لوح الھدی

مشعل راہ (جلد اوّل)

ز
بسم الله الرحمن الرحيم
لوح الصدى
یعنی
حضرت مرزا بشیر الدین محموداحمد خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموعود
کا پیغام
نوجوانان احمدیت کے نام
ہر قوم کی زندگی اس کے نوجوانوں سے وابستہ ہے کس قدر ہی محنت سے کوئی کام چلایا جائے اگر آگے
اس کے جاری رکھنے والے لوگ نہ ہوں تو سب محنت غارت جاتی ہے اور اس کام کا انجام ناکامی ہوتا ہے۔گو ہمارا
سلسلہ روحانی ہے ، مگر چونکہ مذکورہ بالا قانون بھی الہی ہے اس لئے وہ بھی اس کی زد سے بچ نہیں سکتا۔پس اس کا
خیال رکھنا ہمارے لئے ضروری ہے ، ہم پر واجب ہے کہ آپ لوگوں کو ان فرائض پر آگاہ کردیں۔جو آپ پر عائد
ہونے والے ہیں اور ان راہوں سے واقف کر دیں جن پر چل کر آپ منزل مقصود پر پہنچ سکتے ہیں۔اور آپ پر
فرض ہے کہ آپ گوش ہوش سے ہماری باتوں کو سنیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں تاخد اتعالیٰ کی طرف
سے جو امانت ہم لوگوں کے سپرد ہوئی ہے اس کے کما حقہ ادا کرنے کی توفیق ہمیں بھی اور آپ لوگوں کو بھی ملے۔اس غرض کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے مندرجہ ذیل نظم لکھی ہے جس میں حتی الوسع وہ تمام صیحتیں جمع کر دی ہیں
جن پر
عمل کرنا سلسلہ کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔گو نظم میں اختصار ہوتا ہے مگر یہ اختصار ہی میرے مدعا کیلئے مفید
ہے۔کیونکہ اگر رسالہ لکھا جا تا تو اس کو بار بار پڑھنا وقت چاہتا، جو ہر شخص کو میسر نہ ہو سکتا۔مگر نظم میں لمبا مضمون
تھوڑی عبارت میں آجانے کے باعث ہر ایک شخص آسانی سے اس کا روزانہ مطالعہ بھی کر سکتا ہے۔اور اس کو

خ
ایسی جگہ بھی لٹکا سکتا ہے جہاں اس کی نظر اکثر اوقات پڑتی رہے اور اس طرح اپنی یاد کو تازہ رکھ سکتا ہے۔خوب
یاد رکھو کہ بعض باتیں چھوٹی معلوم ہوتی ہیں عمران کے اثر بڑے ہوتے ہیں۔نہیں اس میں لکھی ہوئی کوئی
بات چھوٹی نہ سمجھو اور ہر ایک بات پر عمل کرنے کی کوشش کرو۔تھوڑے ہی دن میں اپنے اندر
تبدیلی محسوس کرو گے اور کچھ ہی عرصہ کے بعد اپنے آپ میں اس کام کی اہلیت پیدا ہوتی دیکھو گے جو ایک دن
تمہارے سپرد ہونے والا ہے۔یہ بھی یاد رکھو کہ تمہارا ایسی فرض نہیں کہ اپنی اصلاح کرو بلکہ یہ بھی فرض ہے کہ
اپنے بعد میں آنے والی نسلوں کی بھی اصلاح کی فکر رکھو اور ان کو نصیحت کرو کہ وہ اگلوں کی فکر
رکھیں۔اور اسی طرح یہ سلسلہ ادائے امانت کا ایک نسل سے دوسری نسل کی طرف منتقل ہو تا چلا جاوے تاکہ یہ
دریائے فیض جو خدا تعالیٰ کی طرف سے جاری ہوا ہے ہمیشہ جاری رہے اور ہم اس کام کے پورا کرنے والے ہوں
جس کے لئے آدم اور اس کی اولاد پیدا کی گئی ہے۔خدا تمہارے ساتھ ہو۔اللھم آمین۔خاکسار
مرزا محموداحمد خلیفتہ المسیح الثانی

آج 10 میں سے 10 باقی