خطبہ جمعہ سے اقتباس
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
363
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 را پریل 1988 ء سے اقتباس
بچوں کو روزے رکھنے اور ان کے لوازمات کی طرف بھی توجہ دلانی چاہیے
رمضان میں تہجد اور نوافل کی اہمیت
جو اپنے بچوں کو خصوصیت سے تہجد کی تلقین کریں
د نماز تراویح دراصل تہجد کا بدل ہے
بچوں کو قرآن مجید کی زیادہ سے زیادہ سورتیں یاد کرائیں
اچھی عادات کی بنیادیں بچپن میں ہی پڑتی ہیں ان کی اس عمر سے استفادہ کریں
مشعل راه جلد سوم
364
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
365
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
نئی نسلوں میں روزہ رکھنے کی عادت ڈالیں
گزشتہ جمعے کے موقع پر میں نے جماعت کو یہ نصیحت کی تھی کہ روزہ رکھنے کی عادت نئی نسلوں کو
خصوصیت کے ساتھ ڈالنی چاہیے کیونکہ عموماً میرا یہ تاثر ہے کہ ہماری نئی نسلوں میں خاص طور پر وہ جو یورپ
اور امریکہ یا بعض دیگر ممالک میں پیدا ہو کر بڑی ہوتی ہیں ان میں روزے کا پورا احترام نہیں ہے اور اس کی
پوری اہمیت ان پر واضح نہیں۔اس کا بہت حد تک ماں باپ کا بھی قصور ہے کہ رمضان شریف آکر گزر جاتا
ہے اور وہ اپنے روزوں پر ہی اکتفا کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انہوں نے روزوں کا حق ادا کر دیا حالانکہ جب
تک اولاد کو صحیح معنوں میں دین کے فرائض سے آگاہ نہ کیا جائے اور ان کو روزے اختیار کرنے میں ان پر عمل
کرنے میں ان کی مدد نہ کی جائے اس وقت تک والدین کا حق ادا نہیں ہوتا۔اس تحریک کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل سے جو اطلاعیں مل رہی ہیں وہ بہت امید افزاء ہیں بہت خوشکن
ہیں۔انگلستان ہی میں نہیں بلکہ بعض دوسرے ممالک میں بھی ذیلی تنظیموں نے مثلاً خدام الاحمدیہ نے ، انصار
اللہ نے اور لجنہ وغیرہ نے اپنے اپنے رنگ میں فوری طور پر کوشش کی۔خدا کے فضل کے ساتھ اب تک جو
اطلاعیں ملی ہیں۔( ابھی وقت پڑا ہے مزید بھی آئیں گی ) ان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس پہلو سے ایک
بیداری پیدا ہوئی ہے۔ایک احساس پیدا ہوا ہے اور جماعت نے ہر سطح پر منظم کوشش شروع کر دی ہے۔اس ضمن میں کچھ اور باتیں بھی بیان کرنی ضروری ہیں۔ان ممالک میں جہاں بچپن سے تربیت کا وہ
ماحول میسر نہیں جو بڑے معاشرے کے نتیجہ میں میسر آجایا کرتا ہے۔مثلا ربوہ یا قادیان یا پاکستان کی دیگر
جماعتیں جہاں جماعت کے افراد کی تعداد اتنی ہے کہ وہ اپنا ایک معاشرہ قائم کرسکیں ، ایک معاشرے کا ماحول
366
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
پیدا کر سکیں وہاں بچوں کی تربیت از خود ہوتی ہے اور اس کیلئے اتنی زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی۔مگر جہاں
جماعت احمدیہ کے افراد بکھرے ہوئے ہوں اور اجتماعی حیثیت کی بجائے بالعموم انفرادی حیثیت میں رہتے
ہوں وہاں بچوں کے لئے بہت سی وقتیں پیدا ہو جاتی ہیں کیونکہ معاشرہ غیر ہے، غیر ہی نہیں بلکہ معاندانہ
معاشرہ ہے۔اسلامی قدروں سے بالکل برعکس ہی نہیں ان پر حملہ کرنے والا معاشرہ ہے۔اس پہلو سے
والدین کو عام حالات کے مقابل پر زیادہ محنت کرنی چاہیے لیکن افسوس یہ ہے کہ وہ عام حالات سے نسبتا کم
محنت کرتے ہیں اور جو کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کو پھل بھی دیتا ہے۔اس معاشرہ میں رہتے
ہوئے جو لوگ اپنے بچوں کی طرف بچپن سے ہی توجہ کرتے ہیں ان کے دل میں دین کی محبت ڈالتے ہیں،
اچھی عادتیں ان کے اندر پیدا کرتے ہیں ان کو اللہ کے فضل کے ساتھ بڑے ہوکر کوئی خطرہ نہیں رہتا۔اس
لئے رمضان المبارک میں خصوصیت سے اس گزشتہ کمی کو جہاں جہاں بھی محسوس ہو پورا کرنا چاہیے۔رمضان میں صرف روزوں کی تلقین نہیں کرنی چاہیے بلکہ روزوں کے لوازمات کی طرف بھی توجہ دینی
چاہیے۔میں نے ایک دفعہ سرسری طور پر جائزہ لیا نو جوانوں سے پوچھنا شروع کیا روزہ رکھا ہے یا نہیں
رکھا۔کیسا رہا؟ کس طرح رکھا؟ تو اکثر یہ دیکھا گیا یعنی اکثر یہ جواب ملا کہ ہم نے صبح سحری کھا کر روزہ رکھا
اور نفلوں
کا کوئی ذکر نہیں تھا۔حالانکہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک موقع پر فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ نے رمضان کے روزے فرض کئے ہیں۔اور میں نے اس میں تہجد کی سنت قائم کر کے تمہارے لئے
مزید برکتوں کے راستے پیدا کر دیئے ہیں۔پس تہجد تو ویسے بھی بہت اچھی چیز ہے۔قرآن کریم نے اس کو
بہت ہی تعریف کے رنگ میں پیش فرمایا ہے اور اس کی بہت سی برکتیں بیان
فرمائی ہیں۔یہ مقام محمود تک لے
جانے والی چیز ہے لیکن رمضان المبارک سے تہجد کا بہت گہرا تعلق ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
روایت فرماتی ہیں کہ میں نے رمضان کے سوا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کواتنی لمبی تہجد کی نماز پڑھتے کبھی
نہیں دیکھا۔بعض دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تقریباً ساری رات کھڑے ہو کر گزار دیتے تھے۔رمضان المبارک کے ساتھ تہجد کا گہراتعلق ہے
پس رمضان کے ساتھ تہجد کا بہت ہی گہرا تعلق ہے وہ روزے جو تہجد سے خالی ہیں وہ بالکل ادھورے
اور بے معنی سے روزے ہیں۔اس لئے بچوں کو خصوصیت کے ساتھ تہجد کی تلقین کرنی چاہیے۔قادیان یار بوہ
کے جس ماحول کا میں نے ذکر کیا ہے اس میں تو عموماً یہ سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا خصوصاً قادیان میں کہ کوئی بچہ
367
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اٹھ کر آنکھیں ملتا ہوا کھانے کی میز پر آجائے اس کے لئے لازمی تھا کہ وہ ضرور پہلے نفل پڑھے۔لازمی ان
معنوں میں کہ کبھی ایسا کرتے تھے اس نے یہی دیکھا تھا اور وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔بعض دفعہ بچے کی Late
آنکھ کھلتی ہے یعنی وہ زیادہ دیر ہو جاتی ہے تو کھانا بھی جلدی میں کھاتا ہے لیکن قادیان کے بچے پھر تجد بھی
جلدی میں پڑھتے تھے۔یہ نہیں کرتے تھے کہ اب تہجد پڑھنے کا وقت نہیں رہا صرف کھانا کھائیں بلکہ اگر
کھانے کے لئے تھوڑا وقت ہے تو تہجد کے لئے بھی تھوڑا وقت تقسیم کر دیا کرتے تھے۔دونفل جس کو عام طور
پر ٹکریں مارنا کہتے ہیں اس طرح کے نفل پڑھے اور اسی طرح کا کھانا کھایا یعنی دو لقمے جلدی جلدی کھالئے۔لیکن انصاف کا تقاضا یہ تھا کہ روحانی غذا کی طرف بھی توجہ دیں اور جسمانی غذا کی طرف بھی توجہ دیں اور یہ
انصاف ان کے اندر پایا جاتا تھا جو ان کو بچپن سے ماؤں نے دودھ میں پلایا ہوا تھا۔اس لئے وہ نسلیں جو
قادیان میں پل کے بڑی ہوئیں ان میں تہجد اور رمضان کا چولی دامن کا ساتھ سمجھا جاتا تھا۔کوئی وہم بھی نہیں
کر سکتا تھا کہ بغیر تہجد پڑھے بھی روزہ ہوسکتا ہے۔ہاں کچھ ان میں سے ایسے بھی تھے جو تہجد کے وقت اٹھ نہیں
سکتے تھے اور کچھ ایسے تھے جو صرف تجد نہیں پڑھنا چاہتے تھے بلکہ قرآن کریم کی تلاوت بھی سننا چاہتے تھے۔چنانچہ ایسے احباب کے لئے یا مردوزن کے لئے تراویح کا انتظام ہوا کرتا تھا۔نماز تراویح روحانی تربیت کا ایک اہم ذریع
تراویح کے متعلق یہ روایت آتی ہے کہ تراویح کی نماز حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں جاری ہوئی
اور اس کے متعلق بعض دفعہ بعد میں اعتراضات بھی ہوئے خصوصاً جو لوگ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو پسند
نہیں کرتے تھے۔انہوں نے طعن زنی کے طور پر تراویح کو عمری سنت کہنا شروع کر دیا۔حالانکہ واقعہ یہ ہے
کہ تراویح کی بنیاد خود حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں پڑ چکی تھی۔چنانچہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان شریف میں باجماعت نوافل پڑھانے شروع کئے۔صرف چند دن ایسا کیا
اور اس کے بعد اس خیال سے کہ امت میں یہ فرض نہ سمجھ لیا جائے اس کو ترک فرما دیا۔چنانچہ روایت آتی ہے
کہ چوتھے یا پانچویں روز جب صحابہ رضی اللہ ھم پھر ا کٹھے ہوئے تو انہوں نے بلند آواز سے رسول اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم کو بلانے کی خاطر یا یہ خیال کر کے کہ کسی دوسرے کام میں مصروف ہوں گے ، صلوۃ صلوۃ بھی کہنا
شروع کر دیا۔لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف نہیں لائے اور پھر دوسرے دن وضاحت فرمائی کہ میں
عمداً نہیں آیا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ پھر بعد میں آنے والوں پر بہت بوجھ پڑ جائے گا، تکلیف مالا يطاق ہو
مشعل راه جلد سوم
368
ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
جائے گی۔پس سنت کی بنیاد تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ڈال دی تھی۔حضرت عمرؓ نے صرف ان
مزدوروں کی خاطر جو بہت تھک جایا کرتے تھے اور صبح ان کے لئے اٹھنا ممکن نہیں ہوتا تھا ایسا کیا کہ صبح تہجد
پڑھنے کی بجائے وہ پہلے ہی پڑھ لیا کریں۔اور بالعموم تراویح کی یہ رکعتیں اس زمانہ میں ہیں ہمیں تک بھی
پڑھی جاتی تھیں جبکہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت عموما یہ ہے کہ آپ آٹھ رکعتیں پڑھتے
تھے۔پھر دو رکعتیں وتر کی اور پھر ایک رکعت ساری نماز کو وتر بنانے کے لئے پڑھتے تھے۔تو گویا گیارہ
رکعتوں کی سنت بالعموم ثابت ہے اسی لئے جماعت احمدیہ میں بھی یہی طریق ہے۔بچوں کو بتائیں کہ تراویح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے
قادیان میں ہمیں گیارہ رکعتیں ہی سکھائی جاتی تھیں اور رمضان کے علاوہ اس سے کم کا بھی ذکر ملتا
ہے مثلاً چار نوافل اور پھر پہلے دور کعتیں اور پھر ایک وتر بنانے کی رکعت اس طرح چار نوافل اور دو اور ایک
تین کل سات رکعتوں کا بھی ذکر ملتا ہے۔پس بچوں کو اگر گیارہ رکعتیں پڑھنے کی توفیق نہیں تو یہ سات
رکعتوں والے نوافل پڑھنے شروع کر دیں اور ان کو بتائیں کہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت تھی۔چنانچہ اس سے ان کے دل میں نوافل کے لئے دہری محبت پیدا ہوگی اور ذہن میں یہ بات جانشین ہو جائے
گی کہ میں اس لئے پڑھ رہا ہوں کہ ہمارے آقا و مولا حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اس طرح
پڑھا کرتے تھے۔تربیت کا یہ بہت ہی اچھا موقع ہے اگر بچوں کو اس طرح سکھایا جائے تو یہ ہرگز مشکل
نہیں ہے
ہے۔چنانچہ قادیان میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے تراویح کے وقت بھی بعض لوگ اس لئے اکٹھے ہوتے
تھے کہ صبح نہیں اٹھ سکتے یا کسی لحاظ سے کوئی دقت تھی مگر کچھ لوگ اس لئے بھی اکٹھے ہوتے تھے کہ تراویح میں
پورے قرآن کریم کا دور ہو جائے گا اور ہر روز ایک پارہ سے کچھ زائد سننے کا موقع ملے گا۔ان میں سے بہت
سے ایسے بھی تھے جو پھر تہجد کے لئے بھی اٹھتے تھے۔تو یہ تو اپنی اپنی توفیق کی بات ہے مصروفیات کی بھی بات
ہے جس کو توفیق ملے اس کو تراویح کے لئے بھی لانا شروع کریں جہاں تراویح کا انتظام ہے۔اور جہاں تک
اس ( بیت الذکر) کا تعلق ہے اس میں تراویح کا انتظام ہے مگر تراویح میں یہ جو خیال کیا جاتا ہے کہ ضروری
ہے کہ روزانہ پورا ایک پارہ پڑھا جائے یا کچھ زائد تا کہ 29 دنوں میں ایک دفعہ پورے قرآن کریم کا دور
مکمل کیا جا سکے۔اس قسم کا یہ خیال سختی کے ساتھ عمل کرنے والا خیال نہیں ہے کہ اس کے بغیر تراویح نہیں ہو
369
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
سکتی۔تراویح کی روح دراصل تہجد کا متبادل ہے یعنی وہ نوافل جو تہجد میں پڑھنے ہیں وہ آپ رات کو پڑھ لیں
تہجد کے متعلق قرآن کریم نے جو اصولی تعلیم دی ہے وہ یہ ہے کہ جس قدر بھی قرآن کریم میسر آ جائے پڑھ لیا
جائے۔میسر آنے سے مراد یہ ہے کہ ہر شخص کی اپنی توفیق ہے اپنا علم ہے جتنی سورتیں یاد ہیں اس کے مطابق
وہ تہجد کے وقت پڑھ سکتا ہے ورنہ کتاب کھول کے تو نہیں پڑھ سکتا۔پس یہ سنت جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ہی جاری ہوئی اس میں بھی حضرت عمر رضی اللہ
عنہ نے ایک زائد حسن پیدا کرنے کی خاطر یہ بات پیدا کی۔فرمایا اگر با جماعت تراویح کا انتظام کرنا ہی ہے
تو کیوں نہ میں ایک قاری کو مقرر کر دوں۔چنانچہ ایک قاری جو بہت ہی خوش الحان تھے ان کو آپ نے مقرر
فرما دیا۔ابھی یہ بھی قطعی طور پر ثابت نہیں ہے کہ وہ پورا قرآن کریم پڑھ لیا کرتے تھے مگر بالعموم نتیجہ یہی نکالا
جاتا ہے کہ ان کو غالباً سارا قرآن کریم حفظ ہوگا اور سارے قرآن کریم کا دور کرتے ہوں گے۔تو سارا دور
ضروری بھی نہیں ہے یعنی یہ ضروری نہیں ہے کہ سارے قرآن کریم کا دور مکمل کیا جائے۔بعض بدعتیں بھی
مسلمانوں میں پیدا ہونی شروع ہو گئیں۔چنانچہ بعض جگہ قرآن کریم سامنے کھول کر رکھا جاتا ہے اور وہاں
سے پڑھ کر تراویح کی جاتی ہے۔حالانکہ باہر سے اگر قرآن کریم پڑھنا ہے تو تہجد کی نماز تو ختم ہوگئی اس کا تو
کچھ بھی باقی نہ رہا۔تہجد کی نماز تو اس بات کی اجازت ہی نہیں دیتی کہ آپ کی توجہ کسی دوسری چیز کی طرف ہو
اس لئے قرآن کریم کی جو روح اور اس کا منشا ہے اس کو پورا کرنا چاہیے اور وہ یہ ہے کہ مَا تَيَسَّرَ مِنَ
القُرآنِ۔قرآن کریم سے جو بھی میسر آجائے اس کو آپ پڑھیں۔اس لئے خواہ مخواہ تکلفات سے کام نہ لیں
بلکہ جس حد تک بھی حفاظ موجود ہیں اس حد تک قرآن کریم کی تلاوت کی جائے۔ایک تو تنوع پیدا کرنے
کے لئے اور دوسرے اس حکمت کے پیش نظر کہ بعض لوگوں کو بعض سورتیں یاد ہوتی ہیں، بعض دوسروں کو
دوسری یاد ہوتی ہیں۔آپ باریاں مقرر کر سکتے ہیں یعنی بجائے اس کے کہ ایک ہی آدمی ہمیشہ تراویح
پڑھائے جماعت اس بات کا جائزہ لے کر مختلف دوستوں
کو جتنی سورتیں یاد ہیں ان کو جمع کر کے یہ کوشش
کریں کہ زیادہ سے زیادہ قرآن کریم اس وقت سننے کا موقع مل جائے۔تربیت اولا د کا ایک اور پہلو حفظ قرآن کریم
اس ضمن میں تربیت کے ایک اور پہلو سے بھی غافل نہیں رہنا چاہیے اور وہ یہ ہے کہ ہمارے بہت سے
ایسے بچے ہیں جو ایسے ممالک میں پلنے والے ہیں جیسے انگلستان ہے یا دوسرے مغربی ممالک ہیں۔جہاں وہ
370
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
قرآن کریم کی بہت تھوڑی سورتیں حفظ کرتے ہیں۔میں نے اس بارہ میں جوسرسری جائزہ لیا ہے اس سے
معلوم ہوا ہے کہ بعض دفعہ تو سوائے قُلْ هُوَ اللهُ ( سورہ اخلاص) کے ان کو کوئی بھی سورۃ یاد نہیں ہوتی۔اور یہ
ایک بہت ہی نا پسندیدہ بات ہے۔احمدیوں کو جس حد تک قرآن کریم حفظ ہو سکے حفظ کرنا چاہیے اور بالعموم
اتنی کوشش تو کرنی چاہیے کہ سارا قرآن کریم انہیں تو ایک پارے کے برابر مختلف جگہوں سے حفظ ہواور اگر
اتنی بھی توفیق نہیں تو بچوں کو کم سے کم چیدہ چیدہ اتنی سورتیں یاد ہو جانی چاہئیں کہ وہ مختلف نمازوں میں مختلف
سورتیں پڑھ سکیں۔عموماً وہ احمدی جن کی تربیت اس لحاظ سے نہیں ہوئی وہ سورہ فاتحہ کے بعد ہر رکعت میں
قُلْ هُوَ الله ہی پڑھ لیتے ہیں اور وہ بھی ایک ایسی روٹین (Routine) بن جاتی ہے کہ ان کو قُلْ هُوَ اللهُ کی
بھی کوئی سمجھ نہیں آتی کہ کیا پڑھ رہے ہیں۔تنوع سے ذہن بیدار ہوتا ہے۔سورۃ فاتحہ کے مضامین لامتناہی ہیں
جب آپ سورہ فاتحہ کے بعد سورتیں بدلتے ہیں تو اس کے نتیجہ میں توجہ خاص طور پر نئے مضمون کی
طرف مرکوز ہو جاتی ہے۔اب یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ پھر سورہ فاتحہ کا کیوں حکم ہے کہ وہ ہر رکعت میں پڑھی
جائے تو اس کا جواب یہ ہے کہ سورۃ فاتحہ ام القرآن ہے اور ہر دوسری سورۃ اس کے اندر شامل ہے لیکن سورہ
فاتحہ ہر سورۃ میں یا ہر آیت میں شامل نہیں ہے اس لئے سورہ فاتحہ کے مضامین تو اتنے لامتناہی ہیں اتنے وسیع
ہیں کہ اگر ایک انسان غور کی عادت ڈالے اور ساری عمر غور کر تار ہے تو سورہ فاتحہ کے مضامین اس کے لئے ختم
نہیں ہو سکتے۔نسلاً بعد نسل قوموں کے لئے یہ مضامین ختم نہیں ہو سکتے۔قرآن کریم کی دیگر آیات میں بھی
بہت گہرائی ہے بہت وسعت ہے مگر جب قرآن کریم میں سے بعض حصوں کا بعض سے مقابلہ کیا جائے تو ہر
ایک کے متعلق بعینہ یہ بات صادق نہیں آتی اس لئے سورہ فاتحہ تو نماز کی جان ہے۔اور سارے قرآن کریم
کا خلاصہ ہے اسے تو بہر حال ہر صورت میں ہر رکعت میں پڑھنا ہے۔مگر فرائض کی پہلی دورکعتوں میں سورہ
فاتحہ کے بعد قرآن کریم کا کوئی حصہ پڑھنے کے لئے بچوں کو کم سے کم اتنی سورتیں یاد ہونی چاہئیں کہ وہ بدل
بدل کر پڑھ سکیں۔قرآن کریم کے آخر سے چھوٹی چھوٹی سورتیں یاد کرائی جاسکتی ہیں۔اس وقت یہ موقع ہے آج کل آپ گھر میں مل کر اکٹھے روزے رکھیں اور بچوں کی تربیت کریں ان کو
سورتیں یاد کروائیں۔یاد کرنے کے لئے معین سورتیں دی جاسکتی ہیں اور اس کا تلفظ بھی ساتھ بتانا پڑے گا
کیونکہ یہ تلفظ کی بہت کمزوری ہے۔بعض دفعہ جماعتیں تربیت کے سلسلہ میں چھوٹے چھوٹے پمفلٹ تیار کر
371
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
دیتی ہیں مثلاً ہوسکتا ہے انگلستان کی جماعت فوری طور پر بچوں کے لئے کچھ سورتیں چن کر ان کی اشاعت کا
انتظام کرے اور ان کا ترجمہ ساتھ شائع کر دے۔بعض دفعہ رومن (Roman) طرز تحریر میں اس کا تلفظ ادا
کرنے کی بھی کوشش کی جاسکتی ہے مگر قرآن کریم ایسی چیز ہے جس میں تلفظ میں بہت زیادہ احتیاط چاہیے
اس لئے محض رومن طرز تحریر میں اس کا تلفظ لکھنے پر آپ اکتفانہ کریں۔بلکہ میں نے دیکھا ہے کہ اس طریق
پر جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں تلفظ آ گیا ہے بالکل غلط بھی پڑھ لیتے ہیں۔عربی زبان تو ایسی ہے جہاں زیرز بر
کی غلطی یا لمبا اور چھوٹا کرنے کی غلطی کے نتیجہ میں مضمون بالکل بدل جاتا ہے۔اس لئے بچوں کو جو
سورتیں بھی آپ یاد کروانا چاہیں توجہ سے یاد کروائیں گھروں میں خود یاد کروانی پڑیں گی۔اگر گھروں میں
ماں باپ
کو توفیق نہیں تو جماعتوں کو ایسے چھوٹے چھوٹے مراکز بنا دینے چاہئیں جہاں زیادہ بوجھ ڈالے بغیر
رمضان شریف میں چند سورتیں یاد کروائی جاسکیں اور ان
کا تلفظ بھی اچھی طرح سکھایا جاسکے۔رمضان المبارک میں تربیت اولاد پر خاص زور دیں
رمضان میں جو مثبت اقدار ہیں ان میں ایک تو نوافل ہیں جن کا رمضان سے گہرا تعلق ہے۔دوسرے
صدقات ہیں جن کے ذریعہ غریب کی ہمدردی کی جاتی ہے۔یہ مضمون بھی بدقسمتی سے ان علاقوں میں یعنی
مغرب کے علاقوں میں فراموش ہو جاتا ہے کیونکہ اکثر ایسا معاشرہ ہے جس کی ضرورتیں حکومتیں پوری کر دیتی
ہیں۔پس غربت کا جو تصور ہمارے ہاں ملتا ہے وہ یہاں دیکھنے میں نہیں آتا۔جو غریب ہیں وہ اور طرح کے
غریب ہیں کچھ ایسے غریب ہیں جن کو ڈرگز (Drugs) کی لت پڑ گئی ہے اور اس کے نتیجہ میں وہ فاقہ کش
بن گئے ہیں۔لیکن ڈرگز نہیں چھوڑیں گے یا شراب کے متوالے ہیں۔ان کا حال یہ ہے کہ ایک دفعہ مجھے یاد ہے جب میں یہاں طالب علم تھا تو ایک شخص جو زمین پر ٹیک لگا
کر بیٹھا ہوا تھا اس کو میں نے کچھ پیسے دیئے۔میں یہ دیکھ کر حیران ہو گیا کہ پیسے لیتے ہی وہ فورا یعنی شراب
خانے میں داخل ہو گیا جو اس کے پاس ہی تھا۔بعد میں مجھے بعض دوستوں نے بتایا کہ یہ تو بیٹھتے ہی (Pub)
یب کے اردگرد ہیں تا کہ جو خیرات ملے اس کی کچھ شراب لے کر پی لیں۔پس ایسے بھی غریب ہیں لیکن ہم تو
ایسے غریبوں کے لئے صدقہ و خیرات نہیں کرتے جن کا ہمیں علم ہو کہ انہوں نے اپنی جان پر ظلم کرنا ہے ہاں
لاعلمی میں ایسا ہو جائے تو الگ بات ہے۔تاہم یہ بات تو واضح ہے کہ ایسے ممالک میں صدقہ و خیرات کی
اہمیت کا احساس نہیں رہتا اور ذاتی طور پر غریب کی جو ہمدردی پیدا ہوتی ہے اس میں کمی آجاتی ہے۔لیکن اگر
372
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
ماں باپ بچوں کی بھول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کو یاد کروانا شروع کریں کہ دنیا میں خدا کے بندے
ایسے بھی ہیں جو شدید بھوک میں مبتلا ہیں فاقہ کشی کر رہے ہیں ان کی غربت کا یہ حال ہے وغیرہ۔ایسی باتیں
کرنی شروع کریں تو ان کے دل میں ہمدردی کے جذبات پیدا ہو سکتے ہیں اور پھر ان کو صدقات کی طرف
متوجہ کریں اور ان سے کچھ لے کر صدقات کی مد میں دیں۔بچے بہت ہی جلدی اثر قبول کرتے ہیں۔بعض
دفعہ اتنا قبول کرتے ہیں کہ انسان سمجھتا ہے کہ جتنی ضرورت تھی اس سے زیادہ انہوں نے رد عمل دکھایا ہے۔بعض دفعہ وہ اپنا سب کچھ پیش کرنے کے لئے فوراً آمادہ ہو جاتے ہیں۔اس لئے آپ بچوں پر اعتماد کریں
خدا تعالیٰ نے ان کے اندر نیکی کا بیچ رکھا ہے نیکی کی نشو و نما کے لئے بڑی زرخیر مٹی عطا فرمائی ہے خواہ مخواہ
لاعلمی کے نتیجہ میں یا عدم توجہ کے نتیجہ میں رمضان آتا ہے اور چلا جاتا ہے اور آپ اس کو ضائع کر دیتے ہیں اور
آپ کے بچے وہیں کے وہیں رہ جاتے ہیں، بعد میں جب رمضان گزر جاتا ہے اس وقت صرف روزے
رکھنا کام نہیں آتا کیونکہ روزوں کا وقت گزر چکا ہوتا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ بس روزے گئے اور سب باتیں ساتھ
ختم ہو گئیں لیکن جو نماز میں آپ ان کو پڑھا دیں گے جو تہجد پڑھائیں گے جو سورتیں یاد کرائیں گے غریب کی
جو ہمدردی ان کے دل میں پیدا کریں گے یہ رمضان کے ساتھ چلی جانے والی باتیں نہیں ہیں یہ ان کی زندگی
کا حصہ بن جائیں گی ان کی زندگی کا سرمایہ بن جائیں گی۔اس لئے رمضان کو اولاد کی تربیت کے لئے
خصوصیت سے استعمال کریں۔بچپن کی تربیت دائمی نقش چھوڑ جاتی ہے
علاوہ ازیں بعض چیزوں سے منع ہونے کا حکم ہے وہ ساری باتیں وہی ہیں جن سے روز مرہ کی زندگی
میں بھی پر ہیز لازم ہے مثلاً جھوٹ ہے لغو بیانی ہے وقت کا ضیاع ہے لیکن بعض چیز میں روزہ مرہ کی زندگی
میں کسی حد تک قابل قبول ہو جاتی ہیں۔اور یہ ممکن نہیں ہے کہ انسان ہر چیز کو اپنے بہترین معیار کے مطابق
ہر روز ادا کر سکے۔لیکن رمضان المبارک میں جب معیار بلند کیا جاتا ہے تو مراد یہ ہے کہ جب رمضان گزر
جائے تو معیار گرے بھی تو اتنا نہ گرے کہ پہلی سطح پر آپ واپس آجائیں بلکہ سطح بلند ہو جائے اس لئے انفرادی
طور پر جب آپ بچوں کو ان امور کی طرف متوجہ کریں گے کہ آپ نے جھوٹ نہیں بولنا تو یہ کہ کر متوجہ کرنا ہے
کہ جھوٹ تو رمضان کے بعد بھی نہیں بولنا لیکن رمضان میں اگر بولا تو پھر کچھ بھی حاصل نہیں ، تمہارے
بھوکے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں اس لئے جب آپ رمضان کے 30 دن ان کو جھوٹ نہ بولنے کی اہمیت یاد
373
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
دلاتے ہیں تو ساتھ ساتھ یہ بھی بتاتے رہیں کہ رمضان تو ایسی برکتوں کا مجموعہ ہے۔جو ایک مہینے کے اندر ختم
نہیں ہوتیں بلکہ یہ دن سارے سال کے لئے تمہارے لئے ایک خزانہ لے کر آتے ہیں۔اور ایسا رزق عطا
کر جاتے ہیں جسے تم سارا سال کھاؤ۔جھوٹ نہ بولنے کا یہ مطلب ہے کہ رمضان تمہیں متوجہ کر رہا ہے اور
رمضان کے گزرنے کے بعد بھی جھوٹ نہیں بولنا اور اس بات کی کوشش کرو کہ جب بھی جھوٹ کی طرف ذہن
جائے تو یاد کیا کرو کہ آج تو رمضان ہے اور جب رمضان کا سوچو گے تو ساتھ یہ بھی سوچا کرو کہ یہ تو پریکٹس کا
وقت ہے آئندہ بھی جھوٹ نہیں بولنا۔اس طرح پیار کے ساتھ چھوٹی چھوٹی باتیں بچوں کو سمجھائیں جائیں تو
وہ سمجھتے ہیں اور بعض دفعہ اس کو اچھی طرح سے مضبوطی سے پکڑ لیتے ہیں۔میرا ذاتی طور پر یہی تجربہ ہے کہ
بہت سی ایسی باتیں جو بچپن میں اس طرح سمجھائی گئیں وہ ہمیشہ کے لئے دل پرنقش ہو گئیں۔اور بعد میں
آنے والی جو بڑی بڑی نصیحتیں ہیں وہ اتنا گہرا اثر نہیں کر سکیں جتنا بچپن کی چھوٹی چھوٹی باتیں جو دل پر اثر کر
جاتی ہیں وہ ایک نقش دوام بن جاتی ہیں اس لئے اس عمر سے آپ کو استفادہ کرنا چاہیے۔میں نے پہلے بھی ایک دفعہ توجہ دلائی تھی کہ آپ اپنی زندگی پر غور کر کے دیکھیں آپ کی بہت سی
خوبیاں جو خدا نے آپ کو عطا کی ہیں ان کی بنیادیں بچپن میں ڈالی گئی ہیں۔جو رسوم ایک دفعہ دل پر مرتسم ہو
جائیں یا جو تحریریں بچپن میں لکھی جائیں وہ وقت کے ساتھ مٹنے کی بجائے مضبوط ہوتی چلی جاتی اور زندگی کا
حصہ بنتی چلی جاتی ہیں۔بعد کے زمانے میں تحریریں بنتی بھی ہیں اور مٹ بھی جاتی ہیں لیکن بچپن میں خدا تعالیٰ
نے یہ خاص بات رکھی ہے چنانچہ وہ لوگ جو بعد میں ذہنی طور پر بیمار ہو جاتے ہیں ان کی یادداشت نہیں رہتی
ایسے بیمار سے آپ بات کر کے دیکھیں اس کل کی بات یاد نہیں ہوگی آج کی بات بھی یاد نہیں ہو گی لیکن بچپن
کی باتیں ساری یاد ہوں گی اور ایسی وضاحت کے ساتھ یاد ہوتی ہیں کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔اس سے
اس وقت جب آپ بچپن کی باتیں کر رہے ہوں آپ و ہم بھی نہیں کر سکتے کہ وہ ذہنی طور پر بیمار ہے۔لیکن
جب وہ آپ سے سوال کرے گا کہ تو نے مجھے کھانا کھلا دیا ؟ حالانکہ آدھا گھنٹہ پہلے آپ نے کھانا کھلایا ہوگا یا
وہ کہے گا پانی پلا دیا تھا ؟ حالانکہ آپ نے پانی بھی پلایا ہو گا تب آپ حیران ہوں گے کہ یہ کیا با تیں کر رہا ہے
اس کا ذہن فوری باتیں یا درکھنے کے قابل ہی نہیں رہا۔تو اس لحاظ سے خدا تعالیٰ نے خصوصیت سے یادوں
میں یہ سلسلہ پیدا کیا ہے کہ بچپن کی یاد میں وقت کے ساتھ گہری ہوتی چلی جاتی ہیں ملتی نہیں ہیں۔اور یادوں
سے مراد وہ یادیں ہیں جن کا تعلق محض دماغ سے نہ ہو دل سے ہو گیا ہو۔
374
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
چنانچہ آپ جب بچپن کی یادوں پر غور کریں گے تو ہمیشہ آپ یہ محسوس کریں گے کہ وہی یا دیں پختہ ہیں
جن کا دل کے ساتھ کوئی جوڑ پیدا ہو گیا تھا اور وہ مستقل ہوگئی ہیں جن یادوں کا دل سے جوڑ نہیں ہوا آپ وہ
سب کچھ بھول جاتے ہیں۔اس لئے رمضان شریف میں جو یا دیں آپ نے مستقل بنانی ہیں ان کا دل سے
تعلق قائم کریں۔اللہ تعالیٰ کی محبت کے حوالے سے باتیں کریں۔حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی محبت کے حوالے سے باتیں کریں۔بنی نوع انسان غریب کی ہمدردی اور اس کی محبت کے حوالے سے
بات کریں پھر جو باتیں آپ بچوں کو سکھا دیں گے وہ بچوں کے دل میں ایک دائمی نقش بن جائیں گی پھر وہ
کبھی نہیں مٹ سکیں گی اس لئے یہ جو برائیوں سے روکنے والی باتیں ہیں ان کا بھی اس سے تعلق پیدا کریں۔بچے وقت ضائع کرتے ہیں اس کے متعلق کوئی ایسی باتیں ان کو بتائی جائیں جو انبیاء اور بزرگوں کی ذات
سے تعلق رکھنے والی ہیں کہ وہ کس طرح اپنے وقت کا استعمال کرتے ہیں۔وقت ضائع نہیں کیا جاتا اسے اچھی
چیزوں پر صرف کرنا چاہیے۔پس ہر ایک کے اپنے اپنے ڈھنگ ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ نے ہر ایک کو کوئی نہ کوئی
ڈھنگ عطا فرمایا ہوا ہے۔اگر وہ بالا رادہ کوشش کرے تو اپنے بچوں کو اس مہینے میں بہت کچھ سکھا سکتا ہے۔چنانچہ جب یہ مہینہ ختم ہو گا تو اس کا نتیجہ دیکھ کر آپ حیران ہوں گے کہ اللہ کے فضل کے ساتھ آپ کی نسل
پہلے سے بہت بہتر معیار پر ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ساری دنیا میں جماعتیں ہر رمضان میں پہلے سے
اونچے معیار پر آجائیں گی۔اس میں شک نہیں کہ رمضان کے بعد معیار ضرور گرتا ہے مگر کوشش یہ ہونی چاہیے
کہ اتنا نہ گرے کہ پہلی منزل سے بھی نیچے چلا جائے۔جہاں آپ رمضان میں داخل ہوئے تھے جب
رمضان سے نکلیں تو اس مقام سے بالا مقام ہو اس سطح سے اوپر کی سطح ہو۔یہ ہے وہ مقصد جو پیش نظر رہنا
چاہیے اور میں امید رکھتا ہوں کہ اس طرح روزانہ کچھ نہ کچھ وقت دیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی
اگلی نسلوں کی تربیت کے لئے بہتر انتظام ہو جائے گا۔(ضمیمہ ماہنامہ خالد مئی 1988ء)