سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ افتتاحی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
559
فرموده ۱۹۸۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
حضرت
خلیفہ امسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع منعقدہ
۲۳ اکتوبرا ۱۹۸ء کے افتتاحی تقریب میں جو خطاب ارشاد فرمایا اس کا متن پیش خدمت ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں ہمارا یہ اجتماع پندرھویں صدی ہجری کا پہلا اجتماع ہے اس لحاظ سے بہت سی
اہمیتیں اور خصوصیات اس سے وابستہ ہیں۔اس لئے میں نے یہ تحریک کی تھی کہ ہر جماعت کے نمائندے اس
میں شامل ہوں اور انصار اللہ کے اجتماع میں بھی پاکستان کی سب جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں۔دوسری بات یہ کہ پندرھویں صدی ہجری کی ابتداء اور جماعت احمدیہ کے قیام کی دوسری صدی کی ابتداء میں
قریبا نو سال کا فرق ہے۔یہ ایک وقت میں نہیں آئیں اور اس میں ہمیں اللہ تعالیٰ کی بہت سی حکمتیں نظر آتی ہیں۔جیسا کہ ابھی میں بیان کروں گا۔زمانے کا یہ فرق بڑا اہم ہے۔یہ جو نو سالہ زمانہ ہے اس سے بھی پہلے اللہ تعالیٰ کی
تائید اور توفیق سے صد سالہ جوبلی منصوبہ کا اجراء کیا گیا تھا۔اس غرض سے کہ ہم آنے والی صدی جو جماعت احمدیہ
کے قیام کی دوسری صدی ہے اور جو اللہ تعالیٰ کی بشارتوں کی وجہ سے اور اس نتیجہ میں غلبہ اسلام کی صدی ہے۔اس
کے استقبال کے لئے تیاری کرلیں۔یہ زمانے کا جو فرق ہے نو سالہ اس کی اہمیت اس لئے ہے کہ ہمارے قیام کی دوسری صدی جو غلبہ اسلام کی
صدی ہے اور پندرھویں صدی ہجری اور ہمارے قیام کی صدی کے درمیان یہ نو سال آئے ہوئے ہیں ” صد سالہ
جوبلی منصوبہ کے اعلان پر کئی سال گزر گئے اور نو سال پیچھے سال سے میں شمار کر رہا ہوں۔اب
تو عملاً آٹھ سال
رہ گئے ہیں۔پندرھویں صدی ہجری ۸۰ء میں شروع ہوئی تھی۔اس صدی کا یہ پہلا اجتماع ہے ) جو کام شروع
ہو گئے تھے ان میں تیزی پیدا کرنے کا وقت آگیا اور اس ایک سال کے اندر اللہ تعالیٰ کے اس قدر فضل ہم نے
دیکھے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اس ایک سال میں خدا تعالیٰ کی عظمتوں کے جو نشان اور اس کے پیار کے جو
جلوے جماعت احمدیہ نے دیکھے وہ دیکھ کر ہماری عقل دنگ رہ جاتی ہے۔خدا تعالیٰ کے کسی ایک فضل کے مقابلے
میں بھی انسان کی جو ایک ذرہ نا چیز ہے کوئی حیثیت نہیں۔وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ مجھ میں کوئی خوبی یا بڑا ئی تھی جس کی
وجہ سے اللہ تعالیٰ نے مجھ پر یہ احسان کیا۔لیکن اتنے عظیم واقعات رونما ہونے لگے۔ہمارے جیسے ناچیز انسانوں
کے لئے کس منہ سے کن الفاظ میں حمد ادا ہو۔مثلاً اس ایک سال میں ایک تو اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو جاپان میں ایک نہایت موزوں مقام پر نو تعمیر
مکان خریدنے کی توفیق عطا کی اور اس کے لئے خرچ کا انتظام خدا تعالیٰ نے اپنی حکمت کا ملہ سے تین ملکوں میں
فرموده ۱۹۸۱ء
560
د و مشعل راه جلد دوم
پہلے سے کیا ہوا تھا۔جب مجھ سے پوچھا گیا کہ یہاں مکان مل سکتا ہے تو میں نے تحریک جدید سے یہ سوال کیا کہ
آپ اس کی ادائیگی کہاں سے کریں گے؟ میرے خیال میں دو لاکھ ستر یا اسی ہزار ڈالر کا وہ مکان ہے جس کا
مطلب ہے قریباً تمیں لاکھ روپے کا تو انہوں نے مجھے کہا کہ پاکستان سے باہر مشرقی ممالک میں ہماری ایک
جماعت ہے اس جماعت نے کہا ہے کہ ہم ایک لاکھ ڈالر وہاں بھیجوا دیں گے اور میرے لئے حیرت کے بات یہ تھی
کہ اوّل: ان کے پاس یہ ایک لاکھ ڈالر جمع کیسے رہا؟ دوسرے یہ کہ وہاں بھی اقتصادی حالات ایسے ہیں کہ بڑا
مشکل تھا ان کے لئے فارن اینج کی اجازت لے کر ایک لاکھ ڈالر اپنے ملک سے باہر بھجوانا۔انہوں نے کہا
ہمیں اجازت بھی مل جائے گی اور ہم بھجوا بھی دیں گے۔اور باقی جو رہ جاتا ہے ایک لاکھ ستر اسی ہزار وہ امریکہ اور
مغربی جرمنی کے پاس پیسے پڑے تھے، انہوں نے کہا پیسوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔آپ اجازت دیں میں نے
سوچا۔میں نے دعا کی پھر جب میرا انشراح ہو گیا پانچ دس دن کے بعد تو میں نے انہیں اجازت دے دی۔اس
وقت تک وہ مکان جو مرزا مبارک احمد صاحب نے پہلے دیکھا تھا وہ بک چکا تھا۔لیکن اس سے نسبتاً بہتر مکان چند
ہزار ڈالر کی زیادتی کے ساتھ ہمیں اسی علاقے میں مل گیا۔قرطبہ میں مسجد کی بنیاد
دوسری ہماری بڑی خوش قسمتی یہ ہے کہ قرطبہ ایک صوبہ ہے پین کا۔قریباً ۴۵ ۷ سال قبل مسلمانوں نے
خدا تعالیٰ کو بھولنے کے نتیجہ میں عیسائیوں سے شکست کھائی اور یہ صوبہ عیسائیوں کے پاس چلا گیا۔اور ۴۵ ۷ سال
تک وہاں
کوئی مسجد نہیں بنائی گئی۔پچھلے سال میں نے اس صوبہ میں مسجد کی بنیاد رکھی۔اللہ تعالیٰ نے وہاں زمین
خریدنے کا انتظام کر دیا۔اللہ تعالیٰ نے یہ انتظام کر دیا کہ حکومت وقت نے ہمیں وہاں مسجد بنانے کی اجازت دے
دی اور اللہ تعالیٰ نے یہ اتفاق بھی پیدا کر دیا کہ وہاں ایک چھوٹے سے قصبہ کے میئر کہنے لگے کہ حکومت وقت نے
جو مذہبی آزادی کا اعلان کیا اس کے بعد آپ پہلی جماعت ہیں جن کو توفیق ملی ہے اس ملک میں مسجد بنانے کی۔یعنی اس آزادی کے اعلان کے بعد اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے ہمیں توفیق عطا کر دی اور اب اس مسجد کی تعمیر قریباً
مکمل ہو چکی ہے۔صرف میناروں کے اوپر کے حصے تیار ہونے والے رہتے ہیں۔باقی بلڈنگ پوری تیار ہوگئی
ہے۔فرش ہوگئے ، بجلی لگ گئی۔پلستر ہو گئے۔غسل خانے اور باورچی خانے ہیں وہاں دو ان کے
اندرفٹنگز (Fittings) ہو گئیں۔صرف مینار بنے رہ گئے اس میں۔اس واسطے دیر ہوئی کہ انہوں نے پہلے جو
ڈیزائن بنایا تھا اس کو بدلنا چاہتے تھے۔میں نے انہیں کہا تھا مجھ سے پوچھے بغیر نقشہ نہیں بدلنا۔اس پر کچھ وقت لگا۔اب مجھے اطلاع ملی ہے کہ پتھر کا جو مینار بنارہے ہیں وہ قادیان کے مینارہ کا عکس ہے۔میں نے انہیں ہدایت دی
تھی اگر بیس فٹ اونچا مینار ہے تو میں فٹ میرے بھیجے ہوئے نقشہ کے مطابق بناؤ۔اس کے مطابق وہ بن رہے
ہیں مینار اور جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا ( بہت سے آپ میں سے بھول گئے ہوں گے دہرا دیتا ہوں ) اس زمین
561
فرموده ۱۹۸۱ء
دو مشعل راه جلد دوم
کے دوطرف ان کی بڑی سڑک گزر رہی ہے۔جس میں چار Lanes ہیں اور قرطبہ سے میڈرڈ جانے والی شاہراہ پر
یہ زمین ہے جس میں پہاڑی کا شبہ ہے اس کے سب سے اوپر کے پوائنٹ (Point) پر مسجد بن رہی ہے۔ہر آنے
جانے والے کی نظر پڑتی رہے گی اس مسجد پر اور اس عبارت پر بھی کہ
لا اله الا الله محمدرسول الله
اور تیسرے یہ کہ پانچ سات سال ہوئے کینیڈا میں کیلگری کے شہر میں ایک چھوٹی سی جماعت پیدا ہوگئی۔یہاں سے گئے۔دوسرے ملکوں سے آئے۔بہر حال وہاں ایک چھوٹی سی جماعت ہے۔انہوں نے ایک گھر
خریدنے کے لئے چندہ اکٹھا کیا تا کہ نماز وہاں اکٹھے پڑھ سکیں۔بچوں کی تربیت ہو سکے۔ان کو قرآن کریم ، قاعدہ
یسر نالقرآن، دینی باتیں سکھائی جاسکیں۔جب تک جماعت کا گھر نہ ہو اس وقت تک صحیح تربیت نہیں ہو سکتی۔انہوں نے لکھا کہ ایک چھوٹا سا مکان شہر کے اندر ہمیں مل رہا ہے قریباً ستر ہزار ڈالر کا۔آدھی رقم ہم نے آپس میں
مل کے اکٹھی کر لی ہے۔بقیہ کی رقم ہمیں قرض دے دی جائے۔ہم سال بہ سال قسط وار رقم ادا کر دیں گے۔ہر چیز ہر عمل کا بابرکت ہونے کے لئے دعا پر انحصار ہوتا ہے۔دعائیں کیں۔جب انشراح ہوا میں نے کہا
لے لو۔یہ نہیں پتہ تھا کہ اللہ تعالیٰ ہم یہ کیا مہربانی کرنا چاہتا ہے۔یہ پانچ سات سال پہلے کی بات ہے۔اب مجھے
چند ہفتے ہوئے یہ خط ملا ان کا کہ شہر سے سات میل کے فاصلے پر چالیس ایکٹر زمین اور جو موجودہ مشن ہاؤس ہے
اس سے کئی گنا بڑا اور اچھا بنا ہوا مکان ہے مل رہا ہے۔ان کی خواہش تھی کہ اگر پھر میرا اتفاق ہو وہاں جانے کا تو اتنی بڑی جگہ ہے کہ ہمارا قافلہ بھی وہاں ٹھہر سکتا
ہے اور تین لاکھ پچاس ہزار ڈالرکو وہ جگہ مل رہی تھی۔تو خط پڑھ کے یہ احساس ہوتا تھا کہ اب انہوں نے ستر ہزار
سے چھلانگ ماری تین لاکھ پچاس ہزار پر لیکن آگے لکھا کہ رقم کی ہمیں اس لئے فکر نہیں کہ وہ جو ستر ہزار ڈالر کا
مکان لیا تھا وہ چار لاکھ نہیں ہزار ڈالر میں بک جائے گا اور فرق قیمت خرید اور قیمت فروخت کا ٹھیک ستر ہزار ہے۔میرے ذہن میں آیا کہ ہمارے خدا نے پیار سے کہا۔یہ پکڑا اپنی رقم ستر ہزار اور ساری کی ساری تین لاکھ پچاس
ہزار کا میں انتظام کر دوں گا اور انتظام کر دیا۔اس وقت گفت و شنید ہو رہی تھی۔اجازت لے رہے تھے وہ۔اب ان
کی تار مجھے مل گئی ہے کہ اس کا معاہدہ Sign ہو چکا ہے دستخط ہو گئے ہیں اور تین لاکھ میں ہزار میں وہ چالیس ایکٹر
ازمین اور بہت بڑا مکان مل گیا۔اب آپ یہ سوچیں۔دنیا ہم پہ اعتراض کرتی اور ہمیں طعنے دیتی ہے کہ یہ جو تم اتنے پیسے خرچ کر دیتے ہو یہ
ضرور کوئی دنیوی طاقت اور ایجنسی اور Source of سرمایہ ہے جو تمہیں رقم دیتا ہے۔اب یہاں تو یہ ہوا کہ جو
پیسے ہم نے لگائے ہوئے تھے وہ بھی اللہ تعالیٰ نے واپس کر دئیے اور کہا ایک پیسہ جماعت کا نہیں لگنے دوں گا۔سارے کے سارے کا میں نے انتظام کر دیا ہے۔اب قیمت کا بڑھانا تو ہمارے اختیار میں نہیں تھا۔میں ہنسا
کرتا ہوں ایسے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہ تم یہ سمجھتے ہو کہ اسرائیل ہمیں پیسے دے سکتا ہے (جو نہیں دیتا )۔یا
فرموده ۱۹۸۱ء
562
مشعل راه جلد دوم
امریکہ ہمیں پیسے دے سکتا ہے جن سے ہم نہیں لیتے۔یا پچھلے سال یہ لطیفہ ہوا کہ ایک جوڑا یعنی میاں بیوی پھر رہے
تھے قرطبہ کی مسجد میں۔جب ان کو پتہ لگا کہ ہم نے سنگ بنیاد رکھا قرطبہ کے قریب تو بڑے آرام اور معصومیت
سے میاں کہنے لگا کہ اچھا! پتہ لگ گیا۔تم نے سعودی عرب سے پیسے لئے ہوں گے۔ان لوگوں کے خیال میں اگر
کوئی ہستی پیسے نہیں دے سکتی تو وہ اللہ ہے جو ساری دنیا کے خزانوں کا مالک ہے۔ہمارا پیارا رب۔اللہ اکبر اللہ اکبر (نعرے)
یہ صدی غلبہ اسلام کی صدی
اس ایک سال میں خدا تعالیٰ نے پیار کیا۔تو یہ جو نو سال کا وقفہ ہے۔دوسری صدی شروع ہونے میں اس کی
تو برکتوں کے ساتھ ابتداء ہوگئی۔پندرھویں صدی ہجری جو ہے وہ بھی غلبہ اسلام کی صدی جو ہماری زندگی کی
دوسری صدی وہ بھی غلبہ اسلام کی صدی بنی اکرم ﷺ کی دعاؤں کی برکتیں لئے اصلی اور حقیقی پندرھویں صدی
ہجری شروع ہوگئی۔اس زندگی کے ساتھ جماعت کے قیام کے ساتھ تعلق رکھنے والی دوسری صدی آٹھ سال بعد
شروع ہو رہی ہے۔بڑی اہمیت ہے ان نو سالوں میں۔ان نو سالوں میں ہم نے استقبال جو اگلی صدی کا کرنا ہے
اس میں اپنی قربانیاں دے کے اپنے نفس کی اصلاح کر کے ایک مضبوط ہر لحاظ سے پالنڈ (Polished) اور
مہذب جماعت کا ایک حصہ قائم کرنا ہے۔اس نو سال میں بنیاد رکھی جانے والی ہے۔قربانیاں اپنی انتہاء کو پہنچ
جائیں گی۔اس کے لئے آپ کو تیار ہونا چاہیئے۔عشق کی مستی۔اخلاص اور ایثار کی شعائیں ساتوں آسمانوں کی
رفعتوں کو چھونے لگیں گی۔جو یہ نو سال ہیں وہ آنیوالے حالات کی وسعتوں کے لئے بطور بنیاد کے ہوں گے اور آنیوالے حالات اپنی
وسعتوں کے اعتبار سے ہم سے چار مطالبات کرتے ہیں۔اور یہ چار مطالبات ہماری زندگیوں کا احاطہ کئے ہوئے
ہیں۔اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی توجہ ہر غیر سے ہٹا کر اللہ جو ہمیں پیدا کرنے والا ہے اس کی طرف مرکوز
کریں اور فنا کا چولہ پہن کر اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کا عہد کریں۔چارمطالبات یہ زمانہ ہم سے کرتا ہے
(الف) یہ مطالبہ کہ اللہ تعالیٰ نے جو جسمانی طاقتیں ہمیں عطا کی ہیں ان کی نشو ونما کو کمال تک پہنچانا۔جسمانی طاقتوں
کی نشو و نما کو کمال تک پہنچانا بڑا ضروری ہے۔آنحضرت مہ نے اس پر زور دیا۔قرآن کریم نے
ایک بڑے لطیف انداز میں اس کا ذکر کیا۔ہر فطرتی طاقت (جسمانی طاقت بھی ہماری فطرت کا ہی ایک حصہ
ہے) مجاہدہ کے ذریعے درجہ بدرجہ بتدریج ترقی کرتی اور کمال کو پہنچتی ہے۔یہ ایک دن کا کام نہیں۔کہ جادو پڑھا
آپ نے اور پھونک ماری آپ کی جسمانی طاقتیں جو ہیں وہ اپنے کمال نشو ونما تک پہنچ جائیں۔نہیں بلکہ یہ
563
فرموده ۱۹۸۱ء
دد
د و مشعل راه جلد د
، دوم
خدا تعالیٰ کا قانون ہے جو اس کائنات میں ہمیں نظر آرہا ہے۔انسان میں بھی یہی جاری ہے۔انسان کے متعلق
جب بات کرتا ہوں تو کہتا ہوں کہ ہر فطرتی طاقت مجاہدہ کے ذریعے اور درجہ بدرجہ بتدریج کمال کو پہنچتی ہے۔اس
کے لئے مسلسل ایک مجاہدے کی ایک جد وجہد کی ایک سعی کی ضرورت ہے۔اور جو حالات ہیں آنے والے زمانہ مستقبل کے وہ ہم سے جو چار مطالبات کر رہے ہیں ان میں سے
(الف) یہ ہے کہ :-
جماعت احمد یہ دنیا میں سب سے زیادہ صحت مند جماعت ہو۔بڑا ضروی ہے یہ۔پہلے زمانہ میں نبی
کریم اللہ سے جو تربیت حاصل کرنے والے تھے بڑا ہی کمال جسمانی صحت کے لحاظ سے ان میں پیدا ہوا تھا۔ایک مثال دیتا ہوں کسری کے مقابلے میں لڑنے والے مسلمان سارا دن تین چار بار تازہ دم سپاہیوں سے لڑائی
لڑنے والے تھے۔دو گھنٹے لڑ کے کسریٰ کی سپاہ کی ایک صف پیچھے ہٹ جاتی تھی۔تازہ دم آگے آجاتی تھی۔مسلمان
صبح سے شام تک لڑتے تھے اور راتوں کو اٹھ کے تہجد پڑھتے تھے۔اگر جسمانی طاقت ان میں نہ ہوتی تو حضرت مسیح
علیہ السلام کی طرح ان کے منہ سے بھی یہ نکلتا کہ دل اور روح تو چاہتی ہے کہ ایسا کرو لیکن جسم روح اور دل کا
ساتھ نہیں دیتا۔مسلمانوں کی روح اور ان کے دل جو تھے جو وہ مطالبہ کر رہے تھے ان کے جسم ان کا ساتھ دے
رہے تھے۔کافی لمبا عرصہ تک اس قسم کے جسم انہوں نے بنائے رکھے اپنے محنت کش، جفا کش، تھکتے ہی نہیں تھے۔پتہ نہیں کس چیز کے بنے ہوئے تھے۔ایک واقعہ میں نے پڑھا۔جب نپولین ایک جگہ جنگ لڑ رہے تھے۔ان کا
کیمپ کوئی پچانوے میں محاذ جنگ سے پیچھے تھا۔پہاڑی علاقہ تھا بہت کٹھن راستے ان کو ایک دن بہت زبر دست فتح
حاصل ہوئی محاذ پر لڑنے والے جرنیل نے تفصیلی رپورٹ
لکھی اور صبح کو ایک جرنیل کو بلایا۔اس کو کہا کہ یہ رپورٹ
فوری طور پر نپولین کے ہاتھ میں پہنچنی چاہئے کیونکہ عظیم فتح ہمیں ہوئی ہے اور یہ سامنے عرب گھوڑا ہے اس پر سوار
ہو جاؤ اور دوڑ و۔پچانوے ۹۵ میل پہاڑی راستوں پر عرب گھوڑے کو دوڑا تا ہوا جب وہ نپولین کے کیمپ پہ پہنچا تو
نیچے اترا اور جس افسر کی ذمہ داری تھی رپورٹ لینا اس نے اس کے ہاتھ میں رپورٹ پکڑائی اور خود مر کے گر
پڑا۔اور عرب گھوڑا جس کی نسل نے بنی اکرم ﷺ اور آپ کے صحابہ کی تربیت سے تربیت پائی تھی وہ اپنا پاؤں
زمین پر مار رہا تھا کہ ابھی میں تھر کا نہیں۔مجھے اور چلاؤ۔اتنا فرق۔اسی کتاب میں لکھا ہے کہ ایک عرب گھوڑی ایک
سوستر، ۷ امیل بغیر کھائے پیئے کے سرپٹ دوڑتی چلی گئی۔اور یہ واقعہ ہے کہانی نہیں۔بھائی دس بارہ سال کا اپنے
بھائی کے سر پر سیب رکھ کر تیر سے اُڑا دیتا تھا۔اس وقت میں نشانے کی بات نہیں کر رہا۔میں اس مہارت کے
حصول کے لئے جو محنت اسے کرنی پڑی اس کی بات کر رہا ہوں۔سارا سارا دن وہ اس مہارت کو حاصل کرنے میں
لگاتا تھا۔
مشعل راه جلد دوم
اپنے بچوں کو سنبھالیں
فرموده ۱۹۸۱ء
564
اب آنے والے زمانہ میں اپنے بچوں کو سنبھالیں انصار اور خدام الاحمدیہ اس کی عملاً کئی شکلیں ہوں گی۔جتنی
توفیق ملی۔(ویسے تو مضمون لمبا ہے ) بتاؤں گا۔دنیا میں سب سے زیادہ صحت مند جماعت احمدیہ کو ہونا چاہیئے اگر
انہوں نے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں۔جو موٹی موٹی باتیں ہیں، صحت مند ہونے کے لئے وہ یہ ہیں کہ طیب غذا ہو۔طیب غذا کا مطلب ہے کہ جو
اچھی بھی ہو اور اس کے جسم سے مطابقت بھی کھاتی ہو۔ہر غذا ہر آدمی کے لئے ٹھیک نہیں، طیب نہیں۔دوسرے یہ کہ
متوازن غذا ہو۔خالی آٹا کھانے سے صحت اچھی نہیں رہتی۔خالی گوشت کھانے صحت اچھی نہیں رہتی۔خالی
تر کاریاں کھانے سے صحت اچھی نہیں رہتی۔خالی پھل کھانے سے صحت اچھی نہیں رہتی۔خالی دودھ پینے سے
صحت اچھی نہیں رہتی۔خالی اخروٹ اور بادام اور پستہ وغیرہ کھانے سے صحت اچھی نہیں رہتی۔بلکہ اب تو بڑی
تفصیل میں انسانی دماغ نے تحقیق کی اور بہت ساری شکلیں بنا کے صحیح توازن انسانی غذا میں قائم کر دیا جس کے
نتیجے میں انسان کی صحت بہت اچھی ہو جاتی ہے۔اپنی صحتوں کی فکر کریں
اور تیسری چیز یہ کہ جو کھایا جائے اسے بچایا جائے۔یعنی ورزشیں ایسی ہونی چاہئیں جن سے غذا جزو بدن
بن جائے اور یہ ہاکی وغیرہ کی بات نہیں میں کہ رہا بلکہ ہر احمدی ہر عمر کا احمدی، ہر جنس کا مردوزن احمدی جو ہے وہ
کھانا ہضم کرنے کے سامان پیدا کرے۔جو مختلف ہیں۔مثلاً میں نے (اب زیادہ باہر نہیں نکل سکتا تو ) گھر میں
اپنے کمرے میں ہی ایسا سائیکل رکھا ہے جو مجھے بتا دیتا ہے کہ میں نے اتنے کلو میٹر سائیکل پر سفر کر لیا ہے۔تو
ورزش جنہوں نے کرنی ہوا انہوں نے اپنے لئے طریقے نکال لئے۔صحت کے اچھے رکھنے کے لئے چوتھی چیز جو ہے وہ اخلاقی بدیوں سے بچنا ہے۔یہ نہایت ضروری ہے۔جو
شخص پہنی آوارگی میں مبتلا ہو اس کی صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی۔جو شخص جسمانی بدیوں میں مبتلا ہو اس کی صحت بھی
اچھی نہیں رہتی۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو کسی سمجھدار آدمی سے چھپی ہوئی نہیں۔پھر سب کچھ کرنے کے بعد ایک یہ چیز ہے جو سب سے اہم ہے کہ دعا کے ذریعے اللہ جل جلالہ کی رحمت کو
جذب کیا جائے۔قرآن کریم نے بڑے حسین پیرایہ میں بتایا کہ صحتیں اچھی رکھو۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے متعلق جن پر
انہوں نے احسان کر کے ان کے ڈنگر کو پانی پلا دیا تھا اور لڑکی نے اپنے باپ کو کہا کہ جسے تو اجرت پر رکھے سب
سے اچھاوہ ہے السقوی الامین (القصص: ۲۷) جوطاقتور ہو اور جسمانی طور پر بددیانتی نہ کرتا ہو۔جس کی طاقت
565
فرموده ۱۹۸۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
نہ ہوگی وہ جسمانی بددیانتی کرے گا مثلاً جانور چرانے کے لئے باہر گیا ہے۔اتنی طاقت نہیں ہے کہ سارا دن
جانوروں کے ساتھ پھرے۔ایک درخت کے نیچے بیٹھ جائے گا چاہے بھیڑیا بھیٹروں کو کھا جائے۔تو القوی
ہو جو جسمانی کمزوری کے نتیجہ میں بددیانتی کا مرتکب نہیں ہوگا اور الامین، اخلاقی کمزوری کی وجہ سے وہ بددیانتی کا
مرتکب نہیں ہوگا۔جو قوی بھی ہوگا، دیانتدار ہوگا اپنے جسم کی صحت کے لحاظ سے اور امین بھی ہوگا۔اپنے اچھے
اخلاق کے لحاظ سے وہ دیانتدار ہوگا۔جس میں دو دیانتداریاں پائی جائیں گی۔اس سے اچھا اور کونسا مزدور تمہیں
مل سکتا ہے۔حدیث میں یہ بھی آتا ہے کہ قیامت والے دن سب سے پہلا سوال خدا تعالیٰ بندے سے یہ کرے گا۔میں
نے تجھے بڑی اچھی صحت دی تو نے اس سے کیا کام لیا۔دوسرا مطالبہ یہ ہے :-
دینی قوتوں کی نشو و نما
ذہنی قوتوں کی نشو و نما کو کمال تک پہنچایا جائے۔اب جو پڑھنے والے بچے ہیں بڑا ذہین بچہ ہو۔جس بچے
میں خواہ کتنا
میں خواہ کتنا ہی ذہین ہو ہنی آوارگی پیدا ہو جائے وہ پڑھائی میں اچھا نہیں رہ سکتا۔تو ذہنی قوتوں کی صحیح نشو ونما نہیں
ہوگی۔اس کے اندر کوئی بدی نہیں ہوگی۔بہت سارے میں نے ایسے بچوں کو دیکھا ہے کوئی بدی نہیں۔کوئی
بدا خلاقی نہیں ہے لیکن ذہنی آوارگی ہے۔وقت ضائع کرنا گپیں مارنا' دوست مل گئے ہیں، لطیفے سنائے جارہے ہیں
اور پڑھائی کی طرف توجہ نہیں۔یہ ذہنی آوارگی ہے۔میں اس ذہنی آوارگی کی بات کر رہا ہوں اس وقت۔ذہنی
قوتوں کی کامل نشو ونما کے لئے یہ ضروری ہے کہ دینی آوارگی سے بچا جائے اور پڑھائی پر توجہ قائم رکھنے کی عادت
ڈالی جائے اور مجاہدہ کے ذریعے بتدریج ذہنی ورزشیں کرا کے زیادہ بوجھ ڈالا جائے ذہن کے اوپر۔عمر کے لحاظ سے
بھی جوں جوں عمر بڑھتی جائے اور جسم کی طاقت بڑھتی جائے زیادہ گھنٹے پڑھنے والا ہو۔آکسفورڈ میں
Balliol کالج کے طلبہ جہاں میں پڑھ رہا تھا جو اچھے ذہین لڑکے محنت کرنے والے تھے وہ کلاسز کے علاوہ اتوار
سمیت ہفتے کے سات دن بارہ تیرہ گھنٹے روزانہ پڑھا کرتے تھے۔اگر ہم نے اس نوجوان نسل کا مقابلہ کرنا ہے تو سکم
از کم اتنا پڑھیں Plus ہماری دعائیں ان سے آگے نکل جائیں گے لیکن اگر ہم ناشکری کرتے ہوئے خدا کی ان
سے کم پڑھیں اور دعا بھی نہ کریں تو ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔لیکن نہ کر سکنے کا زمانہ گذر چکا اب۔میں بتا رہا ہوں
آپ کو۔اب ہمیں کرنا پڑے گا مجاہدہ ذہنی ورزش زیادہ بوجھ ڈالتے چلے جانا۔تیسرے یہ کہ چوکس اور بیدار رہنا۔اس کی بھی عادت ہوتی ہے۔دو آدمی گزرتے ہیں ایک راستے پر۔ایک
شخص جو چوکس اور بیدار ہے سو چیزیں اس کی نظر پکڑتی ہے اور ایک دوسرا شخص ہے۔اس سے پوچھا جائے تو وہ
ایک دو سے زیادہ بتا ہی نہیں سکتا۔مشاہدہ کی عادت نہیں۔میں مثلاً یورپ میں پھرتا ہوں۔میں آدھا تجربہ وہاں
فرموده ۱۹۸۱ء
566
و مشعل راه جلد دوم
اپنی آنکھ سے حاصل کر لیتا ہوں۔ان کے درخت درختوں کی عمران کے فاصلے مجھے کسی سے پوچھتے نہیں پڑتے۔موٹر گزررہی ہوتی ہے۔میں اپنے اندازے لگا تا چلا جاتا ہوں۔تو یہ صرف میرے لئے دروازہ نہیں کھلا۔ہم میں
سے ہر ایک کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے چوکس اور بیدار رہ کر زندگی گذارنے کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔چوتھے تیز نظر یعنی اتنی تیز کہ جو دوسری نظر دس سیکنڈ میں اس چیز کو Grasp کرتی ہے ، پکڑتی ہے جزو دماغ
بناتی ہے۔اس کے بیسویں حصے میں آدھے سیکنڈ میں وہی چیز اس کے دماغ کا جزو بن جاتی ہے۔جس کا مطلب
ہے کہ مشاہدہ کی عادت ڈالنا اور اس عادت کی نشو و نما کو بھی کمال تک پہنچانا۔ذہنی قوتوں کی نشو و نما کے لئے جو چیزیں چاہیں وہ میں گنا رہا ہوں) پانچویں چیز یہ کہ اس کائنات میں
اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے غیر محدود تعداد میں بکھرے پڑے ہیں۔اس لئے ہمیں اپنے اندر یہ عادت پیدا کرنی
چاہیئے کہ ہم صفات باری کے جلووں سے پیار کریں اور ان کے مطالعہ سے فطری اور ذہنی لذت محسوس کریں۔بڑی
عجیب ہے یہ لذت۔مثلاً بارش ہوئی موسم بدل رہا ہے۔کھڑکی کے سامنے بیٹھ کر صبح کا ناشتہ کرتا ہوں۔سامنے
یکھتے ہیں میں بھی، منصورہ بیگم بھی کہ درختوں کی شکل ہی بدلی ہوئی ہے۔ان کے اوپر سبزہ خوبصورتی ، جوانی ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ خود بھی اپنی اس وقت کی زندگی سے لذت محسوس کر رہے ہیں۔تو صفات باری سے پیار کرنا
ذہنی قوتوں کی نشونما کے لئے ضروری ہے۔اور صفات باری کے جلووں کے مطالعہ سے فطری ذہنی ( میں نے جان
کے فطری ذہنی“ کہا ہے کہ فطرت میں تو ہے۔ہمیں اس کو ذہنی بھی بنانا پڑے گا۔یعنی کانشس
مائند Conscious Mind میں اپنے لانا پڑے گا ) ذہنی لذت محسوس کرنا۔یہ جو صفات باری کے جلوے ہیں
یہ بنیادی طور پر دو قسموں میں دوگروہوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں۔نکلیں
لاوہ جلوے جن کے نتیجے میں ساری دنیا کے علوم اور سائنسز (Sciences)
اور وہ جلوے نمبر ۲ جو سارے انسانوں کی ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔قرآن کریم کی آیات۔ہماری زندگی کے
ہر پہلو کے متعلق ہمیں ہدایات دے دی ہیں۔اور ہم سے وعدہ ہے۔ہمیں خدا نے طاقت دی۔ہمیں خدا نے سمجھ دی۔ہمیں خدا نے بشارتیں دیں اور ان
بشارتوں میں سے ایک یہ ہے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:-
اے تمام لوگو! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا۔وہ اپنی اس
جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کی رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے
پھر آپ فرماتے ہیں:-
( تذكرة الشهادتين صفحه ۶۴)
اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی
567
فرموده ۱۹۸۱ء
کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گئے“۔د و مشعل راه جلد دوم
دد
(تجلیات الہیہ صفحہ ۷ )
ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ جب تک ہم تمام مہذب قوموں کو یہ جو دنیا کی مہذب قومیں ہیں نا چاند تک
پہنچ گئیں۔دوسرے ستاروں کی تصویریں یہاں لا رہی ہیں اور بڑا کچھ انہوں نے صفات باری کے جلووں میں سے
علم حاصل کیا ) جب تک ہم علم کے میدان میں ان کو شکست نہیں دیتے ہم اسلام کو غالب نہیں کر سکتے۔اخلاقی استعدادوں کی نشو و نما
اس واسطے ضروری ہے کہ ہر احمدی کا ذہن کامل نشو و نما حاصل کرے کیونکہ اتنی ذمہ داریاں ہیں ہم پر۔اب
مثلاً ایک کروڑ ہے احمدی۔پتہ نہیں کتنی آبادی ہے۔تو دس دس ہیں ہیں سوسو مختلف دماغ تمہارے سامنے رکھے
گئے۔ان
کو پڑھاؤ سبق اسلام کے تمہیں مشکل پڑ جائے گی اگر ابھی سے اس کے لئے تیاری نہ کی۔اور تیسرا مطالبہ جو ہم سے یہ حالات کر رہے ہیں کہ اخلاقی استعدادوں کی نشو ونما کو کمال تک پہنچائیں۔اخلاقی استعدادوں کی نشو و نما کا اور ان کے کمال تک پہنچنے کا مطلب یہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کے اخلاق ہیں۔قرآن
کریم میں اس کی صفات بیان ہوئی ہیں وہ ہماری زندگی میں ہمارے افعال اور اعمال میں پیدا ہو جائیں۔مثلاً خدا
تعالیٰ رحم کرنے والا ہے۔عفو ہے اس کا۔جس طرح وہ عفو کرتا ہے ویسے بنو۔خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ اگر میں ہر ایک کو
اس کے گناہ کے نتیجے میں پکڑنا چاہوں تو دنیا کی آبادی ختم ہو جائے۔بڑا معاف کرتا ہے وہ اور یہ جو اس نے کہا کہ
میرے خیال میں ایک ہزار میں سے نو سوننانوے ۹۹۹ ایسے گناہ ہوں گے ) میں اس دنیا میں تمہیں سزا نہیں دیتا۔جب دوسری دنیا میں جاؤ گے تو میری رحمت کے دو جلوے ظاہر ہوں گے۔انسانوں پر۔ان کی روحوں پر نئے جسم
جو ان کو ملیں گے ان پر۔ایک یہ کہ جو جنت کے مستحق ہوں گے میری نگاہ میں وہ جنت میں بھیجے جائیں گے اور ہر
شام ان کی اس دن کی صبح سے مختلف اور ہر صبح ان کی پہلی شام سے مختلف۔(چوبیس گھنٹے کا اگر دن ہم سمجھیں۔پستہ
نہیں وہ کیا دن ہوگا اللہ ہی بہتر جانتا ہے، لیکن تمہیں سمجھانے کے لئے میں یہ اگر فرض کرلوں کہ وہ چوبیس گھنٹے کا دن
ہے ) تو بارہ گھنٹے کے اندر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکت ان کی زندگیوں میں ایک نہایت حسین اور پر لذت انقلاب
عظیم بپا کر دے گی اور جن کو وہ اپنی رحمت کے نتیجہ میں یہاں سزا نہیں دیتا اور دوزخ میں وہ چلے گئے وہ ان کی
اصلاح کا سامان کرتا ہے وہاں۔اس بات کو قرآن کریم نے کھول کے بیان کیا ہے مگر لوگ سمجھتے نہیں اور انسان جلدی تیار ہو جاتا ہے اس
کو جہنم میں پہنچانے کے لئے۔میرا اور تیرا کام ہی نہیں ہے کسی کو جہنم میں پہنچا نا۔خدا نے کہا ہے کہ میں اس لئے سزا
نہیں دیتا تا کہ ان کو مہلت ملے کہ وہ تو بہ اور استغفار کریں اور میں ان کو معاف کروں۔رحمت نہیں ہے یہ کافر
کے متعلق یہ الفاظ بولے۔فاسق کے متعلق یہ الفاظ بولے۔فاجر کے متعلق یہ الفاظ بولے۔قرآن کریم میں منافق
فرموده ۱۹۸۱ء
568
د دمشعل را دوم
کے متعلق یہ الفاظ بولے اور مرتد کے متعلق یہ الفاظ بولے اور مرتد کے جو قرآن کریم نے معنی کیے تھے آج دنیا ان
معنوں کو بھی بھول گئی۔اس بحث میں میں اس وقت پڑنا نہیں چاہتا۔تو یہاں سزا نہ دینا اس لئے ہے کہ شاید تو بہ کر لے۔وہاں جہنم میں بھیجنا اس لئے ہے کہ رحمت نازل ہو اور
جتنی جتنی وہ اصلاح کرتا جائے۔اللہ تعالیٰ کی رحمت کے قریب ہوتا جائے۔ایک دن مجھے خیال آیا کہ قرآن کریم
نے فرما یار حمتی وسعت کل شی (الاعراف آیت: ۱۵۷) قرآن کریم نے یہ بھی کہہ دیا کہ میں شرک کو
معاف نہیں کروں گا یہ کیا ؟ دونوں میں جوڑ کیسے میرا دماغ جوڑے؟ تو خدا تعالیٰ نے مجھے سمجھایا کہ میں نے انہیں کہا
کہ پوری سزا دوں گا مشرک کو۔یہ کہا ہے معاف نہیں کروں گا۔یعنی سزا کچھ نہ کچھ ضرور دوں گا۔غیر مشرک کو پوری
کی پوری معافی بھی مل سکتی ہے۔یعنی کسی ایک گناہ کی بھی سزا نہ ملے۔یا کسی ایک گناہ کے ایک ہزارویں حصے کی بھی
سز انہیں دوں گا۔پوری معافی مل جائے گی۔لیکن مشرک کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہوگا۔لیکن رحمتی وسعت
کل شی۔ایک مشرک کو جو مستحق تھا کہ ایک کروڑ سال وہ جہنم میں گزارے اسے ایک سال جہنم میں رکھ کر
سزا دیدی اور پھر معاف کر دیا۔اللہ بڑا رحم کرنے والا ہے لیکن اس کی رحمتوں کو انسانی دماغ بعض دفعہ محدود کرنا شروع کر دیتا ہے۔اس
واسطے مجھ سے تو کوئی پوچھے کہ کافر جہنم میں جائے گا؟ میں کہوں گا مجھے کیا پتہ جائے گا یا نہیں۔میرا کام ہی نہیں یہ۔میرا یہ کام ہے کہ اس کو سمجھاؤں۔اگر وہ کفر پہ مرے تو پھر میرا تو اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا۔میں اس دنیا
میں ہوں۔وہ چلا گیا یہاں سے پھر يغفر لمن يشاء ويعذب من يشاء (المائدہ آیت: ۱۹) جس کو چاہیے
گا معافی دے دے گا۔خالق ہے۔مالک ہے۔کسی کی گرفت اس پر نہیں۔جس کو چاہے گا معاف کر دے گا۔جس کو
چاہے گا سزادے دے گا لیکن اس کے نتیجے میں ہمیں بے فکرے نہیں بن جانا چاہیئے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں
ایک سیکنڈ کا جو قہر ہے اور غضب ہے وہ بھی انسان برداشت نہیں کر سکتا۔ایک تو اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے اپنی زندگی میں پیدا کرو اپنے اعمال میں اپنی صفات میں اور دوسرے
اس کے لئے یہ ضروری ہے اخلاقی استعدادوں کی کامل نشو و نما کے لئے کہ جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
نے فرمایا۔کسان خلقه القرآن (مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحه ۹) نبی اکرم مال لینے کے اخلاق قرآن کریم کی کامل
اتباع تھی۔آپ بھی قرآن کریم کی وحی کی کامل اتباع کر کے نبی کریم کے اس اسوہ پر عمل کرتے ہوئے کہ ان اتبع
الا ما يوحی الی (یونس آیت۔۱۶) جو مجھ پر وحی نازل ہوئی ہے میں اس کی اتباع کرتا ہوں۔قرآن کریم نے جو اخلاق پیدا کے محمد ﷺ میں، ہم میں وہ نہیں پیدا ہو سکتے۔کیونکہ ہماری استعداداتی نہیں
ہے۔لیکن ہماری استعداد اس اسوہ پر ان کے نقش قدم پر چل کے اپنے کمال کو پہنچ سکتی ہے۔محمد ﷺ اپنی استعداد
کے مطابق اپنے کمال کو پہنچے۔ہم میں سے ہر ایک اپنی استعداد کے مطابق اپنے کمال کو پہنچ سکتا ہے۔اس کے لئے
مطہر بننے کی ضرورت ہے۔کیونکہ فرمایا۔لايسمسه الا المطهرون (الواقعہ آیت ۸۰) محض ظاہری اتباع وحی
الله
569
فرموده ۱۹۸۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
قرآنی کی کافی نہیں پاکیزہ راہوں
کو اختیار کرنا اور عاجزانہ بندھنوں میں خود کو باندھ کر فنا کا جبہ اوڑھ لینا یہ ضروری
ہے۔قرآنی تعلیم کے متعلق آپ نے بہت کچھ سنا۔یہ جو تسخلقوا باخلاق اللہ ہے ( میں اخلاق کی
اور پاکیزگی کی بات کر رہا ہوں) اس کے متعلق میں آپ کو یہ کہنا چاہتا ہوں۔قرآن ہماری جان ہے۔قرآنی
تعلیم کو ہماری روح میں اسی طرح گردش کرنا چاہئے جس طرح ہمارے جسم میں ہمارا خون گردش کر رہا ہے۔اس
کے بغیر ہم اچھے اخلاق تخلقوا باخلاق اللہ اور خلقه القرآن کے مطابق اپنے اندر پیدا نہیں کر سکتے۔روحانی صلاحیتوں کی نشو ونما
چوتھا مطالبہ ہم سے یہ کیا گیا کہ روحانی صلاحیتوں کی نشو ونما کوکمال تک پہنچانا۔روحانی صلاحیتوں کی نشو ونما
اپنے کمال کو تب پہنچتی ہے جب بندہ کا اپنے رب سے زندہ تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔بندہ ایک عاجز بندہ ہے اور ہمارا
رب شہنشاہوں کا بھی شہنشاہ۔اس رفعت اس بلندی تک کوئی انسان
پہنچ نہیں سکتا۔یہ اپنی جگہ درست۔لیکن اپنی
مہربانی سے اس نے یہ انتظام کیا کہ اس کا یہ عاجز بندہ اس کے ساتھ ایک زندہ تعلق قائم کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں
وہ ہر آن اس کے فضلوں کو حاصل کر سکتا اور ہر لحظہ رحمتیں اس پر نازل ہو سکتی ہیں اللہ تعالیٰ کی۔جب یہ زندہ تعلق پیدا ہو جائے تو ایک نئی زندگی ملتی ہے جیسا کہ قرآن کریم میں اعلان
کیا گیا نبی کریم ہے
کے متعلق
کہ محمد کی آواز پر لبیک کہو کہ وہ اس لئے تمہیں بلا رہا ہے کہ وہ تمہیں زندہ کرے۔جو خدا میں فانی ہو جاتا
ہے وہ نئی زندگی پاتا ہے اور اس نئی زندگی کی جو علامتیں قرآن کریم میں مذکور ہوئی ہیں ان میں سے چند ایک میں بتا
دیتا ہوں:۔صلى الله
قرآن کریم کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں محبت میں مست ہو کر فانی ہو جانے والے انسان پر فرشتوں کا
نزول ہوتا ہے۔فرشتے ان پر نازل ہوتے ہیں۔دوسرے یہ کہ فرشتے اس سے یا ان سے ہمکلام ہوتے ہیں۔تیسرے یہ کہ فرشتے ان کو جنت کی بشارت دیتے ہیں۔چوتھے یہ کہ فرشتوں کا ان کے پاس آنا بطور دوست
کے ہوتا ہے۔بڑی مہربانی ہے خدا فرشتوں کو کہے کہ میں نے تمہیں ان کا دوست بنا دیا۔جس طرح ہجرت کے بعد
مدینہ میں نبی اکرم ﷺ نے مہاجرین اور انصار کو بھائی بھائی بنا دیا تھا۔خدا تعالی کہتا ہے۔ان الذين قالوا ربنا الله ثم استقاموا تتنزل عليهم الملائكة الاتخافوا ولا تحزنوا وابشروا
بالجنة التي كنتم توعدون نحن اوليؤكم في الحيوة الدنيا و في الآخرة۔( حم السجده آیت: ۳۱-۳۲)
اس دنیا میں ہم تمہارے دوست ہیں اور گونگے دوست نہیں ہیں وہ جیسا کہ میں نے پہلے بتایا وہ ہمکلام
ہوتے ہیں اور یہیں ہماری دوستی ختم نہیں ہوگی بلکہ مرنے کے بعد بھی ہم تمہارے دوست ہیں۔
د و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۸۱ء
570
جونئی زندگی پاتا ہے اس کے متعلق یہ اعلان ہوا جو بڑاز بر دست
وانتم الاعلون ان کنتم مومنین آل عمران آیت : ۱۴۰)
ہر شعبہ زندگی میں (اچھی طرح سنیں) ہر شعبہ زندگی میں بالا دستی تمہاری ہوگی اگر تمہارا زنده تعلق زنده خدا
سے ہوگا۔ہر شعبہ زندگی میں بالا دستی تمہاری ہوگی۔ایک شرط ہے ان کنتم مومنین ایمان کے تقاضوں کو
پورے کرتے چلے جاؤ اور ہر شعبہ زندگی میں بالا دستی کو حاصل کرتے چلے جاؤ۔حضرت اقدس فرماتے ہیں:۔”خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے لئے اور اپنی قدرت دکھانے کے لئے
پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے تا دنیا میں محبت الہی اور تو بہ نصوح اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی
اور امن اور صلاحیت اور بنی نوع کی ہمدردی کو پھیلا دے۔سو یہ گروہ اس کا ایک خالص گروہ
ہوگا اور وہ انہیں آپ اپنی روح سے قوت دے گا اور انہیں گندی زیست سے صاف کرے
گا اور ان کی زندگی میں ایک پاک تبدیلی بخشے گا۔(اشتہار ۴ مارچ ۱۸۸۹ء)
مغربی اقوام کو ہم شکست نہیں دے سکتے۔جب تک صحت کے میدان میں ہم انہیں شکست نہ دیں۔یعنی
صحت کے لحاظ سے جسمانی صحت کے لحاظ سے ہم ان سے آگے نکلنے والے ہوں۔زیادہ جانفشانی سے کام کرنے
والے ہوں۔زیادہ ہمت رکھنے والے ہوں عزم پختہ رکھنے والے ہوں۔تھکنے والے نہ ہوں جیسا کہ میں نے بتایا
لڑائیوں میں صحابہ نے اور تابعین نے یہ ثابت کیا۔مغربی اقوام و دیگر غیر مسلم اقوام کو جب تک ہم علم کے میدان
میں شکست نہ دیں گئے شکست نہیں دے سکتے۔اتنا آگے نکل گئے ایک حصہ علم جو روحانی اخلاقی علم ہے ان میں
نہیں۔یہ درست ہے لیکن جو دوسرے علوم ہیں ان میں تو وہ آگے نکل گئے اور جیسا کہ میں نے بتایا وہ بھی صفات
باری تعالیٰ کے جلوے ہیں جن کا علم انہوں نے حاصل کیا۔تو جب تک علم کے میدان میں ان اقوام کو شکست
نہیں دیں گے۔اسلام غالب نہیں آئے گا اور جب تک اخلاقی اعجاز دکھا کر اخلاق کے میدان میں انہیں شکست
نہیں دیں گے اسلام ان خطہ ہائے ارض میں غالب نہیں آئے گا۔اور جب تک نشان اور معجزہ اور قبولیت دعا کے
نتیجہ میں انہیں باور نہیں کرا دیتے کہ روحانیت ہے اور اللہ تعالیٰ سے زندہ تعلق پیدا کیا جاسکتا ہے اسلام کو غالب نہیں
کر سکتے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے سوٹے نے فرعون کی فرعونیت کے اثر دہا کا سر کچلا۔اس وقت جماعت
احمدیہ کی عاجزی کی پتلی سی کمزور چھڑی کے ساتھ خدا تعالی یہ معجزہ دکھانا چاہتا ہے کہ ان تمام طاقتور قوموں کا سر کچلا
جائے اور ان کا غرور توڑ دیا جائے اور ان کا تکبر مٹی میں ملا دیا جائے۔(بحوالہ روزنامه الفضل ربوہ۔جلسہ سالانہ نمبر ۱۹۸۱ء)