خطبہ جمعہ

مشعل راہ۔ جلد دوم

د و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۸۱ء
حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے ۱۸ ستمبر ۱۹۸۱ءکو بیت اقصیٰ ربوہ میں جو خطبہ جمعہ
ارشاد فر مایا اس کا متن پیش خدمت ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
552
اکتوبر کے آخر میں خدام الاحمدیہ اطفال الاحمدیہ لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ اور انصار اللہ کے اجتماع
ہوں گے۔ہے۔آج میں ان اجتماعات کی تیاری اور اہمیت کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ولوارادوا الخروج لاعدو اله عدة (التوبة آيت : ۴۷)
قرآن کریم کی یہ بھی ایک عظمت ہے کہ وہ ایک واقعہ کی اصلاح جب کرتا ہے تو چونکہ یہ ابدی صداقتوں پر
مشتمل ہے اُس کا بیان اس طرح کرتا ہے کہ واقعہ کیطرف اشارہ بھی ہو جائے اور ایک بنیادی اصول اور حقیقت
بھی بیان کر دی جائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کمزوروں کے متعلق اور منافقوں کے متعلق جو جہاد میں نہیں نکلے اور بعد میں
عذر کرنے شروع کئے کہ یہ وجہ تھی اور یہ وجہ تھی ہمارے گھر ننگے تھے ڈکیتی کا خطرہ تھا وغیرہ وغیرہ۔اس لئے ہم نہیں
جاسکے ورنہ دل میں بڑی تڑپ تھی بڑی خواہش تھی ہمارے سینوں میں بھی مومنوں کے دل دھڑک رہے ہیں
وغیرہ۔اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ تم جھوٹ بولتے ہو تمہارا ارادہ تمہاری نیت کبھی بھی جہاد میں شامل ہونے کی نہیں
ہوئی۔اور دلیل یہاں یہ دی ہے کہ اگر ان کا ارادہ ہوتا تو اس کے لئے تیاری بھی ہوتی۔جس شخص نے اُس زمانہ
کے حالات کے مطابق نہ کبھی تلوار رکھی نہ نیزہ نہ تیر کمان نه زرہ نہ خود نہ نیزے کا فن سیکھا نہ تلوار چلانے کی مشق کی
نہ تیر کمان ہاتھ میں پکڑا وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ عارضی ضرورتوں کی وجہ سے میں اس جہاد سے محروم ہو رہا ہوں ورنہ دل
میں تڑپ تو بہت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے دل میں اگر تڑپ ہوتی اگر تمہارا ارادہ اور نیت خدا تعالیٰ کے فضلوں کو
حاصل کرنے کی ہوئی تو اس کے لئے تمہیں تیاری کرنی پڑتی۔جو مسئلہ زیر بحث ہے یہاں یعنی جہاد بالسیف اُس کے لئے تیاری دو طرح کی ہے۔ایک جہاد کے لئے اسلحہ
وغیرہ کی تیاری۔اُس وقت رضا کا رفوج تھی اپنے ساتھ کھانے کا سامان لے کے جاتے تھے اس کی تیاری اور
دوسرے مشق ہے تھوڑا کھا کے بھوکا رہ کے مشقت برداشت کرنے کی تیاری تلوار اس طرح چلانے کی تیاری کہ
جب کسری کے ساتھ مقابلہ ہوا بعد میں تو کچھ عرصہ حضرت خالد بن ولید بھی اس محاذ پر سپہ سالار کے طور پر لڑ رہے

553
فرموده ۱۹۸۱ء
دد
دو مشعل راه جلد دوم
تھے۔چار پانچ لڑائیاں انہوں نے وہاں لڑیں۔پھر وہ قیصر کے مقابلہ پر چلے گئے۔مسلمان فوج
چار ہزار گھوڑ سوار اور چودہ ہزار پیادہ تھی اور ان کے مقابلہ میں ہمیشہ قریباً چار گنا زیادہ فوج کسری کی ہوتی تھی۔ایک دن کی لڑائی اگر آٹھ گھنٹے کی مجھی جائے تو ہر دو گھنٹے کے بعد کسری کی فوجوں کا کمانڈر اگلی لڑنے والی صفوں کو
پیچھے ہٹا لیتا تھا اور تازہ دم فوج آگے بھیج کے ان کی صفیں بنالیتا تھا۔طریقہ یہ ہوتا تھا کہ درمیان لڑنے والوں کے
درمیان سے وہ آگے بڑھتے تھے اور محاذ کو سنبھال لیتے تھے اور لڑنے والے پیچھے ہٹ جاتے تھے۔اور مسلمان فوج
کا ہر سپاہی آٹھ گھنٹے لڑتا تھا۔کسری کا سپاہی ہر دو گھنٹے کے بعد تازہ دم آگے آتا تھا۔لیکن باوجود اس کے کہ کسری
کے تازہ دم فوجیوں
کا وہ مقابلہ کر رہے ہوتے تھے آٹھ گھنٹے ( اپنی زندگی کی حفاظت کی تو انہیں پرواہ نہیں تھی لیکن )
خدا کے نام پر محمد ﷺ کی جان نثاری کا یہ مقابلہ تھا کہ آٹھ گھنٹے لڑتے چلے جاتے تھے۔کسی کے دل میں یہ خواہش ہو
کہ وہ ان حالات میں آٹھ گھنٹے دشمن کا مقابلہ کرئے اُس دشمن کا کہ ہر دو گھنٹے بعد تازہ دم فوج اس کے سامنے
آ رہی ہے وہ اس وقت تک ایسا نہیں کر سکتا جب تک تیاری نہ کی ہو اس کے لئے یعنی آٹھ گھنٹے لگا تار تلوار چلانے
کی مشق نہ کی ہو اور آٹھ گھنٹے تلوار چلانے کے بعد وہ تھکاوٹ محسوس نہ کرے مزید ٹرائی کے لئے تیار ہو۔صلى الله
اگر نیت ہو تو تیاری کی جاتی ہے
تو ایک تیاری تو اسلحہ خریدنے کی ہے۔دوسری تیاری اُس اسلحہ کے استعمال کی ہے۔مسلمان کے لئے تیاری
یک ایسے استعمال کی تھی کہ اپنے سے کہیں زیادہ تعداد میں دشمن اور ہر دو گھنٹے بعد تازہ دم فوج کا مقابلہ کبھی پانچ
گنا زیادہ ان کی فوج انہی اٹھارہ ہزار کے مقابلہ میں۔جس کا مطلب یہ تھا کہ قریباً ڈیڑھ گھنٹے کے بعد تازہ دم فوج
سامنے آ گئی۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم کہتے ہو کہ تڑپ بڑی تھی ہم بھی پکے مومن ہیں مگر مجبوریاں ایسی آگئیں کوئی بچہ
بیمار ہو گیا۔بہانہ جوطبیعت۔گھر خطرے میں پڑ گیا، یہ ہو گیا وہ ہو گیا ورنہ پیچھے رہ نہ جاتے۔خدا کہتا ہے تم جھوٹ
بولتے ہو۔اور دلیل یہ کہ اگر تمہیں خواہش ہوتی جہاد پر نکلنے کی تو اس کے لئے ہر ممکن تیاری کی ہوتی۔نہ تم نے اسلحہ
پر مال خرچ کیا، نہ تم نے اسلحہ چلانے کی مشق کی ضرورت کے مطابق مشق مشق اتنی کہ مثلاً میں نے تیراندازی کا
نام لیا ابھی ایک بار جب خالد بن ولید ہی قیصر کی فوجوں کے خلاف لڑرہے تھے تو دمشق کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔قیصر کی
فوج کا جو کمانڈر تھا اس نے جہالت سے مسلمان پر رعب ڈالنے کے لئے یہ نہ سمجھتے ہوئے کہ مسلمان پر رعب نہیں
ڈالا جاسکتا کیونکہ وہ تو صرف خدا سے ڈرتا ہے یہ منصوبہ بنایا کہ نوجوان لڑکیوں اور راہبوں، پادریوں کو فوجی لباس
پہنا کے اور ہاتھ میں نیزے دے کر اور تلواریں لٹکا کے فصیل کے اوپر کھڑا کر دیا۔کئی ہزار مردوزن کو۔خالد بن
ولید کی دور بین آنکھ مومنانہ فراست رکھنے والی۔انہوں نے کہا اچھا میرے ساتھ مذاق کر رہے ہو تم۔آپ نے
اپنی پیادہ فوج کو پیچھے کیا اور تیر اندازوں کو آگے بلایا۔اور تیراندازوں کو یہ حکم دیا کہ تم یہ جو سامنے تمہارے کھڑے

فرموده ۱۹۸۱ء
554
و د مشعل راه جلد دوم
ہیں ہم پر رعب ڈالنے کے لئے ان میں سے ایک ہزار کی آنکھ نکال دو تیر سے۔اور گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے میں ان
تیراندازوں نے ایک ہزار کی آنکھ میں نشانہ ٹھیک بٹھایا اور آنکھ نکال دی۔اس کے مقابلہ میں مشہور ہے کہ ایک
بادشادہ بیوقوف تھا وہ سمجھتا تھا میں بڑا بہادر ما ہر فن ہوں، جنگ جو ہوں تو مشق کر رہا تھا اور کوئی نشانہ بھی اس کا
بگو آ ئی (Bulls eye) پر نشانہ پر نہ بیٹھا تھا۔کوئی دس گزا دھر پڑتا تھا کوئی دس گز ادھر پڑتا تھا۔کوئی راہی گذر رہا
تھا اس نے سوچا بادشاہ سے مذاق کر رہے ہیں سارے۔جہاں وہ نشانہ ماررہا تھا وہ وہاں کھڑا ہو گیا جا کے۔تو
حواری خوشامد خورے کہنے لگے نہ نہ پرے ہٹ پرے ہٹ مرنا چاہتا ہے؟ بادشادہ سلامت تیراندازی کر رہے
ہیں۔اس نے کہا کہ صرف یہ جگہ محفوظ ہے جہاں تیر نہیں لگ رہا۔باقی دائیں بھی لگ رہا ہے بائیں بھی لگ رہا ہے
او پر بھی نکل رہا ہے ورے بھی پڑ رہا ہے اس جگہ پر نہیں آرہا۔ایک وہ تیرانداز تھا اور ایک یہ تیرانداز کہ ایک ہزار انسان کی آنکھ میں نشانہ مارا ٹھیک اور وہ جو سپہ سالار نے
رعب ڈالنا چاہا تھا مسلمان پر وہ نا کام ہو گیا۔وہ سب بھاگے اُس طرف سے جہاں ان پر تیر پڑ رہے تھے اور شہر
کے دوسری طرف جا کے اور دروازہ کھول کے باہر نکل گئے اور سارے شہر میں شور مچا دیا کہ مسلمانوں نے ہمارے
انکھیں نکال دی ہیں۔خدا کہتا ہے:-
لوارادوا الخروج لاعدوله عدة
اور اس زمانہ کا مسلمان یہ سمجھتا ہے کہ تیاری کا یہ مطلب ہے کہ اگر یہ حکم ہو کہ ایک ہزار آنکھ نکال وہ ایک ہزار
آنکھ نکال دی جائے گی۔یہ ہے تیاری!
تیاری کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہر دو گھنٹے بعد تازہ دم فوج سامنے آ جائے تو آٹھ گھنٹے ایک مسلمان لڑتا رہے گا
کامیابی کے ساتھ لڑے گا اور فاتح ہوگا۔ہر روز ہر دو گھنٹے بعد تازہ دم فوج سے لڑنے کے بعد شام جو نتیجہ نکلتا تھا وہ
کسری کی اسی نوے ہزار فوج کی شکست اور ان اٹھارہ ہزار مسلمان۔دُعا گو اللہ تعالیٰ پر توکل رکھنے والے توحید
خالص پر قائم ہونے والے مسلمان
کی فتح۔یہ نتیجہ نکلتا تھا۔تیاری اس کا نام ہے قرآن کریم کے نزدیک جو مسلمان نے سمجھا۔تاریخ میں آتا ہے کہ اتنی تیاری کرواتے
تھے اپنے بچوں کو کہ بارہ سال کا بچہ آٹھ سال کے بھائی کے سر پر سیب رکھ کے تیر سے
اڑا دیتا تھا۔اگر دو تین انچ
بھی نشانہ سے نیچے پڑے تو ماتھے پر لگ جائے اور مر جائے بھائی۔لیکن اس
کو پتہ تھا کہ میرا تیر سوائے سیب کے کسی
اور چیز کو نہیں لگ سکتا اور یہ مشق اور مہارت تھی۔یہ ان کی کھیل تھی۔زمانہ بدل گیا ہے اس واسطے میں اپنے خدام اور انصار اور اطفال اور ناصرات سے کہتا ہوں کہ آج کی
جنگ جن ہتھیاروں سے لڑنی ہے ان ہتھیاروں کی مشق، مہارت اور آپ کا ہنر اور پریکٹس کمال کو پہنچی ہوئی ہو۔شکل بدلی ہوئی ہوگی۔اُس زمانے میں دفاع کے لئے اور دشمن کے منصوبہ کو نا کام بنانے کے لئے مادی اسلحہ کی بھی

555
فرموده ۱۹۸۱ء
دو مشعل راه جلد دوم
دد
ضرورت تھی۔غیر مادی ہتھیاروں (بصائر وغیرہ) کے استعمال میں بھی ان کو مہارت حاصل تھی۔مگر ہمارے ہتھیار
صرف وہ بصائر ہیں جن کا ذکر قرآن کریم نے کیا ہے۔بصائر سے مراد دلائل ہیں۔بصیرت کی جمع بصائر ہے ایک تو
ہے نا آنکھ کی نظر۔ایک ہے روحانی نظر جس کے متعلق قرآن کریم نے کہا ہے کہ
ولكن تعمى القلوب التي في الصدور
صلى الله
آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں روحانی طور پر وہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں میں دھڑک رہے ہوتے ہیں۔ایک تو ہماری جنگ بصائر کے ساتھ ہے اور بصائر کہتے ہیں وہ دلیل جو فکری اور عقلی طور پر برتری رکھنے والی اور
مخالفین کو مغلوب کرنے والی ہو ہمارے ہتھیار (نمبر دو) نشان ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت کا اظہار جو خدا
تعالیٰ اپنے بندوں کو اس لئے اور اس وقت عطا کرتا ہے جب وہ محمد ﷺ کی جنگ لڑ رہے ہوں۔اس کے لئے
دعاؤں کی ضرورت ہے۔دعاؤں کے ساتھ اسے جذب کیا جاسکتا ہے۔اس کے لئے بصائر سیکھنے دعائیں کرنے
کے جو مواقع ہیں اُن سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اس واسطے جو آنے والے ہیں انکو آج
ہی سے دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ جس مقصد کے لئے ہمیں بلایا جارہا ہے انہیں پورا کرنے کے سامان
کر لے۔ہمیں بلایا جا رہا ہے باتیں دین کی سننے کے لئے کچھ باتیں کہلوانے کے لئے ہم تقریریں کرتے ہیں
یہاں آ کے خدا کرے اس میں بصائر ہوں، آیات کا ذکر ہو۔نور ہم نے پھیلانا ہے وہ نور ہم حاصل کرنے والے
ہوں، اپنی زندگیوں میں اسے قائم کرنے والے ہوں، اپنے اعمال صالحہ میں اس کو ظاہر کرنے والے ہوں، ظلمات
دنیا کو نور میں بدلنے والے ہوں۔جو اجتماع ہور ہے اس میں دو طرح کے نظام ہیں جن کی پوری تیاری ہونی چاہیئے۔ایک تو جو شامل ہونے
والے ہیں۔خدام اطفال ناصرات چوکس اور بیدار مغز لے کر یہاں آئیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کی رحمت
اور اُس کے نور اور محمد اللہ کے پیار اور خدا تعالیٰ کے عشق سے اپنی جھولیاں بھر کر واپس جائیں۔اس کے لئے ابھی
سے تیاری کریں۔استغفار کریں۔لاحول پڑھیں۔شیطان کو اپنے سے دور رکھنے کی کوشش کریں۔خدا سے
دعائیں مانگیں کہ ہماری زندگی کا جو مقصد ہے حاصل ہو۔ایک ہی ہے مقصد ہماری زندگی کا۔اس کے علاوہ ہمیں
کسی چیز کی ضرورت نہیں اور مقصد یہ ہے کہ اس دنیا میں آج سارے انسانوں پر اسلام اپنے دلائل اپنے نور اپنے
فضل اپنی رحمت
اور اپنے احسان کے نتیجہ میں غالب آئے اور محمد اے کے جھنڈے تلے نوع انسانی جمع ہو جائے۔دوسری تیاری کرنی ہے منتظمین نے۔وہ بھی بغیر تیاری کے کچھ دے نہیں سکتے۔ایک تو وہ ہیں جو لینے والے ہیں اور
معطی حقیقی تو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اس لئے میں نے کہا اُس کا دروازہ کھٹکھٹاؤ تا کہ تمہاری جھولیاں بھر جائیں۔ایک ہیں دینے والے اور جو دینے والے ہیں ان کو قرآن کریم نے دو تین لفظوں میں بیان کیا کہ
السمومسنون حقا “۔مومن مومن میں فرق ہے۔ایک وہ گروہ ہے جو محض عام مومن نہیں بلکہ هسم السمومنون
حقا۔جن کے متعلق میں نے پچھلے خطبے میں بتایا تھا خدا نے یہ کہا کہ اے محمد !

د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۸۱ء
556
حسبك الله ومن اتبعك من المومنین (الانفال آیت ۶۵)
کہ تیرے لئے وہ مومن کافی ہیں جو تیری کامل اتباع کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کی وحی پر پورا عمل کرنے والے
الله
جن راہوں پر محمد ﷺ کے نقش قدم ہیں اور ان نقوش قدم کو دیکھ کر ان راہوں کو اختیار کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا کو
حاصل کرنے والے ہیں۔کامل متبعین۔خدا تعالیٰ کے حکم سے آنحضرت ﷺ نے فرمایا تھا۔ان اتب
الا مايوحى الى خدا تعالیٰ کی وحی کو ہی سب کچھ سمجھنے والے اور اس سے باہر کسی چیز کی احتیاج نہ رکھنے والے۔ایسا بننا چاہئے منتظمین کو بھی۔دعاؤں کے ساتھ۔آپ اپنا پروگرام بناتے ہیں۔اس میں برکتیں بھی پڑسکتی
ہیں اور برکتیں نہیں بھی پڑسکتیں۔دعائیں کریں گے تو بابرکت ہو جائیں گے۔دعائیں کریں گے آپ کے منہ
سے نکلا ہوا ایک فقرہ دنیا میں ایک انقلاب عظیم بپا کر دے گا۔مثال دیتا ہوں۔میں تو بڑا عاجز بندہ ہوں۔اللہ تعالیٰ بڑا فضل کرنے والا ہے۔پچھلے سال ہی دورے پر
میرے منہ سے یہ فقرہ نکلوایا کہ :-
Love For All Hatred For None
ہر ایک سے پیار کرو کسی سے نفرت نہ کرو۔اتنا اثر کیا۔اس فقرے نے کہ ابھی مہینہ ڈیڑھ مہینہ ہوا ہالینڈ میں
ہمارا سالانہ جلسہ ہوا ہیگ میں ہماری مسجد اور مشن ہاؤس ہے وہاں کے میئر کو انہوں نے بلایا۔وہ آئے۔میئر کی ان
ملکوں میں بڑی پوزیشن ہوتی ہے اور انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں تم احمدیوں سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ
تمہارے امام نے جو تمہیں سلوگن دیا تھا کہ Love for all hatred for none کہ ہر ایک سے پیار کرو دیا
نفرت کسی سے نہ کرو میں تم سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ تم ہالینڈ کے گھر گھر میں یہ فقرہ پہنچا دو کیونکہ ہمیں اس کی
ضرورت ہے۔ایک فقرہ انقلاب پیدا کر سکتا ہے۔ایک گھنٹے کی تقریر سوکھے گھاس کی طرح ہاتھ سے چھوڑ وزمین پر
گر جائیے گی۔جب تک خدا تعالیٰ کا فضل شامل حال نہ ہو انسان کامیاب نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ سے ہدایت مانگتے
ہوئے منتظمین ان اجتماعات کا انتظام کریں اور خدا تعالیٰ کا فضل اور رحمت مانگتے ہوئے شامل ہونے والے ان میں
شامل ہوں تا کہ ہم اپنی زندگیوں کے مقصد کو پانے والے ہوں۔آمین
اس بات کی ذمہ داری کی ہر جماعت سے چھوٹی ہو یا بڑی نمائندہ ان اجتماعات میں آئے سوائے اس کے
کہ بعض اکا دُکا استثنائی طور پر ایسی جماعتیں ہیں جس میں سارے ہی خدام ہیں بڑی عمر کا وہاں کوئی نہیں۔نئی
جماعت بن گئی نو جوانوں کی۔وہاں سے کوئی انصار اللہ کے اجتماع میں ممبر کی حیثیت سے نہیں آئے گا۔بعض ایسے
ہو سکتے ہیں کہ جو دو چار وہاں بڑی عمر کے ہیں اور ابھی خدام الاحمدیہ کی عمر کا کوئی نہیں۔اطفال اور ناصرات کی عمر
کے تو یقینا ہوں گے وہ کوشش کریں جن کی نمائندگی ہوسکتی ہے۔وہ ہو جائے۔ہر جماعت کی نمائندگی اپنے اپنے
اجتماع میں ہونی چاہیئے۔اس کی ذمہ داری ایک تو خودان تنظیموں پر ہے۔لیکن اس کے علاوہ تمام اضلاع کے امراء
کی میں ذمہ داری لگاتا ہوں اور تمام اضلاع میں کام کرنے والے مربیوں اور معلموں کی یہ ذمہ داری لگاتا ہوں

557
فرموده ۱۹۸۱ء
دو مشعل راه جلد د
دد
دوم
کہ وہ گاؤں گاؤں۔قریہ قریہ جائے۔جاتے رہ کر۔ایک دفعہ نہیں جاتے رہ کر۔ان
کو تیار کریں کہ کوئی گاؤں یا
قصبہ جو ہے یا شہر جو ہے وہ محروم نہ رہے نہ پنجاب میں، نہ سرحد میں نہ بلوچستان میں نہ سندھ میں اور اس کے متعلق
مجھے پہلی رپورٹ امرائے اضلاع اور مربیان کی طرف سے عید سے دو دن پہلے اگر مل جائے تو عید کی خوشیوں
میں شامل یہ خوشی بھی میرے لئے اور آپ کے لئے ہو جائے گی۔اور دوسری رپورٹ پندرہ تاریخ کو یعنی جو اجتماع
ہے خدام الاحمدیہ کا غالبا ۲۳ کو ہے تو اس سے پہلے جمعہ کو سات دن پہلے وہ رپورٹ ملے کہ ہم تیار ہیں۔ہر جگہ سے
ہر ضلع سے ہر گاؤں ہر قریہ ہر قصبہ ہر شہر اس ضلع کا جو ہے اس کے نمائندے آئیں گے۔یہ انتظام جو ہے جس کے متعلق میں بات کر رہا ہوں اس کے بھی آگے دو حصے ہو گئے۔ایک کے متعلق میں
نے پہلے بات کی تھی جو یہاں کے رہنے والے ہیں۔ایک کے متعلق میں اب بات کر رہا ہوں کہ اس وقت نوع
انسانی ایک خطر ناک ایک ہولناک ہلاکت کی طرف حرکت کر رہی ہے۔اس قسم کی خطرناک حرکت ہے جو انسان کو
تباہ کرنے والی ہے اور عقل میں نہیں ان کے آرہی بات کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔اس واسطے تمام احمدی یہ دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انسان
کو سمجھ اور فراست عطا کرے کہ اپنے ہی ہاتھ سے اپنی
ہلاکت کے سامان نہ کرے۔اور خدا تعالیٰ ان کو اس عظیم ہلاکت سے جس کے متعلق پیشگوئیاں بھی ہیں بچالے۔ہرانذاری پیشگوئی دعا اور صدقہ کے ساتھ مل جاتی ہے۔ان کو تو سمجھ نہیں، انہوں نے اپنے لئے دعا نہیں کرنی۔مجھے
اور آپ
کو تو سمجھ ہے۔ہمیں ان کے لئے دعا کرنی چاہیئے اور صدقہ دینا چاہیئے اجتماعات پر صدقہ دینا چاہیئے نوع
انسانی کو ہلاکت سے بچانے کے لئے اپنی طاقت کے مطابق ہم صدقہ دیں گے اجتماعات کے موقع پر لجنہ اور خدام
الاحمدیہ اور انصار اللہ یہ تین انتظامات ۲۱/۲۱ بکروں کی قربانی نوع انسان کو ہلاکت سے بچانے کے لئے ان
اجتماعات کے موقع پر دیں گے انشاء اللہ اللہ تعالیٰ فضل کرے انسان پر کہ وہ بہکا ہوا انسان اندھیروں میں بھٹکنے
والا انسان اُس روشنی میں واپس آ جائے جو محمد رسول اللہ نے نوع انسانی کی بھلائی اور ترقیات کے لئے آسمانوں
سے لے کر آئے ہیں۔ہر بچہ میٹرک تک پڑھ جائے
اس کی ذمہ داری امرائے اضلاع پر ہے تنظیم انصار اللہ پر ہے تنظیم خدام الاحمدیہ پر ہے ، جماعت پر ہے
ضرور کوشش کریں کہ ہر احمدی بچہ کم از کم میٹرک تک پڑھ جائے دس سال کے اندر اندر اور پھر وہ بچے جب دسویں
پاس کریں اور یہ پتہ لگے ہمیں کہ بعض بڑے ذہین ہیں تو ان کے آگے پڑھانے کا جماعت ذمہ لے وہ انتظام
کرے۔تا کہ خدا تعالیٰ نے جو اتنا بڑا ہم پر احسان کیا کہ ہم غریبوں کے گھروں میں ذہین بچے پیدا کر دیے اور
ذہانت سے ہماری جھولیاں بھر دیں ہم ان سے بے اعتنائی کر کے ناشکرے نہ بننے والے ہوں۔کیونکہ خدا تعالیٰ
اپنے شکر گزار بندوں سے پیار کرتا اور وہ جو شکر نہیں کرتے ، غصے کی نگاہ ان پر ڈالتا ہے۔

دومشعل
، دوم
حسین اخلاق اپنا ئیں
فرموده ۱۹۸۱ء
558
پروگرام کا تیسرا حصہ یہ ہے کہ جماعت احمد یہ بحیثیت جماعت اسلام کے حسین اخلاق پر قائم ہو۔اور
اصلاح یافتہ معاشرہ اپنے ماحول میں پیدا کرنے کی کوشش کر کے معاشرہ کی برائیوں سے خود کو محفوظ رکھنا اور معاشرہ
کو برائیوں سے بچانا آپ کی ذمہ داری ہے اور آپ کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ جو کوئی بھی معاشرہ کو برائیوں سے
بچانے کی کوشش میں ہو اس کو آپ
کو پورا تعاون حاصل ہو۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میں اخلاق کو
کامل کرنے کے لئے بھی مبعوث ہوا ہوں۔اس وقت چند موٹی باتیں میں آپ کو بتا دوں :-
-
کوئی احمدی جھوٹ نہیں بولتا۔کسی احمدی کو گالی دینے کی عادت نہیں ہونی چاہئے۔خصوصاًد یہاتی جماعتیں اس طرف متوجہ ہوں۔ہر احمد ہی اپنی بات کا پکا ہو جو عہد کرے وہ پورا کرے جو بات کہے اس کے مطابق اس کا عمل ہو
یہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے جور بخشیں پیدا ہو جاتی ہیں جماعت کے اندر یا باہر اس قسم کی رنجشیں نہ پیدا
ہونے دے۔کوئی احمدی اپنے احمدی بھائی سے نہ دوسرے بھائیوں سے لڑائی جھگڑا نہیں کرے گا۔اگر احمدیوں میں باہمی کوئی اختلاف پیدا ہو جائے تو جہاں تک قانون ملکی اجازت دیتا ہو اس اختلاف کو
جماعتی مصالحت کے ذریعہ سے دور کیا جائے اور آپس کی رنجش ہرگز پیدا نہ ہونے دی جائے۔کوشش کرو کہ پیار سے رہو۔کوشش کرو کہ پیار کے ساتھ دنیا کے دل خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتو۔اگر تم ایسا کرو گے تو خدا کے پیار کو حاصل کر لو گے اگر تم خدا کے پیار کو حاصل کر لو گے تو ہر دو جہان کی نعمتیں
تمہیں مل جائیں گی۔پھر کسی اور چیز کی تمہیں ضرورت نہیں رہے گی۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔( بحوالہ روزنامه الفضل ۴ اکتوبر ۱۹۸۱ء)

آج 10 میں سے 10 باقی