مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے افتتاحی خطاب
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
473
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے افتتاحی خطاب
فرمودہ 10 مئی 1991ء
جرمنی کی سیاسی و اقتصادی اہمیت
جرمنی کا جماعت احمدیہ کے ساتھ بہت ہی حسن و احسان کا تعلق رہا ہے
جرمنی کو ہمیشہ اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے
مشرقی جرمنی کی طرف توجہ کرنے کی نصیحت
مشرقی جرمنی کے لوگوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں
☆ ☆ ☆ ☆
مشعل راه جلد سوم
474
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
475
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے آج پھر مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کو ایک عظیم الشان اجتماع منعقد کرنے کی
توفیق بخشی ہے۔آج منعقد ہونے والا یہ اجتماع اب مغربی جرمنی کا نہیں بلکہ سارے جرمنی کا اجتماع ہے۔مگر
خدام کی شمولیت کے لحاظ سے عملاً زیادہ بلکہ بہت زیادہ شمولیت اس میں مغربی جرمنی کی طرف سے ہی ہے۔جرمنی کی سیاسی واقتصادی اہمیت
اب جرمنی کے مغربی اور مشرقی دونوں حصوں کی اقتصادیات آپ میں مل رہی ہیں۔اس کے نتیجہ میں
کچھ عرصہ کے بعد ایک نیا جرمنی معرضِ وجود میں آئے گا جس کی اقتصادی حالت آج کے جرمنی سے کئی گنا
زیادہ بڑھ چکی ہوگی۔ہر چند کہ یہ قوم مشرقی اور مغربی حصوں کے باہم پھر متحد ہو جانے پر ذہنی و قلبی لحاظ سے
خوش ہے لیکن مغربی جرمنی کو سر دست مشرقی جرمنی کا اقتصادی بوجھ اٹھانے کی وجہ سے وقتی طور پر ایک
اقتصادی صدمہ پہنچا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ مشرقی جرمنی کے بوجھ نے مغربی جرمنی کے اقتصادی معیار
کو بھی نیچے جھکا دیا ہے لیکن عنقریب آپ دیکھیں گے کہ جرمنی اقتصادی لحاظ سے پھر ایک بہت بڑی طاقت
بن کر ابھرنے والا ہے۔صرف مشرقی جرمنی ہی نہیں بلکہ مشرقی یورپ کے بعض ممالک بھی جلد جرمنی کی
طرف متوجہ ہوں گے اور اس کے ساتھ منسلک ہونے کی کسی نہ کسی رنگ میں کوشش کریں گے۔اس احساس
کے نتیجہ میں ابھی سے بعض دوسرے ممالک میں جرمنی کے خلاف حسد پیدا ہو چکا ہے۔وہ
مستقبل پر نگاه
ڈالتے ہوئے گھبراہٹ محسوس کرتے ہیں کہ جرمنی کہیں ان کے مقابلہ پر بہت زیادہ طاقتور ملک بن کر نہ
اُبھرے اور اس طرح آپس میں فاصلے زیادہ نہ بڑھ جائیں۔جرمنی کا جماعت احمدیہ سے تعلق
جرمنی کا جماعت احمدیہ کے ساتھ بہت ہی حسن و احسان
کا تعلق رہا ہے۔یورپ میں بلکہ دنیا بھر میں
476
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جتنا جرمنی نے پاکستان کے غم زدہ اور تکلیف اٹھانے والے احمدیوں کو پناہ دی ہے اور جس جذبہ کے ساتھ
اپنے ملک کے دروازے آپ پر کھولے ہیں اور ان کو امن مہیا کیا ہے۔یہ ایک ایسا احسان ہے جو مجھے ہمیشہ
جرمنی کے لئے دعائیں کرنے کی یاد دہانی کراتا رہتا ہے اور بعض اوقات رات کی تنہائیوں میں میرے
دل کی گہرائی سے اس ملک کے لئے دعا اٹھتی ہے۔یہ دوسری بات ہے کہ اس ملک کے باشندوں کے خواب و
خیال میں بھی یہ بات نہیں ہوتی کہ کوئی شخص کہیں بیٹھا ان کے لئے دعا کر رہا ہے۔ساری جماعت احمدیہ کو
اس معاملہ میں امام کے ساتھ شامل ہونا چاہیے اور جرمنی کو ہمیشہ اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے۔دنیا
کے لحاظ سے تو ہم ان
کو بدلہ نہیں دے سکتے۔اگر کچھ بدلہ دے سکتے ہیں تو اعلیٰ اخلاقی تعلیم دے کر اور انہیں
( دین حق ) کی طرف بلا کر دے سکتے ہیں۔یہ صحیح ہے کہ ان کی نظر میں یہ بدلہ کوئی بدلہ نہیں ہے۔اس کی وجہ یہ
ہے کہ جو چیز میں ہماری نظر میں قدر رکھتی ہیں ان کی نظر میں وہ کوئی قدروقیمت نہیں رکھتیں مگر جب ہم ان کے
لئے دعائیں کرتے ہیں تو محض اعلی کردار اور مذہبی ہدایت عطا ہونے کی ہی نہیں کرتے بلکہ ہم ان کے لئے
دنیا کے لحاظ سے بھی دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ ! ان کو دنیوی حسنات بھی عطا فرما۔پس ان کے لئے ہدایت
یابی کے ساتھ ساتھ دنیوی حسنات عطا ہونے کی دعا بھی کیا کریں تا کہ یہ خوشحال ہوں اور اس طرح پہلے سے
بہتر اور مضبوط ہوتے جائیں۔ان کو اس کا علم ہو یا نہ ہو لیکن آپ جانتے ہوں اور آپ کے دل اس امر کے
گواہ ہوں کہ آپ کے خدا نے آپ کی طرف سے اس قوم کے احسانات کا بدلہ اتنا اتارا ہے کہ جتنے وہ حقدار
بھی نہیں تھے۔پس اب جبکہ جرمنی کے مشرقی اور مغربی حصے کی دو علیحدہ علیحدہ اقتصادیات آپس میں مل رہی ہیں اور
اس کے نتیجہ میں نئے حالات پیدا ہورہے ہیں میں آپ کو توجہ دلاتا ہوں کہ دعائیں کرتے ہوئے آپ بھی
اس امر کے لئے کوشش شروع کر دیں کہ مشرقی جرمنی کے بھی خدام الاحمدیہ کو اور وہاں کی جماعت کے دیگر
خدام کو پورے جرمنی کے جماعتی اجتماعات میں اسی طرح بھر پور حصہ لینے کی توفیق ملے جس طرح سابقہ
مغربی جرمنی کے خطہ کے احمدی ایسے روحانی اجتماعات میں بکثرت شامل ہوتے ہیں۔اس پہلو سے جرمنی
کے مشرقی حصہ میں جو کمی ہے اللہ تعالیٰ اس کو دور فرما دے۔اقتصادی لحاظ سے مشرقی حصہ کی کمی کو دور کرنا
جن لوگوں کی ذمہ داری ہے وہ اپنی اس ذمہ داری کو بڑی توجہ سے ادا کر رہے ہیں۔وہ بڑی بیدار مغزی اور
بڑی محنت کے ساتھ بڑے بڑے چیلنج قبول کر رہے ہیں اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ ان کی انتھک مساعی کے
نتیجہ میں کچھ عرصہ کے اندر اندر مشرقی جرمنی کی اقتصادیات بھی مغربی جرمنی کی اقتصادیات کے برابر ہو
477
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جائے گی۔روحانی قدروں کے لحاظ سے آپ ذمہ دار ہیں۔آپ کا خاموش اور غافل رہنا آپ کو زیب
نہیں دیتا۔خدا تعالیٰ کی ہستی پر زندہ ایمان لانے کے اعتبار سے، مذہبی اخلاق کو سمجھنے اور ان کی کماحقہ
پابندی کرنے کے اعتبار سے اور جماعت کی تعداد کے نقطہ نگاہ سے مشرقی جرمنی میں فی الوقت جتنی بھی کمی
ہے وہ آپ نے پوری کرنی ہے۔پس اپنی دعاؤں میں اس بات کو خاص طور پر پیش نظر رکھیں اور مشرقی
جرمنی میں پہلے سے بڑھ کر دعوت الی اللہ کا کام کریں۔مشرقی جرمنی کی طرف توجہ کرنے کی نصیحت
گزشتہ مرتبہ جب میں جرمنی میں حاضر ہوا تو میں نے امیر صاحب اور مجلس عاملہ کو توجہ دلائی کہ آپ
مشرقی جرمنی میں مختلف اہم مقامات پر زمینیں حاصل کرنے کی کوشش کریں تا کہ ہم وہاں مشن ہاؤس اور
( بیوت الذکر ) بنا سکیں۔مجھے علم نہیں کہ جماعت کو اس طرف پوری سنجیدگی کے ساتھ توجہ دلائی جاسکی ہے یا
نہیں۔ہوسکتا ہے کہ انہوں نے اس ہدایت کو اس خیال سے نرمی سے لیا ہو کہ مشرقی یورپ جرمنی میں ابھی
جماعتیں تو ہیں نہیں وہاں ( بیوت الذکر) وغیرہ بنانے کی ابھی کیا جلدی ہے۔حالانکہ میں نے تو خدا تعالیٰ پر
تو کل اور جماعت پر حسن ظن رکھتے ہوئی اس خیال سے یہ تحریک کی تھی کہ عنقریب وہاں جماعت پھیلے گی اور
خدا سے روٹھے ہوئے لوگوں کو بڑی تیزی سے خدا کی طرف واپس لائے گی۔تاریخی لحاظ سے مشرقی یورپ
کے لوگ دو طرح اپنی بعض سابقہ اقدار سے روٹھے تھے۔ایک اعتبار سے وہ سرمایہ دارانہ نظام سے روٹھ گئے
تھے۔انہوں نے اس کے مقابل ایک نیا نظام قائم کیا۔دیکھیں آپ کے سامنے یہ مثال ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام والوں نے انہیں اپنا بنالیا ہے اور انہیں اپنی
طرف واپس لوٹا لیا ہے۔حالانکہ مشرقی یورپ کے لوگوں کے لئے یہ نقصان دہ ہے۔جہاں تک میں نے غور
کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ مشرقی یورپ اور روس اگر واپس سرمایہ داری کی طرف لوٹیں گے تو شدید نقصان
اٹھائیں گے۔ان کے لئے نئی راہ تلاش کرنا ضروری ہے اور یہ ئی راہ ان کو اسلام مہیا کر سکتا ہے۔دوسرے
اعتبار سے وہ خدا سے بھی روٹھ گئے تھے، وہ مذہب سے بھی روٹھ گئے تھے حتی کہ وہ اخلاقی اقدار سے بھی روٹھ
گئے۔انہیں مذہب ،اخلاقی اقدار اور خدا کی طرف واپس لانے کی ذمہ داری آپ کی ہے۔آپ نے انہیں
( دین حق کا پیغام پہنچا کر خدا کی طرف واپس لانا ہے۔
مشعل راه جلد سوم
478
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشرقی جرمنی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں
دنیا کی قومیں اپنی اپنی سمجھ کے مطابق اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔اس کے بالمقابل اگر خدا
کی قوم اور خدا کے بندے اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہو جائیں یہ انہیں زیب نہیں دیتا۔پس اس مختصر
خطاب میں آپ
کو نصیحت کرتا ہوں کہ جہاں سابقہ مغربی جرمنی کے احسانات کو یادر کھتے ہوئے آپ ان کے
لئے دعائیں کرتے ہیں میں امید یہی رکھتا ہوں کہ آپ ان کے لئے دعائیں کرتے ہیں اور اگر نہیں کرتے تو
میں امید رکھتا ہوں کہ آئندہ ضرور دعائیں کریں گے۔ان کی دنیا کے لئے بھی دعا ئیں کریں گے اور آخرت
کے لئے بھی دعائیں کریں گے، وہاں اگر چہ مشرقی جرمنی کے آپ پر کوئی احسان نہیں پھر بھی ان پر احسان
کرنے میں پہل کر جائیں اور مشرقی جرمنی کے لوگوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ان کے لئے بھی
بھلائی کے کام کریں۔ان
کو بھی اللہ کی طرف بلائیں۔کوشش کریں کہ ان کی ہر قسم کی کمی پوری ہو اور ان کے
تمام خلا دُور ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔( آمین )
(اخبار احمد یہ جرمنی 1991ء)