خطبہ جمعہ سے اقتباس
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
659
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبه جمعه فرموده 14 راگست 1998ء سے اقتباس
سیدھی بات سچی بات سے زیادہ اعلیٰ درجے کی بات ہے
سیدھی بات سے اصلاح اعمال کا بہت گہرا تعلق ہے
قول سدید کا تجر بہ گھروں سے شروع ہونا چاہیے۔تمام وہ اولا دیں جو رفتہ رفتہ
بگڑ کر دور چلی جاتی ہیں بچپن میں ان سے قول سدید سے کام نہیں لیا جاتا
اپنے بچوں سے کھری بات کہو اور دیکھو کہ ان کے دلوں میں دن بدن عمر کے
ساتھ ساتھ تمہاری عزت بڑھے گی
بچوں سے وعدہ کرو تو اس میں وعدہ خلافی نہ کرو
کبھی ساری عمر اپنے بچوں سے کوئی وعدہ نہ کریں جسے آپ پورا نہ کر سکتے ہوں
فطرت میں دورنگی نہیں ہونی چاہیے۔یہ دورنگی ہے جو انسان کو برباد کر دیتی ہے
جسم کی صفائی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات
مسواک کی عادت
ہم نے سارے آداب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھے ہیں
☆ ☆ ☆
مشعل راه جلد سوم
660
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
661
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ تعالى تشهد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرماتے ہیں:۔ياَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَ قُوْلُوْا قَوْلاً سَدِيداً يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ
ذُنُوبَكُمْ وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَ رَسُوْلَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيْماً
(الاحزاب : ۷۱-۷۲)
آج کے خطبے کے لئے میں نے قرآن کریم کی دو دو آیات مختلف سورتوں سے اخذ کی ہیں اور انہی کو
اس خطبے کا عنوان بنایا ہے۔یہ پہلی دو آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے سورۃ الاحزاب کی آیت اکہترویں
اور بہترویں ہیں۔دوسری دو آیات میں نے سورۃ البقرہ سے چینی ہیں پینتالیس اور چھیالیس جو اس طرح
ہیں۔أَتَامُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ کیا تم لوگوں کوتو نیکی کی تعلیم دیتے ہو اور اپنے آپ کو
بھول جاتے ہو۔وَ انْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَابَ حالا نکہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو۔أَفَلا تَعْقِلُوْنَ کیا تم عقل
نہیں کرتے۔وَاسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوۃ اور صبر اور صلوٰۃ کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرو۔وَ
إِنَّهَا لَكَبِيْرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَشِعِيْنَ اور یہ بہت بڑی بات ہے مگر ان لوگوں کے لئے جو خاک بہ سر ہوں ، جو
مزا جامٹی سے ملے رہیں۔یہ دو آیات ہیں جن کو میں ایک دوسرے خطبے کا موضوع بناؤں گا۔سیدھی بات سچی بات سے زیادہ اعلیٰ درجے کی بات ہے
پہلی آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ اے لوگو جو ایمان لائے ہو، یہ آیات اکثر نکاح کے موقعوں پر تلاوت کی
جاتی ہیں، اے لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور سیدھی بات کہو۔سیدھی بات کے متعلق میں
پہلے بھی کئی دفعہ عرض کر چکا ہوں کہ سیدھی بات سچی بات سے زیادہ اعلیٰ درجے کی بات ہے۔سچی بات کہنے
کے نتیجے میں بھی بعض دفعہ غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔سیدھی بات کرنے کا عادی پوری کوشش کرتا ہے کہ
بات اس طرح کرے کہ بچی بھی ہو اور اس سے کوئی غلط فہمی بھی پیدا نہ ہو۔جو اس کے دل کا منشاء ہے وہ پوری
662
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
طرح کھل کر ظاہر ہو جائے۔يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُم کیونکہ سیدھی بات سے اصلاح اعمال کا بہت گہرا تعلق
ہے۔ایک بات تم کرو، دوسری بات اللہ نے اپنے ذمہ لے لی ہے۔يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُم اگر سیدھی
بات کو شیوہ بناؤ گے تو وہ ضرور تمہارے اعمال کی اصلاح فرمادے گا۔وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ اور تمہارے
گناہ جو اس سے پہلے سرزد ہو گئے ان کو معاف فرما دے گا۔وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُوْلَهُ اور جو بھی اللہ اور
اس کے رسول کی اطاعت کرے، پس اس نے بہت بڑی کامیابی حاصل کر لی۔یعنی یہ سلسلہ آگے بڑھتا
رہے گا ، اطاعت رسول کی توفیق ملتی چلی جائے گی اور جوں جوں تم اطاعت کرو گے ساتھ ساتھ تم نیکی میں
ترقی کرتے چلے جاؤ گے یہاں تک کہ اس کا کوئی منتہی نہیں سوائے اس کہ کہ جب تمہیں موت آئے گی تو تم
ایک کامیابی کی حالت میں مررہے ہو گے ، بہت بڑی کامیابی تمہیں نصیب ہوگی۔ان آیات سے متعلق پہلے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث پیش کرتا ہوں جو میرے
نزدیک ان آیات سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔مسند احمد بن حنبل سے یہ حدیث لی گئی ہے۔عبداللہ بن عامر رضی
اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب میں ابھی بچہ ہی تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر پر تشریف
لائے۔میں کھیلنے کودنے کے لئے گھر سے باہر جانے لگا۔میری والدہ نے کہا اے عبد اللہ جلد گھر چلے آنا۔میں تجھے کچھ دوں گی۔اس لالچ میں کہ مجھے کچھ ملے گا ان کا خیال تھا کہ یہ کھیل کود میں دل لگانے کی بجائے
دماغ گھر کی طرف رکھے گا اور جتنی جلدی اس کو توفیق ملے گی واپس آجائے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا تم نے اسے کیا دینے کا ارادہ کیا ہے۔انہوں نے جواب دیا کھجور میں دینا چاہتی ہوں۔آپ نے
فرمایا اگر تو نے ایسا نہ کیا تو یہ تیرا جھوٹ شمار ہوگا۔(مسند احمد بن حنبل۔جلد نمبر۲۔صفحہ ۴۴۷۔مطبوعہ بیروت)
قول سدید کا تجر بہ گھروں سے شروع ہونا چاہیے
پس قول سدید کا تجر بہ گھروں سے شروع ہونا چاہیے۔تمام وہ اولا دیں جو رفتہ رفتہ بگڑ کر دور چلی جاتی
ہیں بچپن میں ان سے قول سدید سے کام نہیں لیا جاتا۔بارہا میں نے ماؤں کو توجہ دلائی ہے اور اب پھر میں
دوبارہ متوجہ کرتا ہوں ، باپ بھی مخاطب ہیں مگر بالعموم مائیں جن کا روز مرہ بچوں سے واسطہ ہوتا ہے اکثر وہ
بچوں کو گلے سے اتارنے کے لئے کوئی جھوٹا وعدہ کر دیتی ہیں اور جب وہ پورا نہیں کرتیں تو یہ قول سدید کے
خلاف ہے اور قول سدید کے نہ ہونے کے نتیجے میں اصلاح ہو ہی نہیں سکتی۔جب اللہ تعالیٰ نے اصلاح کا
663
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
وعدہ قول سدید سے وابستہ فرما دیا ہے تو ظاہر ہے کہ قول سدید نہیں ہوگا تو اصلاح نہیں ہوگی۔یہ دو باتیں قول
سدید اور اصلاح لازم وملزوم ہیں۔اگر ایک نہیں ہوتی تو دوسری بھی نہیں ہوگی اور یہ نکتہ اکثر لوگ اپنے بچوں
کی تربیت میں بھلا دیتے ہیں۔بچوں سے جو بات کہو صاف اور سیدھی کہو۔اس کے نتیجے میں وہ ہمیشہ اول تو
تمہاری زیادہ تو قیر کریں گے کیونکہ جو شخص اپنے وعدے کا پکا ہو اور صاف کھری بات کہنے والا ہو ہمیشہ اس
کے لئے دلوں میں عزت پیدا ہوتی ہے۔یہ بھی ایک ایسا طبعی نتیجہ ہے جسے نظر انداز کیا ہی نہیں جاسکتا۔حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ کھری بات کرنے والے تھے۔اگر کھری
بات کے نتیجے میں لوگ دور بھاگ رہے ہوتے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد تو کوئی بھی نہ رہتا۔اصل میں آپ کا لوگوں کے اوپر رحمت اور شفقت کا سلوک ایک الگ مسئلہ ہے ، اس نے بھی لوگوں کو کھینچے
رکھا، مگر یہ بات لوگ نظر انداز نہ کریں کہ کھری بات کہنے سے بھی عزت بڑھتی ہے اور جو ہمیشہ کھری بات
کہنے والا ہو آہستہ آہستہ اس کی نصیحت سے منافرت نہیں پیدا ہوتی بلکہ دن بدن اس کی عزت اور احترام کا
جذ بہ دل میں بڑھتا چلا جاتا ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کھری باتیں کہنے میں ، ظاہر ہے ، دنیا میں
تمام پہلوں اور اگلوں سے سبقت لے گئے اور سب سے زیادہ آپ کی تو قیر کی گئی۔بہت گہری تو قیر ہے جو
صحابہ کے دل میں بھی تھی ، بلکہ دشمن بھی آپ کی کھری بات کی قدر کرتا تھا۔جو ابو جہل والا واقعہ آپ کے
سامنے ہے اس میں بھی آپ نے جا کر ، جبکہ وہ شدید مخالف تھا، کھری بات کہی اور اس کے دل میں اس
کھری بات کا رعب پڑ گیا۔جب بھی کوئی غیر آپ کی بات سنتا تھا جانتا تھا کہ کچی بات ہے اور اس کے نتیجے
میں منافرت کی بجائے عزت بڑھا کرتی تھی۔پس اپنے گھروں میں یہ تجربہ تو کر کے دیکھو۔اپنے بچوں سے کھری بات کہوا اور دیکھو کہ ان کے دلوں
میں دن بدن عمر کے ساتھ ساتھ تمہاری عزت بڑھے گی اور اگر یہ نہیں کرو گے تو پھر اولا د ہاتھ سے جاتی رہے
گی۔آج تک میں نے نہیں دیکھا کہ کوئی اپنے بچوں سے دھوکے کی باتیں کرتا ہو اور بچے پھر ان کی کوئی
عزت کرتے رہیں یا آزاد ہونے کے بعد دین اور دنیا سے ہر لحاظ سے ان کے اثر سے باہر نہ نکل گئے ہوں۔جب ان کو توفیق ملتی ہے وہ بڑے ہو کر اپنے ماں باپ کے دائرہ اثر سے باہر نکل جاتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موضوع پر تین باتیں ایسی بیان کیں جو منافق کی نشانی ہیں۔ان
میں سے ایک وہی ہے جس کا ذکر کر رہا ہوں۔فرمایا منافق وہ ہے جو جب کوئی وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا
ہے۔( صحیح بخاری۔کتاب الشہادات )
664
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
پس سب سے پہلے تو بچوں سے وعدہ کرو تو اس میں وعدہ خلافی نہ کرو۔جو بچوں سے وعدہ خلافی کرے
گا وہ باہر بھی وعدہ خلافی کرے گا۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ بچے جو اپنے سب سے پیارے ہوں اور عزیز ہوں
ان سے تو آدمی وعدہ خلافی کرتا رہے اور باہر کے وعدے پورے کرے ، یہ ناممکن ہے، فطرت انسانی کے
خلاف ہے۔تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منافق کی یہ علامتیں بیان فرمائی ہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ کوئی
ہوش مند شخص جانتے بوجھتے ہوئے منافقت کی راہ اپنے لئے پسند کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس موضوع پر جو کچھ فرمایا ہے میرا خیال ہے میں اس حصے کو
پیچھے چھوڑ آیا ہوں لیکن اپنی یادداشت کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنا عمل اس بارے
میں بیان کر دیتا ہوں۔بہت سے واقعات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ایسے گزرے
ہیں کہ ایک شخص جو بیرونی نظر سے ان کو دیکھے وہ سمجھے گا کہ یہ للہ کا کیسا نبی ہے جو اتنی چھوٹی چھوٹی باتوں میں
مبتلا رہا ہے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جیب میں روڑے بھرے ہوئے تھے۔اب
ملاں اور بد بخت لوگ ہنسیں گے اور قہقہے لگائیں گے کہ یہ نبی بنا ہوا ہے، جیب میں روڑے ہیں۔وہ اس لئے
تھے کہ اپنے ایک بچے سے، جو روڑوں سے کھیلتا اور شور مچارہا تھا، آپ نے کہا کہ یہ روڑے مجھے دے دو اور
باہر جا کر کھیلو۔جب واپس آؤ گے میں تمہیں دے دوں گا۔وہ روڑے جیب میں ڈال لئے تا کہ ان میں سے
کوئی بھی ضائع نہ ہو۔جب وہ بچہ واپس آیا تو وہ روڑے اس کے سپر د کر دیئے۔اب دیکھنے میں ایک بہت
چھوٹی بات ہے مگر چھوٹی باتوں ہی سے عظیم باتیں پیدا ہوا کرتی ہیں۔اگر کسی کو اتنا خیال ہے اپنے بچے سے
سچا وعدہ کرنے کا کہ اس کے روڑے سنبھالتا پھرتا ہے تو اندازہ کریں کہ باہر کی دنیا میں اس کا کیا حال
ہوگا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سچائی کی بیشمار دلیلیں ہیں مگر یہ ایک دلیل بھی ہوش مند
کے لئے کافی ہونی چاہیے۔جو وعدوں کا اتنا سچا ہو وہ خدا تعالیٰ کی پیشگوئیاں بیان کرنے اور دنیا سے وعدے
کرنے میں کتنا سچا نہیں ہوگا۔پس اسی کو اپنا وطیرہ بنائیں اور اپنے بچوں کو خوامخواہ جھوٹے لارے نہ دیا
اپنے گھر میں میں نے بچپن سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس بات کی تاکید رکھی۔ماؤں کی عادت ہوتی
ہے میری بیگم مرحومہ بھی، بے خیالی میں لوگ سمجھتے نہیں کہ جھوٹ ہے، بے خیالی میں بچوں سے وعدے کر دیا
کرتی تھیں کہ تمہیں یہ دے دوں گی ، فلاں چیز دے دوں گی اور جب مجھے پتہ چلتا میں وہ ضرور حاصل کر لیا
کرتا تھا۔یہ بھی ایک سمجھانے کا طریقہ تھا۔بجائے اس کہ کے ان کو کہوں کہ آپ نے جھوٹ بولا ہے، سختی
665
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
کرتا، ان
کو سمجھانے کا یہ طریق تھا کہ وہ چیز حاصل کر کے مہیا کر دیتا تھا تا کہ جب بچے واپس آئیں تو ان کے
لئے موجود ہو۔تو تربیت کے مختلف رنگ ڈھنگ ہوتے ہیں۔سچی بات کرنے میں ضروری نہیں کہ وہ کڑوی
بات بھی ہو، سچی بات کہنے کے انداز الگ الگ ہیں۔جب کچی بات کرنی ہی پڑے تو خواہ کسی کو کڑوی لگے وہ ضرور کرنی ہے۔لیکن اگر آپ یہ پسند کرتے
ہوں کہ اس بات کا کوئی ایسا تکلیف دہ اثر نہ پڑے تو یہ ممکن ہے۔میں نے اپنی زندگی میں بارہا اس کو آزمایا
ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے کبھی ساری عمر اپنے بچوں سے کوئی وعدہ نہیں کیا جس کو میں پورا نہ کر سکا ہوں۔اس کے نتیجے میں میں خوش ہوں۔میرے بعد اللہ اسی حال پر ان کو قائم رکھے، یہ میری دعا ہے۔آپ بھی
اپنے بچوں کے لئے یہی دعا کیا کریں اور جب یہ دعا کریں گے تو اس عمل کے بعد ہونی چاہیے جو اس دعا
کے مطابق ہو۔ورنہ وہی منافقت والی بات آجائے گی۔آپ کے لئے بھی بچوں کی خاطر دل میں ایسا درد
ہونا چاہیے جو اللہ کے فضل کے ساتھ ہمیشہ میں نے محسوس کیا اور میں جانتا ہوں کہ اللہ اس درد کو کبھی ضائع
نہیں
کرتا، توقع سے بڑھ کر پھل لگاتا ہے۔تو اپنے گھروں میں تجربہ تو کر کے دیکھیں کتنا آسان تجر بہ ہے۔بچوں سے پیار ہوا کرتا ہے۔ان کے حق میں یہ باتیں کرنی ہیں، اس میں کونسی مشکل ہے۔لیکن جو مشکل ہے
وہ یہ کہ سر سے ٹالنے کی کوشش نہ کریں بچوں کو۔جب بھی ٹالیں گے ہمیشہ کے لئے وہ ٹل جائیں گے۔پھر
آپ
کو ان
کی نیکی دیکھنا نصیب نہیں ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے واقعات میں سے، جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے، بہت
بڑے واقعات ہیں اور حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی نے وہ واقعات بڑے بیان کئے ہوئے
ہیں اور بھی بہت سے ( رفقاء) نے واقعات بیان کئے ہوئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ چھوٹا سا کوئی وعدہ
کیا ہے اور پھر وہ بھولے نہیں۔ایک دفعہ ایک (رفیق) جو غالباً حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی ہی
تھے، سوئے ہوئے تھے اور ان کی آنکھ کھلی تو دیکھا چار پائی کے نیچے فرش پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام لیٹے ہوئے ہیں۔وہ گھبرا کر اٹھے کہ ہیں ! آپ یہاں لیٹے ہوئے ہیں۔آپ نے فرمایا نہیں، گھبراؤ
نہیں، میں تمہاری حفاظت کر رہا ہوں اپنے بچوں کے شور سے۔بچوں کو میں نے باہر بھگا دیا تھا اور کہا تھا
خبر دار! جو ادھر آئے ، میں یہاں ہوں گا۔اس یقین پر کہ میں یہاں ہوں گا، وہ آپ کو تنگ نہیں کر رہے۔آپ نے کہا اگر میری یہ بات غلط ہوتی ، کوئی جھانک کے دیکھ لیتا کہ میں یہاں نہیں ہوں تو اس پر کیا بداثر
پڑتا۔ایک تو آپ کی نیند خراب ہوتی ، دوسرا اس کی تربیت بگڑ جاتی۔
666
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اتنا باریک خیال تھا سچی ، صاف اور کھری بات کرنے کا کہ آپ گرد و پیش نظر ڈال کر دیکھ لیں آپ کو
کوئی دوسرا انسان اس باریکی کے ساتھ اپنی باتوں کی حفاظت کرنے والا نہیں ملے گا۔یہ وہ شخص ہے جس کو
لوگ جھوٹا بھی کہتے ہیں، ان کی اپنی بدنصیبی ہے۔وہ جب مریں گے تو اللہ ان سے جو سلوک چاہے فرمائے
لیکن ایک باشعور انسان جو گہرائی کی نظر سے کسی کے سچ کا مطالعہ کرنا چاہتا ہے اسے بڑی باتوں کی بجائے
روزمرہ کی چھوٹی باتوں میں اس کا مطالعہ کرنا چاہیے۔بڑی باتوں میں جھوٹ بولا جاتا ہے۔بڑے بڑے
دعاوی میں بڑے جھوٹ بولے جاتے ہیں اور انسان سمجھتا ہے کہ میں ان جھوٹوں کے ساتھ دنیا میں عزت اور
تو قیر پا جاؤں گا۔لیکن چھوٹے معاملات میں گھر میں ہر روز کی چھوٹی چھوٹی زندگی کی باتوں میں جھوٹ نہ
بولنا بہت بڑی آزمائش ہے، بہت کڑی آزمائش ہے۔اس آزمائش پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے بڑھ کر کبھی آپ کوئی آدمی نہیں دیکھیں گے جو اس طرح پورا اترا ہو اور آپ کو اپنے گھروں میں یہ دستور
بنانا چاہیے۔اندر کی آزمائش کو سنبھال لیں، باہر اللہ تعالیٰ آپ کے وجود کو صاف ستھرا اور پاکیزہ وجود کے طور
پر دنیا کے سامنے ظاہر فرمائے گا۔پھر آپ کے بڑے دعاوی بھی قبول کئے جائیں گے۔لیکن فطرت میں دو
رنگی نہیں ہونی چاہیے۔یہ دورنگی ہے جو انسان
کو بربادکر دیتی ہے۔مسواک کی عادت ڈالیں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو ہم پر احسانات فرمائے ہیں ان کا تو شما ممکن ہی نہیں ہے۔روزمرہ
کی زندگی میں چھوٹی چھوٹی نصیحت آپ نے پیچھے چھوڑ دی جس سے انسانی زندگی کی کایا پلٹ جاتی ہے۔کئی
لوگ دانتوں کی بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں۔آج کل کے جدید ترین ڈاکٹر بھی ان کا کوئی مؤثر علاج نہیں کر
سکتے۔جو گل گئے دانت گل گئے۔لیکن حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ عادت تھی اور اسی کی نصیحت
فرماتے تھے کہ ہر نماز سے پہلے اچھی طرح مسواک کرو۔اگر پانچ وقت کسی کو دانت صاف کرنے کی عادت
ہو اور بچوں کو بھی جو آپ ضرور سکھاتے ہیں کہ یہ عادت ڈال دیں تو کیسے ممکن ہے کہ عمر کے کسی حصے میں بھی
ان کے دانت خراب ہو جائیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ کوتاہیوں کے نتیجے میں انسان کی عادت نہ رہی ہو تو پھر جو وہ دانتوں پر برا اثر پڑ جاتا
ہے یہ الگ مسئلہ ہے۔بعض بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کا مسواک کی عادت سے تعلق نہیں، وہ اندرونی
مشعل راه جلد سوم
667
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
بیماریاں ہیں۔حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیماریوں کا ذکر نہیں فرمار ہے۔آپ فرما رہے ہیں
جو دانت تمہیں خدا نے دیئے ہیں جس حالت میں دیئے ہیں ان کی حفاظت تم پر فرض ہے۔اگر اچھے دانتوں
والا پانچ وقت کی اس عادت کو اپنالے تو کبھی اس کے دانت خراب نہیں ہوں گے۔چنانچہ میری ملاقاتوں پر
جو لوگ آتے ہیں ان میں بعض دفعہ نیا دولہا دلہن بہت خوبصورت دانت، ہنستے ہیں تو موتیوں کی طرح دانت
دکھائی دیتے ہیں۔ان کو میں ضرور نصیحت کیا کرتا ہوں۔میں نے
کہا اللہ تعالیٰ نے ایک نعمت عطا فرمائی ہے
اور ایک اور نعمت بھی دی ہے۔دنیا اس سے اعراض کرتی ہے لیکن آپ نے اعراض نہیں کرنا ، وہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔آپ اس نعمت کے سہارے اس ظاہری نعمت کی حفاظت کر سکتے ہیں۔آپ نے فرمایا
ہے کہ پانچ وقت مسواک کیا کرو۔آج کل مسواک نہیں تو ٹوتھ پیسٹیں (Tooth Pastes) ہر قسم کی موجود
ہیں۔اگر پانچ وقت کرو تو ساری زندگی دانت صاف رہیں گے اور لوگوں کا یہ خیال ہے کہ عمر کے ساتھ دانت
ضرور جھڑتے ہیں ، یہ غلط ہے۔عمر کے ساتھ اچھے دانت جن کی حفاظت کی جائے وہ مضبوط بھی رہتے ہیں۔کیونکہ دانتوں کی مضبوطی کا تعلق مسوڑھوں کی مضبوطی سے ہے اور جب آپ ان کی پانچ وقت صفائی کریں تو
وہ جراثیم مسوڑھوں کو نرم ہونے ہی نہیں دیتے ، وہ ہمیشہ ٹھیک رہتے ہیں۔۔ایک معمولی، چھوٹی سی مثال میں نے آپ کے سامنے رکھی ہے۔اس صحبت کے لئے آپ کے نعمت
ہونے کا تصوران روزمرہ کی نصیحتوں میں سے اخذ کریں جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فرمائیں۔جسم کو پاک صاف رکھنا، ہر قسم کی بدیوں سے دور بھاگنا، جسم کی صفائی، ان میں سے ہر نصیحت ایک بہت بڑی
نعمت ہے اور وہ سارے بدن کی صحت کے لئے انتہائی ضروری بن جاتی ہے۔یہاں تک نصیحت کہ کھانے
سے کب ہاتھ کھینچنا ہے اور کن چیزوں میں تکلف نہیں کرنا۔جو کھانا ہے وہ پاک ہو، حلال ہی نہ ہو پاک بھی
ہو۔جب بھی اس میں یہ شبہ ہو کہ وہ حلال تو ہے مگر پاک نہیں رہا، اس کو اٹھا کر پھینک دو یا دوبارہ اتنا گرم کر لو
کہ یقین ہو جائے کہ وہ ناپا کی اس میں سے مرگئی ہے۔یہ صرف چند چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جو میں آپ کے
سامنے رکھ رہا ہوں ، ان کا حد و شمار ہی نہیں ہے۔میں نے تو ہمیشہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات کا
تصور باندھا اور غور کیا تو حیران رہ گیا کہ کلیہ ساری زندگی کے لئے ہم غلامان مصطفیٰ آپ کے احسانات کے
تلے اتنا دب چکے ہیں کہ کبھی سر اٹھانے کی جرأت بھی نہیں کر سکتے۔جو صحابہ آپ کے سامنے آوازیں نیچی
668
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
رکھتے تھے، جو ادب سے دیکھتے تھے ان کے متعلق یاد رکھیں کہ صرف آواز میں ہی دھیمی نہیں رکھتے تھے، نظریں
بھی نیچی رکھا کرتے تھے۔اب میں خطبہ دیتا ہوں تو میں دیکھتا ہوں کہ اکثر لوگ محبت کی وجہ سے میری
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت یہ طریق نہیں تھا۔ان کو اس سے بہت زیادہ محبت تھی جو آپ کو مجھ سے ہے مگر اپنی آواز میں بھی دھیمی رکھتے تھے اور اپنی نظروں کو
بھی نیچار کھتے تھے یہاں تک کہ بعض صحابہ سے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد پوچھا گیا
کہ آپ
کی شکل کیسی تھی تو دھاڑیں مار مار کے رونے لگے، زار و قطار رونے لگے۔اتنا حسین چہرہ تھا کہ میں
چاہتا بھی تو نظر پڑ ہی نہیں سکتی تھی اور پھر محبت اور عشق کے تقاضے کے نتیجے میں مجھے جرات بھی نہیں ہوتی تھی
کہ میں گھور کے دیکھوں، بغور سے دیکھوں۔اب میں یاد کرتا ہوں اور جب مجھ سے کوئی پوچھتا ہے تو میں بتا
نہیں سکتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کی تفصیل کیا تھی۔پس یہ سارے وہ آداب ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہم نے سیکھے ہیں۔اب ان پر غور کریں
تو ہمیشہ ہمیش کے لئے آپ ان آداب کے احسان کے طور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تو قیر کرتے چلے
جائیں گے اور آپ کی عظمت کا تصور آپ کے دل میں بڑھتا چلا جائے گا، اپنے آپ
کو ہمیشہ زیر بار سمجھیں
گے اور یہ وہ صحبت ہے جس صحبت کا قرآن کریم نے ذکر فرمایا ہے کہ یہ مز کی تمہارے لئے پیدا کیا گیا ہے۔اس مز کی نفس کی صحبت میں رہو۔اگر یہ صحبت مل جائے تو وہ جو مسائل پہلے بیان کئے گئے ہیں یہ کرو، وہ کرو،
وہ تو بالکل آسان اور ہر قسم کی مشکل سے آزاد ہو جائیں گے۔مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 2 تا18اکتوبر 1998ء)