نظم
مشعل راہ (جلد اوّل)
1
نظم
نونهالان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے
پر ہے یہ شرط کہ ضائع میرا پیغام نہ ہو
-۲- چاہتا ہوں کہ کروں چند نصائح تم کو۔تا کہ پھر بعد میں مجھ پر کوئی الزام نہ ہو
جب گذر جائیں گے ہم تم پہ پڑے گا سب بار
ستیاں ترک کرد طالب آرام نه
جب تک انسان کسی کام کا عادی اپنے آپ کو نہ بنالے اس کا کرنا دو بھر ہو جاتا ہے
پس یہ غلط خیال ہے کہ جب ذمہ داری پڑے گی دیکھا جائے گا۔آج ہی سے اپنے
آپ کو خدمت دین کی عادت ڈالنی چاہئے۔ہو
خدمتِ دیں کو تم اک فضل الہی جانو!
اُس کے بدلہ میں کبھی طالب انعام نہ ہو
کبھی خدمت دین کر کے اس پر فخر نہیں کرنا چاہئے یہ خدا کا فضل ہوتا ہے کہ وہ
2
کسی کو خدمت دین کی توفیق دے۔نہ ہندو کا احسان کہ وہ خدمت دین کرتا ہے اور
یہ تو حد درجہ کی بیوقوفی ہے کہ خدمت دین کر کے کسی بند و پر احسان رکھے یا
اس سے کسی خاص سلوک کی امید رکھے۔(۵) دل میں ہو سوز تو آنکھوں سے رواں ہوں آنسو
تم میں اسلام کا ہو مغز فقط نام نہ
اس زمانہ کا اثر اس قسم کا ہے کہ لوگ اللہ تعالیٰ کے سامنے عجز و نیاز کرنے کو بھی
وضع کے خلاف سمجھتے ہیں اور خدا کے حضور میں ماتھے کا خاک آلود ہونا بھی انہیں
ذلت معلوم ہوتا ہے حالانکہ اس کے حضور میں تذلل ہی اصل عزت ہے۔سر میں نخوت نہ ہو آنکھوں میں نہ ہو برق غضب
نہ ہو
دل میں کینہ نہ ہو لب پہ کبھی دُشنام نہ ہو
۷۔خیر اندیشی احباب رہے مد نظر
چینی نہ کرو مفسد و تمام نہ ہو
3
چھوڑ دو حرص کرد زهد و قناعت پیدا
زر نہ محبوب بنے یم دلآرام نہ ہو
اس زمانہ میں مادی ترقی کے اثر سے روپے کی محبت بہت بڑھ گئی ہے۔اور لوگوں
کو ہر ایک معاملہ میں روپے کا خیال زیادہ رہتا ہے۔روپے کمانا بُر انہیں لیکن اس
کی محبت خدا تعالیٰ کی محبت کے ساتھ مل کر نہیں رہ سکتی جو شخص رات دن اپنی
تنخواہ کی زیادتی اور آمد کی ترقی کی فکر میں لگارہتا ہے اس کو خدا تعالیٰ کے قرب کو
حاصل کرنے اور بنی نوع انسان کی ہمدردی کا موقع کب مل سکتا ہے۔مومن
کادل قانع ہونا چاہئے ایک حد تک کوشش کرے پھر جو کچھ ملتا ہے اس پر خوش
ہو کر خدا تعالیٰ کی نعمت کی قدر کرے اس بڑھی ہوئی حرص کا نتیجہ اب یہ نکل رہا
ہے کہ لوگ خدمت دین کی طرف بھی پوری توجہ نہیں کر سکتے اور دینی کاموں
کے متعلق بھی ان کا یہی سوال رہتا ہے کہ ہمیں کیا ملے گا اور مقابلہ کرتے رہتے
ہیں کہ اگر فلاں دنیا کا کام کریں تو یہ ملتا ہے اس دینی کام پر یہ ملتا ہے ہمارا کس
میں فائدہ ہے گویاوہ دینی کام کسی کا ذاتی کام ہے جس کے بدلہ میں یہ معاوضہ کے
خواہاں ہیں حالانکہ وہ کام ان کا بھی کام ہے اور جو کچھ ان کو مل جاتا ہے وہ اللہ تعالٰی
کے فضلوں میں سے ہے اور اس مال کی محبت کا ہی نتیجہ ہے کہ دنیا کا امن اٹھ رہا
ہے۔ضروریات ایسی شے ہیں کہ ان کو جس قدر بڑھاؤ بڑھتی جاتی ہیں۔پس
4
قناعت کی حدبندی توڑ کر پھر کوئی جگہ نہیں رہتی جہاں انسان قدم ٹکا سکے۔کروڑوں کے مالک بھی تنگی کے شاکی نظر آتے ہیں جس کے ہاتھ سے قناعت
گئی اور مال کی محبت اس کے دل میں پیدا ہوئی۔وہ خود بھی دکھ میں رہتا ہے اور
دوسروں کو بھی دکھ دیتا ہے اور خدا تعالیٰ سے تو اس کا تعلق ہو ہی نہیں سکتا۔-۹- رغبت دل سے ہو پابند نماز و روزه
ا
نظر انداز کوئی حصہ احکام
مال ہو پاس تو دو اس سے زکوۃ و صدقہ
نہ
ہو
فکر مسکیں رہے تم کو غم ایام نہ ہو
فکر مسکیں رہے یعنی یہ غم نہ ہو کہ اگر غریب کی مدد کریں گے تو ہمار اروپیہ کم ہو
جائے گا۔پھر ضرورت کے وقت کیا کریں گے جو اس وقت محتاج ہے۔اس کی
دستگیری کرو اور آئندہ ضروریات کو خدا پر چھوڑ دو۔11
حسن اُس کا کبھی کھلتا نہیں یہ یاد رہے
دوش مسلم پہ اگر چادر احرام نہ ہو
حج ایک نہایت ہی ضروری فرض ہے۔نئی تعلیم کے دلدادہ اس کی طرف سے
5
1
(۱۳)
بہت غافل ہیں۔حالانکہ اسلام کی ترقی کے اسباب میں سے یہ ایک بڑا سبب
ہے۔طاقت حج سے یہ مراد نہیں کہ کروڑوں روپیہ پاس ہو۔ایک معمولی حیثیت
کا آدمی بھی اگر اخلاص سے کام لے تو جج کے سامان مہیا کر سکتا ہے۔عادت ذکر بھی ڈالو کہ یہ ممکن ہی نہیں
دل میں ہو عشق صنم اب پہ مگر نام نہ ہو
نماز کے علاوہ ایک جگہ بیٹھ کر تسبیح و تحمید و تکبیر کرنایا کاموں سے فراغت کے
وقت تسبیح و تحمید و تکبیر کرنا دل کو روشن کر دیتا ہے اس میں آج کل لوگ بہت
ستی کرتے ہیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ روحانی صفائی بھی حاصل نہیں ہوتی نمازوں
کے پہلے یا بعد اس کا خاص موقع ہے۔عقل کو دین پر حاکم نہ بناؤ ہر گز
تو خود اندھی ہے گر نیر الہام نہ ہو
ہر ایک شخص کا فرض ہے کہ مذہب کو سچا سمجھ کر مانے۔یو نہی اگر سچے دین کو
بھی مان لیا جائے تو کچھ فائدہ نہیں۔لیکن جب پوری طرح یقین کر کے ایک
بات کو مانا جائے تو پھر کسی کا حق نہیں کہ اس کی تفصیلات اگر اس کی عقل کے
مطابق نہ ہوں تو ان پر حجت کرے۔روحانیات کا سلسلہ تو خدا تعالی کی طرف
:
سے قائم ہے پس عقل اور مذہب کا مقابلہ نہیں بلکہ عقل کو مذہب پر حاکم بنانے
سے یہ مطلب ہوگا کہ آیا ہماری عقل زیادہ معتبر ہے یا خدا تعالی کا علم نعوذ باللہ
من ذالک۔ہاں یہ بات دریافت کرنی بھی ضروری ہے کہ جس چیز کو ہم مذہب
کی طرف منسوب کرتے ہیں وہ مذہب کا حصہ ہے بھی یا نہیں۔جو صداقت بھی ہو تم شوق سے مانو اس کو
علم کے نام سے پر تابع اوھام نہ ہو
آج کل یورپ سے جو آواز آوے اور وہ کسی فلاسفر اور سائنسدان کی طرف
منسوب ہو تو جھٹ اس کا نام علم رکھ لیا جاتا ہے اور اس کے خلاف کہنے والوں کو
علم کا دشمن کہا جاتا ہے۔یہ نادانی ہے۔جو بات مشاہدوں سے ثابت ہو اس کا انکار
کرنا جہالت ہے لیکن بلا ثبوت صرف بعض فلسفیوں کی تھیوریوں کو علم سمجھ کر
قبول کرنا بھی کم عقلی ہے۔اس وقت بہت سے یورپ کے نو ایجاد علوم قیاسات
تھیوریوں سے بڑھ کر حقیقت نہیں رکھتے ان کے اجزاء ثابت ہیں لیکن ان کو ملا
کر جو نتیجہ نکالا جاتا ہے وہ بالکل غلط ہوتا ہے لیکن علوم جدیدہ کے شیدائی اس امر
پر غور کئے بغیر ان وہموں کی اتباع کرنے لگ جاتے ہیں۔
7
-۱۵ دشمنی ہو نہ محبانِ محمدؐ سے تمہیں
جو معاند ہیں تمہیں ان سے کوئی کام نہ ہو
امن کے ساتھ رہو فتنوں میں حصہ مت لو
باعث فکر و پریشانی حکام
نه
ہو
مومن کا فرض ہے کہ جائے حقارت اور نفرت سے کام لینے کے محبت سے کام لے
اور امن کو پھیلائے۔مومن کا وطن سب دنیا ہے۔اس سے جہاں تک ممکن ہو تمام
فریقوں میں جائز طور پر صلح کرانے کی کوشش کرے اور قانون کی پابندی کرے ؟
۱۷۔اپنی اس عمر کو اک نعمت عظمیٰ سمجھو۔بعد میں تا کہ تمہیں شکوہ ایام نہ ہو
حُسن ہر رنگ میں اچھا ہے مگر خیال رہے
دانہ سمجھے ہو جسے تم وہ کہیں دام نہ ہو
اچھی بات خواہ دین کے متعلق ہو خواوردنیا کے متعلق اچھی ہی ہوتی ہے مگر بہت
دفعہ بری باتیں اچھی شکل میں پیش کی جاتی ہیں اس کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔انگریزی کی مثل ہے "Every Thing Glitter is not Gold''
8
00
19 تم
مدبر ہو کہ جرنیل ہو یا عالم
ہو
ہم نہ خوش ہونگے کبھی تم میں گر اسلام نہ ہو
دنیاوی ترقی کے ساتھ اگر دین نہیں تو ہمیں کچھ خوشی نہیں ہو سکتی۔کیونکہ اگر یہ
اصل مقصد ہوتی تو پھر ہمیں اسلام اختیار کرنے کی کیا ضرورت تھی پھر مسیحیت
جو اس وقت ہر قسم کے دنیاوی سامان رکھتی ہے اس کو کیوں نہ قبول کر لیتے۔سلف رپکٹ کا بھی خیال رکھو تم بے شک
یہ نہ ہو پر کہ کسی شخص کا اکرام نہ ہو
آج کل لوگ سلف رسپکٹ کے نام سے بزرگوں کا ادب چھوڑ بیٹھے ہیں۔حالانکہ
صحیح تربیت کے لئے ادب کا قائم رکھنا ضروری ہے۔اگر ادب نہ ہو تو تربیت
بھی درست نہیں ہو سکتی۔سلف رسپکٹ کے تو یہ معنی ہیں کہ انسان کمینہ نہ بنے
نہ بے ادب ہو جائے۔٣١ عسر ہو ئیر ہو، تنگی ہو کہ آسائش ہو
۲۱
کچھ بھی
ہو بند مگر دعوت اسلام نہ ہو
کسی زمانہ کسی وقت کسی حالت میں اسلام کی تبلیغ کو نہ چھوڑو۔ایک دفعہ اس کے
خطرناک نتائج دیکھ چکے ہو۔نہ تنگی تمہاری کو ششوں کو سست کرے کہ ہر
9
۲۳)
تکلیف سے نجات اسی کام سے وابستہ ہے اور نہ ترقی تم کو ست کر دے کیونکہ
جب تک ایک آدمی بھی اسلام سے باہر ہے تمہارا افرض ادا نہیں ہو اور ممکن ہے
کہ وہ ایک آدمی کفر کا بیج بن کر ایک درخت اور درخت سے جنگل من جائے۔تم نے دنیا بھی جو کی فتح تو کچھ بھی نہ کیا
نفس وحشی و جفا کیش اگر رام نہ ہو
سب سے پہلا فرض اصلاح نفس ہے۔اگر اس کے ظلم ہوتے رہیں اور اس کی
اصلاح نہ ہو تو دوسروں کی اصلاح تم کو اس قدر نفع نہیں پہنچا سکتی۔من و احسان سے اعمال کو کرنا نہ خراب
رشتہ وصل کہیں قطع
بام نہ
ہو
انسان نیکی کرتے کرتے کبھی خدا تعالیٰ کا پیارا بنے والا ہوتا ہے کہ احسان جتا کر پھر وہیں آ
گرتا ہے۔جہاں سے ترقی شروع کی تھی اور چوٹی پر پہنچ کر گر جاتا ہے اس کی ہمیشہ احتیاط
رکھنی چاہئے کیونکہ وہ محنت جو ضائع ہو جاتی ہے حوصلہ کو پست کر دیتی ہے۔بھولیو مت کہ نزاکت ہے نصیب نسواں
مرد وہ ہے جو جفاکش ہو گل اندام نہ ہو
صفائی اچھی چیز ہے مگر نازک بدنی اور جسم کے سنگار میں مشغول رہنا اور حسن
10
ظاہری کی فکر میں رہنا یہ مرد کا کام نہیں عورتوں کو خدا تعالیٰ نے اس لئے پیدا کیا
ہے کہ وہ علاوہ دوسرے فرائض کی ادائیگی کے جو بحیثیت انسان ہونے کے
ان کے ذمہ ہیں مرد کی اس خواہش کو بھی پورا کریں۔مرد کے ذمہ جو کام لگائے
گئے ہیں وہ جفاکشی اور محنت کی برداشت کی عادت چاہتے ہیں۔پس جسم کو سختی
برداشت کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے اور چونکہ ظاہر کا اثر باطن پر پڑتا ہے اس
لئے زینت اور سنگار میں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔۲۵ شکل ئے دیکھ کے گرنا نہ مگس کی مانند
دیکھ لینا کہ کہیں درد ستر جام نہ
جس طرح بری چیز اچھی کی شکل میں پیش ہو جائے تو دھو کہ لگ جاتا ہے اسی
طرح کبھی اچھی چیز کے اندر بری مل جاتی ہے اور اس کے اثر کو خراب کر دیتی
ہے پس ہر ایک کام کو کرتے وقت اور ہر ایک خیال کو قبول کرتے وقت یہ بھی
سوچ لینا چاہئے کہ اس کا کوئی پہلو تو برا نہیں۔اگر مخفی طور پر اس میں برائی ملی
ہوئی ہو تو اس سے بچنا چاہئے۔ہو
11
یاد رکھنا کہ کبھی بھی نہیں پاتا عزت
یار کی راہ میں جب تک کوئی بدنام نہ ہو
بعض لوگ دینی کاموں میں حصہ لینے سے اس خیال سے ڈرتے ہیں کہ لوگ برا
کہیں سے یا فنسی کریں گے حالانکہ خدا تعالیٰ کی راہ میں بد نام ہو نا ہی اصل عزت
ہے اور کبھی کسی نے دینی عزت حاصل نہیں کی جب تک دنیا میں پاگل اور قابل
ہنسی نہیں سمجھا گیا۔-۲۷ کام مشکل ہے بہت منزل مقصود ہے دُور ۲-
اے مرے اہل وفا ست
ست کبھی گام
نہ ہو
-۲۸ گامزن ہو گے رو صدق و صفا پر گر تم
کوئی مشکل نہ رہے گی جو سرانجام نہ ہو
٢٩ حشر کے روز نہ کرنا ہمیں رسوا و خراب
پیارو آموخته درس وفا خام نه
یعنی جو کچھ دین کی محبت اور خدا تعالیٰ سے عشق کے متعلق ہم سے سیکھ چکے ہو
اس کو خوب یاد کرو ایسا نہ ہو کہ یہ سبق کچار ہے اور قیامت کے دن سنانہ سکو اور
ہو
12
ہیں، جنہیں اس سبق کے پڑھانے کا کام سپرد کیا ہے شرمندگی اٹھانی پڑے۔دوسروں کے شاگر د فر فر سنا جاویں اور تم یونہی رہ جاؤ۔فرسنا
-۳۰ ہم تو جس طرح نے کام کئے جاتے ہیں
آپ کے وقت میں یہ
سلسلہ بدنام نہ ہو
-۳۱ میری تو حق میں تمہارے یہ دعا ہے پیارو
اللہ کا سایہ رہے ناکام نہ ہو
- ظلمت رنج و غم و درد
و دَرد سے محفوظ رہو
میر انور درخشندہ رہے شام نہ
ہو
والسلام مع الاكرام
خاکسار
مرزا محمود احمد
خلیفۃ المسح الثانی