خطبہ جمعہ
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
589
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 جولائی 1997ء
عظمت قرآن کریم
تلاوت قرآن کریم کی اہمیت
ہماری نسلوں کو اگر سنبھالنا ہے تو قرآن کریم نے
تربیت کا ایک بڑا طریق ، اللہ تعالیٰ سے سوالوں کے جواب مانگیں
اگلی صدی سے پہلے پہلے ہر خاندان کا ہر ایک شخص نمازی ہو جائے
مشعل راه جلد سوم
590
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
591
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حضرت خلیفہ اصبح الرابع رحم الله تعالى تشهد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرماتے ہیں:۔الم ذَلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيْهِ هُدًى لِلْمُتَّقِيْنَ الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيْمُوْنَ
الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُوْنَ O
(البقره: 2 تا4)
الحمد للہ ،
آج اس خطبے کے ساتھ میرا مختصر دورہ کینیڈا اختتام پذیر ہوگا۔اس عرصے میں مجھے یہاں بھی
بہت سے خاندانوں سے ملنے کا موقع ملا اور بالعموم کثرت سے جماعت کو دیکھنے کا موقع ملا اور گزشتہ روز جب
میں آٹو وا اور مانٹریال کے سفر پہ تھا تو وہاں بھی کثرت سے جماعتوں سے ملاقات ہوئی اور ان کے حالات کو
قریب سے دیکھا۔اس خطبے میں خصوصیت کے ساتھ میں نے عبادت کا مضمون چنا ہے اور اسی لئے میں
نے وہ آیات تلاوت کی ہیں جو قرآن کریم کی سورہ بقرہ کی پہلی آیات ہیں۔سب سے پہلے اللہ تعالیٰ قرآن
کریم کا تعارف ان الفاظ میں فرماتا ہے۔ذلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ یہاں یہ نہیں فرمایا کہ یہ کتاب
ہے بلکہ ذلِكَ الْكِتَابُ فرمایا۔وہ کتاب ہے۔حالانکہ بظا ہر قرآن کریم ہر پڑھنے والے کے سامنے ہوتا
ہے اور عام انسان کا کلام ہوتا تو کہتا یہ کتاب ہے۔لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور اس ”وہ“ میں بہت سے
معافی مضمر ہیں۔ہدایت اسی کتاب سے ملے گی
ایک تو یہ کہ انسان کو یہ وہم ہے کہ وہ قرآن کریم کو ز خود پاسکتا ہے۔سامنے پڑی ہوئی کھلی کتاب ہے
اور اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے وہ کتاب ہے۔یعنی تم سے دور ہے اور تمہارے قریب آسکتی ہے۔مگر کچھ شرطیں ہیں
جو پوری کرنی ہوں گی اور پھر ذلک میں اشارہ گزشتہ پیشگوئیوں کی طرف بھی ہے۔کیونکہ تمام انبیاء نے
مختلف رنگ میں آنے والے رسول حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ پر نازل ہونے والی عظیم
592
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
کتاب کی خوشخبری دی تھی۔الکتاب“ سے مراد وہ کتاب ہے جو ہمیشہ سے جس کا وعدہ دیا گیا ہے اور
ہمیشہ سے تو میں اس کا انتظار کر رہی تھیں اور آج وہ ہمارے سامنے ہے۔”ذلِكَ الْكِتَابُ“ میں ایک
مفہوم یہ بھی ہے کہ تم سے دور تو ہے لیکن قریب آسکتی ہے۔لَا رَيْبَ فِيهِ“ اس بات میں کوئی شک نہیں۔لاریب“ کے ساتھ جب ذلک“ کو پڑھیں تو یہ معنی ہوگا کہ وہ کتاب تو ہے مگر اس بات میں کوئی شک
نہیں کہ ”هُدًى لِلْمُتَّقِينَ “ یہ ہدایت ہے متقیوں کے لئے اور لَا رَيْبَ فِيْهِ هُدًى لِلْمُتَّقِيْنَ “ کا ایک معنی
یہ ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے مگر ان متقیوں کے لئے جن کے لئے ہدایت بنتی ہے۔بغیر تقومی کے اس
کتاب کو پڑھو گے تو کئی قسم کے شکوک پیدا ہوتے رہیں گے۔مگر یہ عجیب کتاب ہے جو شک سے پاک
ہونے کے باوجود غیر متقیوں کے دلوں میں شک پیدا کرتی ہے اور متقیوں کے دلوں کو شکوک سے پاک
کر دیتی ہے۔پس اس مختصر کلام میں جس میں ایک آیت ابھی پوری نہیں ہوئی اللہ تعالیٰ نے کتنے مضامین
بیان فرما دیئے۔ہماری نسلوں کو اگر سنبھالنا ہے تو قرآن کریم نے
ایک امر بہر حال یقینی اور قطعی ہے کہ جو کچھ بھی ہم نے ہدایت پانی ہے اسی کتاب سے پانی ہے۔پس
سب سے پہلے تو عبادت کے تعلق میں کلام الہی کا پڑھنا ایک بنیادی امر ہے جس کی طرف میں آپ کو متوجہ
کرتا ہوں۔جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے بہت کم ایسے خاندان ہیں جن میں روزانہ تلاوت ہوتی ہو۔شاذ
کے طور پر ایسے بچے ملیں گے جو صبح اٹھ کر نماز سے پہلے یا نماز کے بعد کچھ تلاوت کرتے ہوں اور یہ جائزہ فیملی
یعنی خاندانوں کی ملاقات کے دوران میں نے لیا اور اکثر بچوں کو اس بات سے بے خبر پایا۔وہ تربیت کے
مسائل جن پر میں گفتگو کرتا رہا ہوں وہ سارے بے حقیقت ہو جاتے ہیں اگر اس بنیادی حقیقت کی طرف توجہ
نہ کریں کہ ہماری نسلوں کو اگر سنبھالنا ہے تو قرآن کریم نے سنبھالنا ہے اور قرآن کریم سے دو باتیں لازم
ہیں۔ہدایت ہے مگر نہیں بھی ہے۔ہدایت ان لوگوں کے لئے ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔جو تقویٰ
اختیار نہیں کرتے ان کے لئے ذلِكَ الْكِتَابُ دور کی کتاب رہے گی ، جو بظاہر ان کے سامنے ہے مگر
ان سے دور ہٹی رہے گی۔تو جب تک یہ کتاب قریب نہ آئے اس دنیا کے مسائل حل نہیں ہو سکتے اور کینیڈا کی جماعتوں کو
خصوصیت سے اس طرف توجہ دینی چاہیے۔بعض باتیں خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کینیڈا میں پہلے سے
593
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
بہتر ہو رہی ہیں مگر اگر بنیادی مقصد دور ہی رہے تو اس ظاہری ہنگامے کا کوئی بھی فائدہ نہیں۔یہ ہنگامے رفتہ
رفتہ مرجایا کرتے ہیں۔رفتہ رفتہ اگلی نسلیں ایسی ہوتی ہیں جو خدا کو بھلا دیا کرتی ہیں۔مگر کلام الہی سے محبت
ایک ایسی چیز ہے جو نسلوں کو سنبھالے رکھتی ہے۔پس بچپن ہی سے اس بات پر زور دیں یعنی آپ کے بچوں
کے بچپن۔آپ تو بڑے ہو چکے ہیں۔آپ نے تو ، جس طرح بھی خدا نے چاہایا آپ نے چاہا خدا کی مرضی
کے مطابق یا اس کے خلاف زندگی بسر کر لی۔لیکن اگلی نسلیں آپ کی ذمہ داری ہیں اور آئندہ صدی ان انگلی
نسلوں کی ذمہ داری ہوگی۔پس آج اگر آپ نے ان کو قرآن کریم پر قائم نہ کیا تو باقی ساری باتیں جو اس کے
بعد بیان ہوئی ہیں ان میں سے کچھ بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔قرآن کریم پر زور دینا اور تلاوت سے اس کا آغاز کرنا بہت ہی اہم ہے۔مگر تلاوت کے ساتھ ان
نسلوں میں ، ان قوموں میں جہاں عربی سے بہت ہی نا واقفیت ہے، ساتھ ترجمہ پڑھنا ضروری ہے۔ترجمے
کے لئے مختلف نظاموں کے تابع تربیتی انتظامات جاری ہیں مگر بہت کم ہیں جو اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں یا
اٹھا سکتے ہیں۔اس لئے جب میں ایسی رپورٹیں دیکھتا ہوں کہ ہم نے فلاں جگہ قرآن کریم کی کلاس جاری کی
یا فلاں جگہ قرآن کریم کی کلاس جاری کی تو میں ہمیشہ تجب سے دیکھتا ہوں کہ اس کلاس میں سارے سال میں
بھلا کتنوں نے فائدہ اٹھایا ہوگا اور جو فائدہ اٹھاتے بھی ہیں تو چند دن کے فائدے کے بعد پھر اس فائدے
کو زائل کرنے میں باقی وقت صرف کر دیتے ہیں۔وہی بچے ہیں جن کو آپ نے قرآن کریم سکھانے کی
کوشش کی۔چند دن بعد ان سے پوچھ کے دیکھیں تو جو کچھ سیکھا تھا سب بھلا چکے ہوں گے۔بڑی وجہ اس کی
یہ ہے کہ ہماری جو بڑی نسل ہے اس نے قرآن کریم کی طرف پوری توجہ نہیں دی اور اکثر ہم میں بالغ مردوہ
ہیں جو دین سے محبت تو رکھتے ہیں لیکن ان کو یہ سلیقہ سکھایا نہیں گیا کہ قرآن سے محبت کے بغیر دین سے محبت
رکھنا کوئی معنی نہیں رکھتا، اس کی کوئی بھی حقیقت نہیں ہے۔وقتی طور پر تو فوائد تو ہیں لیکن ان فوائد کا اعلیٰ مقصد یہ ہے کہ ان کی دین سے محبت ، دین کے لئے وقت
نکالنا، دین کے لئے محنت کرنا ان کو گھیر کر قرآن کی طرف لے آئے۔اگر یہ فائدہ نہ ہو تو وہ کوششیں بے کار
ہیں۔کیونکہ قرآن کریم کا پہلا تعارف ذلِكَ الْكِتَابُ ہے۔وہ کتاب جس کی قوم انتظار کر رہی ہے۔جب سے دنیا بنی ہے اس کتاب کا انتظار تھا بنی آدم کو اور جب یہ آ گئی تو کتنے ہیں جو اس سے پیٹھ پھیر کر چلے
جاتے ہیں۔پس حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ رسول شکوہ
کرے گا اے میرے رب ! میری قوم نے اس قرآن
کو مہجور کی طرح چھوڑ دیا۔پس آپ وہ قوم نہ بنیں جن
594
مشعل راه جلد سوم
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
سے قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شکوہ ہو کہ اے خدا! میری کہلانے والی، مراد کہلانے کا
مضمون اس میں داخل ہے، میری کہلانے والی قوم نے اس قرآن کو پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا، مہجور کی طرح
چھوڑ کر چلی گئی۔پس آج جماعت کینیڈا کی تربیت کی ایک ہی پہچان ہے۔کیا آپ کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کا یہ شکوہ۔جائز تو ہوگا شکوہ، مگر آپ دل میں سوچ کے دیکھیں کہ شکوہ آپ پر اطلاق پائے گا کہ نہیں۔آپ میں سے کتنے ہیں جن کے متعلق حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن خدا کے حضور
عرض کر سکتے ہیں کہ اے خدا! یہ میری قوم ہے جس نے قرآن کو مجبور کی طرح نہیں چھوڑا۔پس بہت ہی اہم
مسئلہ ہے اور عبادت کی جان قرآن کریم ہے۔عبادت سے پہلے بھی قرآن ہے یعنی تہجد کے وقت بھی جتنی
توفیق ملے۔قرآن کریم فرماتا ہے قرآن کی تلاوت کیا کرو اور عبادت کے دوران بھی تلاوت ہے اور عبادت
کے بعد بھی تلاوت ہے۔پس تلاوت قرآن کریم کی عادت ڈالنا اور اس کے معانی پر غور سکھانا ، یہ ہماری تربیت کی بنیادی
ضرورت ہے اور تربیت کی کنجی ہے جس کے بغیر ہماری تربیت ہو نہیں سکتی اور یہ وہ پہلو ہے جس کی طرف اکثر
مربیان ، اکثر صدران، اکثر امراء بالکل غافل ہیں۔ان کو بڑی بڑی ( بیوت الذکر ) دکھائی دیتی ہیں ، ان کو
بڑے بڑے اجتماعات نظر آتے ہیں۔وہ دیکھتے ہیں کہ بڑے جوش سے اور ذوق و شوق سے لوگ دور دور کا
سفر کر کے آئے اور چند دن ایک جلسے میں شامل ہو گئے۔لیکن یہ چند دن کا سفر تو وہ سفر نہیں ہے جو سفر آخرت
کے لئے مد ہو سکتا ہے۔سفر آخرت کے لئے روزانہ کا سفر ضروری ہے اور روزانہ کے سفر میں زاد راہ قرآن
کریم ہے۔چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مومن کی مثال اسی طرح دی ہے۔یہ نہیں
فرمایا کہ تین سو پچپن دن سوتا ہے اور پھر پانچ دس دن کے لئے جاگتا ہے اور سفر شروع کر دیتا ہے۔فرمایا
مومن کی مثال تو ایسی ہے جیسے کوئی روزانہ سفر کر رہا ہو۔کچھ صبح، کچھ شام کو، کچھ دوسرے وقت میں، دوپہر کو
کچھ آرام بھی کر لے مگر سفر روزانہ جاری رہنا چاہیے اور ہر سفر کے لئے قرآن کریم فرماتا ہے زادِ راہ ہونا
چاہیے اور زاد راہ تقوی بیان فرمایا اور یہی زادِ راہ ہے جس کو قرآن کریم کے لئے ضروری قرار دیا گیا ہے۔پس تقوی اور قرآن کریم تو روز کے سفر کے قصے ہیں۔یہ کوئی ایک آدھ دفعہ سال میں سفر کرنے سے
تعلق رکھنے والی بات نہیں، روزانہ ضرورت ہے۔روزانہ قرآن کو پڑھنا اور روزانہ تقویٰ کے سہارے جو زادِ
595
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
راہ ہے یعنی جس سے قوت ملتی ہے قرآن کریم سے کچھ نہ کچھ فائدہ حاصل کرتے چلے جانا ہے۔یہ وہ بنیادی
امر ہے جس کے لئے صرف تنظیموں کے اجتماعات کی ضرورت نہیں تنظیموں کے اجتماعات ان باتوں میں نئی
دلچسپیاں پیدا کر دیا کرتے ہیں مگر سارا سال دلچسپیاں قائم رکھنے کے لئے ماں باپ کی دلچسپی کی ضرورت
ہے اور ماں باپ تب دلچسپی لے سکتے ہیں کہ پہلے اپنی ذات میں دلچسپی لیں۔دنیا کے کسی حصہ میں پہنچے ہوں،
ایک دفعہ انہیں عزم کرنا ہوگا کہ ہم نے خدا کی طرف سفر کا آغاز کرنا ہے اور یہ سفر قرآن کے بغیر ممکن نہیں اور
قرآن کا سفر زاد راہ چاہتا ہے۔یعنی رستے کا سامان جو ہر مسافر ساتھ باندھ لیا کرتا ہے۔جب بھی لوگ سفر
پہ چلتے ہیں تو سوائے اس کے کہ رستے میں کچھ کھانے پینے کے ہوٹل ایسے ہوں جہاں سے چیزیں خریدنی
ہوں مگر عموماً اپنے ساتھ کچھ نہ کچھ باندھ لیا کرتے ہیں اور تقویٰ ہے جس کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔پس فرمایا ” ذلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيْهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِيْنَ» (سورۃ البقرہ:3) اس میں کوئی شک
نہیں ہے کہ یہ شک سے بالا کتاب ہے مگر اس بات میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ ہدایت صرف متقیوں کے
لئے ہے۔جو تقویٰ سے آراستہ ہوں گے ان کے لئے ہدایت کا سامان پیدا کرے گی۔پس قرآن کا تقویٰ
سے مطالعہ، یہ دو چیزیں اکٹھی کر دی گئی ہیں۔بعض اوقات لوگ سالہا سال تلاوت قرآن کرتے ہیں مگر اس
طرح جیسے طوطارٹی ہوئی باتیں دہراتا ہے۔اس سے زیادہ ان کو کوئی سمجھ نہیں آتی اور یہ تقویٰ سے عاری سفر
ہے۔سفر تو ہے مگر بھو کے ننگے کا سفر ہے۔حقیقت یہ ہے کہ تقویٰ قرآن کے تعلق میں یہ بات یاد دلاتا ہے کہ
قرآن کریم میں کچھ چیزوں سے بچنے کا حکم ہے، کچھ رستوں کو اختیار کرنے کا حکم ہے اور بنیادی معنوں میں
تقویٰ کا یہی معنی ہے کہ پتہ ہو کہ کہاں سے بچنا ہے اور کس رستے پہ قدم بڑھانے ہیں۔تقویٰ کے نتیجے میں انسان قرآن کریم پر جب غور کرتا ہے تو اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے معانی عطا
ہوتے ہیں۔چنانچہ اسی مضمون کو قرآن کریم نے یوں بیان
فرمایا " لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
(الواقعہ: 80) کہ ہاتھ تو بظاہر لوگ لگاتے ہیں لیکن سوائے ان کے جن کو خدا پاک کرے، کوئی اس کتاب کو
ہاتھ نہیں لگا سکتا۔تو دیکھو دونوں مضمون ایک ہی ہیں اور مختلف رنگ میں ایک ہی بات آپ کو سمجھائی گئی ہے کہ
قرآن کریم کے ترجمے کے ساتھ پڑھنے کی طرف ساری جماعت کو متوجہ ہونا چاہیے۔کوئی بھی ایسا نہ ہو جس
کے پاس سوائے اس کے کہ شرعی عذر ہو جو روزانہ قرآن کریم کی تلاوت سے محروم رہے۔تمام بچوں کو اس راہ پر ڈالیں۔دیکھیں جب سکول کے لئے وہ چلتے ہیں تو آپ
کتنی محنت ان پر کرتے
ہیں۔مائیں دوڑتی پھرتی ہیں ناشتہ کراؤ ، منہ ہاتھ دھلاؤ، بستے ٹھیک کرو اور قرآن کریم کی طرف محنت نہیں
596
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
ہے۔یہ ایک دن کا سفران کا سکول کی طرف ایسا ہے جس کے لئے آپ کی ساری توجہ مبذول ہو جاتی ہے اور
ہمیشہ کا سفر جس میں آئندہ سفر کی تیاری کرنی ہے یعنی مرنے کے بعد، اس کی طرف توجہ نہیں ہے۔( بیوت
الذکر ) بنانا اچھی چیز ہے مگر بیوت الذکر ) کے لئے نمازی بنانا ضروری ہے۔اگر ( بیوت الذکر ) بنائیں
گے اور نمازی نہیں بنائیں گے تو اس کا کیا فائدہ۔میرے علم میں یہاں ایسی ( بیوت الذکر ) ہیں جہاں دو
نمازیں ہوتی ہیں۔پانچ ہونی چاہئیں ، دو کیوں ہوتی ہیں۔ان ( بیوت الذکر ) کا اس کے سوا پھر کیا فائدہ کہ
دنیا کو دکھانے کے لئے کہ ہم نے ، جماعت احمدیہ نے ایک بڑی ( بیت الذکر ) بنالی ہے۔دکھانے کے لئے
ایک عمارت کا حسن ہے، اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔اس لئے میں نے امیر صاحب کو رستے میں بھی بار بار تاکید کی ، پھر تاکید کرتا ہوں اور آپ سب کو تاکید
کر رہا ہوں کہ ( بیوت الذکر) کی بڑائی کی طرف، ان کی ظاہری عظمتوں کی طرف ، ان کے ظاہری حسن کی
طرف اگر توجہ اس لئے دی جائے کہ نمازی تو آتے ہیں مزید یہ بھی ہو جائے تو کوئی حرج نہیں، پھر کوئی
نقصان نہیں۔لیکن اگر بیوت الذکر ) میں نمازی نہ ہوں تو ہزار ان کو آراستہ کر دیں ان ( بیت الذکر ) کا کوئی
فائدہ نہیں اور پھر ایسی (بیوت الذکر ) بڑے اجتماعات کے کام تو آسکتی ہیں، جیسے یہ ( بیت الذکر ) آتی ہے،
مگر روزمرہ ہمارے مختلف جگہ پھیلے ہوئے نمازیوں کے کسی کام نہیں آسکتیں۔اس وجہ سے میں نے ہدایت کی
ہے کہ آپ سب کو آج تاکید کر رہا ہوں کہ اگر اس ہدایت پر عمل نہ ہو تو آپ عمل کروائیں۔نگران ہوں اس
بات کے کہ اس ہدایت پر لازما عمل ہوتا ہے۔آخری بات یہ بیان فرمائی ” وَ مِمَّا رَزَقْنهُمْ يُنْفِقُوْنَ “ پھر جو کچھ ہم ان کو دیتے ہیں وہ اس
میں سے لازماً خرچ کرتے ہیں۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ان کو وہ صلاحیتیں عطا ہوں اور وہ خرچ نہ کریں۔ان کی
صلاحیتوں میں سے انسان کی توجہات ہیں اور انسان کو خدا تعالیٰ نے جو بھی نعمتیں جس رنگ میں عطا فرمائی
ہیں، رشتے ہیں ، اموال ہیں، ذہنی اور قلبی طاقتیں ہیں۔یہ سب کچھ مِمَّا رَزَقْنهُمْ میں داخل ہیں، اس کو
660
خرچ کرتے ہیں۔خرچ کرنے میں یہ بیان نہیں فرمایا کہ کس پر خرچ کرتے ہیں؟ اس لئے اس مضمون کو کھلا
چھوڑ کر اس آیت میں بے انتہاء معانی داخل فرما دیئے ہیں۔سب سے پہلی چیز ، وہ اپنے اوپر خرچ کرتے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم نے ایک دوسری جگہ اس مضمون
کو کھولا ہے کہ تم اپنے نفس کے لئے خیر خرچ کرو یعنی ایسا خرچ کرو جس کا تمہارے نفسوں
کو فائدہ پہنچے۔پس
اپنے لئے بھی خرچ کرنا خدا کی خاطر خرچ کرنا ہے، اگر ان شرائط کو پورا کریں۔پس اپنی سب چیزوں کو خدا
مشعل راه جلد سوم
597
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔یعنی اپنے قدم خدا کی طرف بڑھانے کے لئے اپنے اوپر اس طرح خرچ
کرتے ہیں کہ وہ مد اور مددگار ہو جائیں۔اب مِمَّا رَزَقْنهُمْ" میں وہ لوگ داخل ہیں جن کے پاس کاریں
ہیں ، وہ دور کے سفر کر کے نمازوں کے لئے پہنچ جاتے ہیں۔تو ” مِمَّا رَزَقْنَهُمْ“ میں ان کی کاریں ، ان کی
سہولتیں شامل ہو جاتی ہیں۔وہ لوگ جو اپنے بچوں پر وقت خرچ کر کے محنت کرتے ہیں اور ان کو خدا والا
بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہ بھی مِمَّا رَزَقْنَهُمْ“ میں آجاتے ہیں۔تو اموال سر دست ایک طرف رکھیں، یہ دیکھیں کہ آپ نے اپنے لئے اور اپنی اولاد کی تربیت کے لئے
اپنی صلاحیتوں سے کیا فائدہ اٹھایا ہے۔اگر آپ وہ طاقتیں جو خدا نے آپ کو عطا کی ہیں ان کو اپنے اوپر اس
طرح خرچ کرتے ہیں کہ خدا کے قریب تر ہو سکیں تو اپنے اوپر خرچ ہو یا اپنی اولاد پر خرچ ہو، یہ سب خدا ہی
کی خاطر خرچ ہے اور غریبوں کی باری اور اموال کو جماعت کو پیش کرنے کی باری بعد میں آتی ہے۔اگر یہ
پہلے خرچ نہ ہوں تو دوسرے خرچ ضائع ہو جایا کرتے ہیں۔چنانچہ خدا کے حضور جو تھے ہیں ان میں نیکی ہونا
لازم ہے "لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ» (سورۃ آل عمران:93) تم نیکی کو پاہی نہیں
سکتے ، ہرگز نہیں پاؤ گے جب تک، جن چیزوں سے محبت ہے، ان کو خدا کی راہ میں خرچ نہ کرو۔اب دیکھیں محبت کے تقاضے انسان کو اپنی ساری زندگی میں ہر طرف پھیلے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ماں کو بیچے سے محبت ہے اس میں کوئی شک نہیں، مگر اللہ کی محبت غالب ہو تو بچے کو خدا والا بنانے پر اس کی
زیادہ توجہ ہوگی۔اپنی طاقت کو پہلے اس بات پر خرچ کرے گی کہ میرا بچہ خدا والا بنے اور سکول والا بعد میں
بنے گا خدا والا پہلے بنے گا۔جو جو خدا والا بچہ ہے وہ جہاں بھی جائے گا اللہ اس کی حفاظت فرماتا ہے۔ایک
ایسی سوسائٹی میں جہاں ہر طرف شیطان کی آواز میں آپ کو بلا رہی ہیں اگر آپ کے بچوں کو نمازوں کی
عادت نہیں ہے تو وہ بچے نہ آپ کے کام آسکیں گے، نہ اپنے نہ آئندہ نسلوں کے کام آسکیں گے۔کیونکہ
انہوں نے لاز ما رفتہ رفتہ بھٹکتے بھٹکتے دور چلے جانا ہے۔پس نمازوں کے قیام میں یہ ساری باتیں اپنے پیش نظر رکھیں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ پہلے نمازوں کی
عادت ڈالنا، پھر نمازوں
کو کسی چیز سے بھرنا یہ دو باتیں ہیں جو ایک لامتناہی سفر ہے۔ایسا وقت آنا چاہیے اور
جلد آنا چاہیے بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ انگلی صدی سے پہلے پہلے آنا چاہیے کہ آپ میں سے ہر ایک کے خاندان
میں ہر شخص نمازی ہو جائے اور یہ سفر وہ ہے جس کے متعلق میں نے شروع میں کہا تھا کہ نظام جماعت مستقلاً
اس کو جاری نہیں کرسکتا۔کیونکہ نظام جماعت کا ایسے ملک میں جہاں آپ ہزار ہا میل پر پھیلے پڑے ہیں،
598
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جہاں بسا اوقات ایک گھر کا دوسرے سے رابطہ کرنے کے لئے بھی سوسو دود وسو چار چار سو میل کا سفر کرنا پڑتا
ہے، بعض دفعہ ہزار میل کا سفر کرنا پڑتا ہے۔وہاں نظام جماعت میں طاقت ہی نہیں کہ وہ سب تک پہنچ سکے۔مگر نظام قرآن میں یہ طاقت ہے اور قرآن کریم نے شروع ہی میں آپ کو یہ سادہ طریق سمجھا دیا ہے۔ہر گھر
والے کا فرض ہے کہ وہ قرآن کی طرف توجہ دے، قرآن کے معانی کی طرف توجہ دے، ایک بھی گھر کا فرد ایسا
نہ ہو جو روزانہ قرآن کے پڑھنے کی عادت نہ رکھتا ہوا ور قرآن کریم کو پھر مضامین سمجھ کر پڑھے اور جو بھی ترجمہ
میسر ہو اس کے ساتھ ملا کر پڑھے۔ایسے بچوں کے دل میں پھر سوال بھی اٹھتے ہیں اور وہ سوالات بسا اوقات مجھے اس وقت نظر آتے ہیں
جب کسی مجلس سوال و جواب میں بیٹھا ہوں تو مجھے پتہ چل جاتا ہے کہ بعض بچے ایسے ضرور ہیں جو قرآن پڑھ
رہے ہیں اور قرآن پڑھنے کے بعد پھر ان کے دل میں سوال اٹھتے ہیں۔ان سوالات کے حل کے دوطریق
ہیں۔ایک تو جیسا کہ قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ تم اولو العلم کے پاس جایا کرو اور اولوالعلم وہ لوگ ہیں جو آپ
کی جماعتوں میں موجود ہیں۔اس کے لئے سال یا دو سال میں کسی ایک مجلس کے انتظار کی ضرورت نہیں
ہے۔مربی ہیں، دوسرے بزرگ ہیں جن کو قرآن کریم سے محبت ہے۔کچھ ایسے ہیں جنہوں نے کثرت
سے تفاسیر پڑھی ہوئی ہیں اور میرا خیال ہے کہ ہر جماعت میں ایسے ایک دو انسان ضرور ہوں گے جن کو دینی
علم بڑھانے کا شوق ہے۔ان کے پاس جانا چاہیے، ان سے پوچھنا چاہیے اور روز بروز اپنے مسائل حل
کرنے چاہئیں۔اور اس سے بڑھ کر دوسرا طریق یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے سوال کریں اور اللہ تعالیٰ سے التجا کریں کہ وہ
آپ
کو سمجھا دے۔بچپن سے خدا تعالیٰ نے میرے دل میں یہ وہ چیز ہے جس کی طرف توجہ دلائی ہے اور مجھے
کبھی علماء کے پاس نہیں جانا پڑا۔جب بھی سوال اٹھا تھا ایک بات لاز ما میری مددگار ہوتی تھی۔"يُؤْمِنُونَ
بالغيب “ یہ کامل ایمان تھا کہ اس سوال کا جواب موجود ہے۔میرے لئے غیب ہے مگر میں ایمان رکھتا
ہوں۔اس غیب پر ایمان رکھتا ہوں جس پر خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ مومن بندے ضرور
ایمان رکھتے ہیں اور اس ایمان کے نتیجے میں وہ غیب جو لوگوں کے لئے غیب رہتا ہے آپ کی دعا کے ذریعے
آپ کے قریب آجاتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ ہے۔آپ خدا سے دعا مانگیں کہ مجھے اس مضمون کی سمجھ نہیں آرہی۔ایمان ضرور ہے کہ تو سچا ہے، ایمان ہے کہ اس میں شک کوئی نہیں، تو آپ حیران ہوں گے کہ کس طرح اللہ
تعالیٰ آپ کی سوچوں میں برکت ڈالے گا اور اپنے فضل کے ساتھ آپ کے مسائل حل کرے گا۔
599
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایسے غور کرنے والوں کو خدا تعالیٰ کچھ نکات عطا فرماتا ہے۔اگر وہ متقی
ہوں
تو وہ فتنے کا موجب نہیں بنتے۔اگر وہ متقی نہ ہوں تو وہی نکات تردداور شک اور فتنوں کا موجب بن جایا
کرتے ہیں اور یہ منازل بعد کی منازل ہیں۔لیکن آغاز میں وہ برتن تو حاصل کریں جن کو بھرنا ہے اور اکثر
جگہ برتن موجود نہیں۔یہ مجھے فکر ہے جو اس سفر کے دوران پہلے سے بہت زیادہ بڑھ کر میرے سامنے ابھری
ہے۔بھاری تعداد میں ایسے احمدی گھر ہیں جن کو روزانہ پانچ وقت نمازیں پڑھنے اور بچوں کو پڑھانے کی
توفیق نہیں ملتی اور ایسے ہیں جن کو روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کی اور بچوں کو تلاوت قرآن کریم کروانے کی
توفیق نہیں ملتی۔اب یہ لوگ ہیں جن کے گھروں میں آسمانی دودھ کے نازل ہونے کے لئے برتن بھی موجود
نہیں۔اگر برتن نہیں ہوگا تو بارش کے دوران آپ چلو بھر پانی پی کر پیاس تو بجھا سکتے ہیں مگر جب بارش آ کے
گزر جائے اور ہر طرف خشکی ہو تو آپ کے پاس کچھ بھی پیاس بجھانے کے لئے نہیں ہوگا۔پس نمازوں کا آغاز نمازوں کے برتن قائم کرنے سے ہوتا ہے۔تلاوت کا آغاز تلاوت کے برتن قائم
کرنے سے ہوتا ہے اور برتن سے میری مراد یہ ہے کہ شروع کر دیں تلاوت، پھر رفتہ رفتہ علم بڑھائیں اور
تلاوت کو معارف سے بھرنے کی کوشش کریں، معارف سے پہلے علم سے بھرنے کی کوشش ضرور کریں اور اگر
آپ اس ترتیب کو سامنے رکھیں گے تو وہ جو لغزش میں نے بیان کی تھی اس سے کسی حد تک بچ سکتے ہیں۔عرفان سے پہلے عمل ہونا چاہیے اور بغیر علم کے جو عرفان ہے یہ خیالی عرفان ہے، اکثر ٹھوکروں والا عرفان
ہے۔اسی لئے قرآن کریم نے اُولُوا العِلم کہ کر متوجہ فرمایا کہ تم نے کچھ پوچھنا ہے تو اُولُوا العِلم سے
پوچھا کرو اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عرفان کا ذکر بعد میں فرمایا ہے علم کا ذکر پہلے فرمایا ہے۔يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ“ پہلے کتاب کی تعلیم دیتا ہے، حکمت یعنی عرفان
کی باتیں بعد میں آتی
ہیں۔تو وہ نوجوان جو بڑے ہوں یا چھوٹے ، اگر وہ قرآن کریم پڑھتے ہوئے اس کا علم نہیں رکھتے یعنی
ظاہری معانی جو عربی زبان سے حاصل ہو سکتے ہیں اس پر توجہ نہیں کرتے تو ان
کو مجلسیں لگا کر عرفان کی باتیں
کرنے کا حق ہی کوئی نہیں۔وہ جاہل ہیں اور لوگوں کو بھی جہالت کی طرف بلانے والے ہیں۔وقتی طور پر اپنی
بڑائیاں دکھاتے ہیں مگر حقیقت میں ان کو قرآن کریم کا علم ہی نہیں ہے۔تو علم کے حصول کے لئے پھر رفتہ
رفتہ ترقی ہوتی ہے، بہت سی لغات کی کتب ہیں جن کو دیکھنا پڑتا ہے، بہت سے علماء سے استفادہ کرنا پڑتا
ہے۔تو بنیادی طور پر پہلے علم کو بڑھائیں اور علم کو بڑھائیں گے تو علم کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
مشعل راه جلد سوم
600
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
والسلام کی کتب کے مطالعہ کی طرف بھی متوجہ ہوں گے کیونکہ یہ وہ باتیں ہیں جن کی طرف آپ کے بچے ابھی
توجہ دے نہیں سکتے۔اس لئے میں آپ کو بعد کی باتیں بھی اشارہ بتا رہا ہوں لیکن فی الحقیقت زور اس بات پر
دے رہا ہوں کہ آغاز کی باتوں کو پکڑلیں اور آغاز کی باتوں پر قائم ہو جائیں، باقی باتیں اللہ سنبھال لے گا اور
آغاز کرنے والوں کو خدا تعالیٰ خود انگلی پکڑ کر سفر کے آخر تک پہنچا دیا کرتا ہے اور سفر کے آخر سے مراد یہ ہے
کہ موت تک وہ اس سفر میں ہمیشہ آگے بڑھتے رہتے ہیں۔ورنہ حقیقت میں اس سفر کا کوئی آخر نہیں ہے۔تو
اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کینیڈا کو بھی یہ توفیق عطا فرمائے اور باقی دنیا کی جماعتوں کو بھی۔میں چاہتا ہوں
کہ اس صدی سے پہلے پہلے ہر گھر نمازیوں سے بھر جائے اور ہر گھر میں روزانہ تلاوت
قرآن کریم ہو۔کوئی بچہ نہ ہو جسے تلاوت کی عادت نہ ہو۔اس کو کہیں تم ناشتہ چھوڑ دیا کرو
نگر سکول سے پہلے تلاوت ضرور کرنی ہے اور تلاوت کے وقت کچھ ترجمہ ضرور پڑھو، خالی
تلاوت نہیں کرو اور جب یہ آپ کام کر لیں گے تو پھر اردگر د( بیوت الذکر) بنانے کی
کوشش کریں اور ان نمازیوں کو گھروں سے ( بیوت الذکر) کی طرف منتقل کریں۔کیونکہ
وہ گھر جس کے بسنے والے خدا کے گھر نہیں بساتے ،قرآن کریم سے اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ ایسے گھروں کو ویران کر دیا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو
توفیق عطافرمائے کہ ان تقاضوں
کو پورا کریں۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 22 اگست تا 28 اگست 1997 ء )