مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع کے موقع پر خصوصی پیغام
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
155
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع منعقدہ 6-7 راگست 1983ء کے موقع پر
خصوصی پیغام
( دین حق ) کا مقصد کیا ہے؟ یہی کہ ہم اپنے خالق و مالک، حتی وقیوم اور قادر اور
تو انا خدا کی شناخت کرلیں۔رب سے رشتہ جوڑنے میں ہی اصل لذت ہے اس کے مقابل پر تمام لذات بپیچ
اور بے کیف ہیں
اس دنیا کی عارضی اور بے کیف لذات سے اپنے دامن کو آلودہ نہ ہونے دیں۔
مشعل راه جلد سوم
156
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
157
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مورخه 6-7 اگست بروز ہفتہ، اتوار بمقام ہیتھ لینڈ ہنسلو مجلس خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے پہلے
روز یه پیغام محترم شیخ مبارک احمد صاحب مشنری انچارج برطانیہ نے خدام کو پڑھ کر سنایا۔میرے عزیز خدام واطفال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ مجالس خدام الاحمدیہ اور مجالس اطفال الاحمد یہ برطانیہ 6 اور
7۔اگست کو ہانسلو میں اپنا نواں اجتماع منعقد کر رہی ہیں۔خدا تعالیٰ اس اجتماع کو بہت برکت بخشے اور آپ سب کو جو اس میں شامل ہو رہے ہیں یہ تو فیق عطا
فرمائے کہ آپ اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔مجھے امید ہے کہ اجتماع کے ان بابرکت ایام میں
آپ دعاؤں پر بہت زور دیں گے اور خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت کے طالب ہوں گے۔اس موقع پر میں
برطانیہ میں بسنے والے تمام خدام اور اطفال کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ خالص اور حقیقی (دین)
ایک بہت بڑی آسمانی دولت اور عظیم نعمت ہے ہم خوش نصیب ہیں کہ خدا تعالیٰ نے بغیر ہمارے کسی
استحقاق کے ہمیں اس عظیم آسمانی نعمت سے بہرہ ور ہونے کا موقع عطا فرمایا ہے خدا تعالیٰ ہمیں یہ تو فیق
بھی بخشے کہ ہم اپنے رب کے اس عظیم احسان کا شکر بجالا سکیں اور اپنی زندگیوں میں قرآنی تعلیمات کو جاری
کر کے دائمی خوشحالی اور ابدی نجات کے وارث ہوسکیں۔( دین حق ) کا مقصد کیا ہے؟ یہی کہ ہم اپنے خالق و مالک ، حتی وقیوم اور قادر و توانا خدا کی شناخت کر
لیں اور اس سے ایک زندہ اور زندگی بخش تعلق قائم کریں کہ یہی ہماری زندگی کا مقصود اور منتہا اور یہی ہماری
پیدائش کی اصل غرض و غایت ہے۔یہی وہ رشتہ ہے جسے جوڑنے کے لئے تمام مذاہب دنیا میں قائم ہوئے
اور یہی وہ تعلق ہے جس کے قیام کے لئے تمام انبیاء علیہم اسلام دنیا میں بھیجے گئے حضرت مسیح موعود مہدی
مشعل راه جلد سوم
158
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
معہود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔انبیاء علیہم السلام کے دنیا میں آنے کی سب سے بڑی غرض اور ان کی تعلیم اور تبلیغ کا
عظیم الشان مقصد یہ ہوتا ہے کہ تا لوگ خدا تعالیٰ کی شناخت کریں۔اس زندگی سے جو انہیں
جہنم اور ہلاکت کی طرف لے جاتی ہے اور جس کو گناہ آلود زندگی کہتے ہیں نجات پائیں۔“
( ملفوظات جلد سوم صفحہ 11)
پھر اپنی بعثت کے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔کروں
” وہ کام جس کے لئے خدا نے مجھے مامور فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ میں خدا اور اس کی مخلوق
کے رشتہ میں جو کدورت واقع ہو گئی ہے اس کو دور کر کے محبت اور اخلاص کے تعلق کو دوبارہ قائم
(لیکچر لاہور )
پس آپ جو مسیح آخر الزمان علیہ السلام کی جماعت میں شامل ہیں اور خود کو آپ کے جانثار غلاموں میں
شامل کرتے ہیں، اپنے نفوس کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ آپ نے کس حد تک اس زندگی بخش تعلق کے
قائم کرنے کے لئے کوشش کی ہے اور پیار اور محبت سے اخلاص کے اس رشتہ کو جوڑنے کے لئے آپ نے
کیا سعی کی ہے۔ہمیشہ یادرکھیں کہ ہمارا خدا وہ ہے جس نے اپنی کامل قدرت سے ہر ایک چیز کو بنایا۔اس کی قدرت
عجیب عظمت اپنے اندر رکھتی ہے۔جس کے بغیر کوئی چیز وجود نہیں پکڑتی اور جس کے سہارے کے بغیر اس
عالم کی کوئی چیز قائم نہیں رہ سکتی۔ہمارا خدا بے شمار قدرتوں والا اور بے شمار حسن واحسان والا ہے۔پس ہمیں
چاہیے کہ ہم اس از لی اور ابدی خدا کے حضور جھکیں اور اپنے تمام ارادوں اور اپنی تمام خواہشات کو اس کی
مرضی اور اس کے ارادہ کے تابع کر کے اس سے مدد اور نصرت کے طالب ہوں ، وہی ہے جو اپنی بارگاہ کی
طرف ہماری راہ نمائی کر سکتا ہے اور اس کے اذن کے بغیر کوئی اس کے دربار میں رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔پس اس موقع پر میں آپ سب کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے خالق و مالک رب کی قدر
پہچانیں اور اس کے ساتھ پیارا اور محبت ، اخلاص اور فدائیت اور صدق اور صفاء پر مبنی ایک نہ ٹوٹنے والا رشتہ
جوڑیں۔اس کی قدرتوں کے جلووں سے اپنی آنکھوں کو بینا اور اپنے دلوں کو منور کریں۔اس کی صفات میں
خود کو رنگین کرنے کی کوشش کریں وہی ہمای دولت ہے اور اسی میں ہماری بقا ہے۔یا د رکھیں کہ اس سے ملنے اور اس کے ساتھ رشتہ جوڑنے میں ہی اصل لذت ہے۔اس لذت کے
159
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
مقابل پر دنیا اور اس کی تمام لذات بیچ اور بے کیف ہیں۔پس اس دنیا کی عارضی اور بے کیف لذات سے
اپنے دامن کو آلودہ نہ ہونے دیں کہ یہ اصل حقیقی لذت سے غافل کر دیتی ہیں اور اپنے ذوق بلند کریں اور
اپنے مذاق کی اصلاح کے لئے سعی کریں۔ہر خوبی اور ہر بھلائی۔ہر حسن اور ہر خوبصورتی ہمارے رب میں پائی جاتی ہے اور وہی تمام لذات کا
سر چشمہ ہے۔پس اسی میں اپنی لذات تلاش کریں۔اس سے ملنے کے لئے اپنے جسم اور جان کی تمام قوت
کے ساتھ کوشش کریں کیونکہ یہ دولت لینے کے لائق ہے اگر چہ جان دینے سے ملے اور یہ عمل خریدنے کے
لائق ہے اگر چہ تمام وجو دکھونے سے حاصل ہو۔والسلام
مرزا طاہر احمد
خلیفة المسیح الرابع
روزنامه الفضل 13 ستمبر 1983ء)
مشعل راه جلد سوم
160
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی