دورہ فجی کے دوران احباب سے گفتگو اور نصائح
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
161
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
دورہ نجی کے دوران احباب سے گفتگو اور نصائح
18 ستمبر 1983 ء
خدام کی تجنید کی ضرورت اور اہمیت۔خواہ وہ عملی طور پر کتنے ہی کمزور کیوں نہ ہوں آپ ان کو بھی مجلس میں شامل
کریں۔۔۔۔خلیفہ خدا بناتا ہے۔آدمی کے بنائے ہوئے اور خدا کے بنائے سسٹم میں زمین
و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔خلیفہ وقت بندوں کی بجائے خدا کے سامنے جواب دہ ہوتا ہے۔مسائل دراصل وہاں پیدا ہوتے ہیں جہاں مرکز سے دوری ہوتی ہے۔میں بار بار جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ نفرت کی بجائے باہمی محبت پیدا کریں
ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارہ قائم کریں اور اخوت کی روح کو زندہ رکھیں۔خلیفہ وقت آپ کے پروگرام کے تابع نہیں ہے آپ کو خلیفہ وقت کے پروگرام
کے تابع ہونا چاہیے۔مجلس شوریٰ جس میں خلیفہ وقت موجود ہوں وہ بہت غیر معمولی شوری ہوتی
ہے۔۔۔۔۔۔۔اس لئے اس میں نو جوانوں کو زیادہ شامل کیا جائے۔
مشعل راه جلد سوم
162
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
163
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خدام کی تجنید ضروری ہے
مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھانے کے بعد حضور احباب جماعت میں تشریف فرما ہوئے۔محترم
امتیاز احمد صاحب نیشنل قائد خدام الاحمدیہ نبی سے خدام الاحمدیہ کی تعداد دریافت فرمائی۔وہ فوری طور پر بتا نہ
سکے تو مقامی قائد سے دریافت فرمایا۔انہوں نے مجلس کے کاموں میں سرگرمی سے حصہ لینے والوں کا ذکر کیا
اور جو مجلس سے تعاون نہیں کرتے ان کے بارے میں بتایا کہ ان کو ہم نے تنظیم میں شامل نہیں کیا اس پر حضور
نے ان کو اپنے سامنے بٹھا کر بڑے پیار سے سمجھایا کہ وہ سب نوجوان جو احمدیت کی طرف منسوب ہوتے
ہیں ان کی تجنید کریں۔خواہ وہ عملی طو پر کتنے ہی کمزور کیوں نہ ہوں آپ ان کو بھی مجلس میں شامل کریں اور پھر
آہستہ آہستہ سب کو فعال خدام بنانے کی کوشش کریں۔اسی طرح نیشنل پریذیڈنٹ صاحب کے ساتھ
Collaborationship قائم ہونی چاہیے۔آپ نے دریافت فرمایا کہ نیشنل پریذیڈنٹ کی حیثیت اور
دائرہ کار کیا ہے۔جب حضور کو اس کے متعلق بتایا گیا تو فرمایا یہ تو ایسے ہی ہے جیسے پاکستان میں نائب امیر
ہوتا ہے۔خلافت کا آسمانی نظام
اختیارات کی بات چلی تو خلافت تک جا پہنچی۔آپ نے فرمایا کہ خلیفہ خدا بناتا ہے۔آدمی کے بنائے
ہوئے اور خدا کے بنائے ہوئے System (نظام) میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔دنیوی امر کے لئے
بالا اتھارٹی کے حکم کی ضرورت ہوتی ہے اور دنیوی معاملات میں وہ لوگوں کی آراء کا پابند ہوتا ہے لیکن خلیفہ
وقت اس سے آزاد ہوتا ہے۔وہ بندوں کی بجائے خدا کے سامنے جواب دہ ہوتا ہے۔سینکڑوں خوا ہیں اور
بشارتیں اس کی تائید میں ظاہر ہوتی ہیں۔خلیفہ وقت کو یہ بھی اختیار ہے کہ جس کو چاہے امیر مقرر کرے۔
مشعل راه جلد سوم
فرمایا:-
164
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
خلافت کی قدرو قیمت نہ پہچانے کی وجہ سے یا اس کا System (نظام) صحیح طور پر نہ بجھنے کی وجہ سے
اگر کوئی اپنے اختیارات سے تجاوز کرے تو اس
کی خلیفتہ المسیح کے پاس رپورٹ کی جائے۔حضور نے فرمایا کہ اگر احمدیت کو سمجھ لیا جائے تو اس بات کی گنجائش نہیں رہتی کہ کسی عہد یدار کے
بارے میں تادیبی کارروائی کی نوبت آئے۔یہ مسائل دراصل وہاں پیدا ہوتے ہیں جہاں مرکز سے دوری
ہوتی ہے۔لوگوں کو مرکز سلسلہ میں جانے کا موقع نہیں ملتا۔اس لئے ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ نظام سلسلہ
کے طریق کار اور اس کی روح کو سمجھنے کی کوشش کرے۔اسی طرح بیرونی جماعتوں کو بھی یہ معلوم ہونا چاہیے کہ
ان کے کیا کیا اختیارات ہیں۔پھر اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پورے جذبہ کے ساتھ ایک
دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دینا چاہیے۔جو بھی امیر مقرر کیا جائے اس کے
ہر معروف حکم کو ماننے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔اگر کوئی مشنری انچارج اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے تو
مرکز میں اس کی رپورٹ کی جائے۔جب تک مرکز کوئی کارروائی نہیں کر تا شکایت کنندہ خاموش رہے۔اسی
طرح اگر کوئی امیر اپنے اختیارات سے بڑھ جائے تو اس کی شکایت بھی کی جائے لیکن امیر کی معرفت کی
جائے۔اس طرح ایک تو امیر زیادہ محتاط ہو جائے گا دوسرے شکایت کرنے والا جب بھی امیر کی وساطت
سے شکایت کرے گا تو زیادہ ذمہ داری اور احتیاط سے بات کرے گا۔شکایت میں ذاتی تلخیوں کو داخل نہ کیا
جائے۔شکایت بر وقت ہو۔ایسا نہ ہو کہ جماعتی نقصان ہورہا ہو اور دوست خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہیں۔ایک اہم فیصلہ
حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا نیشنل پریذیڈنٹ اور امیر کے درمیان Friction (اختلاف ) کی وجہ
سے
کبھی کبھی نیشنل پریذیڈنٹ کا عہدہ ختم کر دیا جاتا رہا ہے لیکن اب آئندہ کے لئے ایسا نہیں ہوگا۔جو شخص
Friction (اختلاف) پیدا کرتا ہے وہ قابل مواخذہ ہوگا اور اس کو معزول کیا جائے گا خواہ وہ امیر ہو یا
نیشنل صدر ہو۔فرمایا میں بار بار جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ نفرت کی بجائے باہمی محبت پیدا کریں۔ایک
دوسرے کے ساتھ بھائی چارہ کریں اور اُخوت کی روح کو زندہ رکھیں۔جماعت ہائے احمد یہ منفی کی مجلس شوری کے پروگرام کے مطابق ۲۴ ستمبر بروز ہفتہ مقرر تھی لیکن حضور
رحمہ اللہ تعالیٰ نے بعض مصالح کے پیش نظر ہیں ستمبر کی تاریخ مقرر فرمائی اور اس روز ہونے والی پریس
مشعل راه جلد سوم
165
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
کا نفرنس کو ۲۴ ستمبر تک ملتوی کر دیا۔اس پر ایک دوست نے عرض کیا کہ مجلس مشاورت کسی چھٹی والے دن
رکھنی چاہیے۔حضور نے فرمایا خلیفہ وقت آپ کے پروگرام کے تابع نہیں ہے۔آپ کو خلیفہ وقت کے
پروگرام کے تابع ہونا چاہیے۔نیز فرمایا مجلس شوریٰ جس میں خلیفہ وقت موجود ہوں وہ بہت غیر معمولی شوری
ہوتی ہے۔ایک Ideal موقع ہوتا ہے جس میں نوجوانوں کی تربیت مقصود ہوتی ہے۔اس لئے اس میں
نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کیا جائے۔عہدیدار (Office Bearers) تو زیادہ تر بوڑھے ہوتے
ہیں۔نوجوانوں کو موقع دیں تا کہ وہ آگے چل کر ذمہ داریوں کے بوجھ اٹھانے کے اہل بنیں۔وہ شوری کی
کارروائی سنیں اور اس سے سبق سیکھیں۔میں خدام کو بہت سے کاموں کا ذمہ دار بنانا چاہتا ہوں اور یہ اسی
صورت میں ممکن ہے کہ نو جوان شوری میں شریک ہو کر مشورے دیں۔روزنامه الفضل 19 اکتوبر 1983 ، صفحہ 5-4)
مشعل راه جلد سوم
166
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی