خطبہ جمعہ

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
☆ ☆
241
ارشادات حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
خطبہ جمعہ فرمودہ 8 نومبر 1985ء
ذیلی تنظیموں کی اہمیت اور ذمہ داری
مجلس عاملہ کا ہر ماہ ایک اجلاس خاص نماز کے موضوع پر ہو
پھر یہ خدا کا کام ہو گا کہ آپکی حفاظت فرمائے۔۔۔۔۔۔۔۔اس دن کو قریب تر لائے
جوظاہری فتح کا دن بھی ہوا کرتا ہے

مشعل راه جلد سوم
242
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
243
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حضور رحمہ اللہ نے ذیلی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:-
ذیلی تنظیموں کی ذمہ داری
جب میں نے جماعت کو تنبیہ کی تو خصوصیت سے انصار اللہ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ ، یہ تینوں
تنظیمیں میرے سامنے تھیں۔جماعت احمدیہ کے اصل بنیادی نظام کا ڈھانچہ تو صدارت یا امارت کا نظام
ہے لیکن اس قسم کے کاموں میں جہاں War Footing (جنگی بنیادوں ) پر کام کرنے ہوتے ہیں وہاں
تقسیم کار کے اصول پر کار بند ہونا ضروری ہوتا ہے۔مثال کے طور پر جب کوئی قوم ایک عظیم جنگ میں
مصروف ہو جائے تو اگر کاموں کو تنظیموں کے اندر بانٹ دیا جائے تو وہ کام زیادہ عمدگی کے ساتھ زیادہ تفصیل
کے ساتھ نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔اس لئے جماعتوں کی ان تین تنظیموں سے میں خصوصیت کے
ساتھ مخاطب ہوں کہ یہ اپنے اپنے دائرے میں بہت محنت اور کوشش کریں۔ماؤں پر بہنوں پر بھائیوں پر
یعنی خاندان کے اندر والدین پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس لئے کہ وہ آخری صورت میں خدا کے
سامنے جواب دہ ہیں۔ہر خاندانی یونٹ کسی نہ کسی تنظیم سے تعلق رکھتا ہے اس لئے جیسا کہ قرآن کریم نے
بیان فرمایا ہے کہ نماز کے قیام کا آخری کارخانہ خاندان ہی ہوگا اس کارخانے تک پہنچنے کے لئے اسے بیدار
کرنے کے لئے اسے حرکت دینے کے لئے جماعت کی مختلف تنظیمیں قائم ہیں۔پس لجنہ عورتوں کو تو متوجہ
کرے اور آخری نظر اس بات پر رکھے کہ اہل خانہ کے اندرنماز قائم کرنے کی ذمہ داری خود اہل خانہ کی ہے۔لجنہ عورتوں سے کہے کہ آپ ہم سے سیکھیں اور پھر اپنے بچوں کو سکھائیں ،اپنے خاوندوں کو اپنے بیٹوں کو
اپنی بیٹیوں
کو بار بار پانچ وقت نماز کی طرف متوجہ کرتی رہیں۔جو مر دیا بچے نماز کے وقت گھر میں بیٹھے ہوئے
ہیں۔۔۔عورتیں ان
کو اٹھا ئیں کہ تم نماز پڑھنے جاؤ، نماز پڑھ کر واپس آؤ پھر آرام سے بیٹھ کر کھانا کھائیں

244
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
گے اسی طرح بچوں
کو بھی نماز کے لئے تیار کریں اور گھر کی بیٹیوں پر نظر رکھیں کہ وہ نماز ادا کر رہی ہیں۔والدین میں سے باپ کی ذمہ داری ہے مگر بیٹیوں کے معاملہ میں باپ کے اوپر کچھ مشکلات بھی ہوتی ہیں
اس کو یہ پتہ نہیں لگتا کہ اس نے کب نماز پڑھنی ہے کب نہیں پڑھنی اس لئے وہاں جب تک ماں مددنہ کرے
اُس وقت تک باپ پوری طرح اپنے فرائض کو ادا نہیں کر سکتا۔اور بھی بہت سے مسائل ہیں نماز سے تعلق
رکھنے والے جو ماں سکھا سکتی ہے۔اس لئے جہاں تک لجنہ کا تعلق ہے وہ عورتوں کو سنبھالیں اور بچیوں کو
سنبھالیں اور گھر کے اندر ان کو طریقے بتائیں کہ اس طرح تم نے اپنے گھروں میں نماز کو قائم کرنا ہے۔میں
یہ نہیں کہہ رہا کہ لجنہ نماز کی تلقین شروع کر دے میں یہ کہہ رہا ہوں کہ لجنہ گھروں میں نماز قائم کرنے کے
طریقے سمجھائے اور مستورات کو یہ بتائے کہ تم نے نماز کے قیام کے سلسلہ میں سوسائٹی کی کیا مدد کرنی ہے۔اور پھر لجنہ یہ رپورٹیں لے کہ عورتیں کس حد تک نماز کو اپنے گھروں میں قائم کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔یہ ذمہ داری ہے جو میں لجنہ پر ڈال رہا ہوں۔اسی طرح خدام نو جوانوں کو صرف یہ تلقین نہ کریں کہ تم نماز میں آؤ بلکہ یہ تلقین کریں کہ تم خود
بھی آؤ اور اپنے بھائیوں کو بھی نماز پر قائم کرو اور اپنے والدین کو بھی نماز پر قائم کرنے کی کوشش کرو کیونکہ بعض
جگہ ایسا بھی ہورہا ہے کہ بچے تو نماز کے پابند ہیں لیکن بڑے خود نماز کی ادائیگی میں غفلت برت رہے ہیں۔بعض نو جوان بچے مجھے خط لکھتے ہیں کہ ہمیں بہت تکلیف ہے، ہمارے والد صاحب نماز نہیں پڑھتے ، ہم
بہت سمجھاتے ہیں لیکن وہ توجہ نہیں دیتے ان کو نماز کی عادت ہی نہیں اس لئے آپ ان کو خط لکھیں۔چنانچہ
ایک بچے نے بڑے درد سے مجھے لکھا، میں نے اس کی خواہش کے مطابق اس کے والد کو خط لکھا اور پھر مجھے
وہاں کی امارت سے اطلاع ملی کہ اس خط نے اثر کیا ہے اور خدا کے فضل سے اُس نے نماز شروع کر دی
ہے۔مجھے بڑی خوشی ہوئی۔اگر ایسے نوجوان اپنے والدین کو نماز کا پابند بنانے کے لئے بے قرار ہوں تو وہ
بھی بڑا کام کر سکتے ہیں اس کے ساتھ اگر وہ دعا بھی مانگیں کے تو اس سے بہت غیر معمولی فائدہ پہنچے گا۔دوسروں کو دعاؤں
کی تحریک کریں گے تو اس طرح بھی خدا کے فضل سے
فائدہ پہنچے گا۔انصار کو یہ توجہ دلانی چاہیے اپنے ممبران
کو ، کہ تم اس عمر میں داخل ہو گئے ہو جس میں جواب دہی
کے قریب تر جا رہے ہو۔ویسے تو ہر شخص ایک لحاظ سے ہر وقت ہی جواب دہی کے قریب رہتا ہے لیکن انصار
بحیثیت جماعت کے اپنی جواب دہی میں قریب تر ہیں۔اور جو وقت پہلے گزر چکا ہے اس میں اگر کچھ خلارہ

مشعل راه جلد سوم
245
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
گئے ہیں وہ ان کو بھی پورا کرنا شروع کریں، اس طرح ان کا کام اور ذمہ داری دوہری ہو جاتی ہے۔ان کو
چاہیے کہ وہ موجودہ وقت کی ذمہ داریاں بھی پوری کریں اور گزشتہ گزرے ہوئے وقت کے خلا بھی پورے
کریں۔انصار اپنے ساتھیوں
کو بتا بتا کر اس طرح بیدار کریں کہ اُن کو اپنی فکر پیدا ہو۔وہ انہیں بتائیں کہ
وَلَتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَد کی آیت تم پر سب سے زیادہ اطلاق پاتی ہے تمہیں کل کے لئے فکر کرنی
چاہیے کہ تم نے کیا آگے بھیجا ہے۔وہاں غد کا معنی روز قیامت بن جائے گا۔سوال وجواب اور محشر کا وقت
بن جائے گا، اس لئے ان کو بیدار کریں جگائیں اور کہیں کہ اگر تم اپنے گھروں میں نماز قائم کئے بغیر آنکھیں
بند کر گئے تو کتنا حسرت ناک انجام ہوگا، بے نمازی نسلیں جو اپنے مقصد سے عاری ہیں جن کو خدا نے پیدا تو
کسی اور غرض سے کیا تھا اور وہ کسی اور طرف رخ اختیار کر چکی ہیں وہ پیچھے چھوڑ کر جارہے ہو تمہارے ہاتھ
بالکل خالی ہیں، وہاں پیش کرنے کے لئے تمہارے پاس کچھ بھی باقی نہیں رہا، خدا کو کیا جواب دو گے کہ جوامانت
اس نے تمہارے سپر د کی تھی تم نے ان کو کیا سے کیا بناڈالا ، کیسے حال میں انہیں پیچھے چھوڑ کر آئے ہو۔اس رنگ
میں انہیں بیدار کریں، خاص تعہد کے ساتھ اپنا پروگرام ایسا بنا ئیں کہ پھر ان کو سونے نہ دیں۔معین پروگرام کی اہمیت
تنظیمیں نسبتاً زیادہ بیدار رہ سکتی ہیں اگر وہ ایک معین پروگرام بنائیں کہ ہر ہفتے یا ہر مہینے میں ایک دفعہ خاص
نماز کے موضوع پر غور کرنے کے لئے اکٹھے مل کر بیٹھا کریں گے، ہمیشہ کے لئے مجلس عاملہ کا ایک اجلاس
مقرر ہو جائے جس کا موضوع سوائے نماز کے کچھ نہ ہو۔اس دن لجنہ بھی نماز پر غور کر رہی ہوں۔خدام بھی نماز پر
غور کر رہے ہوں، انصار بھی نماز پر غور کر رہے ہیں۔سب اپنی اپنی جگہ ہمیشہ کے لئے یہ فیصلہ کر لیں کہ اب ہم نے ہر
مہینہ میں کم از کم ایک مرتبہ ضرور اس موضوع پر بیٹھ کر غور کرنا ہے۔جہاں حالات ایسے ہیں کہ ہر مہینے اکٹھے نہ ہو سکتے
ہوں۔وہاں
دو مہینے میں ایک اجلاس مقرر کر لیں، تین مہینے میں مقرر کرلیں مگر جب مقرر کر لیں پھر اس
پر قائم رہیں،
اس پر صبر دکھا ئیں ہر دفعہ جائزہ لیا کریں کہ ہمیں اس عرصہ میں کتنا فائدہ پہنچا ہے اس عرصے میں کتنے نئے نمازی
بنے ہیں۔کتنوں کی نمازوں کی حالت ہم نے درست کی۔کتنوں
کو نماز میں لطف حاصل کرنے کے ذرائع بتائے اور
ان کی مدد کی۔اور بہت سے پہلو ہیں وہ ان سب پہلوؤں پر غور کیا کریں اور ہر دفعہ اپنا محاسبہ کریں کہ ہم کچھ مزید
حاصل کر سکے ہیں یا نہیں۔اگر اس جہت سے اس طریق پر وہ کام شروع کریں گے تو امید ہے کہ ہم بہت تیزی کے

مشعل راه جلد سوم
246
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
ساتھ اپنے اس مقصد کی طرف بڑھ رہے ہوں گے جس کی خاطر ہمیں پیدا کیا گیا ہے،انشاء اللہ تعالیٰ۔اور جب ہم
مقصد کی طرف بڑھ جائیں اور جب ہم مقصد کو حاصل کر رہے ہوں
تو پھر فتح ایک ثانوی چیز بن جاتی ہے۔عددی
اکثریت کے نصرت اور ظفر کے جو خواب آپ اب دیکھ رہے ہیں اس سے بڑھ کر یہ خواب آپ کے حق میں آپ کی
ذاتوں میں پورے ہو چکے ہوں گے۔پھر یہ خدا کا کام ہوگا کہ آپ کی حفاظت فرمائے پھر یہ خدا کا کام ہوگا کہ
اُس دن کو قریب تر لائے جو ظاہری فتح کا دن بھی ہوا کرتا ہے۔جنگِ بدر کے دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
یہی تو واسطہ دیا تھا اپنے رب کو کہ اے خدا یہ تھوڑی سی جماعت میں نے تیار کی تیری عبادت کرنے والوں کی، یہ
میری ساری محنتوں کا پھل ہے اور تو کہتا ہے کہ کائنات کا پھل ہے، اگر آج یہ لوگ مارے گئے تو پھر تیری عبادت
کرنے والا دنیا میں
کبھی کوئی پیدا نہیں ہوگا۔اس قسم کے عبادت کرنے والے آپ بن جائیں تو اللہ کے پاک رسول
کی دعائیں آپ کو بھی پہنچ رہی ہوں گی وہ خدا! کا رسول اس لحاظ سے آج بھی زندہ ہے آج بھی وہ دعا آپ کے حق
میں خدا کو یہ واسطہ دے گی کہ اے خدا اگر یہ تیرے عبادت گزار بندے ہلاک ہوگئے یا نا کام مرگئے تو پھر کبھی دنیا میں
تیری عبادت نہیں کی جائے گی۔پھر کیسے ممکن ہے کہ آپ
کو وہ فتح اور ظفر نصیب نہ ہو۔(ضمیمہ ماہنامہ "خالد" و ”انصار اللہ دسمبر 1986ء)

آج 10 میں سے 10 باقی