مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے افتتاحی خطاب
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
☆
179
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے افتتاحی خطاب
فرمودہ 21 /اکتوبر 1983ء
ایک غلط رجحان کی اصلاح
امام وقت سے اصل محبت اُس کے لئے دعا کرنا ہے نہ کہ نعرہ بازی
اجتماع کی کامیابی پر حضور کا اظہار خوشنودی
اپنے حوصلے بلند کریں، اپنی امیدوں کو بلند کریں
مسیح موعود علیہ السلام کا انتظار کرنے والی کنواری اقوام میں سے ایک نجی قوم بھی
ہے جو ( دین حق ) کے نقطہ نگاہ سے بالکل کنواری ہے
اب زندگی بخش ساری قو تیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کر دی گئی ہیں
آپ کی محنت کو پھل نہیں لگے گا جب تک آپ دعا ئیں نہیں کریں گے
میرے اللہ کی برکت جس دم میں آجائے وہ دم مسیح بن جایا کرتا ہے
ایک قدم، ایک چھلانگ اور ایک جھپٹا اور سارا منجی اللہ تعالیٰ کے فضل سے محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں پڑا ہوگا
رہے ہے
مشعل راه جلد سوم
180
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
181
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-
ایک غلط رجحان کی بر وقت اصلاح
سب سے پہلی بات تو میں یہ کہنی چاہتا ہوں جس کا مجھے ابھی خیال آیا ہے کہ اگر چہ آپ کا جوان خون
ہے اور جوان خون میں لازماً جوش اور ولولہ پایا جاتا ہے اور فلک شگاف نعرے لگانے کو دل بھی چاہتا ہے لیکن
نئے نئے نعرے نہ ایجاد کیا کریں مثلاً ابھی ایک نعرہ لگایا گیا مثیل مصلح موعود‘ میں تو ایک عاجز انسان
ہوں۔یہ اللہ کا کام ہے کہ کسی کو کسی کا مثیل بنائے یا نہ بنائے۔انسان
کا نہ تو یہ مقام ہے کہ وہ اپنی طرف سے
ایسی باتیں بنائے نہ اس کے کہنے کی کوئی قدر و قیمت ہے۔حقیقت یہ ہے کہ انسان کے دیئے ہوئے القابات
اگر شروع ہو جائیں تو ان کی کوئی حد ہی نہیں رہتی۔ہندوستان میں پرانے زمانے میں جب نوابی قائم تھی تو
نوابوں کو بہت بڑے بڑے القابات دیئے جاتے تھے۔بے چارے دو کوڑی کی ریاست کے نواب ہوتے
تھے اور پورا صفحہ ان کے نام کے ساتھ القابوں کا لگ جایا کرتا تھا۔انسان کے دیئے ہوئے القاب کی قیمت
بھی کوئی نہیں اور نہ صرف یہ کہ اس کی مثبت قیمت نہیں بلکہ اس کی منفی قیمت ہے۔اس سے قوموں کے
رجمان بگڑ جاتے ہیں۔ان میں خود پسندی پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے اور پھر رفتہ رفتہ وہ مقام آجاتا ہے کہ
پیر تو نہیں لیکن مرید سے خوب اڑاتے ہیں۔میرا یہ فرض ہے کہ میں آپ کے اخلاق کی گہری نظر سے نگرانی
کروں۔اللہ تعالیٰ نے مجھے اس منصب پر فائز فرمایا ہے اس لئے پہلی نصیحت تو میں یہ کرتا ہوں کہ جذبات کا
مناسب اظہار تو بہر حال جائز ہے اس سے آپ کو کوئی روک نہیں سکتا لیکن وہاں تک رہیں جہاں تک آپ کا
دائرہ کار ہے اس سے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کیا کریں۔ہاں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ خدمت کی توفیق بخشے۔یہ ہے اصل محبت ، نہ کہ نعرہ بازی۔
مشعل راه جلد سوم
اجتماعات میں شریک ہو نیوالے خدام
182
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
اس کے بعداب میں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا بے انتہا شکر ادا کرتا ہوں۔پہلے بھی کر رہا تھا اب سورۃ
فاتحہ کے دوران بھی خاص کر کیا اور اب پھر اس کا اظہار کرتا ہوں کہ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی محض اللہ تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ یہ اجتماع بہت ہی کامیاب اور پر رونق نظر آ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسے ہر پہلو سے
غیر معمولی ترقی عطا فرمائی ہے۔گزشتہ سال جو اضافے ہوئے تھے خدام کی تعداد میں ، آپ کی مجالس کی
تعداد میں، اور انصار کی حاضری اور مقامی دوستوں کی حاضری میں، اس کی وجہ سے دل میں ایک خیال سا پیدا
ہوا تھا کہ اب آئندہ سال تو شاید تھوڑی سی گنجائش ہو لیکن میرے سامنے جو اعداد وشمار رکھے گئے ہیں وہ اللہ
تعالیٰ کے فضل کے ساتھ حیرت انگیز ہیں۔چنانچہ پہلے دن ہی ہر پہلو کے لحاظ سے غیر معمولی اضافہ نظر آ رہا
ہے۔۱۹۸۲ء میں پہلے دن خدام کی حاضری ۵۴۳۴ تھی اس کے مقابل پر آج ۱۹۸۳ء میں ۷۲۸۲ ہے اور
۱۸۴۸ خدام کا اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ سال ۴۱۸ مجالس پہلے روز شامل ہوئیں تھیں امسال خدا کے فضل سے
اس وقت تک ۶۱۵ مجالس شامل ہو چکی ہیں۔پچھلے سال زائرین کی حاضری پہلے دن افتتاح کے وقت ۲۰۰۰
تھی اور آج خدا کے فضل سے۲۵۸۰ ہے۔خدا کا یہ وعدہ ہے کہ میں اس جماعت کو بڑھاؤں گا
اسی طرح سائیکل سوار بھی مختلف علاقوں سے آئے ہیں اور بعض بڑی ہمت کر کے، پتھر کھا کے بھی پہنچے
ہیں۔انکی تعداد گذشتہ سال ۱۶۹ اتھی اس سال ۱۳۱۶ صرف خدام کی تعداد ہے۔اللہ تعالیٰ کا یہ بے انتہا
احسان ہے کہ وہ ہر پہلو سے جماعت کو ترقی پر ترقی دیتا چلا جا رہا ہے۔خدا کا یہ وعدہ تھا کہ میں اس
جماعت کو بڑھاؤں گا چنانچہ ہم ہر روز بڑی شان کے ساتھ یہ پورا ہوتا دیکھتے ہیں۔مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے اپنے ہاتھ سے یہ پودا لگایا ہے اور اس کو پر روش دینا، اور
اسے بڑھانا، اور اسے برکت دینا، یہ میرا کام ہے۔پس یہ وعدہ جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کے ساتھ کیا گیا تھا یہ پوری شان کے ساتھ جماعت کی تمام تاریخ میں ہمیشہ پورا ہوتا نظر آتا ہے۔پنڈال
پہلے سے بہت بڑا بنایا گیا تھا اس خیال سے کہ جگہ تھوڑی ہو جاتی ہے اور باہر کھڑے ہونے والوں کو تکلیف
پہنچتی ہے تو اب آپ دیکھ لیں کہ باہر کھڑے ہونے والے پھر بھی باہر کھڑے ہیں اور پنڈال بھرا ہوا ہے۔
مشعل راه جلد سوم
183
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خدام کو چاہئے کہ وہ اپنے حوصلے بلند کریں
یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے وہ برکت پر برکت دیتا چلا جا رہا ہے۔اس لئے خدام کو چاہیے کہ وہ اپنے
حوصلے بلند کریں۔اپنی امیدوں کو بلند کریں۔خدا تعالیٰ پر اپنے حسن ظن کو بلند کریں اور وسیع کریں پھر
دیکھیں کہ اللہ کس طرح یہ ظرف بھی بھرتا چلا جائے گا اور ظرف بڑھاتا بھی چلا جائے گا کیونکہ ہمارا محسن خدا
دیتا تو ظرف کے مطابق ہے لیکن اسی کو یہ طاقت بھی ہے کہ ظرف بھی ساتھ بڑھا دے۔چنانچہ آج میں نے
خطبہ جمعہ میں جس آیت کی تلاوت کی تھی اس میں یہی وعدہ دیا گیا ہے إِنَّ اللَّهَ وَاسِعٌ عَلِیمٌ کہ تم میری رضا
ڈھونڈو میں
تمہیں رضا عطا کروں گا لیکن ساتھ ہی تمہارا ظرف بھی بڑھاتا چلا جاؤں گا۔وسعتیں پیدا کرتا چلا
جاؤں گا تمہارے حوصلوں میں تاکہ میری زیادہ سے زیادہ رضا جذب کر سکو۔دوسرا پہلو جو میں بیان کرنا چاہتا ہوں وہ جیسا کہ میں نے آج خطبہ جمعہ میں کہا تھا نجی کے دورے کے
مزید حالات بیان کرنے سے متعلق ہے لیکن جب میں نے اجتماع کا پروگرام دیکھا تو مجھے خیال آیا کہ پہلے
ہی خاصی دیر ہو چکی ہے۔پروگرام کے مطابق سوا چار بجے اس افتتاحی خطاب
کو ختم ہونا چاہیے اور کھیلوں کا
پروگرام شروع ہونا چاہیے تھا لیکن چونکہ پروگرام کچھ تاخیر سے شروع ہوا ہے اس لئے کچھ وقت تو میں زائد
لے سکتا ہوں لیکن بہر حال خدام نے کھیلوں میں حصہ لینا ہے۔یہ بھی پروگرام کا حصہ ہے اس لئے اس حصے کو
کلیۂ قربان نہیں کیا جاسکتا۔اس لئے خوشخبریوں سے تعلق رکھنے والی ایک دو اہم باتیں بیان کرنے کے بعد
میں انشاء اللہ افتتاحی دعا کروادوں گا پھر آپ اپنے پروگرام جاری رکھیں۔آخری دن کی تقریر میں چونکہ نسبتا
زیادہ وقت مل جاتا ہے اس وقت میں اس دورے کے بقیہ امور آپ کے سامنے رکھوں گا۔سب سے پہلے تو ایک خوشخبری کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جس کا میں پہلے کراچی کی جماعت میں بھی ذکر
کر چکا ہوں۔لیکن خدام کے اس وسیع اجتماع میں یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ جماعت کو
غیر معمولی خوشخبریاں عطا فرما رہا ہے۔اس دورے پر روانہ ہونے سے ایک دن پہلے سندھ کے ایک گاؤں
کے ایک دوست کا خط ملا جس میں انہوں نے اپنی ایک رؤیا لکھی تھی کہ میں نے دیکھا کہ الیس الله
بِكَافٍ عَبدَہ کی ایک انگوٹھی ہے جس کے حروف میں سے شعاعیں نکل رہی ہیں۔پھر وہ حروف باہر آ کر
روشنی میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور فضا کو روشنی سے بھر دیتے ہیں۔اس وقت مجھے یہ بتایا گیا کہ یہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے لئے ہے۔چنانچہ اس خواب سے میں یہی سمجھا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ
184
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
والسلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے وعدے پورے فرمائے ہیں اور ان وعدوں کا ایفاء ویسے تو جاری وساری ہے
لیکن خاص طور پر ان وعدوں کا ایفاء ہوتا میں دیکھوں گا اور اس سفر میں اللہ تعالیٰ کئی طرح سے یہ جلوے
دکھائے گا کہ میں اپنے بندے کے لئے کافی ہوں اس سے مجھے بہت خوشی ہوئی اور حوصلہ ہوا۔چنانچہ جب میں سفر پر گیا تو فجی میں اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک ایسی رؤیا دکھائی جس کے متعلق میں سمجھتا
ہوں کہ اس کا بھی دراصل اسی رؤیا سے تعلق تھا جو ہمارے لئے دکھائی گئی تھی۔اس رویا میں میں نے دیکھا کہ
ایک معزز اور بزرگ خاتون ہیں جن کو میں جانتا ہوں ان کا نام لینے کی ضرورت نہیں میری والدہ کے ساتھ
اکٹھے انہوں نے دودھ پیا ہوا ہے وہ بچپن سے برص کی بیماری میں مبتلا ہوگئی تھیں اس لئے شادی بھی نہیں کی۔معمر خاتون ہیں۔میں نے ان کے متعلق کبھی رویا نہیں دیکھی۔زندگی میں پہلی دفعہ ان کو رویا میں نجی میں
دیکھا کہ وہ مادرانہ شفقت اور محبت سے مجھے گلے لگا رہی ہیں اور خواب میں میں بڑا تعجب کر رہا ہوں کہ انہوں
نے پہلے تو کبھی اتنے پیار کا اظہار نہیں کیا تھا۔باوجود اس کے کہ ان کے جسم پر ایک بیماری کا اثر ہے میں اس
سے قطعا کسی قسم کا کوئی تر در محسوس نہیں کرتا اور اسی طرح ان کی محبت کا جواب دیتا ہوں۔صبح جب میری آنکھ
کھلی تو میں یہ خواب بھول چکا تھا اور بالکل ذہن سے اتر چکی تھی۔اب اس کا اگلا پہلو بہت دلچسپ ہے کہ کس
طرح اللہ تعالیٰ نے اس رویا کو یاد کروانے کا انتظام کیا۔میرا طریق یہ تھا کہ صبح کی نماز کے بعد تھوڑ اسا آرام
کر کے پھر میں ڈاک دیکھتا تھا پھر دفتر چلا جاتا تھا وہاں چوہدری حمید اللہ صاحب کو ڈاک کے متعلق مختلف
ہدایات دیتا تھا کچھ ڈاک ان کے پاس پڑی ہوتی تھی وہ پھر میں وہاں دیکھتا تھا تو انہوں نے جو ڈاک دی
اس میں ایک خط نکلا جو میری ہمشیرہ کی طرف سے تھا اور اس میں ان کا نام لے کر یہ لکھا ہوا تھا کہ ان کیلئے دعا
کریں وہ بیمار ہیں۔اور زندگی میں یہ پہلا واقعہ ہوا ہے کہ خط میں ان کا ذکر آیا ہو۔اسی وقت میں سمجھ گیا کہ
خدا تعالیٰ نے اس میں بھی ایک حکمت رکھی تھی کہ میں اس کو بھول جاؤں اور پھر خاص طور پر یاد کروایا جاؤں تا
کہ میں یہ نہ سمجھوں کہ کوئی عام خواب ہے ورنہ ایسا انسان بعض دفعہ تاثر لے لیتا ہے کہ ایک عام خواب
ہے۔اتفاق سے خواب میں انسان اپنے کسی رشتے دار کو دیکھ بھی لیتا ہے۔دراصل اس میں دو پیغام تھے جس
کا اس خوشخبری سے تعلق ہے جو پاکستان میں ایک دوست کو خواب کے ذریعہ دی گئی تھی کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے لئے اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کو روشن حروف میں دکھایا جارہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ پیشگوئی تھی جس کا بائیل میں ذکر ہے کہ کنواریاں
اس کا انتظار کریں گی اور مسیح کے متعلق اس کی صفات میں ایک یہ بھی ہے کہ وہ برص زدہ کو اچھا کرے گا تو اللہ
185
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
تعالیٰ نے اس رویا میں دو خوشخبریاں عطا فرمائیں ایک یہ کہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جن کنواریوں کو
برکت بخشنے کی خوشخبری دی گئی ہے اس سفر میں انشاء اللہ ایسی کنواری قوموں سے ہمارا واسطہ پڑے گا۔اور پھر
برص دکھائی گئی جو سیح سے تعلق رکھتی ہے کہ مسیح جس بیماری کو شفاء بخشے گا اس میں سے ایک برص ہے۔تو
خدا تعالیٰ نے ان دونوں کو اکٹھا کر دیا ایک خاتون میں جو کنواری بھی ہیں اور جن کو برص بھی ہے اور ذاتی طور
پر ان کے اندر نیکی پائی جاتی ہے۔تو یہ بھی خوشخبری تھی کہ یہ بیماری سطحی ہے گہری نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کاموں میں سے جو یہ اہم کام ہے کہ قوموں کو ( دین
حق) سے روشناس کرائے گا اس کا وقت آ پہنچا ہے۔چنانچہ اس رؤیا کے بعد جب بھی قوم سے ہمارا تعارف
ہوا تو معلوم یہ ہوا کہ نبی قوم بھی ان قوموں میں سے ایک قوم ہے جس کو خدا تعالیٰ نے بطور کنواری اور بیمار
دکھایا۔صورت یہ ہے کہ جب میں نے جائزہ لیا تو یہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ فجینز (Fijians) میں مسیحیت تو
پھیلی ہے لیکن ( دین حق ) نہیں پھیلا اور ( دین حق) کے نقطہ نگاہ سے نجی قوم بالکل کنواری
بیٹھی ہوئی ہے۔حیرت کی بات ہے کہ ایک لمبے عرصے سے مسلمان بھی وہاں آباد ہیں اور عیسائی بھی آباد ہیں لیکن عیسائیوں کو
تو توفیق ملی کہ وہ بنی قوم کو اپنے مذہب میں داخل کریں چنانچہ عیسائیت کی طرف سے بڑے وسیع پیمانے پر ان
میں کام کیا گیا ہے لیکن بڑے دکھ کا موقع ہے اور بڑی تکلیف کا مقام ہے کہ عیسائیوں کی اس کوشش کو دیکھنے
کے بعد بھی مسلمانوں کے دل میں یہ گد گدی نہیں اٹھی۔ان کو یہ خیال نہیں آیا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا جاں بخش پیغام ان
کو پہنچائیں کیونکہ اب
مسیحیت میں زندہ کرنے کی کوئی طاقت باقی نہیں رہی۔اب زندگی بخش ساری قو تیں حضرت محمد مصطفی صلی
اللہ علیہ وسلم کو عطا کر دی گئی ہیں اسی لئے قرآن کریم فرماتا ہے اِستَجِيْبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ
لِمَا يُحْيِيكُمْ (الانفال آیت (۲۵) آج ایک ہی آواز ہے جو تمہیں زندہ کرنے کے لئے اپنی طرف بلا رہی
ہے اور وہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز ہے۔پس مجھے بڑا دکھ پہنچا یہ دیکھ کر کہ جہاں زندگی کا چشمہ تھا اس
وقت تو بلانے والوں نے نہیں بلایا اور جہاں موت پھوٹ رہی تھی اور شرک بہہ رہا تھا۔جہاں پانی کے اندر
ایساز ہر ملا دیا گیا تھا کہ وہ پانی جو کسی زمانہ میں زندگی بخشتا تھا اب موت عطا کرنے والا پانی بن چکا تھا اس کی
طرف لوگ بڑی کثرت کے ساتھ بلا رہے تھے اور نادان اس کی طرف جا بھی رہے تھے اور نقصان بھی اٹھا
رہے تھے۔غرض اس رؤیا نے مجھے متوجہ کر دیا کہ خاص طور پر نجی قوم میں (دعوۃ الی اللہ ) کیلئے کوشش کی جائے اور
186
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
با قاعدی منصو بہ بنایا جائے اور اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا کہ اس کے بعد جب ہم نے مختلف زاویوں سے
حالات کا جائزہ لیا، نجی قوم کا گہری نظر کے ساتھ مطالعہ کیا اور بعض فجینز (Fijians) سے ملاقاتیں کیں تو
معلوم ہوا کہ یہ قوم اللہ کے فضل سے قبول ( دین حق) کے لئے بالکل تیار بیٹھی ہے پس معمولی سی کوشش کی
ضرورت ہے۔شفاء بخشنے والا تو اللہ ہے، انسان تو کسی مبروص کو شفا نہیں دے سکتا۔دم مسیح تو خواہ مخواہ مشہور
ہے اصل تو میرے اللہ کی برکت تھی جس دم میں بھی آجائے وہ دم مسیح بن جایا کرتا ہے اس لئے ہم کمزوروں
کے ہاتھوں اگر خدا نے یہ شفا مقدر فرمائی ہے تو یہ اس کا احسان ہے اور مجھے یقین ہے کہ ضرور شفا عطا فرمائے
گا کیونکہ یہ رویا اس کے بغیر دکھائی نہیں جاسکتی تھی۔چنانچہ اس واقعہ کے دوسرے یا تیسرے دن ہم ایک ایسے جزیرے میں بھی پہنچے جس کا نام
Vanualevu (وبنوالیوہ) ہے لیکن اس کے صدر مقام کا نام لمباسا ہے وہاں بھی حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے شیدائی کافی تعداد میں موجود ہیں وہاں جب ان سے ملاقاتیں ہوئی تو انہوں نے شام
کو ایک پروگرام رکھا ہوا تھا جس میں بعض فجینز (Fijians) جو اس علاقہ کے معززین شمار ہوتے تھے ان
کو بھی مدعو کیا ہوا تھا اور پروگرام تو یہ تھا کہ صرف سرسری ملاقات ہوگی، چند باتیں ہوں گی، ایک دوسرے کا
حال احوال پوچھنے کے بعد پھر ہمارا جماعت کا پروگرام شروع ہو جائے گا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے وہاں بھی غیر
معمولی طور پر خود ہی یہ انتظام فرما دیا کہ (دینی) گفتگو چل پڑی۔ایک ہندو دوست بھی آئے ہوئے تھے
انہوں نے ایک سوال چھیڑ دیا۔پھر سوال کے بعد ایک اور سوال، پھر اور سوال۔اس طرح وہاں اچھی خاصی
لمبی مجلس لگ گئی اور جو نجین (Fijian) دوست تھے وہ عیسائی تھے۔اکثر تعلیم یافتہ محبین وہاں عیسائی
ہیں۔لیکن تھوڑی دیر کے بعد انہوں نے گہری دلچسپی لینی شروع کر دی اور یہ دیکھ کر مجھے تعجب ہوا کہ با وجود
اس کے کہ ایک چھوٹی سی مجلس لگی ہے ایک دم تو انسان کے خیالات نہیں بدلا کرتے لیکن ان میں میں نے یہ
حوصلہ بھی دیکھا، یہ ذہانت دیکھی، یہ دل کی سچائی دیکھی کہ جب بات میں ان
کو سمجھا تا تھا تو وہ تسلیم کرتے
تھے۔ساتھ کہتے تھے ہاں یہ ٹھیک ہے اور جتنے مسائل بھی ہوئے ہیں ایک کے متعلق بھی اختلاف پیدا نہیں ہوا
یہاں تک کہ جو ہندو دوست شامل تھے انہوں نے بھی تائید شروع کر دی۔اور بعد میں انہوں نے کہا کہ آج
جو مجلس لگی ہے اس کی ساری باتوں سے ہمیں اتفاق ہے چنانچہ بیمحض اللہ تعالیٰ کا فضل تھا اور اس نے اس رویا
میں جو خوشخبری دی تھی ساتھ ہی اس کو پورا ہوتے دیکھنے کی بھی توفیق عطا فرمائی اور یہ سمجھا دیا کہ ان کی
بیماریاں صرف سطحی ہیں اگر ذرا بھی توجہ دی جائے گی تو انشاء اللہ تعالیٰ یہ لوگ شفاپا جائیں گے۔
مشعل راه جلد سوم
187
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
بغیر تیاری کے کس طرح خدمت دین ہوگی
علاوہ ازیں اور بھی کئی جگہ محبین (Fijian) سے رابطہ پیدا ہوا ہم نے ہر موقع پر ان کو اچھا دیا۔جلدی
متاثر ہوتے ہوئے دیکھا۔چنانچہ ایک فحسین احمدی وہاں تشریف لائے ہوئے تھے ہمارے ساتھ ایک دن سیر
پر بھی گئے۔ان کو نہ پوری طرح انگریزی آتی نہ اردو آتی تھی۔وہاں تو زبان یا اردو چلتی تھی یا انگریزی چلتی تھی
لیکن اس کے باوجود بڑے ہی انہماک سے صبح سے رات تک مجلسوں میں بیٹھے رہتے تھے۔سیر پر گئے تو وہ
بھی ساتھ تھے۔میں نے ان سے چند باتیں کیں۔مقامی دوستوں نے ہمیں ایک دوسرے کو اپنا مفہوم
سمجھانے میں کچھ مدددی۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے گاؤں میں ابھی تھوڑا عرصہ ہوا ہے احمدیت گئی ہے اور
چھ احمدی ہو چکے ہیں اور اگر آپ آدمی بھیجیں دوبارہ ، تو مجھے یقین ہے کہ تھوڑی دیر میں سارا گاؤں احمدی ہو
جائے گا۔اللہ کے فضل سے۔چنانچہ جب میں نے جائزہ لیا کہ اب کس طرح دیہات میں ( دعوۃ الی اللہ )
کی جائے تو یہ کمزوری سامنے آئی کہ اکثر احمدی وہاں فحین (Fijian) زبان نہیں جانتے۔یعنی ساری زندگی
وہاں بسر ہوتی ہے، بچپن وہاں گزرتا ہے ، جوانی وہاں آتی ہے ، بڑھاپے تک بھی پہنچتے ہیں اور کئی نسلوں سے
یہ ہو رہا ہے لیکن محین کی کاویتی زبان کی طرف توجہ نہیں کی۔پہلے جب کہ انگریزی حکومت تھی اور عیسائی
پادری آیا کرتے تھے انہوں نے ان کے کلچر کا مطالعہ کیا، ان کی مختلف عادات ، ان کے رہن سہن اور ان کے
خیالات پر بڑی بڑی کتابیں لکھیں اور بڑی گہری تحقیق کی اور پھر ان کی زبانیں سیکھیں تب جا کر انہوں نے
کام کیا ہے تو اب میں نے احمدی نوجوانوں کو خصوصیت سے متوجہ کیا ہے کہ آپ نے خدمت کے عہد کر رکھے
ہیں اور اب میں آپ کے چہروں پر بڑا بھاری عزم بھی دیکھ رہا ہوں مجھے نظر آ رہا ہے کہ آپ جو کہتے ہیں سچ
کہہ رہے ہیں۔آپ کی خواہش ہے کہ ( دین حق ) کی خدمت کریں تو اس خدمت کی تیاری کی بھی تو کوشش
کریں۔بغیر تیاری کے کس طرح خدمت ہو جائے گی۔اس لئے آپ اپنے بچوں کو شروع سے ہی اس نیت
کے ساتھ نجی سکولوں میں داخل کرنا شروع کریں کہ وہ نجی زبان سیکھیں اور اس زبان کو صرف سیکھیں ہی نہیں
بلکہ ان کے ساتھ تعلقات استوار کریں۔بچپن سے ان کے خاندانوں میں داخل ہوں، ان سے میل جول
رکھیں، ان کے دیہات میں پھر جانا شروع کریں۔جو بڑے ہیں وہ بھی سیکھنا شروع کریں۔چنانچہ اس کا
انتظام کیا گیا ہے۔وہاں ہمارے ایک سے زائد مشن ہاؤسز ہیں۔( بیوت الذکر ) اور مشن کی عمارتیں ہیں
وہاں با قاعدہ کلاس لگا کرے گی خدام کے لئے ، بڑوں کے لئے اور جہاں تک ممکن ہو عورتیں بھی سیکھیں گی
188
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اور بچوں
کو نجی سکولوں میں داخل کیا جائے گا۔اور یہ بھی پتہ لگا کہ ایک احمدی بچی ہے جو اتفاق سے نجی سکول
میں داخل کی گئی ، اصل میں اس کے والد بڑے مخلص اور فدائی احمدی ہیں اور ( دعوۃ الی اللہ ) کا بڑا جوش ہے
چنانچہ ان
کو یہ خیال آیا کہ میں اپنی بچی کو چین پڑھاؤں تا کہ نبی قوم کے ساتھ رابطہ بھی قائم ہو جائے اور
پھر ( دعوۃ الی اللہ ) کے کام میں ترجموں کے کاموں میں آسانی پیدا ہو جائے ، قرآن کریم کی خدمت میں
اس بچی کا علم کام آئے ، تو اس بچی کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی کہ اپنے سکول میں نجی زبان میں اول آئی
حالانکہ باقی سب محبین (Fijian) بچے تھے۔تو اس سے مجھے امید اور بھی بڑھ گئی کہ اللہ تعالیٰ نے احمدی دماغ
کو چمک عطا فرمائی ہوئی ہے غیر معمولی ذہانت بخشی ہوئی ہے۔احمدی تھوڑی سی کوشش کریں گے تو اللہ کے
فضل کے ساتھ بڑی جلدی اس زبان میں مہارت حاصل کر لیں گے۔اس کا اب مکمل انتظام کیا جا چکا ہے
اور وہاں جماعت نے وعدہ کیا ہے کہ نہ صرف ہم اپنے بچوں کو کا ویتی سکولوں میں داخل کرائیں گے بلکہ
بڑے بھی سیکھیں گے اور اس کے علاوہ تعلقات کے دائرے بھی بڑھائیں گے بلکہ ان سب امور میں براہ
راست آپ کو رپورٹ کریں گے کیونکہ آخر میں میں نے ان کو یہ تاکید کی تھی کہ ان باتوں میں صرف مجھے
دفتری رپورٹ بھیج کر آپ تسلی نہ پایا کریں مجھے آپ کی براہ راست رپورٹ چاہیے کہ آپ نے کتنے بچوں کو
با قاعدہ نجی سکولوں میں داخل کرا دیا ہے، کتنی جگہ کلاسیں شروع ہوگئی ہیں، کتنے بڑے با قاعدہ زبان سیکھ رہے
ہیں۔یہ عظیم لوگ ہیں جن کی وجہ سے سوسائٹی زندہ ہے
اس کے علاوہ وہاں ایک بات میں نے محسوس کی جو بہت خوشکن تھی کہ تعداد کے لحاظ سے تو جماعت
بہت تھوڑی ہے لیکن اثر کے لحاظ سے غیر معمولی اثر رکھتی ہے۔یہاں تک کہ ہندو اور سکھ لیڈر جو ہماری مجالس
میں آئے انہوں نے بڑے کھلے لفظوں میں جماعت کی تعریف کی اور کہا کہ یہ عظیم الشان لوگ ہیں۔یہ اس
زمانے کے قابل احترام وجود ہیں جن کی وجہ سے سوسائٹی زندہ ہے، ان کا ماحول پر نیک اثر ہے۔ایسے لوگوں
سے جو دوسرے مذاہب سے تعلق رکھتے ہوں اس قسم کی کھلے لفظوں میں تعریف کا سننا یہ ایک حوصلہ بڑھانے
والی بات
تھی اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مجھے بہت ہی اطمینان نصیب ہوا ہے کہ جماعت کے اندر پھیلنے
کا اور اثر قائم کرنے کا مادہ موجود ہے۔پھر وہاں بعض ایسے اساتذہ ہیں جن کے ہاتھوں سے کئی نسلیں تعلیم
مشعل راه جلد سوم
189
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
ر
حاصل کرتی ہوئی نکلی ہیں۔احمدی اساتذہ کی نیکی اور بچوں سے شفقت اور پیار اور سچی ہمدردی کا بڑا گہرا اثر
پایا جاتا ہے وہاں کی سوسائٹی میں۔چاروں طرف ان کے شاگرد پھیلے پڑے ہیں اور بڑے بڑے عہدوں پر
فائز ہیں۔وہ اپنے اساتذہ کا بہت احترام کرتے ہیں۔پس نبی کی جماعت میں اللہ کے فضل کے ساتھ کام
کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے اور وہ فیصلہ بھی کر چکے ہیں کہ وہ کام کریں گے۔میں نے ان کو دعاؤں
کی طرف بھی توجہ دلائی ہے اور بتایا ہے کہ میں بھی انشاء اللہ تعالیٰ دعاؤں میں یاد رکھوں
گا چنانچہ مجھے جہاں
تک توفیق ملتی ہے میں ان
کو باقاعدہ دعاؤں میں یاد رکھتا ہوں۔لیکن آپ کو بھی میں یہ کہتا ہوں کہ آپ بھی
ان کے لئے بکثرت دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ ان کی توقعات سے بڑھ کر پھل عطا فرمائے ان کی عقلیں
حیران رہ جائیں کہ اس طرح خدا تعالیٰ فضلوں کی بارش برسایا کرتا ہے۔خدا کے فضل بارش کی طرح نازل ہونے والے ہیں
حقیقت یہ ہے کہ نبی کوئی بڑی جگہ نہیں ہے چند دنوں کا قصہ ہے۔بس ایک قدم ، اور ایک چھلانگ ،اور
ایک جھپٹا مارنے کی دیر ہے سارا نجی اللہ تعالیٰ کے فضل سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں پڑا
ہوگا اس لئے میں بڑا پر امید ہو کر لوٹا ہوں اور اپنے رب سے بہت ہی تو قعات وابستہ کر کے آیا ہوں لیکن میں
جانتا ہوں۔میں کیا اور میری توقعات کیا۔میرے خدا کے فضل لا انتہا ہیں اور اس کی عطا کرنے کی قوتیں
لا محدود ہیں۔جب وہ فضل کرنے پر آئے گا، جب وہ رحم فرمائے گا تو میری تو قعات اس کے مقابل پر اس
طرح لگیں گی جیسے کیری کا گھروندا ہو اور کوہ ہمالہ کے دامن میں پڑا ہوا ہو۔کوئی بھی اس کی حیثیت نظر نہیں
آئے گی۔پس آپ بھی دعائیں کریں اور میں بھی دعائیں کروں گا ساری جماعت اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا
انتظار کرے کیونکہ میں دیکھ چکا ہوں، مجھے نظر آ رہا ہے کہ خدا کے فضل بارش کی طرح نازل ہونے
والے ہیں اور ساری دنیا میں انشاء اللہ تعالیٰ ( دین حق ) کے پھیلنے کے دن قریب آگئے ہیں۔(ماہنامہ خالد ربوہ جنوری 1984 صفحہ 25 تا 34)
مشعل راه جلد سوم
190
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی