دورہ فجی کے دوران قصبہ سوموسومو کے اسکول میں طلبہ و طالبات سے خطاب
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
167
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
دورہ نجی کے دوران قصبہ سو موسومو (Somo Somo) کے اسکول میں
طلبہ و طالبات سے خطاب۔1983ء
خدا تعالیٰ کو کیسے ڈھونڈیں۔خدا تعالیٰ کو ملنے سے زندگی کا مقصد پورا ہو جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کو پانے کے لئے خود خدا تعالیٰ سے دعا کی عادت ڈالیں۔خدا تعالیٰ بچوں سے پیار کرتا ہے۔بچپن سے دعا کی عادت ڈالیں۔پہلے اپنے خدا سے تعلق جوڑمیں پھر اپنے ماں باپ سے۔☆ ☆ ☆ ☆ ☆
مشعل راه جلد سوم
168
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
169
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ نے فرمایا :-
بچوں سے آسان اردو میں باتیں
مجھے اس وقت آپ سے کچھ باتیں کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔اس لئے میں آپ سے کچھ باتیں
کروں گا آسان اردو زبان میں۔تاکہ بچے بھی سمجھ سکیں اور جن لوگوں کو زیادہ اردو زبان نہیں آتی ان کو بھی
پتہ لگ جائے کہ میں کیا کہ رہا ہوں۔اور آسان انگریزی میں بھی۔اگر چہ آپ میں سے کچھ ایسے بھی ہیں
جو اچھی انگریزی جاننے والے ہیں۔لیکن کچھ ایسے بھی ہوں گے جن کو اردو زبان نہیں آتی اور انگریزی بھی
زیادہ نہیں جانتے۔اس لئے میں کوشش کروں گا کہ جو میں کہنا چاہتا ہوں اسے آسان زبان میں بیان کروں
تا کہ آپ لوگ سمجھ سکیں۔زندہ خدا پر پختہ یقین
میرا فرقہ جس سے میرا تعلق ہے وہ ایک مذہبی فرقہ ہے۔ایک مذہبی جماعت ہے اور اس کا نام ہے
احمدیہ () کمیونٹی۔یعنی ( دین حق) کی احمد یہ جماعت۔ہماری جماعت کو بہت سے مسلمان مسلمان
نہیں سمجھتے۔وہ کہتے ہیں تم اپنا نام جو مرضی رکھ دو ہم تمہارا مسلمان ہونا قبول نہیں کریں گے۔اور اس وجہ سے
بعض ملکوں نے بھی ہمیں ( دین حق) سے نکال رکھا ہے۔اس کے باوجود ہم بڑے گہرے مذہبی ہیں اور اس
بات پر بڑا پکا یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ایک زندہ خدا ہے اور اسلام ایک سچاند ہے
عقل مند انسان کا کام
میں آپ
کو تفصیل سے یہ نہیں بتاؤں گا کہ ہمارے اور دوسرے( مومنوں ) میں فرق کیا ہے کیونکہ اس کا
مشعل راه جلد سوم
170
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
وقت نہیں ہے۔میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم کون ہیں۔ہمیں کیا سمجھا جاتا ہے۔پھر جو میں باتیں کروں
گا آپ کی مرضی ہے ان کو قبول کریں یا نہ کریں۔اتنا ضرور کہوں گا کہ جو میری باتیں ہیں ان کے متعلق یہ
دیکھیں کہ وہ درست ہیں یا غلط ہیں۔یہ نہ سوچیں کہ کس کی طرف سے آئی ہیں۔پس جو باتیں میں کہوں گا
آپ یہ دیکھیں کہ وہ اچھی ہیں یا بری ہیں۔اگر میں آپ سے اچھی باتیں کہتا ہوں تو آپ ان باتوں کو مان
لیں۔کیونکہ عقلمند انسان کا یہ کام ہے کہ یہ دیکھے کہ جو بات ہورہی ہے وہ اچھی ہے یا بری ہے۔اچھی بات اگر
مٹی میں سے ملے تو انسان کو چاہیے اس کو قبول کر لے۔اور اگر گندگی ریشم کے کپڑے میں لپیٹ کر رکھی گئی ہو
تب بھی اسے رد کر دے۔یہ زندگی کا صحیح طریق ہے جسے آپ
کو اختیار کرنا چاہیے۔کا ئنات کو پیدا کرنے والا ایک خدا ہے
میرا پیغام آپ کو یہ ہے کہ ہم سب ایک خدا کے بندے ہیں اور ہمارا مالک ایک ہے۔وہ مذہب بھی جو
ایک سے زیادہ خداؤں کی عبادت کرنے کی تلقین کرتے ہیں ان کا بھی عقیدہ یہی ہے۔اس میں کوئی
اختلاف نہیں۔اس میں کوئی فرق نہیں۔وہ سب مانتے ہیں کہ جہاں تک انسان کا تعلق ہے یا اس کائنات کا
تعلق ہے اس کا پیدا کرنے والا بہر حال ایک ہے۔وہ یہ نہیں کہتے کہ کچھ لوگوں کو کسی ایک خدا نے پیدا کیا اور
کچھ دوسروں کو کسی دوسرے خدا نے پیدا کیا۔اس لئے اگر ہم ایک جگہ اکٹھے ہونا چاہتے ہیں، اگر ہر انسان
ایک دوسرے سے پیار کرنا چاہتا ہے تو اس طرف توجہ کرنی پڑے گی کہ ہم ایک خدا کے پیدا کردہ لوگ ہیں۔کیونکہ اگر ایک خدا کے نہیں تو پھر ہمارے اکٹھے ہونے کا کوئی سامان نہیں ہوسکتا۔اگر ہم ایک خدا کی مخلوق
ہیں تو پھر جس طرح ایک ماں باپ کی اولاد آپس میں محبت کرتی ہے اسی طرح انسان
کو لازماً ایک دوسرے
سے محبت کرنی پڑے گی۔ایک اہم سوال
ہم جب یہ سمجھ چکے کہ ہمارا ایک ہی خدا ہے جس نے ہم سب کو پیدا کیا۔فجین (Fijian) کو بھی اور
ہندوستانیوں کو بھی۔انگریزوں
کو بھی اور امریکن کو بھی۔تو کیوں پیدا کیا؟۔یہ سوال پیدا ہوتا ہے۔اس کے
لئے ہمیں اپنے خدا کی طرف جانا پڑے گا۔جس نے پیدا کیا وہی جانتا ہے کہ کیوں پیدا کیا اور وہی علم رکھتا
مشعل راه جلد سوم
171
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔اس لئے ہر انسان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے خدا کو تلاش کرے۔خدا کو کیسے ڈھونڈیں
یہ دو باتیں جب آپ سمجھ جاتے ہیں تو ایک تیسرا سوال پیدا ہوتا ہے جو بظاہر بڑا مشکل معلوم ہوتا ہے۔یوں لگتا ہے کہ اس سوال کا جواب انسان نہیں دے سکے گا اور پھنس جائے گا۔وہ سوال یہ ہے کہ ہم اس خدا کو
کیسے ڈھونڈیں۔کس مذہب کے ذریعہ خدا کو پائیں۔لیکن اگر ہم غور کریں تو اس کے لئے ایک آسان رستہ
بھی مل جاتا ہے۔خالق سے ملانے کے دعویدار
یہ سوال مشکل اس لئے ہے کہ دنیا میں سینکڑوں مذاہب ہیں اور ہر مذہب کا دعویٰ ہے کہ خدا میرے
پاس ہے۔ہر مذہب کا یہی اعلان ہے کہ اگر تم اپنے (Creator) خالق سے ملنا چاہتے ہوتو میرے پاس
آؤ۔اب انسان بڑی مشکل میں پڑ گیا۔کہ ایک (Commodity) جنس ہے جو ہم نے لینی ہے اور
سینکڑوں دکانیں ہیں۔اور سب دکا نیں کہتی ہیں کہ ہمارے پاس ہے۔اور ہے کسی ایک کے پاس۔یہ تو خطرہ
ہے کہ شاید ان میں سے کسی کے پاس بھی نہ ہو۔لیکن ان سب کے پاس نہیں ہوسکتی۔کیونکہ ہر ایک الگ الگ
رستہ بتا رہا ہے۔یہ مشکل پڑ گئی۔اس لئے میں نے کہا تھا کہ یہ سوال آپ کو بہت مشکل نظر آئے گا۔بھوکے کو روٹی کی تلاش
اب مشکل یہ ہے کہ یہ دکانیں جو میں بتا رہا ہوں جو کہتی ہیں خدا ہمارے پاس ہے ان کے متعلق تھوڑی
دیر کے لئے سوچئے کہ وہ خدا کی بجائے روٹی دیتی ہیں اور آپ بھو کے ہیں اور ہر دکان میں بے شمار ڈبے
پڑے ہوئے ہیں اور خود دکاندار کو پتہ نہیں کہ کس ڈبے میں روٹی ملے گی۔اور وہ کہتا ہے کہ ٹھہرو میں تلاش کرتا
ہوں اور وہ دیکھتا ہے اور آپ بھی دیکھتے ہیں کہ ہے بھی یا نہیں۔گپ تو نہیں ماررہا، جھوٹ تو نہیں بول رہا۔اور اتنا وقت لگ جاتا ہے کہ اگر آپ دو یا تین دکانوں میں گھو میں اور روٹی تلاش کریں تو پیشتر اس کے کہ
آپ کو روٹی ملے آپ بھوک سے مر جائیں۔
مشعل راه جلد سوم
172
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
سارے مذاہب کا مطالعہ امر محال
میہ اس وقت دنیا کا حال ہے۔اور حقیقت یہی ہے کہ بالکل یہی حال ہے۔یہاں نجی میں اس تاوے
یونی جزیرہ میں پیدا ہونے والا انسان یہ طاقت ہی نہیں رکھتا کہ ساری دنیا کی زبانیں سمجھے، ساری دنیا کے
مذاہب کا مطالعہ کرے کہ خدا کہاں ہے۔آپ کی تو نسلیں گزر جائیں گی۔ایک کے بعد دوسری نسل پیدا ہو
اور وہ بھی تحقیق کرے تب بھی ساری دنیا کے مذاہب کی زبانیں پڑھنا، ان کا مطالعہ کرنا ، پھر یہ مقابلہ کرنا کہ
کون سچا ہے کون جھوٹا ہے۔کس کے پاس دلیل ہے کس کے پاس نہیں ہے۔یہ ناممکن ہے۔خدا سے ملنے کا ڈھنگ
بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس کا بہت آسان جواب ہے اور وہ یہ ہے کہ جس مذہب کی بھی تم پیروی کرو
گے آخر خدا تک پہنچ جاؤ گے۔اس لئے کوئی فرق ہی نہیں پڑتا۔جہاں ہو وہیں بیٹھے رہو۔جو چاہو کسی مذہب
کے مطابق زندگی اختیار کر لو تم اپنے خدا سے مل جاؤ گے۔یہ بڑا آسان جواب ہے اور سب کو خوشی ہوگی کہ
اب کسی تحقیق کی ضرورت نہیں رہی۔جس جگہ ہم پیدا ہوئے وہیں بیٹھے رہیں کافی ہے۔ہمیں خدامل جائے
گا۔یہ آسان تو ہے لیکن معقول جواب نہیں ہے، بالکل معقول جواب نہیں۔کیونکہ ہر چیز ہر جگہ اس لئے نہیں
مل سکتی کہ ہر چیز کا اک نہ اک نشان ہوتا ہے۔مثلاً کسی جگہ زمین میں سونا ہے تو وہ سونا اپنا اثر ظاہر کرتا ہے تبھی
لوگوں کو پتہ لگتا ہے کہ یہاں سونا ہوگا۔پھر وہ زمین کھودتے ہیں۔کہیں کوئی پھول کھلا ہو اس کی خوشبو سے
آپ معلوم کر لیتے ہیں کہ یہاں پھول ہے۔اگر کہیں کسی اور دھات کا مادہ پایا جا تا ہے۔مثلاً کہیں تانبا ہے،
کہیں ہیرے ہیں تو سائنسدان معلوم کر لیتے ہیں۔کیونکہ ان کو علم ہوتا ہے کہ ان دھاتوں کی یہ یہ نشانیاں ہیں
اور وہ سطح زمین پر ظاہر ہو جاتی ہیں۔ورنہ یہ کہنا کہ جس جگہ زمین کھو دو گے سونامل جائے گا، جہاں کھو دو گے
تانبامل جائے گا۔یہ ہے تو بڑا آسان طریقہ لیکن اس طرح ساری عمر کھودتے رہیں گے ملے گا کچھ نہیں۔کیونکہ ملنے کے لئے طریقہ اور ڈھنگ ہونا چاہیے۔اسی طرح خدا کی علامتیں بھی ہر جگہ ملنی چاہئیں اور جب
تک یہ معلوم نہیں کریں گے کہ خدا سے ملنے کا ڈھنگ کیا ہے اس وقت تک آپ کو کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔آپ
کی کوششیں بے کار جائیں گی۔
مشعل راه جلد سوم
173
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
ہر مذہب خدا تک نہیں لے جاسکتا
لیکن جب ہم مذاہب کو دیکھتے ہیں اور ان کی تعلیمات پر غور کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر مذہب
میں خدامل ہی نہیں سکتا۔کیونکہ مذاہب کا آپس میں بھی بہت گہرا اختلاف ہے۔کوئی خدا کا کچھ تصور پیش کرتا
ہے اور کوئی کچھ اور تصور پیش کرتا ہے۔پھر بچے خدا کا سوال پیدا ہوگا وہ کہاں ہے۔کیونکہ بعض مذاہب خدا کی
طرف بات منسوب کر کے کہتے ہیں کہ گویا خدا کہتا ہے کہ میں ایک سے زیادہ ہوں۔میں لاکھوں ہوں، تم
لاکھوں چیزوں کی پوجا کر وتب تم مجھے ملو گے۔ایک اور مذہب کہتا ہے کہ نہیں میں صرف ایک ہوں۔لاکھوں
نہیں ہوں۔قانونِ قدرت دیکھو۔ہر جگہ میں ہی نظر آؤں گا۔میرے مظاہر نظر آئیں گے۔دو خداؤں کی
مخلوقات نظر نہیں آئیں گی۔اس لئے میں اکیلا خدا ہوں، مجھے مانو۔اب ظاہر ہے دونوں مذہب ایک وقت
میں تو سچے نہیں ہو سکتے۔ایک یہ کہے کہ میں لاکھوں خدا ہوں اور ایک کہے کہ میں ایک خدا ہوں۔مثلاً یہودیت کہتی ہے ایک خدا ہے اور عیسائیت کہتی ہے نہیں، تین ہو گئے۔شروع میں ایک خدا تھا۔لیکن
حضرت عیسی علیہ السلام کے آنے کے بعد تین خدا ہو گئے۔یعنی باپ، بیٹا اور روح القدس۔اب یہ باتیں
ایک وقت میں تو بچی نہیں ہوسکتیں کہ خدا ایک بھی ہو اور تین بھی ہوں۔ایک بھی ہو اور ہزار بھی ہوں۔پھر تعلیم
میں اتنا فرق پڑ جاتا ہے۔مثلاً ایک مذہب کا خدا کہتا ہے۔میں یہاں کے سوا کہیں نہیں ہوں۔دوسرے
مذہب کا خدا کہتا ہے کہ میں یہاں کے سوا اور کہیں نہیں ہوں۔اب بتائیے ! آپ کو ہر مذہب میں خدا کہاں
سے مل جائے گا؟ اس لئے یہ تو صحیح ہے کہ خدا ہر جگہ موجود ہے لیکن یہ کہنا غلط اور جھوٹ ہے کہ ہر مذہب خدا
تک لے جاتا ہے۔جائیں تو جائیں کہاں
اب مشکل یہ ہے کہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہر مذہب کا خدا الگ الگ باتیں کر رہا ہے۔جب اپنے
متعلق بات الگ الگ کرتا ہے اور جس خدا کو یہ بھی پتہ نہیں کہ میں کون ہوں وہ سچا خدا کہاں سے ہو گیا۔یا
ایک مذہب میں کہتا ہے میں ایک ہوں۔دوسرے میں یہ کہتا ہے میں تین ہوں۔تیسرے میں کہتا ہے میں
پندرہ میں ہوں۔چوتھے میں کہتا ہے میں کئی ہزار ہوں تو اب ہم کس کی بات مانیں۔صاف پتہ لگا کہ ہر بات
کچی نہیں ہے ایک ہی بچی ہوگی۔اس لئے پھر وہی مشکل در پیش۔ہمیں اس سوال کا کوئی حل تو نہ ملا۔پھر ہم
مشعل راه جلد سوم
174
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
اسی مصیبت میں دوبارہ پھنس گئے۔اب خدا سے ملنا ہے، مرنے سے پہلے ملنا ہے۔اس لئے اسے کہاں سے
ڈھونڈیں؟
خدا کے ملنے سے زندگی کا مقصد پورا ہوتا ہے
ہر مذہب کی بات چھوڑیئے۔فی الحال ہم واپس انسان کی طرف جاتے ہیں۔دنیا کے پردے پر
ہزاروں قسم کے انسان موجود ہیں اور ہر انسان سے خدا کہتا ہے کہ میں تمہارا مالک اور خالق ہوں۔میں نے
تمہیں پیدا کیا ہے۔تم مجھ سے ملو گے تو تمہاری زندگی کا مقصد پورا ہوگا۔میں تمہیں رہنا سکھاؤں گا۔میں
تمہیں جینا سکھاؤں گا۔میں تمہیں بتاؤں گا کہ کس طرح میرے پاس لوٹنا ہے۔واپس میرے پاس کیسے آنا
ہے۔اور مختلف قسم کے جو انسان ہیں ان میں بھاری تعداد ایسے لوگوں کی ہے جن کو لکھنا پڑھنا بھی نہیں آتا اور
لکھنا پڑھنا سیکھنے کے لئے ان کے پاس کوئی طاقت نہیں کیونکہ غریب لوگ ہیں۔ان کو یہ طاقت نہیں ہے کہ
وہ غیر ملکوں میں جائیں اور تحقیق کریں۔خدا کو پانے کے لئے خود خدا سے دعا کریں
پس یہ مسئلہ تو پھر وہیں کا وہیں رہا۔جہاں سے بات شروع ہوئی وہیں جا ٹھہری۔اس لئے سوچنے والی
بات یہ ہے کہ اس کا علاج کیا ہے۔اس کا علاج میں آپ
کو بتا تا ہوں۔اس کے سوا کوئی علاج نہیں۔علاج یہ
ہے کہ خود خدا سے ہدایت پانے کی دعا کی جائے۔چنانچہ قرآن کریم نے اس مسئلے کا یہی حل پیش کیا ہے۔قرآن کریم ہماری کتاب یعنی اسلام کی کتاب ہے اور کہتی ہے کہ یہ خدا کا کلام ہے کہ اگر بندہ چاہے اور دعا
کرے تو وہ اس کو ہدایت دے گا۔پس ہدایت اللہ سے ملتی ہے۔انسان جب
کبھی اللہ سے ہدایت پانے
کے لئے دعا کرتا ہے تو اللہ اس کی پکار سن کر جواب دیتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم کہتا ہے کہ سارے انسانوں کو
خوشخبری ہو کہ خدا نے وعدہ کیا ہے کہ جب تم مجھے پکارو گے اور مجھے ڈھونڈو گے تو میں تمہیں ہدایت کی طرف
رستہ دکھاؤں گا۔فرماتا ہے:۔وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوْا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت: 70)
پھر فرماتا ہے:
مشعل راه جلد سوم
175
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيْبٌ أُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ
یہ جو دو آیتیں میں نے قرآن کی پڑھی ہیں ان میں اس سوال کا حل موجود ہے۔قرآن کریم نے معقول حل پیش کیا ہے
(البقره:187)
اب آپ دیکھئے کہ آپ کے دل کو یہ حل پسند آتا ہے کہ نہیں۔آپ کے دماغ کو اچھا لگتا ہے کہ نہیں۔اگر اچھا لگتا ہے تو پھر اس بات کا کیا غصہ کہ یہ قرآن میں ہے جس کو ہم نہیں مانتے اس لئے ہم یہ حل نہیں
مانیں گے۔معقول آدمی کا تو کام ہے اگر سونے کی خواہش ہے تو جہاں سے سونا ملے اس کو قبول کرے۔اچھا
حل، اچھا جواب جہاں سے ملے اس کو لے لینا چاہیے اور میں یہ بتاتا ہوں کہ قرآن کریم میں اس سوال کا
جواب موجود ہے اور ہے بھی بہت معقول اور بڑا اچھا۔اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ لوگ جو مجھے
تلاش کرنا چاہتے ہیں مجھ پر فرض ہے کہ میں ان کو اپنا رستہ دکھاؤں ، اپنا قرب عطا کروں۔کیونکہ انسان تو
کمزور ہے لیکن خدا اور خالق اور مالک اور God اور پر ماتما اور پرمیشور ( جو نام آپ اس کا رکھیں ) وہ تو کمزور
نہیں۔اس کو پتہ ہے میں کہاں ہوں۔انسان اس کو ڈھونڈ ہی نہیں سکتا جب تک وہ خود نہ بتائے۔اس لئے
خدا نے اپنے آپ کو ظاہر کرنے کی اپنے اوپر ذمہ داری ڈالی۔چنانچہ خدا کہتا ہے کہ تم نے میرے پاس آنا
ہے تو مجھ سے پوچھو۔میں کہاں ہوں بجائے اس کے کہ لوگوں سے پوچھتے رہو۔پنڈت کے پاس جاؤ، کبھی
پادری کے پاس جاؤ اور ان سے پوچھو کہ میں کہاں ہوں۔تم کہاں کہاں دھکے کھاؤ گے، کس کس دروازے کی
بھیک مانگو گے، کس کس دکان پر پہنچ کر تلاشیاں لو گے کہ خدا ہے یا نہیں۔خدا فرماتا ہے تم مجھے آواز دو میں
تمہاری آواز کو سنتا ہوں۔میں ہر جگہ موجود ہوں۔میں تمہاری آواز کا جواب دوں گا۔میں تمہیں بتاؤں گا کہ
میں کہاں ہوں اور کس طرح مل سکتا ہوں۔میں تمہیں ہدایت دوں گا تم سے پیار شروع کر دوں گا۔بچپن میں دعا کی عادت ڈالئے
پس یہ تو بالکل الٹ قصہ نکلا۔خدا کا پانا جتنا مشکل نظر آرہا تھا اتنا ہی یہ تو بہت ہی آسان ہو گیا کہ انسان
کا کام ہے دعا کرے اور خدا سے پوچھے کہ اے خدا! تو کہاں ہے۔خدا کہتا ہے اے میرے بندو! تم مجھے بلاؤ
تو سہی میں تمہارے پاس ہوں گا اور تمہاری پکار کا جواب دوں گا۔چنانچہ قرآن کریم سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ
176
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
خدا بچوں سے بھی پیار کرتا ہے اور بوڑھوں سے بھی۔کالوں سے بھی پیار کرتا ہے اور گوروں سے بھی۔وہ
سب کا خدا ہے۔اس لئے یہ نسخہ میں آپ کو بتانے کے لئے آیا ہوں کہ یہ معلوم کرنے کے لئے کہ اللہ کہاں
ہے؟ اللہ سے پوچھنے کی عادت ڈالئے۔اگر چھوٹے چھوٹے بچے بچپن میں ہی کسی چھوٹی بڑی مشکل یا
مصیبت کے وقت خدا کو پکاریں۔مثلاً کسی کی پنسل بھی گم ہو جائے اور وہ پیار سے، یقین سے دعا کرے کہ
اے میرے خدا! مجھے تو کوئی طاقت نہیں۔مجھے تو اپنی پنسل کا بھی پتہ نہیں کہاں گئی۔تو میری مددفرما۔پھر وہ
دیکھے گا کہ اللہ تعالیٰ اس کی مدد فرماتا ہے۔وہ حیران ہو جائے گا کہ خدا کتنا پیار کرنے والا ہے۔چھوٹے
چھوٹے بچوں سے بھی پیار کرتا ہے۔آسان ، یقینی اور معقول راستہ
اسی طرح جب آپ بچپن سے اپنے خدا سے محبت کرنا سیکھ جائیں گے، پیار کرنا سیکھ جائیں گے اللہ
تعالیٰ آپ سے محبت و پیار شروع کر دے گا۔پھر یہ خدا کی ذمہ داری ہے کہ آپ کو مرنے نہ دے جب تک اپنا
رستہ نہ دکھا دے۔اس سے زیادہ آسان، اس سے زیادہ یقینی اور اس سے زیادہ معقول رستہ خدا تک پہنچنے کا
کوئی نہیں۔اس لئے میں آپ کو جس خدا کی طرف بلا رہا ہوں یہ صرف فرضی خدا نہیں ہے۔خیالی خدا نہیں
ہے۔یہ ایسا خدا ہے جس سے مجھے واسطہ پڑ چکا ہے۔اب بھی پڑتا ہے۔بچپن میں بھی پڑا اور میں نے اس کو
اسی طرح ہمیشہ محبت کرنے والا، پیار کرنے والا اور دعاؤں کو قبول کرنے والا پایا ہے۔ہر مشکل کے وقت خدا کو پکاریں
اور وہ بچوں کی دعاؤں کو بھی سنتا ہے۔چنانچہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آپ اس بات کو تجربہ کر کے
دیکھ لیجئے۔میں نے اپنے بچوں کو بچپن سے یہی تربیت دی ہے کہ تم ہر مشکل کے وقت خدا کو کہا کرو اور اس
سے دعا مانگا کرو لیکن ہمارا خدا تو ہماری پیدائش سے بھی پہلے موجود تھا اور اس پر تو کبھی موت نہیں آئے گی۔اس لئے بچوں کو یہ سکھانا ضروری ہے کہ پہلے اپنے خدا سے تعلق جوڑیں اور پھر اپنے ماں باپ سے۔تب وہ
دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل ان پر نازل ہوں گے۔چنانچہ میرے بچوں نے جب بھی دعائیں کیں ایسے
حیرت انگیز طور پر پوری ہوئیں کہ کئی دفعہ ان کو یقین نہیں آتا تھا کہ خدا تعالیٰ اتنی جلدی قبول فرمالے گا۔
مشعل راه جلد سوم
177
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
محبت الہی کے کرشمے
پس اپنے خدا کو جاننا ہو تو اس سے دعا کریں۔محبت اور پیار کے ذریعہ اس سے تعلق قائم کریں پھر وہ
خود آپ کومل جائے گا۔وہ آپ کو لے جائے گا اس مذہب کی طرف جو سچا مذ ہب ہے۔وہ آپ کو روشنی عطا
کرے گا۔اس سے زیادہ نہ آپ کچھ کر سکتے ، ہیں نہ میں کچھ بتا سکتا ہوں۔میں نے تو اسی کو سچائی پایا ہے اور
یہی میں آپ کو بتانے کے لئے آج حاضر ہوا ہوں۔(ماہنامہ تشخیذ الا ذہان۔جنوری 1984 ء۔صفحہ 10 تا18 )
مشعل راه جلد سوم
178
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی