گیسٹ ہاؤس میں عشائیہ سے خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
و مشعل راه جلد دوم
د
فرموده ۱۹۸۱ء
580
سید نا حضرت اقدس خلیفہ مسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے۱۳ نومبر ۱۹۸ء کوخدام الاحمدیہ کے
گیسٹ ہاؤس میں عشائیے میں از راہ شفقت شرکت فرمائی اور خدام کو اپنے خطاب سے نوازا۔فرمایا:-
پہلے تو میں نے کہا تھا اس کا جواب الجواب بھی صدر صاحب دیدیں۔پھر مجھے خیال آیا کہ
انفارل (Informal) کچھ باتیں کہہ دوں جومزید دعا کا تقاضا کرتی ہیں۔میرے دل میں خواہش یہ ہے کہ خدا کرے کہ ایسا ممکن ہو جائے کہ آئندہ سال اللہ تعالیٰ جب سپین کی مسجد
کے افتتاح کی توفیق دے تو اسی موقع پر اٹلی کی مسجد مشن ہاؤس کے افتتاح کا بھی سامان پیدا ہو جائے۔ان ملکوں میں اس قسم کی چھوٹی چھوٹی عمارتیں جو اس وقت ہم بنا سکتے ہیں، پانچ چھ مہینے کے اندر تعمیر ہو جاتی
ہیں، آسانی کے ساتھ۔اٹلی میں ابھی زمین کے متعلق آخری فیصلہ نہیں ہوا لیکن امید ہے کہ بیس نومبر تک آخری
فیصلہ ہو جائے گا۔( محترم نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ) ان کو لکھ دینا
آفتاب کو کہ ہیں، کیس کو فون کے اوپر اطلاع دیدیں۔اور ان کو یہ بھی لکھنا ہے کہ وہاں کے آرکیٹیکٹ کو بھی
کہیں کہ وہ دوتین نقشے جو بنا رہا ہے ( محترم نائب صدر صاحب سے مخاطب ہو کر وہ تو ابھی بھیج دیتا ہے ) وہ لے
کے آئیں گے۔اگر جنوری میں بھی ہو جائے ہمارا معاہدہ تو وہ آسانی سے بنا سکتا ہے۔کم از کم اتنی تعمیر ہو سکتی ہے کہ
اس کا افتتاح بھی آگے پیچھے ہو جائے۔یہ اس صدی ہجری کا دوسرا سال شروع ہوا ہے ناں اب یکم محرم سے۔تو
اگلے یکم محرم سے پہلے اگر ان دو مساجد اور کیلگری کا بھی (افتتاح) ہو جائے تین مسجدوں کا تو بڑی چیز ہے
ایک سال کے اندر۔پہلے تو جو حالات تھے کئی سالوں کے بعد ایک ایسا موقع آتا تھا اور اس میں بھی مستورات بڑا حصہ لے
گئیں۔کیونکہ مرد نے ( یہ فرق ہے دو کی قربانی میں ) اپنی کمائی میں سے قربانی دینی ہوتی ہے۔عورت نے اپنی پس
خوردہ میں سے قربانی دینی ہوتی ہے جو اُس نے اکٹھا کیا ہوتا ہے۔تحفہ ملا خاوند نے زیور بنا کے دیا اُس کو۔کئی
عورتوں نے سارا زیورلا کے دے دیا تھا مساجد کے لئے۔ویسے خدا تعالی قرض رکھتا نہیں۔بڑا دیتا ہے۔تو عورتیں لے گئیں تو اب اب خدام الاحمدیہ تو پہلی دفعہ آئے
نامیدان میں۔جماعت بحیثیت جماعت جس میں انصار اور خدام اور مستورات شامل ہیں، انہوں نے بھی بہت ہیں
مسجدیں بنائیں اور اب ” خدام آئے ہیں۔اب مشکل یہ ہے کہ پاکستان سے رقم باہر نہیں جاسکتی۔تو یہ پہلا موقع
ہے کہ پاکستان سے باہر بسنے والے نوجوان خدام احمدیوں نے اتنی بڑی قربانی دے دی کہ دو مسجدیں
581
فرموده ۱۹۸۱ء
ہو جائیں۔د و مشعل راه جلد دوم
دو
خدام الاحمدیہ کی قربانی سے مساجد کی تعمیر
برازیل جو ہے اس پہ کچھ وقت لگے گا۔جگہ کے انتخاب پھر زمین کے انتخاب بہت سارا وقت۔ایک سال یا
دو سال پیچھے ڈالی جاسکتی ہے۔اٹلی کی اگر مسجد بن جائے تو پھر عملاً صرف فرانس رہ جاتا ہے۔اس کے لئے میں کوشش کر رہا ہوں۔اگلے
سال میرا خیال ہے کہ خود اس علاقے میں جائے پھر کے تو ان کو بتا دوں کہ اس جگہ تلاش کریں۔مشکل یہ ہے کہ جو
میں بات کہتا ہوں وہ انہیں سمجھ ہی نہیں آتی۔میں کہتا ہوں مجھے جنگل میں چاہیئے۔وہ مجھے رپورٹ دیتے ہیں کہ ہم
نے شہر کے اندر ایک جگہ پانچ گز کی ڈھونڈ لی ہے۔بہر حال ویسے جو قربانی دی ہے ایک نوجوان نے (بہت سارے کمزور بھی ہیں۔وہ تو رہتے ہی ہیں ساتھ۔ٹھیک بھی ہوتے جاتے ہیں ساتھ ساتھ ) وہ بڑی امید افزاء ہے۔یعنی جان پڑی ہے پہلی دفعہ اتنی۔مالی قربانی کے معیار کی طرف توجہ
ایک تو ظلم یہ ہوا ہے کہ وہاں جو ہمارے مبلغ گئے ہیں باہر لئیق صاحب سمیت انہوں نے کوئی تربیت نہیں کی
احمدیوں کی یعنی ان
کو پتہ ہی نہیں تھا۔یعنی افریقہ کے احمدیوں کو جلدی پتہ لگ گیا کہ ہم نے مالی قربانی دینی ہے اور
پاکستانی احمدی جو امریکہ میں ہے یا انگلستان میں ہے اس کو نہیں پتہ لگا کہ ہم نے مالی قربانی دینی ہے۔بڑا ظلم ہوا
ہے۔اب یہ پہلی دفعہ اُن کو جس طرح پکڑ کے لایا جاتا ہے اور پھل پھر آدمی حاصل کرتا ہے۔درخت سے وہ حالت
پیدا ہوئی ہے۔اتنی خدا نے رزق میں برکت دی کہ میں سوچ رہا تھا کہ اگر صرف امریکہ کے ایک حصے کے احمدیوں
کا ایک حصہ شرع کے مطابق چندہ دے تو جو میں نے اعلان کیا ہے کہ ایک ملین قرآن کریم انگریزی کے ترجمے
والے امریکہ میں پھیلائے جائیں یہ چھ مہینے کے اندر ہو سکتا ہے لیکن یہ بڑی کمزور دکھائی ہے پتہ نہیں کیوں۔بہر حال وہ جو ہونا تھاوہ تو ہو گیا پیچھے کسی کو دیکھنا ہی نہیں چاہیئے۔میری تو عادت نہیں۔میں تو آگے دیکھا کرتا ہوں۔اب یہ سوال کہ جو وہاں خدام میں پہلی دفعہ عادت پڑی ہے نا اس طرح دینے کی اس کو بھولنے نہیں دینا ان
کو۔ایک دفعہ حضرت صاحب سے ( حضرت مصلح موعود موعود نوراللہ مرقدہ۔ناقل ) سے کسی نے پوچھا کہ اتنی
جماعت مالی قربانی دینے والی ہے۔آپ ہر دو چار سال کے بعد کوئی نئی سکیم پیش کر دیتے ہیں اور طوعی قربانیاں، نیم
طوعی۔آپ نے کہا ان کو جماعت کو زندہ رکھنے کے لئے۔اس کے علاوہ چارہ ہی کوئی نہیں۔اب وہ جو دو آنے
چار آنے دے کے ابدی دعاؤں کے حقدار بن گئے حضرت اقدس مسیح موعود نے اپنی کتابوں میں ان کا نام لکھ
دیا۔چندہ لکھ دیا دو آنے چار آنے پانچ آنے آٹھ آنے روپیہ۔اب ان کی اولادوں میں سے ۲×۵ ہزار پونڈ
د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۸۱ء
582
چندہ دینے والے پیدا ہو گئے۔ایک لنڈن میں ہمارے احمدی ہیں۔میرا خیال تھا کہ وہ کچھ ست ہیں۔مجھے پتہ لگا
کہ لنڈن کے جو مختلف ، انہوں نے مشن ہاؤس اب خریدے ہیں سنٹر اپنے اس میں اس اکیلے شخص نے سترہ ہزا
ر پونڈ دیا۔تو وہ مجھے جلدی پتہ لگ گیا۔ورنہ میری طبیعت میں تھا کہ کبھی میں اس کو نصیحت کروں گا۔تو مجھے کہہ دیتا
کہ میں تو دے رہا ہوں تو مجھے سبکی اٹھانی پڑتی نا۔غلط سمجھ کے اس کے متعلق۔تو یہ دو چیزیں (میں نے بتایا ہے پہلے بھی ) ضروری نہیں ایک جیب میں پیسہ ہو ایک دل میں اخلاص
اگر جیب میں پیسہ نہ ہو تو کہاں سے دے۔اور اگر پیسہ ہو اور اخلاص نہ ہو تو کیسے د۔مبغلین کو نصیحت
یہ جو ہیں نا ہمارے مبلغ ( کچھ یہاں ہیں) یہ مجھے بڑا تنگ کرنے لگ گئے ہیں۔اچھا ہے وہ کوئی
پانچ۔دس۔پندرہ۔میں کو نکال دیا جائے بجائے اس کے کہ سارے مبلغوں پر بدنامی کا دھبہ لگے۔یعنی اب
جامعہ احمدیہ کا ایک طالب علم اور چوری کی اس کو عادت اور جھوٹ کی عادت۔میرے پاس آیا معافی کے لئے اور
جھوٹ بول رہا تھا مجھ سے۔پہلے دو فقروں میں ہی میں سمجھ گیا کہ یہ شخص اب میرے ساتھ جھوٹ بول رہا ہے۔میں
بالکل خاموشی سے اس کی باتیں سنتا رہا۔آخر وہ اس نتیجے پر پہنچا کہ ان سے کہیں جامعہ کو کہیں کہ مجھے بیٹھنے دیں
کلاس میں۔میں نے کہا یہ سوال نہیں ہے کہ تمہیں بیٹھنے دیں یا نہ۔سوال یہ ہے کہ تمہارا وقف تو ڑیں یا نہ توڑیں۔اور پھر باہر جا کے جھوٹ۔یہ تو یوں تھا اور وہ دوں تھا۔اب میں نے یہ بنا دیا ہے (مجھے پھر خیال آیا بہر حال
جماعت کو بدظنی سے بچانا بھی تو میرا کام ہے نا) وہ کورٹ مارشل (Court Martial) دس۔پندرہ۔میں
آدمیوں کے سامنے اس کی رپورٹ پڑھی جائے۔اب میں نے اسی کے متعلق ( گوجرانوالہ کا تھاوہ) کہ گوجرانوالہ
کے امیر کو بلاؤ کورٹ مارشل میں۔وہاں کے مبلغوں کو بلاؤ۔اس کے باپ کو بلاؤ۔صدر عمومی کو بلاؤ۔امور عامہ کو
بلاؤ تحریک کو بلاؤ۔اصلاح وارشاد کو بلاؤ۔ساروں کے سامنے اور پھر جامعہ بتائے کہ یہ کیس ہے اس لڑکے کا۔بتاؤ
کیا کہتے ہو؟ سب نے کہا کہنا کیا ہے۔نکالو اس کو باہر۔پھر کہے اگر مجھے انہوں نے نکالا تو پھر گوجرانوالہ سے کوئی
لڑکا جامعہ میں نہیں آئے گا۔مجھے جس نے کہا میں نے کہا اس کو کہو کہ اگر تمہارے جیسے لڑکے گوجرانوالہ نے پیدا
کرنے ہیں تو اچھا ہے نہ آئیں۔مجلس عاملہ کو نصائح
ویسے ہر جگہ بڑے مخلص بھی دے رہا ہے ہمیں۔اور یہ جو نئی نسل پیدا ہورہی ہے ان میں اچھے برے ہیں
بہت زیادہ اچھے ہیں لیکن یہ ہے کہ ایک تو جو افسر ہے ذمہ دار اُس کا فرض ہے کہ چھوٹا سا داغ پن پوائنٹ Pin)
Point) کے مطابق ہے اُسی وقت اس کو پکڑے بجائے اس کے کہ آدھا سیب خراب ہو جائے۔پھر تو وہ پھینکنے کے
583
فرموده ۱۹۸۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
قابل ہوجاتا ہے نا۔اس طرح تو چاقو کی نوک کے اوپر وہ داغ جو ہے وہ نکل آتا ہے ذرا سا دھبہ۔یہ خدام الاحمدیہ کی مجلس عاملہ میں میں باتیں کر رہا ہوں آپ کو بتانے کے لئے سبق دے رہا ہوں۔اس
طرح کام کرو۔پیار کرو۔مدد کرو۔نصیحت کرو۔سمجھاؤ۔غصے کبھی نہ ہو۔لیکن خدا کو ناراض کرنے کے لئے اُسے
معاف نہ کرو۔یعنی ایسی معافی جس سے خدا ناراض ہوتا ہو۔وہ تو خراب ہے۔اپنے آپ کو جہنم میں کیوں بھیج
رہے ہیں آپ۔رافة فی دین اللہ سے منع کیا ہے نا قرآن کریم نے۔وہ اسی لیے کیا ہے۔جو خدا تعالیٰ نے
قانون بنایا ہے اس کی پابندی کرو۔لیکن یہ مطلب نہیں نفرت نہیں کرنی۔کوشش کرو پورا بچانے کی سدھارنے کی
اصلاح کی۔لیکن جماعت کو کسی فرد پہ قربان نہیں کیا جاسکتا، نہ کسی گروہ پہ قربان کیا جا سکتا ہے۔زندہ رہنے والی تو
جماعت ہے۔یعنی جو اچھے ہیں ہم میں سے انہوں نے بھی تو قیامت تک زندہ نہیں نا رہنا۔جماعت نے تو
قیامت تک زندہ رہنا ہے۔اٹلی میں مسجد کی تعمیر کا منصوبہ
پھر اٹلی اٹلی میں اس وقت دو زمینیں ہیں اچھی۔ایک ہے پہاڑی طبہ ساڑھے تین ایکٹر زمین پاسچر
لینڈ (Pasture Land) خالی پتھر نہیں پڑے ہوئے وہاں۔( محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب سے
مخاطب ہو کر فرمایا ) تم نے دیکھا ہے نا۔اور دینا ایک ہے گاؤں شاید قصبہ۔یہاں سے پچاس کلو میٹر ٹی سٹے پچاس
کلومیٹر یوگوسلاویہ اور سوکلو میٹر آسٹریا۔یہاں زلزلے بہت آتے تھے اور میں نے پسند کیا تھا یہ ایریا۔مجھے کسی نے
کہا زلزلے بہت آتے ہیں۔میں نے کہا اسی واسطے تو میں پسند کر رہا ہوں۔کیونکہ ہمارے خدا تعالیٰ نے کہا ہے
ہمیں آگ سے مت ڈراؤ۔آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔زلزلہ ہے ہی آگ۔زمین کے اندر کی
آگ ہے نا باہر نکلتی ہے۔وہ سڑک جہاں ہر ایشیا کا موٹر والا گزرتا ہے اس سڑک کے اوپر ہے۔کیونکہ یوگوسلاویہ
سے اندر آتے ہیں ناں۔فولڈرز کی سیکیم
تو اس لحاظ سے فولڈرز کی جو سکیم بڑی کامیاب اس سال ہوئی ہے ابھی دس فیصد ہوئی ہے لیکن اس میں بڑی
کامیابی ہے۔ایک ایک دن میں کئی ہزار فولڈ رکئی ہزار آدمیوں کے ہاتھ میں پکڑا دیا جو ایک سال میں کئی
ہزار آدمیوں سے بات نہیں کرتے تھے اسلام کی۔اتنا بڑا دروازہ کھل گیا ہے۔اور یہ تو سڑک ہے یعنی ہندو بھی وہاں
سے گزرے گا۔سکھ بھی گزرے گا۔مسلمان بھی گزرے گا۔اب یہ تجربہ ہوتا ہے۔اب فولڈر تقسیم کئے ہیں تو مطالبہ
آ گیا کہ ہمیں پشتو کا فولڈر بھی چاہیئے۔مطالبہ ہو گیا پشتو کا فولڈر دو ناروے میں کہ اُردو کا دو عربی کا دو۔تو ہمیں تو
خیال تھا نا کہ یورپین زبانوں کا ہی دیں۔لیکن اب یہ مہاجر پٹھان بہت سارا چلا گیا۔وہ پشتو اور فارسی کا ماہر ہے۔
د
د مشعل راه جلد دوم
عربی کے وہاں جاتے ہیں۔فرموده ۱۹۸۲ء
584
محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کے دریافت کرنے پر حضور نے فرمایا۔یہ جگہ ) ٹی سٹے سے پچاس
کلومیٹر ورے ہے۔یعنی میلانو (Milano) سے جائیں تو پہلے یہ آئے گا اور پھر پچاس کلو میٹریوں
رائٹ (Right) گھوم کے۔ٹرکی کا راستہ ہے یہ۔یہ کر اس کانٹی نینٹ (Cross Continent) سڑک ہے۔یہاں سے یوگوسلاویہ میں گھس جاتے ہو۔پھر ادھر سے ادھر آ جاتے ہو ونیس سے نکلنے کے بعد۔ویس دائیں
طرف رہ جاتا ہے۔وینس جو ہے یہ سیدھے سڑک اگے آ رہی ہے اس علاقے کو یوگوسلاویہ کی طرف اور دائیں
طرف گھوم جاتے ہیں۔وینس سے ایک سو بیس ۱۲۰ کلو میٹر ہے لیکن اسی سڑک سے گھومتے ہیں۔یہی سڑک دائیں
طرف گھوم کے وینس جاتی ہے اور پھر آگے جا کے تو پھر دائیں طرف گھومتے ہیں سمندر کے دوسرے کنارے کی
طرف ٹی سے۔اور سیدھے چلے جائیں تو لو گوسیلا و یہ بائیں گھوم جائیں۔وہ بھی اچھی خاصی بڑے سڑک ہے جو
آسٹریا کو جاتی ہے۔یہ عجیب بات ہے کہ اٹلی نے سڑکیں بہت اچھی بنائی ہیں پر لا علاقہ تو میں نے نہیں دیکھا اور لا
تو دیکھا ہے۔سائز برگ (Salzburg) اور انزبرگ (Ennsburg یہ تو خوبصورت ہیں۔دُنیا جہاں کا یہ
ظاہری حسن اللہ میاں نے وہاں پیدا کر دیا۔اور انز برگ (Ennsburg) کے علاقے کے لوگ بڑے اچھے ہیں۔وہاں تو ایک دن کے لئے گئے تھے۔دل کرتا ہے یہاں بھی ایک زمین خرید لیں۔ایک دوست سے مخاطب ہوتے
ہوئے حضور نے فرمایا) جہاں سے آپ نے پاس کراس (Cross) کیا ہے وہاں سے بائیں انز برگ ہے اور
ئیں طرف سالز برگ ہے۔انز برگ سے جائیں تو سیدھے وہ ادھر چلی جاتی ہے۔بائیں مڑ کے پھر جانا پڑتا ہے
وی آنا کی طرف۔پہاڑی علاقہ ہے۔برفانی نالے ہیں۔پانی کے نالے کافی آتے ہیں اوپر سے تو یہ دعا کریں کہ
یہ بھی اگلے سال مل جائے ہمیں اور مشن۔یہ جو ہے مثلاً روم یہ تو سارے ( ان کا جو ہے دارالخلافہ ) بدمعاشی کے اڈے ہیں۔اور ویسے بھی وہ روم پوپ
کی وجہ سے ان میں تعصب زیادہ ہے۔ایک ہے اپنے مذہب یعنی عقیدے میں پکا ہونا وہ تعصب نہیں ہوتا۔ایک
تعصب ہے۔وہاں نچلے علاقے میں اسلام کے خلاف تعصب ہے۔یہ کٹر ہیں کیتھولک، لیکن بڑے ملنسار بڑے
اچھے۔یہ ( نائب صدر صاحب ) تو کہتا ہے کہ بہت ہی اچھے ہیں۔(لنڈن کے ایک دوست نے عرض کی کہ وہاں البانین بھاگ کر گئے ہوئے ہیں۔تو حضور نے فرمایا ) نہیں
وگوسلاویہ کا ساؤتھ (South) جو ہے وہ یوگوسلاویہ نے جنگ کر کے البانیہ کا ایک حصہ اپنے اندر شامل کیا ہوا
ہے۔وہ البانیہ نہیں بھاگے۔وہ تو بھاگنا چاہتے ہیں اب وہاں سے۔یہ جگہ بہت اچھی ہے۔اور دوسرے یہ ہے کہ
ایک دو دن کا ویزا تو بارڈر کے اوپر مل جاتا ہے۔تو ہمارا مبلغ تین دن کے لئے ہر مہینے بھی جاسکتا ہے یوگوسلاوین
احمدیوں سے ملاقات کرنے اُدھر آسٹریا میں۔اسی واسطے اس کو پسند کیا تھا میں نے۔اچھا جی۔اللہ تعالیٰ سب کو احسن جزا دے۔اور دعا کر لیتے ہیں اب۔
فرموده ۱۹۸۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
(بحوالہ ماہنامہ خالد ر بوه ستمبر ۱۹۸۲ ء صفحہ نمبر۷ تا صفحه ۱۴)
585