خطبہ جمعہ سے اقتباس
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
127
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبه جمعه فرموده 19 نومبر 1982ء سے اقتباس
حقوق اللہ اور حقوق العباد کی اہمیت
ہر گھر اپنے بچوں کی نمازوں کی حفاظت کرے
نماز کے بارے میں رفقاء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نمونہ
اپنے گھروں کو عبادت اور ذکر الہی سے معمور کر دیں
مشعل راه جلد سوم
128
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
129
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ نے سورۃ مریم کی مندرجہ ذیل آیات تلاوت
واذكر في الكتب اِسْمعِيْلَ إِنَّهُ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَكَانَ رَسُوْلًا نَبِيَّات
وكَانَ يَأْمُرُ اهْلَهُ بِالصَّلوة والزكوة ، وَكَانَ عِنْدَرَتِهِ مَرْضِيّا
(56-55:-)
اور پھر فرمایا:-
ان آیات میں خدا تعالیٰ نے اس نماز کا نقشہ کھینچا ہے جو دونوں جہات سے عاری ہے۔نہ حقوق اللہ کو
ادا کر رہی ہے اور نہ ہی حقوق العباد کو اور در حقیقت یہ ایک ہی چیز کے دو نام بن جاتے ہیں۔یہاں پہنچ کر نماز
مجمع الجرین ہو جاتی ہے۔یعنی ایک پہلو سے کہا جا سکتا ہے کہ یہ حقوق اللہ ہے اور دوسرے پہلو سے یہ حقوق
العباد نظر آتی ہے تو فرمایا کہ یہ لوگ خدا کی یاد سے غافل ہو کر دکھاوے کی نماز پڑھتے ہیں اور جو خالق کی یاد
سے غافل ہو کر نماز پڑھے وہ مخلوق کی ضروریات سے بھی غافل ہو جا تا کرتا ہے۔وہ مخلوق کے حقوق بھی ادا
کرنے کا اہل نہیں رہتا۔ایسی نماز تو بالکل بیکار اور بے فائدہ ہے جو برکتوں اور ثواب کی بجائے لعنتوں کا
موجب بن جائے۔پس اس پہلو سے جماعت احمدیہ کو اپنی نمازوں کی حفاظت کرنی چاہیے اور یہ حفاظت دو
طرح سے کرنی ہوگی۔ایک اس کے ظاہر کی حفاظت کرنی پڑے گی اور دوسرے اس روح کی حفاظت کرنی
پڑے گی جس کے بغیر نماز باطل ہو جایا کرتی ہے ان دونوں پہلوؤں سے میں سمجھتا ہوں توجہ دلانے کی بہت
گنجائش موجود ہے۔میں یہ دیکھتا ہوں کہ ربوہ میں نماز کا وہ معیار نہیں رہاجو قادیان میں ہوا کرتا تھا اور گھروں
میں تلقین نہیں رہی جس کے نتیجے میں کثرت کے ساتھ نمازی پیدا ہوتے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم کی وہ آیات
جو میں نے شروع میں تلاوت کی تھیں ان میں نماز کو قائم کرنے کا گر بتاتے ہوئے حضرت اسمعیل علیہ السلام
کی مثال پیش کی گئی ہے فرماتا ہے۔کانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَكَانَ رَسُولًا نَبِيًّا وَكَانَ يَأْمُرُاهْلَهُ
بِالصَّلوةِ وَالزَّكوةِ وَكَانَ عِنْدَ رَبِّهِ مَرْضِيّاً ( سورة مريم:55-56) کہ اسمعیل کی ایک بہت پیاری
عادت یہ تھی کہ وہ اپنے اہل کو نماز اور زکواۃ کی ادائیگی کی تعلیم دیا کرتا تھا اور خدا کو بہت پیارا لگتا تھا گانَ
130
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
عِندَ رَبِّهِ مَرْضِيًّا ( سورۃ مریم : ۵۶ ) اس کی یہ ادا ئیں اللہ کو بہت پسند تھیں کہ وہ ہمیشہ با قاعدگی کے ساتھ
اپنے اہل وعیال کو نماز کا حکم دیتا تھا۔اس میں یہ نکتہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ نمازوں کا قیام اور ان کا استحکام
گھروں سے شروع ہوتا ہے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو مخاطب کر کے اللہ تعالیٰ فرماتا
ب وأمر اهلك بالصلوة واصْطَبِرْ عَلَيْهَا، (طه (۱۳۳) کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! تو بھی
اپنے اہل کو نماز کا حکم دیا کر واضطَبِر عَلَيْهَا لیکن یہ ایسی بات نہیں ہے کہ ایک دفعہ کہنے سے اس پر پوری
طرح عمل شروع ہو جائے گھروں میں اگلی نسلوں کو نماز کی عادت ڈالنی ہو تو مستقل مزاجی کے ساتھ تلقین کی
عادت اختیار کرنی پڑتی ہے۔ایک دو دفعہ یا ایک دو دن یا ایک دو ماہ یا چند سالوں کا کام نہیں۔واضطبر عليها كا مطلب یہ ہے کہ جب تک تو زندہ رہے، جب تک تجھ میں طاقت ہے اس عادت پر
صبر سے استقامت اختیار کر لے۔اس عادت
کو کبھی چھوڑنا نہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ( رفقاء) میں ہم نے یہ چیز دیکھی کہ وہ اپنے اہل وعیال
کو نمازوں کے متعلق تلقین کیا کرتے تھے اور کبھی کسی حالت میں بھی ایسا نہیں ہوا کہ انہوں نے نماز کی تلقین
کرنی چھوڑ دی ہو۔میرے سامنے بہت سی مثالیں ہیں کہ جو اپنے بچوں کو نماز کے لیے اپنے ساتھ لے
جاتے تھے وہ با قاعدگی کے ساتھ ایسا کرتے اور کبھی بھی اس طرف سے غافل نہیں ہوئے۔نماز پڑھنے والوں
کے بھی اور نماز پڑھانے والوں کے بھی بڑے بڑے پیارے نظارے نظر آیا کرتے تھے۔چنانچہ جن ماں
باپ نے اس نصیحت پر عمل کیا اور اپنے گھروں میں نمازوں
کی تلقین کو دوام کے ساتھ اختیار کیا۔یوں لگتا تھا
کہ وہ گھر نمازیوں کی فیکٹریاں بن گئے ہیں اور انکی نسلوں میں آج بھی بکثرت نمازی نظر آتے ہیں۔جو
دوسرے خاندانوں کی نسبت زیادہ نماز پڑھنے والے ہیں۔چنانچہ وہ ( رفقاء) جنہوں نے اس عادت میں
نمایاں
امتیاز حاصل کیا ان کی اولا د نسلاً بعد نسل نمازی بنتی چلی گئی۔لیکن بعض دفعہ ایسا ہوا کہ ( رفقاء) کے اندر
تو خد اتعالیٰ نے نماز کی حفاظت کا جذبہ پیدا کیا تھا مگر بیویاں عمل کے لحاظ سے کمزور تھیں۔یا جس جگہ بچوں کی
شادیاں ہوئیں وہاں کے بے نمازوں کے خون ان سے مل گئے اور وہ پانی گدلا ہو گیا۔تو ایسی مثالیں بھی ملاتی
ہیں کہ باقاعدگی سے نماز پڑھنے والے خاندانوں میں بے نماز شامل ہو گئے اور انہوں نے رفتہ رفتہ اس
سارے پانی کو گدلا کرنا شروع کر دیا۔لیکن جہاں ان کی شادیاں نمازیوں میں ہوئیں وہاں
اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ایک ایسی نسل ملی ہے جو نماز پر ہمیشہ قائم بھی رہتی ہے اور مداومت میں قرآنی الفاظ
هُمْ عَلى صَلاتِهِمْ دَائِمُونَ (المعارج:۲۴) کا نقشہ پیش کرتی ہے۔اسی طرح بعض گھروں میں
131
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
بے نمازوں کی فیکٹریاں ملتی ہیں۔یعنی جو بھی وہاں پیدا ہوتا ہے بے نمازی ثابت ہوتا ہے۔تو سوال یہ ہے
کہ خدام الاحمدیہ یا انصار اللہ یا دیگر تنظیمیں ان لوگوں کو کس طرح سنبھالیں؟ جب میں نے غور کیا تو معلوم ہوا
که قرآن کریم پہلی ذمہ داری بیرونی تنظیموں پر نہیں ڈالتا بلکہ پہلی ذمہ داری گھروں پر ڈالتا ہے اور یہ ایک بڑا
ہی گہرا اور پر حکمت نکتہ ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اگر گھر اپنے بچوں
کی نماز کی حفاظت نہیں کریں گے تو بیرونی
د نیالا کھ کوشش کرے وہ اس قسم کے نمازی پیدا نہیں کر سکتی جو گھر کی تربیت کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں۔پس
میں تمام گھروں
کو یہ تلقین کرتا ہوں کہ وہ بڑی ہمت اور جدو جہد کے ساتھ نمازی پیدا کرنے کی کوشش کریں
اور ہمارے ماضی میں جو نیک مثالیں ستاروں کی طرح چمک رہی ہیں ان کی پیروی کریں۔بہت سی مثالوں
میں سے میں ایک مثال اپنے چھوٹے پھوپھا جان حضرت نواب محمد عبد اللہ خاں صاحب کی دیتا ہوں۔ان کو
نماز سے، بلکہ نماز با جماعت سے ایسا عشق تھا کہ لوگ بعض دفعہ بیماری کے عذر کی وجہ سے ( بیت الذکر ) نہ
جانے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں، لیکن وہ بیماری کے باوجود ( بیت الذکر ) جانے کے بہانے ڈھونڈا کرتے
تھے۔دل کے مریض تھے اور ڈاکٹر نے بشدت منع کیا ہوا تھا کہ حرکت نہیں کرنی۔لیکن اس کے باوجود آپ
ایک Wheel Chair پر بیٹھ کر (پہیوں والی وہ کرسی جس پر بیٹھ کر مریض خود اپنے ہاتھوں سے اس کے
پیسے گھماتا ہے ) رتن باغ لاہور میں جہاں نمازیں ہوتی تھیں (اس وقت ( بیت الذکر ) نہیں تھی۔اس لئے
رتن باغ کے صحن میں نمازیں ہوا کرتی تھیں) با قاعدگی کے ساتھ وہاں پہنچا کرتے تھے۔جب ( بیت الذکر )
گھر سے دور ہوگئی تو اپنے گھر کو ( بیت الذکر ) بنالیا اور اردگرد کے لوگوں کو دعوت دی کہ تم پانچوں وقت نماز
کے لئے میرے گھر آیا کرو اور ( بیت الذکر ) کے جس قدر حقوق عائد ہوتے ہیں، ان سب کو ادا کرتے تھے۔یعنی جب انہوں نے یہ اعلان کیا کہ میرا گھر (بیت الذکر) ہے تو پانچوں نمازوں کے لئے آپ کے گھر کے
دروازے کھلے رہتے تھے۔صبح کے وقت نمازی آتا تھا تو دروازے کھلے ہوتے تھے۔رات کو عشاء کی نماز کے
لئے آتا تھا تب بھی دروازے کھلے ہوتے تھے اور دو پہر کو بھی دروازے کھلے رہتے تھے۔پھر نمازیوں کے
لئے وضو کا انتظام تھا اور دیگر سہولتیں بھی مہیا تھیں۔یہ سب کچھ آپ اس لئے کرتے تھے کہ آپ کو نماز
با جماعت سے ایک عشق تھا اور یہ پسند نہیں کرتے تھے کہ کسی حالت میں بھی آپ کی کوئی نماز جماعت کے
ساتھ ادا کرنے سے رہ جائے۔چنانچہ آپ کی اولاد میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے نماز کی بڑی پابندی پائی
جاتی ہے۔یہ صرف ایک نمونہ ہے جس کا میں نے ذکر کیا ہے اسی قسم کے ہزار ہا نمونے قادیان میں رہنے والوں
132
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کی یادوں میں بس رہے ہوں گے۔نماز کا اتنا شوق پایا جاتا تھا اور اس کی اتنی تربیت تھی کہ قادیان کے پاگل
بھی نمازی رہتے تھے۔ایسے پاگل جو دنیا کی ہر ہوش گنوا دیتے تھے وہ نماز پڑھنے کے لئے اکیلے(بیوت
الذکر) پہنچ جایا کرتے تھے۔نماز پڑھنے کی عادت ان کی زندگی میں ایسی رچ بس گئی تھی کہ وہ اس سے الگ
ہو ہی نہیں سکتے تھے۔ایسے ہی ایک راجہ اسلم صاحب ہوا کرتے تھے۔جب پاگل پن کی انتہاء ہوگئی تو
بے چارے گھر سے باہر چلے گئے۔پاگل پن میں جو بھی اندر نہ ہو وہ باہر آجاتا ہے۔چونکہ ان پہ نیکی کا غلبہ
تھا اس لئے ( آخری اطلاع کے مطابق ) ( دعوت الی اللہ ) کے جنون سے غالبا روس کی طرف چلے گئے
تھے۔پھر انہیں دوبارہ کبھی نہیں دیکھا گیا۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ ان پر کیا گزری۔لیکن پاگل پن کے انتہاء کے
وقت بھی پانچوں نمازوں میں ( بیت الذکر ) میں آیا کرتے تھے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے ( رفقاء) کو خدا تعالیٰ نے عبادت کے قیام کی جو
توفیق بخشی تھی وہ اگلی نسل یعنی تابعین تک بھی بڑی شدت کے ساتھ جاری رہی۔اب ہم ایک ایسی جگہ پہنچے
ہیں جہاں تابعین اور تبع تابعین کا جوڑ ہے اور اگر ہم نے اس وقت بشدت اپنی نمازوں کی حفاظت نہ کی تو
خطرہ ہے کہ آگے بے نمازی پیدا ہونے نہ شروع ہو جائیں۔اس لئے ہمیں غیر معمولی جہاد کی روح کے ساتھ
نماز کے قیام کی کوشش کرنی چاہیے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہ جہاد گھروں سے شروع ہوگا۔اب جلسہ سالانہ کے ایام قریب آرہے ہیں اور ربوہ کے گھروں کو خدا تعالیٰ ایک غیر معمولی حیثیت عطا
کرنے والا ہے وہ گھر جو نمازی گھر ہیں ان کا فیض دنیا کے کناروں تک پہنچ جائے گا۔دور دور سے آنے
والے جو لوگ ان کے ہاں ٹھہریں گے وہ ان سے نیک نمونہ پکڑیں گے اور ان آنے والوں میں سے اگر کوئی
بے نمازی بھی ہوں گے تو یہ گھر ان کو نمازی بنا دیں گے۔لیکن اس کے ساتھ ایک یہ خطرہ بھی ہے کہ اگر وہ گھر
جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمان ٹھہرتے ہیں، بے نمازی ہوں تو ہوسکتا ہے کہ میران
مہمانوں کی عادتیں بھی بگاڑ دیں اور ان کو بھی نمازوں سے غافل کر دیں۔اس طرح ان گھروں کی حالت
بے نمازی بھی زمین کے کناروں تک پہنچ سکتی ہے۔یعنی ایک طرف وہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں حاصل کر
سکتے ہیں تو دوسری طرف ان رحمتوں سے محرومی کی بھی کوئی حد نہیں رہتی۔پس خصوصیت کے ساتھ اپنے گھروں کو اس طرح بھی سجائیں کہ وہ عبادت اور ذکر الہی سے معمور ہو
جائیں۔جب مہمان آتے ہیں تو ان کے لئے گھروں کو سجایا جاتا اور انہیں زینت بخشی جاتی ہے۔میں نے
ایک خطبہ جمعہ میں اس طرف توجہ دلائی تھی کہ ربوہ کو ایک غریب دلہن کی طرح سجانا چاہیے۔لیکن مومن کی
اصل سجاوٹ تو تقویٰ کی سجاوٹ ہے، نماز کی سجاوٹ ہے۔خُذُوا زِينَتَكُمْ عِندَ كُلِّ مَسْجِدٍ
133
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
(الاعراف:32) میں یہی اشارہ کیا گیا ہے کہ اصل زینت تو وہ ہے جو نمازوں کے ساتھ پیدا ہوتی ہے۔نمازیں سنوارو گے تو ( بیوت الذکر) بھی زینت اختیار کر جائیں گی۔لیکن اگر بغیر سنوارے کے نمازیں پڑھو
گے تو تمہاری (بیوت الذکر) بھی ویران ہو جائیں گی۔پس اپنے گھروں کو زینت بخشو۔مہمانوں کے
استقبال کی تیاری کرو۔اللہ کے ذکر کو گھروں میں بھی کثرت سے بلند کرو اور بار بار بچوں کو بھی اس کی تلقی
کرو تا کہ ہر گھر خدا کے ذکر کا گہوارہ بن جائے۔اور ہر مہمان جو آپ کے ہاں ٹھہرے، وہ اگر کمز ور بھی ہے تو
آپ کی مثال سے طاقت پکڑے اور ذکر الہی کی طاقت لے کر یہاں سے واپس لوٹے۔جمعہ پر حاضری کا رجحان
تلقین
جہاں تک میرا نظری جائزہ ہے میں سمجھتا ہوں ربوہ کی پوری آبادی جمعہ میں بھی حاضر نہیں ہوتی۔ربوہ کی آبادی ہمیں معلوم ہے اور جتنے فیصد لوگوں کو (بیت الذکر ) میں پہنچنا چاہیے اتنے یہاں نظر نہیں
آتے۔چونکہ ہمارا موازنہ، جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا، دوسری سوسائٹیوں سے نہیں ہے بلکہ
ہمارے معیار بہت بلند ہیں۔ہماری ذمہ داریاں بہت وسیع ، بہت اہم ، بہت گہری اور بہت بھاری ہیں۔اس لئے ان کی ادائیگی کے لئے بھی ہمیں اسی قسم کی تیاریاں کرنی پڑیں گی اور نماز کے قیام کے بغیر ہم دنیا کی
تربیت کرنے کے اہل نہیں ہو سکتے۔اس لئے جمعہ کی نماز میں بھی حاضری کو بڑھانا چاہیے اور اس کے لئے
بھی گھروں میں تلقین کرنی پڑے گی۔صدرانِ محلہ جات اور زعماء انصار اللہ کا فرض ہے کہ بجائے اس کے کہ وہ صرف ( بیوت الذکر ) میں
نماز کی تلقین اور یاد دہانی کا پروگرام بنا ئیں، اگر کوئی ایسے گھر ہیں جو ( بیت الذکر ) میں نہیں آتے تو گھروں
میں جائیں اور گھر والوں سے ملیں اور ان کی منت کریں اور ان کو سمجھائیں کہ تمہارے گھر بے نور اور ویران
پڑے ہیں۔کیونکہ جو گھر ذکر الہی سے خالی ہے وہ ایک ویرانہ ہے اور جس گھر میں بے نمازی پیدا ہورہے ہیں
وہ تو گویا آئندہ نسلوں کے لئے ایک نحوست کا پیغام بن گیا ہے۔اس لئے ہوش کرو اور اپنے آپ کو سنبھالو۔نمازوں کی طرف توجہ کرو۔اس سے تمہاری دنیا بھی سنورے گی اور تمہارا دین بھی سنورے گا۔کیونکہ عبادت
میں ہی سب کچھ ہے۔عبادت پر قائم رہو گے تو خدا کے حقوق ادا کرنے والے بھی بنو گے اور بندوں کے
حقوق ادا کرنے والے بھی بنو گے۔پس یہ نصیحت گھروں کے دروازوں تک پہنچانی پڑے گی اور بار بار واضطبز عليها کا نقشہ پیش
کرنا پڑے گا۔یعنی جو بھی یہ عہد کرے کہ میں گھروں میں نماز کا پیغام پہنچاؤں گا اور گھر والوں کو تاکید کروں
134
ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
گا اور ان کو ہوش دلاؤں گا کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کریں، اس کو یہ نیت بھی کرنی پڑے گی کہ میں پختہ عزم
اور مستقل مزاجی کے ساتھ یہ کام کروں گا۔کیونکہ ایسا کہنا تو آسان ہے لیکن اس پر عمل بہت مشکل ہو گا۔وجہ
یہ کہ چند دنوں کے بعد انسان پر غفلت غالب آجاتی ہے اور وہ اس کام کو جو اس نے شروع کیا ہوتا ہے چھوڑ
بیٹھتا ہے۔اس لئے اگر نتیجہ حاصل کرنا ہے تو واضطبز علما کے مضمون کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔جب تک
خدا تعالیٰ کی اس واضح تلقین کو ہمیشہ مدنظر نہ رکھا جائے کہ نماز کی تلقین میں صبر اور دوام اختیار کرنا چاہیے اس
وقت تک ہم اعلیٰ مقصد کو حاصل نہیں کر سکیں گے۔پس خصوصیت کے ساتھ آج سے جلسہ سالانہ تک کے عرصہ کے دوران ہمیں بکثرت ایسے ناصحین کی
اشد ضرورت ہے جو گھروں کے دروازے کھٹکھٹائیں اور گھر والوں کو ہوش دلائیں اور ان کو نماز کی تلقین
کریں۔اگر ربوہ کے سارے بالغ مرد جو باجماعت نماز پڑھنے کے اہل ہیں اور وہ سارے بچے جنہیں نماز
پڑھنے کی تلقین کی گئی ہے، (بیوت الذکر) میں پہنچنا شروع ہو جائیں تو میرا اندازہ ہے کہ ہماری
موجودہ ( بیوت الذکر ) چھوٹی ہو جائیں گی اور پھر ان ( بیوت الذکر) کو بڑھانے کی طرف فوری توجہ پیدا ہو
گی۔اس طرح وَسعُ مَكَانَگ کا بابرکت دور نئے سرے سے شروع ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم نماز کے حقوق ادا کریں اور خدا کرے کہ نماز ہمارے حقوق ادا
کرے اور وہ تمام فیوض جو بنی نوع انسان کے لئے نماز کے ساتھ وابستہ ہیں وہ دنیا میں سب سے زیادہ ہم
ہی حاصل کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین
روزنامه الفضل ربوہ 26 فروری 83ء)