آمین کی ایک تقریب سے خطاب

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
229
آمین کی ایک تقریب سے خطاب
فرمودہ 16 مئی 1985
اس تقریب کا نہایت ضروری اور اہم حصہ دعا ہے
بچپن کے قبولیت دعا کے واقعات
اپنے بچوں کے دل میں خدا اور اس
کی حقیقی محبت ڈالیں
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
230
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
231
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
ایک بچی کی تقریب آمین پر حضور رحمہ اللہ نے فرمایا :-
آج کا روز بھی جسے ہم بہت اہمیت دیتے ہیں اس وجہ سے کہ ہمارے بچے نے قرآن کریم جو خدا
تعالیٰ کی الہامی کتاب ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی خدا کے فضل سے مکمل کر لی اور اس
موقع پر کوئی تصنع کوئی بناوٹ اور بے معنی خوشی نہیں ہے۔بلکہ بچے سے قرآن کریم کا ایک حصہ سن لیا، اجتماعی
دعا کر لی اور چائے کے ساتھ کچھ مٹھائی وغیرہ کھالی۔اس تقریب کا نہایت اہم اور ضروری حصہ دعا ہے نہ کہ تحفے تحائف دینا اور لینا اور یہی ہم اپنے بچے کو
بھی سکھانا چاہتے ہیں۔آج بھی یہاں جو مہمان آئے ہیں وہ بھی بغیر تحائف کے آئے ہیں۔یہ رسم ہم میں
داخل ہونا شروع ہوگئی تھی اس لئے گزشتہ اسی قسم کے ایک موقع پر میں نے جماعت کو تحائف دینے پر اس وجہ
سے پابندی لگا دی تھی تا کہ ہماری سوسائٹی پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑنے شروع ہو جائیں۔کیونکہ یہ دیکھا گیا
ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ چھوٹی چھوٹی رسوم جو بظاہر نقصان دہ نہیں لگتیں اور لوگ کہتے ہیں کہ بچے کو ایک
چھوٹا سا تحفہ دینے میں کون سی قباحت ہے، لیکن آہستہ آہستہ یہی چھوٹی چھوٹی باتیں ہمیں اندھیروں کی طرف
دھکیل دیتی ہیں اور یہی چیز پھر تصنع میں تبدیل ہو جاتی ہے اور خواہ کوئی اسے برداشت کر سکے یا نہ، وہ اسے
ضروری سمجھنے لگ جاتے ہیں۔چنانچہ میں نے اس رواج کو مزید فروغ دینے پر پابندی عائد کر دی۔اور مجھے
یہ جان کر نہایت خوشی ہوئی کہ اس چھوٹی سی معصوم بچی نے جسے گزشتہ موقع پر تھے دیئے گئے، ہنستے مسکراتے
ہوئے واپس لوٹا دیئے۔لہذا بجائے اس کے کہ ہم بچوں
کو تحائف وغیرہ جیسی رسوم میں ملوث کر دیتے ان کی
توجہ دعاؤں کی طرف مبذول کروا دی تا کہ وہ تحائف کی نسبت دعا کو زیادہ اہمیت دیں اور اس کی اہمیت کو
سمجھنے لگیں اور اگر ایسا نہ ہو تو پھر وہ بے صبری سے تحفوں کی امید میں ہی لگے رہتے ہیں۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ:

نعل راه جلد سوم
232
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
”ہم اپنے بچوں کی توجہ دعاؤں کی طرف اس لئے مبذول کرواتے ہیں تا کہ انہیں یہ
اہمیت واضح ہو کہ اس کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کے فضل نازل ہوں گے اور شاید ہی کوئی ایسا
احمدی گھرانہ ہو جس کے بچے نے اپنی دعاؤں کے پھل نہ پائے ہوں۔اور اگر بالفرض ہم بعض
اوقات نا امید بھی ہو جائیں تو ہمارے بچے یقین دلا دیتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ہماری دعاؤں کے
نتیجہ میں ضرور فضل فرمائے گا۔لہذا بجائے اس کے کہ والدین اپنے بچوں کو کہیں کہ فکر کی بات
نہیں ہے، بچے اپنے والدین کی فکر مندی دور کر دیتے ہیں۔اور یہی چیز ایک حقیقت حال بن
کر سامنے آجاتی ہے اور دعاؤں کے معجزات کی وجہ سے ان کے اندر ایک نئی قوت پیدا ہو جاتی
ہے۔حضور نے فرمایا:-
” مجھے اپنا ایک ایسا واقعہ یاد ہے جس نے بچپن سے آج تک میرے دل پر گہرے
نقوش جمارکھے ہیں اور میں اپنے والد گرامی حضرت مصلح موعود ( نوراللہ مرقدہ) کا اس تحفے
کے لئے بے حد احسان مند ہوں جو آپ نے مجھے دیا۔فرمایا کہ:-
”ایک دفعہ بچپن میں ہم اپنے والدین کے ساتھ پہاڑی مقام سے قادیان واپس
آرہے تھے تو راستہ میں یہ معلوم ہونے پر کہ کار میں پٹرول ختم ہے حضرت فضل عمر ( نور اللہ
مرقدہ) نے اپنے بچوں سے کہا کہ جس بچے کی دعا کے نتیجہ میں ہم خیر وعافیت سے گھر پہنچ
جائیں گے اس بچے کو دو گیلن پٹرول بطور انعام دیا جائے گا۔پٹرول کے ختم ہونے کا پتہ بھی اس
وقت چلا جب کہ رات پڑ چکی تھی اور راستہ بھی سخت خطر ناک تھا۔گو بحیثیت جماعت کے سر براہ
اور ( خلیفہ) ہونے کی حیثیت سے آپ کی دعا زیادہ قابل قبول تھی لیکن آپ چونکہ ہمیں دعا کی
اہمیت سکھانا چاہتے تھے اور یہ بتانا چاہتے تھے کہ خدا تعالیٰ جو رحمت اور محبت کا سرچشمہ ہے وہ
کسی کی بھی دعا خواہ وہ کوئی بھی ہو اور خصوصاً بچوں کی دعا زیادہ قبول فرماتا ہے۔کیونکہ بچے
معصوم عن الخطاء اور خدا تعالیٰ کے زیادہ مقرب ہوتے ہیں۔اگر وہ دعا کو قبول کرنا چاہے تو کچھ
بعید نہیں کہ بچوں کی دعا بھی قبول فرمالے اور یہی وہ اعلیٰ سبق تھا جو ہمیں سکھانا مقصود تھا۔سفر خدا
کے فضل سے گزرتا گیا اور بظاہر یوں لگتا تھا کہ سارے بچے دعا کرنا بھول چکے تھے۔لیکن جیسے

233
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہی ہم قادیان میں داخل ہو گئے تو میں خوشی سے چلا اٹھا اور کہنے لگا کہ یہ میری مسلسل دعاؤں
کے نتیجہ میں ہی ہم بخیر وعافیت پہنچ گئے ہیں۔لہذا اب مجھے دو گیلن پٹرول کا تحفہ دے دیا جائے
اور حقیقت میں بھی میں دعائیں کرتا رہا تھا۔چنانچہ مجھے میرا تحفہ دے دیا گیا اور اس ناقابل
فراموش واقعہ نے میری زندگی پر انمٹ نقوش ثبت کر دیئے۔اور یہی عادت میں بھی اپنے
بچوں کو ڈالتا رہا۔اس ضمن میں حضور نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عزیزہ طوبی کے بچپن کا ایک دلچسپ اور ایمان افروز
واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا:-
ایک دفعہ میں اسے سائیکل پر آگے بٹھائے ہوئے اپنے فارم پر سے جہاں ایک چھوٹا
Fish Pond اور Swimming Pool تھا واپس آرہا تھا۔بچی نے اس روز
پیارا سا نیا جوتا پہن رکھا تھا۔پاؤں کے سو جانے کی وجہ سے یہ جو تا راستہ میں کہیں گر گیا جس کا
بچی کو احساس نہ ہو سکا اور جب اسے علم ہوا تو کافی راستہ گزر چکا تھا اور ویسے بھی اندھیرا ہورہا
تھا۔ہم نے واپس جا کر تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن بے سود۔چنانچہ ہم گھر واپس جارہے
تھے تو اچانک اس نے اونچی اور اپنی تو تلی زبان میں یہ دعا پڑھی إِنَّا لِلَّهِ رَاجِعُون (چھوٹی عمر کی
وجہ سے وہ پوری دعا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ ادا نہ کر سکتی تھی۔میں نے اپنے بچوں کو یہ
دعا سکھا رکھی تھی کہ کہ کسی چیز کے کھو جانے پر یہ دعا پڑھ لینی چاہیے۔چنانچہ اسے یاد آ گیا کہ اس
لئے اسے جس طرح بھی آتی تھی پڑھ دی اور جیسے ہی اس نے یہ دعا پڑھی تو مخالف سمت سے
ایک شخص سائیکل پر آیا اور اس کے ہاتھ میں وہی جوتی پکڑی ہوئی تھی۔مجھے یہ دیکھ کر تعجب ہوا
اور میں نے اس سے پوچھا کہ وہ تو مخالف سمت سے آ رہا تھا تو اسے جوتی کس طرح مل گئی۔اس پر اس نے بتایا کہ کچھ دیر پہلے جب وہ حضور کے پاس سے گزر کر گیا تو اسے یہ جوتی ملی۔لہذا یہ سوچ کر کہ یہ تو ایک ہی تھی واپس لے آیا اور اتفاق سے یہ واقعہ حقیقتا اسی وقت پیش آیا
جبکہ بچی کے منہ سے دعائیہ الفاظ نکلے“۔فرمایا:-
ایسے ہی متعدد واقعات ہر احمدی گھر میں پیش آتے ہیں۔اس میں صرف میرا یا میری
بچی کا ہی کمال نہیں ہے۔بلکہ اپنے بچوں
کو تعلیم دینے اور دعاؤں کی برکات سکھانے کے نتیجہ

234
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
میں ہی ایسا ہوتا ہے۔اور یہ ورثہ صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ تمام انسانوں کے لئے ایک
پیغام ہے اور یہی بات میں آپ سب کے ذہنوں میں راسخ کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کے
دل میں خدا اور اس کی حقیقی محبت ڈالیں اور پھر دیکھیں کہ ہر گھر میں کس طرح معجزات ظاہر ہونا
شروع ہو جاتے ہیں۔بچے کا تو کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ تو بالکل معصوم ہوتا ہے۔بچہ خواہ مسلمان گھر میں پیدا ہو
یا عیسائی کے گھر میں یا کسی اور کے، خدا تعالیٰ کا وجود ان سب کے لئے ایک جیسا ہوتا ہے۔یہی
ایک طریق ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو تیار کر سکتے ہیں۔لیکن کس قدر افسوس ہے کہ ہم اپنی
آئندہ نسل کو اپنے ہاتھوں اب
تباہ و برباد کر رہے ہیں۔مذہب سے لگا ؤ کم ہوتا چلا جارہا ہے اور
ایک نسل کے بعد دوسری نسل بگڑتی اور ضائع ہوتی چلی جارہی ہے۔اب یہی ایک فارمولا رہ گیا
ہے جو میں آپ سب کے لئے تجویز کرتا ہوں۔اسی ذریعے سے آپ اپنے بچوں کو خالق حقیقی
کی طرف واپس لا سکتے ہیں اور پھر اسی پر توکل کریں اور اسی پر چھوڑ دیں کہ وہ انہیں صراط مستقیم
پر چلائے۔میرے نزدیک یہی ایک طریق ہے ( دعا کا) جس کے بہت بڑے نتائج برآمد ہو سکتے
ہیں۔ایسے تمام لوگوں کے بچے اپنے مالک سے پیار کرنے والے بن جائیں گے اور خدا تعالیٰ
کبھی بھی انہیں ضائع نہیں کرے گا۔اس کے علاوہ تمام حربے جو کہ انسان کو تباہ و برباد کر سکتے
ہیں اس کے مقابل پر کچھ بھی حیثیت نہ رکھیں گے۔آج اگر تمام دنیا اس پر عمل کرنا شروع کر دے تو تمام جھوٹے قصے اور اسلحہ کے استعمال
سے پیش آمدہ تباہی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔پس اپنے بچوں کو خدا تعالیٰ سے پیار کرنا سکھائیں اور پھر دیکھیں کہ وہ کبھی ضائع نہیں کرے گا اور یہی
وقت کا اہم تقاضا ہے۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہمیشہ آپ کے شامل حال ہو۔آمین۔(ماہنامہ تشخیذ الا ذہان۔دسمبر 1985ء۔صفحہ 10 تا 15 )

آج 10 میں سے 10 باقی