مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی طرف سے دئے گئے استقبالیہ سے خطاب

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
217
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب
فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء
سپاسنامے پیش کرنے کی رسم کو توڑیں۔جتنا آپ دور نبوت سے دور جاتے ہیں اتنا احتیاط زیادہ کرنی پڑتی ہے۔منصب خلافت کی خاطر میری ہر چیز قربان ہے۔تمام عہدیداران کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ ہر احمدی کے قربانی کے معیار کو بلند
کیا جائے۔تفسیر قرآن اگر کرنی ہے تو اس نے کرنی ہے جس کو اللہ تعالیٰ تو فیق عطا فرمائے
گا۔امن عالم کو در پیش خطرات سے کس طرح بچا جا سکتا ہے۔ہمیشہ خلافت کے تابع رہیں۔ہر حالت میں امام کے پیچھے چلیں۔☆ ☆ ☆ ☆

مشعل راه جلد سوم
218
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
219
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:-
اظہار تشکر کا مومنانہ طریق
اس موقع پر کھانے کے بعد سب سے پہلے تلاوت قرآن کریم ہوئی جو محترم حافظ مظفر احمد صاحب نے
کی۔تلاوت کے لئے انہوں نے سورۃ کہف کے گیارھویں رکوع کا انتخاب کیا جو يَسْتَلُونَكَ عَنْ ذِي
الْقَرْنَيْنِ سے شروع ہوتا ہے۔تلاوت کے بعد مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب نے سپاسنامہ پیش کرنا تھا۔اس کے متعلق حضور نے فرمایا:-
”سپاسنامہ تو مناسب نہیں ہے کہ خواہ مخواہ بیٹھ کر میری تعریف شروع کر دیں۔نعوذ باللہ
من ذالک۔یہ فضول رسم ہے۔اگر ویسے سفر سے میری واپسی پر اللہ تعالی کے شکر کے اظہار
کے طور پر کچھ کہنا چاہتے ہیں تو پھر بے شک کہیں۔سپاسنامے پیش کرنے کی رسم کو توڑیں۔اس بات
کو ختم کریں۔یہ فضول چیز ہے۔اس سے بچیں۔ہاں اس موقع پر دعائیہ کلمات کہہ
دیئے جائیں تو اچھی بات ہے لیکن لمبے چوڑے سپاسنامے پیش کرنے سے پھر آہستہ آہستہ آپ
غلط راستوں پر چل پڑیں گے۔ایک وقت تک ہو گیا اگر ہوا ہے۔بات حد کے اندر رہے تو
ٹھیک رہتی ہے لیکن جتنا آپ دور نبوت سے دور جاتے ہیں اتنا احتیاط زیادہ کرنی پڑتی
ہے ورنہ یہ چیزیں اگر شروع میں معصومیت میں بھی کی گئی ہوں تو آگے جا کر پھر ان سے بگاڑ
پیدا ہو جاتا ہے پھر خواہ مخواہ زمین و آسمان کے قلابے ملنے شروع ہو جاتے ہیں اس لئے میں ان
چیزوں کو پسند نہیں کرتا۔اب آپ نے کچھ کہنا ہے تو وہ جو مبالغہ آمیزیاں ہیں ان کو چھوڑ کر آپ بے شک کہیں۔اگر اس میں

مشعل راه جلد سوم
220
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
کوئی غلط بات ہوئی تو میں کہدوں گا کہ یہ غلط ہے۔“
اس پر ناز صاحب نے سپاسنامہ پیش کیا۔اور پھر تشہد تعوذ اور تسمیہ کے بعد حضور نے فرمایا :-
میں مجلس خدام الاحمدیہ کے تمام اراکین کا مجلس عاملہ کا بھی اور مجالس عامہ کا بھی شکریہ
ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس دعوت پر مجھے مدعو کیا اور اپنے اس خطاب میں جو ا بھی استقبالیہ
کے طور پر پیش کیا گیا ہے اس میں جملہ خدام کی قربانی کے جذبات کو نہایت عمدہ لفظوں میں پیش
کیا گیا ہے۔نظریات کو واقعات کے ساتھ ہم آہنگ کرناضروری ہے
یہ درست ہے کہ ہر احمدی کا دل اللہ تعالیٰ کی راہ میں فدا ہونا چاہیے اور یقیناً اس کے دل کے جذبات
وہی ہوں گے جو پیش کئے گئے ہیں۔یہ کہ جان۔مال۔عزت آبر و غرضیکہ زندگی کا ذرہ ذرہ خدا کے دین پر
نچھاور کرنے کے لئے تیار رہیں گے۔لیکن اگر آپ واقعاتی لحاظ سے حالات پر نظر ڈال کر دیکھیں تو معلوم
ہوتا ہے کہ ابھی ہمارے اندر بہت کمزوریاں پائی جاتی ہیں نظریاتی قربانیوں کا معیار اونچا ہے اور عملی قربانیوں
کا معیار نیچا ہے اور ان کے درمیان پلیٹ فارمز کا فرق ہے۔ایک اور پلیٹ فارم پر واقع ہے اور دوسری اور
پلیٹ فارم پر واقع ہے۔تاہم یہ مراد نہیں ہے کہ نعوذ باللہ سب کا یہ حال ہے۔سب ایسے نہیں لیکن ایسے
واقعات کثرت سے نظر آتے ہیں کہ جب ادنی ادنی ابتلاء آئیں تو لوگ گھبرا جاتے ہیں۔چھوٹی قربانی کرنی
پڑے تو بعض پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔قائد خدام الاحمدیہ بلانے کے لئے جاتا ہے تو اندر سے پیغام آجاتا ہے
کہ ابا جان گھر پر نہیں ہیں۔قائد مجلس کسی اجلاس کے لئے ان کو روکتا ہے تو کہتے ہیں ہمیں جلدی ہے ہم نے
جانا ہے۔ان کا نفس کئی بہانے بناتا ہے۔ان واقعات کو دیکھ کر محض لفظوں پر دل کس طرح تسلی پاسکتا
ہے اس لئے میں آپ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ جذبات کے لحاظ سے یہ درست ہے کہ ہمیں تیار ہونا چاہیے
لیکن نظریات کو جب تک واقعات کے ساتھ ہم آہنگ نہیں کریں گے۔جب تک جذبات کو واقعیت عطا
نہیں کریں گے اس وقت تک ہم بڑے انقلاب کے خواب نہیں دیکھ سکتے۔دیکھ سکتے ہیں لیکن ان کی کوئی تعبیر
نہیں ہوگی کیونکہ یہ بھی خواہیں ہیں اور وہ بھی خوا میں ہیں ان سے کچھ حاصل نہیں ہوسکتا۔اس لئے میں آپ کو

221
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
پھر نصیحت کرتا ہوں کہ جہاں تک خلافت کے ساتھ محبت کا تعلق ہے اس کا اظہار بے شک کریں میں خود اس
دور سے گذر چکا ہوں۔میرا اپنا بھی یہی جذبہ تھا میری بھی یہی کیفیت تھی اور اب بھی ہے۔جو آپ کی ہے۔ان جذبات میں تو کوئی مبالغہ نہیں ہے یہی ہونا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا انعام ہے جود نیا
کو ایک لمبے عرصہ کی محرومی کے بعد دوبارہ عطا ہوا ہے۔اس لئے اس کو ہرگز مبالغہ نہیں کہتا۔خلافت سے محبت
وعقیدت کے جذبات کو، مگر میں یہ بھی کہتا ہوں کہ جذبات محبت کو حقیقت بھی تو بننا چاہیے۔صرف دلوں کے
ساتھ کھیلنے والے جذبات نہیں ہونے چاہئیں۔خدام الاحمدیہ کا عہد اور اس کے تقاضے
صرف نظریات میں بسنے والے جذبات نہیں ہونے چاہئیں بلکہ تمام عہدیداران کی یہ کوشش ہونی
چاہیے کہ ہر احمدی کے قربانی کے معیار کو بلند کیا جائے اور جب اس کا دل کسی تقاضے سے گھبرائے تو اس کو
کچوکا دیا کریں۔ان کو جگایا کریں اس سے پوچھا کریں کہ تم یہ جو باتیں کرتے ہو کہ ہم یہ کریں گے وہ کریں
گے اور ہر دفعہ عہد دہراتے ہوئے کہتے ہو کہ میں جان۔مال۔وقت اور عزت کو قربان کرنے کے لئے ہر دم
تیار رہوں گا تو کیا یہ دم وہ دم نہیں ہے جس دم کے تم نے وعدے کئے تھے۔کیا یہ عزت وہ عزت نہیں ہے۔کیا
یہ مال وہ مال نہیں ہے جسے قربان کرنے کے لئے تم نے عہد کیا تھا؟
حقیقت یہ ہے کہ عزتوں کی قربانی میں بھی معیار بہت کمزور ہے کیونکہ بہت باتوں پر لوگ بڑی جلدی
سیخ پا ہو کر شکایتیں بھیجتے رہتے ہیں کہ یوں ہماری عزت میں فرق پڑ گیا۔فلاں نے اسطرح سے سلوک کیا۔فلاں نے یوں کیا۔حالانکہ زندگی کی یہ ساری باتیں ہمارے عہد کے اندر داخل ہیں۔یہ باتیں ہوتی رہتی
ہیں۔اگر کسی عہد یدار کی غلطی سے کسی کی بظاہر بے عزتی بھی ہو جائے تب بھی جس نے یہ عہد کر رکھا ہے کہ
میرا رہا ہی کچھ نہیں سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان ہے شکایت تو بعد میں کر دے تاکہ زیادتی کرنے والے کی
اصلاح ہو جائے لیکن اپنا صدمہ اس کو نہیں ہونا چاہیے۔کیونکہ جس کے دل میں سچا ایمان اور خلوص ہوتا
ہے وہ بہر حال اس یقین پر قائم ہوتا ہے کہ جتنا میں کسی کی غلطی سے گرایا گیا ہوں اتنا اللہ کی نظر میں
اٹھایا گیا ہوں اور خدا کی نظر میں میرا مرتبہ بڑھ چکا ہے۔یہ ہے وہ حقیقت حال جس کے ساتھ خدام کو
زندہ رہنا چاہیے۔

مشعل راه جلد سوم
222
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حقائق کی دنیا میں رہنا سیکھیں
دوسری بات میں یہ کہوں گا کہ اس وقت قرآن کریم کی تلاوت کے لئے جن آیات کا انتخاب کیا گیا
ہے اس سے میرا ماتھا ٹھنکا تھا کہ کچھ اس قسم کی باتیں سپاسنامہ میں کریں گے چنانچہ سپاسنامہ کے بارہ میں میرا
رد عمل اسی وجہ سے تھا۔میں نے آپ کو بار ہا سمجھایا ہے۔میرا فرض ہے میں آپ کو سمجھاؤں، آپ کے
جذبات محبت کی قدر بھی کروں لیکن آپ کو حقائق کی دنیا میں رکھوں اور آپ کے دائرہ کار سے آپ کو باہر قدم
نہ رکھنے دوں۔قرآن کریم کی اس طرح کی تفسیر کر دینا کہ گویا ایک خلیفہ وقت نے پچھلے سال مغرب کا
سفر کیا اور پھر اب مشرق کا سفر کیا تو گویا وہ ذوالقرنین بن گیا۔صحیح نہیں ہے۔یہ تو انسان کے بس کی
باتیں نہیں ہیں نہ آپ کے ساتھ اس
کا تعلق ہے۔تفسیر قرآن اگر کرنی ہے تو اس نے کرنی ہے جس کو اللہ
تعالی توفیق عطا فرمائے گا۔جس کو اس منصب پر مقرر کیا ہے اس کی جب راہنمائی فرمائے گا تو وہ تفسیر
کرے گا لیکن ان باتوں میں اتنی جلدی فیصلے کر لینا اور ان کو قومی فیصلے بنالینا اور ان کو نعروں میں اتار لینا اور
سپاسناموں میں پیش کرنا، یہ چیز مجھے پسند نہیں ہے اور اس لئے پسند نہیں ہے کہ یہ غلط طریق ہے۔مجھے اس
میں خطرات نظر آرہے ہیں۔اگر اس رجحان کو بند نہ کیا جائے تو اس طرح قوم آہستہ آہستہ بگڑنے لگ جاتی
ہے۔پس اس کا ایک فائدہ تو ہو گیا کہ جو غلطی مجھے نظر آرہی تھی وہ کھل کر سامنے آگئی۔پہلے اشاروں اشاروں
میں باتیں ہورہی تھیں اور میں انتظار میں تھا کہ کہیں کھل کر باتیں ہوں تو میں پکڑوں۔ذوالقرنین کے متعلق قرآن کریم میں جو مضمون بیان ہوا ہے ایک بہت وسیع مضمون ہے اس کو ایک
چھوٹے سے دائرہ میں محدود کر کے
بچگانہ ترجمہ کرنا صحیح نہیں ہے یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم
دور سے تعلق رکھنے والا مضمون ہے جو کئی ٹکڑوں میں پھیلا ہوا ہے۔یہ تو ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کی
جائے اور بجز کے ساتھ اس سے مانگا جائے کہ خدا موجودہ خلافت کے دور میں بھی اس کی بعض خوشکن
صورتیں ظاہر فرما دے اور ہمیں اس کے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ تو بڑی نیک خواہش ہے اس
کے لئے دعا کرنی چاہیے نہ کہ نعرہ بازی کرنی چاہیے۔پیشگوئی کا ایک پہلو اور فتنہ دجالیت کا قلع قمع
حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ اس مضمون کی تفصیل میں جائیں تو پتہ لگتا ہے کہ مغرب میں جانے اور مشرق

223
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
میں آنے کا اس سے کوئی تعلق نہیں البتہ اس کا ایک پہلو ہے جس کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانہ سے تعلق ہے۔مشرق اور مغرب کے سفر کی جو تمثیل ہے وہ اور رنگ میں پوری ہوئی ہے۔اصل بات یہ
ہے کہ خدا نے دنیا کو دورشتوں میں تقسیم کر رکھا تھا اور مغرب اور مشرق کے درمیان تقدیر الہی کی ایک دیوار
حائل تھی۔مشرق کو یہ اجازت نہیں تھی کہ وہ موجزنی کرتے ہوئے مغرب پر حاوی ہو جائے یا مغرب موجزنی
کرتے ہوئے مشرق پر حاوی ہو جائے۔حیرت
انگیز ہے قرآن کریم کا یہ کلام جو گزشتہ ساری تاریخ میں پورا
ہوتا دکھائی دیتا ہے۔چنانچہ مشرق کی موجیں چلتی تھیں تو کبھی وہی آنا سے ٹکرا کر واپس لوٹ آتی تھیں اور کبھی
سپین تک پہنچتیں اور واپس آگئیں آگے بڑھ کر ان کو مغربی دنیا میں داخل ہونے کی توفیق نہیں ملی۔مورخین یہ
دیکھ کر حیرت زدہ رہ جاتے ہیں اور ان کو وجہ سمجھ نہیں آتی کہ یہ کیا بات ہے کہ مشرق سے ایک روچلتی ہے اور
مغرب سے ٹکرا کر واپس آجاتی ہے اور اسے مغرب میں داخل ہونے کی توفیق نہیں ملتی حالانکہ اس وقت
مشرق طاقتور تھا۔مشرق کو مغرب کی حفاظت کا ذریعہ بنایا گیا تھا کیونکہ خدا کی تقدیر نے مغرب کو اٹھانا تھا اور
دجال نے وہاں سے پیدا ہونا تھا۔پھر دجال کو روکنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مدد
مانگی جانی تھی۔آپ نے روحانی طور پر وہ انتظام فرمانے تھے جس کے نتیجہ میں دجال کے بداثرات سے
قوموں کو بچایا جانا تھا۔پس یہ تو تفسیر کا ایک پہلو ہے اس کے بعض پہلو بہت وسیع ہیں اور مختلف زبانوں میں
ان کے مختلف حصے پورے ہوتے رہتے ہیں۔محبت کے نتیجہ میں مبالغہ آمیزی سے احتراز
ان چیزوں کے سوچنے کا یہ وقت نہیں ہے۔پہلے آپ بلوغت تک تو پہنچیں۔محبت ایک الگ اور بڑی
قابل قدر چیز ہے۔لیکن محبت کے نتیجہ میں آپ کے اعمال میں ٹھوس
تبد یلیاں رونما ہونی چاہئیں جو آپ کی
محبت کو سچا کر دکھا ئیں۔محبت کے نتیجہ میں ساری قوم کو تیار رہنا چاہیے کہ جو کچھ وہ کہتی ہے جب وقت آئے تو
عملاً سب کچھ پیش کر کے اپنے دعوی کو سچا کر دکھائے۔لیکن محبت کے نتیجہ میں آپ کو مبالغہ آمیزیاں کرنے
یا ان مسائل میں دخل اندازیاں کرنے کا آپ
کو کوئی حق نہیں جو آپ کے لئے بنائے نہیں گئے۔کیونکہ
آپ کا دائرہ کار اور ہے ہاں اگر خدا تعالیٰ کسی خلیفہ کو خبر دے
کہ میں تمثیلی طور پر تجھے فلاں بنا تا ہوں اور وہ یہ
اعلان کرے تو ہر مومن احمدی کا دل خود بخود حمد سے بھر جائے گا اور وہ تسلیم کرے گا لیکن یہ آواز (masses)
عوام الناس سے نہیں اٹھ کر اوپر جائے گی۔یہ بالکل جھوٹا تصور ہے۔اس طرح قو میں تباہ ہو جایا کرتی ہیں۔

224
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جب عوام الناس کسی کے مرتبے بڑھانے شروع کر دیتے ہیں۔بعضوں کی زندگی میں شروع کر دیتے ہیں اور
بعضوں کی موت کے بعد شروع کر دیتے ہیں۔یہ تاریخ کا اتنا دردناک سبق ہے اور آپ اس کو بھول جاتے
ہیں اس لئے اپنی فکر کریں اور حکمت کے ساتھ بات کیا کریں۔جذبات کو الگ رکھیں عقل اور تقویٰ کے
ساتھ جذبات کو قابو میں رکھیں۔اگر چہ عقل بھی جذبات پر حاوی ہے لیکن سب سے بڑی چیز جو
جذبات پر حاوی ہوتی ہے وہ تقویٰ ہے۔پس جہاں تک آپ کی محبت اور خلوص کے جذبات کے اظہار کا تعلق ہے وہ مجھے قبول ہیں ان کے نتیجہ
میں میرے دل میں بھی محبت کی جوابی لہریں اٹھ رہی ہیں میں آپ کو ان معنوں میں نہیں ڈانٹ رہا کہ میں
آپ سے ناراض ہوں۔آپ
کو سمجھانا میرے فرائض میں شامل ہے اس لئے دعا کریں کہ ذوالقرنین کی
پیشگوئی جو دراصل حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور سے تعلق رکھتی ہے اس کے کچھ خوشکن
پہلو اللہ تعالیٰ ہمارے ذریعہ بھی پورے فرما دے۔میرے ذریعہ بھی اور آپ کے ذریعہ بھی لیکن جب
وہ پورے ہوں گے تو دنیا کو نظر آئیں گے پھر آپ
کو یہ نہیں بتانا پڑے گا کہ یہ واقعہ ہو گیا ہے۔دنیا دیکھے
گی۔آپ کے دل حمد باری سے بھر جائیں گے اور آپ کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہے گی۔ذوالقرنین کی پیشگوئی اور اس کا مظہر
جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ کیوں دماغ میں یہ باتیں آنی شروع ہوئیں میں سمجھتا ہوں اس کی
وجہ جی کی وہ ڈیٹ لائن ہے جو مطلع الشمس بنتی ہے یہ تو ٹھیک ہے کہ وہ مطلع الشمس ہے لیکن وہ ظاہری معنوں
میں مطلع الشمس ہے وہاں تک پہنچ کر اس لحاظ سے تو ہمارا دل ضرور ایمان سے بھر گیا کہ خدا تعالیٰ نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ خوشخبری دی تھی کہ زمین کے کناروں تک تمہارا پیغام پہنچاؤں گا اور
مشرق تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کے پہنچنے سے آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ذوالقرنین
کی پیشگوئی کا ایک حصہ پورا ہو گیا اور معنوی طور پر احمدیت کی صداقت کے لئے پورا ہوا ہے۔اس
صورت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ذوالقرنین کے مظہر بنیں گے مگر وہ ذوالقرنین نہیں جو پرانا
بادشاہ بیان کیا جاتا ہے بلکہ ذوالقرنین ان معنوں میں کہ یہ پیشگوئی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے لئے اور آپ کے دو ادوار کے لئے تھی۔آپ کو دو ادوار نصیب ہوئے۔آپ دو قرنوں کے مالک
ہیں۔آپ کے ایک دور کے مظہر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میں تو ان معنوں میں یہ درست ہے کہ

225
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
یہ پیشگوئی کچھ پہلے پوری ہو چکی ہوگی اور آئندہ بھی پوری ہوتی رہے گی لیکن ایک خلافت کے ساتھ اس کا
تعلق نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے پورا ہونے کا یہ ایک سلسلہ ہے جو ہمیشہ سے جاری ہے۔اس دفعہ جو کچھ حصہ پورا ہوا ہے اس کا ایک پہلو میں بیان کر دیتا ہوں۔ابھی جب یہ تلاوت ہو رہی تھی
تو اس وقت مجھے خیال آیا کہ جہاں تک مطلع الشمس کا تعلق ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر جغرافیائی نقطہ
نگاہ سے کسی جگہ کو مطلع الشمس قرار دیا جا سکتا ہے تو وہ وہی Date Line ہے۔کیونکہ ویسے تو سورج چونکہ
24 گھنٹے ہر وقت ابھر رہا ہے۔اس لئے یا تو ساری دنیا مطلع الشمس ہے یا پھر کوئی ایک جگہ ہے تو لاز ماوی
جگہ ہو سکتی ہے جہاں تاریخ بدلتی ہے۔یعنی جہاں سورج ایک نئی تاریخ لے کر آتا ہے وہاں تاریخ بنانے والی
ایک فرضی لائن بنی ہوئی ہے۔جو منی کے ایک جزیرہ پر سے گزررہی ہے۔وہاں ایک طرف گزرا ہوا دن ہے تو
دوسری طرف آج کا دن ہے۔ایک طرف آج کا دن ہے تو دوسری طرف آنے والا کل ہے۔ایک قدم آپ
ادھر رکھ دیں تو ” آج میں آجائیں گے ایک قدم آپ ادھر رکھ دیں تو آنے والے کل میں چلے جائیں
گے۔یہ معاملہ آپ کو سمجھ نہیں آئے گا۔میں نے اس کو جغرافیہ پر بڑا غور کر کے سمجھا ہے لیکن عام آدمی اس پر
صرف ایمان بالغیب لائے گا کہ ہاں یہ ہو جاتا ہے۔پس اس لحاظ سے یہ ایک دلچسپ جگہ ہے کہ یہاں ایک
طرف آج ہے اور دوسری طرف کل ہے اس لائن پر اگر آپ کھڑے ہوں تو بارہ بجے رات ایک ایسا وقت
آئے گا۔جب مثلاً ہفتہ ہے تو ساری دنیا پر سو فیصد ہی ہفتہ ہوگا اور پہلی دفعہ جب ہفتہ اتوار میں تبدیل ہوتا
ہے تو وہاں ہوتا ہے۔رات کے بارہ بجے کا وقت تو ان کے حسابی لحاظ سے ہوتا ہے۔سورج کے لحاظ سے
جب سورج کی پہلی شعائیں وہاں دکھائی دیتی ہیں تو اس وقت اس
دنیا کو ایک نیا دن ملتا ہے۔ان معنوں میں
یہ مطلع الشمس ہے اور وہاں اتفاق سے اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے تابع سوالات مجھ سے یہ ہوئے کہ ہمیں نصیحت
کریں کہ دنیا کے بداثرات سے بچنے کے لئے ہم کیا کریں۔عالمی خطرات سے بچاؤ کا طریق
دنیا پر اس وقت خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔چنانچہ واضح طور پر یا جوج ماجوج یعنی روس اور
امریکہ کا ذکر کر کے مجھ سے پوچھا کہ ان کی آپس کی لڑائیاں ہیں اور دنیا کیلئے جنگ کے خطرات ہیں۔ان
حالات میں ہمیں کیا کرنا چاہیے۔چنانچہ میں نے ان کو یہی نصیحت کی کہ آپ کیلئے سب سے بڑا اور مہلک
خطرہ مادہ پرستی کا خطرہ ہے۔جب تک آپ مادہ پرستی کی لعنت سے نہیں بچتے اس وقت تک آپ امن میں

226
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
آہی نہیں سکتے۔اس لئے مغربیت سے بھی بچیں دہریت سے بھی بچیں۔اللہ تعالیٰ سے دعائیں کریں کہ وہ
اپنے فضل سے آپ کو ان سب خطرات سے محفوظ رکھے۔نجی ایک دور کا مقام ہے ابھی تک بہت سی بدیاں
وہاں نہیں پہنچیں اس لئے میں نے ان کو یہ نصیحت کی کہ ان خطرات سے وہ اپنی حفاظت کریں۔قرآن کریم کا یہ پیغام جس میں یا جوج اور ماجوج یعنی امریکہ اور روس دونوں سے خطرہ کی نشان دہی
کی گئی ہے۔یعنی دائیں طرف کی قوموں سے بھی خطرہ ہے اور بائیں طرف کی قوموں سے بھی۔یہ صرف نجی
کو نہیں ہم سب اس سے دو چار ہیں۔اور اس کا علاج یہی ہے کہ خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے اللہ کی
حفظ وامان میں آجائیں۔خدا تعالیٰ کی حفاظت اور تقدیر کی دیوار بیچ میں قائم کر دیں۔جو آپ کو ان سب
خطرات سے بچالے گی۔قرآنی تمثیلات گہرے مطالعہ کی متقاضی ہیں
پس ان آیات کو آپ وقت کے لحاظ سے الٹا کر ایک مضمون چلائیں گے تو اور جواب آجائے گا ایک
دوسرا مضمون چلائیں گے تو اور جواب آجائے گا۔اس لئے قرآن کریم کی تفسیر کا معاملہ اور بیان تمثیلات کا
مضمون بڑے گہرے مطالعہ کا متقاضی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی خاص راہ نمائی کے بغیر انسان پر یہ
مضمون نہیں کھلتے خصوصاً ایسے مواقع کی سمجھ نہیں آتی۔جیسا کہ یہ ذوالقرنین والا واقعہ ہے۔جو بڑا الجھا ہوا
نظر آ رہا ہے اس کی تفسیر کرنا انسان کے بس کی بات نہیں۔یہ اللہ کا فضل ہی ہے جو انسان کو روشنی عطا کرتا
ہے۔حضرت مصلح موعود (اللہ آپ سے راضی ہو) نے اگر چہ تفسیر کبیر میں اس پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی
ہے لیکن وہاں بھی تشنگی رہ جاتی ہے معلوم ہوتا ہے ابھی کچھ چیز میں بیان نہیں ہوئیں یا خدا نے کچھ چیزیں مخفی
رکھی ہوئی ہیں اور ان کے ظاہر کرنے کا ابھی وقت نہیں آیا مگر رفتہ رفتہ خدا جب چاہے گا تو یہ مضمون واقعاتی
لحاظ سے بھی کھلتے چلے جائیں گے۔نعرہ بازی کو چھوڑ دیں
پس ہمیں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ اپنے فضل سے ہمیں یہ توفیق عطا فرمائے کہ ان
پیشگوئیوں کے جو اچھے پہلو ہیں ان کو پورا کرنے کا ہم ذریعہ بن جائیں۔خدا تعالیٰ خود ہی ہمیں اس کا موقع
دے خود ہی اس کی توفیق عطا فرمائے اور خود ہی اس کی جزا بھی دے۔سب کچھ اسی نے کرنا ہے۔ہماری

227
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
ذات کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔اس لئے میں آپ کو ایک بار پھر یہ نصیحت کرتا ہوں کہ نعرہ بازی سے اجتناب
کریں جو آپ کا مقام نہیں ہے۔اس میں خواہ مخواہ دخل اندازی نہ کریں اور دعائیں کرتے رہیں کہ خدا تعالیٰ
ہمیں ہزاروں سال تک احمدیت کا پیغام ظاہری اور معنوی حفاظت کے ساتھ آگے سے آگے بڑھاتے چلے
جانے کی توفیق عطا فرمائے۔ہر حالت میں امام کے پیچھے چلیں
اسی طرح آپ نے خلافت کی حفاظت کا جو وعدہ کیا ہوا ہے اس میں بھی یہ بات داخل ہے کہ خلافت
کے مزاج کو نہ بگڑنے دیں۔خلافت کے مزاج کو بگاڑنے کی ہرگز کوشش نہ کریں ہمیشہ اس کے تابع
رہیں۔ہر حالت میں امام کے پیچھے چلیں۔امام آپ کی راہ نمائی کے لئے بنایا گیا ہے اس لئے کسی وقت
بھی اس سے آگے نہ بڑھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور مجھے بھی تو فیق عطا فرمائے کہ میں
اپنی ذمہ داریوں کو ادا کروں۔آؤ اب دعا کر لیں۔(الفضل 11 فروری 1984ء)

مشعل راه جلد سوم
228
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

آج 10 میں سے 10 باقی