مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے افتتاحی خطاب

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
41
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے افتتاحی خطاب
فرمودہ 15 اکتوبر 1982ء
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا کلام یا دکریں
دین کی جان محبت اور عشق میں ہے
کسی نوع کی بھی دل آزاری ہمارے احمدی خدام کی طرف سے ظاہر
نہیں ہونی چاہیے
ہو ہمیں اپنے وطن سے محبت ہے
چاہیے ہم نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کو پکڑا ہے۔۔۔ایک لمحہ کے
لئے بھی اس دامن کو نہیں چھوڑنا
احمدیت مستقل قربانیوں کا ایک لائحہ عمل ہے

مشعل راه جلد سوم
42
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
43
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوّ ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-
حال ہی میں مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ توفیق عطا ہوئی کہ بیت سپین کے تاریخی افتتاح کا
اعلان کرتا۔اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بھی بخشی کہ ہر جگہ اس کے فضلوں کے بے شمار رنگ ظاہر ہوتے ہوئے
دیکھے۔جس طرح بارش میں قطرے گرتے ہیں اس طرح ہر طرف سے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی برسات ہوتی
ہوئی دیکھی۔اس تصور سے دل حمد سے بھر جاتا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جب دل حمد سے بھر جائے تو چھلکنے بھی
لگتا ہے۔اس کیفیت میں جب آج حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی نظم سنی تو دل کی جو حالت ہوئی وہ
نا قابل بیان ہے۔کوئی الفاظ نہیں جن میں اس کیفیت کو بیان کیا جا سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پاکیزہ منظوم کلام یا دکریں
کیسی پیاری راہ حمد کی ہمارے لئے آپ نے معین کر دی ہے۔انکساری اور عاجزی کی کیسی حسین
شاہراہ ہمارے لئے کھول دی ہے۔یہ وہی شاہراہ ترقی (دین حق ) ہے جس پر چل کر ہمیں فتوحات نصیب
ہوں گی۔یہ وہی رستہ ہے جس رستے سے خدا ملتا ہے۔بے شمار رحمتیں ہوں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
السلام پر کہ جنہوں نے انانیت کی ساری راہیں بند کر دیں اور عاجزی کی ساری راہیں کھول دیں۔ایک ایک
شعر، ایک ایک مصرعہ، ایک ایک لفظ سچائی میں ڈوبا ہوا ہے۔اور حقیقت یہ ہے کہ حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ
السلام کا کلام ہی آپ کی سچائی کی دلیل ہے۔کوئی سعید فطرت انسان اگر اس کلام کو سنے تو ممکن نہیں ہے کہ وہ
اس کلام کے کہنے والے کے حق میں اس کی سچائی کی گواہی نہ دے۔حیرت انگیز طور پر پاکیزہ جذبات عشق
میں ڈوبا ہوا یہ کلام سن کر روح پر وجد طاری ہو جاتا ہے۔جب یہ کلام پڑھا جارہا تھا تو میں یہ سوچ رہا تھا کہ وہ احمدی نوجوان جو یہ کہتے ہیں کہ ہم دعوۃ الی اللہ

مشعل راه جلد سوم
44
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
کیسے کریں؟ ہمیں دلائل یاد نہیں ، ہمیں ملکہ نہیں کہ مناظرہ کر سکیں ، ہمیں عربی نہیں آتی ، ہمیں استدلال کا
طریق معلوم نہیں، میں سوچ رہا تھا کہ انہیں اس سے زیادہ اور کس چیز کی ضرورت ہے کہ وہ حضرت اقدس مسیح
موعود کا کلام یا دکریں اور درویشوں کی طرح گاتے ہوئے قریہ قریہ پھر میں اور اسی کلام کی منادی کریں اور
دنیا کو بتائیں کہ وہ آگیا ہے جس کے آنے کے ساتھ تمہاری نجات وابستہ ہے۔ایسا پر اثر کلام، ایسا پاکیزہ کلام ، ایسا حکمتوں پر مبنی کلام، خدا کی حمد کے گیت گا تا ہوا ایسا کلام جس کے
متعلق بے اختیار یہ کہنے کو جی چاہتا ہے کہ ؎
آدمی زاد تو کیا چیز فرشتے بھی تمام
مدح میں تیری وہ گاتے ہیں جو گایا ہم نے
حقیقت یہ ہے کہ جب حضرت اقدس مسیح موعود نے یہ شعر کہا ہوگا تو یقینا اور لازماً آسمان پر ملائکہ بھی
آپ کے ہم آواز ہو کر یہ شعر گارہے ہوں گے اور وہ ساری حمد آپ کے پیچھے پڑھ رہے ہوں گے جو خدا کی حمد
میں آپ نے اظہار محبت اور عشق کیا۔حقیقت یہ کہ ہے ( دین حق ) کی جان محبت ہے۔دین کی حقیقت عشق ہے۔وہ دین جو محبت اور عشق
سے عاری ہے اس کی کوئی بھی حقیقت نہیں۔نہ وہ زندہ رہنے کے لائق ہے ، نہ وہ زندہ رکھنے کے قابل ہے۔روح ہے زندگی کی اور ادیان کا فلسفہ اس بات میں مضمر ہے کہ خدا سے محبت کی جائے اور ایسی محبت کی جائے
کہ دنیا کی ہر چیز پر وہ محبت غالب آ جائے۔کوئی وجو د اس سے زیادہ پیارا نہ رہے۔کوئی ساتھی اس سے زیادہ
عزیز تر نہ ہو۔یہ محبت جب زندگی کے ہر دوسرے جذبے پر غالب آجاتی ہے تو اس وقت وہ لوگ پیدا ہوتے
ہیں جنہیں خدا نما وجود کہا جاتا ہے۔یہی سب سے بڑا ہتھیار ہے جس سے دنیا کے قلوب فتح کئے جائیں
گے۔یہی وہ ہتھیار ہے جس نے بہر حال غالب آنا ہے۔ہمارا پیغام محبت
چنانچہ جب میں پین گیا تو ان لوگوں کے دل میں بھی کئی قسم کے توہمات تھے۔وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ
شاید ہمیں Moors کی طرح جنہوں نے پہلے فتح کیا تھا، دوبارہ کسی قوت کے زور سے، کسی ہوشیاری سے،
کوئی سکیم بنا کر فتح کرنے کے ارادے ہیں۔اسی لئے میں نے اپنے پیغام میں اس بات کو خوب کھول دیا اور

مشعل راه جلد سوم
45
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
واضح کر دیا کہ محبت کے سوا ہم اور کوئی پیغام لے کے نہیں آئے۔ایک موقع پر ایک پریس کے نمائندے نے
مجھ سے سوال کیا کہ آپ آخر کیا کرنے آئے ہیں ؟ اس مقصد کو واضح تو کریں۔میں نے ان سے کہا کہ ہم یہ
کرنے آئے ہیں کہ تلوار نے جس ملک کو مسلمانوں سے چھینا تھا ، محبت سے ہم اس ملک کو دوبارہ فتح کر
لیں۔اس کے سوا ہما ر کوئی مقصد نہیں ہے۔اور یہ پیغام ایسا ہے جس پیغام کا مقابلہ دنیا میں کسی طاقت کے بس کی بات نہیں۔جب سے انسان دنیا
میں پیدا ہوا ہے، مذاہب کی تاریخ پر آپ نظر ڈالیں ، محبت ہمیشہ جیتی ہے اور نفرت ہمیشہ ہاری ہے۔یہ ناممکن
ہے کہ اس اٹل تقدیر کو دنیا کی کوئی قوم بدل سکے۔خدام احمدیت
اس لئے خدام احمدیت بھی محبان احمدیت ہونے چاہئیں ، عاشقان احمدیت ہونے چاہئیں۔ان کے دل میں ولولے ہوں پیار اور محبت اور عشق کے۔کیونکہ اس کے سوا ہمارے پاس اور کوئی طاقت نہیں
اور اس کے سوا ہم دنیا کو فتح کرنے کا کوئی اور ذریعہ اپنے ہاتھ میں نہیں پاتے۔ایک موقع پر بریڈ فورڈ (انگلستان) میں ایک اخباری نمائندے نے مجھ سے ایک سوال کیا۔وہ ایسی
نوعیت کا سوال تھا۔خصوصاً اس پہلو سے اس نے اپنی مطلب براری چاہی کہ آپ محبت کا پیغام تو دیتے ہیں
مگر آپ یہ بتائیں کہ جن لوگوں نے آپ پر مظالم کئے ہیں اور شدید مظالم کئے ہیں ان کے لئے آپ کا
کیا پیغام ہے؟ میں نے ان کو بتایا کہ ان کے لئے بھی ہمارے دل میں سوائے پیار اور محبت اور رحمت کے اور
کوئی جذ بہ نہیں۔جب میں یہ کہہ رہا تھا تو اس وقت مجھے ایک پرانی رؤیا یاد آئی جس میں بعینہ یہی مضمون بیان
کیا گیا تھا۔لیکن فی الحال اس وقت میں اس کو آپ کے سامنے بیان نہیں کروں گا۔میں نے وہ رویا جب اس
کے سامنے بیان کی تو اس کے چہرے پر اطمینان ظاہر ہوا اور بے اختیار سارے تر و داور شک کے بادل چھٹ
گئے اور پوری طرح مطمئن ہو کر اس نے پھر مزید باتیں دریافت کیں اور رنگ بدل گیا اور شک کی بجائے
اس کی آنکھوں میں بھی میں نے محبت کے آثار دیکھے۔تو حقیقت یہ ہے کہ محبت ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے مقابل پر دنی نے کبھی کوئی ہتھیار نہ ایجاد
کیا ہے، نہ کر سکتی ہے۔اس نے
لاز ما فتحیاب ہونا ہے۔

46
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
اس لئے ہم جو آج نفرتوں کی آندھیوں میں گھرے ہوئے ہیں، ہم جو آج ایسی کمزور حالت میں اپنے
آپ کو پاتے ہیں کہ جو قدم ہم اٹھا ئیں وہ بغض اور نفرت پیدا کرنے کا موجب بن جاتے ہیں۔جو نیکی ہم
کریں وہ فتنہ و فساد شمار کی جاتی ہے۔جو خدمت دین حق کے لئے ہم اقدام کریں اسے انتہائی حسد اور بغض
کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔اس ساری صورت حال کا علاج بھی یہی ایک لفظ ”محبت ،، ہے۔کیونکہ حقیقت
یہ ہے کہ دنیا نے ہمیشہ محبتوں سے نفرتوں پر فتح پائی ہے۔اسے جتنی مرتبہ بھی میں بیان کروں کم ہے۔میں یہ بات خاص طور پر اس لئے آج آپ کے سامنے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ( بیت الذکر ) سپین کا
یہ با برکت اقدام جس کی توفیق اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطافرمائی محض اپنے فضل کے ساتھ۔اس نے بھی بعض
دلوں میں بغض اور نفرت پیدا کر دی۔حیرت انگیز بات ہے۔انسان بظا ہر سوچ بھی نہیں سکتا کہ ایک نیک کام
کے نتیجے میں نفرت کیسے پیدا ہوسکتی ہے۔رشک تو پیدا ہوسکتا ہے، یہ افسوس اور حسرت تو پیدا ہو سکتے ہیں کہ
کاش! ہم یہ کام کرتے لیکن نیک کام کے نتیجے میں نفرت پیدا ہونا عقل انسانی کے خلاف ایک مظاہرہ ہے۔یہ واقعات بھی ہم سے گزر رہے ہیں اور خطرہ ہے کہ نوجوان جو اپنے اندر گرم خون رکھتے ہیں وہ کسی وقت
بے اختیار ہو جائیں اور ان منافرانہ جذبات سے مغلوب ہو کر وہ بھی کوئی ایسا کلمہ دل سے نہ نکال دیں جو
اپنے اندر تلخی رکھتا ہو۔اس لئے تمام نو جوانوں کو میں خصوصیت کے ساتھ یہ نصیحت کرتا ہوں کہ آپ نے ہرگز
کسی رنگ میں بھی دل آزاری نہیں کرنی۔آپ کے عہد بیعت میں یہ الفاظ داخل ہیں کہ میں کسی کا دل نہیں
دکھاؤں گا۔اس لئے کسی نوع کی بھی دلآزاری ہمارے احمدی خدام کی طرف سے ظاہر نہیں ہونی چاہیے۔جو
بری بات
کہتا ہے، جو تلخ بات کہتا ہے، جو نفرت کی نگاہ سے آپ کو دیکھتا ہے اس کے سامنے عجز کا اظہار کیجئے ،
گر جائیے ، بچے ہو کر جھوٹوں کی طرح تذلل اختیار کیجئے ، معافی مانگیے۔اس سے کہیں ہمارا مقصد ہرگز
دل آزاری نہیں تھا۔ہمیں اپنے وطن سے محبت ہے
یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ ملک کی فضا مختلف عوامل کی وجہ سے خراب ہوتی چلی جا رہی ہے۔ہمیں اپنے وطن سے محبت ہے۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہم اس محبت میں سب سے پیش پیش ہیں۔قطع نظر اس
کے کہ وطن ہم سے کیا سلوک کرے، ہم بہر حال اس وطن کے لئے ہر خطرے میں انشاء اللہ سب سے
آگے کھڑے ہوں گے۔ہر وہ تیر جو اس وطن کی طرف چلایا جائے گا احمدیوں کی چھاتیاں سب سے

47
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
آگے ہوں گی ان تیروں کو لینے کے لئے۔اس لئے کسی رنگ میں بھی احمدی نوجوان
کو کوئی ایسا اقدام نہیں
کرنا جس کے نتیجے میں وطن کے سکون اور امن کی فضا کسی رنگ میں بھی خراب ہو۔وہ تیر چلاتے ہیں تو آپ
تیر چلنے دیں۔کیونکہ وہ تیر آپ کی طرف نہیں بلکہ آپ کے دین کی طرف چلائے جارہے ہیں۔تیر آپ کی
طرف نہیں بلکہ اس خدا کی طرف چلایا جارہا ہے جس خدا کے آپ بندے ہیں۔اس لئے ان تیروں کا نگہبان
ہمارا خدا ہوگا ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ہمارا فیصلہ آسمان کے دربار میں ہے۔ہمارا فیصلہ آسمانی دربار میں
ہے اور خدا جو خیر الفاتحین ہے وہی یہ فیصلہ کرے گا کہ آج کی دنیا میں کون حق پر تھا اور کون باطل پر تھا۔کس کا
کردار محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلاموں کا سا کر دار تھا اور کس کا کردار محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے دشمنوں کا سا کر دار تھا۔اس لئے یہ فیصلہ ہم اپنے رب کے سپر د کر چکے ہیں۔ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں
کہ اس کے بعد ہم پر کیا گزرتی ہے۔ہم اپنے رب کے حوالے ہیں اور جانتے ہیں
کہ وہ نعم المولیٰ اور نعم الوکیل
ہے۔اس سے بہتر نہ کوئی مولا ، نہ کوئی آتا ہے۔نہ اس سے بہتر ہمارا کوئی نگران اور متوتی ہوسکتا ہے۔اس
لئے اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں اپنی باگ ڈور پکڑا کر اس بات سے کلیۂ بے نیاز ہو جائیں کہ آپ پر کیا گرزتی
ہے۔حضرت مصلح موعود نے بڑے ہی پیارے رنگ میں ایسے ہی درد کے موقعوں پر نصیحتیں فرمائی ہیں۔آپ فرماتے ہیں۔وہ تم کو حسین بناتے ہیں اور آپ یزیدی بنتے ہیں
یہ کیا ہی سستا سودا ہے دشمن کو تیر چلانے دو
تم دیکھو گے کہ انہیں میں سے قطرات محبت ٹپکیں گے
بادل آفات و مصائب کے چھاتے ہیں اگر تو چھانے دو
اس لئے یہ پیغام ہے آپ کو۔اس کو ہرگز نہ بھلا ئیں۔ایک لمحہ کے لئے بھی اس بات سے غافل نہ
ہوں کہ ہم نے اپنا کوئی انتقام نہیں لینا۔نہ بددعا کرنی ہے کیونکہ یہ بھی انتقام کا ایک ذریعہ ہے۔سوائے خیر کی
دعا کے ہمارے منہ سے کوئی کلمہ بھی قوم کے لئے نہیں نکلنا چاہیے۔وہ جس حد تک زیادتی کرتے ہیں کرتے
چلے جائیں، ان کا جو پیمانہ ہے زیادتی کا وہ بھرنے دیں اور چھلکنے دیں۔لیکن جہاں تک ہماری ذات کا تعلق
ہے ہم نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ہی کا دامن پکڑا ہے اور اس دامن کو مضبوطی سے پکڑے

مشعل راه جلد سوم
48
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
رہنا ہے ایک لمحہ کے لئے بھی اس دامن کو نہیں چھوڑنا۔وہ دامن ہم سے کیا تقاضے کرتا ہے؟ وہ دامن ہمیں طائف کی یاد دلاتا ہے۔کیسی حسین یاد ہے، کیسی
پیاری یاد ہے ہر چند کہ درد سے بھری ہوئی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک غلام کو لے کر ، مکہ سے
مایوس ہو کر طائف کی بستی میں چلے جاتے ہیں۔وہ ایک پہاڑی علاقہ ہے، پتھریلا ، سنگلاخ۔لیکن جتنی وہ
زمین سنگلاخ تھی اس سے زیادہ ان لوگوں کے دل سنگلاخ تھے جو وہاں بسا کرتے تھے۔حضور اکرم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم صرف امن کا پیغام لے گئے تھے، رحمت اور محبت کا پیغام لے گئے تھے ، کوئی دلآزاری کی بات
آپ نے نہیں کی۔ان کو خدائے واحد ویگانہ کی طرف آپ نے بلایا اور اس کے جواب میں آپ کو گالیاں
دی گئیں ، آپ پر پتھر برسائے گئے۔گلیوں کے اوباش اور لونڈے جھولیوں میں پتھر ڈال کر اس حال میں
آپ کو وداع کہنے گئے کہ سر سے پاؤں تک آپ کا بدن لہولہان ہو چکا تھا۔آپ کے جوتے خون سے بھر
گئے تھے اور اس پھسلن کی وجہ سے چلنا دشوار ہورہا تھا۔مگر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کامل وقار کے ساتھ ،
کسی جلدی میں نہیں ، بلکہ نہایت متانت کے ساتھ قدم اٹھاتے ہوئے ، اس بستی کو دعائیں دیتے ہوئے اس
حال میں باہر نکلے۔باہر نکلے ، ایک تاکستان تھا اس کے کنارے آپ کستانے کے لئے بیٹھ گئے۔دل کی
عجیب کیفیت تھی۔غم والم سے گداز دل تھا۔ایسی حالت میں آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر آسمان سے وہ
فرشتہ نازل ہوا جو ملک الجبال تھا۔یعنی وہ فرشتہ جسے پہاڑوں پر قدرت دی گئی تھی۔اس نے عرض کی کہ یا
رسول اللہ ! خدا آج بڑا غضبناک ہے۔آپ کے ساتھ اس بہتی نے آج جو ظلم کا سلوک کیا ہے اس پر اللہ تعالیٰ
ایسا غضبناک ہے کہ اس نے مجھے حکم دیا ہے کہ اگر آج محمد مصطفی " چاہیں تو دو پہاڑوں کو جو بستی کے دائیں
اور بائیں ہیں اس طرح ملا دوں کہ ہمیشہ کے لئے اس بستی کا نام ونشان مٹ جائے۔وہ دل جس کے زخم
ابھی تازہ تھے، جس کا خون ابھی بدن سے رس رہا تھا ، ابھی وہ خشک نہیں ہوا تھا، جب زخم تازہ ہوں وہ وقت
ہوتا ہے انتقام کا، جب تازہ تازہ صدمہ پہنچا ہو وہ وقت ہوتا ہے بے صبری دکھانے کا۔مگر حضوراکرم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم پر ہماری جان ، ہمارے مال، ہمارے ماں باپ ، ہمارا سب کچھ فدا ہو، اس دکھ کی انتہائی حالت
میں جب اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف سے، بغیر کسی بددعا کے ، اس قوم کو مٹانے کا فیصلہ فرمایا تو حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ عرض کی کہ اے خدا! میں تو رحمت ہوں۔مجھے تو بنی نوع انسان سے کوئی دشمنی
نہیں۔جو دکھ ہے وہ اپنی جان پر لوں گا۔یہ آپ کی کیفیت تھی۔عرض یہ کیا :-
اللَّهُمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ اللَّهُمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
نور اليقين في سيرة سيد المرسلین مولفہ محمد حضرتی بک ص 67)

مشعل راه جلد سوم
49
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
کہ اے میرے رب ! میری التجاء صرف یہ ہے کہ میری قوم کو ہدایت دے دے کیونکہ لاعلمی میں یہ
سلوک کر رہے ہیں۔ان کو یہ پتہ نہیں کہ کائنات کے مالک کا واحد نمائندہ آج ان کے پاس آیا ہوا ہے۔ان کو معلوم نہیں کہ وہ آیا تھا جس کی خاطر دنیا کو بنایا گیا تھا۔کسو لَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الَّا فُلاكَ
( موضوعات کبیر ص 59) کے فلسفہ اور حقیقت سے یہ لوگ نا آشنا ہیں۔کچھ پتہ نہیں کہ کس سے کیا سلوک کر
رہے ہیں؟ اس لئے اے میرے اللہ ! جاہلیت کی باتیں ہیں تو ان کو معاف فرما۔معاف ہی نہ فرما بلکہ ان کو
ہدایت نصیب فرمادے اور ان کی نسلوں سے عبادت گزار بندے پیدا فرما۔دیکھئے! دکھے دل کی دعا اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دکھے ہوئے دل کی دعا کیا رنگ لاتی
ہے؟ چند سال کا عرصہ نہیں گزرتا کہ طائف کی ساری بستی مسلمان ہو جاتی ہے۔وہ جو محمدمصطفی صلی اللہ علیہ
وعلی آلہ وسلم کا خون بہانے والے تھے وہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک اسلام کی خاطر بہانے کے لئے تیار
ہو جاتے ہیں اور پھر بھی وہ حسرتیں باقی رہ جاتی ہیں۔وہ یا دحسرت بن کر دل میں کسکتی رہتی ہے کہ کیوں
ہم نے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سلوک کیا؟ بڑی بڑی قربانیاں دیں ان لوگوں نے بعد میں۔اسلام کی خاطر بے محابا اپنے خون بہائے ہیں لیکن وہ دھبہ پھر نہ مٹ سکا جو ظلم کا دھبہ تھا۔اور قیامت تک
طائف کے نام کے ساتھ اس ایک ظلم کی یاد وابستہ رہے گی جو ہزار ظلموں پر بھاری تھا۔پس یہ ہیں ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔اے خدا! جب تک کائنات باقی ہے
اور اس کے بعد بھی ، ہمیشہ ہمیش بے شمار در و داس رحمتہ للعالمین پر بھیجتارہ۔بے شمار برکتیں آپ پر نازل فرماتا
رہ۔اپنے دکھ ہم برداشت کریں گے تیری خاطر اور تیرے اس محبوب کی خاطر جو ہمارا آقا ہے۔اے اللہ ! تو اس قوم پر رحم فرما یہ نہیں جانتے کہ یہ کیا کر رہے ہیں۔ہم تو سوائے ان کی بھلائی کے اور
کچھ نہیں چاہتے۔ان کے لئے رحمت کی دعاؤں کے سوا ہمارے قبضے میں کچھ نہیں ہے۔ان کے ظلم کے نتیجے
میں ہم سوائے اس کے کہ مغفرت کی دعائیں کریں اور کچھ نہیں چاہتے۔تو ان کو ہدایت دے دے۔مسیح موعود علیہ السلام کی دعا کو شعار بنائیں
صرف یہی نہیں بلکہ حضرت اقدس مسیح موعود کے اس شعر کو یاد کرتے ہوئے اپنے دل میں درد پیدا
کر کے دعائیں کریں کہ ے

مشعل راه جلد سوم
50
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار
کاخر کنند
دعوى
حب
انوية
حضرت اقدس مسیح موعود کو جب تکلیفیں پہنچائی گئیں اور انتہا کر دی گئی ایذاء رسانی کی اور دکھ پہنچانے
کی۔ہر قسم کی ، ہر نوعیت کی جذباتی جسمانی جو تکلیف بھی دشمن نے سوچی وہ آپ
کو پہنچانے میں کمی نہ کی ،اس
وقت اسی انتہائی دکھے ہوئے حال میں معلوم ہوتا ہے، آپ نے یہ شعر کہا ہے۔دل جب دکھ سے بھر گیا تھا،
جب چھلکنے کو تیار تھا، یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ وقت جب انسان کے منہ سے بے اختیار بددعا نکل جاتی ہے،
اس وقت ایک غالب ہاتھ نے ان جذبات کو روک دیا ہے اور آپ نے اپنے رب کے حضور یہ عرض کیا اور
اپنے دل کو نصیحت کی کہ ے
اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار
کاخر
کنند
دعوی
م
پیمبرم
کہ یہ تو خیال کر کہ جس آقا کی محبت میں تو سرشار ہے، جس کے لئے تو سب کچھ فدا کرنے کے لئے تیار بیٹھا
ہے یہ اسی آقا کی محبت کا دعویٰ کرنے والی قوم ہے۔اس آقا کی محبت کے صدقے ان کو معاف کر دے۔اس آقا کی رحمت کے صدقے ان سے حسن سلوک فرما اور اس کے سوا ان کے لئے کسی بری بات کو کسی گوشہ
میں جگہ دینے کا دھیان نہ کر کیونکہ تو محمد مصطفی " کے قدموں کا شار دل ہے جس میں رحمت کے سوا اور کوئی جذبہ
نہیں پنپنا چاہیے۔یہ وہ نصیحت ہے جو حضرت اقدس مسیح موعود نے اپنے دل کو کی اور اس کے نتیجے میں ایک دعا آپ کے
دل سے نکلی۔اس دعا کو ہر احمدی کو اپنا شعار بنانا چاہیے۔حقیقت یہ ہے کہ دو مختلف ، متضاد دعویداران محبت آج دنیا میں پیدا ہو چکے ہیں۔ایک وہ ہیں جو
حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا دعویٰ کرتے ہوئے ، اس محبت کے نتیجے میں ، اپنی دانست
میں اتنا بڑھے ہوئے ہیں کہ یہ بھی برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام
لے۔یہ بھی برداشت نہیں کر سکتے کہ حضرت محمد مصطفیٰ " کے نام کو بلند کرتے ہوئے کوئی انسان دنیا میں
( بیوت الذکر ) بنائے۔یہ بھی برداشت نہیں کر سکتے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کو
پھیلانے کے لئے تمام دنیا میں کوئی انسان دیوانوں کی طرح پھرتا چلا جائے اور سب کچھ شمار کرتا ہوا حضور

51
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی صداقت کا اعلان کرتار ہے۔یہ عجیب محبت ہے۔عجیب تقاضے ہیں اس محبت
کے۔ہمیں تو اس محبت کی کوئی سمجھ نہیں آتی۔ہم تو اس محبت سے کلیہ نا آشنا ہیں۔ہم تو یہ جانتے ہیں کہ اگر کسی
سے محبت ہو تو دشمن بھی اس کی تعریف کرے تو دل اس دشمن پر فدا ہونے لگتا ہے۔ہم تو صرف اس محبت سے
واقف ہیں کہ اگر معاند سے معاند انسان بھی کسی کے محبوب کی تعریف کرنے لگ جائے تو دل اس پر نچھاور
ہونے لگتا ہے اور اسے معاف کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔آپ نے دیکھا نہیں کہ جب کوئی ماؤں سے معافی
مانگنا چاہے تو بچوں پر نثار ہوا کرتا ہے۔ان کے بچوں کو دعائیں دیتے ہیں فقیر۔جانتے ہیں کہ ماں بچے سے
سچی محبت کرتی ہے۔اگر ہم نے اس کے بچے سے پیار کا اظہار کیا تو ماں کی منافرت پر ہماری یہ بچوں والی
محبت غالب ہو جائے گی۔کیونکہ ماں حقیقتاً اپنے بچے سے سچا پیار کرتی ہے۔جو سچا پیار کرنے والا ہو وہ
دوسرے کے پیار سے جلتا نہیں ہے۔دوسرے کے پیارے سے دشمنی محسوس نہیں کرتا۔دوسرے کے پیار
کے نتیجے میں اپنی دشمنیاں بھلا دیا کرتا ہے۔پس ہم تو صرف اس محبت سے آشنا ہیں۔اس لئے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے اگر ہمیں سچی محبت ہے، اگر سچا پیار ہے تو اس
کے نتیجے میں ہماری تو یہ کیفیت ہے کہ
ان کو آتا ہے پیار پر غصہ
ہم کو غصے پر پیار آتا ہے
وہ اس بات پر نالاں ہیں، اس بات پر شکوہ کر رہے ہیں ، ناراض ہیں ہم سے ، معاف کرنے کے لئے
تیار نہیں ، کہتے ہیں قتل کردوان
کو کہ محمد مصطفیٰ " کا نام محبت سے لے رہے ہیں۔اس پیار پر ان کو غصہ آ رہا ہے
کہ خدا کی خاطر یہ لوگ ( بیوت الذکر ) بنارہے ہیں۔اپنے دل کی کیفیت یہ ہے کہ ہم کو غصے پہ پیار آتا ہے۔اس غصے کو ہم پیار کی نظر سے دیکھتے ہیں کہ بیچارے جاہل لوگ، نا سمجھ ، نافہم بظاہر جو کچھ بھی غلط کر رہے ہوں،
دل میں یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر یہ کیا ہے۔اس وجہ سے
ہمیں ان پہ پیار آتا ہے۔اسی وجہ سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا وہ شعر یاد آ جاتا ہے کہ
اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار
کاخر
کنند دعوى
پیمبرم

52
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کہ اے میرے دل ! بڑے ظلم ہوئے ہیں تجھ پر لیکن یہ بھی تو خیال کر کہ آخر میرے ہی محبوب محمد " کی
محبت کے دعویدار ہیں یہ۔اسی محمد " کی محبت کا دم بھر رہے ہیں یہ۔اس لئے جو ظلم مجھ پر کرتے ہیں کر گزریں
میں ان کو معاف کرتا چلا جاؤں گا۔ی تعلیم ہے احمدیت کی۔اس تعلیم پر ہم نے بہر حال قائم رہنا ہے۔اس محبت کے اعلان میں جو
محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا اعلان ہے، ہمیں اس بات
کی کوئی بھی پرواہ نہیں کہ ہم پر دنیا
کیا ظلم توڑتی ہے اور کیا کر گزرتی ہے۔ہم وفادار رہیں گے اس محبت سے۔قائم رہیں گے اس محبت پر۔دائم اور ہمیشہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دامن سے چھٹے رہیں گے۔کیونکہ یہ وہ محبوب ہے جس کی
محبت کے بعد پھر دنیا کی کوئی پرواہ باقی نہیں رہتی۔مستغنی ہو جاتا ہے انسان اس بات سے کہ دنیا کیا سلوک کر
رہی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے اس محبت کے تقاضے پورے کرنے کی۔یہ تقاضے بہت وسیع ہیں۔یہ
محض کوئی جذبات کا کھیل نہیں ہے۔جہاں تک قربانیوں کا تعلق ہے میں جانتا ہوں اور پہلے بھی بارہا تاریخ
اس بات کو آزما چکی ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دامن سے
، دنیا کا کوئی جبر اور کوئی
استبداد، احمدی کا ہاتھ الگ نہیں کر سکتا۔یہ اس قوت کے ساتھ محمد مصطفیٰ " کے قدموں پر پڑا ہوا ہے کہ دنیا کی
کوئی طاقت اس ہاتھ کو جدا نہیں کر سکتی۔لیکن جہاں تک مستقل قربانیوں کا تعلق ہے، مثبت رنگ کی قربانیوں کا
تعلق ہے وہ ایک بالکل الگ مضمون ہے۔محبت کے تقاضے وہاں بدل جاتے ہیں۔وہاں انسان کو روز بروز
اپنی زندگی میں تبدیلیاں پیدا کرنی پڑتی ہیں۔وہ بہت مشکل مقام ہے۔اس اول مقام پر اللہ تعالیٰ کے فضل
کے ساتھ جماعت احمد یہ ہمیشہ سے قائم ہے اور اس دوسرے مقام پر بھی بڑی شان کے ساتھ قائم رہی ہے۔لیکن جہاں تک محبت کے دوسرے تقاضوں کا تعلق ہے میں سمجھتا ہوں
کہ کچھ کمزوریاں ظاہر ہونی شروع ہوگئی
ہیں۔محبت کے یہ تقاضے نماز کی طرف آپ کو بلاتے ہیں۔محبت کے یہ تقاضے عبادت کا حق ادا کرنے کی
طرف آپ کو بلاتے ہیں۔محبت کے یہ تقاضے اس رنگ میں دعوۃ الی اللہ کی طرف آپ کو بلاتے ہیں جس
رنگ میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تبلیغ فرمائی۔دن اور رات اپنا سب کچھ اللہ تعالیٰ کے دین
پر، اس کے پیغام پر فدا کرنے کی طرف آپ کو بلاتے ہیں۔یہ ایسے تقاضے نہیں ہیں جو جذبات کے ایک
ہنگامے میں انسان اپنی جان قربان کر دیا کرتا ہے۔اپنے جذبات سے
اتنا مغلوب ہو جاتا ہے بسا اوقات کہ

آج 10 میں سے 10 باقی