مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کے اختتامی خطاب سے اقتباس

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
205
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کے اختتامی خطاب سے اقتباس
فرموده 23 اکتوبر 1983ء
ایک عظیم انقلاب اور ہماری ذمہ داریاں
آپ جو خدام الاحمدیہ سے تعلق رکھتے ہیں یہ آپ کا عبادت کا زمانہ ہے
وہ لوگ جو جوانی میں عبادت نہیں کرنا جانتے ان کی بڑھاپے کی عبادتیں بھی
بے کار ہوتی ہیں
بنی نوع انسان کی ہمدردی
اے احمدی نو جوانو ! اٹھو اور دنیا میں پھیل جاؤ اور خدا کی محبت کی وہ بنسیاں بجاؤ جو
اس دور کے کرشن نے تمہیں عطا کی ہیں
☆ ☆ ☆

مشعل راه جلد سوم
206
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
207
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حضور رحمہ اللہ نے دورہ نجی کے بعد مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے جو خطاب فرمایا
اُس کا متعلقہ حصہ پیش ہے:۔ایک عظیم انقلاب اور ہماری ذمہ داری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب میں آخر پر آپ کو دو باتوں کی طرف خصوصیت سے توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اس سارے سفر میں
میں نے یہ محسوس کیا اور میں بار بار پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ ہماری مجموعی طاقت بھی اس لائق نہیں ہے کہ
دنیا میں وہ عظیم انقلاب بر پا کر سکے جس کی ذمہ داری ہمارے نازک کندھوں پر ڈالی گئی ہے لیکن خدا تعالیٰ
فرماتا ہے۔لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
کہ میں کسی نفس پر بوجھ ڈالتا ہی نہیں جب تک اس میں وسعت نہ ہوتو ہمارے تخمینے جو بھی کہیں یہ ہمیں
معلوم ہے کہ ہم میں
کوئی نہ کوئی مخفی وسعتیں ضرور ہیں جن کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے ہم پر یہ بوجھ ڈالا ہے۔وہ
وسعتیں کیا ہیں؟ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے
نمونہ بنا کر بھجوایا اور ایک کامیاب نمونہ کے طور پر آپ نے زندگی گزاری اور حیرت انگیز ناممکن کام کر کے
دکھا دیے تو خدا تعالیٰ نے ہمیں جو وسعت عطا کی ہے وہ غلامی کی وسعت ہے۔راز کی بات یہ بنی جہاں جا کر
تان ٹوٹتی ہے کہ اگر تم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بچے غلام بن جاؤ گے تو میں تمہاری وسعتوں
کو بڑھاتا چلا جاؤں گا۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت تو بہت تفصیلی مضمون ہے لیکن قرآن
کریم نے اس کا دولفظوں میں خلاصہ بیان فرما دیا ہے کہ انسان کے تعلقات کے دو ہی رخ ہیں۔ایک سمت
خدا ہے اور ایک طرف مخلوق ہے۔یا خدا سے تعلق ہے یا مخلوق سے۔

208
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
جہاں تک خدا تعالیٰ سے تعلق کا مضمون ہے سب سے زیادہ سب سے عظیم الشان جو القاب عطا فر مایا
گیا وہ عبد اللہ کا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے غلام، اللہ کے بندے تھے اور عبودیت
کے تمام باریک سے باریک پہلوجو ممکن ہیں ، جو انسان سوچ سکتا ہے یا نہیں بھی سوچ سکتا ان سب پہلوؤں
تک آپ کی رسائی اور آپ کی نظر تھی اور آپ نے انہیں اپنے عمل میں ڈھال لیا تو کامل عبد بن گئے۔یعنی
خدا تعالیٰ سے تعلق کے اظہار کا آخری نتیجہ یہ بنتا ہے کہ انسان اپنے مولیٰ کا غلام ہو جاتا ہے۔غلام کن معنوں
میں ہو جاتا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَ نُسُكِي وَ مَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنِ
(الانعام: 163 )
کہ اب میرا اپنا کچھ بھی نہیں رہا جو کچھ ہے وہ خدا کا ہو چکا ہے پس ان معنوں میں اگر ہم اپنے رب
سے تعلق مضبوط کریں اور اللہ کے غلام بن جائیں، اللہ کی عبادت کے گر سیکھ جائیں تو ہمارا ایک پہلو بڑا
مضبوط ہو جاتا ہے جب لڑائی کرنے والا لڑائی کے لئے جاتا ہے تو اس کے دو پہلو ہوتے ہیں تو دونوں پہلو
مضبوط ہونے چاہئیں۔ایک پہلو تو ہمارا بڑا مضبوط ہو جاتا ہے اور دوسرا پہلو کونسا ہے دوسرا پہلو بنی نوع
سے تعلق ہے اس سے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کا یہ خلاصہ بیان فرمایا گیا ہے کہ وہ
رحمۃ للعالمین تھے۔تمام بنی نوع انسان تمام جہانوں کے لئے آپ رحمت تھے۔تو یہ دوگر ہیں انہیں آپ
سیکھ جائیں اور ان پر عمل کرنا شروع کر دیں تو ساری دنیا آپ کے قدموں میں پڑی ہوگی پھر دنیا کی کوئی
طاقت آپ کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔کیونکہ خدا کے وہ بندے جو عبادت کے حقوق بھی ادا کرتے ہیں اور بنی
نوع انسان پر رحمت اور شفقت کے ساتھ مائل ہوتے ہیں اور ان کے لئے قربانیاں کرتے ہیں خدا کے یہ
بندے ہمیشہ فتح کے لئے پیدا کئے جاتے ہیں اور ان کے مقدر میں مغلوب ہونا نہیں لکھا جاتا۔پس خدا کے
عبادت کرنے والے بندے بنیں۔عبادت کرنے کی طرف توجہ کریں
عبادت میں جو بڑے وسیع مفہوم ہیں وہ انسانی زندگی کے ہر دائرہ پر حاوی ہیں جن کا تعلق اللہ تعالیٰ
کے ساتھ ہے اور رحمتہ للعالمین میں جو مضامین ہیں وہ انسانی زندگی کے اس سارے دائرہ پر حاوی ہیں جس کا
تعلق بنی نوع انسان سے ہے لیکن میں یہ دیکھتا ہوں کہ ابھی عبادت کی طرف جیسا کہ حق ہے پوری طرح

مشعل راه جلد سوم
209
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
توجہ نہیں ہے۔عبادت کے کئی مراحل ہیں اور آپ جو خدام الاحمدیہ سے تعلق رکھتے ہیں یہ آپ کا عبادت
کا زمانہ ہے وہ لوگ جو جوانی میں عبادت نہیں کرنا جانتے ان کی بڑھاپے کی عبادتیں بھی بے کار ہوتی ہیں
سوائے اس کے کہ خدا تعالیٰ کا فضل غیر معمولی طور پر کسی کو تو فیق عطا فرمائے۔حقیقت یہ ہے کہ جوانی ہی وہ
دور ہے جس میں عبادت کرنے کا مزہ بھی آتا ہے اور عبادت کرنے کی توفیق بھی زیادہ ملتی ہے بڑھاپے میں تو
کمزوریاں اور بیماریاں ہیں ہڈیاں دکھتی ہیں انسان خواہش بھی کرتا ہے تو بعض دفعہ آنکھ نہیں کھلتی ، آنکھ کھلتی
ہے تو دماغ سستی اور کمزوری کا شکار ہو چکا ہوتا ہے۔طبیعت میں زور نہیں رہتا اور انسان اپنی عبادت میں
جان نہیں ڈال سکتا۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے استثناء ہیں، جو استثناء آپ کو نظر آئیں گے ان میں سے
اکثر وہ لوگ نظر آئیں گے جنہیں جوانی میں عبادت کی عادت پڑی تھی وہی عبادتیں ہی جو پھر آگے بڑھاپے
میں بھی ان کا ساتھ دیتی رہیں تو عبادت کی طرف توجہ کریں۔اور بڑے اہتمام اور توجہ سے نماز با جماعت
قائم کریں اور صرف نماز با جماعت ہی کو قائم نہ کریں بلکہ خدام کو بار بار یاد دہانی کروائیں کہ وہ نماز میں اللہ
تعالیٰ کے تعلق کو ہمیشہ یادرکھا کریں اور زندہ رکھا کریں۔اکثر نماز پڑھنے والے ایسے ہیں کہ وہ نماز پڑھنے
کے عادی بھی ہیں لیکن غفلت کی حالت میں نماز ادا کرتے ہیں۔سورۃ فاتحہ ایک ایسا بڑا خزانہ ہے جو نہ ختم
ہونے والا ہے لیکن اس پر بھی پورا غور نہیں کرتے۔پس جب میں یہ کہتا ہوں کہ عبادت قائم کریں تو مراد یہ ہے کہ عبادت کو اس کی کچی روح کے ساتھ
قائم کریں۔عورتیں بھی، بچے بھی ، مرد بھی ، بوڑھے اور جوان بھی۔جہاں جہاں احمدی ہو وہ خدا کا سب سے
زیادہ عبادت کرنے والا بندہ بن جائے اور عبادت کا جھنڈا اٹھا لے کیونکہ خدا تعالیٰ عبادت کرنے والوں کو
کبھی ضائع نہیں کیا کرتا۔ناممکن ہے کہ خدا تعالیٰ دنیا کے مقابل پر عبادت کرنے والوں کو ہلاک ہونے
دے۔اس لئے جتنی زیادہ مخالفت باہر سے ہوتی ہے اتنی ہی زیادہ آپ کو عبادت کی ضرورت ہے۔آپ
جانتے ہیں کہ یہی وہ مرکزی نقطہ تھا جس کو آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بدر کے دن دعا کے لئے اختیار
فرمایا، جب ایسی نازک حالت تھی کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ چند لمحوں کے
اندر دشمن کی قوی فوج چند بیچارے
نہتے اور کمزور اور ایسے مسلمانوں کو جن میں بوڑھے بچے اور بہت ہی کمزور، بیمار اور لنگڑے بھی شامل تھے،
انہیں تہ تیغ کر کے رکھ دیں گے۔ان کے ٹکڑے اُڑا دینگے اس وقت بظاہر تو یہی نظر آ رہا تھا کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عرفان نے آپ کو یہ گر سکھایا کہ آج سب سے زیادہ مقبول دعا وہ ہوگی جس میں عبادت
کا حوالہ دیا جائے گا۔اس دن آپ نے خدا کے حضور روتے ہوئے یہ عرض کیا کہ اے خدا! اگر آج تو نے اس

210
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کمزوری جماعت کو ہلاک ہونے دیا، فَلَنْ تُعْبَدَ فِي الْاَرْضِ اَبَدًا۔پھر کبھی قیامت تک تیری عبادت نہیں
کی جائے گی کیونکہ عبادت کرنے والے تو میں نے تیار کئے ہیں اور میں نے عبادت کے گر تجھ سے سیکھے
تھے۔کبھی کسی عبادت کرنے والے نے تیری ایسی عبادت نہیں کی تھی۔جیسی محبت اور پیار اورعشق کے ساتھ
میں نے کی۔یہ لوگ میرے پروردہ ہیں انہیں عبادت کے راز میں نے سکھائے ہیں۔اے خدا! اگر آج تو
انہیں مٹنے دے گا تو کون ہے پھر جو تیری عبادت کرے گا۔اس میں دھمکی نہیں تھی ( نعوذ باللہ من ذالک) اس
کا تصور بھی نہیں ہوسکتا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گویا خدا کو دھمکی دے رہے ہیں۔یہ بھی عشق کا
اظہار تھا کہ میرا دل برداشت نہیں کر سکتا کہ دنیا تیری عبادت سے خالی ہو جائے۔میری اتنی محنت ہے۔میں
نے اس رستہ میں اپنا خون بہایا۔تیری راہ میں تکلیفیں اٹھائیں۔کیوں؟ اس لئے کہ عبادت کرنے والے پیدا
کردوں اور آج مجھے نظر آ رہا ہے کہ یہ بظاہر ایک طاقتور دشمن کے مقابل پر مغلوب ہوتے ہوئے نظر آتے
ہیں، اگر تیر افضل شامل نہ ہو۔خدا نے اس دعا کو کس طرح سنا؟ ان چند لوگوں کو یہ قوت عطا فرمائی کہ انہوں
نے سارے مکہ کے جگر کاٹ کر پھینک دیئے۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ اہل مکہ نے اپنے جگر پیش کر دیے
تھے۔جنہیں مسلمانوں کی تلواروں سے ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا۔ان کے سارے غرور اس دن تو ڑ دیے گئے اور
اسلام کی فتح کی داغ بیل اگر ڈالی گئی تھی تو بدر کے دن ڈالی گئی تھی۔بہت ہی عظیم الشان وہ دن تھا لیکن
عبادت کے زور پر جیتا گیا ہے کسی انسانی طاقت سے نہیں جیتا گیا۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
یہی وہ عارفانہ دعا تھی جس نے اس دن
کی کایا پلٹی ہے۔ہماری سب سے بڑی دولت
پس آج ہم اس ساری دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے نکلے ہیں آج تو ہماری وہ نسبت بھی نہیں ہے۔۳۱۳ اور ایک ہزار میں تو کوئی نسبت ہو سکتی ہے لیکن ارب ہا ارب انسانوں کے مقابل پر ہم احمدیوں کی
حیثیت ہی کیا ہے۔ایک کروڑ کا اندازہ لگایا گیا ہے اور یہ بھی ضروری نہیں کہ پورا کروڑ ہو۔کم و بیش بھی ہوسکتا
ہے لیکن اس کے مقابل پر کئی ارب آبادی ہے اور پھر ساری طاقتیں بھی ان لوگوں کے ہاتھ میں ہیں اور وہ
لوگ دنیا کی طاقتوں کے سرچشموں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔سیاست ان کے ہاتھ میں ہے۔دولتیں ان کے پاس
ہیں۔دنیا کے دیگر نظام فلسفہ، سائنس اور دیگر علوم ان سب کے سرچشموں پر وہ بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ حسب
توفیق دنیا میں بانٹ رہے ہیں۔اب احمدیوں کے پاس کیا ہے؟ اس دنیا کے مقابل پر تو کچھ بھی نہیں لیکن

مشعل راه جلد سوم
211
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
ایک چیز ہے جو دنیا کے ہاتھ میں نہیں ہے۔اس لحاظ سے دنیا تہی دست اور فقیر ہے خالی دامن لے کر بیٹھی
ہوئی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے۔پس اگر اس دولت سے بھی آپ ہاتھ دھو بیٹھیں، اگر اس دولت سے بھی بے اعتنائی کر جائیں۔اجتماعوں میں حاضر ہوں اور یہاں پانچ نمازیں بھی پڑھیں اور تہجد بھی پڑھیں اور واپس جا کر یہ بوجھ اس
طرح اتار کر پھینکیں جس طرح گدھا سفر کی صعوبت کے بعد جب گھر پہنچتا ہے تو اس کے بوجھ اتار کر پھینک
دیے جاتے ہیں۔تو پھر تو اس زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہوگا۔اس اجتماع کی رونق کا کوئی مقصد نہیں ہوگا۔بالکل بے کار جائے گی۔میری نظر میں اس کی کوئی بھی قیمت نہیں اس لئے کہ میرے خدا کی نظر میں اس کی
کوئی قیمت نہیں ہے آپ عبادت سیکھنے کے لئے یہاں آئے ہیں۔عبادت سیکھ کر جائیں اور اپنی عبادت میں
روح بھر دیں اور اپنی عبادت میں خدا تعالیٰ کی محبت اور عشق کی چاشنی ملا دیں پھر دیکھیں آپ ایک بدلی ہوئی
قوم ہوں گے۔ایک نئی قوم کے طور پر دنیا میں ابھریں گے۔خدا کی محبت اور پیار کی نظریں ہر اس جگہ پر پڑیں
گی۔جہاں خدا کی عبادت کرنے والا احمدی بس رہا ہو گا۔پھر کیسے ممکن ہے کہ دنیا آپ کو شکست دے سکے۔پھر کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ نہ جیتیں اور دشمن جیت جائے جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں ؎
گڑھے میں تو نے سب دشمن اتارے
ہمارے کر دیئے اونچے منارے
تو عبادت کے منارے ہی تھے جو اونچے کئے جارہے تھے اور وہ خدا سے دوری کے گڑھے تھے جن
میں وہ دشمن اتارے جارہے تھے۔پس اس بلند و بالا مینار پر قدم رکھیں جو عبادت کا مینار ہے اور خدا کے حضور
جھک جائیں اور اپنی روحوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور ہمیشہ سجدہ ریز رکھیں۔عبادت کرنا سیکھیں اور لوگوں کو
سمجھائیں اور اگر عبادت میں کچھ عرصہ گزر جائے اور آپ کی آنکھیں تر نہ ہوں آپ کے دل میں ہیجان پیدا
نہ ہو تو اپنی فکر کریں۔ایک جرمن احمدی کا واقعہ
ایک جرمن احمدی دوست تھے جو اپنی بڑی عمر میں ہی احمدی ہوئے تھے اور احمدی ہوئے ابھی دو چار
سال گزرے تھے تو وہ مجھے ملے۔ان کی یہ بات مجھے بڑی پیاری لگی انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ ایسا گزر
جائے کہ جب اللہ کی راہ میں میری بدقسمت آنکھیں آنسو نہ بہائیں تو مجھے بڑی تکلیف پہنچتی ہے اور میں کہتا

212
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہوں خاک ہے ان آنکھوں پر کیوں مجھے یہ آنکھیں ملی ہیں؟ جو اللہ کی راہ میں آنسو پہ آنسو نہیں بہانا جانتیں۔اور پھر میرا دل اس غم سے ایسا بھر جاتا ہے کہ پھر عشق خدا ابھرا بھر کر اور اہل اہل کرمیری آنکھوں سے برسنے
لگتا ہے۔تو اگر آپ
کو یہ توفیق نہ ملے تو اس قسم کی دردناک باتیں سوچا کریں جیسے اس جرمن کو خدا نے تو فیق
عطا فرمائی۔کوشش کریں اور بے شک مصنوعی طریق اختیار کریں لیکن محبت میں تصنع نہ ہو درد پیدا کرنے میں
بے شک تصنع سے کام لیں۔اگر یہ درد ایک دفعہ دل میں پیدا ہو جائے تو پھر وہ خود پکڑے گا اور آپ کی ساری
ہستی پر یہ غالب آجائے گا۔اس لئے خدا تعالیٰ کی عبادت اس طرح کریں کہ اس میں پیار اور محبت شامل
ہو جائے۔بنی نوع انسان کی ہمدردی
جہاں تک دوسرے حصہ کا تعلق ہے یعنی بنی نوع انسان کی ہمدردی اس میں رحمۃ للعالمین کا خطاب جو
اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا فر ما یا وہ اس جنگ میں ہمارا دوسرا باز و مضبوط کر رہا ہے۔آپ کی حفاظت کے لئے دائیں طرف عبادت کھڑی ہو جائے گی اور بائیں طرف بنی نوع انسان کی سچی
ہمدردی آپ کی حفاظت کر رہی ہوگی۔اس ہمدردی کا راز یہ ہے اور رحمت قرار دینے میں حکمت یہ ہے کہ الہی
جماعتوں کی شدید مخالفتیں ہوا کرتی ہیں اور الہی جماعتوں کے خلاف شدید نفرتیں پیدا کی جاتی ہیں اور بعض
دفعہ کم حوصلہ لوگ رستہ میں ہمت ہار بیٹھتے ہیں اور پھر نفرتوں کا جواب نفرت سے دینے لگ جاتے ہیں یا جہاں
جہاں انہیں طاقت نصیب ہو وہاں وہ سمجھتے ہیں کہ اب ہمارا حق ہے کہ نفرت کا جواب نفرت سے، پتھر کا
جواب پتھر سے، جوتی کا جواب جوتی سے دیں۔رحمتہ للعالمین ایک ایسی کیفیت ہے جو کسی وقت بھی نفرت
میں تبدیل نہیں ہوتی کسی حال میں بھی انسان کو منتقم نہیں بناتی بلکہ بنی نوع انسان کی سچی ہمدردی کی یہ کیفیت
مسلسل زندہ رکھتی ہے۔پس جماعت احمدیہ کے لئے یہ بہت ہی ضروری ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی
میں رحمت بنے کی کوشش کریں۔دنیا آپ کو لاکھ گالیاں دے آپ پر پتھراؤ کرے۔آپ کے گھروں کو
جلانے کے عزائم کرے۔لاکھ سکیمیں بنائے اور دنیا کے ملک ملک میں آپ کے خلاف تحریکیں چلائے۔آپ کے امن کو برباد کر دے لاکھ کوشش کرے کہ جڑوں سے اکھیڑ کر پھینک دے۔ایک ایک احمدی کو اپنے
گھروں میں اور پھر ان کے گھروں کو جلا کر خاکستر کر دے۔نفرتیں جو بد شکل اختیار کر سکتی ہے وہ کر جائیں جو

مشعل راه جلد سوم
213
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
بھیا نک صورتیں سچائی کی دشمنی اختیار کرسکتی ہے۔جو روپ دھار سکتی ہے وہ روپ دھارلے اس کے باوجود
رحمتہ للعالمین کی غلامی کا تقاضا یہ ہے کہ آپ کی رحمت پر آنچ نہ آئے اگر آپ کی رحمت پر آنچ نہیں آئے گی تو
آپ کی ذات پر بھی آنچ نہیں آئے گی آپ کو ہر نفرت کا جواب محبت سے دینا پڑے گا۔اپنے دلوں کو ٹول
ٹول کر نفرت کے خیالات کو دلوں سے نکال کر باہر پھینک دینا ہوگا۔پاک کریں اپنے دلوں کو اور حضرت محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے اسوہ سے رنگین کر لیں پھر دیکھیں کہ خدا تعالیٰ آپ کو ہر مقام پر، ہر
میدان میں ، ہر ملک میں، ہر براعظم میں کیسی عظیم الشان فتوحات عطا فرماتا چلا جائے گا۔آج دنیا کو خدا تعالیٰ
کی محبت کی ضرورت ہے۔اللہ کی محبت اختیار کریں
عبادت اور رحمت ان دونوں کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی محبت میں محو ہو جائے۔سچی رحمت
بھی خدا کی محبت سے ہی پھوٹتی ہے یہاں جا کر تو حید کا مضمون کامل ہوتا ہے کہ محد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جب
خدا کے عابد بنے اور عبد بنے اور بنی نوع انسان کے لئے رحمت بنے تو یہ ایک ہی چیز کے دو نام تھے۔اللہ ہی
کی محبت ہے جو کبھی خدا کی عبادت کے رنگ اختیار کر جاتی ہے اور کبھی بنی نوع انسان کے لئے رحمت کا رنگ
اختیار کر جاتی ہے پس آپ کو خدا کی محبت کے گیت گانے پڑیں گے۔ساری دنیا میں وہ سرالا اپنے پڑیں گے
جو ساری دنیا کو خدائے واحد کی طرف واپس کھینچ کر لے آئیں۔فرانس کا ایک واقعہ
آپ نے شاید وہ واقعہ سنا ہو یا نہ سنا ہو لیکن ایک کہانی کے طور پر یہ بیان کیا جاتا ہے کہ فرانس کے ایک
قصبہ میں ایک دفعہ چوہوں کی وبا بہت پھیل گئی اور ان چوہوں کی وجہ سے اس قصبہ کے باشندوں کے لئے
جینا عذاب ہو گیا۔چوہے ان کی ہر غذا کھا جاتے تھے۔بیماریاں پھیلاتے تھے۔ان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر
رہے تھے۔کسی طرح ان کی پیش نہیں جاتی تھی اور وہ بڑھے چلے جارہے تھے یہاں تک (قصہ میں یہ بیان
ہوا ہے کہ) ایک دن انہوں نے دیکھا کہ ایک بنسی بجانے والا آیا جو کہ اجنبی تھا اور اس کے متعلق جو تحقیق
ہوئی ہے وہ کہتے ہیں کہ اس قسم کا ایک واقعہ ضرور ہوا ہے اور وہ بنسی بجانے والا آیا ضرور تھا اگر چہ بعد میں
مبالغہ آرائی کر لی گئی لیکن وہ کسی ذریعہ سے ان کے بچوں کو جیسا کہ بعد میں کہانی بتاتی ہے۔اغوا کرنے میں

214
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
بھی کامیاب ہو گیا تھا یعنی اس کہانی کی جو آج کل تحقیق ہوئی ہے وہ ہمیں بتا رہی ہے۔ہمیں اس سے بحث
نہیں ہے کہ وہ کہاں سے آیا۔بہر حال اس نے کہا کہ مجھے اس طرح بنسی بجانی آتی ہے کہ آپ کے سارے
چوہے میری جنسی کی لے پر میرے پیچھے چل پڑیں گے۔مجھ سے سودا کرو مجھے اتنی قیمت دو تو میں تمہارے شہر
کو چوہوں سے پاک کر دیتا ہوں۔اہل شہر اتنے تنگ آئے ہوئے تھے کہ اس کی منہ مانگی مراد انہوں نے
دینے کا وعدہ کر لیا۔اس نے بنسی بجائی اور کہانی ہمیں بتاتی ہے کہ اس کی لے پر ہر طرف سے چوہے اچھلتے
کودتے ایک دوسرے کے اوپر گرتے پڑتے دوڑتے ہوئے اس کی طرف چلے آئے۔بلوں سے نکل نکل کر
چھتوں، پر چھتیوں سے اتر اتر کر دیواروں اور جنگلوں سے شہر کی گلیوں، کونوں کھدروں سے الغرض ہر طرف
سے بے انتہاء چوہے نکلے وہ آگے آگے بنسی بجاتا ہوا چلا جا رہا تھا اور چو ہے اس کے پیچھے دوڑتے چلے آ
رہے تھے یہاں تک کہ وہ ایک دریا کے کنارے پر پہنچا اور بنسی بجاتا ہوا دریا میں داخل ہو گیا اور وہ سرے
چو ہے اس کے پیچھے چلتے ہوئے دریا میں داخل ہوئے اور غرق ہو گئے۔چنانچہ وہ واپس آیا اور اہل شہر سے کہا کہ لاؤ اب میرا منہ مانگا انعام دو۔انہوں نے کہا جاؤ جاؤ گھر بیٹھو
جا کر۔چوہوں
کو دوبارہ لا سکتے ہو تو بے شک لے آؤ۔اب وہ ڈوبے ہوئے چوہے تو بنسی کی آواز نہیں سن
سکتے تھے۔اس نے کہا بہت اچھا، اگر آپ ایسے بدعہد ہیں تو مجھے اس بنسی کی اور بھی سریں یاد ہیں۔چنانچہ
دوسرے دن اس نے ایک ایسی سر بنسی میں پھونکی کہ جس کے نتیجہ میں ان کے بچے اس کی محبت میں پاگل ہو
گئے چھوٹے چھوٹے بچے ماؤں کی گودوں میں اچھلنے لگے کہ ہم اس آدمی کے پیچھے جانا چاہتے ہیں۔ماؤں
اور باپوں نے روکا مگر وہ ان کے ہاتھوں کی بندشیں اور جکڑیں تڑا تڑا کر اس کے پیچھے بھاگ پڑے اور
سارے قصبہ کے بچے اس کے پیچھے چلے گئے۔کہتے ہیں کہ ایک چٹان تک اسے جاتے دیکھا گیا پھر پتہ نہیں
چلا کہ وہ بھی ان کے ساتھ ہی چٹان سے کود کر ہلاک ہوا یا صرف بچے ہی ہلاک ہوئے لیکن سارے کے
سارے بچے اس چٹان سے کود گئے اور پھر اہل شہر کو ان کی کوئی خبر نہیں ملی۔شیطان کی بنسی
یہ ایک کہانی ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ آج یورپ اور امریکہ اور مغربی دنیا اور ان کے زیر اثر ملکوں کا
یہی حال ہے آج مغربیت کی لے پر شیطان بنسی بجا رہا ہے اور خدا کے بندے دھوکہ کھا کر لاعلمی میں اس
جنسی کی سر اور دھن میں مسحور ہو کر ہلاکتوں کی طرف دوڑے چلے جارہے ہیں۔ایک ایک ملک میں وہ بنسی

مشعل راه جلد سوم
215
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
بجانے والا مغربیت کے نام پر ظاہر ہوتا ہے اور قوموں کی قوموں کو تباہ کرتا چلا جا رہا ہے۔انسانیت کے
ٹکڑے اڑا رہا ہے اور وہ آنکھیں کھول کر دیکھ رہے ہیں کہ ہم کدھر جا رہے ہیں لیکن بے بس اور بے اختیار
ہیں۔وہ شیطان ہلاکت کی چٹانوں کی طرف اس بنسی کی سر میں انہیں مسحور کر کے اور پاگل بنا کر لے جاتا ہے
اور انہیں ہلاک کر کے پھر واپس لوٹتا ہے پھر اور نسلوں کو ہلاک کرنے کے لئے آتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بنسی
آپ اس کا مقابلہ کیسے کریں گے؟ آپ کے پاس وہ کونسا جادو ہے جو اس بنسی کے
اثر کو توڑ دے۔وہ
میں آپ
کو بتا تا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے الہاماً بتا دیا ہے کہ وہ کون سا جادو ہے۔ایک نبی ایسا تھا جو بنسی بجانے والا نبی تھا اس کا نام کرشن تھا۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس
دور کے غلام کو بھی کرشن کا نام عطا کیا گیا ہے وہ خدا کی محبت کی سریں الا پا کرتا تھا اور اسی وجہ سے اسے جنسی
بجانے والا کرشن کنہیا کہا جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ اس زمانہ کے امام کو کہ میں وہ راگ عطا کرنے
والا ہوں۔ایسے سر عطا کروں گا کہ ساری دنیا کے دل خدا کے لئے جیت لئے جائیں گے اور یہ بنسی جیتے گی
اور شیطان کی بنسی اس کے مقابل پر ہار جائے گی اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی۔اے احمدی نوجوانو! اٹھو!
پس اے احمدی نوجوانو! اٹھو اور دنیا میں پھیل جاؤ اور خدا کی محبت کی وہ بنسیاں بجاؤ جو اس دور کے
کرشن نے تمہیں عطا کی ہیں وہ بنسیاں جودنیا کی بنسیاں ہیں ان کے دن لکھے جاچکے ہیں۔حضرت
مسیح موعود
علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
راگ وہ گاتے ہیں جن کو آسمان گاتا نہیں
وہ ارادے ہیں کہ جو ہیں برخلاف شہر یار
تو اس یقین کے ساتھ آپ اٹھیں کہ ان کی بنسیوں کے دن گنے جاچکے ہیں یہ ماضی کا قصہ بننے والے
راگ ہیں یہ وہ راگ الاپ رہے ہیں جو خدا نہیں گاتا۔خدا نہیں سکھاتا اور شہر یار خدا کے ارادوں کے
برخلاف راگ الاپ رہے ہیں۔آپ کون سے گیت گائیں گے؟ آپ
کو کونسی بنسی عطا ہوئی ہے جو ایسے سر
الا پے جو خدا کی مرضی کے تابع ہوں۔اس کے متعلق مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔

مشعل راه جلد سوم
216
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
آدمی زاد تو کیا چیز فرشتے بھی تمام
مدح میں تیری وہ گاتے ہیں جو گایا ہم نے
پس یہ مسیح موعود علیہ السلام کے عشق خدا اور عشق رسول کے گیت لے کر دنیا میں نکل جائیں اور پھر
آپ کی لے پر فرشتے بھی آپ کے پیچھے یہ گیت گائیں گے اور ساری دنیا کو محبت اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے عشق سے بھر دیں گے۔آپ ہیں جن کی بنسیاں جیتیں گی۔آپ ہی ہیں جن کے پیچھے دنیا کے
دل موڑے جائیں گے اور وہ آپ کے پیچھے ہجوم در ہجوم اور جوق در جوق محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا کی
محبت کی جنت میں داخل ہونے کے لئے آجائیں گے مگر آج اس بنسی کی آواز مدھم ہے آپ کو اس آواز کو بلند
کرنا پڑے گا۔آپ کو جگہ جگہ پیار اور محبت کے گیت اتنے بلند سروں میں گانے پڑیں گے کہ دنیا کی بنسیوں کی
آواز میں اس کے نیچے دیتی چلی جائیں۔پس اے احمدی نوجوانو! اٹھو کہ تم سے آج دُنیا کی تقدیر وابستہ ہے تم نے حیات بخش نغمے گانے
ہیں۔تم نے خدا کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی محبت عطا کر کے زندہ کرنا ہے۔جاؤ اور پھیل جاؤ دنیا
میں، جاؤ فتح ونصرت تمہارے قدم چومے گی، کیونکہ خدا کی یہ تقدیر ہے جو بہر حال پوری ہوگی۔دنیا
میں کوئی نہیں جو اس تقدیر کو بدل سکے۔اب آئیں مل کر الحاح اور درد کے ساتھ اپنے رب کے حضور جھکیں اور دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ
ہمارے نیک ارادوں کو دوام بخشے اور ہماری توقعات سے بہت بڑھ کر پورا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی کچی
محبت ایسی عطا کرے کہ جو ہمارے سارے وجود پر غالب آجائے۔ہم اپنے رب کے لئے جئیں اپنے رب
کے لئے مریں اس کے لئے ساری دنیا میں دیوانے بن کر خدا تعالیٰ کے سادھو بن جائیں۔اس کرشن کے جو
اس دنیا میں آیا ہے اس نے ہمیں خدا کا تابع بنانے کے لئے ایک راگ الاپا ہے۔خدا کرے کہ ہمیں یہ تو فیق
ملے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ مجھے نظر آ رہا ہے کہ احمدیت کی فتح کے دن قریب سے
قریب تر آ رہے ہیں اور میں اس کی چاپ سن رہا ہوں۔خدا کی قسم! اس لئے آپ اپنے دل بدلیں۔خدا کی
تقدیر فیصلہ کر چکی ہے کہ آپ کو غالب کرے۔الفضل جلسہ سالانہ نمبر 1983 صفحہ 7 تا 15 )

آج 10 میں سے 10 باقی