خطبہ جمعہ سے اقتباس
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
525
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبه جمعه فرموده 4 نومبر 1994ء سے اقتباس
حضور کا ذیلی مجالس کے اجتماعات کے متعلق دستور کہ افتتاح امیر صاحب سے
کروایا جاتا ہے
انصار ہوں یا لجنات ہوں یا خدام ہوں، ہمیشہ اس بات کو مد نظر رکھیں کہ سالانہ
تربیت کے معیار کو بڑھا ئیں
تحریک جدید کے دفاتر کے قیام کی غرض اور الگ الگ دفتر کے اعداد و شمار۔۔۔۔۔تحریک جدید کے ساٹھ سالہ دور میں ایک بھی سال ایسا نہیں آیا جبکہ جماعت اس
قربانی سے تھک گئی ہو
مشعل راه جلد سوم
526
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
527
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورۃ البقرہ کی یہ آیت تلاوت فرماتے ہوئے فرمایا۔وَمَثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ وَتَثْبِيتًا مِّنْ أَنْفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةٍ بِرَبُوَةٍ
أَصَابَهَا وَابِلٌ فَاتَتْ أكُلَهَا ضِعْفَيْنِ فَإِنْ لَّمْ يُصِبُهَا وَابِلٌ فَطَلَّ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ۔(البقره:266)۔۔۔آج مجلس انصاراللہ یو۔کے کا تین روزہ سالانہ اجتماع اسلام آباد میں ہورہا ہے اور ان کی طرف
سے یعنی صدر صاحب انصار اللہ کی طرف سے گزشتہ ہفتہ دس دن سے مسلسل مجھ پر دباؤ رہا ہے کہ میں اسلام
آباد جا کر افتتاح کروں اور مسلسل میں اس کا انکار کرتارہا ہوں۔لیکن وہ بھی ماشاء اللہ دھن کے پکے ہیں
اچھے دعا گو ثابت ہوں گے مگر میں نے واضح طور پر عرض کیا بار بار کہ یہ نہیں ہوگا پھر بھی ماشاءاللہ انہوں نے
اپنی اس نیک کوشش کو ترک نہیں کیا اور یہ جوانہوں نے ضد لگائی تھی دراصل وہی وجہ ہے جو میں خصوصیت
سے ان کی بات کا انکار کرتا رہا ہوں۔ذیلی مجالس کے اجتماعات اور خلیفہ المسیح کی شمولیت
میرا سابقہ دستور ہے جو سب مجالس کے علم میں ہے کہ یو۔کے میں جتنے بھی ذیلی مجالس کے اجتماعات
ہوتے ہیں ان کا افتتاح میں امیر صاحب یو کے سے کرواتا ہوں اور اگر وہ نہ ہوں تو ہمارے امام صاحب
جو نا ئب امیر بھی ہیں اور دوسری تقریبات میں میں حصہ لیتا ہوں۔تو اول تو میں کسی وجہ سے اس دستور کو بدلنا
نہیں چاہتا تھا ورنہ ہر مجلس کی طرف سے مجھ پر یہی دباؤ ہوگا اور یہی مطالبہ ہوگا کہ انصار اللہ کے اجتماع میں
آپ نے اس دستور کو بدلا ہے تو ہمارے معاملہ میں کیوں یہ سوتیلے پن کا سلوک ہے۔ایک تو یہ وجہ تھی۔دوسرے یہ کہ ان کا اصرار اس لئے تھا کہ وہ مجھ سے زیادہ اپنے اجتماع کی حاضری بڑھانا چاہتے تھے اور یہ
اطلاع دے بیٹھے تھے سب کو کہ ضرور جمعہ سے پہلے پہنچ جائیں کیونکہ خلیفہ اسیح افتتاح کریں گے۔یہ
مشعل راه جلد سوم
528
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
درست ہے کہ اگر کسی مجلس میں خلیفتہ امسح شامل ہوں پہلے بھی یہی رہا ہے آئندہ بھی یہی رہے گا تو ظاہر بات
ہے کہ اس سے اجتماع کی حاضری بڑھ جاتی ہے لیکن اسے حاضری کو بڑھانے کا ذریعہ بنا کر سالانہ رپورٹ
کا معیار بڑھانا یہ جائز نہیں۔خدام کی حاضری ہو، بجنات کی ہو یا انصار کی ہو وہ سال بھر کی کوششوں کا آئینہ
دار ہونی چاہیے۔اگر تمام سال کوشش کر کے مجلس انصار اللہ میں ایک مستعدی پیدا کر دی جائے اور جماعت
کے کاموں میں حصہ لینے کا ذوق شوق بڑھایا جائے اور اس طبعی جوش اور ولولے کے نتیجے میں لوگ کثرت
سے اجتماعات میں شامل ہوں تو اچھی بابرکت بات ہے اور قابل تحسین ہے۔مگر یہ نہ ہو تو خلیفہ وقت کو ذریعہ
بنا کر اس دن کی حاضری بڑھانا یہ کوئی نیک ، اچھی بات نہیں ہے۔اس لئے وہ سمجھیں یا نہ سمجھیں یہ بات میں
اشارہ ان کی دل آزاری کئے بغیر سمجھانے کی کوشش کرتا رہا مگر وہ بات
پہنچی نہیں۔اس لئے اب میں ساری
دنیا کو یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ یہ ایک طبعی بات ہے کہ اگر کوئی شخص جو کسی بڑے علاقے سے تعلق رکھتا ہو کہ اس
کی خاطر لوگ آئیں اس کے آنے پر لوگوں کا آنا ایک طبعی بات ہے اس کا کوئی نقصان نہیں ہے۔تربیت کے معیار کو بڑھائیں
اس لئے انصار ہوں یا لجنات ہوں یا خدام ہوں ہمیشہ اس بات کو پیش نظر رکھیں کہ سالانہ تربیت
کے معیار کو بڑھائیں یہاں تک کہ کسی ایک شخص کی خاطر نہیں بلکہ روزمرہ کی تربیت کے نتیجے میں ،
دینی اغراض کی خاطر، تمام ذیلی تنظیموں کے ممبر خدا کو راضی کرنے کے لئے دینی اغراض کی خاطر ا کٹھے
ہوا کریں۔یہ جو خلیفہ وقت کے ساتھ تعلق ہے یہ بھی ایک دینی غرض ہے مگر ان دونوں ہاتوں میں فرق
ہے۔روز مرہ کی تربیت کے نتیجے میں جو دل سے وابستگی پیدا ہوتی ہے وہ پھر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ
اس بات
کی محتاج نہیں رہتی کہ کون آرہا ہے اور کون نہیں آرہا۔اس وقت تو حالت یہ ہو جاتی ہے کہ ہم تو بن
بلائے بھی جانے کی کوشش کریں گے اور واقعہ ایسا ہوتا ہے جیسا کہ ایک مصرع میں یہ کہا گیا ہے کہ
ان پہ بن جائے کچھ ایسی کہ دن آئے نہ بنے
بلانے کا محتاج نہ رہے انسان جب دینی مقصد کا کوئی اجتماع ہوتو اس میں ذوق وشوق سے لوگوں کا
حاضر ہونا ایک دینی تقاضا ہے۔پس یہ وجہ ہے میں وضاحت کر رہا ہوں۔انہوں نے جو وعدہ کیا تھا انصار
سے ان کی طرف سے عہد شکنی کوئی نہیں ہوئی ان کو اس بات پر ملزم نہ کیا جائے۔اپنی طرف سے جیسا کہ
میں نے بیان کیا ہے آخر وقت تک جو ممکن تھا انہوں نے کوشش کر دیکھی مگر یہ میری مجبوری تھی جس کی وجہ سے
مشعل راه جلد سوم
529
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
وہ کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔۔اب میں اس مضمون کی طرف آتا ہوں جو میں نے بیان کیا ہے کہ نئے سال کا تحریک جدید کا اعلان
ہونا ہے۔الحمد للہ کہ تحریک جدید دفتر اول ساٹھ سال پورے کر چکا ہے اور دفتر دوم پچاس سال پورے
کر چکا ہے۔دفتر سوم انتیس سال اور دفتر چہارم نو سال۔اور اب اپنے اکسٹھویں، اکانویں، تیسویں اور
دسویں سال میں داخل ہوں گے۔تحریک جدید کے دفاتر کے قیام کی غرض وغایت
دفتروں کا جہاں تک تعلق ہے اس سلسلے میں میں نے رپورٹوں پر نظر کر کے محسوس کیا ہے کہ رفتہ رفتہ
دفاتر کی تقسیم پر عہدیداروں کی یا کام کرنے والوں کی نظر نہیں رہتی اور عمومی طور پر تحریک کے چندے کو
بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔مگر دفاتر کے قیام کی جو غرض وغایت تھی وہ اس طرح پوری نہیں ہو سکتی جب
میں نے
اعداد و شمار سے معلوم کرنے کی کوشش کی کہ دفتر چہارم نے
کتنی ترقی کی ، دفتر سوم نے کتنی ترقی کی ہے،
تو پتہ چلا کہ ایسا کوئی تذکرہ رپورٹوں میں موجود نہیں تھا۔پھر فیکس کے ذریعے بڑی بڑی یورپ اور امریکہ
وغیرہ کی جماعتوں کو تحریک کی گئی کہ آپ کے پاس اعداد و شمار ہوں گے فوراً بھجوادیں۔تو ہر جگہ سے یہ
معذرت آئی کہ ہم نے الگ الگ اعداد و شمار نہیں رکھے اس لئے آئندہ سال ایسا کریں گے۔تو تحریک جدید
کے تعلق میں پہلی نصیحت تو یہ ہے کہ دفاتر کا انتظام تحریک جدید کے سیکرٹری کے تابع الگ الگ ذمہ دار
خدمت کرنے والوں کے سپرد ہونا چاہیے تا کہ آئندہ کبھی اس بات میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔ہر تحریک
جدید کا سیکرٹری اپنے ساتھ دفتر اول کا ایک نائب لگائے ، ایک دفتر دوم کا، ایک سوم کا اور ایک چہارم کا۔تاکہ
ان کا الگ الگ ریکارڈ رکھے اور ان کا مقابلہ کرے اور اس طرح آپس کے مقابلے کی وجہ سے ویسے بھی عمومی
معیار خدا کے فضل سے بہتر ہوگا۔یہ دفاتر کی تقسیم دراصل بعض عمروں کے بدلنے کے نتیجے میں جو ایک قسم کے نسلی گروہ بنتے
ہیں، ایک نسل سے تعلق رکھنے والے گروہ، ان کے پیش نظر کی گئی۔دفتر اول کو جب دس سال گزر گئے
تو حضرت مصلح موعود نے یہ تجویز فرمائی کہ دفتر اول کا الگ رجسٹر رکھ کر اس کا حساب الگ کر دیا جائے۔اور ایک دفتر دوم قائم کیا جائے جس میں نئے مجاہدین داخل کئے جائیں۔اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جماعت کے اس حصے کو بھی قربانی کی توفیق ملے گی جو پہلے غافل رہا ہے اور دفتر اول کی قربانیوں کے سائے
530
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
تلے وہ بھی شمار ہوتا رہا ہے پس اس گروہ کو اگر اس سائے سے الگ کر کے اپنی کار کردگی دکھانے کی طرف بلایا
جائے تو ظاہر بات ہے کہ ایک بہت بڑی تعداد ان مخلصین کی ہاتھ آسکتی ہے جو کسی وجہ سے تحریک جدید کے
کاموں سے غافل رہے ہیں۔جب یہ کچھ عرصے تک سلسلہ جاری رہا اور مفید ثابت ہوا تو پھر دفتر سوم کا
اعلان دفتر اول کے اکتیس سال بعد کیا گیا اور پھر دفتر چہارم کے آغاز کا اعلان میں نے آج سے دس سال
پہلے کیا تھا۔مراد یہ تھی کہ گزشتہ عرصے میں جو نئے بچے بڑے ہوئے ہیں نئے لوگ جماعت میں داخل ہوئے
ہیں، ان پر نظر رکھنے کے لئے ایک الگ نظام ہو، الگ منتظمین ان ذمہ داریوں کو ادا کر یں۔چنانچہ میں پہلی
نصیحت تو یہ کرتا ہوں کہ ان دفاتر کی تقسیم کوملحوظ رکھتے ہوئے شعبوں کے اندر ایسے نائبین مقرر کئے جائیں جو
اپنے اپنے دفتر کا الگ حساب رکھیں۔ایک سال بھی ایسا نہیں آیا کہ جماعت اس قربانی سے تھک گئی ہو
اور دوسری بات یہ ہے کہ جہاں اگر جماعت چھوٹی ہو اور یہ تقسیم ممکن نہ ہو تو جو بھی تحریک جدید کا
سیکرٹری ہے وہی خود اپنے ذمہ یہ بات لے لے کہ وہ یادر کھے گا اور ان سب کا ریکار ڈ الگ الگ رکھے گا۔جہاں تک تحریک جدید کی عمومی سال بہ سال ترقی کا تعلق ہے ، خدا کے فضل سے جماعت محض اللہ
قربانیاں کر رہی ہے اور خدا کی ذات دائم ہے وہ آنی جانی نہیں ہے اس لئے جو قربانیاں اس کے تعلق سے
بجالائی جاتی ہیں ان
کو بھی دوام عطا ہوتا ہے کسی وقتی جوش سے تعلق نہیں رکھتیں۔سن چونتیس سے لے کر اب
سن چورانوے آگیا ہے اور اس ساٹھ سالہ دور میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک بھی سال ایسا نہیں آیا جب کہ
جماعت اس قربانی سے تھک گئی ہو اور اس کے قدم ست پڑ گئے ہوں اس کی وجہ یہی ہے کہ جماعت کی
قربانیاں محض اللہ ہوتی ہیں اور اللہ کی ذات کے حوالے سے ان قربانیوں کو دوام ملتا ہے۔۔۔۔۔۔مطبوع الفضل اند نیشنل 23 تا 29 دسمبر 1994ء)