مجلس خدام الاحمدیہ کے دوسرے سالانہ یورپین اجتماع کے موقع پر شائع ہونے والے سوونیئر کے لئے پیغام

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
235
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ کے دوسرے سالا نہ یورپین اجتماع کے موقع پر شائع ہونے والے
سوونیئر کے لئے پیغام
احمدی نوجوانوں کا فرض ہے کہ وہ زندگی بھر اللہ تعالیٰ کے تمام بندوں کی خدمت
اور ہمدردی اور سچی غم خواری میں وقف رہیں
بنی نوع انسان کی مادی فلاح و بہبود سے بڑھ کر ان کی روحانی فلاح و
بہبود کے لئے کوشش کریں
مغرب کی طرف سے آفتاب طلوع ہونے کی پیشگوئی پورا ہونے کا وقت آ گیا
ہے
اپنی پوری صلاحیتوں سے کام لیتے ہوئے اس دن کو قریب لانے کی کوشش کریں
جس کا آغا ز آسمان پر مقدر ہو چکا ہے۔پوری جان کا ہی اور دل سوزی سے دعوت الی اللہ کا فریضہ ادا کریں اور دُعا سے کبھی
غافل نہ ہوں

مشعل راه جلد سوم
236
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
237
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ UK نے مورخہ 24,23 اور 25 اگست 1985ء کو دوسرا یورپین اجتماع منعقد
کرنے کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر خدام الاحمدیہ نے ایک سو نیئر شائع کیا جس کے لئے حضور رحمہ
اللہ نے از راہ شفقت ایک پیغام مرحمت فرمایا۔اصل پیغام انگلش میں ہے۔اس کا ترجمہ پیش خدمت ہے۔مجھے یہ معلوم کر کے از حد خوشی ہوئی ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ انگلستان، یورپ کی مجالس خدام
الاحمدیہ کے دوسرے اجتماع کے موقع پر ایک سود نیئر شائع کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو تمام یورپ
کے لئے عظیم روحانی انقلاب کا پیش خیمہ بنادے اور نوجوانانِ احمدیت کو ایسا ز بر دست جوش غیر معمولی ولولہ
اور بے مثال جذبہ عطا فرمائے کہ وہ مستقبل کی ہر ذمہ داری کو کمال خوبی کے ساتھ ادا کر سکیں امین۔میرے نہایت پیارے عزیز و۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ نے خدام الاحمدیہ کی بنیاد رکھی
احمدیت کے نونہالو! ہمارے محبوب امام جماعت ( حضرت فضل عم نوراللہ مرقدہ) نے 1938ء میں
مجلس خدام الاحمدیہ کی بنیاد رکھی اور احمدی نو جوانوں کا نام خدام الاحمدیہ تجویز فرمایا تا احمدیت کے معیار کے
مطابق صرف اپنے ملک اپنی قوم اور اپنی جماعت ہی کی نہیں پوری دنیا کی خدمت کرنے والے ہوں۔میں
آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس عظیم الشان نصب العین کی تکمیل کے لئے آپ کی نظر ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے اس ارشاد پر رہنی چاہیے۔(اس کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت بانی سلسلہ کی کتاب ازالہ اوہام صفحہ 836 سے ایک
اقتباس پیش فرمایا۔جس میں حضرت بانی سلسلہ نے فرمایا ہے کہ چاہیے کہ دین حق کی ساری تصویر تمہارے

238
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
وجود میں نمودار ہو اور تمہاری پیشانیوں میں اثر سجود نظر آوے اور خدا تعالیٰ کی بندگی تم میں قائم ہو۔اگر قرآن
اور حدیث کے مقابل پر ایک جہان عقلی دلائل کا دیکھو تو ہر گز اس کو قبول نہ کرو اور یقینا سمجھو کہ عقل نے لغزش
کھائی ہے۔توحید پر قائم رہو اور نماز کے پابند ہو جاؤ اور اپنے مولائے حقیقی کے حکموں پر سب کو مقدم رکھو اور
دین حق کے لئے سارے دکھ اُٹھاؤ۔)
یورپ کے احمدی نوجوانوں کے فرائض
یورپ کے احمدی نوجوانوں کا دوسرا فرض یہ ہے کہ وہ زندگی بھر اللہ تعالیٰ کے تمام بندوں کی
خدمت اور ہمدردی اور چارہ جوئی اور بچی غم خواری میں وقف رہیں اور نہ صرف زبان سے بلکہ اپنے عمل سے
اور پاک نمونہ سے ثابت کر دیں کہ انسانی تعلقات کے دائرہ میں بھی ( دین حق ) کی تعلیم ہر دوسری تعلیم سے
افضل واعلیٰ اور اکمل اور احسن ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس تعلیم کا نچوڑ چند فقروں میں یہ بیان
فرماتے ہیں کہ۔قرآن انجیل کی طرح یہ نہیں کہتا کہ اپنے دشمنوں سے پیار کرو بلکہ وہ کہتا ہے کہ چاہیے کہ نفسانی رنگ
میں تیرا کوئی بھی دشمن نہ ہو۔اور تیری ہمدردی ہر ایک کے لئے عام ہو۔مگر جو تیرے خدا کا دشمن تیرے رسول
کا دشمن اور کتاب اللہ کا دشمن ہے وہی تیرا دشمن ہوگا تو ایسے کو بھی دعوت اور دعا سے محروم نہ رکھ اور چاہیے کہ تو
ان کے اعمال سے دشمنی رکھے نہ ان کی ذات سے اور کوشش کرے کہ وہ درست ہو جائیں اور اس بارے میں
فرماتا ہے إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرُبى (النحل:91)۔یعنی خدا تم سے کیا چاہتا
ہے۔بس یہی کہ تم نوع انسان سے عدل کے ساتھ پیش آیا کرو۔پھر اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ ان سے بھی
نیکی کرو جنہوں نے تم سے کوئی نیکی نہیں کی۔پھر اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ تم مخلوق خدا سے ایسی ہمدردی سے
پیش آؤ کہ گویا تم ان کے حقیقی رشتہ دار ہو۔جیسا کہ مائیں اپنے بچوں سے پیش آتی ہیں کیونکہ احسان میں
ایک خود نمائی کا مادہ بھی مخفی ہوتا ہے اور احسان کرنے والا کبھی اپنے احسان
کو جتلا بھی دیتا ہے لیکن وہ جو ماں
کی طرح طبعی جوش سے نیکی کرتا ہے وہ کبھی خود نمائی نہیں کر سکتا۔پس آخری درجہ نیکیوں کا طبعی جوش ہے جو
ماں کی طرح ہو۔“
(کشتی نوح صفحه 28)
بنی نوع انسان سے سچی ہمدردی کا اولین تقاضہ یہ ہے کہ ان کی مادی فلاح و بہبود سے بڑھ کر ان
کی روحانی فلاح و بہبود کے لئے کوشش کریں اور اس کوشش میں اپنے آقا و مولے پیغمبر کامل حضرت اقدس

239
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلوب سیکھیں اور آپ ہی کے رنگ پکڑیں۔جس طرح آپ بنی نوع انسان
کی ہدایت کے لئے ہمہ وقت غم و افسردگی میں مبتلا رہتے تھے اور اپنی جان کو یہ ایک روگ سالگا رکھا تھا۔چاہیے کہ آپ میں سے بھی ہر ایک اس جانکا ہی اور دلسوزی کے ساتھ فریضہ ( دعوت الی اللہ ) ادا کرے۔اور
چین سے نہ بیٹھے جب تک مغرب سے سچائی کے سورج کے طلوع ہونے کے آثار ہو یدا نہ ہو جائیں اور وہ صبح
صادق نمودار نہ ہو جائے جس کی بشارت مخبر صادق نے ہمیں 1400 برس پہلے دی تھی۔مغرب سے اس
طلوع آفتاب کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔(اس کے بعد حضور نے حضرت بانی سلسلہ کی کتاب ازالہ اوہام صفحہ 515 میں سے ایک اقتباس پیش
فرمایا جس میں حضرت بانی سلسلہ نے فرمایا ہے اس عاجز پر جو ایک رویا میں ظاہر کیا گیا وہ یہ ہے جو مغرب کی
طرف سے آفتاب کا چڑھنا یہ معنی رکھتا ہے کہ ممالک مغربی جو قدیم سے ظلمت کفر وضلالت میں ہیں آفتاب
صداقت سے منور کئے جائیں گے اور ان کو دین حق سے حصہ ملے گا۔حضرت بانی سلسلہ نے فرمایا ہے کہ میں
نے دیکھا کہ میں شہر لنڈن میں ایک منبر پر کھڑا ہوں اور انگریزی زبان میں ایک نہایت مدلل بیان سے دین
حق کی صداقت بیان کر رہا ہوں بعد اس کے میں نے بہت سے پرندے پکڑے جو چھوٹے چھوٹے درختوں
پر بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے رنگ سفید تھے اور شاید تیتر کے جسم کے موافق ان کا جسم ہوگا اور میں نے اس کی
یہ تعبیر کی کہ اگر چہ میں نہیں مگر میری تحریریں ان لوگوں میں پھیلیں گی اور بہت سے راستباز انگریز صداقت کا
شکار ہو جائیں گے۔در حقیقت آج تک مغربی ملکوں کی مناسبت دینی سچائیوں کے ساتھ بہت کم رہی ہے۔گویا خدا تعالیٰ نے دین کی تمام عقل ایشیاء کو دے دی اور دنیا کی عقل تمام یورپ اور امریکہ کو نبیوں کا سلسلہ
بھی اول سے آخر تک ایشیاء کے ہی حصہ میں رہا اور ولایت کے کمالات بھی انہیں لوگوں کو ملے۔اب
خدا تعالیٰ ان لوگوں پر نظر رحمت ڈالنا چاہتا ہے )
دُعا ہی ہے جو ہماری کوشش کے بے رنگ خاکوں میں رنگ بھرتی ہے
پس اے میرے عزیز و! آپ کامل یقین اور توکل اور صبر اور استقلال اور جانسوزی اور وفاداری کے
ساتھ اپنی تمام صلاحیتوں سے کام لیتے ہوئے ان روشن دنوں کو قریب تر لانے کی کوشش کرتے رہیں جن کا
آنا آسمان پر مقدر ہو چکا ہے اور دعا سے بھی کسی وقت غافل نہ رہیں۔کیونکہ دُعا ہی ہے جو ہماری کوشش کے
بے رنگ خاکوں میں رنگ بھرتی ہے اور ہمارے منصوبوں کی بے جان تصویروں کو زندگی عطا کرتی ہے۔

مشعل راه جلد سوم
240
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
بظاہر یہ کام ہماری طاقت سے بڑھ کر اور سخت مشکل بلکہ محال نظر آتا ہے مگر بہر حالت یہ ہوکر رہے گا۔یہ ایک
تقدیر مبرم ہے جسے کوئی ٹال نہیں سکتا حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔اس مرحلے پر حضرت امام جماعت احمدیہ نے حضرت بانی سلسلہ کا ایک اقتباس تذکرہ صفحہ 286
سے بیان فرمایا جس میں حضرت بانی سلسلہ نے فرمایا کہ وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب
مغرب سے چڑھے گا۔اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا۔قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی
مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ گند ہوگا جب تک
دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے)
والسلام خاکسار
( دستخط)
مرزا طاہر احمد امام جماعت احمدیہ
28 وفا1324 ہش مطابق 28 جولائی 1985ء
ضمیمہ ماہنامہ تحریک جدیدر بوه ستمبر 1985ء)

آج 10 میں سے 10 باقی