خطبہ جمعہ سے اقتباس
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
515
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبه جمعه فرموده 21 اکتوبر 1994 ء سے اقتباس
لاس اینجلس کی جماعت سے متعلق میں اچھے تاثرات لے کر آیا ہوں
اگلی نسلوں کو محفوظ رکھنے کا طریق کہ خاندانوں کے تعلقات ( دینی ) اقدار کے
مطابق باندھے جائیں
امریکہ کی جماعت کو با قاعدہ منصوبہ بنا کر اصلاح کی کوشش کرتے رہنا چاہیے
ان لوگوں کی نسلوں کو ان کے آباؤ اجداد کا روشن ماضی بتائیں
قادیان کا جنت نظیر ماحول
مشعل راه جلد سوم
516
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
517
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
اس دفعہ یونائیٹڈ سٹیٹس اور کینیڈا کے سفر کے دوران مجھے یہاں پانچ جمعے ادا کرنے کی توفیق ملی اور یہ
اس سلسلے کا آخری جمعہ ہے جو میں یہاں آج نیو یارک میں ادا کرنے کی توفیق پا رہا ہوں۔مختلف موضوعات
پر مختلف جمعوں میں میں نے خطاب کیا۔دو کینیڈا میں ادا ہوئے اور آج تیسرا یہ ہے اس کو شامل کر کے تین
یونائیٹڈ سٹیٹس میں۔سفر کے تاثرات
آج کے خطبے کے لئے پہلے تو مختصراً میں اپنے تاثرات آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں میرے سفر کا
آغاز لاس اینجلس سے ہوا اور پھر اس کے بعد مجھے سان فرانسسکو جانے کا موقع ملا اور پھر سیٹل کی جماعت
کے ساتھ کچھ گھنٹے گزارنے کی توفیق ملی اور اس کے بعد پھر کینیڈا کا سفر ہوا۔لاس اینجلس کی جماعت سے
متعلق میں بہت اچھے تاثرات لے کر آیا ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر شعبے میں، ہر پہلو سے
وہاں زندگی کے آثار پہلے سے نمایاں تر ہو چکے ہیں۔( دعوت الی اللہ ) بھی وہ نہایت سنجیدگی اور لگاؤ کے
ساتھ کر رہے ہیں اور بہت سے احمدی ہیں جو داعی الی اللہ بن کر ہر پہلو سے خدمت کے کاموں میں مگن ہیں
اور جو احباب ان کے تعلق میں ملنے کے لئے آتے رہے ان کے چہروں سے صاف عیاں تھا کہ ان پر ایک
عرصے تک محنت ہو چکی ہے۔بعض دفعہ دا عین الی اللہ محض رجسٹر پر نام لکھوا دیتے ہیں اور محنت نہیں کرتے وہ
پہچانے جاتے ہیں کیونکہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔جب مجالس سوال وجواب میں ایسے دائین
الی اللہ کے محنت کر کے اکٹھے کئے ہوئے لوگ وہاں پہنچتے ہیں تو ان کی طرز سے ان کی آنکھوں سے ان کی
اداؤں سے صاف پتہ چلتا ہے کہ پہلے ان پر کوئی کام نہیں ہوا۔ان کے سوالات بھی اسی نوعیت کے ہوتے
518
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
ہیں لیکن وہ جن پر کام ہو چکا ہو ان کے اندر تبدیلی کے آثار ظاہر ہو چکے ہوتے ہیں۔ان کے چہروں پر وہ
سعادت کا نور آجاتا ہے جونور کے قریب ہونے سے طبعا ظاہر ہونا چاہیے اور وہ پاک علامتیں ظاہر ہوتی ہیں
جن کے نتیجے میں ان کے لئے بے اختیار دل میں محبت پیدا ہوتی ہے اور بہت سے ایسے لوگ عملاً پکا ہوا پھل
ہوتے ہیں ایسے موقع پر ان کو بہانہ چاہیے اور وہ پھر بہت جلد احمدیت کی آغوش میں آجاتے ہیں۔پس اس
پہلو سے لاس اینجلس میں مجھے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ محنت دکھائی دی اور جو احمدی اس علاقے
میں ہوئے ان کے اندر پختگی کے آثار بھی تھے اور آئندہ بہت نیک ارادے ظاہر کر رہے تھے لفظوں میں بھی
اور ان کی اداؤں سے بھی معلوم ہوتا تھا کہ اس بات میں سنجیدہ ہیں کہ آئندہ وہ اپنے علاقے میں، اپنے ماحول
میں ، اپنے گردو پیش میں بکثرت احمدیت کا پیغام پہنچائیں گے اور بہت گہرا اطمینان ان کے اندر دکھائی دیتا
تھا۔پس اس پہلو سے دعوت الی اللہ کے کام میں خدا کے فضل سے لاس اینجلس میں جونمونہ قائم ہو چکا ہے
اور ہورہا ہے ابھی بہت کام ہونے والا ہے اس سے کسی حد تک اطمینان ہوا کہ امریکہ کی سرزمین بھی انشاء اللہ
آئندہ دعوت الی اللہ کے کاموں میں زیادہ تیز رفتاری سے آگے قدم بڑھائے گی۔آئندہ نسلوں کی حفاظت
دوسری جگہوں میں ایسا کوئی نمایاں نظارہ دیکھنے میں نہیں آیا۔لیکن ایک اور بات جس سے میں عموماً
مطمئن ہوا ہوں اور اس میں محض لاس اینجلس کا اعزاز نہیں بلکہ عمومی طور پر امریکہ کے دورے کے دوران
کیونکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے مجھے بکثرت احمدی خاندانوں سے ملنے کی توفیق ملتی رہی ہے اور سینکڑوں
خاندانوں کے ہزار ہا افراد سے بچوں، بڑوں ، جوانوں سب سے گفتگو ہوئی اور بعض جگہ چونکہ وقت تھوڑا تھا،
ویسے توفیق نہیں ملتی مگر اکثر جگہ بیٹھ کر ایک دوسرے سے ایک دوسرے کی دلچسپی کی باتیں کرنے کا موقع ملا۔اس پہلو سے میں نے دیکھا ہے جو سب سے خوشکن بات مجھے اس دفعہ معلوم ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ الیفر و
امریکن نو جوان نسل میں پہلے سے بہت بڑھ کر جماعت سے تعلق پیدا ہوا ہے۔اس سے پہلے میں ہمیشہ یہ
شکوہ لے کر واپس جایا کرتا تھا کہ پہلی نسل کے مخلصین تو اسی طرح قائم ہیں مگر آگے اپنی آئندہ نسلوں
میں انہوں نے احمدیت کی اقدار کو بڑھایا نہیں اور يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلَتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا
قَدَّمَتْ لِغَدٍ - (الحشر: 19) کے پیغام کو نہ سمجھا نہ اس پر عمل کیا۔چنانچہ بکثرت ایسے خاندان میرے علم میں
مشعل راه جلد سوم
519
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ۔آتے رہے جن کے بڑے تو اسی طرح اخلاص میں قائم رہے مگر نسلیں ہاتھوں سے پھسل گئیں اور واپس دنیا
داری کی طرف لوٹ گئیں۔بعض ایسے بھی واقعات ہوئے جو بہت تکلیف دہ تھے کہ اگر عیسائیت سے وہ خاندان
آیا تو اگلی نسل رفته
رفتہ سرکتی ہوئی واپس عیسائیت میں چلی گئی۔اس سے معلوم ہوتا تھا کہ باشعور طور پر انہیں اپنے ساتھ لگائے
رکھنے کی کوشش نہیں ہوئی۔اور جو خاندانی تعلقات کے (دینی) تصورات ہیں ان کے مطابق خاندانی
تعلقات کو ڈھالا نہیں گیا ورنہ یہ ناممکن ہے کہ ماں باپ (دینی) قدروں
کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے بچوں
سے پیارا ور تعلق رکھیں، انہیں اپنے قریب کریں اور اپنے گھروں کو ان
کی دلچسپیوں
کا مرکز بنا ئیں اور پھر بھی
وہ بچے سرک کر باہر نکل جائیں ، یہ فطرت کے خلاف بات ہے اور امر واقعہ یہ ہے کہ کیسی ہی زہریلی سوسائٹی
کیوں نہ ہو جہاں خاندانوں کے تعلقات (دینی) اقدار کے مطابق باندھے جاتے ہیں اور انہیں قائم
رکھا جاتا ہے وہاں اگلی نسلیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ محفوظ رہتی ہیں اور باہر سے زیادہ ان کا دل گھر
میں لگتا ہے۔پس اس پہلو سے میں نے دیکھا ہے کہ امریکہ میں بہت ہی اچھے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔چھوٹے چھوٹے بچے بھی جو امریکن بچے یعنی پاکستان سے آکر بسے ہوئے امریکن نہیں بلکہ یہیں کی زمین کی
پیداوار اور یہیں پلنے والے بچے اللہ کے فضل سے ایسا گہرا تعلق رکھنے لگ گئے ہیں کہ ان
کو دیکھ کر حیرت ہوتی
تھی اور ان کی محبت آئندہ ( دین حق) کے خوش آئند مستقبل کی ضمانت دے رہی تھی۔پس اس پہلو سے ابھی
ہمیں اور کام کرنے کی ضرورت ہے احمدی خاندانوں میں جو باہر سے آکر یہاں بسے ہیں ان میں بھی مزید
اس پہلو سے اصلاح کی ضرورت ہے۔بہت سے بچے میں نے ان میں سے ایسے دیکھے ہیں جن کی نظروں
میں غیریت آچکی تھی۔جن میں معلوم ہوتا تھا کہ وہ مل کر کچھ اثر قبول کر رہے ہیں لیکن ماں باپ کے دباؤ کے
نیچے یا مشوروں کے مطابق منت سماجت کے نتیجے میں وہ اس موقع پر پہنچ گئے ہیں مگر خود دل کے شوق سے
نہیں آئے اور ان کی اجنبیت ان کے لباس، ان کے رنگ ڈھنگ، ان کے اٹھنے بیٹھنے، ان کے دیکھنے کی طرز
سے بالکل ظاہر ہوتی تھی۔تو ایسے موقعوں پر میں کوشش تو کرتا ہوں کہ ان سے ذاتی تعلق قائم ہو اور اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ان کی آنکھوں میں بسا اوقات ملاقات کے ختم ہونے سے پہلے پہلے ہی پاک تبدیلیاں دکھائی
دینے لگتی ہیں۔مگر یہ چندلمحوں کا کام نہیں اس کے لئے لمبی محنت کی ضرورت ہے، حکمت کی ضرورت
ہے۔
520
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
وہ ماں باپ جو اپنے بچوں سے پیار ہی نہیں عزت کا سلوک بھی کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی نظم
وضبط کو بھی قائم رکھتے ہیں وہی ہیں جو کامیاب ہیں اور جن کے متعلق کسی حد تک اطمینان سے کہا جا سکتا ہے
کہ وہ آئندہ اچھی نسل آگے بھیجیں گے اور اطمینان کے ساتھ خدا کے حضور لوٹیں گے کہ ہماری نسلیں بھی انہی
قدروں پر قائم ہیں جو قدریں ہم نے اپنے آباؤ اجداد سے ورثے میں پائی تھیں۔پس اس پہلو سے جواب
زیادہ قابل فکر پہلو یہ ہے کہ جو باہر سے آکر یہاں آباد ہوئے ہیں اور بہت بڑی تعداد ایسوں کی ہے جن کے
اقتصادی معیار پہلے بہت چھوٹے تھے اور یہاں آکر دنیا داری کے اثرات ان کے چہروں پر دکھائی دینے
لگے ہیں۔بچوں ہی میں نہیں، بعض دفعہ بڑوں میں بھی میں نے دیکھا بعض خواتین آئی ہیں جو ساری عمر ربوہ
میں پلنے والی، وہاں پردوں کی پابندی اور حیادار یہاں آتے ہی ان کو پردے سے حیا ہوگئی ہے بجائے
غیروں سے حیا کے۔اور برقع معلوم ہوتا تھا وقتی طور پر مجھے دکھانے کے لئے استعمال ہوا ہے اور جب باہر
موقع ملا جانے کا برقع اتارا اور بغل میں دبایا اور پھر اسی دنیا میں واپس لوٹ گئیں جہاں سے عارضی طور پر
چھٹی لے کر ملنے آئی تھیں۔یہ نظارے بہت ہی تکلیف دہ ہیں میں ان لوگوں کے ماں باپ کو بھی
جانتا ہوں۔غریبانہ زندگی مگر بہت ہی اخلاص تھا اور اخلاص کے نتیجے میں وہ روحانی طور پر بہت امیر لوگ
تھے۔تو جو دولت رکھنے کے لائق تھی وہ تو پھینک دی اور جو بے اعتنائی کے لائق تھی اس کے غلام بن گئے یہ
کوئی اچھا سودا نہیں ہے۔اس پہلو سے میں سمجھتا ہوں کہ جماعت امریکہ کو با قاعدہ منصوبہ بنا کر مزید اصلاح
کی کوشش کرتے رہنا چاہیے اور ان لوگوں کو اپنے آباؤ اجداد کی یادیں زندہ رکھنے میں مدد دینی
چاہیے۔یہ ایک بہت ہی اہم کام ہے جس کی طرف میں نے ایک دفعہ افریقہ کے دورے میں توجہ دلائی تھی
اور بعض ملکوں نے اس پر عمل درآمد بھی کیا اور بہت فائدہ پہنچا۔ان لوگوں کو ان کے آباؤ اجداد کا روشن ماضی بتایا جائے
یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ان خاندانوں کو جو بہت بزرگ لوگوں کی اولاد تھے۔مشہور نہیں بھی تھے تو
بزرگ تھے۔سادہ، غریبانہ کپڑوں میں پھرنے والے اہل اللہ لوگ تھے۔جن کی دعائیں قبول ہوتی تھیں۔جن پر دن رات اللہ تعالیٰ کی قربت کے نشان اترا کرتے تھے۔ان لوگوں کی نسلوں کو ان کے آباء واجداد کا
روشن ماضی بتا ئیں تا کہ اس روشنی سے کچھ حصہ لے کر ان کا حال روشن ہو جائے۔ہم میں سے وہ لوگ جو پاکستان سے یہاں آباد ہوئے ہیں وہ بھی اور وہ لوگ بھی جو یہاں ( دین حق )
521
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
میں داخل ہوئے ہیں وہ بھی اپنا بہت شاندار ماضی ضرور رکھتے ہیں۔کیونکہ بہت سے افریقن احمدی اور بعض
ان میں سفید رنگ کے، سفید فام احمدی بھی ہیں انہوں نے خود ( دین حق ) قبول نہیں کیا ان کے آباؤ اجداد
نے قبول کیا اور اس کے نتیجے میں انہوں نے قربانیاں بھی دیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت معجزے بھی
دیکھے۔چنانچہ ان بزرگوں کی یاد کو تازہ رکھنا اور بار بار یاد دلاتے رہنا یہ کام ایک منظم کوشش کو چاہتا ہے اس
پہلو سے یہاں کے جو رسائل ہیں ان میں یہ ذکر خیر جاری رہنا چاہیے اور آئندہ نسلوں کو ان کے آباؤ اجداد کی
باتیں بتاتے رہنا چاہیے کہ انہوں نے کس قیمت پر احمدیت حاصل کی تھی اور کیسی کیسی قربانیاں اس راہ میں
دی تھیں۔بہت سے ایسے خاندان میری نظر میں ہیں جن میں یہ کمزوریاں واقع ہوئی ہیں لیکن ان کے
آباؤ اجداد نے بہت عظیم الشان قربانیاں دین کو حاصل کر کے اس کو قائم رکھنے کے لئے دیں اور تمام عمر وہ یہ
قربانیاں پیش کرتے رہے۔ان کی روحوں کو اگر طمانیت پہنچانی ہے اگر ان سے محبت ہے، ان کے احسانات
کا حق ادا کرنا ہے تو سب سے اعلیٰ طریق یہ ہے کہ انہی کی قدروں کو اپنی ذات میں زندہ رکھیں۔ایک نسل جو
آکر گزر جاتی ہے وہ کبھی نہیں مرتی اگر ان کی خوبیاں اگلی نسل میں زندہ رکھی جائیں اور ان کی حفاظت
کی جائے۔مرتے وہ لوگ ہیں جن کی قدریں ان کے ساتھ مر جاتی ہیں اور قدروں کے ساتھ ہی عزتیں
وابستہ ہوتی ہیں، قدروں کے ساتھ ہی محبتیں وابستہ ہوتی ہیں۔اگر ایک انسان غریب ماں باپ کا بیٹا ہو اور
ترقی کر جائے اور ماں باپ کی قدریں کھو بیٹھا ہو تو وہ ماں باپ اس پر بوجھ بن جاتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں ان
کے ساتھ میرا میل جول، لوگوں کا دیکھنا کہ میرے ماں باپ کسی زمانے کے لوگ ہیں، کیسا رہن سہن ہے،
میرے لئے شرمندگی کا موجب ہوگا کیونکہ ان کی نظر میں دنیا کی قدریں بچ جاتی ہیں اور ماں باپ کے اعلیٰ
اخلاق اور اُن کے روحانی مقامات ان کی نظر میں کوئی حقیقت نہیں رکھتے۔وہ جن کی نظر میں یہ حقیقت
رکھتے ہیں ان کو دنیا کی نظروں کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی کیونکہ وہ ان قدروں سے وابستہ ہوتے ہیں۔وہ
بڑی عزت اور محبت اور احترام سے ان لوگوں کو ، اپنے بزرگوں کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اور ان کی
عزت کی وجہ سے دنیا بھی ان کا بہت احترام کرتی ہے۔ان کی غربت اور سادگی دنیا کو انہیں چھوٹا نہیں دکھاتی
بلکہ اور بڑا کر کے دکھاتی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ عظمت نہ کپڑوں سے وابستہ ہے، نہ دولت سے وابستہ ہے۔اعلیٰ اقدار ہی سے وابستہ ہے اور اہل نظر پہچانتے ہیں اور جانتے ہیں کہ کون سی باتیں قدر کے لائق ہیں۔اس
لئے بعض دفعہ بعض احمدی خاندان بے وجہ خوبیوں سے شرمندہ ہوتے پھرتے ہیں اور بدیوں کو اعزاز سمجھتے
ہیں جبکہ دنیا والے جانتے ہیں کہ خوبیاں ہی قابل قدر ہیں اور قابل احترام ہیں۔مجھے یاد ہے قادیان میں
522
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جب باہر سے بعض معززین آیا کرتے تھے یعنی دنیا کے لحاظ سے بڑے لوگ وہ مطالعہ کے لئے آتے تھے
سب سے زیادہ وہ قادیان کی سادگی اور غریبانہ زندگی سے متاثر ہوتے تھے اور حقیقت میں کبھی اگر گدڑیوں
میں لعل دکھائی دیتے تھے تو قادیان کا وہ زمانہ تھا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ( رفقاء) ان گلیوں
میں پھرتے اور پرانی اقدار کا نور لئے پھرتے تھے جس سے وہ گلیاں روشن دکھائی دیتی تھیں۔وہ عجیب زمانہ
تھا۔بزرگوں
کی یاد تازہ رکھنا اور بار بار یاد دلاتے رہنا ایک منظم کوشش چاہتا ہے
میں نے بارہا دیکھا کہ کہ باہر سے آنے والے ایک رات بعض دفعہ گزار کر جاتے تھے ان کی کایا پلٹ
جاتی تھی ایک دفعہ میرے گورنمنٹ کالج کے ایک دوست جو میرے ساتھ وہاں رہتے تھے جماعت
میں اگر کوئی دلچسپی تھی تو میری وجہ سے ایک تعلق تھا مگر دل میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں پیدا ہوئی کہ گویا وہ جماعت
کی بحیثیت جماعت قدر کریں اور عزت کریں۔وہ سمجھتے تھے ایک شخص ہے بس اس سے تعلق ہے۔ایک دفعہ
ان
کو میں نے قادیان بلایا اور غالبا ایک دورا تیں ٹھہرے ہیں وہاں اور جاتی دفعہ ان کی آنکھوں میں
آنسو۔کہتے تھے مجھے تو دنیا میں جنت کا آج پتہ لگا ہے کیا ہوتی ہے۔اور وہ غریب لوگ تھے جو بسنے
والے ، وہاں کوئی شان و شوکت نہیں تھی یہ اس زمانے کی بات ہے جبکہ قادیان میں گفتی کی دو یا چار کاریں
ہوں گی اور وہ بھی جب نکلی تھیں تو احتیاط سے چلا کرتی تھیں کہ لوگوں پر گرد نہ پڑے۔سٹرکیں بھی ٹوٹی پھوٹی ،
گڑھوں والی اور غریبانہ زندگی لیکن عظمت کر دار نمایاں تھی اور وہ گلیاں دن
کو بھی روشن رہتی تھیں، رات کو بھی
روشن رہتی تھیں اور ان میں بھی کبھی کوئی جھجک پیدا نہیں ہوئی دنیا کے سامنے بڑی عزت سے سراٹھا کر چلتے
تھے اور جانتے تھے کہ یہی قدریں ہیں جو تحسین کے لائق ہیں باقی دنیا بے چاری محروم ہے۔وہ تکبر سے عاری
تھے باقی دنیا کو حقارت سے نہیں دیکھا کرتے تھے عزت سے ملتے تھے ، جھک کر ملتے تھے مگر ان سے متاثر ہوکر
نہیں، اپنی اعلیٰ قدروں کی وجہ سے، جنہوں نے انہیں انکسار بھی سکھایا اور بتایا کہ یہ اعلیٰ قدریں تکبر
پیدا کرنے کے لئے نہیں بلکہ انکسار پیدا کرنے کے لئے ہیں۔پس (دینی) قدریں ایک ایسی اعلیٰ دولت ہے جیسا کہ مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ ( دین حق )
نے جو خدا کا تصور پیش کیا ہے یہ اس لائق ہے کہ جان دے کر بھی ملے تو لیا جائے۔یہ ایک انمول خزانہ ہے
پس احمدیت کچھ تو عقائد سے وابستہ ہے اور وہ عقائد بھی اللہ کے فضل سے روشن اور زندہ رہنے والے اور
مشعل راه جلد سوم
523
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
غالب آنے والے ہیں۔لیکن کچھ قدروں سے وابستہ ہے جو ہماری ذات میں زندہ رہتی ہیں۔ان قدروں
کو زندہ رکھیں گے تو آپ کے عقائد میں دنیا دلچسپی لے گی ورنہ عقائد کیسے ہی روشن اور مضبوط اور دلائل میں
قوی کیوں نہ ہوں۔دلائل کے قومی سہارے کیوں نہ رکھتے ہوں عقائد کی طرف توجہ نہیں جایا کرتی جب تک
ان عقائد کے رکھنے والوں کے عظیم کردار کو انسان مشاہدہ نہ کرے پس اس پہلو سے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم
ان خاندانوں کو جو بہت بزرگ لوگوں کی اولاد تھے۔مشہور نہیں بھی تھے تو بزرگ تھے سادہ غریبانہ کپڑوں
میں پھرنے والے اہل اللہ لوگ تھے جن کی دعائیں قبول ہوتی تھیں جن پر دن رات اللہ تعالیٰ کی قربت کے
نشان اترا کرتے تھے ان لوگوں کی نسلوں کو ان کے آباؤ اجداد کا روشن ماضی تو بتا ئیں تا کہ اس روشنی سے کچھ
حصہ لے کر ان کا حال روشن ہو جائے اور وہ اس دنیا کے اندھیروں کو اس مستعار روشنی کے ذریعے روشن کر
سکیں۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے اگر یہ جماعت نے منظم کوشش نہ کی تو مجھے ڈر ہے کہ یہاں کا
معاشرہ ایسا ہے یہاں کی تہذیب ایسی ہے کہ لوگ سرکتے سرکتے ، رفتہ رفتہ دور ہٹے لگیں گے اور بہت نہیں
تو کم سہی مگر ہیں ضرور جو ہٹ چکے ہیں اور جہاں ماں باپ کی نظریں بدلیں وہاں اولاد کی نظریں اور زیادہ
بدل جاتی ہیں پس ان قدروں کی حفاظت کے لئے آپ جتنی بھی توجہ کریں گے کم ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی
توفیق عطا فرمائے۔۔( مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 16 تا 22 دسمبر 1994ء)
مشعل راه جلد سوم
524
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی