سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ اختتامی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۸۱ء
572
حضرت خلیفہ اصسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع منعقدہ
۲۵ اکتو برا ۱۹۸ء کی اختتامی تقریب میں خطاب ارشاد فر مایا اس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔ربوه ۲۵ اکتو بر حضور نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ ربوہ اور لجنہ اماءاللہ مرکز ی ربوہ کے سالانہ اجتماعات کے
آخری روز خدام ولجنات اور دیگر زائرین کو خطاب سے نوازا۔حضور کا یہ خطاب اجتماع خدام کے ساتھ ساتھ لجنہ
اماءاللہ کے اجتماع میں بھی سنایا گیا۔حضور انور نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ چار قو تیں اور استعداد میں اللہ تعالیٰ کی
طرف سے انسان کو عطا کی گئی ہیں۔جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی۔ان میں سے ہر استعداد کے میدان میں
احمدی مردوں اور عورتوں کو ساری دنیا سے آگے نکل جانا چاہئے۔حضور نے فرمایا کہ اسی طرح ہی اسلام دنیا میں
غالب آ سکتا ہے۔حضور نے صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ محترم محمود احمد صاحب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے فرمایا
کہ برکت اسی کو ملے جو مخلصانہ نیت سے خلافت کی اتباع کرے کیونکہ ساری برکتیں اسی نظام سے وابستہ ہیں۔اس کے سوا کوئی بات اللہ تعالیٰ کے ہاں قبولیت کا مرتبہ حاصل نہیں کر سکتی۔مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے ۳۷ ویں سالانہ اجتماع کا اختتامی خطاب ارشاد فرمانے کے لئے حضور انور
ساڑھے تین بجے کے قریب مقام اجتماع واقع گھوڑ دوڑ گراؤنڈ تشریف لائے۔حضور کی کار کے مقام اجتماع میں
داخل ہوتے ہی سٹیج سے دھیمی آواز میں لالہ لہ اللہ کا ورد شروع کیا گیا۔پنڈال کے باہر صدر صاحب مجلس خدام
الاحمدیہ مرکز یہ محترم محمود احمد صاحب اور ان کی مجلس عاملہ کے ارکان نے حضور انور کا استقبال کیا۔حضور انور کے
پنڈال میں داخل ہوتے ہی جملہ حاضر میں خدام ، اطفال اور انصار زائرین احتراما کھڑے ہو گئے۔سٹیج سے اس
وقت جو نعرے لگائے گئے اور جن کا خدام نے پور جوش و جذبہ سے فلک شگاف آوازوں میں جواب دیا وہ یہ تھے۔نعرہ تکبیر، حضور خاتم الانبیاء زنده باد، اسلام زندہ باد، خانه کعبه پائندہ باد، احمدیت زنده باد، ناصر الدین زنده باد
فاتح الدین زندہ باد، امن کا سفیر مرزا ناصر احمد زندہ باد، مرزا غلام احمد کی جے، خلافت احمد یہ زندہ باد اور خلیفہ
ز والقر نین زندہ باد۔نعروں کی گونج ختم ہونے کے بعد حضور نے جملہ حاضرین کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہا اور خدام کو بیٹھنے
کی ہدایت فرمائی۔اس کے بعد صدر محترم محمود احمد صاحب نے پندرہ بار اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔ان کے اللہ اکبر کہنے
کے جواب میں خدام بھی پورے جوش اور ولولہ سے اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر ان کا جواب دیتے رہے۔اس کے بعد چند
مرتبہ انہوں نے لا الہ الا اللہ کا ورد کیا۔اس کے بعد تلاوت قرآن کریم سے اختتامی اجلاس کا باضابطہ آغاز ہوا جو کہ
573
فرموده ۱۹۸۱ء
دد
د و مشعل راه جلد دوم
مکرم لئیق احمد صاحب طاہر نے کی۔اس کے بعد حضور نے سب خدام سے کھڑے ہو کر ان کا عہد دو ہروایا۔بعد ازاں مکرم صاحبزادہ مرزا لقمان
احمد صاحب نے حضرت اقدس کا شیریں کلام نہایت مؤثر انداز میں ترنم سے پڑھ کر سنایا۔بعد ازاں حضور نے بورڈ
اور یو نیورسٹیوں کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء کو تحفے تقسیم فرمائے اور بعد میں اجتماع
کے مقابلوں میں اہم پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کو انعامات عطا فرمائے۔حضور تین بج کرترین منٹ پر منبر پر تشریف لائے اور خدام اور دیگر حاضرین کو اپنے خطاب سے نوازا۔حضور انور کا خطاب چار بج کر پچپن منٹ تک جاری رہا۔اس طرح حضور نے قریباً ایک گھنٹہ خطاب فرمایا جس کے
بعد حضور نے دعا کروائی اور السلام علیکم ورحمہ اللہ برکاۃ اور خدا حافظ و ناصر فرما کر واپس تشریف لے گئے۔حضور انور نے اپنے خطاب کا آغاز تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت سے فرمایا۔حضور نے اپنے خطاب
کے آغاز میں خلافت (قدرت ثانیہ ) کے نظام کی برکات اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ ساری برکات اسی
انظام سے وابستہ ہیں جو کہ ب ساری دنیا میں پھیل گیا ہے۔حضور نے فرمایا کہ میں سب کے لئے دعائیں کرتا ہوں
اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحمت سے ان کی قبولیت کے نشان بھی دکھلاتا ہے۔حضور نے فرمایا کہ ہر احمدی جو خدا پر
تو کل رکھتا ہے اس یقین پر قائم ہے کہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کے لئے اللہ تعالیٰ غیرت رکھتا ہے اور اس کا اظہار بھی کرتا
رہتا ہے اور جو بھی شخص اللہ تعالیٰ کی اتباع میں سلسلہ کے لئے غیرت دکھاتا ہے وہی کامیابی اور برکتیں حاصل کرتا
ہے اور جو شخص یہ سمجھتا کہ مجھ میں بہت سی قابلیتیں ہیں اور اب میں اپنے زور سے کامیابیاں حاصل کروں گا اور مجھے
خلافت کی دعاؤں کی کوئی ضروت نہیں وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔حضور نے اس ضمن میں اللہ تعالیٰ کی غیرت کا ایک
واقعہ بطور مثال سنانے کے بعد فرمایا کہ خدا نے حضرت اقدس کو ایک مقصد کے لئے بھیجا ہے اور وہ مقصد مرزا غلام
احمد قادیانی کی عزت
کو قائم کرنا نہیں بلکہ حمد صلی اللہ لیہ وسلم کی عزت کو ساری دنیا میں قائم کرنا ہے۔اس مقصد کے
لئے جو چاہئے تھا اللہ نے ہمیں دے دیا ہے۔علم اور دلائل کی دولت عطا کرنے کے علاوہ ہمارے دلوں میں اپنے
جانی دشمنوں کا بھی پیار پیدا کر دیا ہے۔حضور نے اس ضمن میں ۱۹۷۴ء کے بعض ایمان افروز واقعات سنائے اور
فرمایا کہ محمد صلی اللہ علہ وسلم کے طفیل بڑی برکتیں حاصل ہوتی ہیں۔ہر انسان جو پیدا ہوا ہے اس نے مرنا ہے لیکن
خلافت کا سلسلہ ایسا ہے کہ ایک شخص جو جاتا ہے وہ برکتوں سے بھری ہوئی جھولی پیچھے چھوڑ جاتا ہے۔حضور نے فرمایا کہ پچھلے سال خدام الاحمدیہ کے صدر کا جو انتخاب ہوا اس میں ووٹوں کے لحاظ سے محمود احمد
صاحب ( موجودہ صدر خدام الاحمدیہ ) پانچویں نمبر پر تھے اور میں یہ سبق جماعت کو دینا چاہتا تھا کہ جن چار کو ووٹ
زیادہ ملے ان کے کام میں برکت ان کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں ہوگی بلکہ جو مخلصانہ نیت سے خلافت کی اتباع
کرے گا وہی برکت حاصل کرے گا۔چنانچہ پانچویں نمبر پر جو محمود احمد بنگالی صاحب تھے ان کو میں نے صدر مقرر
کر دیا۔بڑے مخلص آدمی ہیں اللہ ان کے اخلاص میں ترقی دے۔بڑا کام کیا دعائیں لیں۔
فرموده ۱۹۸۱ء
574
د و مشعل راه جلد دوم
حضور نے ۱۹۶۰ ء سے لے کر اب تک مختلف صداران مجالس خدام الاحمدیہ کے زمانوں میں اجتماعات میں
مجالس کی نمائندگی کے گراف کا ذکر کرنے اور اس میں ایک مرحلہ پر درمیان میں تنزل کے علاوہ تدریجی ترقی کی
طرف اشارہ کرنے کے بعد فرمایا میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کامیابی ووٹ لینے والوں کو نہیں خلیفہ وقت کی دعائیں
حاصل کرنے کے نتیجہ میں ملتی ہے۔پچھلی دفعہ پانچویں نمبر پر ووٹ لینے والے صاحب کو صدر بنایا گیا تھا ان کے
پہلے سال اے کے مجالس حاضر تھیں اور دوسرے سال یعنی اس سال ۸۱۸ مجالس حاضر ہیں۔حضور نے فرمایا امسال
لجنہ نے بھی میری تحریک پر زیادہ بہتر رد عمل کا مظاہر کیا ہے۔حضور نے محترم صاحبزادہ مرزا فرید احمد صاحب کی کارکردگی کا پس منظر بیان کرتے ہوئے فرمایا ممالک
بیرون میں خدام الاحمدیہ کی مجالس اور تنظیم کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر تھی۔اس صورت حال میں پچھلے سال
خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے درخواست کی کہ بیرونی ممالک میں دو سال کے اندر اندر دو مساجد کے قیام کے لئے
یورپ اور امریکہ کے خدام سے رقم اکٹھی کرنے اور مساجد تعمیر کرنے کی اجازت دی جائے جس کا مطلب یہ تھا
جگہ کے لئے ۴ لاکھ پاؤنڈ یعنی قریباً اسی لاکھ پاکستانی روپیہ اکٹھا کرنا تھا۔حضور نے فرمایا کہ ان ممالک میں خدام کی
جو تنظیم تھی اس کے پیش نظر میرا خیال نہیں تھا کہ خدام اس کو بہت جلدا کٹھا کر لیں گے۔مگر اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان
پیدا کئے کہ مرزا فرید احمد کے دورے کے نتیجے میں ۴، ۵ مہینے کے اندر اندر ۲ لاکھ ۲۰ ہزار پاؤند یعنی قریباً ۵۲ لاکھ
رو پیدا کٹھا ہو کر بنک میں جمع ہو چکا ہے۔تین لاکھ پاؤنڈ بھی شاید اور تھوڑے عرصے میں ہو جائے۔حضور نے فرمایا
کہ زمین حاصل کرنے کے راستے میں بڑی مشکلات تھیں۔ایک جگہ دیکھی کسی احمدی نے کہا کہ یہاں تو زلزلے
آتے ہیں ، مکان گر جاتے ہیں، میں نے کہا کہ یہ بات تو میرے لئے اور اچھی ہے کہ لوگ یہاں سے بھاگیں گے
تو زمین ستی مل جائے گی۔اور زلزلے کا مجھے کوئی خوف نہیں مجھے خدا پر یقین ہے جس نے ہمارے حضرت اقدس
سے یہ کہلوایا کہ مجھے آگ سے مت ڈراؤ۔آگ تو ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے اور یہ زلزلہ بھی تو زیرزمین
آگ کی وجہ سے ہی آتا ہے۔حضور نے فرمایا کہ انشاء اللہ جلسے سے پہلے پہلے یہ زمین مل جائے گی اور امید ہے کہ
ایک سال کے اندراندر مسجد بھی بن جائے گی۔حضور نے فرمایا کہ اس علاقے میں بڑے سخت کٹر عیسائی ہیں لیکن
متعصب نہیں ہیں۔حضور نے فرمایا کہ میں آج اس اجتماع میں مرکز احمدیت ربوہ سے پاکستان کے تمام خدام کی طرف سے
اپنے ان تمام بھائیوں کو جزاکم اللہ کہتا ہوں جو یورپ، امریکہ اور کینیڈا میں بسنے والے ہیں۔انہوں نے انتہائی
قربانیاں
اللہ تعالیٰ کے گھر کے لئے دی ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں بہتر سے بہتر جزا دے اور ترقیات کی راہوں پران
کے قدم اور تیز کر دے۔آمین
حضور نے محترم صاحبزادہ صاحب کے کام کی تعریف فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ صاحبزادہ صاحب نے
جو کام کیا ہے وہ قابل قدر ہے۔یہ میں اس لئے نہیں کہ رہا کہ وہ میرا بیٹا ہے۔بلکہ میں خلیفہ وقت کی حیثیت سے
575
فرموده ۱۹۸۱ء
دو مشعل راه جلد دوم
اس کام کو سراہتا ہوں۔وہ ایک خادم ہے اس نے دن رات کام کر کے یہ کامیابی حاصل کی۔وہ یہ کام ہرگز نہ کر سکتا
تھا ہاں اللہ تعالیٰ نے اس کے کام میں برکت ڈالی۔حضور نے فرمایا کہ یہ بڑی رقم ہے۔ہمارے پاکستان کی کل جماعت کا جو چندہ ہے اس کے ۵۰ فیصد سے
زائد ہے۔صاحبزادہ صاحب نے ان لوگوں سے پیار بھی کیا۔سمجھایا بھی جھنجھوڑا بھی۔میں خلیفہ وقت کی حیثیت
سے آپ سب کی طرف اسے ایک انعام دیتا ہوں۔حضور انور نے یہ کہہ کر محترم صاحبزادہ صاحب کو آواز دی اور فرمایا :-
ادھر آؤ
محترم صاحبزادہ صاحب اس وقت پنڈال کے پچھلے حصے میں کھڑے حضور کا خطاب سن رہے تھے۔حضور کا
ارشادسن کر وہ تیزی سے آئے۔تمام نظریں صاحبزادہ صاحب کی طرف اٹھ گئیں۔حضور نے بھی اپنا خطاب روک
دیا اور مڑ کر صاحبزادہ صاحب کا انتظار کرنے لگے۔یہ لمحے بڑے یاد گار تھے۔پندرہ ہزار کا مجمع اشتیاق سے سانس
رو کے حضور انور اور صاحبزادہ صاحب کی طرف دیکھ رہا تھا کہ دیکھیں امام وقت ایک محنتی خادم کو اس کی عظیم اور
تاریخی خدمات پر کیا انعام مرحمت فرماتے ہیں۔سٹیج پر بیٹھے ہوئے لوگوں نے ادھر ادھر ہٹ کر صاحبزادہ صاحب کو
راستہ دیا اور حضور نے اس محنتی اور لائق خادم کا سر اپنے مبارک ہاتھوں میں تھام کر ان کے ماتھے کے دائیں طرف
بوسہ دیا۔درجنوں کیمروں کی فلیش لائٹس چمکیں اور یہ تاریخی لحہ ہمیشہ کے لئے کیمروں میں محفوظ کر لیا گیا۔حضور کا
بوسہ حاصل کرنے کے بعد محترم صاحبزادہ صاحب نے حضور انور سے مصافحہ کرنے کی سعادت حاصل کی۔واپس
جاتے ہوتے صاحبزادہ صاحب جذبات کا جوش سے آبدیدہ ہو گئے اور رومال نکال کر اپنے آنسو خشک کرتے
رہے۔حضور نے پھر فرمایا ہر آدمی جو نیک نیتی سے کام کرے اس
کا نتیجہ اللہ تعالی دیتا ہے۔اس ضمن میں حضور نے
برطانیہ کے مشنری انچارج محترم شیخ مبارک احمد صاحب کا ذکر فرمایا جن کی مساعی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک
سال کے اندر اندر برطانیہ میں پانچ مشن ہاؤس قائم کروا دیئے۔حضور نے فرمایا کہ جب انہوں نے یہ اعلان کیا تو
ان کی بات ایک گپ لگتی تھی اور پریس کانفرنس میں جب مجھ سے یہ پوچھا گیا کہ کیا واقعی ایک سال میں برطانیہ
میں پانچ مراکز احمدیت قائم ہو جائیں گے تو میں نے یہ سوچ کر ہاں کر دی کہ اب انہوں نے کہہ دیا ہے تو خدا تعالیٰ
بھی غیرت رکھنے والا ہے وہ ضرور برکت ڈالے گا۔جب کام شروع کیا گیا تو اس کام کے لئے ایک پیسہ بھی نہیں تھا
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے نتیجہ میں سال سوا سال میں پانچ مراکز قائم کر دیئے۔سید نا حضور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے چار قو تیں اور استعدادیں انسان کو عطا کی گئی ہیں۔یہ
جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی استعدادیں ہیں۔احمدی مردوں اور عورتوں کو ہر استعداد کے میدان میں ساری
دنیا سے آگے نکل جانا چاہئے۔حضور نے فرمایا کہ اس کے بغیر اسلام دنیا پر غالب نہیں آ سکتا۔
د مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۸۱ء
576
اجتماع خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ کے اختتامی اجلاسوں میں دونوں تنظیموں کے اراکین کو بیک وقت
خطاب کرتے ہوئے حضور نے بتایا کہ حضور نے اجتماع کے اختتامی روز جو کچھ بیان کیا تھا وہ ایک لمبے مضمون کا
خا کہ تھا۔حضور نے فرمایا کہ ابھی اس سکیم کے صرف عنوان بتائے گئے ہیں مگر میں چاہتا ہوں کہ اس پر عمل ابھی سے
شروع ہو جائے۔خداداد استعدادوں کی نشوونما کے پروگرام کے ایک عملی پہلوں کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے سویا بین
استعمال کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حضور نے فرمایا کہ میں بیس سال سے جماعت کو اس کی طرف توجہ دلا رہا ہوں۔سویا بین کا ایک بڑا فائدہ یہ کہ ہے کہ اس کے استعمال سے دل پر کبھی بیماری حملہ نہیں کرتی۔حضور نے فرمایا کہ چین
میں دل کی بیماری ہے ہی نہیں۔یورپ کے رہنے والے حیران ہیں کہ یہ کیسی قوم ہے جس کو دل کی بیماری لاحق ہی
نہیں ہوتی۔یورپ کے بڑے بڑے ڈاکٹر چین آئے ریسرچ کی تو پتہ چلا کہ ان کے ہر کھانے میں سویا بین شامل
جس کی وجہ سے دل پر چربی دیگر روغنی مادے جمع نہیں ہوتے۔حضور نے فرمایا کہ سویا بین میں سارے معلوم وٹامنز
موجود ہیں۔سارے معدنی اجزاء ا سکے اندر ہیں۔حضور نے ایک احمدی کا واقعہ سنایا جس نے کہ آپ تو ہمیں اب
بتارہے ہیں امریکہ کے ہر شخص کو سویا بین کے فوائد معلوم ہیں۔امریکہ میں اس کی بڑی انڈسٹری قائم ہے۔حضور نے فرمایا کہ صرف وعظ و نصیحت کافی نہیں۔خدام الاحمدیہ ایسا انتظام کرے کہ لوگوں کو اس کے کھانے
کی عادت پڑ جائے۔حضور نے فرمایا کہ میرے پاس ایک ایسی کتاب ہے جس میں سویا بین پکانے کی تین سو سے
زائد ترکیبیں موجود ہیں۔لجنات کھیلوں کی کلب قائم کریں
حضور انور نے صحت کو ٹھیک رکھنے اور اچھا بنانے کے لئے فرمایا کہ ہر اس جگہ جہاں لجنہ قائم ہے لجنات کو
مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ تیار ہو جائیں میں جو مطالبہ کروں گا آپ
کو اسے پورا کرنا ہو گا۔حضور نے فرمایا
کہ ایک سال کے اندراندرا گلے اجتماع سے قبل سارے پاکستان میں تحصیل لیول پر یعنی ایک تحصیل میں جس ایک
جگہ سے بڑی لجنہ ہے وہاں پر یہ کلب قائم ہو جائے۔حضور نے فرمایا کہ اس مقصد کے لئے زمین کا حصول ایک
مسئلہ ہے چنانچہ زمین نو سال کے لئے کرائے پر لے لیں اور سال کا کرایہ مجھ سے لے لیں۔ایک کچی اونچی دیوار
اس کے گرد بنادیں۔جھولا لگائیں یہ بڑی اچھی ورزش ہے۔چھوٹے بچوں کے لئے پھسلنے والی جگہیں بنادیں۔اس
طرح کی دیگر چیزیں بنائیں اس کے لئے چار کنال جگہ کافی ہے۔عورتوں کو جب وقت ملے وہ اس جگہ آئیں
ورزش کریں۔کھیلیں کو دیں۔حضور نے فرمایا کہ عورت گھر میں اکیلی بیٹھی رہتی ہے۔بہت سا وقت بیکار گزر جاتا
ہے مستورات کو چاہئے ایسی جگہ بنا کر وہاں جائیں وہیں پر وڈیو کا انتظام کیا جائے۔مناسک حج اب وڈیو پر آگئے
ہیں۔احمدی عورتوں کے علاوہ دیگر عورتوں کو بھی دکھائے جائیں وہ بھی اس سے بڑی لطف اندوز ہونگی۔حضور نے
577
فرموده ۱۹۸۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
فرمایا کہ احمدی تو پیدا ہی اس لئے ہوا ہے کہ کسی سے دشمنی نہیں کرنی۔پیار ہی پیار ہے، بڑے مزیدار پہاڑی چشمے
کے ٹھنڈے پانی کی طرح اس کا پیار ہے اور اس کا اثر انشاء اللہ د نیا قبول کرے گی۔خدام بھی کلب بنا ئیں
حضور نے لجنات کے علاوہ خدام کو بھی متوجہ کیا کہ وہ بھی ایک سال کے اندر اندر ہر
تحصیل کی سطح پر کلب قائم
کریں جس میں میروڈ بہ، کبڈی وغیرہ کھیلیں کھیلی جائیں۔حضور نے فرمایا۔میر وڈ بہ ورزش والی بڑی اچھی کھیل
ہے۔میں خود بھی کھیلتا رہا ہوں حضور نے فرمایا اس کے علاوہ سائیکل چلانا بڑی اچھی ورزش ہے۔سویا بین کی طرح
یہ بھی دل کی بیماریوں کے لئے بڑی اچھی ہے اس کے علاوہ ان کلبوں میں ڈنڈ پہیلینا اور طاقتور ہونے کی دیگر
ورزشیں کرائیں جاسکتیں ہیں۔حضور نے فرمایا کہ یہ طاقت دنیا کو دکھ پہنچانے کے لئے نہیں ہے بلکہ سکھ پہنچانے
کے لئے ہے۔نیز فرمایا کہ خدام کو میں یہ پروگرام اس لئے دے رہا ہوں
کہ ورزشی کھیلیں تنظیم کی عمدہ مثال ہیں۔اس لئے عملی پروگرام یہ ہوگا کہ ہر مہینے دو تحصیلوں کا مقابلہ ہو۔ہر سہ ماہی میں ضلع کا مقابلہ ہو۔ہر چھ ماہ میں ایک بار
کمشنری کا اور سال میں ایک بار یہاں اجتماع میں ملکی سطح کے مقابلے ہوں۔حضور نے فرمایا کہ کھانا اتنا کھاؤ جو ہضم
کولو اور اتنا ہضم کرو کہ طاقت حاصل ہو اور اتنی طاقت حاصل ہو کہ دنیا کہ کوئی قوم تمہیں مدد کے لئے بلائے تم فوراً
پہنچ سکو۔حضور نے مدد کرنے کے سلسلے میں فرمایا کہ ضلع فیصل آباد کی مجلس خدام الاحمدیہ نے بڑا اچھا کام کیا ہے
سات ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا بڑا اچھا کام کیا۔اس علاقے میں سیلاب آیا تھا اور بیماریاں پھوٹ پڑی
تھیں۔اخلاقی استعدادوں کی ترقی
حضور نے اپنے تازہ پروگرام کے عملی حصہ میں اخلاقی استعدادوں کی ترقی کے ضمن میں فرمایا ہر مجلس میں ۳
سے ۹ تک ایسے خدام ہوں جو یہ عہد کریں کہ مر جائیں گے لیکن بداخلاقی نہیں کریں گے اور یہ بھی عہد کریں کہ اپنی
جان دیدیں گے لیکن کسی اور کو بداخلاقی نہیں کرنے دیں گے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ آپ کو
اس پر قائم رہنے کی توفیق عطا کرے۔حضور انور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جو احکام دیئے ہیں ان میں سے کوئی حکم ایسا نہیں جو انسانی طاقت سے
بالا ہو۔دین میں آسانی رکھی گئی ہے مشکل نہیں ہے۔اللہ چاہتا ہے کہ جتنی جتنی جس کسی کو طاقت میسر ہے وہ اتنا اتنا
اپنی صلاحیتوں میں کمال حال کرے اور اپنی صلاحیتوں کو انتہا تک پہنچائے۔حضور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر مرد
اور عورت کے لئے اس کی کامل ترقی کے سامان بھیج دیئے ہیں اور اب وہ اس راہ سے بھٹک جائے اس کے بارے
اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کوفرما دیا ہے کہ اسے کہہ دے کہ اس کے بارے میں مجھ پر کوئی الزام نہیں۔نبی
د
فرموده ۱۹۸۱ء
578
مشعل راه جلد دوم
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے ذریعے سے کامل کتاب آ گئی ہے۔اس پر کامل عمل کرنے کا نمونہ میں
نے پیش کر دیا ہے اور اللہ نے فطرت انسانی کے مطابق ہدایت کا ہر راستہ مقرر کر دیا ہے اور اس تعلیم میں نہ کوئی کمی
ہے اور نہ کوئی زیادتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جی کی کہ میرے کامل اتباع کر و استقامت کے ساتھ
میرے دامن کو تھامے رہو اور ساری دنیا بھی کہہ دے کہ اللہ کے دامن کو چھوڑ دو تو چھوڑنا نہیں اور استقامت کے
ساتھ اور صبر کے ساتھ اس وقت تک میرا دامن تھامے رکھو جب تک اللہ تعالیٰ کوئی فیصلہ نہ کردے اور اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ جب میں کسی کو انعام دینے کا فیصلہ کرتا ہوں تو ساری دنیا کی طاغوتی طاقتیں مل کر بھی
اس انعام
کو نہیں چھین سکتیں ، اس لئے تم کمزور ہوتے ہوئے غم نہ کھانا اور پورے تو کل اور پوری امید کے ساتھ اللہ
تعالی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی اتباع میں زندگی گزارنی ہے۔حضور نے فرمایا کہ اسی طرح سے ہم نے اپنی زندگیوں کو گزارنا ہے اور اسی طرح اپنے اوقات کو صرف کرنا
ہے۔اللہ کرے ایسا ہی ہو۔حضور انور کی دعائیں
آخر میں حضور نے فرمایا کہ اب ہم دعا کریں گے۔پہلے ہم اپنے لئے دعا نہیں کریں گے بلکہ پہلے ہم دین
اسلام کے لئے دعا کریں گے اور امت مسلمہ کے لئے دعا کریں گے۔دین اسلام لئے یہ دعا کریں گے کہ خدا
تعالیٰ ان کمز ور لوگوں کو جو اسلام سے دور ہیں اسلام کے قریب کر دے۔وہ کروڑوں سینے جن کے دلوں میں اسلام
کے نور کی موجیں موجزن ہونی چاہئے تھے، وہ سارے شہر وہ ساری حویلیاں اسلام کو واپس دیدے ہر دل جو کسی
سینہ میں دھڑک رہا وہ الا الہ الا اللہ کا ورد کرنے والا ہو۔حضور نے فرمایا کہ ہم نوع انسانی کے لئے دعائیں کریں
گے۔نوع انسانی ہلاکت کے جس گڑھے کی طرف جارہی ہے میں سوچتا ہوں تو میرے رونگٹے کھڑے جاتے
ہیں۔یہ
کتنی خوفناک بات ہے اسے تم سوچ بھی نہیں سکتے اور میں بتاتے ہوئے بھی گھبراتا ہوں۔ان قوموں کو (جو
سوچتی ہیں کہ انہوں نے آسمانوں کی رفعتیں حاصل کرلی ہیں حالانکہ وہ زمین کی گہرائیوں میں ہیں ) بظاہر ایسا ہی
دکھائی دیتا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت انہیں تباہی سے نہیں بچا سکتی جب تک خدا خود ان کی انگلی پکڑ کر نہ بچائے۔حضور نے فرمایا کہ ہم دعا کریں گے کہ وہ لوگ جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہوتے ہیں خدا انہیں نور،
سلامتی اور حسن عطا کرے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل بچے معنوں میں بنی نوع انسان کی خدمت
کرنے والے ہوں۔حضور نے فرمایا کہ دعا کر میں مظلوم احمدیوں کے لئے مظلوم اس لحاظ سے کہ انسان آپ پر ظلم
کرتا ہے۔لیکن ایک لحاظ سے آپ مظلوم نہیں ہیں وہ اس لحاظ سے کہ آپ کے بارے میں خدا نے خود کہا کہ تم
میری امان میں ہو۔حضور نے فرمایا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مختلف قومیتوں کے ان احمدیوں کے لئے بھی دعائیں
کریں جو ہمت کے ساتھ نڈر اور بے خوف ہو کر جماعت احمدیہ کے لئے کام کرتے ہیں ان میں سیاہ فام بھی ہیں،
579
فرموده ۱۹۸۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
امریکی بھی ہیں، یورپین بھی اور مشرقی علاقوں کے لوگ بھی۔وہ خدام کے کارکنوں اور عہدیداروں سے بھی بعض
اوقات زیادہ کام کرتے ہیں لیکن کسی کو بتاتے بھی نہیں کسی پر احسان نہیں جتاتے ڈرتے ڈرتے کام کرتے چلے
جاتے ہیں۔جو کتاب حضرت اقدس کی ملے پڑھ جاتے ہیں۔حضور نے حاضر خدام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا
کہ آپ بھی پڑھا کریں یہ بہت بڑا خزانہ ہے جس کی قیمت دنیا مل کر بھی ادا نہیں کر سکتی۔حضور نے فرمایا :-
خدا کے خزانے پاؤ ، آگے بڑھو ، آگے بڑھو ، آگے بڑھو !
اس کے بعد حضور نے ہاتھ اٹھ کر پر سوز اجتماعی دعا کروائی اس کے بعد خدا حافظ اور السلام علیکم ورحمۃ اللہ
و برکتہ کہہ کر واپس تشریف لے گئے۔(بحواله الفضل (۳۰،۲۹ اکتو برا ۱۹۸ء)