خطبہ جمعہ
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
417
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبه جمعه فرمودہ 17 فروری 1989ء
بچپن سے ہی بچوں کی صحت کی بہت احتیاط کے ساتھ نگہداشت کریں
بچے کی جس کھیل کی طرف رغبت ہو، اسی کھیل کی تربیت دلانے کی کوشش کریں
ی اچھی کہانیوں سے بچوں کی قوت استدلال تیز ہوتی ہے
بچوں کو عربی اور اردو زبان سکھانے کی اہمیت
☆
اپنی واقفین نسلوں کو کم از کم تین زبانوں کا ماہر بنائیں
بچوں کو ان معنوں میں خوش اخلاق بنائیں کہ میٹھے بول بول سکتے ہوں
واقفین بچیاں واقفین سے ہی بیا ہی جائیں
مشعل راه جلد سوم
418
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
419
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:-
میں نے گزشتہ خطبے میں واقفین کی نئی نسل کی تیاری کے سلسلے میں کچھ نصائح کی تھیں۔یعنی واقفین کی
اس نسل کی تیاری کے سلسلے میں جو انگلی صدی کے تحفے کے طور پر جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر
رہی ہے۔چونکہ یہ مضمون پوری طرح گزشتہ خطبے میں ادا نہیں ہو سکا، بعض پہلورہ گئے اور بعض مزید وضاحت
کے محتاج تھے اس لئے آج مختصر آ میں اسی مضمون کو بیان کرونگا۔واقفین کی تیاری کے سلسلے میں ان کی بدنی
صحت کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا ضروری ہے۔وہ واقفین جو مختلف عوارض کا شکار رہتے ہیں اگر چہ بعض
ان میں سے خدا تعالیٰ سے توفیق پا کر غیر معمولی خدمت بھی سرانجام دے سکتے ہیں لیکن بالعموم صحت مند
واقفین بیمار واقفین کے مقابل پر زیادہ خدمت کے اہل ثابت ہوتے ہیں۔اس لئے بچپن ہی سے ان کی
صحت کی بہت احتیاط کے ساتھ نگہداشت ضروری ہے۔پھر ان
کو مختلف کھیلوں میں آگے بڑھانے کی با قاعدہ
کوشش کرنی چاہیے۔ہر شخص کا مزاج کھیلوں کے معاملے میں مختلف ہے۔پس جس کھیل سے بھی کسی واقف
بچے کو رغبت ہو اس کھیل میں حتی المقدور کوشش کے ساتھ ماہرین کے ذریعے اس کو تربیت دلانے کی کوشش
کرنی چاہیے۔بعض دفعہ ایک ایسا مربی جو کسی کھیل میں مہارت
رکھتا ہو محض اس کھیل کی وساطت سے
لوگوں پر کافی اثر ورسوخ قائم کر لیتا ہے اور نوجوان نسلیں اس کے ساتھ خاص طور پر وابستہ ہو جاتی ہیں۔پس
ہم تربیت کا کوئی بھی راستہ اختیار کریں، کیونکہ ہماری نیتیں خالص ہیں اس لئے وہ رستہ خدا ہی کی طرف
جائے گا۔دنیاوی تعلیم کے سلسلے میں میں نے بیان کیا تھا کہ ان کی تعلیم کا دائرہ وسیع کرنا چاہیے، ان کے علم کا
دائرہ وسیع کرنا چاہیے۔اس سلسلے میں قوموں کی تاریخ اور مختلف ممالک کے جغرافیہ کو خصوصیت کے ساتھ ان
کی تعلیم میں شامل کرنا چاہیے۔لیکن تعلیم میں بچے کے طبعی بچپن کے رجحانات کوضر ور پیش نظر رکھنا ہوگا اور
محض تعلیم میں ایسی سنجیدگی اختیار نہیں کرنی چاہیے جس سے وہ بچہ یا تو بالکل تعلیم سے بے رغبتی اختیار کر
مشعل راه جلد سوم
420
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
جائے یا دوسرے بچوں سے اپنے آپ کو بالکل الگ شمار کرنے لگے اور اس کا طبعی رابطہ دوسرے بچوں سے
منقطع ہو جائے۔کہانیوں سے ان کی تربیت کریں
مثلاً بچے کہانیاں بھی پسند کرتے ہیں اور ایک عمر میں جا کر ان کو ناولز کے مطالعہ سے بھی دور نہیں رکھنا
چاہیے۔لیکن بعض قسم کی لغو کہانیاں جو انسانی طبیعت پر گندے اور گہرے بداثرات چھوڑ جاتی ہیں ان سے
ان کو بچانا چاہیے خواہ نمونے کے طور پر ایک آدھ کہانی انہیں پڑھا بھی دی جائے۔بعض بچے Detective)
(Stories یعنی جاسوسی کہانیوں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں لیکن اگر انہیں اسی قسم کی لغو جاسوسی کہانیاں
پڑھائی جائیں جیسے آج کل پاکستان میں رائج ہیں اور بعض مصنف بچوں میں غیر معمولی شہرت اختیار کر چکے
ہیں جاسوسی کہانیوں کے مصنف کے طور پر تو بجائے اس کے کہ ان کا ذہن تیز ہو۔ان کی استدلال کی طاقتیں
صیقل ہو جائیں اور زیادہ پہلے سے بڑھ کر ان میں استدلال کی قوت چمکے وہ ایسے جاہلا نہ جاسوسی تصورات
میں مبتلا ہو جائیں گے کہ جس کا نتیجہ عقل کے ماؤف ہونے کے سوا اور کچھ نہیں نکل سکتا۔شریک ہومز کو تمام دنیا
میں جو غیر معمولی عظمت حاصل ہوئی ہے وہ بھی تو جاسوسی ناول لکھنے والا انسان تھا لیکن اس کی جاسوسی
کہانیاں دنیا کی اتنی زبانوں میں ترجمہ ہوئی ہیں کہ آج تک کسی دوسرے مصنف کی اس طرز کی کہانیاں
دوسری زبانوں میں اس طرح ترجمہ نہیں کی گئیں۔جس طرح شیکسپیئر کے نام پر انگریز قوم کو فخر ہے۔اسی
طرح اس جاسوسی ناول نگار کے نام پر بھی انگریز قوم فخر کرتی ہے۔یہ محض اس لئے ہے کہ اس کے استدلال
میں معقولیت تھی اگر چہ کہا نیاں فرضی تھیں۔اس لئے اس قسم کی جاسوسی کہانیاں بچوں کو ضرور پڑھائی جائیں
جن سے استدلال کی قو تیں تیز ہوں۔لیکن احمقانہ جاسوسی کہانیاں تو استدلال کی قوتوں کو پہلے سے تیز کرنے
کی بجائے ماؤف کرتی ہیں۔اسی طرح ایک رواج ہندوستان میں اور پاکستان میں آجکل بہت بڑھ رہا ہے
اور وہ بچوں
کو دیو مالائی کہانیاں پڑھانے کا رواج ہے اور ہندوستان کی دیو مالائی کہانیوں میں اس قسم کے لغو
تصورات بکثرت ملتے ہیں جو بچے کو بھوتوں اور جادو کا قائل کریں۔اس قسم کے تصورات اس کے دل میں
جاگزیں کریں کہ گویا سانپ ایک عمر میں جا کر اس قابل ہو جاتا ہے کہ دنیا کے ہر جانور کا روپ دھار لے اور
اسی طرح جادو گر نیاں اور ڈائنیں انسانی زندگی میں ایک گہرا کر دار ادا کرتی ہیں۔یہ سارے فرضی قصے اگر بڑا
421
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
پڑھے تو جانتا ہے کہ یہ محض دل بہلاوے کی من گھڑت کہانیاں ہیں لیکن جب بچہ پڑھتا ہے تو ہمیشہ کے لئے
اس کے دل پر بعض اثرات قائم ہو جاتے ہیں۔جو بچہ ایک دفعہ ان کہانیوں کے اثر سے ڈرپوک ہو جائے اور
اندھیرے اور انہونی چیزوں سے خوف کھانے لگے پھر تمام عمر اس کی یہ کمزوری دور نہیں کی جاسکتی۔بعض لوگ
بچپن کے خوف اپنے بڑھاپے تک لے جاتے ہیں۔اس لئے کہانیوں میں بھی ایسی کہانیوں کو ترجیح دینا
ضروری ہے جن سے کردار میں عظمت پیدا ہو، حقیقت پسندی پیدا ہو، بہادری پیدا ہو۔دیگر انسانی اخلاق میں
سے بعض نمایاں کر کے پیش کئے گئے ہوں۔ایسی کہانیاں خواہ جانوروں کی زبان میں بھی پیش کی جائیں وہ
نقصان کی بجائے فائدہ ہی دیتی ہیں۔عربی کہانیاں لکھنے والوں میں یہ رجحان پایا جاتا تھا کہ وہ جانوروں کی
کہانیوں کی صورت میں بہت سے اخلاقی سبق دیتے تھے اور الف لیلیٰ کے جو قصے تمام دنیا میں مشہور ہوئے
ہیں ان میں اگر چہ بعض بہت گندی کہانیاں بھی شامل ہیں لیکن ان کے پس پردہ روح یہی تھی کہ مختلف قصوں
کے ذریعہ بعض انسانی اخلاق کو نمایاں طور پر پیش کیا جائے۔مثلاً یہ قصہ کہ ایک بادشاہ نے اپنی ملکہ کو ایک کتے
کی طرح باندھ کر ایک جگہ رکھا ہوا تھا اور جانوروں کی طرح اس سے سلوک کیا جار ہا تھا اور کتے کو بڑے
اہتمام کے ساتھ معزز انسانوں کی طرح محلات میں بٹھایا گیا تھا اور اس کی خدمت پر نوکر مامور تھے۔یہ قصہ
ظاہر ہے کہ بالکل فرضی ہے لیکن جو اعلیٰ خلق پیش کرنا مقصود تھا وہ یہ تھا کہ کتا ما لک کا وفادار تھا اور ملکہ دغا باز
اور احسان فراموش تھی۔پس ایسی کہانیاں پڑھ کر بچہ کبھی یہ سبق نہیں لیتا کہ بیوی پر ظلم کرنا چاہیے بلکہ یہ سبق لیتا
ہے کہ انسان کو دوسرے انسان کا وفادار اور احسان مند رہنا چاہیے۔اسی طرح مولانا روم کی مثنوی بعض
کہانیاں ایسی بھی پیش کرتی ہے جو پڑھ کر بعض انسان سمجھتے ہیں کہ یہ کیسے مولا نا ہیں جو اتنی گندی کہانیاں بھی
اپنی مثنوی میں شامل کئے ہوئے ہیں جن کو پڑھ کر انسان یہ سمجھتا ہے کہ ان کی ساری توجہ جنسیات کی طرف
ہے اور اس کے باہر یہ سوچ بھی نہیں سکتے۔چنانچہ ایک دفعہ لاہور کے ایک معزز غیر احمدی سیاستدان نے
مجھے مولانا روم کی مثنوی پیش کی جس میں جگہ جگہ نشان لگائے ہوئے تھے اور ساتھ یہ کہا کہ آپ لوگ کہتے ہیں
کہ یہ بزرگ انسان تھا یہ اتنا بڑا مرتبہ تھا، ایسا بڑا فلسفی تھا، ایسا صوفی تھا۔لیکن یہ واقعات آپ پڑھیں اور
مجھے بتائیں کہ کوئی شریف انسان یہ برداشت کرے گا کہ اس کی بہو بیٹیاں ان کہانیوں کو پڑھیں۔چنانچہ
جب میں نے ان حصوں کو خصوصیت سے پڑھا تو یہ معلوم ہوا کہ نتیجہ نکالنے میں اس دوست نے غلطی کی
ہے۔یہ کہانیاں جنسیات سے ہی تعلق رکھتی تھیں لیکن ان کا آخری نتیجہ ایسا تھا کہ انسان کو جنسی بے راہ روی
422
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
سے سخت متنفر کر دیتا تھا اور انجام ایسا تھا جس سے جنسی جذبات
کو انگیخت ہونے کی بجائے پاکیزگی کی طرف
انسانی ذہن مائل ہوتا تھا۔پس یہ تو اس وقت میرا مقصد نہیں کہ تفصیل سے لٹریچر کی مختلف قسموں پر تبصرہ
کروں۔یہ چند مثالیں اس لئے آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں کہ اپنے بچوں کو جو کچھ آپ پڑھاتے ہیں اس
کے متعلق خوب متنبہ رہیں کہ اگر غلط لٹریچر بچپن میں پڑھایا گیا تو اس کے بداثرات بعض موت تک ساتھ
چھٹے رہتے ہیں اور اگر اچھا لٹریچر پڑھایا جائے تو اس کے نیک اثرات بھی بہت ہی شاندار نتائج پیدا کرتے
ہیں اور بعض انسانوں کی زندگیاں سنوار دیا کرتے ہیں۔جہاں تک زبانوں کا تعلق ہے سب سے زیادہ زور شروع ہی سے عربی زبان پر دینا چاہیے۔کیونکہ
ایک (مربی) عربی کے گہرے مطالعہ کے بغیر اور اس کے بار یک در بار یک مفاہیم کو سمجھے بغیر قرآن کریم اور
احادیث نبویہ سے پوری طرح استفادہ نہیں کر سکتا۔اس لئے بچپن ہی سے عربی زبان کے لئے بنیا د قائم کرنی
چاہیے اور جہاں ذرائع میسر ہوں اس کی بول چال کی تربیت بھی دینی چاہیے۔قادیان اور ربوہ میں ایک
زمانے میں جب ہم طالبعلم تھے عربی زبان کی طرف توجہ تھی لیکن بول چال کا محاورہ نہیں سکھایا جاتا تھا یعنی
توجہ سے نہیں سکھایا جاتا تھا۔اس لئے اس کا بھی ایک نقصان بعد میں سامنے آیا۔آج کل جو رواج ہے کہ
بول چال سکھائی جارہی ہے لیکن زبان کے گہرے معانی کی طرف پوری توجہ نہیں کی جاتی۔اس لئے بہت
سے عرب بھی ایسے ہیں اور تجارت کی غرض سے عربی سیکھنے والے بھی ایسے ہیں جو زبان بولنا تو سیکھ گئے ہیں
لیکن عربی کی گہرائی سے ناواقف ہیں اور اس کی گرائمر پر عبور نہیں ہے۔پس اپنی واقفین نسلوں کو ان دونوں
پہلوؤں سے متوازن تعلیم دیں۔عربی کے بعد اردو بھی بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی کامل غلامی میں اس زمانے کا جو امام بنایا گیا ہے اس کا اکثر لٹریچر اردو میں ہے۔احمد یہ لٹریچر چونکہ خالصہ
قرآن اور حدیث کی تفسیر میں ہے اس لئے عرب پڑھنے والے بھی جب آپ کے عربی لٹریچر کا مطالعہ کرتے
ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں کہ قرآن اور حدیث پر ایک ایسی گہری معرفت اس انسان کو حاصل ہے کہ جو اِن
لوگوں کے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتی تھی جو مادری لحاظ سے عربی زبان سیکھنے اور بولنے والے ہیں۔چنانچہ ہمارے عربی مجلہ التقوی میں حضرت اقدس مسیح موعود کے جو اقتباسات شائع ہوتے ہیں ان کو پڑھ کر
بعض غیر احمدی عرب علماء کے ایسے عظیم الشان تحسین کے خط ملے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔بعض ان
میں سے مفتیوں کے بیٹے ہیں۔اس عظمت کے آدمیوں کے بیٹے ہیں جن کو دین پر عبور ہے اور دین میں
423
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
وف مفتی ہیں۔ان کا نام لینا یہاں مناسب نہیں لیکن انہوں نے مجھے خط لکھا کہ ہم تو حیران رہ گئے ہیں دیکھ
کر اور بعض عربوں نے کہا کہ ایسی خوبصورت زبان ہے، ایسی دلکش عربی زبان ہے حضرت مسیح موعود کی۔ایک شخص نے کہا۔میں بہت شوقین ہوں عربی لٹریچر کا مگر آج تک اس عظمت کا لکھنے والا میں نے کوئی عربی
نہیں دیکھا۔پس عربی کے ساتھ ساتھ حضرت مسیح موعود کے اردو لٹریچر کا مطالعہ بھی ضروری ہے اور بچوں کو
اتنے معیار کی اردو سکھانی ضروری ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود کے اردو لٹریچر سے براہ راست فائدہ اٹھا
سکیں۔جہاں تک دنیا کی دیگر زبانوں کا تعلق ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے اب دنیا کے اکثر اہم ممالک میں
ایسی احمدی نسلیں تیار ہو رہی ہیں جو مقامی زبان نہایت شستگی کے ساتھ اہل زبان کی طرح بولتی ہیں اور یہاں
ہالینڈ میں بھی ایسے بچوں کی کمی نہیں ہے جو باہر سے آنے کے باوجود ہالینڈ کی زبان ہالینڈ کے باشندوں کی
طرح نہایت شستگی اور صفائی سے بولنے والے ہیں۔لیکن افسوس یہ ہے کہ ان کا اردو کا معیار ویسا نہیں رہا۔چنانچہ بعض بچوں سے جب میں نے پوچھا تو معلوم ہوا کہ ہالینڈش زبان میں تو وہ بہت ترقی کر چکے ہیں لیکن
اردو زبان پر عبور خاصا قابل توجہ ہے یعنی عبور حاصل نہیں ہے اور معیار خاصہ قابل توجہ ہے۔پس آئندہ اپنی
واقفین نسلوں کو کم از کم تین زبانوں کا ماہر بنانا ہوگا۔عربی، اردو اور مقامی زبان۔پھر ہمیں انشاء اللہ آئندہ
صدی کے لئے دیگر ممالک میں احمدیت یعنی حقیقی (دین حق ) کی تعلیم پیش کرنے والے بہت اچھے (مربی)
مہیا ہو جائیں گے۔آئندہ جماعت کی ضروریات میں بعض انسانی خلق سے تعلق رکھنے والی ضروریات ہیں
جن کا میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا اور اب دوبارہ اس پہلو پر زور دینا چاہتا ہوں۔پس واقفین بچوں کے
اخلاق پر خصوصیت سے توجہ کی ضرورت ہے۔انہیں خوش اخلاق بنانا چاہیے۔ایک تو اخلاق کا لفظ ہے جو
زیادہ گہرے خصائل سے تعلق رکھتا ہے۔اس کے متعلق میں پہلے کئی دفعہ بات کر چکا ہوں۔لیکن ایک اخلاق
کا معنی عرف عام میں انسان کی میل جول کی اس صلاحیت کو کہتے ہیں جس سے وہ دشمن کم بناتا ہے اور دوست
زیادہ۔کوئی بد مزاج انسان اچھا واقف زندگی ثابت نہیں ہو سکتا اور کوئی خشک مزاج انسان ملاں تو کہلا سکتا
ہے، پیچ معنوں میں روحانی انسان نہیں بن سکتا۔ایک دفعہ ایک واقف زندگی کے متعلق ایک جگہ سے شکایتیں
ملیں کہ یہ بد خلق ہے اور ترش روئی سے لوگوں سے سلوک کرتا ہے۔جب میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی
تو اس نے یہ جواب دیا کہ سب جھوٹ بولتے ہیں۔میں تو بالکل درست اور صحیح چل رہا ہوں اور انکی خرابیاں
ہیں۔جب توجہ دلاتا ہوں تو پھر آگے سے غصہ کرتے ہیں۔میں نے ان سے کہا کہ خرابیوں کی طرف تو سب
مشعل راه جلد سوم
424
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
سے زیادہ توجہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دلائی تھی اور جتنی دوری اس دنیا کے لوگوں کی آپ
سے تھی اسکا ہزارواں حصہ بھی جماعت احمدیہ کے نوجوان آپ سے فاصلے پر نہیں کھڑے۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کامل طور پر معصوم تھے اور آپ خود اپنے اندر کچھ خرابیاں رکھتے ہیں۔جن سے حضوراکرم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم مخاطب تھے وہ تمام برائیوں کی آماجگاہ تھے۔مگر یہ نو جوان تو کئی پہلوؤں سے سلجھے ہوئے، منجھے ہوئے اور
باہر کی دنیا کے جوانوں سے سینکڑوں گنا بہتر ہیں۔پھر کیا وجہ ہے کہ آپ جب نصیحت کریں تو وہ بدکتے ہیں اور
متنفر ہوتے ہیں اور آنحضرت جب نصیحت فرماتے تھے وہ آپ کے عاشق ہو جایا کرتے تھے۔دوسرے میں نے
ان سے کہا کہ ایک آدھ شکایت تو ہر (مربی) کے متعلق، ہر ایسے شخص کے متعلق آہی جاتی ہے جو کسی کام پر مامور
ہو۔ہر شخص کو وہ راضی نہیں کر سکتا۔کچھ لوگ ضرور ناراض ہو جایا کرتے ہیں لیکن ایک شخص کے متعلق شکایتوں کا
تانتا لگ جائے تو اس پر غالب کا یہ شعر اطلاق پاتا ہے۔سختی سہی کلام میں لیکن نہ اس قدر
کی جس سے بات اس نے شکایت ضرور کی
بچوں کو خوش اخلاق بنائیں
پس اپنے بچوں کو خوش اخلاق ان معنوں میں بنائیں کہ میٹھے بول بول سکتے ہوں۔لوگوں کو پیار سے
جیت سکتے ہوں۔غیروں اور دشمنوں کے دلوں میں راہ پا سکتے ہوں۔اعلیٰ سوسائٹی میں سرایت کر سکتے ہوں۔کیوں کہ اسکے بغیر نہ تربیت ہو سکتی، نہ ( دعوت الی اللہ ) ممکن ہے۔بعض ( مربیان ) کو اللہ تعالیٰ نے یہ
صلاحیت عطا فرمائی ہے۔اسلئے اپنے ملک کے بڑے سے بڑے لوگوں سے جب وہ ملتے ہیں تو تھوڑی سی
ملاقات میں وہ انکے گرویدہ ہو جاتے ہیں اور اسکے نتیجے میں خدا تعالیٰ کے فضل سے (دعوت الی اللہ ) کی عظیم
الشان را ہیں کھل جاتی ہیں۔جہاں تک بچیوں کا تعلق ہے اس سلسلے میں بھی بار ہا ماں باپ سوال کرتے ہیں
کہ ہم انہیں کیا بنا ئیں؟ وہ تمام باتیں جو مردوں کے متعلق یا لڑکوں کے متعلق میں نے بیان کی ہیں وہ ان پر
بھی اطلاق پاتی ہیں۔لیکن اسکے علاوہ انہیں گھر گرہستی کی اعلیٰ تعلیم دینی بہت ضروری ہے اور گھر یلو
اقتصادیات سکھانا ضروری ہے۔کیونکہ بعید نہیں کہ وہ واقفین بچیاں واقفین کے ساتھ ہی بیا ہی جائیں۔جب میں کہتا ہوں کہ بعید نہیں تو مراد یہ ہے کہ آپکی دلی خواہش یہی ہونی چاہیے کہ واقفین بچیاں
425
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
واقفین سے ہی بیا ہی جائیں ورنہ غیر واقفین کے ساتھ ان کی زندگی مشکل گزرے گی اور مزاج میں
بعض دفعہ ایسی دوری ہو سکتی ہے کہ ایک واقف زندگی بچی کا اپنے غیر واقف خاوند کے ساتھ مذہب میں اسکی
کم دلچسپی کی وجہ سے گزارا نہ ہو اور واقفین کے ساتھ شادی کے نتیجے میں بعض دوسرے مسائل اسکو در پیش
ہو سکتے ہیں۔اگر وہ امیر گھرانے کی بچی ہے۔اسکی پرورش ناز و نعم میں ہے اور اعلیٰ معیار کی زندگی گزار رہی ہے تو
جب تک شروع ہی سے اسے اس بات کے لئے ذہنی طور پر آمادہ نہ کیا جائے کہ وہ سادہ سخت زندگی اور مشقت کی
زندگی برداشت کر سکے اور یہ سلیقہ نہ سکھایا جائے کہ تھوڑے پر بھی انسان راضی ہوسکتا ہے اور تھوڑے پر بھی سلیقے
کے ساتھ انسان زندہ رہ سکتا ہے۔پس ایسی لڑکیاں جن کو بچپن سے مطالبوں کی عادت ہوتی ہے وہ جب واقفین
زندگی کے گھروں میں جاتی ہیں تو انکے لئے بھی جہنم پیدا کرتی ہیں اور اپنے لئے بھی۔مطالبے میں فی ذاتہ کوئی
نقص نہیں لیکن اگر مطالبہ توفیق سے بڑھ کر ہو تو پھر خواہ خاوند سے ہو یا ماں باپ سے یا دوستوں سے تو زندگی کو
اجیرن بنا دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس معاملے میں ہمیں کیا خوبصورت سبق دیا جب فرمایا۔لَا يُكَلِّفُ الله
نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا کہ خدا کسی کی توفیق سے بڑھ کر اس سے مطالبہ نہیں کرتا۔تو بندوں کا کیا حق ہے کہ توفیق
سے بڑھ کر مطالبے کر یں۔پس واقفین زندگی کی بیویوں کے لئے یا واقفین زندگی لڑکیوں کے لئے ضروری
ہے کہ یہ سلیقہ سیکھیں کہ کسی سے اسکی توفیق سے بڑھ کر نہ توقع رکھیں، نہ مطالبہ کریں اور قناعت کے ساتھ کم پر
راضی رہنا سیکھ لیں۔اس ضمن میں ایک اہم بات جو بتانی چاہتا ہوں کہ حضرت مصلح موعود نے واقفین کی
تحریک کے ساتھ ایک یہ بھی تحریک فرمائی کہ امیر گھروں کے بچوں کے باقی افراد کو یہ قربانی کرنی چاہیے کہ
اسکے وقف کی وجہ سے اسکے لئے خصوصیت کے ساتھ کچھ مالی مراعات مہیا کریں اور یہ سمجھیں کہ جتنا مالی لحاظ
سے ہم اسکو بے نیاز بنائیں گے اتنا بہتر رنگ میں وہ قومی ذمہ داریوں کی امانت کا حق ادا کر سکے گا۔اس
نصیحت کا اطلاق صرف امیر گھرانوں پر نہیں بلکہ غریب گھرانوں پر بھی ہوتا ہے۔ہر واقف زندگی گھر کو یعنی
ہر گھر جس میں کوئی واقف زندگی ہے آج ہی سے یہ فیصلہ کر لینا چاہیے کہ خدا ہمیں جس پر رکھے گا ہم اپنے
واقف زندگی تعلق والے کو اس سے کم معیار پر نہیں رہنے دیں گے۔یعنی جماعت کے مطالبے کی بجائے بھائی
اور بہنیں یا ماں باپ اگر زندہ ہوں اور توفیق رکھتے ہوں یا دیگر قریبی مل کر یہ ایسا نظام بنائیں گے کہ واقف
زندگی بچہ اپنے زندگی کے معیار میں اپنے گھر والوں کے ماحول اور انکے معیار سے کم تر نہ رہے۔چنانچہ ایسے
بچے جب زندگی کی دوڑ میں حصہ لیتے ہیں تو کسی قسم کے (Inferiority Complex) یعنی احساس
کمتری کا شکار نہیں رہتے اور امانت کا حق زیادہ بہتر ادا کر سکتے ہیں۔جہاں تک
بچیوں کی تعلیم کا تعلق ہے اس
426
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
میں خصوصیت کے ساتھ تعلیم دینے کی تعلیم دلانا یعنی ایجوکیشن کی انسٹرکشن جسے Bachelor Degree
in Education غالباً کہا جاتا ہے یا جو بھی اسکا نام ہے۔مطلب یہ ہے کہ انکو استانیاں بنے کی ٹرینینگ
دلوانا، خواہ انکو استانی بنانا ہو یا نہ بنانا ہو انکے لئے مفید ہو سکتا ہے۔اسی طرح لیڈی ڈاکٹر ز کی جماعت کو
خدمت کے میدان میں بہت ضرورت ہے۔پھر کمپیوٹر سپیشلسٹ کی ضرورت ہے اور ٹائپسٹ کی ضرورت
ہے اور یہ سارے کام عورتیں مردوں کے ملے جلے بغیر ، سوائے ڈاکٹری کے، باقی سارے کام عمدگی سے
سرانجام دے سکتی ہیں۔پھر زبانوں کا ماہر بھی انکو بنایا جائے یعنی لٹریری (Literary) نقطہ نگاہ سے ، ادبی
نقطہ نگاہ سے انکو زبانوں
کا چوٹی کا ماہر بنانا چاہیے تا کہ یہ جماعت کی تصنیفی خدمات کر سکیں۔اس طرح اگر ہم
سب اپنی آئندہ واقفین نسلوں کی نگہداشت کریں اور انکی پرورش کریں انکو بہترین واقف بنانے میں مل کر
جماعتی لحاظ سے اور انفرادی لحاظ سے سعی کریں تو میں امید رکھتا ہوں کہ آئندہ صدی کے اوپر جماعت احمدیہ
کی اس صدی کی نسلوں کا ایک ایسا احسان ہوگا کہ جسے وہ ہمیشہ جذ بہ تشکر اور دعاؤں کے ساتھ یاد کریں گے۔آخر پر یہ بتانا ضروری ہے کہ سب سے زیادہ زور تربیت میں دعا پر ہونا چاہیے۔ان بچوں کے لئے
ہمیشہ دردمندانہ دعائیں کرنا اور ان بچوں کو دعا کرنا سکھانا اور دعا کرنے کی تربیت دینا تا کہ بچپن ہی سے یہ
اپنے رب سے ایک ذاتی گہرا تعلق قائم کر لیں اور اس تعلق کے پھل کھانے شروع کر دیں۔جو بچہ دعا کے
ذریعے اپنے رب کے احسانات کا مشاہدہ کرنے لگتا ہے وہ بچپن ہی سے ایک ایسی روحانی شخصیت حاصل
کر لیتا ہے جس کا مربی ہمیشہ خدا بنا رہتا ہے اور دن بدن اسکے اندر وہ تقدس پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے جوخدا
کے بچے تعلق کے بغیر پیدا نہیں ہوسکتا اور دنیا کی کوئی تعلیم اور کوئی تربیت وہ اندرونی تقدس انسان
کو نہیں بخش
سکتی جو خدا تعالیٰ کی معرفت اور اسکے پیار اسکی محبت کے نتیجے میں نصیب ہوتا ہے۔پس ان بچوں کی تربیت
میں دعاؤں سے بہت زیادہ کام لیں۔خود انکے لئے دعا کریں اور انکو دعا کرنے والے بچے بنائیں۔میں
امید رکھتا ہوں کہ ان ذرائع کو اختیار کر کے انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کے سپرد کرنے سے پہلے پہلے ہی یہ بچے
ہر
قسم کے حسن سے آراستہ ہو چکے ہوں گے اور ایسے ماں باپ بڑی خوشی کے ساتھ اور کامل اطمینان کے ساتھ
ایک ایسی قربانی خدا کے حضور پیش کر رہے ہوں گے جسے انہوں نے اپنی توفیق کے مطابق خوب سجا کر اور بنا
کر خدا کے حضور پیش کیا ہوگا۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان اعلیٰ تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین