مجلس خدام الاحمدیہ کے چھٹے سالانہ یورپین اجتماع سے افتتاحی خطاب

مشعل راہ جلد سوم

حيم
مشعل راه جلد سوم
427
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ کے چھٹے سالانہ یورپین اجتماع سے افتتاحی خطاب
فرمودہ 15 ستمبر 1989ء
خدام الاحمدیہ دیگر تنظیمات سے روابط پیدا کرے
( دین حق ) کی طرف یورپ کا بڑھتا ہوا رجحان
حسین ( دین حق ) کی تصویر خدام نے دکھانی ہے
خدام گر دو پیش سے ایسا تعلق پیدا کریں جو ان کو حرکت میں لائے
جماعت احمدیہ کی موثر قوت عمل۔۔۔و قار عمل

مشعل راه جلد سوم
428
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
429
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-
خدام الاحمدیہ دیگر تنظیمات سے روابط پیدا کرے
مجلس خدام الاحمدیہ یورپ کا یہ انگلی صدی کا پہلا سالانہ اجتماع ہے اور اس پہلو سے اس اولیت کی بناء
پر اسے خاص تاریخی مقام حاصل ہے۔جہاں تک مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کا تعلق ہے اسے اللہ تعالیٰ نے
یورپ میں ایک مرکزی حیثیت عطا فرما دی ہے۔اور باوجود اس کے کہ بعض دوسرے یورپین ممالک میں بھی
خدام الاحمدیہ بفضلہ تعالیٰ مستعد ہیں اور حسب توفیق خدمت دین بجالانے میں خدام پیچھے نہیں رہتے لیکن
جرمنی کے خدام کو جس طرح غیر معمولی انہاک، محنت، خلوص اور استقلال کے ساتھ بہت سے مواقع پر
خدمت دین کی توفیق ملی ہے یہ وہ ایک خاص اور ممتاز مقام ہے جو خدا تعالیٰ نے ان کو عطا فرمایا ہے لیکن
جہاں تک غیر دنیا کا تعلق ہے ابھی تک میں یہ محسوس کر رہا ہوں کہ جرمنی کے خدام ابھی اپنے ماحول پر اثر
انداز نہیں ہو سکے۔اس پہلو سے یورپ کے دیگر خدام بھی میرے مخاطب ہیں۔ہر چند کہ اندرونی طور پر
مجالس خدام الاحمدیہ میں غیر معمولی سرگرمی کے آثار پائے جاتے ہیں لیکن جہاں تک بیرونی دنیا سے تعلق کا
سوال ہے اس پہلو سے سہرا جرمنی کے خدام کے سر نہیں بلکہ خدام الاحمدیہ یونائیٹڈ کنگڈم یعنی انگلستان کے سر
پر ہے وہ اس لحاظ سے آپ سے آگے بڑھ چکے ہیں اور بہت سے مواقع پر انہوں نے ایسی تقریبات منعقد
کیں اور ابھی بھی اسی قسم کی اور تقریبات منعقد کرنے کے کچھ منصوبے بنا چکے ہیں، کچھ آئندہ بنائیں گے
جن سے خدام الاحمدیہ کو اپنی ہی قسم کی دوسری تنظیمات سے رابطہ پیدا کرنے کا موقع ملے اور وہ خدام الاحمدیہ
کے اخلاق اور خدام الاحمدیہ کے خاص کردار سے متاثر ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ جرمنی کی جماعت کے لئے
اس میدان میں آگے بڑھنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں اور انگلستان کی جماعت کے لئے بھی ابھی اور
بہت سے آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں اور یہ کام نہایت ضروری ہے۔اگر چہ ( دعوت الی اللہ ) کے لحاظ

430
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
سے میں اس بات پر ہمیشہ زور دیتا ہوں کہ انفرادی ( دعوت الی اللہ ) ہی سے درحقیقت کامیابیاں وابستہ ہوا
کرتی ہیں اور اجتماعی اور لٹریچر کے ذریعہ پیغام پہنچانے کی جو کوششیں ہوتی ہیں وہ دلوں پر عمومی اثر تو ڈال
دیتی ہیں ، دماغوں کو بالعموم مائل تو کر دیتی ہیں مگر انسانی واسطے اور انسانی تعلق کے بغیر ، خصوصاً انفرادی کردار
کو دیکھے بغیر لوگ مذہب تبدیل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کرتے۔پس وہ نصیحت اپنی جگہ ہے اور اس موضوع پر
میں بارہا پہلے بھی آپ سے خطاب کر چکا ہوں لیکن جہاں تک اجتماعی تعلق کا سوال ہے یعنی اجتماعی طور پر
دوسری تنظیموں کے ساتھ رابطہ پیدا کرنا اس کو بھی اس سلسلہ میں ایک بہت بڑی اہمیت حاصل ہے۔آج کل
یورپ میں جوانوں
کی تنظیمیں بہت ہی زیادہ مستعد ہورہی ہیں اور بالعموم آج کے دور میں یورپ کے نوجوان
جب بھی کوئی تنظیم کی شکل اختیار کرتے ہیں تو وہ تنظیم اپنے ماضی کے خلاف بغاوت کا علم بلند کر رہی ہوتی ہے
اور یہ قدر مشترک صرف یورپ کے نوجوانوں
کی تنظیم کی ہی نہیں بلکہ امریکہ اور دیگر مغربی دنیا میں بھی یہی
رجحانات ہیں جو سراٹھا رہے ہیں۔پس ایک طرف تو خدام الاحمدیہ کی تنظیم ہے جو اپنے ماضی کے ساتھ اپنے
روابط کو مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہے اور ماضی کی کھوئی ہوئی قدروں کو دوبارہ اپنی ذات میں زندہ کرنے
کے لئے پروگرام بنا رہی ہے دوسری طرف دنیا کے یہ نوجوان ہیں جن کا رخ اپنے ماضی سے ہٹ کر کسی ایسی
سمت میں ہے جسے ابھی تک وہ معین نہیں کر سکے۔اس پہلو سے ہمارا ان سے رابطہ اور تعلق بہت ضروری ہے
لیکن میں آپ کو یہ بات سمجھا دینا چاہتا ہوں کہ بظاہر یہ دور خ مختلف ہیں لیکن حقیقت میں یہ رخ مختلف نہیں
ہیں۔( دین حق ) کی طرف یورپ کا بڑھتا ہوا رجحان
زیادہ
یورپ کا ماضی ( دین حق) سے زیادہ دور تھا۔یورپ کے ماضی کا مزاج ( دین حق ) کے خلاف بہت
مشتعل تھا اور حد سے زیادہ غلط فہمیوں پر مبنی تھا۔اس لئے اگر یورپ کے نوجوان اپنے ماضی کے خلاف
بغاوت کرتے ہیں تو وہ (دین حق) سے دور نہیں ہٹتے بلکہ ( دین حق ) کی قدروں کے قریب تک آتے ہیں یا
آ سکتے ہیں۔اس لئے ان کی بغاوت یعنی ان کی اپنے ماضی سے بغاوت آپ کے اپنے ماضی سے قریب
ہونے کے مخالف رو پیدا نہیں کرتی بلکہ اس کے موافق رو پیدا کرتی ہے جب حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے
فرمایا کہ
آ رہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج
نبض پھر چلنے لگی مُردوں کی ناگاہ زندہ وار

431
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
تو ابھی اس تبدیلی کے آثار یورپ میں نمایاں نہیں تھے۔حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ
نے جو فراست عطا فرمائی تھی، یہ اس فراست کا کرشمہ تھا کہ آئندہ پیدا ہونے والے رجحانات کو آپ نے
ایک سوسال پہلے مشاہدہ کیا اور اس مشاہدے کو یقینی اور قطعی سمجھتے ہوئے اس پر بناء کرتے ہوئے آپ نے
دنیا کو یہ خوشخبری دی کہ خواہ تم مجھے دیوانہ سمجھو، ( دین حق) کی طرف میں یورپ کے مزاج کو آتا ہوا دیکھ
رہا ہوں اور مجھے فتح ( دین حق ) کا وہ یوسف دکھائی دینے لگا ہے، اس کی خوشبو آ رہی ہے۔جیسے حضرت
یعقوب کو اپنے پیارے یوسف کی خوشبو آئی تھی۔جیسے یعقوب کو اس کے بیٹوں نے دیوانہ کہا تھا اور کہا تھا تو تو
یوسف کے عشق میں پاگل ہو چکا ہے اور ایسی فرضی باتیں سوچتا رہتا ہے جن کا کوئی وجود نہیں۔اسی طرح میں
( دین حق کی فتح کا دیوانہ ہو چکا ہوں۔لاکھ تم مجھے دیوانہ کہتے رہو، مگر مجھے تو اپنے یوسف کی خوشبو آنی
شروع ہو گئی ہے۔یہ سو سال پہلے کی بات ہے آج تو وہ خوشبو اپنی مہک کے ساتھ بڑی نمایاں ہو چکی ہے اور
ان نو جوانوں کا جن کا میں نے ذکر کیا ہے رجحان اپنے ماضی سے ہٹ کر کسی ایسے مستقبل کی طرف مائل ہوا
ہے جس کی نشان دہی وہ ابھی تک نہیں کر سکے۔آج بھی ان
کو معلوم نہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔کس طرف ان کا رخ ہے اور کون سا ایسا مقام ہے جس
کی جانب بڑھنے سے ان کے دلوں کو اطمینان نصیب ہو سکتا ہے۔مگر حضرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے آج سے سو سال پہلے اس مقام کی نشان دہی فرما دی۔آپ نے فرمایا کہ ان کا مزاج ( دین حق ) کے
طرف مائل ہورہا ہے۔اب بظاہر آج بھی ( دین حق) کے خلاف غلط فہمیاں موجود ہیں اور بظاہر آج بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر صحابہ کرام کے مقام کو یہ لوگ نہیں سمجھ رہے اور بعض اپنی بدنصیبی اور بدبختی
کی وجہ سے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف دشنام طرازی سے بھی باز نہیں آتے اور ایسے
خبیثانہ لٹریچر جیسے سلمان رشدی نے لکھا اس کی تعریف میں بھی رطب اللسان دکھائی دیتے ہیں۔مگر اس کے
با وجود یہ کہنا غلط نہیں ہے کہ ان کا مزاج بالعموم ( دین حق ) کی طرف مائل ہو رہا ہے کیونکہ یہ زیادہ معقولیت
اختیار کرتے چلے جارہے ہیں۔فرضی تصوف میں یقین رکھنے سے یہ انکار کر چکے ہیں اور جو بھی سچائی کی
حقیقت ان پر روشن ہوئی اس کو قبول کرنے پر ان کے دل آمادہ ہیں۔پس غلط فہمیوں کو دور کرنا یہ آپ کا کام
ہے۔یہ میرا کام ہے، یہ ہم سب کا مشترکہ کام ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نہیں فرمایا کہ
یہ (مومن) ہو رہے ہیں۔فرمایا: ان کا مزاج ( دین حق) کے قریب آ رہا ہے پس جہاں تک نبض شناسی کا
تعلق ہے اگر قومی لحاظ سے آپ مغرب کے نوجوانوں کی نبض پر ہاتھ رکھیں تو یہ کہنے میں کوئی بھی باک محسوس

432
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
نہیں کریں گے کہ ان کا مزاج دن بدن ( دین حق) کے قریب آ رہا ہے۔ان کے تکبر ٹوٹ رہے ہیں۔انسان اور انسان کے درمیان جو نفرت کی دیواریں تھیں وہ بہت سی جگہ کم ہو رہی ہیں اور حقیقت یہ ہے
کہ یہ نوجوان ایک نئی دنیا ایک نئے نظام کی تلاش میں ہیں۔پس اس پہلو سے ان سے جماعت احمدیہ کا وسیع
پیمانے پر رابطہ ضروری ہے اگر آپ نے ایسا نہ کیا ، اگر ایسا کرنے میں آپ نے دیر کر دی تو بعض دوسری
تنظیمیں جو وقتی طور پر چمک دمک رکھتی ہیں، ایک عارضی کشش رکھتی ہیں وہ ان
کی توجہ کو اپنی طرف سمیٹ لیں
گی۔ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جو ابھی بھی ہرے کرشنا تحریک کی طرف مائل دکھائی دیتے ہیں۔کئی
ان میں سے بدھسٹ ہورہے ہیں۔کئی اور کئی قسم کے مشرقی مذاہب کی جستجو کر رہے ہیں۔کسی کو اگر اور دلچسپی
( دین حق ) میں نہ بھی نظر آئے تو صوفی ازم کی طرف ان کا میلان نمایاں نظر آ رہا ہے۔ہرایسی چیز کی تلاش
میں ہیں جن سے اپنا حال اور اپنے ماحول کو بھلا کر کسی خیال میں گم ہو جائیں۔اگر آپ مزاج شناسی کی
اہلیت رکھتے ہوں تو آپ یقیناً اس بات کی تصدیق کریں گے کہ یہ اس وقت بھاگنا چاہتے ہیں ،شعور سے
بھاگنا چاہتے ہیں، اب باہر کی دھوپ سے بھاگنا چاہتے ہیں اور بھا گنا چاہتے ہیں کسی ایسی جگہ جس کا علم ان
کو نہیں مگر سمجھتے ہیں کہ ہم تھک چکے ہیں دنیا کی پیروی سے۔ہمیں اطمینان چاہیے اور وہ اطمینان ان فرضی
اطمینان گاہوں میں حاصل کر رہے ہیں جن کا میں نے آپ کے سامنے ذکر کیا ہے۔لیکن لمبا عرصہ تک یہ
تحریکات یہ نظریات ان کے دلوں کو مطمئن نہیں کر سکتے کیونکہ یہ ایک سطحی کشش ہے۔ان باتوں میں گہرائی
کوئی نہیں۔ہرے کرشنا میں اگر کوئی کشش ہے تو یہی کہ چھٹے بجا کر اور گانے کے ذریعے ان کے اندر جو بعض
تمدنی رجحانات پائے جاتے ہیں ان کی وہ تسکین کریں اور دوسری ذمہ داریوں سے ان کو آزاد کریں اور وقتی
طور پر ایک قسم کے نشہ میں مبتلا ہو کر یہ سمجھیں کہ ہم نے اپنے لئے جنت حاصل کر لی ہے مگر جیسا کہ میں نے
بیان کیا ہے کہ ان کا شعور بھی بیدار ہو رہا ہے ایک پہلو سے ان کے اندر منطق کی قوتیں جس طرح آج روشن
ہیں اس سے پہلے کبھی روشن نہیں ہوئی تھیں۔اس لئے زیادہ دیر تک ایک بے دلیل جنت میں یہ ہ نہیں سکتے
ان کو مطمئن کرنے کے لئے ( دین حق کی منطق کی ضرورت ہے، ایک ایسی منطق جو دل اور دماغ کے
درمیان فاصلے دور کر دے جہاں سوچ اور جذبات ایک ہی ساتھ دھڑکتے ہوں اور جہاں خدا کے قول اور خدا
کے فعل میں کوئی فرق دکھائی نہیں دیتا۔یہ وہ چیز ہے جو ( دین حق ) کے سوا کسی مذہب میں اس وقت موجود
ہے نہ کوئی مذہب اس پہلو سے ( دین حق ) کے قریب تر پہنچا ہے۔

مشعل راه جلد سوم
433
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حسین ( دین حق ) کی تصویر خدام نے دکھانی ہے۔پس یہ ( دین حق ) ہی ہے جس نے بالآ خر قوموں کے لئے قلبی سکون کا کام کرنا ہے لیکن کون سا ( دین
حق ) ؟ یقیناً وہ ( دین حق ) نہیں جو ایران کے شیشے میں دیکھا جاتا ہے یا لیبیا کے آئینے میں دکھائی دیتا ہے یا
سعودی عرب کے چہرے پر جس کے آثار دکھائی دیتے ہیں اور جس سے آزاد قوموں کی طبیعتیں متنفر ہوتی
ہیں اور دور بھاگتی ہیں۔وہی ( دین حق ) اور صرف وہی ( دین حق ) آج انہیں قائل کر سکتا ہے جو خود حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا ( دین حق تھا جس میں دل جیتنے کی ویسی ہی طاقت تھی جتنی دماغ جیتنے کی طاقت
تھی۔جو بیک وقت دلوں اور دماغوں کو مطمئن کرنے والا ( دین حق ) تھا۔جس کے اندر غیر معمولی رحمت تھی
اور تمام بنی نوع انسان کی طرف جو پیار سے جھکنے والا ( دین حق ) تھا یہ وہی ( دین حق ) ہے جسے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آج دوبارہ زندہ کر کے آپ کے سامنے پیش کیا اور آج آپ اس کے نمائندہ
ہیں۔پس اس پہلو سے یہ حسین ( دین حق انسان کے کردار میں جو پاک تبدیلیاں پیدا کرتا ہے اور جو حسین
تبدیلیاں پیدا کرتا ہے اس کی تصویر ہمارے خدام کو دکھانی ہے کیونکہ یہ ( دین حق ) محض تصورات کی دنیا میں
رہتے ہوئے ان لوگوں کو اپنے حسن کا گرویدہ نہیں کر سکتا۔یہ دین حق ) زندہ وجودوں کی صورت میں دکھائی
دینا چاہیے۔ایسی تنظیمات کی شکل میں اس ( دین حق ) کو ان سے رابطہ کرنا ہوگا ، جیسی خدام الاحمدیہ کی
تنظیمات ہیں۔اسے وہ آپ کی ذات میں جاری ہوتا دیکھیں گے تو پھر اس کے حسن کے گرویدہ ہوں گے۔پس قومی سطح پر وسیع لحاظ سے خدام الاحمدیہ کونو جوانوں کی دیگر تنظیمات سے رابطے کے ایسے پروگرام بنانے
چاہیں کہ یہ یا ان کے نمائندے آپ کی تقریبات میں آئیں اور تقریبات کو اس مقصد کی خاطر تشکیل دیا
جائے کہ آنے والے یہ سمجھیں کہ یہ نوجوان ہم سے زیادہ مطمئن زندگی گذار رہے ہیں ان نو جوانوں کو کچھ
ایسی دولت مل گئی ہے کہ ان کے چہروں پر جو طمانیت ہے اس کی کوئی مثال دوسری جگہ دکھائی نہیں دیتی۔ان
کے کردار میں ایک نئی شان پیدا ہو چکی ہے اور وہ شان ایسی ہے کہ جو حاصل کئے بغیر انسان کو عطا ہوا نہیں
کرتی۔کئی دفعہ میں نے یہ دیکھا ہے کہ ہمارے قافلے کے ساتھ جو سفر کرنے والے نو جوان ہوتے ہیں اگر
ان کو کھانا نہ کھلایا گیا ہو تو ان کے چہرے پر بھوک کے آثار ظاہر ہو جاتے ہیں۔ان کی آنکھیں دیکھ کر اور
چہرے کا رنگ دیکھ کر میں ان سے پوچھتا ہوں کیوں ابھی تک آپ کو کسی نے کھانا نہیں دیا اور جب انہوں

434
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
نے کھانا کھایا ہو تو چہرے کی طمانیت کا رنگ ہی اور ہوتا ہے۔انسان دیکھتے ہی پہچان جاتا ہے کہ آج نہ صرف
کھا نا ملا ہے بلکہ اچھا کھانا ملا ہے اور سیر ہو کر کھایا گیا ہے۔تو روحانی کھانے کا کیوں طبیعتوں پر ایسا اثر نہ ہو
کیسے ممکن ہے کہ ( دین حق ) آپ کی روحوں کو سیراب کر چکا ہوں ( دین حق ) کی غذا آپ کے دلوں کو مطمئن
کر چکی ہو اور آپ کے چہروں پر وہ غیر قو میں طمانیت کے آثار نہ دیکھیں۔ناممکن ہے۔پس خالی دلوں کو لے کر ایسے خون کے ساتھ جس میں ( دین حق ) سرایت نہ کر چکا ہو آپ دنیا کی
قوموں کو نہ اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں نہ ( دین حق) کی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔پس تقریبات ایسی منعقد
کیا کریں۔بعض دفعہ جن میں غیر تنظیموں کو بلایا جائے۔ان کے ساتھ قدر مشترک ڈھونڈی جائے ان کو
بتایا جائے کہ ایک طریقہ تم نے اختیار کیا ہے جسے تم سمجھتے ہو کہ تمہارے دلوں کی پیاس بجھ رہی ہے ایک ہمارا
بھی طریقہ ہے اس کو بھی آکر دیکھو اور دیکھو کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فرق ہے۔ہمیں ایک ایسی طمانیت نصیب ہو چکی ہے جس کے بعد ہم سمجھتے ہیں کہ صرف یہ دنیا ہی نہیں بلکہ اس
دنیا کے بعد کے مقاصد کو بھی ہم نے پالیا ہے۔یہ وہ مقصد ہے جسے خدام الاحمدیہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے
ماحول کی اپنے گردو پیش کی تنظیمات سے رابطے قائم کرنے چاہئیں۔آپ کے اندر خواہ کتنا ہی جوش و خروش
ہو، خواہ آپ کے اندر کتنی ہی حرکت پائی جائے اور قوت عمل جاری وساری دکھائی دے روابط کے بغیر آپ
اپنے ماحول کو متحرک نہیں کر سکتے۔خدام گر دو پیش سے ایسا تعلق پیدا کریں جو ان کو حرکت میں لائے
آپ نے موٹروں کو دیکھا ہے یعنی موٹر کاروں کو۔اس میں کیچ ہوتے ہیں، گئیر ز ہوتے ہیں۔انجن
خواہ کتنی ہی تیز رفتاری سے گھوم رہا ہو اگر کیچ کے ذریعہ آپ گئیر کے ساتھ انجن کا تعلق پیدا نہ کریں تو کار
حرکت میں نہیں آئے گی۔اس لئے آپ کو خدا تعالیٰ نے کار کے طور پر نہیں انجن کے طور پر پیدا کیا ہے آپ
نے ساری دنیا کی گاڑی کو چلانا ہے۔آپ کی اندرونی حرکت اپنی ذات میں آپ صحت کی علامت تو ہے
لیکن آپ کی زندگی کا آخری مقصد نہیں جب تک ایسے گئیر کا انتظام نہ کیا جائے جس سے آپ کی حرکت
آپ کے گردو پیش میں منتقل ہونے لگے اور گرد و پیش کی تنظیمات کو متحرک کر دے جب تک ایسا نہ ہواس
وقت تک آپ اپنے اعلیٰ مقصد کو حاصل نہیں کر سکتے یا جس مقصد کی خاطر آپ کو پیدا کیا گیا ہے اس کی تکمیل
سے آپ اگر پوری طرح محروم نہیں رہیں گے تو بہت حد تک محروم رہیں گے تو اس لئے اب ضرورت ہے اس

مشعل راه جلد سوم
435
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
بات
کی بھی کہ ہم اپنے گردو پیش سے ایسا تعلق پیدا کریں جو ان کو حرکت میں لائے۔اس ضمن میں ایک تنبیہ
کی بھی ضرورت ہے اور جیسا کہ میں نے مثال پیش کی تھی عمداً اس غرض سے یہ مثال چینی تھی تا کہ اس کے اندر
جو تنبیہہ شامل ہے اس سے بھی میں آپ کو واقف کر دوں، کاروں میں گئیر ز کا انتظام ہوتا ہے یعنی پہلا
گئیر ، دوسرا گئیر ، تیسرا کئیر ، چوتھا کئیر اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر اچانک انجن پر زیادہ بوجھ پڑ جائے تو بعض
دفعہ انجن ٹوٹ جایا کرتا ہے اور اچانک بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا۔باوجود اس کے کہ اس کے اندر طاقت
ہوتی ہے مثلاً ایک کار کے انجن میں یہ بھی طاقت ہے کہ وہ سو میل کی رفتار سے گاڑی کو چلائے یا ایک سو بیس
میل یا ایک سو چالیس میل کی رفتار سے گاڑی کو چلائے لیکن جب آپ انجن کا تعلق گئیر سے کرتے ہیں تو
پہلے اس گئیر سے کرتے ہیں جو دس میل سے زیادہ رفتار سے گاڑی نہیں بڑھا تا اس کے بعد چالیس میل یا
پچاس میل والے گئیر سے تعلق پیدا کرتے ہیں اس سے بڑھکر پھر اس آخری گئیر سے جس پر انجن پوری
قوت کو اپنے ماحول میں منتقل کر دیتا ہے۔پس ایسے موقعوں پر جہاں ایک قوت کا ایک ساکت چیز سے رابطہ
قائم کرنا ہوا ایک جامد چیز سے رابطہ قائم کرنا ضروری ہوا کرتا ہے کہ حکمت اور تدبیر کے ساتھ کام کیا جائے اور
تدریج کو اختیار کیا جائے ورنہ آپ کے انجن پر بداثرات پڑیں گے۔اگر اچانک مثلاً آپ ان غیر قوموں کی
تنظیمات سے پورا رابطہ قائم کر لیں تو آپ میں سے بہت سے ہیں جن کے دلوں کو زنگ لگ جائیں گے،
بہت سے ایسے ہیں جو اس رابطے کا Impact برداشت نہیں کر سکیں گے وہ سمجھیں گے کہ یہ تو غالب لوگ ہیں
یہ تو طاقت والے لوگ ہیں یہ زیادہ مزے اٹھا رہے ہیں اور بجائے اس کے کہ گہرائی کے ساتھ ان کی لذتوں
کا جائزہ لے سکیں اور یہ معلوم کر سکیں کہ ان کی لذتیں عارضی اور فانی ہیں ان کی لذتوں کے بعد سر در دیاں
ہیں ، بہت سی تکلیفیں ہیں بہت سے دکھ ہیں جن میں خود بھی مبتلا ہوتے ہیں اور سوسائٹی کو بھی مبتلا کرتے
ہیں آپ وقتی طور پر نوجوان ہونے کے باعث سمجھ سکتے ہیں کہ او ہو۔یہ تو ہم سے زیادہ اچھی زندگی
بسر کر رے ہیں کیوں نہ خدام الاحمدیہ سے نکل کر ان لوگوں میں شامل ہو جایا جائے۔پس آپ کا انجن ان کو
متحرک کرنے کی بجائے خود جامد ہو جائے گا اس لئے رابطوں میں تدریج کی ضرورت ہے اور حکمت بھی
بہت ضروری ہے۔پس اس لئے میں نے افراد کو نہیں کہا کہ آپ رابطے کریں، میں نے تنظیم کو کہا ہے کہ تنظیم
با قاعدہ منصوبے بنا کر اپنے غیروں سے ایسے روابط پیدا کرے کہ ان کو رفتہ رفتہ طاقت کے مطابق اپنے
ساتھ جذب کریں اور (دین حق) کے پیسے کے مطابق ان کو حرکت میں لائیں۔ان بہترین صفات کو حرکت
میں لائیں جو نوبل یعنی اعلیٰ پائے کی معزز صفات کہلا سکتی ہیں۔بزرگ صفات کہلاتی ہیں جن صفات کے

مشعل راه جلد سوم
436
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
اندر یہ خدا تعالیٰ نے خاصیت رکھی ہے کہ ان صفات کے متحرک ہونے کے نتیجہ میں انسان خود اپنے آپ کو
بزرگ اور معزز مجھے لگتا ہے اور پھر بزرگ اور معزز ہستی سے اس کے تعلق قائم کرنے کے زیادہ امکانات پیدا
ہو جاتے ہیں۔پس اس پہلو سے بہت سے منصوبے بنانے کی ضرورت ہے۔بہت سے پروگرام بنانے کی
ضرورت ہے اور ان پروگراموں کو دلچسپ بنانے کی بھی ضرورت ہے۔کیوں کہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے
کہ یہ قومیں سر دست ظاہری کشش اور دلچسپیوں میں اتنا کھوئی جاچکی ہیں ان سے ایسی وابستہ ہوچکی ہیں کہ
کوئی ایک حرکت جس میں کوئی چمک دمک نہ ہو ان کی آنکھوں
کو خیرہ نہیں کر سکتیں ، ان کے دلوں کو اپنی طرف
متوجہ نہیں کر سکتیں۔پس آپ ایسے پروگرام بھی بنا سکتے ہیں جن میں کوئی دلچسپی بھی ہو۔مثلا کھیلوں کے ذریعہ
آپ ان سے روابط استوار کر سکتے ہیں آغاز میں اور بہت سے ایسے پروگرام دلچسپ سوچ سکتے ہیں جو علمی
رنگ رکھتے ہوں لیکن دلچسپ ہوں اور ان کے نمائندگان کو دعوت دیں، ان سے روابط بڑھائیں۔ان کو
بتائیں کہ ہم یہ یہ کام کرتے ہیں اور پھر رفتہ رفتہ اپنے زیادہ سنجیدہ کاموں سے بھی ان کو متعارف کرانا شروع
کریں۔کوئی شخص بھی جماعت احمدیہ کی وقار عمل کی روح سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔سب سے زیادہ
گہرا اثر کرنے والی چیز جو جماعت احمدیہ کی تنظیم میں پائی جاتی ہے جس کا بہت ہی وسیع اور گہرا اثر میں نے
دیکھا ہے احمدیوں کی وقت کی قربانی اور اس قربانی کے نتیجہ میں عظیم الشان کام سرانجام دینا ہے۔جماعت احمدیہ کی مؤثر قوت عمل
اب ہمارے جلسہ سالانہ انگستان میں جو اس صدی کا پہلا ایسا جلسہ تھا جس میں خلیفہ مسیح نے بھی
شرکت کی تھی اس لحاظ سے اسے مرکزی حیثیت ہوئی۔اب آئندہ وقت بتائے گا کہ یہی جلسہ مرکزی جلسہ
بنتا ہے یا کسی اور جلسے کو خدا تعالیٰ یہ سعادت بخشے۔مگر بہر حال سردست ہم یہ کہہ سکتے ہیں اس صدی کا پہلا
مرکزی جلسہ وہی تھا جو انگلستان میں منعقد ہوا۔آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر سے وہاں نمائندگان آئے اور ان
میں سے ہر ایک نے جو تاثرات مجھ سے بیان کئے یا بعد میں خطوط کے ذریعے لکھے وہ جماعت احمدیہ کی لکھی
قوت عمل سے بے حد متا ثر دکھائی دیا۔انہوں نے ہمارے پر لیس کو دیکھا، ہمارے روٹی پلانٹ کو دیکھا انہوں
نے ہمارے طوعی خدمت کے نظاموں کو حرکت کرتے دیکھا ، کھانا کھلاتے ہوئے لوگوں کو دیکھا۔روٹیاں
تقسیم کرتے ہوئے دیکھا۔پہروں پر مستعد دیکھا۔یہ ساری و قادر عمل ہی کی مختلف شکلیں ہیں۔پس اس کے
نتیجے میں ان کے دلوں میں بہت ہی گہرے اثرات قائم ہوئے ہیں۔آج ہی میں آنے سے پہلے ڈاک کا

437
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
مطالعہ کر رہا تھا تو دووزراء جومختلف ملکوں سے شریک ہوئے تھے ان کے خطوط دیکھے۔دونوں الگ الگ ملکوں
سے تعلق رکھتے ہیں مگر دونوں نے جماعت احمدیہ کی روح وقار عمل کی اتنی تعریف کی ہے اور کہتے ہیں کہ
ہمارے دلوں کو تو آپ نے جیت لیا ہے اس چیز سے۔اور وہ دونوں لکھتے ہیں ایک ہی بات کہ ہم نے ساری
زندگی میں کبھی ایسی چیز نہیں دیکھی۔تو آپ کے سنجیدہ کاموں میں بھی گہری کشش ہے، اور اتنی گہری کشش
ہے کہ دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کی راہنما بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔یہی بات انگلستان کے
ایک بہت ہی معزز راہنما نے اپنے ایک خط میں امیر صاحب انگلستان
کو لکھی ہے ، اس سے پہلے کی بات ہے
اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں پولیس کے جو چیف کا نٹیبل ہیں اس سارے علاقے کے ان سے پوچھا
کہ آپ بتائیں کہ آپ کا اس جلسے میں شامل ہونے والوں کے متعلق کیا تاثر ہے۔تو وہ کہتے ہیں کہ اس نے
مجھ سے یہی بات کہی کہ میں نے اپنے زندگی میں کبھی ایسے لوگ نہیں دیکھے۔وہ کہتے ہیں کہ پولیس تو وہاں
خواہ مخواہ کھڑی تھی وہاں پر اس سارے انتظام کو چلانے کی خاطر بلکہ ایک عام نظر ر کھنے کے لئے ایک مرد
کانسٹیبل اور عورت
کانسٹیبل کافی تھے۔عورت اس لئے کہ عورتوں کا نظام الگ تھا لیکن وہ اس لئے ضروری تھے
کہ حکومت کی موجودگی وہاں ہونی چاہیے ورنہ وہ کہتے ہیں اس نے مجھے کہا جہاں تک نظام جماعت کا تعلق
ہے ہم میں سے کسی کی کوئی ضرورت وہاں نہیں تھی ، پھر انہوں نے اس دوسرے وقار عمل کے مظاہروں کی جو
خاموش مظاہرے از خود ہوتے چلے جارہے تھے ان کی بھی بہت تعریف کی۔پھر جن ملکوں سے خطوط آ رہے ہیں جہاں واپس جا کر ان معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے
بلا استثناء ہر جگہ سے یہی اطلاع ملتی ہے کہ وہ جماعت احمدیہ کی قوت عمل سے اتنا مرعوب ہیں اور ایسا حسین
تصور یہاں سے لے کر گئے ہیں کہ واپس جا کر اس کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔پس آپ کے اندر خدا تعالیٰ
نے وہ صفات رکھی ہیں جو بظاہر سرسری نگاہ میں کشش کا موجب نہ بھی ہوں مگر جو آپ کے قریب آئے گا
جسے موقع ملے گا کہ گہری نظر سے دیکھے وہ متاثر ہوئے بغیر رہ ہی نہیں سکتا۔پس اتنی قوت موثرہ کے حامل
ہونے کے باوجود آپ اس کو ( دین حق ) کی خدمت میں استعمال نہ کریں اور اپنے ماحول کو اس قوت متاثر ہ
سے اجنبی اور نا واقف رکھیں یہ تو کوئی اچھی بات نہیں۔آپ کو خدا نے ایک دولت دی ہے اس کو استعمال
کریں، استعمال سے یہ وہ دولت ہے جو کم نہیں ہوگی بلکہ بڑھتی چلی جائے گی جتنے زیادہ لوگ آپ کی ان
خاموش خوبیوں سے واقف ہوتے چلے جائیں گے اتنا ہی خدا تعالیٰ آپ کے اندر یہ جذبے اور بڑھا تا چلا
جائے گا پس مجلس خدام الاحمدیہ کو میں یہ پروگرام دے رہا ہوں کہ وہ آئندہ غیر تنظیموں سے جو نو جوان تنظیمیں

438
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
ہیں اس رنگ میں رابطے استوار کریں کہ وہ باقاعدہ منصوبے کے مطابق رابطے بنائے گئے ہوں۔اور ان کا
مقصد یہ ہو کہ ( دین حق ) نوجوانوں کو جو طمانیت کی دولت بخشتا ہے، ( دین حق ) نو جوانوں میں جو قوت عمل
عطا کرتا ہے اور اس قوت کے عملی نتیجے میں ( مومن ) نوجوان جس طرح ایک اعلیٰ روحانی لذت پاتے ہیں وہ
نمونے کے طور پر ان کو دکھائی جائیں اور ان کو بتایا جائے کہ اصل دائمی زندگی یہی ہے۔اور باقی باتیں جن کی
تم پیروی کرتے ہو عارضی اور فانی اور بے حقیقت ہیں۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ جرمنی جس
کے متعلق میں نے پہلے بھی اظہار کیا ہے خدا کے فضل سے بڑی مستعد بڑی مخلص بڑی فعال جماعت ہے
اور خدا تعالیٰ نے آپ کو قوت عمل کے نہ ختم ہونے والے ذخیرے عطا فرمائے ہوئے ہیں۔ان ذخیروں سے
با قاعدہ تنظیم کے مطابق جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے آپ استفادہ کریں اور دعا بھی کرتے رہیں تا کہ اللہ
تعالیٰ آپ کو ہمیشہ موثر رکھے اور متاثر نہ بنائے۔ماحول میں بعض خوبیاں بھی ہیں ان کے متعلق میں آئندہ
خطاب میں آپ سے بات کروں گا۔میں ضمناً ان کا ذکر کروں گا لیکن اس سے پہلے گذشتہ خطابات میں میں
یہ بات کھول چکا ہوں کہ یہ بات جھوٹی اور غلط ہے کہ گویا ہم ہی خوبیوں کے مالک ہیں اور باقی لوگ خوبیاں
نہیں رکھتے۔آپ کے ماحول میں دوسری تنظیمیں جو آپ سے روابط اختیار کریں گی ، ان میں خوبیاں بھی پائی
جاتی ہیں۔پس آپ جب یہ روابط قائم کریں گے تو ان کی خوبیوں پر نظر رکھتے ہوئے یہ بھی کوشش کریں کہ
آئندہ جب وہ آپ سے ملیں تو اپنی بہت سے خوبیاں آپ کے اندر پائیں اور آپ کی خوبیوں میں اضافہ
ہوتا ہوا دیکھیں اور پھر جب وہ آپ سے دوبارہ ملیں تو پھر آپ کی خوبیوں میں اضافہ ہوتا ہوا دیکھیں۔یہاں
تک کہ ان کی خوبیوں کے بھی آپ ہی علمبردار بن جائیں اور اپنی خوبیوں کے بھی آپ ہی علمبردار بن
جائیں اور حسن کے ایک ایسے اعلیٰ مقام پر فائز ہو جائیں جو اپنے ماحول کو عاشق بنادیا کرتا ہے۔پس یہ عشق اور محبت ہے جو دنیا کے دلوں پر فتح یاب ہوگی۔محض تقریریں اور محض نظریات غالب نہیں
آیا کرتے بلکہ دلوں کو مائل کرنا بہت ضروری ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

آج 10 میں سے 10 باقی