مجلس خدام الاحمدیہ کے پانچویں سالانہ یورپین اجتماع سے اختتامی خطاب (خلاصہ)

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
391
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ کے پانچویں سالانہ یورپین اجتماع سے اختتامی خطاب (خلاصہ )
فرمودہ 9اکتوبر 1988ء
اجتماعات میں شمولیت کی برکت اور فائدہ
ذکر الہی کی مجالس میں فرشتوں کا نزول اور اس کے مشاہدات
ربوہ میں مخالفین کی اجتماعات پر پابندی لگانے کی بزدلانہ کوشش اور اس کا پس منظر
دینی معلومات کی تمام تر ذمہ داری تنظیموں پر عائد ہوتی ہے
ہماری کھیلوں کا معیار دنیا کے معیاروں سے بہت پیچھے ہے اس کو بلند کرنے کی
طرف توجہ کرنی چاہیے۔ماله۔۔۔۔عالمی روحانی مقابلہ اور اس کے نشانات
اس قسم کے روحانی مقابلے بعض دفعہ ہزاروں سال کے بعد نصیب ہوا کرتے
ہیں۔آپ خوش نصیب ہیں جو اس زمانے میں رہ رہے ہیں
☆ ☆ ☆

مشعل راه جلد سوم
392
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
393
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ کا پانچواں سالانہ یورپین اجتماع اسلام آباد ( لندن ) میں 9,8,7 /اکتوبر کو منعقد
ہوا۔اس میں گل 551 خدام نے شرکت کی۔برطانیہ کے علاوہ جرمنی ، ہالینڈ اور ناروے وغیرہ سے خدام
تشریف لائے۔حضور نے تقسیم انعامات کے بعد جو خطاب فرمایا اس کا خلاصہ درج ذیل ہے۔حضور نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے یورپین خدام الاحمدیہ کا اجتماع بخیر و خوبی اختتام کو پہنچ رہا ہے۔جیسا کہ آپ نے سنا کہ اس اجتماع میں۔یورپ سے جس قدر مہمانوں کی توقع تھی وہ کسی وجہ
سے تشریف نہیں لا سکے اور ساتھ یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ برطانیہ سے بھی خدام کما حقہ شریک نہیں ہو سکے۔اجتماعات میں شمولیت کا فائدہ
حضور نے فرمایا: خدام وانصار کے اجتماعات میں شرکت کی کمی کا رجحان قابل تشویش ہے۔ان میں
شامل ہونے والوں کے اندر نئے ولولے نئی امنگیں جاگتیں ہیں اور جماعت پر اُن کا اعتقاد اور ایمان
بہت بڑھ جاتا ہے۔اور ان اجتماعات میں شامل ہونے والے بہت سے خاموش فیصلے کرتے ہیں۔ہر
اجتماع اور جلسہ سے جب مہمان واپس جاتے ہیں تو ان کے خطوں سے ان کے فیصلوں
کا مجھے علم ہوتا ہے۔جو
ان کے دل خاموشی سے دور ان اجتماع کرتے ہیں اور پھر یہ فیصلے ان کی کایا پلٹ دیتے ہیں۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ذکر الہی کی مجالس میں فرشتوں کے نزول والی حدیث کے حوالے سے بتایا
کہ ہر اجتماع میں شرکت کرنے والے ان سے بہت سی برکتیں پاتے ہیں کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم نے امت کو اس
تمثیل کے ذریعہ یہ خوشخبری دے رکھی ہے کہ ان مجالس میں بلا ارادہ بیٹھنے والے بھی خدا
کی رحمتوں اور برکتوں سے حصہ پاتے جاتے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ یہ ہے تو تمثیل لیکن اس میں جو کچھ بیان
فرمایا گیا ہے وہ بعینہ درست اور حق ہے اور ہم نے بارہا دیکھا ہے کہ جماعت کے اجتماعات اور جلسوں میں وہ
شامل ہونے والے بھی برکات پا جاتے ہیں جو کسی اور غرض سے آتے ہیں۔اس ضمن میں بعض واقعات کا

مشعل راه جلد سوم
394
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ حضرت مصلح موعود کے زمانہ میں چارسی آئی ڈی انسپکٹر احمدی ہوئے۔حالانکہ
وہ منفی مقاصد کے لئے اور رپورٹ کی تیاری کے لئے آئے ہوئے تھے۔مگر ان اجتماعات کی برکت سے
احمدی ہو گئے اور پھر مخلص احمدی رہے۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے امریکہ اور افریقہ کے دورہ کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے بعض
واقعات کا بھی ذکر فرمایا اور بتایا کہ پروٹوکول اور دیگر کاموں کے لئے حکومت کی طرف سے ہمارے ساتھ
آدمی لگائے گئے تھے لیکن وقت کے ساتھ دورہ میں ہی ان کے اطوار میں فرق پڑنے لگ جاتا۔چنانچہ ایک
ملک میں ایسے ہی دوافراد نے بیعت بھی کی۔حضور نے فرمایا یہ واقعہ ایک دفعہ نہیں بارہا ہو چکا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے 1400 سال
پہلے تمثیلاً جو بات بتائی تھی بعض دنیا دار اور شک کی نظر سے دیکھنے والے سمجھتے ہوں گے کہ یہ محض کہانیاں ہیں
کہاں فرشتے اترتے ہوں گے۔لیکن ہم نے ایک دفعہ نہیں بیسیوں دفعہ اس کا مشاہدہ کیا ہے۔یقیناً
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ بات آج بھی پوری ہورہی ہے اور کل بھی پوری ہوگی۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ان اجتماعات میں شرکت کا رجحان پیدا کرنے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
آئندہ سے خدام وانصار کو بہت پہلے سے ہی ایسی مہم جاری کرنی چاہیے کہ کثرت سے ایسی مجالس میں خدام
و انصار اور اسی طرح لجنہ بھی جب کہ ان کی مجلس ہو شامل ہوں۔اگر ایسا ہوا تو اس کے نتیجہ میں آپ کو یقین
دلاتا ہوں کہ خدا کے فضل سے بہت نمایاں تبدیلیاں پیدا ہوں گی۔ربوہ میں اجتماعات پر پابندی لگانے کا پس منظر
حضور انور نے ان اجتماعات پر غیر از جماعت کو بھی لانے کی تلقین فرمائی اور بتایا کہ ربوہ
میں ایسے ہی آنے والوں میں سے ہر سال کچھ نہ کچھ بیعتیں ہو جایا کرتی تھیں۔چنانچہ اسی وجہ سے ہمارے
مخالفین نے ربوہ میں ہونے والے کھیلوں کے اجتماعات کے خلاف اعتراض کیا اور حکومت سے دل
آزاری کا بہانہ بنا کر انہیں بند کر وا دیا گیا۔حضور نے فرمایا ان کا اعتراض کھیلوں کی وجہ سے نہیں بلکہ کھیلوں کے ان اثرات کی وجہ سے تھا اور وہ
جانتے تھے کہ احمدی خواہ کھیلوں کے لئے اکٹھے ہوں ان کے مذہبی اور روحانی مشاغل ساتھ ساتھ چلتے رہتے
ہیں۔اسی وجہ سے آج ہمارے اسیران راہ مولیٰ جیلوں میں بکثرت احمدی بنا کر سنت یوسفی کو زندہ کر چکے

مشعل راه جلد سوم
395
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
ہیں۔اس لئے ان میں شرکت کو ہلکانہ سمجھیں اور یہ نہ سمجھا جائے کہ کچھ شامل ہو جائیں تو ٹھیک اور اگر شامل نہ
ہوں تو کچھ فرق نہیں پڑتا۔بلکہ بکثرت شرکت سے ان کے بہت اچھے نتائج ظاہر ہوں گے۔مختلف مقابلوں کے معیار کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ معیار کسی حد تک اچھا رہا ہے مگر ابھی
بہت سا خلاء ہے اپنے معیار کو بہت بلند کرنے اور ان خلاؤں کو بھرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ ایک احمدی
بچے کو جس قدر معلوم ہونا چاہیے ابھی اتنا اسے معلوم نہیں۔دینی معلومات اور ذیلی تنظیم کی ذمہ داری
حضور نے فرما یاوقتی میلانات تو بعض اوقات پلٹ جایا کرتے ہیں لیکن مستقل ضمانت تو منتظمین ہی کے
ذریعہ دی جاسکتی ہے۔اس لئے آج کے بعد خدام الاحمدیہ کو اس طرف پوری توجہ کرنی چاہیے اور بہت سے
مستعد خدام
کو علمی اور تربیتی کاموں کی طرف ڈالنا چاہیے کھیلوں کے معیار خدام کی توجہ کے محتاج نہیں کیونکہ
جس ملک میں ہم رہ رہے ہیں وہاں پہلے ہی سے اس کی طرف بہت توجہ ہے۔مگر جہاں تک دینی معلومات
کا اور حالت کا تعلق ہے۔وہ تمام تر ہماری تنظیموں پر عائد ہوتی ہے۔کھیلوں کے پہلو سے صرف بار بار
خدام کو بتانے کی ضرورت ہے کہ آپ اپنی جسمانی صحت سے غافل نہ رہیں اور جہاں جہاں رہتے ہیں وہاں
اپنے علاقہ یا اپنے سکول میں ہمت کے ساتھ یہ ارادہ کر کے ان میں حصہ لیں کہ آپ نے ایک احمدی کی
حیثیت سے ان میں شامل ہونا ہے اور نام پیدا کرنا ہے تا کہ آپ کے نام کے ساتھ دین کا نام بھی روشن
ہو۔اس پہلو سے اگر حصہ لیں گے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے بہت برکتیں آپ کو ملیں گی۔کھیلوں کا معیار بلند کریں
حضور نے فرمایا میں کل بھی اور آج بھی کھیلوں کے مقابلے دیکھتا رہا ہوں۔میں نے جائزہ لیا ہے کہ
ہماری کھیلوں کا معیار دنیا کے معیاروں سے بہت پیچھے ہے۔فرق بہت زیادہ ہے اس
کی توقع تو تھی ہی
لیکن اس کے لئے اگر خاص طور پر خدام کو مختلف کھیلوں کے عالمی ریکارڈ سے وقتا فوقتا مطلع کیا جایا کرے تو
اس سے ہمارے نو جوانوں کی کھیلوں کا معیار بہت بلند ہو جائے گا۔اگر معلومات مہیا کی جائیں تو دلچسپی بھی
بڑھتی ہے اور فائدہ بھی ہوتا ہے اور اپنا معیار جانچنے کا موقع ملتا ہے۔اور اس طرح انسان آگے بڑھتا ہے۔مباہلہ کے اعجازی نشانات
آخر پر ایک اور مقابلے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ یہ مباہلے کا مقابلہ ہے جو جاری ہو چکا

مشعل راه جلد سوم
396
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
ہے۔ہر احمدی کو اس میں تماش بین کی طرح نہیں بلکہ حصہ لینے والوں کی طرح شامل ہونا چاہیے۔آپ میں
سے جتنے اس میں شامل ہوں گے اتنے ہی زیادہ برکتیں اور نشانات ظاہر ہوں گے۔حضور نے فرمایا اس
مباہلہ کے نتیجہ میں جب کہ خدا نے نصرت کے نشان دکھائے ہیں۔دنیا بھر سے بکثرت بیعتوں کے خطوط
ملنے لگے ہیں۔ان کا تعلق صرف پاکستان و ہندوستان سے نہیں بلکہ نبی، امریکہ ، یورپ اور افریقہ سے بھی
ہے اور لکھنے والے لکھتے ہیں کہ یہ اعجازی نشان دیکھ کر ہم پوری شرح صدر کے ساتھ شامل ہورہے ہیں۔حضور
نے فرمایا وہ لوگ جو براہ راست تکلیف کے ذریعہ پھل پانے سے محروم رہتے ہیں ان کے لئے اس موقع پر
اس رنگ میں شامل ہونے کا ایک وقت میسر آگیا ہے۔اس وقت میں وہ مباہلے کی تیاری کریں۔حضور نے
فرمایا نشانات کا سلسلہ جو جاری ہو چکا ہے وہ رکنے والا نہیں۔کیونکہ جب خدا کی طرف سے یہ سلسلہ جاری ہو
تو اس کا کوئی منتہی بھی ہوا کرتا ہے۔مباہلوں اور روحانی مقابلوں کے نتیجہ میں فیصلہ خدا کی ان دوانگلیوں کے
درمیان ہوا کرتا ہے جن کے درمیان دل بے اختیار ہوا کرتے ہیں کہ جس طرف چاہے جب چاہے خدا کی
تقدیر ان کا رخ پلٹ سکتی ہے۔اس لئے آپ اپنی عبادت کے معیار کو بڑھا ئیں۔گناہوں کو جھاڑنا،
کمزوریوں کو دور کرنا شروع کریں۔محض اللہ بعض تبدیلیاں پیدا کریں اور دعائیں کریں کہ اے خدا تو
احمدیت کے دشمنوں کے دلوں میں تبدیلیاں پیدا کر اور ایسے اعجازی نشان دکھا جو بظاہر قہری ہوں لیکن فی
الحقیقت اپنے اندر تیرے جلال کی تجلیات لئے ہوں اور ان کی کشش اور حسن کے نتیجہ میں کثرت کے ساتھ
دنیا کے دل احمدیت کی طرف مائل ہوں۔پس اس عالمی مقابلے میں میں آپ کو شامل ہونے کی دعوت
دیتا ہوں کیونکہ دنیا کی اولمپکس تو ہر چار سال کے بعد آجایا کرتی ہیں۔مگر اس قسم کے روحانی مقابلے بعض
دفعہ ہزاروں سال کے بعد نصیب ہوا کرتے ہیں۔آپ خوش نصیب ہیں۔جو اس زمانے میں رہ
رہے ہیں۔لیکن موسیٰ کی قوم کی طرح ان معنوں میں نہ بڑھیں کہ آپ یہ کہیں کہ جاتو اور تیرا خدا لڑتے
پھرو۔ہم یہاں بیٹھ رہنے والے ہیں۔بلکہ اٹھیں اور اس سفر میں میرے ساتھ شریک رہیں قدم قدم میں میرا
ساتھ دیں اور دعاؤں کے ذریعہ اور پاک تبدیلیوں کے ذریعہ وہ انقلاب بر پا کرنے کے لئے میری مدد
کریں۔جس کے لئے خدا نے مجھے نہیں بلکہ ہم سب کو مامور کیا ہے۔خدا کرے کہ جلد تر وہ انقلاب دنیا میں
(ضمیمہ ماہنامہ مصباح اکتوبر 88ء)
رونما ہو۔آمین

آج 10 میں سے 10 باقی