سالانہ تربیتی کلاس۔ اختتامی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

د و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۸۱ء
544
خدام الاحمد یہ مرکزیہ کے زیرا ہتمام ہونے والی تربیتی کلاس سے سید نا حضرت خلیفہ امسح الثالث
رحمہ اللہ تعالیٰ نے نے مئی ۱۹۸۱ ء بعد نماز عصر ایوان محمود میں جو اختتامی خطاب فرمایا اس کا مکمل متن
ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: -
مجھے افسوس ہے کہ جو چودہ دن آپ نے اس تربیتی کلاس کے لئے ربوہ میں گزارے ان ایام میں میں ربوہ
سے غیر حاضر رہا۔ایک وجہ تو یہ تھی کہ جو سفر ایک لمبا سفر قریباً چار ماہ کا میں نے تین براعظم میں اشاعت اسلام کے
لئے کیا واپسی پر اجتماعات آگئے ، پھر جلسہ آ گیا، پھر دوسرے ضروری کام۔تو اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میں باوجود کوشش
کے ایک دن بھی آرام کے لئے نہیں نکال سکا اور اس کا اثر میری قوت اور طاقت پر پڑنا تھا اور میں نے کمزوری
محسوس کی اور خصوصاً اس وجہ سے کی مجھے گردوں کی انفیکشن کی تکلیف ۲۵ مارچ ۸۰ء کو ہوئی اور تیرہ مہینے وقفے وقفے
کے بعد لیکن لمبا عرصہ دوائی کھانے میں گزارا۔اینٹی بائیوٹک اور سلفر ہمارے ڈاکٹر دیتے رہے۔تیرہ مہینے کے بعد
میرے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا کہ میری بیماری میرے جسم میں ضعف پیدا کر رہی ہے یا ڈاکٹروں کی دوائیں
مجھے کمزور کر رہی ہیں۔تو تیرہ مہینے کے بعد میں نے بغاوت کی ان ادویہ کے خلاف اور چھوڑ دیں ڈاکٹروں کی
ہدایت کے باوجود اور یہاں سے میں چلا گیا بظاہر آرام کرنے کے لئے مگر میرا آرام بھی اسی طرح کا ہوتا ہے کہ میں
جب اسلام آباد پہنچا تو میں نے جماعت سے کہا، تین دن میرے آرام کے ہیں میں کسی سے ملاقات وغیرہ نہیں
کروں گا۔اور وہ تین دن اس ڈاک کے دیکھنے میں لگ گئے جو بیماری کی وجہ سے Arear میں پڑی ہوئی تھی۔مجھے آرام مل گیا اس لئے کہ میرا دماغ جو یہ کوفت محسوس کر رہا تھا کہ کچھ ڈاک دیکھنی رہتی ہے وہ کوفت نہیں رہی
باقی۔بہر حال آب و ہوا بدلنے سے فائدہ ہوتا ہے اور دوا چھوڑنے اور جگہ چھوڑنے کے نتیجہ میں میں نے محسوس کیا
کہ میری صحت عود کر رہی ہے اور میری طاقت بڑھ رہی ہے اور مجھے نقصان نہیں پہنچا۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا۔اس
کے فضل نے مجھے کافی حد تک بغیر ان ادویہ کے صحت عطا کر دی۔میں کہتا ہوں بغیر ان ادویہ کے اس لئے کہ دوائی
تو انسان کو ضرور کھانی چاہیئے ورنہ ناشکری ہے کیونکہ ادویہ بھی اللہ تعالیٰ نے ہی پیدا کی ہیں۔یہ دن آپ کے یہاں گزرے میرے وہاں گزرے۔آج ایسا ہوا خدا کا کرنا کہ میں اچانک یہاں پہنچ گیا۔سارا دن گرمی کا سفر کرتے ہوئے اور وہیں سے میں نے اطلاع دی تھی کہ اگر میں پانچ بجے سے پہلے پہنچ جاؤں تو
شاید پانچ بجے آجاؤں گا یہاں۔اپنے چھوٹے بچوں ، بھائیوں سے ملاقات کروں گا کچھ تھوڑی سی تو ہو جائے گی
ملاقات۔الحمدللہ ثم الحمد للہ وہ ملاقات ہوگئی۔

545
فرموده ۱۹۸۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
دو
ہر
قسم کے سوال کریں
آپ نے مختلف موضوعات پر سبق سیکھے۔آپ کو پڑھایا گیا۔کچھ آپ نے تقریریں سنیں۔کچھ واللہ اعلم آپ
کو وقت ملنا چاہئے تھاملا یا نہیں، جس کی مرے ذہن میں اس وقت حاضر نہیں بات۔پروگرام تو آیا تھا میرے پاس
کہ آپ کو وقت ملنا چاہیئے سوالات کرنے کا (اس موقع حضور نے محترم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ مکرم
محمود احمد صاحب سے دریافت فرمایا کہ طلباء کو سوالات کا موقع دیا جاتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ موقع طلباء کو
دیا جاتا ہے۔ناقل ) سوالات کے لئے ایک بات ضروری ہے کہ یہ کہا جائے کہ ہر قسم کا سوال کرو۔بہت سے بچے
اور نو جوان شرماتے ہیں کہ پتہ نہیں غلط قسم کا سوال نہ ہو جائے۔ہر قسم کا سوال ہمیں فائدہ پہنچائے گا اور آپ کو بھی
فائدہ پہنچائے گا۔اس واسطے آئندہ یا درکھیں جو ادھر ادھر کی آپ نے اپنے متعلق ، جماعت احمدیہ کے متعلق ، اسلام
کے متعلق، ہمارے محبوب اللہ کے متعلق ، محمد اللہ کے متعلق باتیں سنی ہوں وہ بیان کر دیا کریں یہاں آئے۔سوال
کیا کریں کہ یہ لوگ اس طرح کہتے ہیں یا ہمارے دماغ میں یہ الجھن ہے اس کو دور کریں۔اسی سفر کے دوران ایک اچھے پڑھے لکھے مسلمان سے میری ملاقات ہوئی۔وہ باتوں باتوں میں کہنے لگے
کہ یہ کیا کہ ایک شخص کو آپ نے کہدیا کہ وہ نوع انسانی میں سب سے بڑا ہے یعنی محمد۔تو ایسے مسلمان بھی
ہیں۔تو مجھے غصہ نہیں آیا رحم آیا۔انہوں نے یہ فقرہ کہا اس وقت تھا جب مغرب کی نماز کا وقت ہو گیا تھا اور ہمیں
آپس میں باتیں کرتے ہوئے قریباً چالیس منٹ گزر چکے تھے۔میں نے کہا میں بڑا خوش ہوں کہ آپ نے مجھ
سے یہ سوال کیا۔اس لئے بھی خوش ہوں کہ میں تو جود ہر یہ اور عیسائی ہیں ان کو بھی یہ سمجھا دیتا ہوں، دیتا رہا ہوں
اپنے دوروں میں کہ واقعہ میں وہ محمد و نوع انسانی میں سب سے بڑے انسان ہیں۔تم تو ایک مسلمان کے بچے
ہو۔تمہیں آسانی سے سمجھا دوں گا۔لیکن اس وقت میرے پاس وقت نہیں۔ایک دفعہ پھر ملیں گے۔ایک غیر مسلم کا کتاب لکھنا جس میں آنحضرت مہ کو پہلے نمبر پر لکھا
تو اس قسم کی باتیں مسلمان کہلانے والے بھی کرتے ہیں۔آپ کے دماغ میں یہ چیزیں نہیں رہنی چاہئیں۔یہ عجیب بات ہے
کہ جو غیر مسلم دماغ ہے آج کی دنیا میں ان میں سے بہت سے ذمین دماغ اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔ایک شخص نے نوع انسانی کے یہ جو ابتک گزر چکے ہیں اس نے تو یہی بنانا تھا ایک سوسب سے بڑے آدمی کے اوپر
ایک کتاب
لکھی ہے موٹی سی اور نمبر ایک محمد ﷺ۔اور پھر وہ لمبا سا مضمون ہے۔لکھنے والا عیسائی ہے اور اس نے لکھا
ہے کہ میں نے بڑا غور کیا اور وہ تمام باتیں جو ایک بڑے انسان میں پائی جانی چاہیئیں اور وہ اس نے بیان کی ہیں
(لمبا مضمون ہے ) وہ میں نے سب سے زیادہ ان صفات کا مالک محمد ﷺ کو پایا ہے ، اس کے اوپر عیسائیوں نے
بڑے اعتراض بھی کئے ہیں۔یہ تم نے کیا کر دیا مسیح کو رکھنا تھا نمبر ایک۔اس نے کہا، میں نے جس کو نمبر ایک دیکھا

د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۸۱ء
546
اسے نمبر ایک کہد یا۔میری نظر نے مسیح علیہ السلام کو نمبر ایک نہیں دیکھا۔میں نے مسیح علیہ السلام کو نمبر ایک نہیں کہا۔میں نے محمد ﷺ کو انسانیت میں نمبر ایک پایا اور دیکھا۔میں نے انہیں نمبر ایک کہ دیا۔اور بہت ساری ایسی مثالیں
ملتی ہیں۔اس وقت میں لمبی بات نہیں کرنا چاہتا اپنی کمزوری کی وجہ سے سفر کی کوفت کی وجہ سے بھی اور آپ کو بھی ہم
نے جھنجھوڑا ہوگا۔اگر میں یہاں ہوتا تو ضرور جھنجھوڑتا چودہ دن اچھی طرح۔اس وقت تو آپ کے نئے ایڈیشنز
(Additions) از دیاد علم کا وقت نہیں۔جو آپ نے حاصل کیا ہے اس کی جگالی کرنے کا۔جس طرح جانور بعض
کھا لیتے ہیں نا بڑے معدے میں رکھ لیتے ہیں پھر آہستہ آہستہ چباتے ہیں۔ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ سوچیں گے
اور چبائیں گے اور اپنی پرسنیلٹی (Personality) کا ، اپنے وجود کا ، اپنے ذہن کا ، ان اچھی اسلامی باتوں کو حصہ
بنائیں گے جو آپ نے یہاں ایک، دو، دس، پچاس، سومختلف دماغ مختلف تعداد میں پوائنٹس (Points) اٹھاتے
ہیں اسلام کے متعلق۔ان سب کو آپ اپنے ذہن کا اور اپنے وجود کا حصہ بنائیں گے۔قرآن کریم تمام علوم کا منبع ہے
میں ایک بنیادی چیز آپ کو کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ جو قرآن عظیم محمد نے بنی نوع انسان کے لئے لے
کر آئے تمام علوم کا، خواہ وہ بظاہر دنیوی علوم کہلاتے ہوں یا دینی کہلاتے ہوں ، تمام علوم کامنبع اور سر چشمہ قرآن
کریم ہے۔بڑی عظیم کتاب ہے۔تو اس کو پیار سے اور توجہ سے پڑھنے کی عادت ڈالیں۔حضرت مسیح موعود علیہ
السلام نے اس حقیقت کو ایک بڑے پیارے اپنے منظوم کلام میں ایک مصرعے میں یوں بیان کیا۔جو ضروری تھا وہ سب اس میں مہیا نکلا
بڑا عجیب اعلان ہے۔صداقت ہے یہ اور یہ سلوگن (Slogan) نہیں ہے۔سلوگن جو ہے وہ تو رشیا کا یہ کہنا
، رشین کمیونزم کا کہ To each according to his needs یہ سلوگن ہے اس لئے کہ بڑی آسان
مقبولیت کے حصول کا ایک انہوں نے ذریعہ بنایا ہے اور اس حد تک غفلت برتی اپنے سلوگن سے کہ Needs
لفظ استعمال کیا اور کسی ان کے بڑے نے Needs کی تعریف اپنی کتاب میں نہیں لکھی اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جو
اپنے بنائے انہوں نے غلط فہمی کے نتیجے میں ہم سمجھتے ہیں وہ بن گئے۔مثلاً چیکوسلواکیہ کمیونسٹ ہو گیا۔ان اپنوں کی
بھی ضرورت پوری کرنے کی بجائے اپنی فوجیں لیکر ان پر حملہ آور ہو گئے یعنی کمیونسٹ رشیا، چیکوسلواکین ، رشین
کمیونٹی ، رشین نیشن، جو تھی اس کے اوپر حملہ آور ہو گیا۔اور توپوں سے گولے بھی گرے۔ہوائی جہازوں سے
ہزاورں بم بھی گرائے گئے۔لاکھوں گولیاں رائفلوں سے چلیں ان کے خلاف۔ایک کمیونسٹ ملک ایک کمیونسٹ
ملک کے خلاف یہ سب کچھ کر رہا ہے اور سلوگن (Slogan) یہ تھا کہ چیکوسلواکیہ کی ضرورت ہوگی وہ اسے دی
جائیگی۔تو آدمی سوچتا ہے، یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ کیا اس وقت جب کمیونسٹ رشیا، کمیونسٹ چیکوسلواکیہ

547
فرموده ۱۹۸۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
سے یہ سلوک کر رہا تھا واقعہ میں کمیونسٹ چیکوسلواکیہ کو ان گولیوں کی ان Bombs کی ، ان توپ کے گولوں کی
ضرورت تھی جس کا اعلان کیا گیا تھا۔تو ہماری عقل کہے گی، آپ کی عقل کہے گی۔ہر سوچنے والے کی عقل کہے گی
نہیں۔اس کی ضرورت نہیں تھی ان کو۔اسلام کا نور اور قوت
تو میں کہتا ہوں یہ سلوگن نہیں ہے کہ قرآن کریم سے ہر چیز جو ہے وہ نکلتی ہے۔میں باہر جاتا ہوں۔بڑے
ان کے دنیوی جو چوٹی کے دماغ ہیں ان سے میری ملاقات ہوتی ہے ہمیشہ ہی ہوتی ہے۔گزشتہ برس تو خاص طور
پر میں نے تاکید کی تھی کہ مجھ سے تقریریں نہیں کرواؤ گے تم بلکہ اپنے اپنے ملک کے جو چوٹی کے دماغ ہیں ان سے
میری ملاقات کرواؤ تا کہ میں ان کو بتاؤں کہ اسلام کس قدر عظیم مذہب ہے۔کتنا نور اس میں پایا جاتا ہے۔کتنا
حسن اس کے اندر ہے کتنی قوت احسان اس میں ہے۔بلا امتیاز عقیدہ ہر ایک کی خدمت میں لگا ہوا ہے یہاں تک
کہ جو اللہ تعالیٰ کے شریک بنانے والے ہیں ان کو تنبیہہ بھی کرتا ہے اور یہ اعلان بھی کرتا ہے ولا تسبوا الذين
يدعون من دون الله (الانعام : ۱۰۹) بتوں کو برا بھلا نہیں کہنا، گالی نہیں دینی بت کو۔تو یہ عظمت ہے قرآن عظیم کی۔تو اس سے تو آپ ہر روز برکت لے سکتے ہیں۔برکت سلوگن والی نہیں۔ایسی برکت جو آپ کی زندگی میں اور وجود میں نور اور حسن اور قوت احسان اور ایثار اور بے لوث خدمت کا جذبہ
پیدا کرنے والی ہو۔تو اس بنیادی چیز کو یادرکھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان تمام برکات کا وارث بنائے جو ایک مسلمان بنا کرتا ہے خدا تعالیٰ کی رحمت سے اور وہ
تمام بشارات جو قرآن کریم نے ایک مسلمان کو دی ہیں وہ اس کے حامل ہوں آپ۔ہمارے جو بزرگ مسلمان بادشاہ تھے ان
کا یہ قاعدہ تھا ( ہمارے مغل بادشاہ بھی گزرے ہیں۔بابر ہے ، کہ
ہے ، ہمایوں وغیرھم ہیں ان کا قاعدہ تھا کہ یہ بڑے جرنیل کو بلا کے کہتے تھے کہ میں نے تجھے دس ہزاری کا عہدہ
اور مقام دیا۔جس کا مطلب تھا کہ تو دس ہزار سپاہیوں پر مشتمل فوج رکھ سکتا ہے۔یہ دس ہزاری کے عہدے کا یہ
مطلب تھا۔کسی کو سات ہزاری کا کسی کو پانچ ہزاری کا کسی کو تین ہزاری کا ، اسی طرح وہ عہدے دیتے تھے۔لیکن
جس کو دس ہزاری کا عہدہ دیتے تھے اسے اتنی جائیداد بھی دیتے تھے کہ جس سے وہ دس ہزار فوج کو پال سکے۔تو وہ
اس کے ساتھ یہ لازم و ملزوم سمجھتا ہے۔عقل بھی یہی کہتی ہے ورنہ تو یہ ایک گڑیا اور گڈے کا کھیل بن جائیگا نا۔دس
ہزار گڈے بھی نہیں رکھ سکتا بغیر اس جائیداد کے کوئی شخص۔اس کے اوپر بھی بڑا خرچ ہو جائے دس ہزار گڈوں پر۔اس نے تو دس ہزار انسانوں کو پال کے، ان کی صحت کو قائم رکھ کے، ان کی قوت برداشت کو بڑھا کر ، ان کی صبر کی
طاقت میں ازدیاد پیدا کر کے، ان کو ان کی اتنی مشق کروا کے کہ دنیا میں کوئی ویسا سپاہی نہ ہو اس قسم کا وہ سپاہی
چاہتے تھے۔اس کے لئے جس چیز کی ضرورت تھی وہ جائیداد میں دے دیتے تھے۔جائیداد کا میں نے سوچا ساری

فرموده ۱۹۸۱ء
548
د و مشعل را
نعل راه جلد دوم
جائیدادسپاہی پر خرچ کرتے تو پھر تو کوئی دلچسپی ان کے لئے نہ ہوتی تو ۱۰/ ۷ اس جائیداد کا وہ دس ہزار سپاہی پر خرچ
کرتے تھے اور Fully Equipped اور Maintained وہ فوج اور ۱۰/ ۳ وہ اپنی ذات پہ خرچ کرتے
تھے۔ان کا اپنا بھی ایک رعب ہونا چاہیئے تھا اتنے بڑے جرنیل کا۔تو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں کہا۔ہو سـمـكـم المسلمين (الج : ۷۹) اس نے تمہارا نام مسلمان
تو ایک مسلمان بڑا ہی نادان اور ناسمجھ ہوگا اگر وہ یہ سمجھے کہ ایک بادشاہ تو جب دس ہزاری کا عہدہ دیتا تھا تو
دس ہزار کی پرورش کے لئے جائیداد بھی دیتا تھا اور خدا جب مسلمان کا مقام کسی کو عطا کرے اپنی رحمت سے تو وہ
قوتیں اسے عطا نہ کرے جو ایک مسلمان کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے چاہیں۔جن کی اسے حاجت ہے
اور وہ بشارتیں نہ دے جو اس ایثار اور قربانی کے بعد اللہ تعالیٰ اپنے پیار کو ظاہر کرنے کے لئے دیتا ہے اور جن کا ذکر
قرآن کریم میں ہے۔قرآن کریم کی عظمت اس سے بھی ثابت ہوتی ہے کہ محض یہ نہیں کہا کہ
المسلمین خدا تمہیں مسلمان کہتا ہے اور بناتا ہے۔کسی انسان کا کام ہی نہیں کہ کسی کو مسلمان یا غیر مسلم بنائے یہ
اعلان کیا گیا ہے اس آیت میں ھو سمکم المسلمن اور ساتھ یہ کہا کہ یہ جو قرآن ہم دے رہے ہیں بنیادی طور
پر دو چیزیں اس کے اندر پائی جاتی ہیں:۔هدی۔ایک تو جو میری نگاہ میں مسلمان ہوں گے میری رحمت کے نتیجے میں فضل کے نتیجہ میں ان کی ہدایت
کے سارے سامان اس قرآن کریم میں پائے جاتے ہیں۔و بشرى للمسلمين۔اور یہ قرآن ان مسلمانوں کے لئے بشارتوں سے بھرا ہوا ہے جو میری نگاہ میں
مسلمان ہیں اور جن کو میں مسلمان کہتا ہوں۔وہ مضمون میرے ذہن میں آیا ہے۔میں جمع کر رہا ہوں۔اپنے خیالات کو اور حوالوں کو قرآن کریم کی
آیات سے ہی۔میرا خیال ہے پچاس ہو، ڈیڑھ سو پتہ نہیں کتنی وہ بشارتیں ملیں گی۔مثلاً قرآن کریم کہتا ہے کہ جو
خدا کی نگاہ میں مسلمان ہوگا فرشتوں کا اس پر نزول ہوگا۔کوئی انسان کسی کو مسلمان کا لقب دے کے تو فرشتوں کو حکم
دے سکتا ہے کہ اس کے اوپر نازل ہوا کرو۔دے ہی نہیں سکتا یعنی کسی انسان کا کام ہی نہیں دوسرے کو مسلمان
بنانا۔مسلمان خدا تعالیٰ کی نگاہ میں یا مثلاً انتم الاعلون ان کنتم مومنین (آل عمران (۱۴۰) ہر شعبہ زندگی
میں بالا دستی اے مسلمانو تمہاری رہے گی۔ایک شرط ہے ایمان کے تقاضے پورے کرتے چلے جاؤ۔وہی مسلمان
حقیقی مسلمان کے لئے بشارت اتنی زبر دست ہے کوئی حد نہیں۔غلبہ۔غلبہ آرٹ کے میدن میں بھی۔غلبہ علم کے
میدان میں بھی ، غلبہ اخلاق کے میدان میں بھی ، غلبہ خدمت کے میدان میں بھی۔ہر شعبہ زندگی میں بالا دستی
مسلمان کو ملے گی۔حقیقی مسلمان کو۔جس کو نہیں ملتی اس کو اپنی فکر کرنی چاہیئے کہ خدا تعالیٰ جھوٹ تو نہیں بولتا۔خدا
تعالی بد عہدی تو نہیں کرتا۔خدا تعالیٰ بے وفائی تو نہیں کرتا۔جو وہ کرتا ہے اس کے لئے کوئی مشکل نہیں۔میرے اور

549
فرموده ۱۹۸۱ء
دومشعل راه جلد دوم
تیرے لئے تو مشکل ہے وعدہ کر کے بعض دفعہ نباہنا مشکل بن جاتا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے تو محسن کرنا ہے
اور اس کا کام ہو جانا ہے۔اس کو کوئی زور نہیں لگانا پڑتا۔اس کو کوئی تھکا دینے والی محنت نہیں کرنی پڑتی۔اللہ تعالیٰ نے اس میں یہ بھی فرما دیا ہے کہ اپنے اسلام کے لئے کسی کے سرٹیفیکیٹ کی تلاش میں نہ رہنا۔اس
نے کہا ہے کہ میرے لئے سلمان بنو۔اور میری بشارتیں حاصل کرو اور وہ ایک دو نہیں بیسیوں ہیں۔شاید سو سے بھی
اوپر ہیں۔قرآن کریم ہماری ساری ضرورتیں پوری کرتا ہے۔اس میں ہر علم ہے فزکس، کیمسٹری، تاریخ، جغرافیہ علم
نجوم ، درختوں کا ، جانوروں کا، ہر قسم کا علم اس میں ہے۔قرآن کریم کو غور سے پڑھو۔اللہ ہم کو اس حقیقت کے سمجھنے کی توفیق دے ہم خدا کی نگاہ میں مسلمان ٹھہر نے والے ہوں۔وہ ہمیں حقیقی
مسلمان کا مقام دے کر ان بشارتوں کا وارث بنائے اور ان ساری بشارتوں کو ہمارے حق میں پورا کر دے۔اس کے بعد حضور نے دعا کروائی۔یه خطاب روز نامه الفضل ۱۲ ، ۱۳ مئی ۱۹۸۱ ء کے شماروں میں شائع ہوا)

آج 10 میں سے 10 باقی