خطبہ جمعہ سے اقتباس
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
531
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبہ جمعہ فرموده 3 /جنوری 1997ء سے اقتباس
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں اخلاق میں ترقی کریں
معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے کا عہد کریں
تربیت اولاد کی ذمہ داری
اپنے اور اپنے اہل وعیال کے اخلاق پر گہری نظر رکھیں
مشعل راه جلد سوم
532
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
533
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع حمہ اللہ تعلی نے تشہد تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔رصلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں آگے قدم بڑھانا ہے
S۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب یہ جوغفلت کی حالت ہے خاص طور پر اس کو پیش نظر رکھ کر اپنی اکائیوں اور دہائیوں کا حساب
تولے کے دیکھیں۔اگر آپ اس پہلو سے حساب لیتے ہیں جیسے کہ میں نے بیان کیا ہے کہ حضرت اقدس محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے لمحے لمحے پرنگران تھے اور یہ نگرانی اتنی کامل تھی اور اتنی مستقل تھی کہ آپ کو تمام
بنی نوع انسان پر شہید بنادیا گیا۔پہلے شاہد جس کا میں پچھلے خطبے میں ذکر کر چکا ہوں پھر شہید کے متعلق آپ
کی گواہی مانی جائے گی کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا لمحے لمحے کا حساب لیا ہے اس لئے آپ اس لائق
ہیں کہ آپ کی کسوٹی پر دوسرے پر کھے جائیں۔فرمایا جب تمام انبیاء کو قیامت کے دن اپنی اپنی قوموں پر
شہید بنا کے لایا جائے گا تو اے اللہ کے رسول تجھے ان تمام انبیا پر شہید بنا کر لایا جائے گا۔ان کی امتوں کے
اعمال نبیوں کے اعمال کی کسوٹی پر پرکھے جائیں گے اور نبیوں کے اعمال تیری کسوٹی پر پرکھے جائیں گے۔یہ وہ رسول ہیں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جن کی غلامی میں ہم نے قدم آگے بڑھانے
ہیں اور طریق بھی آپ نے ہمیں سمجھا دیئے اور قرآن نے یہ مضمون خوب کھول دیا کہ غفلت کی حالت میں
گزرے ہوئے لمحے تمہارے کسی کام کے نہیں ہیں اور وہ جو گناہ پیدا کرتے ہیں ان گناہوں کے تم ذمہ دار
قرار دیے جاؤ گے اور غفلت کی حالت میں اگر نمازیں پڑھنے کی اجازت نہیں۔تو انسان جو نمازیں پڑھتے
ہوئے اکثر غفلتوں میں ڈوبارہتا ہے اس کو سوچنا چاہیے کہ یہ نماز بھی ایسی ہے جس میں رس نہیں پیدا ہوا اور
زور لگانا چاہیے کہ کسی طرح یہ غفلت کی حالت جاتی رہے۔تو ایک مستقل جد و جہد ہے اور اس کے نتیجے میں
اگر قدم زیادہ تیز رفتاری سے آگے نہ بڑھے تو کچھ نہ کچھ آگے بڑھنا چاہیے۔یہ وہ موازنہ ہے جس کے متعلق میں نے کہا تھا کہ اپنے بہی کھاتے کھولو اور دیکھو کیا ہوا ہے۔تو پچھلے
534
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
سال کی جو بھی اپنی کیفیت ہے اس پر نظر رکھو اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے انفرادی طور پر تو ممکن نہیں کہ
میں سمجھا سکوں کہ کون کیا کیا کرے مگر ایک پیمانہ جو عالمی پیمانہ ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پیمانہ ہے
اس پر اپنے حالات کو چسپاں کرتے ہوئے ہم نے یہ دیکھنا ہے اگر ہمارا ہر لمحہ گزرے ہوئے سال کے ہر
لمحے سے آئندہ بہتر نہیں ہوسکتا تو کم سے کم ہر منٹ اگر بہتر ہو سکتا ہے تو وہ بہتر کیا جائے، گھنٹہ بہتر ہوسکتا ہے تو
گھنٹہ بہتر کیا جائے ، ہفتوں کا حساب کر لو، مہینوں کا حساب کر لو۔کچھ تو کرو، کچھ تو ایسی مماثلت ہو جو خادم کی
اپنے مخدوم سے ہوا کرتی ہے، غلام کی اپنے آقا سے ہوتی ہے۔پس لازم ہے کہ مہینے نہیں تو کم سے کم ہر سال کچھ نہ کچھ آگے بڑھے۔کہاں بڑھے گا ، کن کن قدموں
میں وہ پہلے سے زیادہ سرعت سے وہ سفر اختیار کرے گا۔یہ فیصلہ ہے جو ہر انسان نے اپنی توفیق کے مطابق
کرنا ہے اور اس پہلو سے جن اخلاق کی طرف میں نے آپ کو متوجہ کیا تھا میں ان کی طرف مختصراً پھر واپس
لوٹتا ہوں اور آپ
کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ ایک حساب عبادت کا کرلیں اور ایک اخلاق کا۔یہ دو حساب کر لیں
اور اپنے لئے تعلیم معین کریں، اپنے لئے خود فیصلہ کریں کہ اگلے سال میں میں نے ان دونوں چیزوں میں کیا
بہتری کرنی ہے۔نمازوں کی حالت میں بہتری کے لئے یہ لازم ہے کہ انسان اپنی نمازوں کے وقت ان
شیطانوں کی شناخت کرے جو نماز میں دخل انداز ہوتے ہیں۔وہ تجارت کے شیطان ہیں ، مقدموں کے
شیطان ہیں ، بیوی بچوں یا دیگر لوگوں کی محبت کے شیطان ہیں۔غرضیکہ جتنی بھی قسموں کے شیطان ہیں وہ
الگ الگ صورتوں میں، الگ الگ انسانوں پر قابض ہوتے ہیں۔بعض دفعہ ایک ، بعض دفعہ دو ، بعض دفعہ
دسیوں شیطان اور ان کی شناخت کے بغیر آپ ان کے خلاف جوابی کارروائی کیسے کر سکیں گے۔تو کسی دن غور کر کے دیکھیں تو سہی کہ نماز میں کون کون سے رخنے ڈالنے والے خیالات ہیں پھر جو جو
بھی خیالات ہیں ان کا کسی چیز سے ربط ضرور ہے جو آپ کو اچھی لگتی ہے۔اس
ربط کو اگر وہ نماز میں مخل ہوتا
ہے تو کاٹ دیں اور کاٹنے کی کوشش جو ہے وہ لمبا وقت لیتی ہے۔کاٹ دیں کہنا تو آسان ہے مگر ان کا کٹ
جانا آسان نہیں ہے۔اس جدو جہد میں جب آپ داخل ہوں گے تو اس پہلو سے آپ کا ہرلمحہ پہلے لمحے سے
بہتر ہوتا ہوا نظر آئے گا یا ہر وقت کا یونٹ جو بڑا بھی ہو تو پہلے یونٹ سے زیادہ بہتر ہوتا ہوا دکھائی دے گا۔تو
ایک تو نمازوں کے متعلق میں سمجھانا چاہتا ہوں بہت ہی اہم قابل توجہ امر ہے۔میرے نزدیک اگر ہم اپنی
عبادت کے متعلق غفلت کی حالت کو کاٹ پھینکیں اور پہلے تشخیص کریں تعیین کریں تشخیص بیماریوں کی اور
تعیین ان اقدامات کی جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ نے بیماریوں سے شفا پانی ہے۔معین ایک راہ عمل
مشعل راه جلد سوم
535
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
اپنے لئے بنالیں اور اگر آپ کو توفیق ملی تو میں یقین رکھتا ہوں کہ آئندہ آنے والا سال گزرے ہوئے سال
سے ضرور بہتر ہوگا۔انشاء اللہ۔معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے کا عہد
دوسرا وہ جو معاشرتی بدیاں ہیں جن کے نتیجے میں بہت سی بد اخلاقیاں پھیلی ہوئی ہیں ان کے اوپر عبور
حاصل کرناضروری ہے۔بار ہا نصائح کے باوجود جن لوگوں پر نہیں اثر ہوتا ان پر نہیں ہوتا اور اس کے باوجود
نصیحت کرتے چلے جانے کا حکم ہے۔جو بدخلق اپنی بیویوں سے بدخلق ہیں، اپنی اولادوں سے بدخلق ہیں،
اپنے رشتہ داروں سے بد خلقی سے پیش آتے ہیں وہ جب اس قسم کے خطبات سنتے ہیں تو اور بھی زیادہ اپنے
گھر والوں کو یہ احساس دلاتے ہیں کہ تم یہ نہ سمجھنا کہ تم بچ جاؤ گے تم ہو ہی گندے بے ہودہ لوگ، میں تمہیں
ٹھیک کر دوں گا اور یہ حوالے نہ دیا کرو مجھے اور پھر وہ بے چارے ہمیں خط لکھتے ہیں اور اسی طرح بعض بے
چارے مرد ہیں جن کا حال یہ ہے کہ اپنی بیویوں کے سامنے وہ اس طرح اف نہیں کر سکتے جس طرح بچوں کو
حکم ہے کہ ماں باپ کے سامنے اف نہیں کرنی اور ان کی ہر بات کے اتنا غلام کہ اپنی اولا دوں کو اپنے ہاتھوں
سے ضائع کر بیٹھے ہیں۔بیوی غیر احمدی، باپ احمدی مگر ایسا زن مرید کہ وہ اپنی اولاد کو اپنی آنکھوں کے سامنے جہنم کی طرف
دھکیلا جاتا دیکھتا ہے اور مجال نہیں کہ جو آگے سے آواز بلند کر سکے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ایک
اخلاقی کمزوری حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ایک زوجہ میں پائی تو پیغام چھوڑ دیا کہ جب اسماعیل واپس
آئیں تو ان
کو کہنا اپنی چوکھٹ بدل لیں اور آپ نے طلاق دے دی۔وہ دین کے لحاظ سے مختلف دین نہیں
رکھتی تھی مگر جہاں دین کا اختلاف بھی ہو اور اولاد کو واضح طور پر لادینی قدروں کی طرف لے جارہی ہو کوئی
بیوی، اس کے ساتھ چمٹے رہنے کا جواز ہی کون سا ہے؟ بہت پہلے طلاق دے کر الگ کر دینا چاہیے تھا۔مگر
ایسی بھی ہیں جو عیسائی بنارہی ہیں، جو د ہر یہ بنا رہی ہیں، جو ہر قسم کی دینی اقدار سے غافل کرنے کے لئے
با قاعدہ سکیم بناتی ہیں اور ایک آدمی بیٹھا ہوا ہے بہت شریف آمی، بڑا ہی شریف النفس احمدی، بڑا با اخلاق
ہے، چندے بھی دے دیتا ہے اور نمازیں بھی پڑھتا ہے اور دیکھ رہا ہے آنکھوں کے سامنے اس کی اولاد جہنم
میں جارہی ہے۔یہ شرافت ہے یا نا مردی۔کیا اس کا نام آپ رکھیں گے؟
جن باتوں کے لئے انسان کو نگران بنایا گیا ہے، لازم ہے کہ ان پر نظر رکھے اور اس لحاظ سے بھی اپنے
536
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
حال پر نظر کرے کہ وہ آگے بڑھ رہا ہے یا بحیثیت ایک خاندان کے پیچھے ہٹ رہا ہے۔اس کا مستقبل کیا ہے
جس کی اولاد پیدا ( مومن) ہوئی ہو۔یعنی خدا تعالیٰ نے اسے (دینی) قدروں پر اور خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری
کی قدروں پر پیدا کیا ہو وہ اس کی آنکھوں کے سامنے دور ہٹ رہی ہو اور واضح نظر آرہا ہو کہ رستہ جہنم والا
رستہ ہے اس پر آرام سے بیٹھا ہوا ہے اس کو شریف کون کہہ سکتا ہے۔یعنی شریف ان معنوں میں ہے کہ وہ
لوگوں سے معاملے میں ٹھیک ٹھاک ہے مگر یہ شرافت نہیں بزدلی ہے۔بعض دفعہ بزدلی کا نام شرافت رکھ
دیا جاتا ہے۔کسی نے کسی سے کہا تھا کہ تو جو طاقتور ہے اس کے سامنے بڑا خاموش ہو جاتا ہے اور جو کمزور ہے
بے چارہ اس کے اوپر چڑھ دوڑتا ہے۔اس نے جواب دیا میری طبیعت میں شرافت بڑی ہے، جب کسی
طاقتور کو دیکھتا ہوں مجھے بڑا رحم آتا ہے اس پر اور جب کمزور کو دیکھتا ہوں مجھے بڑا غصہ اس پر آتا ہے۔یہ اس
کی شرافت ہے۔تو شرافت غفلت کے ساتھ اکٹھی ہو نہیں سکتی۔وَهُمْ غَافِلُوْنَ والا مضمون سمجھیں تو آپ کو
پتہ چلے گا کہ اپنی اولاد کو نیکی کے رستے پر گامزن رکھنا اور ان خطرات سے بچانا، یہ آپ کا اخلاقی اور بنیادی
فرض بھی ہے اور حق بھی ہے اور اس غفلت کی حالت میں جو آپ نیک لوگوں کی نسلیں ضائع کر دیتے ہیں
پوچھے جائیں گے۔اگر بے اختیاری کی حالت میں اولا د ہا تھ سے نکل جائے تو اللہ تعالیٰ نے اس پر کسی کو ذمہ دار قرار نہیں
دیا مگر فطرت کے دکھ میں اس کو سزا ضرور مل جاتی ہے۔حضرت نوح علیہ السلام کی مثال دیکھیں کہ اولاد
ناشکری بنی، اس نے غلط راہ اختیار کر لی، ایسا عمل نہیں کیا جسے صالح عمل کہا جاسکتا ہے تو حضرت نوح کے
قرب نے اسے بچایا نہیں۔حضرت نوح کو اس کی وجہ سے سزا نہیں ملی کہ حضرت نوح کی پوری کوششوں کے
با وجود وہ اولا د ایسی نکلی۔مگر ایک چیز ضرور تھی کہ حضرت نوح اس پر تفصیلی نظر نہیں رکھ سکے تھے۔یہ بھی ایک
لطیف غفلت کی قسم ہے اور خدا کا انصاف ایسا کامل ہے کہ اس کی سزا بھی دیتا ہے پھر۔چنانچہ حضرت نوح کو
جو دکھ پہنچا ہے بیٹے کو غرق ہوتا ہوا دیکھ کر ، وہ ان کے لئے ایک سزا تھی اور اتنی بڑی سزا کہ بول اٹھے کہ اے
خدا! تو نے وعدہ کیا تھا کہ میری اولا دضائع نہیں کی جائے گی۔تب خدا نے فرمایا کہ تجھے پتہ نہیں۔یہ تیری
اولا د وہ اولا د نہیں ہے جس کے لئے میں نے حفاظت کا وعدہ فرمایا تھا۔تو غفلت ہوئی، جرم کے طور پر اس کو
سزا تو نہیں ملی مگر فطری تقاضوں کے نتیجے میں سزا ضرور مل جاتی ہے۔پس جن لوگوں کا میں نے ذکر کیا ہے کہ
اپنی آنکھوں کے سامنے وہ غفلت میں اپنی اولادوں کو ضائع کرتے ہیں ان
کی بھی مختلف قسمیں اور درجے
ہیں۔کچھ تو غافل ان معنوں میں ہیں کہ ان کو پرواہ ہی کوئی نہیں۔وہ سمجھتے ہیں میں اپنی ذات کا ذمہ دار، مجھے
537
ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کوئی فکر نہیں۔اولاد آزاد ہے جو چاہے کرے، میں کیوں کسی کے معاملے میں دخل دوں۔انہوں نے
انصاف کا یہ ایک چر بہ بنا رکھا ہے اور حقائق سے دور ہیں۔جب وہ بچہ فیل ہوتا ہے سکول میں، ان کو فکر ہوتی
ہے۔جب وہ ایسا رستہ اختیار کرتا ہے کہ دنیا میں اس کی صلاحیتیں ضائع ہوں تو بڑی تکلیف پہنچتی ہے۔اس کو
ٹھیک کرنے کے لئے پورے خرچ کرتے ہیں۔تو ان کا ایک عمل ان کے دوسرے عمل کو جھٹلا رہا ہے۔ثابت
کر رہا ہے کہ یہ غفلت کی حالت ہے۔یہ کوئی شرافت نہیں ہے، انصاف نہیں ہے، یہ
ضمیر کی آزادی نہیں ہے۔ضمیر کی آزادی تم وہاں دے رہے ہو جہاں اس کا نقصان ہو رہا ہے ، جہاں روحانی نقصان ہورہا ہے۔اور
جہاں دنیاوی نقصان ہے وہاں تم اس
کو ضمیر کی آزادی نہیں دیتے تو اس کا نام تم نے انصاف کیسے رکھ دیا۔اپنے اور اپنے اہل وعیال کے اخلاق پر گہری نظر رکھیں
تو اخلاقی حالتوں کی طرف واپس آنے میں جو اندرونی گھریلو حالتیں ہیں ان پر نگاہ رکھنا بہت ہی
ضروری ہے۔اپنی ساری اولاد کی طرف نظر رکھیں، اپنی بیوی کی طرف نظر رکھیں ، اپنے بچوں، ان کے بچوں
کی طرف نظر رکھیں اور غافل نہیں ہونا کیونکہ آپ سب کو ایک اکائی کے طور پر بھی دیکھا جائے گا۔انفرادیت
کے لحاظ سے ہر شخص اپنا جواب دہ الگ ہے۔لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى (الانعام: 165) کوئی بھی جان
نہیں ہے جو کسی اور جان کے لئے ذمہ دار قرار دی جائے ، اس کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔مگر بعض بوجھ ہیں جو
قومی بوجھ ہیں۔جیسے انبیاء کے بوجھ ہیں، وہ بڑے عظیم قو می بوجھ ہوتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر بوجھ اٹھانے والے سے بڑھ کر بوجھ اٹھا لیا۔ان معنوں میں یہ بوجھ
ہے کہ ذمہ داریاں بہت بڑی ہیں۔وہ ذمہ داریاں جن کو آسمانوں نے اور زمین نے اور پہاڑوں نے
اٹھانے سے انکار کر دیا فَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ محمد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھو آگے بڑھے اور سارے
بوجھ اٹھالئے اور سارے بنی نوع انسان
کو تعلیم دینے کا اور ان کے لئے نمونے قائم کرنے کا بوجھ اتنا بڑا بوجھ
ہے کہ اس کے تصور سے بھی انسان کانپ اٹھتا ہے اور اس معاملے میں آپ فرماتے ہیں میں پوچھا جاؤں گا،
آپ نے ہر ایک کو کہا کہ جس دائرے میں تم نگران بنے ہو، دائرے کی وسعت اور مقام کی عظمت کے ساتھ
ساتھ ذمہ داریاں بھی تو بڑھتی ہیں اور جہاں تم نا کام ہو گے تم سے سوال کیا جائے گا۔پس انفرادی بحث الگ ہے اور اجتماعی ذمہ داریوں کی بحث الگ ہے۔میں آپ کو خاندانی
ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔اپنے اہل وعیال کے اخلاق پر گہری نظر رکھنا اور اپنے ہی اخلاق پر نہیں
مشعل راه جلد سوم
538
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
ان کے اخلاق پر بھی لمحہ لحہ نگاہ ڈالنا کہ کس طرف کو چل رہے ہیں۔اور اگر آپ کو اپنے اخلاق ہی کی ہوش
نہیں تو ان کے اخلاق پر کیسے نظر ڈال سکیں گے۔بعض عورتیں کہتی ہیں ہمارا خاوند یہ حرکتیں کرتا ہے، یہ حرکتیں کرتا ہے۔تمہیں سال ہم نے صبر سے گزارہ
کیا ، اب نہیں ہوتا۔میں سال صبر کیا کیا، اپنی زندگی کو خود جہنم میں جھونکا ہے اور جب خطرہ ایسا پیدا ہوا ہے کہ
طلاق تک نوبت آ پہنچی ہے اب تم متوجہ ہو رہی ہو اور کہ رہی ہو کہ ہمارے حالات کو ٹھیک کرو۔یہ نفس کے
دھو کے ہیں۔اس خاوند کی بدکرداریوں کے باوجود اس کے ساتھ شیر و شکر ہو کے رہنا، یہ بتاتا ہے کہ وہ اس پر
راضی تھی اور اس کے باوجود یہ بات ان کو زیادہ پیاری تھی کہ رشتہ رہے اور کوئی فرق نہیں پڑتا جو مرضی کرتا
رہے۔اگر یہ صورت تم نے پندرہ ، میں چھپیں سال تک قائم رکھی تو جو نتیجہ نکلے گا اس کے تم ذمہ دار ہو اور یہ
قانون تمہیں یاد ہی نہیں رہا کہ جس کی غلامی کی دعویدار ہو اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَلَلا خِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأوْلى (سورة الضحى :5)
تیرا تو ہر لحہ گزرے ہوئے لمحے سے بہتر ہے اور آپ
کا ہرلمحہ بدتر ہوتا ہوا نظر آ رہا تھا آپ کو اور فکر نہیں
کی ، کوئی توجہ نہیں کی۔تو اس پہلو سے اپنے گزشتہ سال کا بھی موازنہ کریں اور تفصیل سے اپنے خاندانی حالات پر نظر ڈالیں،
اپنے دوستوں کے تعلقات پر نظر ڈالیں اور پھر آئندہ سال کے لئے اپنے طور پر ذہنی منصوبہ بنائیں تا کہ یہ
ہمارا الوداع ہو اور یہ ہمارا استقبال ہو۔الوداع ایک ایسے سال کو کر رہے ہوں جس کی کمزوریوں پر صاف نظر
پڑ رہی ہو۔اے فلاں کمزوری تجھے بھی ہم وداع کہتے ہیں اور اے فلاں کمزوری تجھے بھی ہم وداع کہتے
ہیں اور اے حسن تجھے ہم کھلی آغوش سے خوش آمدید کہتے ہیں تو آ اور ہمارے سینے سے چمٹ جا اور ہمیشہ
ہمارے ساتھ رہ اور پھر اس میں بھی اضافہ کرتا رہ۔حسن میں بھی ایک لا متناہی اضافہ ہے جو ہوتا چلا جاتا
ہے۔اللہ کرے کہ ہمیں اس شعور کے ساتھ گزشتہ سال کو وداع کرنے اور آنے والے سال کو خوش آمدید کہنے
کی توفیق ملے۔تمام دنیا کی جماعتوں کو میں، اس پس منظر میں جو میں نے بیان کیا ہے، نئے سال کی مبارکباد
دیتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ سب دنیا میں ہر احمدی کا آنے والا سال ہر
گزرے ہوئے سال کے ہر وقت سے بہتر ثابت ہو۔اللہ کرے کہ ہمیں اس کی توفیق ہو۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 21 فروری تا 27 فروری 1997ء)