دیباچہ
مشعل راہ (جلد اوّل)
دیباچہ
مجلس خدام الاحمدیہ کا قیام اس مبارک ہستی کے ذریعہ ہوا جس کے بارے میں اللہ تعالی نے خود فرمایا تھا کہ: ''وہ
سخت ذہین و فہیم ہوگا۔۔او علومِ ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا، جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا
موجب ہوگا ، ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا، تو میں اس سے برکت پائیں
گی
،،
حضرت مصلح موعود۔۔۔صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ المسیح الثانی نے عالمگیر غلبہ اسلام کے لئے
جن عظیم الشان تحریکوں
کی بنیاد رکھی ان میں سے ایک اہم اور دور رس نتائج کی حامل عظیم الشان تحریک مجلس خدام
الاحمدیہ ہے، جس کا قیام 1938 ء کو عمل میں آیا۔آپ نے اس مجلس کی بنیا در کھتے ہوئے فرمایا تھا:
فرمایا:
د میں دیکھ رہا ہوں کہ ہماری طرف سے (دشمن کے ) ان حملوں کا کیا جواب دیا جائے گا۔ایک
ایک چیز کا اجمالی علم میرے ذہن میں موجود ہے اور اسی کا ایک حصہ خدام الاحمدیہ ہے
اور در حقیقت یہ روحانی ٹریننگ اور روحانی تعلیم و تربیت کا زمانہ ہے اور ٹرینگ کا زمانہ خاموشی
کا زمانہ ہوتا ہے، لوگ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ کچھ نہیں ہو ر ہا مگر جب قوم تربیت پا کر عمل کے
میدان میں نکل کھڑی ہوتی ہے تو دنیا انجام دیکھنے لگ جاتی ہے۔۔۔،،
تاریخ احمدیت جلد ۸ صفحه: ۴۴۵)
” میری غرض اس مجلس کے قیام سے یہ ہے کہ جو تعلیم ہمارے دلوں میں دفن ہے اسے ہوا نہ لگ
جائے بلکہ وہ اسی طرح نسلاً بعد نسل دلوں میں دفن ہوتی چلی جائے آج ہمارے دلوں میں
دفن ہے تو کل وہ ہماری اولادوں کے دلوں میں دفن ہو اور پرسوں ان کی اولادوں کے دلوں
میں یہاں تک کہ یہ تعلیم ہم سے وابستہ ہو جائے ہمارے دلوں کے ساتھ چمٹ جائے اور ایسی
صورت اختیار کرے جو دنیا کے لئے مفید اور بابرکت ہو۔“ (الفضل ۱۷ فروری ۱۹۳۹ء)
ایک اور موقعہ پر فرمایا:
”میں نے متواتر جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ قوموں کی اصلاح نوجوانوں
کی اصلاح کے بغیر نہیں ہو سکتی نئی نسلیں جب تک اس دین اور ان اصول کی حامل نہ ہوں جن کو
خدا تعالی کی طرف سے اس کے نبی اور مامور دنیا میں قائم کرتے ہیں اس وقت تک اس سلسلہ
کی ترقی کی طرف کبھی بھی صحیح معنوں میں قدم نہیں اٹھ سکتا۔میں چاہتا ہوں کہ باہر کی جماعتیں
بھی اپنی اپنی جگہ خدام الاحمدیہ نام کی مجالس قائم کریں خدام الاحمدیہ سے مراد یہی ہے کہ
احمدیت کے خادم یہ نام انہیں یہ بات بھی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا کہ وہ خادم ہیں مخدوم
نہیں۔‘‘ (الفضل ۱۰ اپریل ۱۹۳۸ء)
مجلس خدام الاحمدیہ کے کاموں کی برکت اور عظمت کا ذکر کرتے ہوئے ہماری راہنمائی یوں فرماتے ہیں:
اس بات کو مد نظر رکھیں کہ ان کا تعداد پر بھروسہ نہ ہو بلکہ کام کرنا ان کا مقصود ہو اپنا عملی نمونہ
بہتر سے بہتر دکھانا چاہیے۔۔تم سمجھو کہ صرف تم پر ہی اس کام کی ذمہ داری عائد ہے۔۔۔یہ وہم
اپنے دلوں سے نکال دو کہ لوگ تمہارے ساتھ شامل نہیں ہوتے تم اگر نیک کاموں میں سرگرمی
سے مشغول ہو جاؤ تو میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ لوگوں پر اس کا اثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ،سورج
مشرق کی بجائے مغرب سے طلوع کر سکتا ہے، سورج مغرب کی بجائے مشرق میں ڈوب سکتا
ہے مگر ممکن ہی نہیں کہ کسی نیک کام کو جاری کیا جائے اور وہ ضائع ہو جائے یہ ممکن ہی نہیں کہ تم
نیک کام کرو اور خدا تمہیں قبولیت نہ دے اگر تم یہ کام کرو تو گو دنیا میں تمہارا نام کوئی جانے یا
نہ جانے مگر خدا تمہارا نام جانے گا اور جس کا نام خدا جانتا ہو اس سے زیادہ مبارک اور خوش
قسمت اور کوئی نہیں ہو سکتا۔“ (الفضل ۱۰ اپریل ۱۹۳۸ء)
الغرض اس عظیم الشان اہمیت کی حامل تحریک مجلس خدام الاحمدیہ کے قیام کے اغراض اور اس کے مقاصد اور اس
کے دور رس
نتائج کی بابت حضرت مصلح موعود۔۔۔بانی مجلس خدام الاحمدیہ کے خطبات و تقاریر اور ارشادات کا مجموعہ
مشعل راہ آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ان خطبات کا مطالعہ نہ صرف مجلس کے کاموں کی عظمت اور تعارف
میں راہنمائی کرے گا بلکہ تاریکی کے لمحات میں مشعل راہ ثابت ہوگا۔۔۔جیسا کہ حضرت خلیفہ امسیح الثالث نے جب آپ صدر مجلس خدام الاحمدیہ ھے میں خطبات کے
متعلق فرمایا تھا کہ
" تاریکی کی گھڑیوں میں ان خطبات نے میری ڈھارس باندھی تھی اگر آپ کے دل میں کبھی
مایوسی کے خیالات پیدا ہوں۔تاریک بادل کبھی آپ
کو آگھیر میں یا کبھی آپ کے دل میں اگر
یہ خیال پیدا ہو کہ اتنا عظیم الشان کام ہم کیسے سرانجام دے سکتے ہیں۔اتنا بڑا بوجھ ہمارے کمزور
کندھے کس طرح بہاریں گے تو آپ ان خطبات کی طرف رجوع کریں۔آپ نئی ہمت
اور پختہ عزم لیکر اپنے کام کے لئے کھڑے ہوں گے اور یہ یقین ہر وقت آپ کے ساتھ رہے گا
کہ دور کا راستہ پر خار ضرور ہے مگر را ہر اپنے فن کا ماہر ہے اور بے شک چاروں طرف سے
"
شیطان تیروں کی بوچھاڑ کر رہا ہے مگر اَلاِمَامُ جُنةٌ يُقْتَلُ مِنْ وَرَاءِ۔۔۔۔مجھے امید ہے کہ خدام ان خطبات و تقاریر کو پڑھیں گے۔اور اسکی روشنی میں مجالس کے کاموں
کو ، اس کے اغراض و مقاصد
کے مطابق تیز سے تیز تر کریں گے۔۔۔حضرت مصلح موعود کا ایک بہت بڑا احسان خدام الاحمدیہ پر ہے۔۔۔۔اور اس احسان کا
بدلہ یہی ہے کہ ہم تمام خدام حضور کی توقعات کے مطابق خود بھی عمل کریں اور مجالس کو بھی ان راہوں پر گامزن کرنے کی بھر
پور کوشش
کریں۔اور عمل کے ساتھ ساتھ ہمارے دل بھی اس عظیم محسن کے لئے دعاؤں کے تشکر آمیز جذبات سے لبریز
ہوں اور حضور کی بلندی درجات کے لئے ہر لحہ دعا گو ہوں۔حضرت مصلح موعود کے لئے بھی ، حضرت خلیفہ اسح
الثالث کے لئے بھی اور موجودہ امام ہمام حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی صحت وسلامتی کے لئے بھی
جن کے مبارک عہد خلافت میں مجلس خدام الاحمدیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کیا اور عالمگیر حیثیت اختیار کی جس کے خوشنما
پھولوں کی مہک اب شیر یں ثمرات کا روپ اختیار کر چکی ہے۔آپ کے عہد پر سعادت میں اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن شائع
ہورہا ہے۔اللہ تعالی ہم سب کو مقبول خدمت دین کی توفیق دے اور اس خدا داد خلافت کی ڈھال کے پیچھے رہ کر ہر خطرے کا
مقابلہ کرنے کی توفیق دے اور ہر میدان میں اس امام کا مگار کی قیادت میں آگے بڑہنے کی توفیق دے۔آمین