خطبہ جمعہ سے اقتباس
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
653
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبه جمعه فرموده 10 جولا ئی 1998 ء سے اقتباس
نئی نسلوں کو بچانا بہت بھاری ذمہ داری ہے
والدین بچوں کو چندوں کی اہمیت سمجھائیں
اگر ہماری موجودہ نسل سنبھل جائے تو مستقبل کی ہمیں کوئی فکر نہیں
بلا وجہ ہمدردی بچوں کو خراب کر دیتی ہے
☆ ☆
مشعل راه جلد سوم
654
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
655
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ياَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا قُوْا أَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُوْدُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ
غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُوْنَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُوْنَ مَا يُؤْمَرُوْنَ O يَا يُّهَا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَا
تَعْتَذِرُوا الْيَوْمَ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُوْنَ
(سورة التحريم: 7-8)
میہ وہ آیات کریمہ ہیں جن کی تلاوت میں نے امریکہ کے آخری خطبہ میں بھی کی تھی اور ان آیات کے
مضمون کے پیش نظر تمام ایسے متمول احمدیوں کو خصوصیت سے نصیحت کی تھی جو اپنے اموال سے اللہ کی نسبت
زیادہ محبت کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کے ہاتھوں سے ان کی اولا دمیں بھی نکلی چلی جارہی ہیں اور جو
مال وہ جمع کرتے ہیں وہ ان کے کسی کام نہیں آئے گا۔یہ ایک عمومی نصیحت تھی لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں
کہ وہاں کی جماعت کے اکثر لوگ اس میں ان معنوں میں مبتلا ہیں کہ جماعت کے چندوں پر کوئی بداثر پڑتا
ہے۔کیونکہ یہ لوگ جو محروم ہیں ان کی ادائیگیاں ان لوگوں کے مقابل پر جو اللہ کی راہ میں ویسا ہی مال خرچ
کرتے ہیں جیسا کہ خدا ان کو عطا فرماتا ہے وہ اتنی زیادہ ہیں کہ اگر ان کی ساری قربانیوں کو ایک طرف
پھینک دیا جائے تو ایک فی صد بھی امریکہ کی جماعت کی آمد میں فرق نہیں پڑتا تھا بلکہ یہ بھی مبالغہ ہوگا ایک
فیصد کہنا بھی۔اس لئے ہرگز کوئی مالی ضرورت کا احساس نہیں تھا جس کے پیش نظر میں نے یہ خطبہ دیا۔یہ
احساس تھا کہ وہ لوگ جو بدنصیب ہیں وہ بچائے جا سکتے ہیں تو ان کو بچالیا جائے۔نئی نسلوں کو بچالو اور شروع ہی سے ان کی فکر کرو
اس ضمن میں ایک اور بات جو خاص طور پر قابلِ توجہ ہے جو امریکہ میں بیان نہیں کی مگر اب میں اس
خطبے میں اسے بیان کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ قُوْا اَنْفُسَكُمْ وَ أَهْلِيكُمْ نَارًا میں یہ بھی ہدایت ہے کہ اپنی
656
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
نئی نسلوں کو بچالوا ور شروع ہی سے ان کی فکر کرو اور جو ان میں سے کمانے والے ہیں ان پر لازم کر دو کہ وہ
ضرور پہلے چندہ ادا کریں ، باقی باتیں بعد میں دیکھیں۔اگر یہ کر لیں تو بہت بڑی احمدی نسلیں ہیں جو اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ہمیشہ کے لئے اس شر سے بچائی جاسکتی ہیں۔امریکہ کے دورہ کے وقت بھی اور یہاں بھی
ملاقات کے دوران میں نے محسوس کیا ہے کہ بہت سے احمدی بچے اور بچیاں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھے
عہدوں پر نئے نئے فائز ہوئے ہیں یا فائز ہونے کی توقع رکھتے ہیں ان کے والدین کو ان کی فکر نہیں کہ اس
وقت یہ اصل وقت ہے کہ ان
کو سمجھایا جائے کہ تمہارا مال تم پر حرام ہے جب تک پہلے خدا کا حصہ نہ نکالو اور اس
وقت ان کے لئے آسان ہے کیونکہ نوجوان نسلیں بوڑھی نسلوں کے مقابل پر نسبتا اپنے مزاج میں نرمی رکھتی
ہیں۔یعنی ان کے اندر لوچ پائی جاتی ہے اور وہ مال کی محبت میں ابھی ایسا مبتلا نہیں ہوتیں۔وہ لوگ جنہوں نے عمریں گزار دیں مال کی محبت میں ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جن کی اصلاح
کا وقت گزر چکا ہے وہ اللہ کے حوالے، جو چاہے ان سے سلوک فرمائے۔لیکن نئی نسلوں کو سنبھالنا تو نسبتاً بہت
آسان ہے اور بعض ان میں سے جو مجھے ملے جن کو میں نے خود یہ نصیحت کی فوری طور پر انہوں نے اثبات
میں سر ہلایا اور کہا کہ لازماً ہم ایسا ہی کریں گے۔ایسی مائیں بھی مجھے ملیں جن کو میں نے توجہ دلائی تو انہوں
نے کہا کہ ہمارے دل میں یہی تمنا اٹھ رہی ہے اور اب ہم اپنے بچے کو لاز ما اس بات
کا پابند کریں گی کہ اگر تم
میرے بچے ہو، جیسا ماؤں کا محاورہ ہے، میرا دودھ بخشوانا چاہتے ہو، تو سب سے پہلے اللہ کا حصہ نکالو اور باقی
چیزیں پھر جس طرح چاہو اللہ تعالیٰ تمہیں تو فیق دے تم اس کے مطابق خرچ کرو اور بعض ماؤں نے کہا کہ ہم
نے اپنے بچوں
کو یہ کہنا ہے کہ جو کچھ تم کماؤ گے اگر اس میں سے خدا کا حصہ نہ نکالا تو میرا حصہ بھی نہ نکالنا، مجھ
پر حرام ہے۔جو تم کما کر خدا کے حصے میں سے بچاتے ہو وہ مجھ پر خرچ کرو، یہ نہیں ہوسکتا۔یہ ناممکن ہے۔اگر یہ نسل سنبھل جائے تو مستقبل کی ہمیں کوئی فکر باقی نہیں رہے گی
تو بہت سی خوشکن باتیں ایسی دیکھنے میں آئیں جن سے میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ہماری نئی ابھرتی ہوئی نسل کو سنبھالا جا سکتا ہے اور اگر یہ نسل سنبھل جائے تو مستقبل کی ہمیں کوئی فکر باقی نہیں
رہے گی۔قُوْا أَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِيكُمْ نَارًا ایک ان کے حق میں بہتا ہوا موجیں مارتا ہوا چشمہ ثابت ہوگا
جس کا پانی انگلی صدیوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منتقل ہوتا چلا جائے گا اور بڑھتا چلا جائے گا۔تو اس
سے بہتر تحفہ ہم اگلی صدیوں کے لئے کیا پیش کر سکتے ہیں کہ ایسی نسلیں آگے بھیجیں جو خدا کا حق نکالنے میں
657
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
سب سے پہلے ہوں ،سب سے بالا ہوں اور پھر اللہ تعالیٰ ان
کو توفیق بخشے، اور جولا از ما بخشا کرتا ہے کہ وہ تمام
دوسرے چندوں میں بھی بہت زیادہ آگے سے بڑھ کر ہوں۔جس کا اپنا یہ حال ہو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ اپنی
آئندہ نسلوں کو بھی اس بات کی تربیت نہ دیں۔تو اس پہلو سے میں کہہ رہا ہوں کہ ایک موجیں مارتا ہوا دریا
پھوٹ پڑے گا۔قُوْا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِيكُمْ نَارًا یہ کہتا ہوا اور انگلی صدیوں کو سیراب کرے گا۔تو میں امید رکھتا ہوں کہ جو لوگ میں امریکہ میں پیچھے چھوڑ آیا ہوں اور وہ سب اب جو میرے مخاطب
ہیں تمام دنیا کے احمدی نو جوان ، وہ اس جھنڈے کو اپنے ہاتھ میں مضبوطی سے تھام لیں گے اور ان کو یہ سوچنا
چاہیے کہ اس نیکی کا بہت لمبا اثر ہے۔ایک نہ ختم ہونے والا فائدہ پہنچنے والا ہے اور آئندہ وقتوں میں جماعت
کو اس کی بڑی شدید ضرورت پیش آنے والی ہے۔آپ دیکھیں گے کہ اگلے دس پندرہ سال کے اندر حالات
ایسے پیدا ہو جائیں گے کہ ان نوجوانوں کی قربانیاں ساری جماعتی ضرورتوں کو سنبھال لیں گی۔پس میں امید
رکھتا ہوں کہ یہ نصیحت آپ کے لئے کافی ہوگی۔۔اپنی فکر کریں، اپنے بچوں
کی فکر کریں، اپنے میاں کی فکر کریں، اپنے عزیزوں کی فکر کریں ، وہ آپ کا
حق ہے۔اور وہ بھی ضرورت سے زیادہ نہ کریں کیونکہ وہاں بھی اگر آپ نے ضرورت سے زیادہ فکر کیا تو اس
کا نقصان پہنچے گا۔بعض ماؤں نے اپنے بچوں کو اس وجہ سے نقصان پہنچایا ہے کہ ان کی ہمدردی کی وجہ سے ان کی
بیماریوں کو بہت بڑھا چڑھا کر سمجھا اور اس بچے پر گویا یہ ظاہر کیا کہ تم اتنے بیمار ہو۔جب مجھے علم ہوا اور میں
نے سختی سے اس بات سے روکا تو آپ حیران ہوں گے کہ وہ بچے بالکل ٹھیک ٹھاک ہو گئے ، بداثر سے باہر
نکل آئے۔تو جو باتیں میں عرض کر رہا ہوں ذاتی تجربے کی بناء پر یقین کی وجہ سے عرض کر رہا ہوں۔مطبوع الفضل انٹر نیشنل 28 اگست تا 3 ستمبر 1998 ء )
مشعل راه جلد سوم
658
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی