مجلس خدام الاحمدیہ ساؤتھ ریجن UK کے سالانہ اجتماع کے لئے پیغام

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
247
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ ساؤتھ ریجن UK کے سالانہ اجتماع کے لئے پیغام
$1986
نئی نسل کو خصوصا اور بڑوں کو عموماً قرآن کریم سکھانے کی طرف توجہ دیں
نماز کا ترجمہ اور تلفظ ہر ایک ذہن میں راسخ ہو اور نماز سے شدید محبت ہر ایک کے
دل میں گھر کرلے
قرآن کریم با ترجمہ پڑھنے کا عزم پیدا کیا جائے
یہ وہ بنیادی کام ہے جس پر جماعت کے ایمان اور تقویٰ کی بنیاد ہے

مشعل راه جلد سوم
248
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
249
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:-
آپ کو اس اجتماع کی بہت بہت مبارک ہو اور تمام حاضرین کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو ہر لحاظ سے کامیاب کرے اور دینی و دنیاوی برکتوں سے نوازے اور آپ کی
مجلس کو ایک مثالی مجلس بنا دے۔نئی نسل کو خصوصاً اور بڑوں کو عموما قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی طرف توجہ
دیں۔نماز ، اس کا تلفظ اور ترجمہ ہر ایک ذہن میں پختہ طور پر راسخ ہو اور نماز سے شدید محبت ہر ایک کے دل
میں گھر کر لے۔یہ وہ بنیادی کام ہے جو نظر سے اوجھل ہو جاتا ہے اس لئے گھروں کی سہولت کے اعتبار سے
چھوٹے چھوٹے مرکز درس کے لئے قائم کئے جائیں اور سو فیصدی بچوں کو، اسی طرح بڑوں
کو بھی نماز صحیح
تلفظ اور ترجمے کے ساتھ یاد کرائی جائے اور قرآن کریم پڑھایا جائے۔چھوٹی چھوٹی سورتیں حفظ کرائی
جائیں اور پھر قرآن کریم باترجمہ پڑھنے کا عزم پیدا کیا جائے۔یہ وہ بنیادی کام ہے جو ابتدائی لحاظ سے
انتہائی ضروری ہے جس پر جماعت احمدیہ کے ایمان اور تقویٰ کی بنیاد ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق بخشے
اور اس اجتماع کی برکتوں کو اتنا پھیلا دے کہ ہر بچہ اور ہر جوان اور ہر بوڑھا پکا نمازی بن جائے اور خدا تعالیٰ
کی محبت اس کے رگ وریشہ میں گھر کر لے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔(ضمیمہ ماہنامہ مصباح اپریل 1986 ء صفحہ 9)

مشعل راه جلد سوم
250
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

آج 10 میں سے 10 باقی