مجلس خدام الاحمدیہ سویڈن کے سالانہ اجتماع کے موقع پر خصوصی پیغام

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
151
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ سویڈن کے سالانہ اجتماع منعقدہ 22,21 مئی 1983ء کے موقع پر
خصوصی پیغام
☆ ☆
آپ
کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو اللہ کی طرف بلائیں
یہ بتانا ہوگا کہ آپ کا طرز زندگی ان کے طرز زندگی سے بہتر ہے

مشعل راه جلد سوم
152
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
153
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
میرے پیارے خدام!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ کی مجلس اپنا سالانہ اجتماع 21 ،22 مئی کو منعقد کر رہی ہے۔میں
اس کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس اجتماع کا انعقاد خدام الاحمدیہ کی بلند روایات کے
عین مطابق ہوگا۔آپ ایک ایسے معاشرہ میں رہ رہے ہیں جو باوجود یکہ مادی ترقی یافتہ ہونے اور اپنے آپ کو تہذیب
یافتہ کہلانے کے اخلاقی طور پر انتہائی خراب ہے جس میں ہر قسم کی برائیاں موجود ہیں کیونکہ یہ وہ معاشرہ ہے
جہاں انسان نے اللہ تعالیٰ سے، اپنے پیدا کرنے والے سے منہ موڑ لیا ہے۔ان لوگوں کی حالت بہت ہی
قابل رحم ہے ان کے طور طریق اور بُرے اطوار کے نتائج بھیا نک سے بھیا نک تر صورت اختیار کرتے جا
رہے ہیں اور وہ خود اس کے چشم دید گواہ ہیں۔صرف اللہ تعالیٰ ہی ان کو اس حالت سے نجات دے سکتا ہے۔ہمیں امید رکھنی چاہیے اور دعائیں کرنی چاہئیں کہ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والے ہوں۔یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلائیں لیکن صرف آپ کے الفاظ نہ تو ان کو متاثر
کرینگے اور نہ ہی وہ اس طرح سے اپنا طرز عمل بدلیں گے بلکہ ان کو ( دین حق ) کی طرف بلانے کے لئے یہ بتانا
ہوگا کہ آپ کا طرز زندگی ان کے طرز زندگی سے بہت بہتر ہے۔آپ کو انہیں نہ صرف باتوں سے بلکہ اپنے
(دینی) طرز عمل سے یہ واضح کرنا ہوگا کہ وہ جو صرف خدائے واحد پر یقین رکھتے ہیں اور پھر اسی کو اپنا وجود سونپ
دیتے ہیں حقیقت میں وہی نیکی کی زندگی گزار سکتے ہیں اور صرف نیکی کی زندگی ہی حقیقی زندگی ہے۔

مشعل راه جلد سوم
154
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے اندر (دینی) اقدار پیدا کرنے کی توفیق دے اور پھر آپ
میں سے ہر ایک ( دین حق ) کی سچائی کا ایک زندہ ثبوت بن جائے۔والسلام
مرزا طاہر احمد
خلیفة المسیح الرابع
الفضل 23 جون 1982 ء )

آج 10 میں سے 10 باقی