں
نہیں کرتے۔میں تو کہتا ہوں ”ہم بھی کریں“۔یعنی ان کی طرف سے کہتا ہوں۔کون کہتا ہے نہ کرو علم کی تحقیق
میں تو مقابلہ جو ہے وہ تازیانہ ہے۔کوڑا ہے۔جو طالب علم کو محقق کو لگتا ہے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ
میں اور جب تک کوئی مقابلے میں نہ ہوگا ایک دوسرے سے آگے بڑھنے اور مسابقت کی روح کیسے پیدا ہوگی۔اس واسطے ہم کہتے ہیں ساری دنیا آکے علم کے میدان میں احمدی بچوں اور نو جوانوں سے مقابلہ کرے۔اور ہم دعا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو سنے گا۔احمدی بچے اور نو جوان اور
محققین احمدی جو ہیں، دنیا کے ہر ملک کے ذہین تر بچوں سے آگے نکلیں گے۔انشاء اللہ
ابھی میرے اس سفر کے دوران ایک احمدی بچے نے انگلستان میں بارہ سال سے جو ایک ریکارڈ قائم تھا۔قانون کے میدان میں۔اس علم قانون کے میدان میں ایک کسی انگریز کا ریکارڈ یعنی اتنے نمبر لئے تھے کہ اس کے
بعد پچھلے بارہ سال میں کسی نے اس سے زیادہ نمبر نہیں لئے اور پھر اب بارہ سال کے بعد ایک احمدی نے وہ ریکارڈ
توڑ دیا اور اس سے آگے نکل گیا۔تو خدا آج تمہیں دینے کے لئے تیار ہے۔خدا کرے کہ تم اس سے لینے کے لئے
تیار ہو جاؤ اور خدا کرے کہ میری یہ دعا قبول ہو جائے۔آمین
(بحوالہ ماہنامہ تشحید الا ذبان ربوہ جنوری ۱۹۸۱ صفحه ۵ تا صفحه ۸)

10 von 10 heute frei