مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب (خلاصہ)
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
669
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب
فرموده 27 ستمبر 1998 (خلاصه)
جتنا زیادہ آپ کا ضمیر جاگا ہوگا اتنا ہی زیادہ ( دعوۃ الی اللہ ) میں آپ کا میاب
ہوں گے
میں نئی انتظامیہ کو ( دعوت الی اللہ ) کی سرگرمیاں تیز کرنے کی نصیحت کرتا ہوں
معصوم بچوں کی دنیا میں ایک روحانی انقلاب برپا کر دیں
☆ ☆
مشعل راه جلد سوم
670
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
671
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تلاوت قرآن کریم اور ترجمہ کے بعد حضور نے خدام کا عہد دہرایا جس کے بعد حضرت مصلح موعود کی
نظم ” نو نہالان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے کے چند اشعار خوش الحانی سے پڑھے گئے۔مکر سید احمد بیٹی صاحب
صدر مجلس خدام الاحمدیہ کی رپورٹ کے بعد حضور انور نے انعامات تقسیم فرمائے اور پھر اختتامی خطاب میں
حضور نے فرمایا کہ رپورٹ سے مجموعی تاثر یہ ہوتا ہے کہ اس سال کا اجتماع کئی لحاظ سے بہتر رہا۔میں ایک
لمبے عرصے سے یہ خواہش کرتا رہا ہوں کہ یو کے جماعت کے خدام بھی جرمنی کے خدام کی طرح زیادہ تعداد
میں شامل ہوں کیونکہ میں ہجرت کے بعد ان کے درمیان ہوں۔میرا یہ بھی خیال تھا کہ خدام الاحمدیہ ( دعوۃ
الی اللہ ) میں زیادہ سرگرم ہو نگے لیکن ایسا نہیں ہوا۔آپ یہاں آکر باتیں سنتے ہیں اور گھر جا کر بھول جاتے
ہیں۔جتنا زیادہ آپ کا ضمیر جاگا ہوا ہو گا اتنا ہی زیادہ ( دعوۃ الی اللہ ) میں آپ کامیاب ہونگے۔میں
امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ اگلے سال حاضری اس سے بہت زیادہ ہوگی۔حضور نے فرمایا کہ اپنی روحانی
تخلیق کرو۔مجھے ان باتوں کی اتنی فکر رہتی ہے اور اس عالم بے بسی میں خدا سے دعائیں کرتا ہوں کہ
خدا تعالیٰ ہماری مدد فرمائے۔اگر خدام اپنی کوششوں میں ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹے رہیں تو یو۔کے کے
خدام میں ایک نیا ماحول پیدا ہو جائے گا۔حضور نے فرمایا کہ میں نئی انتظامیہ کو ( دعوۃ الی اللہ کی ) سرگرمیاں تیز کرنے کی نصیحت کرتا ہوں۔اردو کلاس کے بچوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا کیونکہ آپ نے ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا۔ہماری بیدارد و کلاس بعض خصوصیات کی وجہ سے دنیا بھر میں ہر دلعزیز ہو چکی ہے۔ایک تو اس وجہ سے کہ یہ کسی
موسیقی کی دھن کے بغیر گاتے ہیں اور دوسرے ان کے نغمات پاکیزگی اور روحانیت سے لبریز ہوتے ہیں۔کیا ہی اچھا ہوا اگر دنیا کے باقی ٹی وی بھی ہماری نقل کریں اور معصوم بچوں کی دنیا میں ایک روحانی
انقلاب برپا کر دیں۔غیر احمدی بچے بھی احمدی بچوں کے گائے ہوئے نغمات شوق سے سنتے ہیں خاص طور
پر وہ جن میں خدا تعالی کی تعریف کی گئی ہے۔آخر میں حضور نے الوداعی دعا کروائی اور دعا کے ساتھ یہ اجتماع
اپنے اختتام
کو پہنچا۔) مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 16 تا 22 اکتوبر 1998ء)
مشعل راه جلد سوم
672
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
بد تمیز بچوں کی تربیت
ایک مجلس سوال و جواب کے دوران حضور انور سے کسی نے سوال کیا کہ
جو بچے بہت زیادہ بدتمیز ہو جائیں ان کی تربیت کیسے کی جاسکتی ہے؟
حضور نے فرمایابد تمیز ہونے سے پہلے کرنی چاہیے۔اس کے بعد کیسے تربیت کر سکتے
ہیں۔مجلس اطفال الاحمد یہ مجلس خدام الاحمدیہ جس حد تک ممکن ہوسکھا سکتی ہے سکھائے گی
مگر گھروں میں بھی صحیح تربیت ہوئی جا ہے۔الفضل انٹر نیشنل 126 نومبر 1998ء)