مجلس اطفال الاحمدیہ مرکزیہ کے سلانہ اجتماع سے افتتاحی خطاب
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
55
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس اطفال الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے افتتاحی خطاب
فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء
بچوں کی محبت سے تربیت کریں
آپ
کی یہ عمر اپنے رب سے محبت کرنے کی عمر ہے
پس ہر گز کسی کوگالی نہیں دینا، زبان کو ہمیشہ پاک رکھنا ہے
سچ کو اپنا شعار بنائیں
آپ دین کے خادم بھی ہیں اور ساتھ ہی قوم کے خادم بھی ہیں
دین وطن کی محبت بھی سکھاتا ہے
☆ ☆ ☆ ☆ ☆ ☆
مشعل راه جلد سوم
56
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
57
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:-
الحمد لله و بفضلہ تعالیٰ احمدی بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد آج اجتماع میں شرکت کے لئے حاضر ہے۔بیرونی مجالس سے بھی اور ربوہ سے بھی بفضلہ تعالیٰ بکثرت بچے اس اجلاس میں شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ آنے والوں کو جس خیر و خوبی سے لایا اسی طرح اپنی حفاظت میں خیر و خوبی اور برکت سے
واپس لے کے جائے اور اپنے فضل سے ان چھوٹے چھوٹے معصوم دلوں کو اپنے لئے خالص کر لے اور اپنے
لئے پاک کر لے اور اپنا غلام بنالے۔اپنی ایسی محبت اسی عمر میں اُن کے دل میں ڈال دے کہ پھر وہ محبت کبھی
ان
کو نہ چھوڑے اور وہ کبھی اس محبت کو نہ چھوڑ ہیں۔خدا کی محبت ایک پاکیزہ جذبہ
خدا کی محبت ایک ایسا پاکیزہ جذبہ ہے، ایک ایسا با وفا جذبہ ہے جو دل میں ایک دفعہ داخل ہو جائے تو
بڑھتا تو رہتا ہے، چھوڑتا کبھی نہیں اور اس کے لئے بہت ہی اچھی عمر، بہت ہی صحیح عمر بچپن کی عمر ہے۔جن
دلوں میں بچپن میں اللہ تعالیٰ کی محبت داخل ہو جائے وہ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں۔کیونکہ پھر ساری زندگی
یہ محبت وفا کرتی ہے۔انسان کسی حالت میں بھی چلا جائے وہ اس محبت سے خالی نہیں رہ سکتا۔اسی لئے یہی وہ
عمر ہے جس میں آپ کو اپنے رب سے پیار کرنا چاہیے۔اپنے رب سے محبت کے آداب سیکھنے چاہئیں اور
ذاتی تعلق قائم کر لینا چاہیے۔یہاں تک کہ ہر بچہ کے دل میں یہ یقین پیدا ہو جائے کہ میرا خدا میرا ہے اور
میرے ماں باپ کا بھی واسطہ بیچ میں نہیں۔میں براہ راست اپنے اللہ سے محبت رکھتا ہوں۔اس سے ذاتی
تعلق رکھتا ہوں۔اس
کا طریق یہ ہے کہ خدا سے دعائیں کریں۔بچپن ہی میں اپنے رب سے مانگنا سیکھیں۔جس طرح
مشعل راه جلد سوم
58
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
ماں سے بچہ مانگتا ہے اور ماں عطا کرتی ہے تو اس سے محبت پیدا ہوتی ہے۔بچہ کی محبت کا آغاز اسی طرح ہوتا
ہے کہ جب ماں اس پر رحم کرتی ہے، اس
کی باتیں مانتی ہے تو اس سے محبت پیدا ہو جاتی ہے اور ماں کی محبت
اس طرح بڑھتی ہے کہ اگر وہ نہ دے اور بچہ پھر بھی خوش رہے اور راضی رہے اور اس کے چہرہ پر کوئی غصہ نہ
آئے۔کوئی نفرت پیدا نہ ہو۔کوئی انتقام کے آثار آنکھوں میں نہ آئیں (ایسے بھی بدقسمت بچے ہوتے ہیں
جو اس طرح ماں سے سلوک کرتے ہیں ) تو ایسا بچہ جو ماں کے نہ دینے پر بھی راضی ہو جائے اس سے مائیں
بے اختیار محبت کرنے لگ جاتی ہیں۔پس دوطرفہ محبت کے سلسلہ میں، یک طرفہ نہیں آپ اپنے رب سے اس طرح محبت کرنا سیکھیں کہ
جب اس سے مانگیں اور وہ عطا فرمادے تو اس وقت بھی اس کے حضور جھک جایا کریں اور بچھ جایا کریں۔جب مانگیں اور نہ عطا کرے تو اس لئے خوش ہوا کریں کہ اس کے نتیجہ میں خدا اور بھی آپ سے محبت کرے گا
اور تب بھی اس کا شکر ادا کیا کریں۔تب بھی اس سے راضی رہا کریں تا کہ اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا پیار
آپ سے بڑھے۔غرض دوطرفہ سلسلے ہوتے ہیں محبت کے اور یہ دونوں طرح بڑھنے چاہئیں۔اس لئے خدا کبھی عطا کر
دیتا ہے۔کبھی نہیں بھی کرتا۔وہ دیکھتا ہے کہ میرا بندہ مجھ سے پھر کیا سلوک کرتا ہے۔وفا کے نتیجہ میں محبت
بڑھتی ہے۔بے وفائی سے محبت کو نقصان پہنچتا ہے۔وفا ہے جو سیکھنی چاہیے۔یعنی ہر حال میں اپنے رب
سے راضی رہنا۔وہ محبت کا اظہار کرے تب بھی راضی رہیں۔اگر وہ کسی بچہ سے خدا نخواستہ ناراضگی یا
بے اعتنائی کا سلوک فرمائے اور بچہ محسوس کرے کہ اس کی دعائیں قبول نہیں ہور ہیں اس پر بھی وہ راضی رہنا
سیکھے اور نظریں جھکائے رکھے اور دل میں اپنے رب کریم کے لئے ادب پیدا کرے۔یہ ہے آپ کی محبت کا
آغاز۔پھر جب آپ بڑے ہوں گے تو یہ سلسلے پھیلنے شروع ہو جائیں گے۔پھر ایک ایسی کیفیت بھی آسکتی
ہے کہ جس طرح مختلف دریا پہلے آہستہ آہستہ معمولی حالت میں چلتے ہیں اور پھیلتے ہوئے سمندر میں داخل ہو
جاتے ہیں۔پھر ان کا دوسرا کنارہ نظر نہیں آتا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کی محبت جو ایک چھوٹے سے چشمے کی طرح
آپ کے دل سے پھوٹے گی ، اگر آپ اس سے وفا کریں گے تو وہ بڑھنی شروع ہوگی۔پھیلنی شروع ہوگی
یہاں تک کہ آپ کی ساری زندگی پر محیط ہو جائے گی۔آپ ایسے سمندر میں داخل ہو جائیں گے جس کا حقیقتاً
کوئی کنارہ نہیں ہوگا۔
59
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
یہ چیز ، جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، کامل رضا کے مضمون کو سمجھنے سے حاصل ہوتی ہے۔آپ کے لئے
میں آپ کی زبان میں باتیں سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔فی الحال ایک مثال آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔اس کے بعد دو تین اور چھوٹی چھوٹی باتیں آپ سے کروں گا۔محمود اور ایاز کی کہانی
محمود اور ایاز کی کہانی آپ نے سنی ہوگی۔یہ کہانی بہت عام ہے اور بڑی مشہور ہے محمود آقا تھا اور ایاز
غلام تھا۔محمود بادشاہ تھا۔ایاز اس کے دربار کا ایک نوکر اور اتنی محبت تھی ایاز کو اپنے محمود سے اور محمود کو اپنے ایاز
سے کہ وہ اس زمانہ میں بھی ضرب المثل بن گئی اور آج تک ضرب المثل بنی چلی آرہی ہے۔کہتے ہیں ہر محمود کا
ایک ایاز ہوتا ہے۔ہر ایاز کو ایک محمود ملتا ہے۔یعنی محمود اور ایاز کی محبت اور وفا کا قصہ ایک قوم میں محدود نہیں
رہا۔کئی قوموں میں پھیل چکا ہے۔اس محبت کی حقیقت کیا تھی ؟ اس کا راز ایک چھوٹے سے واقعہ سے ہمیں
سمجھ آجاتا ہے۔تمام درباری جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، جانتے تھے کہ ہم سب سے زیادہ اس غلام زادہ
سے ہمارا آقا محبت کرتا ہے۔وہ خود بڑے بڑے لیڈر، بڑے بڑے نواب اور بڑے بڑے سردار تھے اور کئی
شاہی خاندانوں سے بھی تعلق رکھتے تھے۔ان کی نسلوں میں پشتیں ایسی تھیں جو معززین کی پشتیں سمجھی جاتی
تھیں۔ان کے خون میں معزز خون شامل تھا۔ان کی رگوں میں معزز خون دوڑ رہا تھا۔اس شان کے وہ لوگ
تھے۔اگر چہ ان سے بھی حسن سلوک تھا۔مگر جب محمود کی ایاز پر نظریں پڑتی تھیں تو محبت سے پگھل جایا کرتی
تھیں۔کیفیت ہی اور ہوتی تھی۔وہ سمجھدار لوگ تھے۔جانتے تھے کہ کیا قصہ ہے۔وہ جلنے لگ جاتے تھے۔کچھ پیش نہیں جاتی تھی۔بڑی بڑی سکیمیں بناتے تھے۔لیکن کوئی بس نہیں چلتا تھا۔محمود کو بدظن کرنے کے
لئے انہوں نے یہاں تک بھی کوششیں کیں کہ ایک دفعہ ایاز کے متعلق مشہور کر دیا کہ یہ رات کو چھپ کر کسی
جگہ جاتا ہے۔بادشاہ سے کہا۔آپ تو سمجھتے ہیں بڑا دیانت دار ہے مگر ہے اتنا بد دیانت کہ ملک کی ساری
دولت سمیٹ سمیٹ کر ایک جگہ چھپائے جا رہا ہے۔اگر چھاپہ مار کر پتہ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کی مدد
کرتے ہیں۔آپ کو ساتھ لے جائیں گے۔یعنی بغض تو ہر وقت سکیمیں سوچتا ہے کہ کس طرح اس کو نیچا
دکھاؤں۔چنانچہ انہوں نے سکیم بنائی۔ایاز واقعہ چھپ کر کہیں جایا کرتا تھا اور اس کمرے میں جہاں وہ جانتا
تھا بڑے بڑے بھاری تالے پڑے ہوتے تھے۔کسی اور کی جرات نہیں تھی۔پہرے تھے۔کوئی اور داخل نہیں
ہوسکتا تھا۔تو بادشاہ نے کہا۔چلو میں چلتا ہوں۔جو آزمائش چاہتے ہوئیں اُس میں اُس کو ڈالنے کے لئے
مشعل راه جلد سوم
60
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تیار ہوں۔چنانچہ وہاں گئے۔ایاز کو بھی ساتھ لیا۔اس کو حکم دیا گیا کہ تالے کھولو۔اس نے کوشش کی کہ صرف
بادشاہ اندر آئے ، باقی نہ آئیں۔لیکن بادشاہ نے کہا نہیں۔ان کا الزام ہے۔مجھے ان کو دکھانا پڑے گا کہ کیا
واقعہ ہے۔چنانچہ جب تالے کھولے گئے تو اس کمرہ میں سوائے پھٹے پرانے کپڑوں کے کچھ بھی نہیں تھا۔بوسیدہ کپڑے، پھٹی ہوئی ٹوپی، ایک پرانی جوتی کے سوا کچھ نہیں تھا۔سارے حیران رہ گئے کہ اس کو اتنے
تالے لگانے کی کیا ضرورت تھی۔کیا مصیبت پڑی تھی کہ راتوں کو چھپ کر ان چیزوں کی زیارت کے لئے یہ
آیا کرے۔تب بادشاہ نے کہا۔میں تمہیں یہ حکم دیتا ہوں کہ اس کا راز بتاؤ۔اس نے کہا۔راز یہ ہے کہ آپ
میرے بے حد مہربان آقا ہیں۔آپ نے مجھ پر بے شمار احسانات کئے ہیں۔میں ان احسانات میں کھو کر اپنی
پرانی حیثیت نہیں بھولنا چاہتا تھا۔میں ہمیشہ اپنے آپ
کو یہ یاد کرانا چاہتا تھا کہ اسے ایاز ! تیرا یہی دوکوڑی
مول ہی تو ہے۔تو در بدر کی ٹھوکریں کھانے والا ایک عام آدمی ہی تو تھا۔تیرے کپڑے پھٹے ہوئے تھے۔جوتے پھٹے ہوئے تھے۔ٹوپی بوسیدہ تھی۔کئی کئی وقت تجھے فاقے بھی کرنے پڑتے تھے۔پس یاد کر اس آقا
محمود کے احسان کو۔اس نے تجھے کہاں سے اٹھایا اور کہاں پہنچادیا۔پس اس واقعہ کو بیان کر کے میں تم سے یہ
کہتا ہوں کہ اللہ سے محبت کرنے کے لئے آپ کو ایا ز والے کپڑے بھی رکھنے پڑیں گے۔یہ یادرکھنا پڑے گا
کہ ہم کیا حقیر چیز ہیں۔پھر بھی وہ خدا جو ساری کائنات کا مالک ہے ہم سے خود محبت کا سلوک فرماتا ہے۔اپنی اصلیت کو کبھی نہ بھولنا
پس تم نے اپنی اصلیت کو کبھی نہیں بھولنا۔اور ہمیشہ یادرکھنا چاہیے کہ جب وہ انعام زیادہ کرے تو اور
زیادہ جھکتے چلے جائیں اپنے رب کے حضور اور سوچیں کہ ہم تو اس قابل بھی نہیں تھے۔اگر یہ سیکھ لیں گے تو
پھر احسان کا بدلہ شکر کے طور پر ادا کرنا بھی سیکھ جائیں گے۔اگر یہ راز سمجھیں گے تو احسان کے احساس کو
نقصان پہنچے گا اور آپ کے شکر کی طاقت کمزور پڑ جائے گی۔اگر انسان سمجھنے لگ جائے کہ ہاں مجھ پر بڑا
احسان ہے مگر میں اس لائق ہوں، یہ میرا حق ہے۔تو اس کے نتیجہ میں نفس دھوکا کھا جاتا ہے اور انسانی بڑائی
میں مبتلا ہو جاتا ہے اور شکر کا احساس کم ہو جاتا ہے۔پس ایاز نے ہمیں یہ راز سکھایا کہ محبت اور وفا کا اولین تقاضا یہ ہے کہ انسان اپنی حیثیت کو کبھی نہ
بھولے۔تو جب آپ یہ سوچیں گے کہ ہم تو کوئی چیز ہی نہیں ہیں۔اس ساری لامتناہی کائنات میں ہماری
ایک ادنی حیثیت ہے۔ہمارے ملک ہی کا کوئی مقام نہیں تو ہمارا کیا ہونا ہے۔دنیا کی بڑی طاقتوں کے
61
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
مقابل پر ایک معمولی سا ملک ہے اور کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتا۔اس
کو کبھی دائیں سے اور کبھی بائیں سے مدد
لینا پڑتی ہے۔اس میں ایک چھوٹے سے قصبہ میں آپ ایک چھوٹے سے انسان ہیں۔ایک چھوٹے سے
باپ کے بیٹے ہیں۔ایک چھوٹی سی ماں کے بیٹے ہیں اور دنیا کے نقشہ پر آپ کی کوئی حیثیت ہی نہیں۔لیکن
آپ پر آسمان کا خدا رحم کر کے اتر رہا ہے۔یہ ہے مقام جس پر انسان کی فطرت کو یہ گیت گا نا چاہیے کہ
کیٹری کے گھر نرائن آیا ، ہمارا آسمانی آقا ہم پر نازل ہو رہا ہے۔اس لئے جب وہ دعا قبول کرے تو اس
کے حضور جھک جانا چاہیے۔نہ قبول کرے تو حق نہیں سمجھنا چاہیے۔یہ سوچنا چاہیے کہ ہم حقدار کہاں کہ خدا ہم
سے کلام کرے۔ہم حقدار کہاں کہ وہ ہماری دعاؤں کو سنے محض اس کا رحم اور کرم ہے کہ وہ ہماری دعاؤں کو
سنتا اور قبول فرماتا ہے۔تب آپ کے اندر کچی وفا پیدا ہوگی۔تب آپ کے اندر سچی محبت پیدا ہوگی۔تب خدا
آپ کے دل میں اترے گا۔ایازی کیفیت
یہ وہ جذبہ ہے جس کے نتیجہ میں ایک اور ایازی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اور اس کو بھی میں ایاز ہی کی
کہانی میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں تا کہ آپ بچے کہانیوں کی زبان میں اس کیفیت کو زیادہ آسانی کے
ساتھ سمجھ سکیں۔وہ قصہ یہ ہے کہ ایک دفعہ بادشاہ کے دربار میں ایک بہت ہی شاندار گر ما پیش کیا گیا۔آپ جانتے ہیں
گر ما ایک پھل ہے۔اس کی قاشیں کاٹ کر کھایا جاتا ہے۔بہت میٹھا ہوتا ہے۔لیکن بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا
ہے کہ اگر خشک سالی ہو یا کوئی بیماری پڑ جائے تو بعض گرمے انتہائی کڑوے ہو جاتے ہیں۔اتنے کہ بعض
دفعہ نا قابل برداشت ہو جاتے ہیں۔بہر حال گرما تھا۔کسی نے بڑی محبت سے بادشاہ کو پیش کیا۔اس نے
قاش کائی اور پہلی قاش ایاز کو دے دی۔ایاز نے اس مزے مزے سے وہ کھائی کہ درباری بھی بڑی بیقراری
سے انتظار کرنے لگے کہ ہماری بھی باری آئے تو ہم بھی کھائیں۔ان کے منہ میں بھی پانی آنے لگ گیا۔بادشاہ بیٹھا دیکھتارہا اور مزے اٹھاتا رہا ایاز کے لطف کے۔اس کے بعد اس نے بڑے تحمل سے دوسری قاش
کائی اور اپنے وزیراعلیٰ کو دی۔اس نے ایک لقمہ ہی کھایا تھا کہ وہیں تھوک دیا۔اس سے برداشت نہیں ہوا۔اس کے چہرے کا رنگ بگڑ گیا۔اس قدر بُری حالت ہوئی۔بادشاہ نے کہا تمہیں کیا ہو گیا ہے۔اس نے کہا
بادشاہ سلامت ! یہ اتنا کڑوا۔اتنا بد مزہ ہے کہ گستاخی ہوگئی مجھ سے۔یہ بھی نہیں ہوسکا کہ باہر جا کر تھوکوں۔
مشعل راه جلد سوم
62
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
برداشت ہی نہیں ہو سکا۔ابھی منہ سے باہر نکل گیا۔بادشاہ نے کہا۔اب سمجھے ہوا یا ز کس کو کہتے ہیں؟ ساری
قاش اس نے کھائی ہے میری محبت میں۔ایک ایک کڑوا گھونٹ بھرا ہے میرے پیار میں۔یہ جانتا تھا کہ میں
اس پر احسان کرتا ہوں۔اس کو میٹھی چیزیں بھی ملتی ہیں تو کڑوی بھی اس نے اسی محبت سے قبول کر لی اور
ماتھے پر ذرا بل نہیں آیا۔بلکہ یوں معلوم ہو رہا تھا کہ اتنی مزیدار چیز اس کو عطا ہوئی ہے کہ اس سے زیادہ
مزیدار چیز دنیا میں ممکن ہی نہیں ہے۔یہ فرق ہوا کرتا ہے ایک محبت کے عام دعویدار میں اور ایک حقیقی ایاز یعنی ایک سچے عاشق میں۔اس
لئے جب دعا کا مضمون آپ
کو بتایا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ دعا قبول فرماتا ہے تو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ بچوں پر بھی
رحمت فرماتا ہے۔لیکن وہ مالک ہے جب چاہے عطا فرماتا ہے، جب چاہے نہیں دیتا۔کسی دوسری آزمائش
میں مبتلا کرتا ہے زیادہ انعامات کی خاطر یہ نکتہ بھی سمجھنا چاہیے کہ دوسری آزمائش محض دنیا کی کوئی آزمائش
نہیں ہے۔بلکہ اس کے نتیجہ میں انعام نازل ہوتے ہیں جس طرح مال کی آزمائش کے نتیجہ میں انعام ملتے
ہیں۔میں نے بیان
کیا تھا کہ جب ماں کوئی چیز نہیں دیتی اور بچہ ہنستا ہے، خوش ہوتا ہے اور کہتا ہے۔اماں
ٹھیک ہے جس طرح آپ کی مرضی اس طرح میں بھی راضی ہوں۔تو ماں کا دل بے اختیار چاہتا ہے کہ میں
سب کچھ اس پر نچھاور کر دوں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کو جذبات میں انسان سے مشابہ نہیں لیکن اس کا سلوک
وہی ہے۔کیونکہ اس نے اپنے سلوک کے مطابق فطرتیں عطا فرمائی ہیں۔اس کے جذبات میں فانی انسانوں
کی طرح ہیجان تو نہیں ہوتا لیکن اس کی صفات حسنہ اس طرح ہیں کہ اس نے تخلیق میں اپنی صفات کے رنگ
رکھ دیئے ہیں اور اس نے اپنی محبت کے بہت سے رنگ ماں میں رکھے ہیں۔چنانچہ اس میں یہی حکمت ہے
کہ جب خدا کسی بات پر بچہ سے ہاتھ روک لیتا ہے اور وہ ختی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔مثلاً پاس ہونے کی دعا کر
رہا ہے۔بہت لیٹ (Late) اور گھبرا گھبرا کر کہتا ہے۔اے اللہ! پڑھا تو میں نے نہیں۔پاس ضرور کر دے۔کبھی خدافضل بھی کر دیتا ہے۔معجزہ بھی دکھا دیتا ہے۔کبھی نہیں بھی دیکھا تا۔یہ بتانے کے لئے کہ دیکھو! تمہارا
یہ فرض ہے کہ تم محنتیں کرو۔میں اس طرح کے (مومن) بچے نہیں چاہتا کہ سارا سال سوئے رہیں اور بعد
میں دعا کر کے پاس ہو جائیں۔سارا سال کام کرو۔پھر دعا کے کرشمے دیکھو کہ میں تمہاری محنت سے کتنا
زیادہ پھل دیتا ہوں۔پس خدا یہ مضمون بھی سمجھانا چاہتا ہے اور کئی قسم کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔خدا کے
لامتناہی راز ہیں۔ہمیں نہیں پتہ۔مگر کئی دفعہ دعا ئیں نہیں سنتا۔قبول نہیں ہوتیں۔جو لوگ اس وقت راضی
مشعل راه جلد سوم
63
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
رہتے ہیں ان کو پہلے سے بھی زیادہ بڑھ کر نعمت ملتی ہے۔یعنی دنیا کی نعمتیں قبولیت کے رنگ میں جو ملنی تھیں
ان کے بدلہ میں اللہ کی محبت پہلے سے بڑھی ہوئی شکل میں مل جاتی ہے۔تو آج میں آپ
کو یہ مضمون سکھانا چاہتا ہوں کہ آپ کی یہ عمر اپنے رب سے محبت کرنے کی عمر ہے اور
ان عادات کے پیدا کرنے کی عمر ہے جن کے ساتھ اپنے رب سے پیار کیا جاتا ہے۔پس اپنے رب سے
پیار کرنا شروع کریں۔پھر دیکھیں کہ مستقبل میں احمدیت کے لئے کس طرح اولیاء اللہ پیدا ہوں گے۔دوسری باتیں اس کے مقابل پر بظاہر بہت ادنی اور بالکل چھوٹی چھوٹی ہیں لیکن میرے نزدیک بہت
بڑی اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ ان کا بھی درحقیقت اللہ کی محبت سے تعلق ہے۔آپ نے عہد کیا ہے اور ہر دفعہ
کرتے ہیں کہ میں کسی کو گالی نہیں دوں گا اور دیتے ہیں۔یہ کیسا عہد ہے اور یہ عہد کرتے ہیں سچائی کے عہد
کے بعد۔اس سے پہلے ابھی یہ عہد کر چکے ہوتے ہیں کہ میں ہمیشہ سچ بولوں گا اور اچھا سچ بولتے ہیں کہ معاً
بعد جو وعدہ کرتے ہیں اسی کو جھٹلا دیتے ہیں۔یعنی نہ سچ بولنے والا وعدہ سچا اور نہ گالی نہ دینے والا وعدہ سچا۔تو
ایسے لوگوں سے تو پھر خدا محبت نہیں کرتا۔اللہ تعالیٰ کی محبت کے لئے تو کچھ بنیادی صفات بھی ہونی چاہئیں۔ان صفات میں سے ایک یہ ہے کہ اپنی زبان کو پاک رکھیں۔اپنے دل کو پاک رکھیں۔مہمان نے آنا ہوتا ہے
تو گھر والے صفائی کیا کرتے ہیں۔بعض بڑے گندے گھر ہوا کرتے ہیں۔ان کو بھی مائیں دھو لیتی ہیں۔صاف کر لیتی ہیں کہ کوئی بونہ آئے۔معزز مہمان گھر میں آ رہا ہے۔برات آتی ہے تو دیکھیں کیسے گھر سج جاتے
ہیں۔تو کیا اللہ ہی وہ مہمان ہے جس کے لئے گھر کو گندار کھا جائے اور پرواہ نہ کی جائے اور کہا جائے کہ پھر
بھی تو داخل ہو۔یہ ٹھیک ہے کہ ہم اس کی نعمتوں کا حق ادا نہیں کر سکتے۔ہم پھر بھی گندے کے گندے ہی
رہیں گے۔لیکن خلوص نیت کے ساتھ اپنی زبان ، اپنے دل کو پاک کرنے کی کوشش تو ضروری ہے۔اسی
زبان سے آپ ذکر الہی کریں گے۔اسی زبان سے اللہ کا شکر ادا کریں گے۔جو برتن کسی اچھے کام کے لئے
استعمال کیا جائے اس کو گندے کام کے لئے تو استعمال نہیں کیا کرتے۔کبھی کسی نا پاک برتن میں بھی کسی کو
کھانا کھاتے دیکھا ہے؟ کتوں کے برتن الگ ہوتے ہیں۔انسانوں کے برتن الگ ہوتے ہیں۔گندگی کے
لئے برتن الگ ہوتے ہیں۔اچھے کاموں کے لئے برتن الگ ہوتے ہیں۔تو جب ہر برتن ایک خاص مقصد
کے لئے استعمال ہوتا ہے تو زبان کا برتن بھی جس سے ذکر الہی ہونا چاہیے اس کو صاف اور پاک رکھنا آپ کا
فرض ہے۔لیکن ایسی حیرت انگیز اور دکھ والی باتیں سامنے آتی ہیں کہ بعض دفعہ ربوہ کے محلوں میں بچے
رستوں میں گالیاں دے رہے ہوتے ہیں اور غلیظ گالیاں دے رہے ہوتے ہیں۔عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ
مشعل راه جلد سوم
64
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
اس سرزمین میں یہ کس طرح ہوسکتا ہے کہ احمدی ماں کا بچہ گالی دے۔بعد میں پتہ چلتا ہے کہ مائیں خود
بد زبان ہیں۔دراصل زہر کا یہی وہ چشمہ ہے جو بچوں کی بدقسمتی سے پھوٹا ہوتا ہے۔ماؤں کو خدا نے رحمت کا
چشمہ بنایا تھا لیکن بعض مائیں اپنی اولاد کے لئے زہر کا چشمہ بن جاتی ہیں۔وہ دودھ پلانے کی بجائے بچوں
کوسم پلاتی ہیں۔اپنے بچوں کو سم یعنی زہر پلاتی ہیں۔چنانچہ بیچارے ایسے ہی بچوں کی زبانیں خراب ہو
جاتی ہیں۔میں آپ بچوں سے کہتا ہوں کہ بھول جائیں ایسی ماؤں کو۔اُن سے رحمت تو وصول کریں اگر وہ ملتی
ہے۔لیکن روک دیں اس زہر کو جو وہ پلانا چاہتی ہیں۔یہاں ہے مقابلہ وقت کا۔اس معنے میں مقابلہ کہ اپنی
ماؤں سے کہیں کہ آپ ہمارے سامنے گالی نہ دیں۔ہم آپ کے سامنے گالی نہیں دیں گے۔ہم کہیں بھی گالی
نہیں دیتے۔اس لئے آپ بھی اپنی زبان کو پاک کریں۔نصیحت کا رخ آپ کی طرف سے ماؤں کی طرف
چلنا چاہیے۔یہ بھی شکر کے اظہار کا ایک ذریعہ ہے۔بچوں پر ماؤں کا اتنا احسان ہے کہ جب آپ ان کو نیک
بات کہیں گے تو آپ ان کے احسان کا بدلہ ادا کر رہے ہوں گے۔کسی کو گالی نہ دیں
پس ہر گز کسی کو گالی نہیں دینا۔زبان کو ہمیشہ پاک رکھنا ہے۔جب بھی منہ پر گالی آئے ، غصہ آئے تو
تھوڑی دیر کے لئے رُک جائیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب غصہ سے مغلوب ہونے
لگیں تو بیٹھ جایا کریں۔کھڑے ہونے کی حالت میں غصہ زیادہ تیزی دکھاتا ہے۔تبھی بیٹھا ہوا آدمی ہو یا لیٹا
ہوا ہوا سے غصہ آئے تو فوراً لپک کر کھڑا ہو جاتا ہے۔تو غصہ کی حالت میں کھڑے ہونے سے ایک تعلق
ہے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے ایسی حالت میں بیٹھ جایا کرو، پانی پی لیا کرو، کچھ تھوڑی
دیر برداشت کرو۔ایسی حالت میں سوچا کریں کہ ہم رُک رہے ہیں۔گالی دینے سے کیوں رک رہے ہیں۔یہ سوچا کریں کہ ہمارے اللہ میاں نے حکم دیا ہے کہ اپنے آپ کو صاف اور پاک رکھو، گندے کلمے نہ بولو۔اس لئے ہم اللہ کی خاطر یہ کر رہے ہیں۔جب آپ خدا کا نام ذہن میں رکھ کر اس کی خاطر کوئی کام کریں گے
تو پھر اللہ تعالیٰ آپ پر بہت پیار کا اظہار فرمائے گا۔اول تو خود آپ کی ذات میں آپ کو ایک بدلہ مل گیا۔پاک زبان رکھنا اپنی ذات میں ایک نعمت ہے۔اس کا کوئی اور انعام نہ ہو یہ خود انعام ہے۔اس سے عظمت
کردار عطا ہوتی ہے اور اگر اس کے بعد مفت میں کوئی اور بدلہ بھی مل رہا ہو تو پھر اور کیا چاہیے۔کہتے ہیں
مشعل راه جلد سوم
65
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
اندھا کیا چاہے دو آنکھیں۔ایک آنکھ تو وہ مل گئی کہ عظمت کردار عطا ہوگئی۔آپ کو خود اپنی ذات میں عزت مل
جائے گی کہ میں صاف گوانسان ہوں۔میں صاف کلام کرنے والا بچہ ہوں میرے کلام میں وقار ہے
، عظمت
ہے۔اگر کسی میں یہ احساس پیدا ہو جائے تو بڑے مزہ کا احساس ہے۔دوسری آنکھ اس سے بھی روشن تر۔یعنی
آپ کو رحمت باری کی آنکھ مل جائے گی۔اللہ تعالیٰ کا فضل عطا ہو جائے گا۔تو اندھا کیا چاہے دو آنکھوں کا
محاورہ اس سے زیادہ اور کس حالت پر صادق آسکتا ہے۔سچ کو شعار بنائیں
دوسرے سچ کو شعار بنا ئیں۔حقیقت یہ ہے کہ سچائی کے بغیر کسی قوم کی تربیت ممکن نہیں۔ہماری گلیوں
میں، ہمارے گھروں میں بچے جھوٹ بولتے پھرتے ہیں۔جھوٹے ڈراوے دیتے ہیں۔جھوٹی کہانیاں سنتے
ہیں۔جھوٹی کہانیاں سناتے ہیں۔ایکسائٹ (Excite) کرنے کے لئے یعنی پھل کیا ہے کہ ایکسائیٹ ہو
گئے۔ذرا تھوری دیر کے لئے ہا ہا ہو گیا۔اس نے کہا۔جی فلاں
ممانی گھر میں آگئیں۔بچے دوڑے دوڑے
واپس آئے کہ اوہو میں تو مذاق کر رہا تھا۔تم پاگل بن گئے۔میں نے پاگل بنا دیا۔حالانکہ وہ خود پاگل بن رہا
ہوتا ہے۔ان لوگوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يُخدِعُونَ اللَّهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا
اَنْفُسَهُمُ (البقرة: ۱۰) لوگوں کو پاگل بنا رہے ہوتے ہیں۔لیکن آپ پاگل بن رہے ہوتے ہیں۔کہتے ہیں
یہ بیوقوف لوگ ہیں جو مومن ہیں اور سچ بولنے والے ہیں۔اَلَا اِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَكِن لَّا يَعْلَمُونَ
(سورة البقرة:14) بیچارے آپ بیوقوف ہیں۔دوسرے کو کیا بیوقوف بنا سکتے ہیں۔اُن کو پتہ نہیں کہ اصل
قیمت کہاں ہے۔کس چیز میں ہے۔وہ سچائی میں ہے۔پس جھوٹے مذاق بھی نہ کریں۔بالکل برداشت نہ کریں۔نہیں نہیں۔کوئی بچہ جھوٹ بول کر مذاق
اڑاتا ہے تو اسے کہیں کہ یہ تم نے کیا حرکت کی ہے۔یہ کوئی مذاق ہے۔یہ تو تم نے جھوٹ بولا ہے۔گند کھایا
ہے یعنی ہمیں لطف دینے کے لئے آپ گند کھا لیا۔نہ تمہیں لطف آیا نہ ہمیں لطف آیا۔کبھی کسی نے یہ مذاق کیا
ہے کہ مہمان آیا ہے۔اس کی خدمت کرنی ہے تو میں تھوڑا سا گند کھالیتا ہوں۔مہمان بڑا خوش ہو جائے گا۔جھوٹ پر منہ مارنا اور جھوٹ بول کر کسی کو ایکسائٹ کرنے کی کوشش کرنا بالکل ایسا ہی ہے کہ آپ گند کھا کر گویا
اپنے خیال میں دوسرے کو لذت پہنچا رہے ہیں۔اگر اس میں ذرا بھی عقل ہوگی تو وہ اس گند سے لذت
حاصل نہیں کرے گا۔گندہ ہی ہوگا تو لذت حاصل کر یگا۔اس لئے یہ باتیں آپ کی شان کے خلاف ہیں۔
66
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
آپ نے بہت بڑے بڑے کام کرنے ہیں۔آپ نے ساری قوم کو سنبھالنا ہے۔آپ ( دین حق ) کے خادم
بھی ہیں اور ساتھ ہی قوم کے خادم بھی ہیں۔( دین حق ) وطن کی محبت بھی سکھاتا ہے۔اس وقت ساری قوم جھوٹ کے پیچھے چل پڑی ہے۔لوگ اتنا جھوٹ بول رہے ہیں کہ اس کا کوئی
حساب ہی باقی نہیں رہا ہے۔بے حساب جھوٹ بولا جا رہا ہے۔احمدیت کے متعلق ہی اندازہ کر لیں۔جو
اخبارات میں خبریں شائع ہوتی رہی ہیں ان میں بے حد جھوٹ بولا گیا اور آپ جانتے ہیں کہ کیا واقعات
ہوئے ہیں۔جس طرح ماں نے دودھ پلایا ہو اور انسان سمجھے کہ یہ میرے لئے سب سے پاکیزہ غذا ہے،اس
طرح ماں کے دودھ کی طرح جھوٹ کو اپنی غذا بنالیا گیا ہے اور کوئی روکنے والا نہیں۔کوئی ٹوکنے والا نہیں۔کوئی سمجھانے والا نہیں کہ تم کیا کر رہے ہو۔سب اسی میں لذت پاتے ہیں۔ان بیچاروں کے مقدر میں یہی
ہے۔لیکن ہم نے ان کا مقدر بدلنا ہے۔ہم اس لئے پیدا کئے گئے ہیں کہ ان کے دکھ دور کریں۔صرف اس
بات پر راضی نہ ہوں کہ ہم سچے ہیں۔اس بات پر دکھ اٹھا ئیں کہ یہ بچے کیوں نہیں ہیں۔ان کے گند کی بھی
تکلیف اٹھائیں۔اب یہ ایک فطرتی بات ہے۔دیکھ لیں اگر کوئی گند کھا رہا ہو تو کیا آپ کو تکلیف نہیں پہنچتی ؟ اگر آپ کی
فطرت پاکیزہ ہے، کچی ہے تو آپ کے سامنے کوئی گند کھائے تو آپ
کو کتنی کراہت آتی ہے۔بعض بچوں کا
ناک گرتا ہے تو سانس کو اوپر کھینچ کر کھا ہی جاتے ہیں۔دوسرے بچے کھانا کھا رہے ہوں تو یہ دیکھ کران کوالٹی آ
جاتی ہے۔کہتے ہیں کہ کیسی غلیظ حرکت کی ہے۔کیسا گندا کام کیا ہے۔انگلی سے ناک سے چو ہے نکال رہے
ہیں اور اسی طرح کھانا کھانے لگ جاتے ہیں۔اس سے آپ
کو مزہ تو نہیں آتا۔آپ کی بھوک تو نہیں تیز ہو
جاتی۔منہ میں پانی تو نہیں بھر آتا۔آپ یہ تو نہیں کہتے کہ چلو کوئی بات نہیں۔میں تو اس طرح نہیں کر رہا۔ایسا
بچہ پاس بھی بیٹھا ہوگا تو آپ کا کھانا حرام ہو جائے گا۔آپ کو تکلیف پہنچے گی۔پس یہ ہے سچائی کے ساتھ سچا تعلق۔جب قوم جھوٹی ہو رہی ہوا اور آپ نے اس کو ٹھیک کرنا ہو تو ان کے
دکھ کو آپ حقیقتا محسوس کرتے ہیں۔جس گندگی میں وہ مبتلا ہوتے ہیں اس کی کراہت آپ کو زیادہ تلخ محسوس
ہوتی ہے۔لیکن ان کو تو کوئی احساس ہی نہیں ہوتا۔ان کو تو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔اس لئے
ہمارے مقدر میں ان کا دکھ اٹھانا بھی لکھا گیا ہے۔اگر آپ ان کو صاف کریں گے تو گویا اپنا دکھ دور کریں
گے۔