مجلس خدام الاحمدیہ کے تیسرے سالانہ یورپین اجتماع سے افتتاحی خطاب
مشعل راہ جلد سوم
حلى
مشعل راه جلد سوم
251
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ کے تیسرے سالانہ یورپین اجتماع سے افتتاحی خطاب
فرموده 24 /اکتوبر 1986ء
اسلام کا خلاصہ امن ہے
ذکر الہی کے موضوع حضرت مصلح موعود کا ایک لیکچر
ذکر الہی سے یہ مراد
طمانیت بخش ذکر الہی
ہر حالت میں خدایا در ہے
مشعل راه جلد سوم
252
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
253
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوّ ذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-
الحمد للہ کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل کے ساتھ مجلس خدام الاحمدیہ مغربی جرمنی کو آج یہاں ایک یورپین
اجتماع منعقد کرنے کی توفیق عطا فرما رہا ہے۔مختلف مواقع پر مختلف تقریبات میں مجھے مغربی جرمنی میں آکر
شمولیت کی توفیق ملتی رہی ہے اور خدا تعالیٰ کا یہ ایک بڑا نمایاں غیر معمولی احسان ہے جسے میں ہر دفعہ محسوس
کرتا ہوں کہ ہر مرتبہ حاضرین کی تعداد میں پہلے کی نسبت اضافہ پاتا ہوں اور کبھی یہ نہیں دیکھا کہ کسی تقریب
میں حاضرین کی تعداد پچھلے دورے کی تقریب کے مقابل میں کم ہوگئی ہو۔گذشتہ مرتبہ یہاں ایک جماعتی
جلسہ کے موقع پر حاضر ہوا تھا اور اگر یہ پنڈال اتنا ہی ہے جتنا اس وقت تھا تو آج یہاں حاضری اس عمومی
جماعتی جلسے کے مقابل پر بھی دکھائی دے رہی ہے۔یہ درست ہے کہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں انصار بھی
تشریف لے آتے ہیں اور لجنات میں سے بھی نمائندگی ہو جاتی ہے لیکن جہاں تک میری نظر بتا رہی ہے کہ
حاضرین کی بڑی تعداد خدام ہی سے تعلق رکھنے والی ہے تو اس پہلو سے اللہ تعالی کا بڑا احسان ہے، خدا تعالیٰ
کا خاص فضل ہے کہ یورپ میں اس وقت جرمنی میں ایک بڑی مضبوط خدام کی تعداد تیار ہو رہی ہے جہاں یہ
اللہ کا احسان ہے کہ وہ برکت بھی دے رہا ہے تعداد بڑھا رہا ہے ہر لحاظ سے اپنے فضل نازل فرمارہا ہے وہاں
کچھ ذمہ داریاں بھی ہم پر عائد ہوتی ہیں۔اسلام کا خلاصہ امن ہے
تفصیلی خطاب تو میں انشاء اللہ اجتماع کے آخر پر کروں گا یہ تو اختصار کے ساتھ محض ایک دعا کروانے کا
بہانہ ہوا کرتا ہے جسے ہم افتتاحی خطاب کہتے ہیں۔لیکن جمعہ کے مضمون کے تسلسل میں ایک بات میں آپ
سے ضرور کہوں گا۔میں نے اسلام کے متعلق تعارف کرواتے ہوئے قرآن ہی کی زبان میں یہ بتایا کہ
اسلام کا خلاصہ امن ہے اور یہ امن انسان کی ذات سے شروع ہوتا ہے جب تک اس کا آغاز انسان کی ذات
254
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
سے شروع نہ ہو اس وقت تک بیرونی امن کا دعویٰ بالکل بے معنی اور لغو بات ہے۔میں آج اس مجلس میں
آپ
کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ انسان کی ذات سے امن کیسے شروع ہوتا ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے
اَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ (الرعد: 29)
کہ سنو! خبردار اللہ کے ذکر ہی سے دل اطمینان پایا کرتے ہیں۔پس جب ہم کہتے ہیں کہ انسان کی
ذات سے امن شروع ہوتا ہے تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ وہ امن کیسے نصیب ہو؟ تو اس کا نہایت آسان اور
نہایت مؤثر اور قوی ذریعہ ذکر الہی ہے۔ذکر الہی کا مضمون تو بہت ہی وسیع ہے۔انسان کو جو اندرونی امن
نصیب ہوتا ہے، قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق اس کا آغاز ذکر الہی سے ہوتا ہے اور بیرونی امن بھی تبھی دنیا
میں انسان پھیلا سکتا ہے اگر اسے اندرونی امن وہ نصیب ہوا ہو جس کا آغاز ذکر الہی سے ہوتا ہے ورنہ کئی قسم
کے اور بھی اندرونی امن ہیں جو در حقیقت نظر آنے والے امن ہیں۔ان میں کوئی گہرائی نہیں اور کوئی حقیقت
نہیں ہوا کرتی۔وہ بالآخر اُس انسان کا بھی ساتھ چھوڑ دیتے ہیں جو بظاہر اس امن کا حامل ہوتا ہے۔DRUGS (ڈرگس) کے ذریعے بھی تو ایک امن نصیب ہو جاتا ہے۔دنیا کی لذتوں میں ڈوب کر بھی
ایک قسم کا امن نصیب ہو جاتا ہے مگر جس امن کی اسلام بات کرتا ہے وہ وہ امن نہیں۔وہ وہ امن ہے جو
خالصہ ذکر الہی سے ملتا ہے۔ذکر الہی کے موضوع حضرت مصلح موعود کا ایک لیکچر
پس ذکر الہی کا مضمون جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا بہت ہی وسیع مضمون ہے اس سلسلہ میں حضرت
مصلح موعود کا ایک لیکچر ذکر الہی کے موضوع پر موجود ہے جو پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے اور خدام کو چاہیے کہ
جس حد تک ممکن ہوا سے پڑھیں کیونکہ اس میں ذکر کی بہت سی انواع بیان ہیں ، طریقہ کار بیان ہیں، ذکر
کیسے کیا جاتا ہے؟ اور کس طرح اُس سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کئے جاتے ہیں۔مگر بہر حال مختصراً میں
آپ سے یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ ذکر بعض دفعہ تو انسان اس وقت شروع کرتا ہے جب اسے خود ضرورت
محسوس ہوتی ہے مثلاً کسی مشکل میں وہ مبتلا ہے۔Assylum کے لئے درخواست دی ہوئی ہے رڈ ہوتی چلی
جارہی ہے درخواست۔اور آخر وکیل کہہ دیتا ہے کہ اب اپیل میں بھی کوئی گنجائش نہیں اس وقت خدایا د
آ جاتا ہے اور انسان کہتا ہے کہ میں ذکر کرتا ہوں مگر اطمینان مجھے پھر نصیب نہیں ہورہا۔میں نے بہت
255
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
دعائیں کیں پھر بھی میری خدا نے نہیں سنی۔تو یہ وہ ذکر نہیں جو طمانیت قلب نصیب کرنے والا ذکر ہے۔بعض دفعہ وقتی طور پر اگر اس ذکر میں بھی انسان خالص ہو تو وہاں بھی اس عرصہ کے لئے طمانیت قلب ضرور
نصیب ہو جاتی ہے مگر ضرورت کا ذکر اگر طمانیت بخشے بھی تو یہ آنی فانی طمانیت ہوتی ہے۔آئی اور غائب
ہوگئی جس طرح کا ذکر چلا گیا اسی طرح اس کی طمانیت بھی چلی جاتی ہے اور طمانیت کا مضمون ایسا ہے جس
میں ٹھہراؤ کا معنی پایا جاتا ہے۔آنا فانا آنے جانے والی چیز کو آپ طمانیت بخش نہ کہہ سکتے ہیں نہ اس میں
طمانیت کے مضمون کے ساتھ کسی قسم کی موافقت پائی جاتی ہے۔اطمینان تو کہتے ہی ہیں اس چیز کو جسمیں
بظاہر ٹھہرا ؤسا ہو،سکمیت ہو، کوئی چیز آ کر ٹھہر جائے اور گھر بنالے، مقام کر بیٹھے۔اس نقشے کو یا جونقشہ ذہن
میں اُبھرتا ہے اس کے ساتھ طمانیت کا تعلق۔ہے۔ذکر الہی سے یہ مراد
پس ذکر الہی سے یہ مراد ہے کہ کبھی ضرورت کے وقت آپ کو خدا یاد آ جائے جو آپ کی ضرورت کے
وقت کا خدا ہوتو وہ آپ کو مستقل طمانیت بخش دے گا۔وہ خدا یقیناً ایسا رحیم کریم خدا ہے کہ بعض دفعہ جانتے
ہوئے بھی کہ یہ بندہ ہے بے وفا مجھے اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے میری ضرورت کے وقت یعنی میرے
دین کی ضرورت کے وقت کھلا دیتا ہے پھر بھی بسا اوقات رحمان و رحیم خدا اُس ذکر کے نتیجے میں بھی اسے
وقتی طمانیت بخش دیتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ بسا اوقات ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہوتی ہیں سمندر میں کشتی والے
بڑے خوش مطمئن سفر کر رہے ہیں اچانک ہواؤں کا رخ پلٹتا ہے اور شدید طوفان برپا ہوجاتا ہے۔ایسا
خطرناک طوفان کہ بچنے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔اس وقت ایسے لوگ بھی جو جب امن کی حالت میں
تھے تو خدا تعالیٰ کو بھلا بیٹھے تھے یا خدا کے ساتھ شریک کیا کرتے تھے اور فرضی خداؤں کی عبادت کیا کرتے
تھے وہ بھی ایک خدا کو خالصتہ پکارنے لگ جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کی اس پکار کو بھی سن لیتا ہے اور انہیں وقتی
طور پر طمانیت بخشتا ہے یہاں تک کہ وہ پھر زمین کے محفوظ کناروں تک آرام سے پہنچ جاتے ہیں۔اللہ فرماتا
ہے کہ یہ جانتے ہوئے بھی خدا ایسا کرتا ہے کہ جب انہیں امن نصیب ہوگا تو پھر وہ مجھے بھلا دیں گے پھر اسی
طرح فرضی خداؤں کو بلانے لگ جائیں گے جس طرح پہلے بلایا کرتے تھے تو یہ طمانیت تو مل جاتی ہے لیکن
وقتی طمانیت ہوتی ہے۔
مشعل راه جلد سوم
256
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
طمانیت بخش ذکر الہی
قرآن کریم الا بذکر الله تطمئن القلوب میں جس ذکر کا ذکر فرما رہا ہے وہ ذکر آ کر ٹھہر جانے
والا ذکر ہے جو زندگی کا حصہ بن جائے۔خدا دل میں داخل ہو اور ٹھہر جائے وہاں سکینت اختیار کر لے۔وہی
ذکر ہے جس کے متعلق خدا فرماتا ہے کہ وہ پھر طمانیت بخشے گا اور ساری زندگی مطمئن ہو جائے گا۔وہیں سے
( دین حق ) کا آغاز ہوتا ہے۔جن دلوں میں خدا تعالیٰ اس طرح داخل ہو جائے کہ ذکر خدا کی ذات کے
ساتھ وابستہ ہو خدا ذکر کے ساتھ ہمیشہ وابستہ ہو اور انسانی وجود کا حصہ بن جائے۔یعنی ( خدا تو حصہ نہیں بن
سکتا مگر اس کی یاد تو انسانی وجود کا حصہ بن جائے ) ایسا شخص امن میں آجاتا ہے اور ایسے شخص کا ماحول بھی پر
امن ہونے لگتا ہے۔ایسا شخص جس کے ساتھ اللہ رہے یہ ممکن نہیں کہ وہ شخص دنیا میں بدامنی پھیلانے والا
ہو۔یہ ممکن نہیں ہے کہ اس کا گھر بے سکون رہے وہ لازماً اپنے تعلقات میں ایک ایسی نئی بات خدا والی بات
داخل کر لیتا ہے کہ جس طرح بندہ اپنے خدا سے محفوظ ہے خدا کے بندے اس سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔پس جب میں کہتا ہوں کہ آپ ( دین حق ) کا نام لے کر جب دنیا میں ( دین حق) کی فتح کی باتیں
کرتے ہیں تو اس کا آغاز اپنے نفس سے کریں تو قرآن کے بیان کے مطابق میں آپ
کو یہ گر بھی بتا تا ہوں
کہ یہ آغاز کیسے ہوسکتا ہے۔خدا کی باتوں سے یا بلند نعروں سے یہ بات حاصل نہیں ہوسکتی۔نعرہ ہائے
تکبیر آپ فلک شگاف بھی لگائیں تب بھی وہ اندرونی طمانیت آپ حاصل نہیں کر سکتے جو خدا سے بچے تعلق
کے نتیجے میں خدا کے خود بخود یاد آتے رہنے کے ذریعے پیدا ہوتی ہے۔ہر حالت میں خدایا در ہے
پس جب خدا فرماتا ہے الا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوب تو مراد یہ ہے کہ تم خدا کے اس رنگ میں
ہو جاؤ کہ خدا سے تمہیں پیار پیدا ہو جائے اللہ کے ذکر میں لطف آنے لگے، وہ روز مرہ کی زندگی میں داخل
ہو جائے، اُٹھتے بیٹھتے ہوتے جاگتے ، مصیبت ہو یا امن ہو تمہیں ضرورت ہو یا دین کو تمہاری ضرورت ہو ہر
حالت میں خدا یاد رہے اور اس کے ساتھ ایک دائمی تعلق اور پیار پیدا ہو جائے۔یہ جب پیدا ہوتو یہ
راز چھپا نہیں رہا کرتا۔یہ ایسی بات نہیں جسے آپ دل میں سمیٹ کے دنیا کی نظر سے بچا کر رکھ سکیں پھر تو اس
کی خوشبو اٹھتی ہی اُٹھتی ہے پھر تو اس کے رنگ ضرور دکھائی دینے لگتے ہیں۔
257
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جس طرح مٹی میں بعض دفعہ ایک مالی جادو جگاتا ہے اور مٹی کے بد رنگ سے حسین خوبصورت پھول
اگا لیتا ہے اور پھولوں کا رنگ بھی بکھرتا ہے فضا میں اور اُن کی خوشبو بھی بکھرتی ہے۔سارے دیکھنے والوں کے
لئے طمانیت بخش ہوتا ہے وہ نظارہ۔اسی طرح اللہ کی محبت کا بیج جب دل میں بویا جائے تو اس پیج سے اس
سے زیادہ خوشنما، اس سے بہت زیادہ حسین رنگوں والا، اس سے بہت زیادہ دلکش خوشبوؤں والا ایک
مرغزار اٹھ جاتا ہے اور انسانی دل کو وہ گلزار بنا دیتا ہے۔یہ وہ ذکر الہی ہے جو سکینت بخشنے والا ہے اور (دین
حق کے سفر کا آغاز یہاں سے شروع ہوتا ہے۔اگر دلوں میں یہ ذکر پیدا ہو جائے اور یہ طمانیت نصیب ہو جائے تو آپ سارے ماحول کو طمانیت بخشے
والے بن جائیں گے۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔اب ہم دعا کرتے ہیں اس کے بعد آپ کے جلسہ کی
کارروائی جاری رہے گی۔(ماہنامہ اخبار احمد یہ جرمنی دسمبر 1986ء)
مشعل راه جلد سوم
258
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی