سالانہ تربیتی کلاس۔ اختتامی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

د
و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۸۲ء
586
سیدنا وامامنا حضرت اقدس خلیفه امسیح الثالث نے مورخہ ۶ ہجرت ۱۳۶۱ (۶مئی ۱۹۸۲ء)
بعد نماز عصر ایوان محمود میں خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی سالانہ تربیتی کلاس سے جو اختتامی خطاب فرمایا
اس
کا مکمل متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔(غیر مطبوعہ )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: -
قرآن کریم کی ضرورت
یہ جو ہمارا زمانہ ہے جس میں میں اور تم زندگی گزار رہے ہو اس زمانہ میں قرآن کریم کی ضرورت کا احساس
بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔اس لئے کہ انسان کی بے راہ روی اس زمانہ میں بہت زیادہ ہوگئی ہے۔بے راہ روی کا
مطلب یہ ہے کہ سیدھے راستے کو چھوڑ کے ٹیڑھے راستے کو اختیار کیا بہتوں نے۔پیار کے راستے کو چھوڑ کے
نفرت کے راستے کو اختیار کیا بہتوں نے امن کے راستہ کو چھوڑ کے جنگ اور فساد کی راہ کو اختیار کیا بہتوں نے۔اچھے عمدہ اور حسین اخلاق کی راہوں کو چھوڑ کے بدتہذیبی کی راہوں کو اختیار کیا بہتوں نے ایک گند مچ گیا۔ایک
گند پیدا ہو گیا انسانی زندگی میں۔اور انسان کو یہ پتہ نہیں لگ رہا کہ اس گند کو وہ دور کیسے کرے؟ اور سوچنے والا
دماغ اور سمجھنے والی روح بجھتی ہے کہ اس گند کو سوائے قرآنی تعلیم کے کسی اور طریقہ سے دور نہیں کیا جاسکتا۔آپ لوگ بچے میرے یہاں اس لئے جمع ہوئے کہ تربیتی کلاس میں تربیت حاصل کریں۔مختلف پہلوؤں
سے خدام الاحمدیہ کے نظام نے آپ کی تربیت کا انتظام کیا۔لیکن بنیادی چیز ایک ہی تھی کہ آپ کو قرآن کریم کی
بتائی ہوئی تعلیم کے مطابق زندگی گزارنے کے طریقے بتائے جاسکیں۔کبھی نام لے کر ایسا کیا گیا ہو گا، کبھی بغیر نام
لئے۔لیکن جن رستوں کی نشاندہی، جن رستوں کے متعلق آپ
کو بتایا گیا وہ قرآن کریم کے بتائے ہوئے راستے ہی
تھے۔قرآن کریم ایک عظیم کتاب ہے
قرآن کریم ایک عظیم کتاب ہے۔جس زاویہ سے بھی دیکھیں اس کی عظمتیں انسانی ذہن سے بالا ہیں۔یک عظمت اس کی یہ ہے کہ چھوٹی سی یہ ہدایت ہے۔بڑی کتاب نہیں ہے قرآن کریم کی شریعت قرآن کریم کے
الفاظ جو ہیں عربی کے جس میں قرآن کریم نازل ہوا اللہ تعالیٰ کی وحی محمد ﷺ پر یہ بہت چھوٹی کتاب ہے اور اس
ے اور
سے ایک سہولت یہ پیدا کی گئی کہ امت مسلمہ میں ہر صدی میں لاکھوں ایسے بچے اور بڑے پیدا ہوئے جنہوں نے

587
فرموده ۱۹۸۲ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
قرآن عظیم کو زبانی یاد کر لیا حفاظ کہلائے جاتے ہیں۔تو حفظ کیا انہوں نے قرآن کریم۔اور اگر یہ حجم کے لحاظ سے
سے بڑی ہوتی تو اس کو حفظ کرنا آسان نہ ہوتا۔اگر یہ اپنی تربیت کے لحاظ سے اس سے مختلف ہوتی جو ہمیں نظر آتی
ہے تب بھی یاد نہ ہو سکتی۔مثلاً اگر کوئی بچہ قرآن کریم کا ایک صفحہ یاد کرنے پر جتنا وقت خرچ کرتا ہے۔میرا خیال
ہے کہ اگر اس سے دس گناہ زیادہ وقت بائیبل کے ایک صفحے کو یاد کرنے پر خرچ کرے تو بائیل کا ایک صفحہ یاد نہیں
ہو سکے گا۔کیونکہ ترتیب ہی ایسی ہے۔کہ انسان کا دماغ اپنے حافظہ میں اسے محفوظ کرنے سے عاجز آ جاتا ہے۔کوئی حسن اور ترتیب الفاظ کے لحاظ سے اور (جن کو معانی آتے ہیں ) معانی کے لحاظ سے نہیں پائی جاتی اس قسم کی
که انسان آسانی سے اسے یادکر سکے۔اس چھوٹی سی کتاب میں انسان کی ساری ضرورتیں ہر نسل انسانی کی ہر ضرورت قیامت تک کے لئے جو تھی
وہ پوری کر دی گئی اور ہر روح جو بعثت نبوی ﷺ سے لے کر قیامت تک انسانی جسم میں پیدا کی گئی اس کی پیاس
کو بجھانے کے لئے یہ چھوٹی سی کتاب جو ہے وہ کافی ہے اور ہر انسان اربوں ارب ہمارے شمار میں ہی نہیں۔ہر
نسل آتی ہے بہت بڑی دنیا میں پیدا ہوتی ہے اور پھر اس کی جگہ دوسری نسل آجاتی ہے۔قیامت تک چلتا رہے گا
یہ سلسلہ۔بے شمار یعنی جس کو ہم شمار میں نہیں لا سکتے اتنے انسان پیدا ہوئے اور ہر انسان دوسرے سے مختلف ہے۔اپنی ذہنی صلاحیتوں اور قوتوں کے لحاظ سے کوئی دو انسان برابر کے نہیں۔اور ہر دماغ جو ہے وہ ضرورت محسوس کرتا
نے بعض ہدایتوں کی کوئی ایسی چیز ہو جس کا سہارا لے کر وہ صحیح راستہ پر آگے سے آگے بڑھتا چلا جائے اور جس
غرض کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے۔اسے وہ حاصل کر سکے۔یہ بھی عظمت ہے۔بڑی عظیم چیز ہے یہ۔اور شرط ایک لگائی گئی قرآن کریم کے معارف حاصل کرنے کے لئے اور اس کی روح کو اپنی روح میں
جذب کرنے کے لئے ایک شرط ہے اور وہ شرط ہے تقویٰ کی۔اور شروع میں ہی اعلان کیا گیا کہ:
هدى للمتقين (البقره آیت:۳)
کہ جو متقی ہو گا وہی قرآن کریم کی ہدایت سے فائدہ اٹھا سکے گا، وہی فائدہ اٹھانے کے لئے قرآن کریم کے
معارف اور مطالب کو سمجھ سکے گاھدی للمتقین۔تو دنیا کا کوئی علم علم روحانی ، علم قرآنی سے باہر ایسا نہیں جس کے حصول کے لئے یہ شرط ہو۔یہ ایک
ما بہ الامتیاز ہے دنیوی علوم رسمی علوم بھی ان کو کہا جاتا ہے ظاہری علوم بھی کہا جاتا ہے دنیوی علوم یہ سائنسز جو انسان
اپنی عقل سے حاصل کرتا ہے۔وحی کے ذریعہ تو سائنس کی ایجادات (اس طرح مجھے کہنا چاہیئے کہ بالکل واضح وحی
کے ذریعہ تو انسان کو نہیں سکھائی گئیں۔ویسے تو اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے سامان جب تک نہ پیدا کرے ان
میدانوں میں بھی انسان آگے نہیں بڑھ سکتا۔لیکن وہ ایک علیحدہ مضمون ہے اس وقت میں ایک دوسرا مضمون
روحانی بیان کر رہا ہوں۔ایک دہر یہ بھی آج کی دنیا میں بڑا بلند پایہ سائنسدان بن گیا، ہزاروں دہر یہ بن گئے۔تثلیث کو ماننے والے بھی سائنسدان بن گئے۔لیکن ہر مسلمان بھی قرآن کریم کے معانی سمجھے والا نہیں بن سکتا۔

فرموده ۱۹۸۲ء
588
د دمشعل راه
باراه جلد دوم
اس واسطے کہ جو شرط لگائی تھی اور جو معیار قائم کیا گیا تھا لا يمسه الا المطهرون (الواقعہ آیت: ۸۰) میں کہ
پاکیزگی اور طہارت اور تقویٰ کے بغیر (هدی للمتقین ) کوئی شخص قرآنی علوم اور معارف اور اس کے چھپے
ہوئے اسرار اور اس
کی تعلیم سے صحیح استفادہ نہیں کر سکتا جب تک کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس کا ایک زندہ تعلق نہ پیدا
ہو جائے۔احمدی طفل یا خادم اور غیر میں فرق
مجھے افسوس ہے کہ ہمارے جو مبلغین اور مربی ہیں وہ بھی گاؤں گاؤں میں پھرتے ہیں اس بات پر اتنا زور
نہیں دیتے جتنا دینا چاہیئے کہ ایک احمدی طفل یا خادم یا ایک احمدی نوجوان اور ایک غیر میں فرق ہی یہ ہے کہ
جماعت احمدیہ کا ہر فرد اس صداقت پر اجتماعی زندگی گزار رہا ہے کہ اجتماعی زندگی جماعت احمدیہ سلسلہ عالیہ احمدیہ
کی یہ ہے کہ ایک زندہ خدا ہے جس کے ساتھ اجتماعی زندگی میں جماعت کا ایک زندہ تعلق ہے۔اور یہ برکتیں محمد رسول اللہ اللہ کے طفیل ہمیں ملی ہیں۔آپ کو چھوڑ کے آپ سے دور ہو کر آپ سے پیار نہ
کرتے ہوئے بھی یہ چیز ہمیں نہیں مل سکتی تھی۔آپ سے پیار کے نتیجہ میں ( قرآن کریم نے اس کا اعلان کیا، اس
کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں) اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کرنے کے بعد خدا تعالیٰ کی پناہ میں آجانے
کے بعد یعنی تقویٰ کی راہوں
کو اختیار کرتے ہوئے اپنی زندگی کے ہر شعبہ میں خدا تعالیٰ کی مدد کے حصول کی خواہش
رکھتے ہوئے جماعت احمدیہ آگے بڑھ رہی ہے۔روحانی فوائد کے علاوہ جماعت احمدیہ کو ان ظاہری علوم میں بھی
بڑا فائدہ پہنچا ہے اس لحاظ سے کہ اگر آپ نہیں (اور کیوں آپ نہیں ؟ آپ کو بھی دعائیں کرنی چاہئیں ) تو آپ
سے تعلق رکھنے والے بیسیوں بعض دفعہ سینکڑوں دل ایسے ہیں جو متضرعانہ عاجزی کے ساتھ تضرع کے ساتھ
روتے ہوئے خدا کے حضور جھکتے اور اس سے آپ کے دماغ کی دنیوی علوم کے حصول کے لئے جزا اور روشنی طلب
کرتے ہیں اور خدا سے وہ طلب کرتے ہیں اور پاتے ہیں۔تو هدى للمتقین ، قرآن کریم کی ہدایت صرف اس کو ملتی ہے جو خدا تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرتا اور اس کی
پناہ میں آ جاتا ہے اس کے سائے میں اپنی زندگی گزارتا ہے جو اپنے ہر فعل کو خدا تعالیٰ کے اخلاق کی روشنی میں
دیکھتا اور پر کھتا ہے اور اس راہ پر نشو و نما کرتا ہے اس کی کہ جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے اخلاق اللہ تعالیٰ کی صفات
کے جلووں کا رنگ اس کے اوپر آئے اور عام زبان میں ہم کہتے ہیں کہ وہ انتہائی اعلیٰ مقام تہذیب کے اوپر کھڑا
ہو جائے مہذب ہو۔زبان ستھری، کان جو ہیں ان کو غیبت سننے وقت ضائع کرنے کے لئے گئیں مارنے کی باتیں
جو ہوتی ہیں، ان کی عادت ہی نہ ہو۔کان کے اندر جو آواز پڑے وہ پاک ہو۔زبان سے جو آواز نکلے وہ ستھری ہو۔دماغ میں جو خیالات آئیں وہ مطہر ہوں یہ خدا سے ڈرتے ہوئے اپنی زندگیوں کے دن لیکن دنیا کی نگاہ میں ہنستے
مسکراتے بشاشت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آگے ہی آگے بڑھنے والے بچو! تم ہو وہ بچے۔

589
فرموده ۱۹۸۲ء
دد
د و مشعل راه جلد دوم
قرآن کریم نے هدى للمتقین اور لایمسه الا المطهرون کہہ کے عظمتوں کے عظیم دروازے ہماری
زندگیوں میں کھولے اور زمین سے اٹھا کر آسمانی رفعتوں تک پہنچانے کے سامان ہمارے لئے پیدا کئے۔باقی جو
مجاہدہ کرے گا جو کوشش کرے گا جو خدا سے مانگے گا وہ پائے گا۔آپ میں اور غیر میں ایک امتیاز ہے۔آپ میں اور غیر میں جو یہ امتیاز ہے۔یہ ہر ایک کو نظر آنا چاہیئے۔آپ
کو بھی احساس ہونا چاہیئے کہ مجھ میں اور غیر میں کیا فرق ہے اور غیر کو بھی یہ احساس ہونا چاہیئے کہ آپ میں اور اس
میں کیا فرق ہے؟ بعض دفعہ شرم بھی آتی ہے کہ بعض احمدی بھی کمزوری دکھا جاتے ہیں۔مثلاً دیانتداری کے
معاملے میں لا کھ دو لاکھ میں ایک آدھ احمدی بھی ایسا ہو جاتا ہے۔لیکن دنیا جس مقام پر افراد جماعت احمدیہ کو
دیکھتی ہے وہ یہ ہے کہ بعض دفعہ ایک غیر احمدی احمدی کے پاس آ کر یہ کہتا ہے کہ فلاں شخص ہے اس کے پاس میری
سفارش کر دو اور وہ احمدی ہے وہ آپ کی بات مان جائے گا اور وہ احمدی نہیں ہوتا۔جو ہوتا ہے وہ یہ کہ وہ دیانت دار
ہوتا ہے۔اور جو احمدی نہیں ہوتے، سمجھتے ہیں کہ احمدیوں سے باہر تو کوئی دیانتدار ہو ہی نہیں سکتا۔چونکہ یہ دیانتدار
ہے ضروری ہے کہ یہ احمدی ہوگا۔اس مفروضے کے اوپر وہ آجاتے ہیں۔اور بعض احمدی ہیں جو دیانت کے اس
معیار پر قائم نہیں رہتے اور ہمارے لئے دکھ اور خفت کے سامان پیدا کرتے ہیں۔ہم جس دور میں داخل ہو چکے ہیں، آپ کی عمر چھوٹی ہے۔آپ کو احساس نہیں ہوگا ہم جو ایک عمر گزار چکے
ہیں اور دنیا کو اچھی طرح دیکھا اور پرکھا ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جس وقت آپ بھر پور جوانی میں اور فعال زندگی میں
داخل ہوں گے تو روحانی جنگ اپنے کمال کو پہنچی ہوئی ہوگی۔اس وقت ایک تو زمانہ نوع انسانی اپنی فلاح اور بہبود
یعنی اپنی بھلائی کے لئے اپنی خوشحالی کے لئے اور اپنی اس غرض کے لئے کہ ہلاکت سے بچنے کے سامان ہوں، وہ
آپ
کی محتاج ہوگی اور اگر آپ نے ان کی ہدایت کے سامان اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہ کیے تو یہ دنیا فنا ہونے کے
کنارے پر کھڑی ہے بالکل جس طرح یہاں سے بس ایک قدم آگے لیا اور نیچے جاپڑی۔اس وقت یہ حالت
ہے۔کھیلیؤ اس غرض سے کہ تمہارے اندر طاقت پیدا ہو وہ بوجھ اٹھانے کی جو عنقریب تمہارے کندھوں پر پڑنے
والا ہے۔بعض رپورٹیں میرے پاس مثلاً یہ آ جاتی ہیں کہ ہمارا بچہ جو ہے وہ کھیل میں بڑا اچھا ہے لیکن کھیلنے کے
بعد ( ہمارے ملک میں تو عام طور کھیلیں عصر اور مغرب کے درمیان ہوتی ہیں) وہ گھر آتا ہے عشاء کی نماز کے بھی
ایک گھنٹے کے بعد اور دوستوں میں کمپیں مارتا رہتا ہے اپنی کھیل کے متعلق۔اس غرض کے لئے تو نہیں ہم لوگ
انتظام کرتے، تمہاری ورزشوں
کا یا اللہ تعالیٰ نے تمہاے گھروں میں دولت دے کر تمہاری ورزش کا انتظام اس غرض
سے نہیں کیا۔کھاؤ اس لئے نہیں کہ بنیوں کی طرح موٹے ہو جائیں گے تمہارے پیٹ بلکہ اس لئے کہ تمہارے
مسلز جو ہیں اتنے مضبوط ہوں گے کہ دنیا کی کوئی طاقت کاری ضرب تمہارے جسموں کو نہیں لگا سکے گی۔ورزش
کرو۔اپنے جسموں کو بناؤ۔میں حیران ہوتا ہوں۔جس وقت جنگ کی شکل کچھ اور تھی، سارا دن یا دن کا کچھ حصہ

فرموده ۱۹۸۲ء
590
د مشعل راه جلد دوم
تلوار چلا تا تھا ایک سپاہی دشمن کے مقابلہ میں۔اس وقت کسری کے مقابلہ میں جب کسری نے ( بہت بڑی طاقت
Millions) کی یعنی لکھو کھا لکھوکھا کی فوج ان کے پاس) اور حملہ کر دیا مسلمانوں پر سازش کر کے۔پہلے ابتداء کی انہوں نے ہی وہ سازش کی تھی اور پھر اٹھارہ ہزار مسلمان اور ہر جنگ جو دوسرے تیسرے چوتھے دن
ہوئی ہے ان کے مقابلہ میں تازہ دم فوج آتی تھی۔ان کا کمانڈر انچیف بھی ایک نیا آدمی بڑا تجربہ کار اس زمانے
میں (اب تمغے دیتے ہیں نا اپنے جرنیلوں کو ) اس وقت کسری نے یہ کہا ہوا تھا کہ یہ یہاں تک پہنچا ہوا یعنی جس کو
یہاں کور کمانڈر کہا جاتا ہے آج کل قریباً اس معنی میں یعنی جس کے ماتحت۔ستر اسی ہزار کی فوج ہے۔اس کو ایک
لاکھ ہیرے جڑے ہوئے ٹوپی پہننے کی اجازت تھی اور اس کی Treasury اس کا خزانہ کسری کا اس کو وہ ٹوپی دیتا
تھا نشان اس کا کہ بہت بڑا وہ ہے جرنیل۔اگر آٹھ گھنٹے کی جنگ ہو اور اٹھارہ ہزار سے چار گنا زیادہ سامنے فوج ہو تو
ہر دو گھنٹے کے بعد کسری کی فوج کی لڑنے والی صنفیں پیچھے ہٹ جاتی تھیں اور تازہ دم پچھلی صف جو تھی وہ آگے آجاتی
تھی اور چار دفعہ ہوتا تھا دن میں ایسا۔اور مسلمان صبح سے شروع کرتا تھا اور آٹھ گھنٹے تک تلوار چلاتا رہتا تھا۔خدا
کے فضل نے یہ طاقت دی تھی۔ابھی حال ہی میں ایک نئی چیز میرے سامنے آئی وہ یہ کہ جو شخص مثلاً اپنے دائیں بازو سے کام لے رہا ہے
سخت کام مثلاً آجکل گندم کائی جارہی ہے نا تو بڑا بوجھ ہے۔اس مزدور پر جو دوسروں کی جائے گندم کاٹ رہے
ہیں۔صبح لگتے ہیں اور شام تک کاٹتے رہتے ہیں داتری چل رہی ہے نا اس طرح داتری سے وہ کاٹ رہے ہیں اور
ایسے کیسز (Cases) ہیں کہ بہتوں میں کلاٹ (Clot) ہو جاتا ہے اور موت بھی ہو جاتی ہے داتری چلا کے۔اور
آٹھ گھنٹے مسلمان تلوار چلاتا تھا اور تاریخ میں کہیں ایک واقعہ بھی نہیں ایسا کہ جہاں اس کے خون میں Clot ہوا ہو
لوتھڑا جم گیا ہوخون کا اور ہارٹ فیل ہو گیا ہو اس قسم کی خدا تعالیٰ نے ان کو سمجھ عطا کی اور اس طرح انہوں نے
ورزشیں کیں اور مضبوط بنایا اپنے جسموں کو کہ عملاً یعنی ایک تو یہ تھا نا کہ چار گنا فوج سے وہ لڑ رہے تھے اور بالکل نڈر
ہو کر ایک لحظہ کے لئے بھی یہ خوف نہیں پیدا ہوتا تھا ان کے دل میں کہ ہم شکست کھا جائیں گے کیونکہ ان کا تو کل
اپنے ہتھیار پر یا اپنی مہارت پر یا اپنے جسموں کی مضبوطی پر یا اپنی چالاکیوں پر نہیں تھا۔ان کا تو کل تھا اپنے پیدا
کرنے والے اس رب پر جس نے محمد رسول اللہ لہ کے ذریعہ سے ان کو یہ بشارت دی تھی۔انتم الاعلون ان كنتم مومنین(آل عمران: ۱۴۰)
ایمان کے تقاضوں کو پورا کرتے چلے جانا اور کوئی غیر تم پر غالب نہیں آسکتا۔عجیب ہے یہ واقعہ کہ ہر دو گھنٹے کے بعد تازہ دم فوج سے لڑرہے ہیں اور فاتح ہوتے ہیں اور ہر دو گھنٹے کے
بعد تازہ دم صفیں آگے آرہی ہیں اور شکست کھا رہی ہیں۔اتنا بھروسہ تھا۔ہم طارق کی کشتیاں جلانے کا بھی ذکر
کرتے ہیں۔انہی میدانوں میں ایک دن خالد بن ولیڈ نے اٹھارہ ہزار فوج میں سے چار ہزار گھوڑ سوار فوج نکال
لی اور صرف چودہ ہزار کو دشمن کے سامنے رہنے دیا۔کس امید پر ؟ ان کو پتہ تھا مسلمان پیٹھ نہیں دکھاتا۔لڑتا رہے گا۔

591
فرموده ۱۹۸۲ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
پیچھے بہے گا ضرور وزن ہے اس کو دھکیلتا ہے وزن پیچھے لیکن پیٹ نہیں دکھائے گا۔اور ان چار ہزار گھوڑ سوار فوج کو کہا
جب میں اشارہ کروں پیچھے سے حملہ کرنا ایرانی فوج پر اور اس عرصے میں ( تاریخ کہتی ہے مجھے صحیح یاد نہیں) وہ میں
دو میل پیچھے ہے۔کیونکہ چودہ ہزار کے مقابلہ میں ستر اسی ہزار کی فوج کا دباؤ جو تھا وہ دباؤ ہی ان
کو پیچھے دھکیل رہا
تھا۔یعنی تلوار چلاتے ہوئے ان کو قدم بہ قدم پیچھے ہٹنا پڑ رہا تھا اور پھر جب اشارہ کیا تو انہوں نے پیچھے سے حملہ کہ
اور وہ بظاہر شکست کی تصویر فتح کی حقیقت میں تبدیل ہوگئی۔ی تو کل کا نتیجہ تھا۔یہ تقوی کا نتیجہ تھایہ خدا تعالیٰ کو پہچان کے اپنی زندگیاں گزارنے کا نتیجہ تھا۔یہ اس بات کا
نتیجہ تھا کہ جو متقی ہو گا خدا تعالیٰ ان کی راہوں کو ہموار کرے گا اور ان کی کامیابیوں کے سامان پیدا کرے گا۔یہ نتیجہ
تھا اس بات کا کہ اللہ سب سے زیادہ طاقتور ہے اور جس سے وہ پیار کرتا ہے کوئی غیر اس کے اوپر غالب نہیں
آ سکتا۔اور کھلے بندوں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس کا اعلان کیا۔چودہ سو سال ان مسلمانوں نے جو اس لعلیم
پر کما حقہ پوری طرح مومنون حقا کی جماعتیں بنتے ہوئے کاربند رہے یہ نظارے دیکھے۔تلوار خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے ہاتھ سے اس زمانہ میں چھین لی نہیں رہنے دی۔اس لئے کہ غلطی
سے پہلے زمانوں میں بھی تلوار کے ذریعہ سے اسلام نہیں پھیلا تھا۔دشمن کا مقابلہ کرنے اور اپنے دفاع کے لیے
تلوار کا استعمال کیا گیا تھا۔لیکن یہ جو پادری اور دوسرے متعصب غیر مسلم تھے انہوں نے غلط اعتراضات اسلام اور
محمد پر کرنے شروع کئے۔تب خدا نے کہا جب ابو جہل کے ساتھیوں کی طاقت کے مقابلہ میں اسلام دشمن
طاقتیں کروڑوں گنے زیادہ ہو چکی ہوں گی (اب ابو جہل کی تلوار کے مقابلے میں ایٹم بم کی جو طاقت ہے آج کی
دنیا کی وہ کروڑوں گنے زیادہ ہے یا نہیں ہے؟) اس وقت میں مسلمان کے ہاتھ سے تلوار لے لوں گا اور کہوں گا کہ
بغیر تلوار کے ان کا مقابلہ کرو اور مجھ پر تو کل رکھو۔بغیر تلوار کے تم دوسرے ذریعے ہیں ان کا دل جیتو گے اور یہ اپنی
طاقت تمہارے خلاف استعمال نہیں کریں گئے تمہارے قدموں میں لاکے ڈال دیں گے اور محمد الیہ کے جھنڈے
تلے جمع ہو جائیں گے اور اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والے ہونگے۔بہت بڑا کام ہے جو آپ کے سپر د کیا گیا ہے، بہت ہی بڑا۔میرے جیسا عاجز انسان کوئی اور عاجز انسان جو
خدا کے حضور دعائیں کرنے والے اور غور کرنے والے ان باتوں کے ہیں، اپنے الفاظ میں اس مقصد کی اہمیت
اور عظمت کو بیان نہیں کر سکتے، لیکن ہے بڑا عظیم کام۔جس حد تک ممکن ہو ہر وقت اپنے دماغ میں یہ رکھو کہ
میں احمدی طفل یا خادم ہوں اور میرے اوپر جو ذمہ داری ہے وہ آج کی دنیا میں کسی اور پر ذمہ داری نہیں ہے اور اگر
میں نے غلطی کی تو دنیا کی نوع انسانی کی ہلاکت ممتد ہو جائے گی یعنی نتیجہ اس کا یہ ہوگا کہ یہ انسان انسانیت جو ہے
وہ ہلاک ہو جائے گی اور اگر میں نے اپنی حقیر کوششوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر لیا تو مجھے بھی
خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتیں مل جائیں گے اور میرے بھائی انسان بھی شیطان کی سلطنت سے باہر کھینچ لئے جائیں
گے اور خدا تعالیٰ کے پیار کے اور رحمت کے سایہ میں آجائیں گے اور ان کی زندگیوں کا مقصد بھی انہیں حاصل

592
ہو جائے گا اور یہ دنیا بھی ایک جنت بن جائے گی اور مرنے کے بعد جو جنتوں کا وعدہ ہے نوع انسانی اس کی مستحق
ٹھہرے گی۔چار پانچ دن سے بڑی شدید پیچش اور مروڑ کا حملہ رہا ہے مجھ پر اور گرمی بیماری ہے۔لیکن بہر حال میں بڑا
خوش ہوں آج یہاں آنے کی توفیق اللہ تعالیٰ نے دی اور میں آپ سے ملا اور دعائیں کرنے کا موقع بھی ملا اور
آگے بھی آپ کے چہرے میرے ذہن میں رہیں گے اور کچھ باتیں ضروری میں نے کی ہیں آپ بھولیں بالکل
اتنا بڑا فرق ہے آپ میں اور آپ کے غیر میں کہ آج تو آپ بھی نہیں پہچانتے۔آنے والے مورخین جو
ہیں وہ تو آپ میں سے ایک ایک پر ایک ایک کتاب لکھ جائیں گئے اگر آپ صحیح راستے پر چلتے رہے۔اس اگر
کے ساتھ میں یہ کہ رہا ہوں۔کیونکہ آپ کے ذریعے نوع انسانی کے اس نازک دور میں ایک انقلاب عظیم بیا
ہونے والا ہے۔خدا کرے کہ آپ اس انقلاب عظیم کو بپا کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔آمین۔دعا کرلیں
دعا کے بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ کہ کر حضور واپس تشریف لے گئے۔

آج 10 میں سے 10 باقی