مجلس اطفال الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
191
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس اطفال الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب
فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء
بچوں کے اخلاق بگاڑنے کے ذرائع سے بچنا ضروری ہے
مغربی ممالک کی ان آزاد سوسائٹیوں کے ظلم کے نتیجہ میں وہ نفسیاتی مریض بن کر
بڑے ہوتے ہیں
بچوں کے خیالات پر بُرے اثرات نہ پڑنے دیں
حمید احمدی بچے خدا تعالیٰ سے تعلق جوڑیں
بچو یا در کھو بیچ ایک ایسی چیز ہے جو انسان کے کردار کو بناتی ہے
ٹوپی پہننا قومی شعار ہے
خدام الاحمدیہ واطفال الاحمدیہ کے شعبے کو چاہیے کہ وہ سارا سال اطفال
کو تحریک
کرتے رہیں کہ وہ ٹوپی پہنیں
نظم خوانی کے پروگرام بنائے جائیں
آئندہ نسلوں کی عظیم ذمہ داری آپ پر ہے
مشعل راه جلد سوم
192
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
193
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حضرت خلیل اصبع الرابع رساللہ تعالی نے فرمایا۔بچوں کے اخلاق بگاڑنے کے ذرائع
دنیا میں شیطان نے اپنے دام میں انسان کو پھنسانے کے لئے مختلف قسم کے جو جال پھیلائے ہیں
وہ زندگی کے ہر شعبہ پر پھیلائے جا رہے ہیں۔ان سے صرف بڑے لوگ ہی متاثر نہیں ہوتے بلکہ چھوٹوں کو
بھی متاثر کیا جا رہا ہے۔چنانچہ اب ریڈیو کے ٹیلیویژن کے ذریعہ اور اس قسم کے نئے مواصلات کے ذریعہ
اور کیسٹ اور وڈیو کیسٹ ریکارڈنگ کے ذریعہ بچوں کے مزاج کو بگاڑا جارہا ہے اور انہیں نت نئی گندگیوں کی
طرف مائل کیا جاتا ہے۔تا کہ جب وہ بڑے ہوں تو خدا کے نہ رہیں اور بلوغت تک پہنچتے پہنچتے اُن کے
رجحانات ہی بالکل بدل جائیں۔بچھو تم اس جگہ بیٹھے یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ دنیا میں شیطان نے کس طرح انسانی فطرت کو بگاڑنے کی
زبر دست مهم شروع کر رکھی ہے اور کتنی مخرب اخلاق چیزیں ہیں جن میں بچوں کو بھی رفتہ رفتہ ملوث کیا جارہا
ہے۔اُن میں سے ایک چیز ہے جس کو pornography (پورنو گرافی ) کہتے ہیں۔اس سے امریکہ اور
دوسرے ترقی یافتہ ممالک اتنے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں کہ اب وہ اس کے چنگل سے آزاد ہونا بھی چاہیں تو
نہیں ہو سکتے اور یہ نہایت ہی مکر وہ خیال ہے اور ایسا بھیانک تصور ہے جو معصوم زندگیوں کو وسیع پیمانے پر تباہ
و برباد کر رہا ہے۔اس کے ذریعہ معصوم بچوں کو ایسی گندگی میں مبتلا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا
بیچارے تصور بھی نہیں کر سکتے۔ابھی وہ بالغ ہوئے نہیں ہوتے لیکن بچپن ہی سے اُن کو گندگیوں میں ملوث کیا
جا رہا ہے۔ینگی تصویر میں کھینچ کر بھی اور دوسرے ذرائع سے بھی۔یہاں تک کہ اب امریکہ میں بچوں کی ایک
بہت بڑی تعداد ہے جو انسانی جذبات سے کلیۂ محروم ہو گئی ہے۔
194
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
حقیقت یہ ہے کہ مغربی ممالک کی ان آزاد سوسائٹیوں میں بچوں پر اتنا ظلم کیا جانے لگا ہے کہ اس کے
نتیجہ میں وہ نفسیاتی مریض بن کر بڑے ہوتے ہیں اور ایک نہیں، دو نہیں بلکہ ایسے بچے لکھوکھہا کی تعداد میں
ہیں جن کی زندگی سے انہوں نے ساری لذتیں چھین لی ہیں اور وہ بڑے ہو کر یا پاگل خانوں میں پہنچ جاتے
ہیں یا ایسی زندگی بسر کرتے ہیں جس میں لذت یابی کی خاصیت ہی باقی نہیں رہتی۔گندی تحریکات اور ان کا انسداد
ان سارے امور پر نظر کرتے ہوئے میرے ذہن میں یہ خیال پیدا ہوا کہ ان گندی اور غلط تحریکات کا
مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے بڑوں کی تقریروں اور اُن کا تصنیف کردہ لڑ پچر کافی نہیں ہے۔بلکہ ہمیں ایک
مقابل کی تحریک چلانی چاہیے جو بچوں کی طرف سے جاری ہو اور ہمارے بچوں میں ان چیزوں کا مقابلہ
کرنے کی اہلیت پیدا کی جائے اور اس کے لئے اگر چہ بڑے پروگرام بنا ئیں اور مضامین لکھ کر بچوں کی مدد
کریں لیکن اس میں زیادہ تر ہمارے بچے حصہ لیں۔مثلاً جب ہم بچوں
کو نماز پڑھانے کا طریق بتاتے ہیں یا
بچوں
کو اللہ تعالیٰ کی محبت اور پیار کے قصے سناتے ہیں یا بچوں کو بتاتے ہیں کہ اس طرح پرانے زمانوں میں یا
اس
زمانہ میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دور میں کس طرح بچے چھوٹی عمر میں ہی خدا والے بن
گئے تھے۔تو یہ وہ باتیں ہیں جن کو بجائے اس کے کہ کوئی بڑا ان کو سُنائے بچوں کے پروگرام بنائے جائیں اور
ان کی وڈیو ریکاڈنگ کی جائے اور پھر ان کو مختلف زبانوں میں ڈھال کر انگریز بچے انگریزی میں اور جرمن
بچے جرمن میں اور چینی بچے چینی میں اور انڈونیشین بچے انڈو نیشین میں اپنی اپنی قوم کے بچوں کو سنبھالنے کا
انتظام کریں اور وہ ان
کو نمازیں پڑھنے کے طریق سکھائیں۔نماز کے آداب بتائیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے بلند مقام کے متعلق بچوں کو آگاہ کریں تا کہ اگلی نسل کی پوری پوری تربیت ہو اور ہمارے احمدی بچے
ساری دنیا کی رہنمائی کرنے لگیں۔پاکستانی بچوں کی منفرد حیثیت
اس سلسلہ میں سب سے پہلی ذمہ داری پاکستان کے بچوں پر عائد ہوتی ہے۔کیونکہ پاکستان میں
سلسلہ کا مرکز قائم ہے اور روحانی طور پر فائدہ اُٹھانے کا جتنا موقع یہاں کے بچوں کو حاصل ہے اتنا باہر کے
بچوں
کو تو میسر نہیں آسکتا۔اس لیے مجلس خدام الاحمدیہ کے شعبہ اطفال کے تحت اب ایسے پروگرام بنے
مشعل راه جلد سوم
195
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
چاہئیں کہ جن کے نتیجہ میں ساری دنیا میں نئی قسم کی دلچسپیوں کے پروگرام اور طریقے رائج کئے جائیں کیسٹس
(Cassettes) سے فائدہ اُٹھایا جائے۔بچوں کی معلوماتی فلموں سے بھی فائدہ اُٹھایا جائے اور وڈیو
ریکاڈنگ سے بھی فائدہ اٹھایا جائے۔بچوں کے خیالات پر بُرے اثرات
بے چارے بچوں کو اس قدر پاگل بنایا جا رہا ہے کہ اب ان کے تصورات ہی بگڑ گئے ہیں۔انسانی
زندگی کے احساسات وغیرہ جن کا میں نے پہلے ذکر کیا تھا ان کے علاوہ میں آپ کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں
یعنی وہ تو محض گندگی ہے جس کو pormography (پورنوگرافی ) کہتے ہیں۔بچوں کے عام خیالات بھی
بگاڑے جارہے ہیں۔چھوٹی چھوٹی اور ادنی ادنی چیزوں کی طرف بچوں کے میلان بڑھائے جارہے ہیں۔مثلاً بے ہودہ حرکتیں ، خوشی کے لغو اظہار جن میں کوئی حکمت نہیں ہوتی ، کوئی معنی نہیں ہوتے۔ٹیلی ویژن کے
اشتہارات بھی بچوں میں نئے نئے خیالات پیدا کرتے چلے جا رہے ہیں۔یہاں تک کہ بچوں کا out
look ( آؤٹ لک ) یعنی زندگی کا نظریہ ہی بدل گیا ہے۔ان کے خیالات مسموم ہو چکے ہیں۔ان کو پتہ نہیں
سچی خوشی کس کو کہتے ہیں؟ بنی نوع انسان کے ساتھ تعلق میں اور غریب لوگوں کی خدمت میں کیا لذت محسوس
ہوتی ہے۔ان چیزوں سے وہ بالکل نا واقف ہو چکے ہیں۔زندگی کو بچوں کا کھلونا بنا دیا گیا ہے
اب تو یہ حال ہے کہ بچے کوئی اچھا چا کلیٹ دیکھیں، کوئی اچھی آئس کریم دیکھیں تو ان کو یہ پتہ ہے کہ
کس طرح اچھلنا ہے، کس طرح شور مچانا ہے اور کس طرح منہ سے رالیس پیکانی ہیں اور ان کے اشتہار بھی
ان
کو یہی تربیت دے رہے ہیں۔پاگلوں والی حرکتیں کر رہے ہیں اور ایسے ایسے لغو قصے ان کو بتائے جار ہے
ہیں کہ جن سے بچوں کے ذہن اور تصور کی دنیا ہی بگڑ رہی ہے۔مثلاً اب ان
کو یہ بتایا جارہا ہے کہ کس طرح
دوسری دنیا کے راکٹ آرہے ہیں اور ان کے ساتھ لڑائیاں ہو رہی ہیں اور بچے ان کو فتح کر رہے ہیں اور اسی
طرح ایسے کھلونے ان کے لیے بنا دیئے گئے ہیں، ایسی کھیلیں ایجاد کر دی گئی ہیں جن کے ذریعہ بچے منٹوں
کے اندر آسمان سے کلیکسیز کو ختم کرتے اور ستاروں کو زمین پر مار گراتے ہیں۔ستاروں کی مخلوق تباہ کر دیتے
ہیں اور اپنی طرف سے گویا ان کا دماغ بہت بلند کیا جارہا ہوتا ہے کہ دیکھو ہم کتنے بلند اور طاقتور ہیں۔چنانچہ
196
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ایک امریکن نے ایک رسالہ میں اس کا ذکر کیا ہے۔میں نے خود پڑھا ہے۔اس نے لکھا۔میر اوہ چھوٹا سا بچہ
جو بیٹھا ہوا ستاروں کے ستاروں کو تباہ کر رہا ہو بلکہ ستاروں کے جھرمٹ کو کھیلوں کے ذریعہ ہلاک کر رہا ہو اور
بڑی بڑی آسمانی مخلوقات پر غلبہ پارہا ہو اس بچے کو میں کیسے بتاؤں کہ ذرا اپنا ناک تو صاف کرو۔یعنی ناک
سے گندگی بہہ رہی ہے اور کھیلیں یہ کھیل رہا ہے کہ وہ ساری دنیا کے بڑے بڑے ستاروں پر غلبہ پارہا ہے۔یہ محض جہالت کے قصے ہیں اور رجحانات کو تباہ کرنے والی باتیں ہیں۔یہ صرف کھیلیں ہیں جو چیزیں
بیچنے والوں نے ایجاد کی ہیں تاکہ بچے ان میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی لیں۔سوائے مادی مقصد کے ان کا اور
کوئی مقصد نہیں ہوتا۔ان کو کوئی پرواہ نہیں کہ قوم کے بچوں کی تربیت ہو رہی ہے کہ نہیں ہو رہی۔ان میں اعلیٰ
اخلاق پیدا ہور ہے ہیں کہ نہیں ہور ہے صرف اقتصادی دنیا ہے جس میں دولت کے حصول کے لیے ہر کوشش
جائز ہو چکی ہے۔اسی میں بچوں سے بھی کھیلا جا رہا ہے۔اس میں جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا۔ایسے رسالے
نکل رہے ہیں جو دنیا کو زیادہ گندگی کی طرف مائل کرتے چلے جارہے ہیں اور بچوں
کو بھی آلہ کار بنایا جارہا
ہے۔احمدی بچے خدا سے تعلق جوڑیں
پس ان چیزوں کے مقابل پر احمدی بچوں کو جنگ لڑنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔اس کے لئے نئے
آلات کے ذریعہ ایسی اعلیٰ تصویریں بنائی جائیں اور ایسے اچھے کردار پیش کئے جائیں کہ ان کو دیکھ کر احمدی
بچے بھی سنبھلیں۔ان کو بھی پتہ لگے کہ ہمارا رستہ اور ہے اور غیر بھی دیکھیں تو ان کو بھی محسوس ہو کہ احمدی بچے
کے کیا افکار ہیں۔اس کی کیا بلند پروازیاں ہیں۔وہ محض تصور میں آسمان کے ستاروں
کو سر نہیں کر رہا بلکہ ان
ستاروں کے خدا سے تعلق جوڑنے کی سوچ اور فکر کر رہا ہے۔وہ مخلوق کو فتح کرنے کے ہوائی منصوبے نہیں بنا
رہا بلکہ خالق کی نظر میں محبوب اور مقرب بننے کی کوششیں کر رہا ہے۔احمدی بچے کا یہ کتنا بلند تر مقام ہے دنیا
کے اس بچے کے مقابل پر جس نے محض مادی تسخیر کواپنی زندگی کا مدعا بنالیا ہے۔نظم خوانی کے پروگرام بنائے جائیں
صرف یہی نہیں بلکہ احمدی بچوں کو مغربی تہذیب کی اچھی باتوں ، دلچسپ چیزوں اور سائنسی علوم سے
آشنا کرنے کے لئے کوئی مناسب اور دلچسپ انتظام بھی ہمیں بہر حال کرنا چاہیے۔مثلاً ایسی وڈیوریکارڈنگ
197
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اور ایسی تصویریں جن میں سائنس کی ترقیات زندگی کے واقعات اور جانوروں کے حالات اور اس قسم کی
دوسری چیز میں دکھائی جائیں جن کو دیکھ کر بچے لطف بھی اٹھاتے ہیں اور ان کا علم بھی بڑھتا ہے۔اس قسم کی
چیزوں کو رواج دینا چاہیے۔ٹیلیویژن کے بے ہودہ کھیلوں اور گانوں کی بجائے ایسی وڈیو ریکارڈنگ تیار
ہونی چاہیے جس میں بچہ نہایت ہی سریلی آواز سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام سنار ہا ہو یا اور
نظمیں پڑھ رہا ہو۔اسی طرح تلاوت بھی بچوں کی نہایت ہی سریلی آواز میں سنائی جائے اور سکھائی جائے۔اس قسم کے بہت سے پروگراموں کی ہمارے پاس گنجائش موجود ہے۔باہر سے بھی مطالبے ہورہے ہیں۔چنانچہ میں جن ملکوں میں بھی گیا ہوں وہاں کی ہر جماعت کی طرف سے یہ مطالبہ بڑی شدت کے ساتھ کیا
جاتا رہا ہے کہ بچوں کو گندے ماحول سے بچانے کا انتظام کیا جائے۔وہ کہتے ہیں ہم اپنے بچوں کو ایسے
سکولوں میں بھیجنے پر مجبور ہیں جہاں وہ مغربی تہذیب کی برائیوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ایسے اثرات کو
مٹانے کے لئے جماعت ہماری مدد کرے۔ورنہ اگر ان باتوں میں زیادہ دیر گزر گئی تو ہوسکتا ہے ہمارے بچے
ہاتھ سے نکل جائیں۔ان کے رجحانات بدل جائیں۔لیکن میں نے دیکھا ہے کہ احمدی بچوں میں ابھی سعادت
اور نیکی کا مادہ موجود ہے۔اس عمر میں ان کو
سنبھالا جائے تو جلدی سنبھل سکتے ہیں۔چنانچہ جہاں کہیں مجھے جانے کا موقع ملا میں نے دیکھا کہ جب ہم
شروع میں جاتے تھے تو اُس ماحول کے پیدا ہوئے ہوئے بچوں کی آنکھوں میں عجیب اجنبیت پائی جاتی
تھی۔بچوں کی طرز زندگی ، اُن کا اُٹھنا بیٹھنا ہم سے بالکل مختلف ہوتا تھا۔وہ سمجھتے تھے پتہ نہیں کس دنیا کے
لوگ یہاں آگئے ہیں اور ہم سے کیا باتیں کریں گے۔جب اُن کے والدین کبھی پیار سے سمجھا کر اور کبھی تھوڑا
سا ڈانٹ کر مجالس میں لے کر آتے تھے اور بٹھاتے تھے اور اُن کو باتیں سُناتے تھے۔پھر اُن کو کہتے تھے کہ تم
اپنے سوال بھی کرو۔چنانچہ بعض بچے اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کے متعلق سوال بھی کرتے رہے۔تو
بلا استثنا ہم نے یہ دیکھا کہ تھوڑے عرصہ کے اندر اندر اُن بچوں کی یہ کیفیات بدل گئیں۔اُن کے اندر غیر
معمولی محبت اور پیار کا جذبہ پیدا ہو گیا۔احمدیت کے ساتھ ایک گہرا تعلق قائم ہو گیا اور خدا تعالیٰ کے فضل
کے ساتھ اُن کی نگاہوں کا اجنبی پن بالکل مٹ گیا۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ وہ اب باہر کی چیزیں نہیں بلکہ اندر
کی چیزیں بن گئے ہیں۔وہ جماعت کے وجود کا ایک حصہ بنتے نظر آرہے تھے۔احمدی بچوں نے ساری دُنیا کے بوجھ اُٹھانے ہیں۔پس اُن کا یہ مطالبہ تو درست ہے کہ ان کے بچوں
کی تربیت کے لئے جماعت اُن کی مدد کرے۔لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ مرکز کی طرف سے ایسے دورے ہوں
مشعل راه جلد سوم
198
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
کہ گویا ساری دُنیا میں مرکز کا کوئی نہ کوئی آدمی ہر وقت موجود رہے۔مربیان ہیں۔اُنکی تعداد بھی تھوڑی ہے
اور وہ ہر جگہ ہر ملک میں نہ تو موجود ہیں۔جہاں موجود بھی ہیں وہاں احمدیوں کی تعداد خدا تعالیٰ کے فضل سے
اتنی زیادہ ہے کہ سب بچوں کی تربیت کر ہی نہیں سکتے۔اس لئے صرف لٹریچر کے ذریعہ اس طرف توجہ نہیں
کرنی چاہیے بلکہ نئے آلات کے ذریعہ ہمیں تربیت کے پروگرام بنانے پڑیں گے اور میں بچوں سے یہ کہتا
ہوں کہ اب آپ نے بڑے ہو کر ساری دُنیا کے بوجھ اٹھانے ہیں۔اس لیے ابھی سے اپنی فکر کر ہیں۔اس عمر
میں اگر آپ
کی صحیح تربیت ہو جائے تو پھر ہمیشہ کے لئے آپ کو ضمانت مل جائے گی۔آج جو اچھی عادتیں آپ
اپنے اندر پیدا کرلیں گے وہ آپ کو ساری زندگی میں کام دیں گی۔آج کا بچہ کل کا احمدی نو جوان بن رہا ہو گا۔پرسوں کا احمدی بوڑھا بن رہا ہو گا۔اس لئے آج ہی اپنے اخلاق کی طرف توجہ کریں اپنی عادات کی طرف
توجہ کریں۔اپنے حالات کی طرف توجہ کریں اور اُن کو درست کرنے کی کوشش کریں۔سچ بولیں اور جھوٹ سے نفرت کریں
بچو ! آپ سے ایک چھوٹا سا مطالبہ کیا جاتا ہے کہ آپ عہد کریں کہ ہمیشہ سچ بولیں گے اور گندی زبان
استعمال نہیں کریں گے۔لیکن دیکھنے والی بات یہ ہے کہ کتنے احمدی بچے ہیں جو اس عہد کو خاص طور پر پورا کر
رہے ہیں۔(اس موقع پر بہت سے اطفال نے ہاتھ اُٹھا لئے تو حضور نے فرمایا ) ہاں ٹھیک ہے۔میں نے
ابھی ہاتھ اُٹھانے کے لیے نہیں کہا تھا خدا کرے یہ سارے بچے اپنے عہد کو پورا کر رہے ہوں۔لیکن بعض
دفعہ کوئی احمدی گالی دیتا ہے تو اس کو پتہ بھی نہیں لگتا کہ میں گالی دے رہا ہوں۔اس لئے اپنی طرف سے آپ
نے سچائی سے بھی ہاتھ کھڑے کئے ہوں لیکن ابھی تک یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ یہ سارے بچے وہ ہیں جو
بالکل گالی نہیں دیتے۔جن کو گالی کی عادت پڑ گئی ہو ان کو احساس ہی نہیں ہوتا کہ وہ گالی دے رہے ہیں۔قادیان میں ایک بزرگ ہوتے تھے جن کو لوگ ماٹا صاحب کہتے تھے۔مانا صاحب مرحوم کے متعلق قصہ یہ
مشہور ہے کہ ویسے تو وہ بڑے نیک آدمی تھے لیکن پیدائشی احمدی نہیں تھے۔اُن کو بچپن سے گندی گالیاں
دینے کی عادت پڑی ہوئی تھی۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول نور اللہ مرقدہ کے پاس کسی نے شکایت کی کہ حضور
آپ ان
کو سمجھا ئیں۔آپ اس سے بڑا پیار کرتے ہیں۔گو یہ اچھے نو جوان ہیں (اُس زمانہ میں تو یہ نو جوان
تھے ) لیکن گندی گالیوں کی عادت ہے۔چنانچہ حضرت خلیفہ اسیح الاول نور اللہ مرقدہ نے اُن کو بلایا اور
بڑے پیار سے سمجھایا کہ دیکھیں آپ بڑے اچھے آدمی ہیں، نیک ہیں، نمازی ہیں لیکن یہ جو آپ لوگوں کو
199
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
گندی گالیاں دیتے ہیں یہ ٹھیک نہیں۔یہ بات آپ کو بجتی نہیں۔اس پر وہ نہایت گندی گالی دے کر کہنے لگے
کہ کس جھوٹے نے حضور کو بتایا ہے۔میں تو گالی دیتا ہی نہیں۔غرض بعض دفعہ پتہ بھی نہیں لگتا۔اس لئے یہ
نظام سلسلہ کا کام ہے کہ وہ بچوں پر نظر رکھے اور ان کو بتائے کہ تمہارے اندر یہ یہ بُرائیاں موجود ہیں۔تم ان کو
دور کرنے کی طرف توجہ دو اور اپنی اصلاح کی فکر کرو۔بچو ! یا درکھو سچ ایک ایسی چیز ہے جو انسان کے کردار کو بناتی ہے۔مگر اب سچ غائب ہوتا چلا جارہا ہے۔اب
تو بڑوں کی سوسائٹی میں بھی یہ ایک ایسا جانور بن گیا ہے جس کو شاید کہیں کہیں آپ دیکھیں۔ورنہ عام طور
پر یہ کہیں نظر ہی نہیں آتا اور بے چارے انسان کا عجیب حال ہے کہ دنیا کے جو عام جانور ہیں جب وہ کم
ہونے شروع ہو جائیں تو اُس کو اُن کی فکر پڑ جاتی ہے اور کہتا ہے کہ ان کو بچانے کا انتظام کرو۔چنانچہ آسٹریلیا
میں ابھی لاکھوں کی تعداد میں کنگرو ہے۔لیکن ان کو فکر پڑی ہوئی ہے کہ یہ جانور نظروں سے غائب نہ ہو
جائے۔یہ کم ہوتا چلا جارہا ہے۔اس کی حفاظت کا انتظام کیا جائے۔اسی طرح طوطوں کی حفاظت کا انتظام ہو
رہا ہے۔چیلوں کی حفاظت کا انتظام ہو رہا ہے۔گدھوں کی حفاظت کا انتظام ہو رہا ہے۔کو آلہ (Kuala)
ایک جانور ہے۔اس کی حفاظت کا انتظام ہو رہا ہے۔غرض ان قوموں کو تو یہ فکر ہے کہ جانور بھی نظروں سے غائب نہ ہو جائیں۔لیکن یہاں سچ غائب ہو رہا
ہے اور کسی کو اس کی کوئی فکر نہیں۔بلکہ کہتے ہیں سیچ غائب ہو ہی جائے تو اچھا ہے۔جہاں بھی ظاہر ہوتا ہے
مصیبت ہی ڈالتا ہے۔مگر اسے بچو ! آپ نے اس کی حفاظت کرنی ہے۔آپ احمدی بچے ہیں۔آپ نے اس
میدان کو جیتنا ہے۔اگر آپ نے سچ کی حفاظت نہ کی تو پھر آئندہ کبھی کوئی اس کی حفاظت کرنے والا نظر نہیں
آئے گا۔یہ سچ کی عادت ہے جو انسان کے کام آیا کرتی ہے۔اگر آج آپ کو خدانخواستہ جھوٹ کی عادت پڑ
گئی تو پھر بڑے ہو کر آپ کو کوئی سچا نہیں بنا سکے گا۔اگر بنا سکے تو اس پر بہت محنت کرنی پڑے گی۔جھوٹ ایک
ایسی گندی عادت ہے کہ وہ انسان کے اندر آہستہ آہستہ راسخ ہو جاتی ہے اور پھر جھوٹے کو بعض دفعہ پستہ بھی
نہیں لگتا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے وہ جھوٹ بولتا چلا جاتا ہے۔کہانیاں بنائے جاتا ہے۔یہ اس کی عادت بن
جاتی ہے۔چنانچہ ہمارے جھنگ کے ماحول میں ایسے لوگ بڑی کثرت سے ملتے ہیں جن کو جھوٹ بولنے کی
عادت ہے۔اس ضلع میں بہت زیادہ کثرت کے ساتھ جھوٹ بولا جاتا ہے۔جو لوگ جھوٹی باتیں کر رہے
ہوتے ہیں اور نظر آرہا ہوتا ہے کہ جھوٹ بول رہے ہیں لیکن اُن کو پتہ ہی نہیں لگ رہا ہوتا۔وہ بیٹھے بیٹھے جھوٹی
کہانیاں بنائے جاتے ہیں۔
مشعل راه جلد سوم
ترقی کا راز
200
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
پس اگر خدانخواستہ احمدی بچوں نے جھوٹ بھی بولنا شروع کر دیا تو پھر اس قوم کو سنبھالے گا کون؟ پھر تو
یہ قوم ہمارے ہاتھ سے نکل گئی۔کیونکہ یہ سچائی ہی ہے جو انسانی زندگی کے کام آتی ہے۔سچائی سے ہی دنیا بنتی
ہے اور سچائی سے ہی دین بنتا ہے۔سچائی سے ہی مادی ترقیات نصیب ہوتی ہیں اور سچائی ہی کے ساتھ روحانی
ترقیات نصیب ہوتی ہیں۔جھوٹ کے تو نہ یہاں قدم سکتے ہیں۔نہ وہاں قدم سکتے ہیں اس لئے اے بچو !
آپ کی دُنیاوی ترقی کا راز بھی اس بات میں مضمر ہے کہ آپ بچے ہو جائیں۔آپ
کی دینی ترقی کا راز بھی اس
بات میں ہے کہ آپ بچے احمدی بن جائیں اور سچ کو مضبوطی کے ساتھ اختیار کریں اور جھوٹی بات کو سننا بھی
برداشت نہ کریں۔اگر کوئی بچہ مذاق میں بھی جھوٹ بولتا ہے تو اُس کے جھوٹ پر بھی آپ بالکل نہ نہیں۔بلکہ حیرت سے دیکھیں اور اُسے کہیں۔یہ تم کیا بات کر رہے ہو۔یہ مذاق کا قصہ نہیں ہے۔مذاق کرنا ہے تو
بچے مذاق کرو۔ایک دوسرے کو لطیفے سناؤ اور اس قسم کی باتیں کرو جن سے حاضر جوابی کا مظاہرہ ہوتا ہو۔جھوٹ بولنے سے مذاق کا کیا تعلق۔یہ تو گندگی ہے۔جہاں بھی جھوٹ دیکھیں وہاں اُس کو بائیں اور اُس
کی حوصلہ شکنی کریں۔بلکہ اگر آپ کے ماں باپ میں یہ عادت ہے تو اُن کو بھی ادب سے
کہیں کہ ابا امی آپ
نے تو ہمیں سچائی سکھانی تھی۔یہ آپ کیا کر رہے ہیں یا کیا کہ رہے ہیں؟ احمدی والدین ہو کر جھوٹ بول
رہے ہیں۔یہ بات آپ کو بتی نہیں۔پس اگر سارے بچے سچ بولنے کی عادت ڈالیں گے تو وہ دیکھیں گے کہ
اُن کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کتنی نعمتیں اور کتنے فضل نصیب ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ ان لوگوں ہی کو ملتا ہے جو
بچے ہوں۔اگر آپ بچے بن جائیں گے تو اس بچپن کی عمر میں بھی آپ کو خدامل جائے گا۔اگر اس عمر میں
جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی تو بڑے ہو کر نہ خود خدا کے فضل حاصل کر سکو گے، نہ دنیا کو خدا کی طرف بلاسکو
گے۔اس لئے میں سب بچوں کو بہت تاکید کرتا ہوں کہ ہمیشہ سچ بولیں اور سچائی کو بڑی مضبوطی کے ساتھ
پکڑیں۔ٹوپی پہنا قومی شعار ہے
بچو! اب آخر میں آپ سے ایک چھوٹی سی بات یہ کہتا ہوں کہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے شاید میں نے
گزشتہ سال بھی آپ سے یہ کہا تھا کہ مجالس میں ٹوپی پہنا کریں۔احمدی مجالس میں ٹوپی پہن کر بیٹھنا چاہیے
مشعل راه جلد سوم
201
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
لیکن اس وقت مجھے یہ نظر آ رہا ہے کہ اکثر بچے ننگے سر اس لئے بیٹھے ہیں کہ وہ گھر سے ٹوپی لے کر نہیں چلے۔معلوم ہوتا ہے کہ ٹوپی پہنے کی عادت اتنی مٹ گئی ہے کہ انہوں نے ٹوپی کو زاد راہ میں شامل ہی نہیں کیا۔اب
یہاں پہنچ کر شریف بچے اپنے سر کے گرد چادر میں لپیٹ رہے ہیں۔کوئی قمیص اونچی کر کے سر ڈھانک رہا
ہے۔کسی نے چادر سر پر رکھ لی ہے۔کسی نے رومال لپیٹنا شروع کیا ہے۔کسی نے مفلر باندھنا شروع کیا
ہے۔مگر بعضوں کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔وہ بے چارے کیا کریں اب وہ قمیص اتار کرسر پر تو نہیں پہن
سکتے۔گو تھوڑی بہت شرم و حیادکھائی دیتی ہے۔لیکن معلوم ہوتا ہے کہ ٹوپی پہنے کا تصور مٹتا جارہا ہے۔حالانکہ
یہ بہت اہم چیز ہے اور بچوں کے کردار سنوارنے میں اس کا بڑا دخل ہے۔اس لیے بچے اس کو معمولی چیز نہ
سمجھیں۔اگر سارے بچے ایک ہی قسم کی ٹوپیاں پہن کر یہاں بیٹھے ہوتے ، اندازہ کریں یہ مجلس کتنی
خوبصورت
لگتی۔اس وقت میرے سامنے جو بچے بیٹھے ہوئے ہیں وہ ٹوپیاں پہن کر آئے ہیں۔ان کو دیکھیں
ما شاء اللہ کتنے اچھے لگ رہے ہیں۔ان کے اندر ذمہ داری کا احساس نظر آ رہا ہے۔یہ بے ٹوپیوں والوں کی
نسبت زیادہ پیارے لگ رہے ہیں اور زیادہ اچھے دیکھائی دے رہے ہیں۔اس لئے میں ان بچوں سے جو
ٹوپی نہیں پہنتے یہ کہتا ہوں کہ وہ دنیا کی تہذیب کو کیوں اپناتے ہیں۔وہ احمدی بچے ہیں۔ان کو معلوم ہونا
چاہیے کہ احمدیت نے دنیا کو ایک نئی تہذیب دینی ہے اور اس تہذیب میں یہ بات داخل ہے کہ ہم اپنے سر
ڈھانک کر رکھیں۔اس سے ذمہ داری کا بہت بڑا احساس پیدا ہوتا ہے۔اطفال الاحمدیہ کا امتیازی نشان
پس اطفال الاحمدیہ کی مجالس میں آئندہ سے کوئی بچہ ننگے سر نظر نہیں آنا چاہیے۔پس خدام الاحمدیہ یا
اطفال الاحمدیہ کے شعبے کو چاہیے کہ وہ سارا سال اطفال کو تحریک کرتے رہیں کہ وہ ٹوپی پہنیں اور اگر ممکن ہو تو
ایک ٹوپی ستی ہی لیکن خوبصورت ڈیزائن کی مجلس خدام الاحمدیہ تیار کر کے اس کو عام رواج دے اور وہ اطفال
الاحمدیہ کی ٹوپی ہو جس پر مثلا کلمہ طیبہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ لکھا ہوا ہو۔ٹوپی ہر احمدی بچے کا
نشان بن جائے گا۔بہت پیاری سی ٹوپی پر کلمہ طیبہ کی خوبصورت کی لہر بن جائے۔آج کل بچوں میں جو
کپڑے رائج کئے جاتے ہیں اُن پر عجیب اوٹ پٹانگ فقرے لکھے ہوئے ہوتے ہیں اور ایسی زبانوں میں
لکھے ہوئے ہوتے ہیں جن کا بچوں
کو کچھ پتہ ہی نہیں لگتا۔بچے آنکھیں بند کر کے ان فیشنوں کے پیچھے چلتے
رہتے ہیں۔پس اپنے بچوں کو کوئی بہتر فیشن دینا پڑے گا تا کہ وہ بھی کوئی چیز دنیا کے سامنے پیش کریں ان
مشعل راه جلد سوم
202
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
میں سے ایک یہ ٹوپی ہے۔یہ ضروری نہیں کہ ٹوپی کے اوپر ضرور کچھ نہ کچھ لکھا ہوا ہو۔یہ میرا مقصد نہیں۔میں کوئی حکم نہیں دے رہا
لیکن ایک خیال ظاہر کر رہا ہوں یہ تجربہ بھی کیا جاسکتا ہے اور نہیں تو آپ کا جو بیج تھا جس پر کلمہ لکھا ہوتا تھا اس
کو ساتھ پہننے کا رواج ہے۔میں نے دیکھا ہے پرانے زمانہ میں جب اطفال اجتماع پر آیا کرتے تھے تو اسی
بیج کو وہ اپنی ٹوپی پر بھی ٹانک دیا کرتے تھے۔یا بعض دفعہ اپنی قمیص یا کوٹ کے اوپر لکھا کرتے تھے۔اچھے اخلاق اور قومی روایات کی حفاظت کریں
پس یہ جو رواج ہیں یہ قوم کے اچھے اخلاق اور قومی روایات کی حفاظت کرتے ہیں۔اس لئے ان کو
معمولی سمجھ کر بھلا نہیں دینا چاہیے ورنہ آج جو ننگے سر بچے بڑے ہو رہے ہیں اُن کے متعلق اس بات کا زیادہ
احتمال ہے کہ وہ مغربی تہذیب سے متاثر ہو کر کئی قسم کی خرابیوں کا شکار ہو جائیں۔پھر اگر مغربی تہذیب کہے
گی کہ سرمنڈوانا شروع کرو اور اُسترے پھر واؤ اور Skin Head(سکن ہیڈ ) بن کر نکلو۔وہی لوگ ہیں
جنہوں نے بڑے ہو کر سر مونڈھنے ہیں۔لیکن جن کو بچپن سے ٹوپی پہننے کی عادت ہوٹو پی اُن کی حفاظت کرے
گی۔اور ایسے بچے مغربی تہذیب سے اول تو متاثر نہیں ہوں گے۔اگر ہوئے بھی تو بہت کم ہوں گے۔اس لئے
یہ بہت اہم چیزیں ہیں۔ان کی طرف آپ کو بہت توجہ کرنی چاہیے۔ایک نصیحت۔ایک حقیقت
اب ہم دُعا کر لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے احمدی بچوں
کو عظیم کردار عطا کرے اور بڑے ہو کر ساری
دنیا کی تربیت کی توفیق عطا فرمائے (اس موقع پر بچوں نے زور زور سے آمین کہنی شروع کر دی تو حضور نے
فرمایا ) بچو! آہستہ دل میں آمین کہو۔خدا کوئی بہرہ یا گونگا تو نہیں ہے نعوذ باللہ من ذالک۔یا اُس کے کان
خراب تو نہیں ہو گئے کہ جب تک آپ اُونچی آواز میں نہیں کہیں گے اُس کو سنائی نہیں دے گا۔بعض دفعہ
اونچی آمین کہنے کے نتیجہ میں دل ساتھ حرکت ہی نہیں کر رہا ہوتا۔صرف زبان سے ہی آمین نکل رہی ہوتی
ہے۔اس لئے آمین کا مطلب سمجھیں۔آمین کا مطلب ہے اے میرے اللہ ! میری اس دعا کو قبول فرما۔تو
اس آمین کہنے میں تو عاجزی ہونی چاہیے۔مگر آپ کی آمین کہنے سے تو لگتا ہے کہ جس طرح آپ کہہ رہے
ہیں کہ ہم نے قبول کر لیا ہے۔اس لئے آپ دل میں آمین کہیں۔یہ خدا کی آواز ہے جو سب
دنیا کی آوازوں