عمر کوئی چیز نہیں اصل چیز امنگ اور حوصلہ ہے

مشعل راہ (جلد اوّل)

33
عمر کوئی چیز نہیں اصل چیز امنگ اور حوصلہ ہے
اسلام کی فتح ہو کر رہے گی اور حضرت مسیح موعود کے ہاتھوں ہو گی
ہمارے نوجوانوں کا اسلام کی فتح میں کیا کردار ہونا چاہئے
کا
شرارتیں اور فتنے مٹانے کیلئے نہیں اس کی عزت اور عظمت کو ظاہر کرنے کیلئے
تم میں سے جو اللہ کے گروہ میں شامل ہو گا وہ لازوال عزتیں پائے گا
اسلام اور اللہ تعالیٰ کی محنت ، نیکی سچائی ہمت اپنے دلوں میں پیدا کرو
دنیا کی بہتری کی کوشش میں لگ جاؤ
بنی نوع کی خدمت کا شوق اپنے دلوں میں پیدا کرو
تم جو آج اس قدر کمزور سمجھے جاتے ہو تم ہی دنیا کے روحانی بادشاہ ہو گے
دنیا پر قیامت نہیں آئے گی جب تک تم کو بادشاہوں سے بڑا اور تم پر ظلم کرنے
والوں کو اد فی نوکروں سے بھی بد تر نہیں بنا دیا جائے گا
اپنے دلوں میں عزم پیدا کرو کہ ہم نے خدا تعالی کو حاصل کرنا ہے

34
” میں نے گذشتہ جمعہ میں نوجوانوں کی تنظیم کے متعلق خطبہ پڑھا تھا اور آج اسی سلسلہ میں بعض اور باتیں
کہنا چاہتا ہوں۔لیکن میرے ان خطبات کے یہ معنی نہیں کہ کسی خاص عمر کے آدمی خصوصیت کے ساتھ میرے
مخاطب ہیں۔کیونکہ گو یہ صحیح ہے کہ نوجوان کی اصطلاح ایک خاص عمر کے آدمی کے لئے بولی جاتی ہے۔لیکن حقیقتاً
انسان نوجوان عمر کے لحاظ سے نہیں بلکہ دل کے لحاظ سے ہوتا ہے۔یہ ضروری نہیں کہ وہ شخص جس کی عمر اٹھارہ
سے چالیس سال ہے، ضرور نوجوان ہو۔بالکل ممکن ہے کہ اس عمر کا انسان بوڑھا ہو اور اپنی طاقتوں کو ضائع کر چکا
ہو۔اور یہ ضروری نہیں چالیس سال سے زیادہ عمر کا آدمی ضرور ادھیڑ یا بوڑھا ہو۔یہ ہو سکتا ہے کہ ایک شخص
بظاہر بوڑھایا ادھیڑ عمر کا نظر آتا ہو۔لیکن اس کا دل خداتعالی کے سلسلہ کی خدمت کے لئے نوجوانوں سے بھی زیادہ
نوجوان ہو۔حضرت رسول کریم ملی ۶ سال کی عمر میں فوت ہوئے۔مگر کون کہہ سکتا ہے کہ
ایک دن بھی آپ پر ایسا آیا جب آپ بوڑھے تھے۔چالیس سال کی عمر میں جب آپ پر وحی نازل ہوئی آپ"
کے اندر جو جوانی تھی، ہم یقین رکھتے ہیں کہ اس سے بہت زیادہ جو ان آپ وفات کے وقت تھے کیونکہ ایمان
انسان کی جوانی کو بڑھاتا اور حوصلوں کو بلند کرتا ہے۔پس گو ظاہری الفاظ میں میرے مخاطب نوجوان ہیں مگر اس
کے یہ معنی نہیں کہ جو لوگ عمر کے لحاظ سے اس حد سے آگے گزر چکے ہیں جسے جوانی کی حد کہا جاتا ہے ، وہ میرے
مخاطب نہیں ہیں۔جن لوگوں کے دل جو ان ہیں اور اپنے اندر سلسلہ کی خدمت کے لئے ایک جوش پاتے ہیں۔ان
کی عمر خواہ کتنی بھی کیوں نہ ہو۔وہ میرے ویسے ہی مخاطب ہیں جیسے چالیس سال سے کم عمر کے لوگ۔مولوی
عبداللہ صاحب غزنوی ایک مشہور بزرگ پنجاب میں گزرے ہیں۔وہ دراصل رہنے والے تو افغانستان کے تھے
مگر حکومت افغانستان نے بوجہ ان کے اہل حدیث خیالات کے ان کو ملک سے نکال دیا تھا۔ان کی اولاد انہی کی
پیشگوئی کے مطابق ہمارے سلسلہ کی شدید مخالف ہے۔مگر ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے
متعلق بہت سے رؤیا و کشوف ہوئے تھے۔گو وہ آپ کے دعوئی سے قبل ہی فوت ہو گئے اور سلسلہ میں داخل نہ ہو
سکے۔ان کے متعلق ایک عجیب واقعہ بیان کرتے ہیں۔کہتے ہیں کہ وہ بہت ہی ضعیف ہو چکے تھے اور مرض الموت
میں مبتلا تھے کہ کوئی شخص ان کے پاس آیا۔ان کی بزرگی کی وجہ سے لوگ ان سے اپنے ذاتی معاملات میں بھی
مشورے لیا کرتے تھے۔جیسے آج ہم سے بھی لے لیتے ہیں۔کوئی مرید ان کے پاس آیا اور کہا کہ میری لڑکی جوان

35
ہے میں چاہتا ہوں کہ اس کی شادی کا کوئی انتظام ہو جائے۔مولوی صاحب کے ساتھی جو اس وقت وہاں موجود
تھے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے چار پائی پر لیٹے لیٹے ہی فرمایا کہ میرے ساتھ ہی شادی کر دو۔بعض لوگ اس واقعہ
کو ایک ہنسانے والا واقعہ خیال کرتے ہیں مگر یہ واقعہ ایسا نہیں۔ہر شخص اپنی نیت کے مطابق پھل پاتا ہے۔حقیقت
یہ ہے کہ ان کا دلی جوش ان کو یہ خیال بھی آنے نہیں دیتا تھا کہ وہ بوڑھے ہو چکے ہیں۔باوجودیکہ ان کا جسم جواب
دے چکا تھا۔مگر ایمان کی وجہ سے دین کی خدمت کے لئے جو روحانی قوت وہ اپنے اندر محسوس کرتے تھے اس کے
ماتحت ان کو کبھی یہ خیال بھی نہیں آسکتا تھا کہ وہ بوڑھے ہو گئے ہیں۔ایک صحابی کا واقعہ بھی اس سے مشابہ ہے۔حضرت انس بن مالک ہی ایک ایسے شخص ہیں جو رسول کریم مالی کے خادم کہلاتے ہیں۔ان کے سوا رسول
کریم ملی اهل لالی نے کوئی خادم نہیں رکھا۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو حضرت انس
کی والدہ انہیں آپ کے پاس لائیں اور عرض کیا کہ یا رسول الله ما ل ا ل لم مرد تو اور طرح خدمت کر کے ثواب
حاصل کرتے ہیں۔مگر میں عورت ہوں اور تو کچھ نہیں کر سکتی۔یہ میرا لڑکا ہے جسے میں آپ کی خدمت کیلئے پیش
کرتی ہوں۔یہ آپ کی خدمت کرے گا۔حضرت انس کی عمر اس وقت دس بارہ سال کی تھی۔اور وہ آنحضرت
کی وفات تک آپ کی خدمت کرتے رہے۔ان کی وفات ایک سو دس یا ایک سو بیس سال کی عمر میں
ہوئی۔یہ اختلاف اس وجہ سے ہے کہ اس زمانہ میں پیدائش کی تاریخیں عام طور پر یاد نہیں رکھی جاتی تھیں۔مسلمان چونکہ بہت بڑے مورخ تھے اس لئے وفات کی تاریخیں تو پوری طرح محفوظ ہو گئیں مگر پیدائش کی
تاریخیں اسلام سے پہلے زمانہ سے تعلق رکھنے کی وجہ سے محفوظ نہیں ہو سکیں۔حضرت انس ” جب مرض الموت
میں مبتلا ہوئے تو بعض لوگ ان کی عیادت کے لئے گئے اور کہا کہ آپ حضرت رسول کریم ملی کے صحابی اور
خادم ہیں۔ہمیں کوئی خدمت بتائیے۔انہوں نے جواب دیا کہ آپ لوگ میری کیا خدمت کر سکتے ہیں۔ہاں اگر ہو
سکے تو میری شادی کرا دیں۔میں نے رسول کریم ملی ایل لیلی سے سنا ہے کہ جو شخص بغیر شادی کے فوت ہو تا ہے وہ
بطال ہے۔بطال اسے کہتے ہیں جس کی عمر ضائع گئی۔حضرت انس کی بیوی ان سے کچھ ہی عرصہ پہلے فوت ہوئی
تھیں۔اس لئے انہوں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ اگر میری شادی کرا دو تو میں بطال نہ کہلاؤں۔رسول کریم
م کا مطلب تو یہ تھا کہ جو شخص اپنی زندگی بھر شادی نہیں کرتا اور اس کی اولاد نہیں ہوتی وہ بطال ہے۔کیونکہ
اسلام نے رہبانیت کو ناجائز رکھا ہے۔مگر حضرت انس نے رسول کریم میں اللہ کی لفظی بات کو پورا کرنے کے لئے
یہ بھی پسند نہ کیا کہ چند دن کی عمر بھی بطال گزاریں حالانکہ اس وقت وہ عمر کی اس حد سے گذر چکے تھے جس میں بچے
پیدا ہو سکتے ہیں۔یہ بھی دراصل ان کے دلی جوش کا نتیجہ تھا۔دین کی خدمت کا جو احساس ان کے دل میں تھا۔اس
کے ماتحت اگر چہ جسم جواب دے چکا تھا مگر کام کی امنگ روح میں موجود تھی اور اس کے ماتحت وہ بعض اوقات یہ
بھول جاتے تھے کہ ہم بوڑھے ہو چکے ہیں یا ہمارے جسم اب جواب دے چکے ہیں۔

36
پس عمر کوئی چیز نہیں بلکہ در حقیقت انسان کی امنگ اور حوصلہ
اصل چیز عمر نہیں امنگ اور حوصلہ ہے ہوتا ہے جو خدا کے حضور ا سے مقرب بنا دیتا ہے۔اور جو اس
کی کوششوں کو ہر زمانہ میں جاکر تو جوانوں سے آگے بڑھا دیتا ہے۔پس ان خطبات میں اگر چہ بظاہر میرے مخاطب
وہ لوگ ہیں جن کی عمر چالیس سال سے کم ہے۔مگر حقیقت وہ لوگ بھی میرے مخاطب ہیں جن کی عمر خواہ کتنی ہو مگر
خدمت دین میں وہ دوسروں سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور یہ لوگ ظاہری نوجوانوں سے زیادہ ثواب کے مستحق
ہوتے ہیں۔کیونکہ نوجوانوں کے تو جسم بھی کام کرنے کے قابل ہوتے ہیں مگر ان کے جسم جواب دے چکے ہوتے
ہیں۔اور ان کی مثال ان غرباء کی ہوتی ہے جن کے پاس دولت نہیں ہوتی مگر چندوں کے وقت وہ دوسروں سے
پیچھے رہنا گوارا نہیں کرتے۔قرآن کریم میں اشارہ ایک ایسے واقعہ کا ذکر آتا ہے جس کی تفصیلات احادیث سے
یوں معلوم ہوتی ہیں کہ ایک دفعہ رسول کریم ملی ایل لیلی نے چندہ کی تحریک کی۔ایک صحابی مجلس سے اٹھے اور جاکر
کنوئیں پر کام کیا اور وہاں سے کچھ جو مزدوری کے طور پر حاصل کر کے لائے اور رسول کریم ملی کی خدمت
میں پیش کر دیئے۔مختلف لوگ چندے لا رہے تھے۔کوئی سینکڑوں اور کوئی ہزاروں روپے۔مگرانہی میں یہ صحابی
بھی وہ جو لے کر آئے جو دونوں ہاتھوں میں تھے اور لاکر رسون کریم متی والی دیوی کی خدمت میں پیش کر دیئے۔اس پر
منافق ہے اور کہا کہ ان جوؤں سے دنیا فتح کی جائے گی۔انہیں کیا معلوم تھا کہ یہ جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک ہزاروں
روپوں سے زیادہ تھے کیونکہ اس کے پاس کچھ نہیں تھا۔مگر اس نے خیال کیا کہ میں دوسروں سے پیچھے کیوں
رہوں۔اپنے جسم سے کام لیا۔مزدوری کی اور جو ملا لا کر حاضر کر دیا۔یہی حال ان بو ڑھوں کا ہے جن کے جسم
اگر چہ جواب دے چکے ہیں مگر دل جو ان ہیں اور وہ یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ ثواب میں پیچھے رہیں۔اللہ تعالٰی کے
نزدیک وہ جو ان ہی ہیں بلکہ جوانوں سے زیادہ ثواب کے مستحق ہیں۔جس طرح غریب لوگ باوجو د تھوڑی رقم
دینے کے کئی زیادہ دینے والوں سے زیادہ ثواب کے مستحق ہوتے ہیں۔۔اس تمہید کے بعد میں اصل مضمون کی طرف آتا
خدمت دین کیلئے تقویٰ اور کوشش ضروری ہے ہوں اور نوجوانوں کو توجہ دلا تا ہوں کہ وہ اپنی
حالت کو سدھارنے اور دین کی خدمت کیلئے تقویٰ اور سعی سے کام لینے کی طرف توجہ کریں۔آج اسلام غربت
میں ہے اور اگر آج کوئی جماعت اسے قائم نہ کرے تو تھوڑے عرصہ میں کوئی اس کا نام لیوا بھی باقی نہ رہے گا۔ہندو اور عیسائی تو اسے مٹانے میں لگے ہی ہوئے ہیں مگر مسلمان کہلانے والے بھی اصلاحات کے نام سے اس کی
تعلیم کو مٹانے کے لئے طرح طرح کی کو ششیں کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسلام کی تعلیم کو جو قرآن کریم میں ہے
بدل دیں۔ایسے کئی بڑے بڑے مسلمان کہلانے والے موجود ہیں۔اور دو سرے مسلمان ان پر فخر کرتے ہیں اور
سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ اسلام کی ترقی کے سامان کر رہے ہیں۔حالانکہ یہ ترقی نہیں بلکہ تنزل ہے اور ذلت ہے۔ایسے
وقت میں ضرورت ہے ایک ایسی جماعت کی جو اسلام کی تعلیم کو دنیا میں پھر قائم کرے۔اور اسی لئے اللہ تعالٰی نے

37
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا ہے۔ظاہری حالات کے لحاظ سے آپ کو ایسے وقت میں بھیجا گیا ہے کہ دنیا میں
کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ دعوی عقل کے مطابق ہے۔اسلام جس صورت میں رسول کریم میں میں لائے ، مٹ چکا
ہے اور ہر دنیا دار یہ سمجھتا ہے کہ پھر اسی صورت میں قائم نہیں کیا جا سکتا۔آج ایک مسلمان بھی ایسا نہیں ملے گا جو
دیانتداری سے یہ سمجھتا ہو کہ اسلامی پر وہ پھر دنیا میں قائم کیا جا سکتا ہے اور غیر تو ایک منٹ کے لئے بھی یہ خیال دل
میں نہیں لا سکتے۔خود مجھے ایک بڑے سرکاری افسر نے نہایت ہی حیرت سے پوچھا کہ کیا آپ بھی یہی خیال کرتے
ہیں کہ اسلامی پر دہ اب دنیا میں قائم ہو سکتا ہے۔اس کا مطلب یہ تھا کہ میں تو آپ کو عظمند سمجھتا ہوں کیا آپ بھی
ایسی جہالت کی بات کے قائل ہیں۔میں نے جواب دیا کہ پردہ سے زیادہ اہم امور ہیں جن میں تبدیلی کو ناممکن سمجھا
جاتا تھا۔مگر ان میں تبدیلیاں ہوتی ہیں۔میں نے اس افسر سے کہا کہ آپ تو تاریخ دان ہیں کیا آپ کو ایسے امور
معلوم ہیں یا نہیں کہ جن کے متعلق یہ سمجھا جاتا تھا کہ ان میں تبدیلی نہیں ہو سکتی مگر آخر ہو گئی۔اس نے کہا کہ ہاں
ایسے امور تو ہیں۔میں نے کہا جب مثالیں موجود ہیں تو باقی صرف یقین کی بات رہ جاتی ہے۔مجھے یہ یقین ہے کہ ایسا
ہو کر رہے گا اور آپ سمجھتے ہیں، نہیں ہو سکتا۔آج سے ۲۵ سال قبل کون کہہ سکتا تھا کہ یورپ میں ڈیما کریسی کا
خاتمہ ہو جائے گا۔صرف پچیس سال قبل یہ سمجھا جاتا تھا کہ تمام بادشاہتیں مٹ کر ان کی جگہ جمہوری سلطنتیں قائم
ہو جائیں گی مگر آج علی الاعلان جرمنی، اٹلی اور پین میں ڈیما کریسی کی ہنسی اڑائی جارہی ہے اور کہا جاتا ہے کہ کیسے
بیوقوف وہ لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ڈیما کریسی کے ذریعہ کسی ملک کی ترقی ہو سکتی ہے۔سارے افراد کہاں اتنے "
عظمند ہو سکتے ہیں کہ ملکی ترقی کے وسائل کو سمجھ سکیں۔صرف چند لوگ ہی ایسے ہو سکتے ہیں اور ان کے پیچھے چل کر
ہی ترقی ہو سکتی ہے۔انگلستان کے سیاستدانوں کی آج سے صرف ۲۵ سال قبل کی کتابیں پڑھو۔ان میں اس خیال کا
شائبہ بھی نہیں ملے گا جو آج دنیا میں قائم اور رائج ہے۔ان کتابوں میں یہی ہے کہ ہم نے دنیا میں ڈیما کریسی کے
اصول کو قائم کیا ہے اور آج ہم اس میں کامیاب ہو گئے ہیں اور دنیا میں یہی اصول غالب ہے۔مگر آج ان میں سے
کئی ایک کی تقریریں شائع ہو چکی ہیں جن میں انہوں نے کہا ہے کہ آج سوائے انگلستان کے ڈیماکریسی کے اصول
کہیں بھی قائم نہیں۔کتنا بڑا فرق ہے کتنا قلیل زمانہ اور کتنا وسیع تغیر ہے۔پس اگر دنیا کے لوگوں کی کوششوں سے
دنیا کے خیالات تبدیل ہو سکتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی مدد سے کیوں نہیں ہو سکتے۔فرق صرف یقین اور ایمان کا ہے۔لوگ خیال کرتے ہیں کہ دنیا کے خیالات میں تبدیلی کا ذریعہ یونیورسٹیاں اور بڑے بڑے بار سوخ لیڈر ہیں۔اور
وہی دنیا کے خیالات کو بدل سکتے ہیں۔مگر ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی مدد سے یہ تغیر ہو سکتے ہیں۔تغیرات
کے ہونے میں کسی کو شک نہیں۔فرق صرف یہ ہے کہ اسلام کے مخالف کہتے ہیں۔کہ دنیا چو نکہ ان باتوں کو ماننے
کے لئے تیار نہیں، اس لئے یہ تبدیلی ہو کر رہے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے جوار شاد فرمایا وہ
اس زمانہ میں غیر ممکن نظر آتا ہے آج سارے کے سارے مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام اپنی اصلی صورت میں
دوبارہ قائم نہیں ہو سکتا۔

38
مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعوی ہے کہ
اسلام کے غلبے پر یقین رکھو کہ وہ خدا کا وعدہ ہے اسی صورت
میں اسلام دوبارہ قائم کیا جائے گا۔صرف اسلام کا نام قائم نہیں ہو گا بلکہ اس کی صورت بھی وہی ہو گی۔آج ٹر کی اسلام کی تعلیم میں تمام تبدیلیوں کے
بعد یہ کہتا ہے کہ مسلمان کامیاب ہو گئے۔ایران تمام تغیرات کے باوجود مسلمانوں کی کامیابی کادعویٰ کرتا ہے۔ان
ممالک میں سود قائم کیا گیا ہے۔پردہ اڑا دیا گیا ہے۔قرآن کریم کو عربی میں پڑھنے سے روکا جاتا ہے۔عربی کیریکٹر
اور حروف کو مٹانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ایشیائی خصوصاً عربی لباس کو مٹانے کی پوری کوشش کی جاتی
ہے۔اور ان سب باتوں کے باوجود کہا یہ جاتا ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور ہماری فتح اسلام کی فتح ہے۔حالانکہ ان
ممالک کی فتح اسلام کی فتح نہیں کہی جاسکتی۔انگریزوں کو اگر فتح ہو تو یہ کسی مذہب کی نہیں بلکہ انگریز قوم کی فتح سمجھی
جائے گی۔کیونکہ انگریز کسی مذہب کا نام نہیں۔مگر اسلام مذہب کا نام ہے۔اگر وہ قائم نہیں ہو تا تو اسلام کی
بهر حال شکست ہے اور فتح ان لوگوں کی ہو گی جو اپنے ملک میں ایک نیا نظام قائم کریں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسلام کے لئے
حضرت مسیح موعود اسلام کی کیسی فتح کے مدعی ہیں ؟ ایسی فتح کے مدعی نہیں۔آپ
نے یہ دعوی کیا
ہے کہ پھر اسلام کو فتح حاصل ہوگی اور ہم نے یہ فتح حاصل کرنی ہے۔مگر ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اس کام کی راہ میں
کس قدر مشکلات حائل ہیں۔ایک ایک قدم بڑھانا مشکل ہو رہا ہے۔بیرونی مخالفتوں کے علاوہ جماعت میں لوگوں
کے اندر وسو سے پیدا ہو رہے ہیں۔کئی منافق ہیں جو فتنے پیدا کرتے رہتے ہیں۔میں نے تحریک کی کہ لوگوں کو
نبوت کے طریق پر لانا چاہئے اور اس پر میں اعتراض سن رہا ہوں کہ کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس طریق پر
نہیں چلاتے تھے۔حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ورثہ پر کوئی زور نہیں دیا اور جماعت میں اسے قائم
نہیں کیا۔تو کیا اس کے یہ معنی ہیں کہ ہمیشہ کے لئے ورثہ کے حکم کو مٹادینا چاہئے۔ای طرح داڑھی رکھنے کا مسئلہ ہے آپ نے
داڑھی کے بارے میں حضرت مسیح موعود کا ارشاد فرمایا۔کہ ہم تو نصیحت کر دیتے ہیں جسے ہمارے
ساتھ محبت ہو گی وہ خود رکھے گا۔ہماری داڑھی ہے اور جو ہمارے ساتھ محبت کرے گا وہ خود رکھ لے گا۔تو کیا
اس کے یہ معنی ہیں کہ اب ہمیں داڑھی رکھنے پر کوئی زور نہیں دینا چاہئے۔میرے پیش کردہ اصول پر اگر
اعتراض کیا جائے۔تو اس کا یہ مطلب ہو گا کہ سوائے ان چند عقائد کے جن کے پھیلانے پر حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی زندگی میں زور دیا گیا اور کسی بات کو جاری کرنا جائز نہیں۔حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو
اس پیشگوئی کے ماتحت کہ جماعت کی ترقی آہستہ آہستہ ہوگی۔ان باتوں کو بعد میں آنیوالوں کے لئے چھوڑ دیا۔کیونکہ اس وقت جماعت اتنی پھیلی ہوئی نہیں تھی۔اور کسی نظام کے ذریعہ اسلام کی تعلیم پر عمل کرانا مشکل تھا۔پس اگر اس اصل کو مان لیا جائے کہ جس بات کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جبر سے کام نہیں لیا

39
ہمیں بھی زور نہیں دینا چاہئے تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ جماعت احمدیہ کے لئے قرآن کریم پر عمل کرنا ضروری
نہیں لیکن اگر یہ بات درست نہیں تو ماننا پڑے گا کہ ہر مناسب موقعہ پر اس کے لئے کوشش کی جاسکتی ہے۔میرا
نظریہ یہ ہے کہ ہمارا فرض ہے کہ اسلام کی تعلیم کو قائم کرنے کے لئے پوری کوشش کریں خواہ پچاس سال کا عرصہ
کیوں نہ گذر چکا ہو۔اور معترض کا مقام یہ ہے کہ لوگ آزاد ہیں۔جس طرح چاہیں کریں۔گویا اس کا نقطہ نگاہ یہ
ہے کہ اسلام کا قیام اصل غرض نہیں۔اصل غرض صرف یہ ہے کہ احمدی کہلایا جائے۔اور میرا یہ کہ اصل چیز صحیح
اسلامی تعلیم کا قیام ہے۔صرف منہ سے احمدی کہلانا کوئی چیز نہیں۔اس میں شبہ نہیں کہ دنیوی نقطہ نگاہ سے اس کا
اصول صحیح سمجھا جا سکتا ہے۔کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اسلامی تعلیم کا قیام ناممکن ہے مگر میں اسے بالکل ممکن سمجھتا
ہوں۔اور یقین رکھتا ہوں کہ یہ ہو کر رہے گا۔وہ اپنے ایمان کے مطابق بات کرتا اور مایوسی کا اظہار کرتا ہے اور
میں اپنے ایمان کے مطابق امید پر قائم ہوں۔اور دراصل مقابلہ اس کی مایوسی اور میرے ایمان کا ہے۔ایک
طرف اس کی مایوسی ہے جو کہتی ہے کہ چھوڑ دو اس کوشش کو۔اس میں کامیابی نہیں۔اور دوسری طرف میرا
ایمان کہتا ہے کہ یہ ہو سکتا ہے اور ضرور ہو کر رہے گا۔اس لئے ہمیں جلدی سے اسے کرنے کی کوشش کرنی چاہئے
تا اس کا ثواب ہمیں ہی ملے۔دوسروں کو کیوں ملے۔بعد میں آنیوالوں کے لئے اللہ تعالیٰ ثواب حاصل کرنے کے
اور سامان پیدا کر دے گا۔اور اس جدوجہد میں جسے میں شروع کرنا چاہتا ہوں کامیابی کے لئے بہترین وجود نوجوان
ہی ہو سکتے ہیں۔مثلا ورثہ کو ہی لے لو۔والدین کی وفات کے بعد ورثہ انہی کے ہاتھ میں آنا ہے اور وہی اس کو
تقسیم کرنیوالے ہو نگے۔وہ اگر چاہیں تو اپنی بہنوں اور ماؤں کو حصہ دیں۔اور چاہیں تو نہ دیں۔قانون ان پر کوئی
جبر نہیں کرتا۔بلکہ قانون تھوڑا سا جبر اس رنگ میں کرتا ہے کہ وہ حصہ نہ دیں۔اگر ہمارے نوجوان اس بات کے
لئے تیار ہو جائیں اور کہیں کہ خواہ ہمارے لئے کچھ بچے یا نہ بچے اور خواہ ہم غریب ہو جائیں ہم دریہ کو اسلام کی
تعلیم کے مطابق ہی تقسیم کریں گے۔تو ہر شخص یہ تسلیم کرے گا کہ یہ جماعت ہے جس نے اسلام کی تعلیم کو عملاً دنیا
میں قائم کر دیا ہے۔پس اگر ہمارے نوجوان اصلاح کرلیں اور اقرار کرلیں کہ
نوجوان اسلامی تعلیم کو قائم کرنیکا عہد کریں جس طرح بھی ہو اسلام کی تعلیم کو قائم کریں گے تو مایوس
ہو
لوگ خود بخود اپنی شکست کا اقرار کر لیں گے۔کیونکہ جب کوئی واقعہ ہو جائے تو پھر اعتراض خود بخود مٹ جاتے
ہیں۔جو لوگ بھی خدا تعالیٰ کے دین کی مدد کرنے والے ہوں گے۔خدا تعالیٰ کا فیصلہ یہی ہے کہ وہی کامیاب ہوں
گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک شعر کرامات الصادقین میں ہے جس کا پہلا مصرعہ آپ فرماتے
ہیں الہامی ہے اور وہ شعر یہ ہے۔واني
انا
الرحمن ناصر حربية
ومن كان من حزبي فيعلى ويُنصر

40
ہو
اس کا مطلب یہ ہے کہ میں رحمٰن ہوں۔جس کی دین اور بخشش اور رحمت سب پر وسیع ہے۔اور کافر و مومن میں
کوئی فرق نہیں کرتی ہے اور میرے دین کے جو مخالف ہیں، میری رحمت ان کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔دیکھو سانس
لینے کے لئے ہوا اور پانی اور روشنی کا سامان میں نے ان کے لئے بھی جو میرے دین کی مخالفت کرتے ہیں ویسا ہی کیا
وا ہے جیسا مومنوں کے لئے کیونکہ میں رحمن ہوں۔پھر یہ کوئی کیونکر خیال کر سکتا ہے کہ جو میرا ہو جائے میں اسے
چھوڑ دوں گا اور اس کی مدد پر کمر بستہ نہیں ہوں گا۔گویا پہلے مصرعہ کا نتیجہ آگے بیان کیا ہے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کے
حزب ہو جاتے ہیں۔انہیں غلبہ دیا جاتا ہے اور مدد کی جاتی ہے۔پس جو بھی اللہ تعالیٰ کی جماعت میں داخل ہو جائے
اسے مدد ملنا یقینی ہے کیونکہ جو ر ضمن اپنے دین کے مخالفوں کو بھی فیض سے محروم نہیں رکھتا۔یہ کیونکر ممکن ہے کہ
جو اس کا ہو جائے وہ اس کی مدد نہ کرے۔وہ ماں جو غیر کے بچہ سے محبت کرتی اور پالتی ہے اپنے بچے کے ساتھ اس
کی محبت کا اندازہ کرنا بالکل آسان ہے خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں غیر سے بھی حسن سلوک کرتا ہوں۔میرا
سورج ہے وہ تم کو ہی نہیں بلکہ ہندوؤں اور سکھوں اور عیسائیوں اور یہودیوں کی بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔بلکہ یہ تو
پھر بھی خدا کے کسی نہ کسی رنگ میں قائل ہیں ، دھریوں کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔خداتعالی کے بادل آتے ہیں۔مگر
کیا کبھی تم نے دیکھا کہ وہ مومن کے کھیت کو تو سیراب کریں اور غیر مومنوں کے کھیتوں کو چھوڑ دیں۔کیا کبھی یہ ہوا
ہے کہ اس کی ٹھنڈی ہوائیں تمہارے لئے تو ٹھنڈی اور آرام پہنچانے والی ہوں مگر کافروں کے لئے گرم لوبن
جائیں۔وہ اسی طرح ان کو بھی لذت پہنچاتی ہیں جس طرح تمہیں۔تو جو رحمن خدا ہے اور جس کے فضلوں کا سلسلہ
استناد سیع ہے کیا تم خیال کرتے ہو کہ جو اس کا ہو جائے وہ اسے چھوڑ دے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک
اور الہام ہے جو دراصل پنجابی کا ایک پر انا شعر ہے۔مگر آپ پر بھی الہاما نازل ہوا ہے اور وہ یہ کہ " جے توں میرا ہو
رہیں سب جگ تیرا ہو " یعنی جو شخص اللہ تعالیٰ کا ہو جائے اللہ تعالی ساری دنیا کو اس کا بنا دیتا ہے اور ذرہ ذرہ اس
کی تائید میں لگا دیتا ہے۔شرارتیں بھی ہوتی ہیں مخالفتیں بھی
مخالفتیں اور فتنے مومنوں کی جماعت کی ترقی کیلئے اٹھتے ہیں ہوتی ہیں اور فتنے بھی اٹھتے ہیں مگر
اسے مٹانے کیلئے نہیں بلکہ اس کی عزت اور عظمت کو ظاہر کرنے کیلئے۔ایک شخص اپنے گھر میں بیٹھا رہتا ہے اور
کہتا ہے کہ میں تباہ نہیں ہوا۔تو لوگ کہتے ہیں کہ تم پر کوئی آفت تو آئی نہیں تم تباہ نہ ہوئے تو کونسے تعجب کی بات
ہے۔مگر ایک کو لوگ سمندر میں پھینکتے ہیں۔آگ میں ڈالتے ہیں مگر وہ نہیں مرتا تو دوسرے اس سے لازماً مرعوب
ہوتے اور سمجھ لیتے ہیں کہ یہ کوئی غیر معمولی آدمی ہے۔ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو آگ میں نہیں جلے اور ہم
سب کا یہاں موجود ہونا ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم آگ میں نہیں جلائے گئے۔مگر کیا ہمارا نہ جلنا اور حضرت
ابراہیم علیہ السلام کا نہ جلنا ایک ہی بات ہے۔کیا اگر کوئی کہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ نے نہیں جلایا
تھا۔تو تم بھی اس کے جواب میں کہہ سکتے ہو کہ ہمیں بھی نہیں جلایا۔ظاہر ہے کہ ان دونوں باتوں میں کوئی نسبت

41
ہی نہیں۔تم کو آگ میں ڈالا ہی نہیں گیا۔مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا اور پھر وہ نہیں جلے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں پر حملے ہوتے ہیں مگر اللہ تعالی ان کو تباہی سے بچاتا ہے تاوہ کہہ سکیں کہ ان کو
تباہ کرنے کی کوششیں کی گئیں۔مگر وہ تباہ ہوئے نہیں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کا دعویٰ کہ وہ آگ میں نہیں جلے
ان کی عظمت کو ظاہر کرتا ہے۔مگر تمہارا یہ کہنا کہ تم آگ میں نہیں جلے ایک پاگل کی بڑ سمجھی جائے گی۔کیونکہ
تمہیں جلانے کی کوئی کوشش ہی نہیں کی گئی۔لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جلانے کے لئے بادشاہ اور رعایا
سب نے اکٹھے ہو کر کوشش کی۔اور آپ کو آگ میں ڈال کر جلانا چاہا۔مگر اللہ تعالی نے بارش نازل کر کے آگ کو
بجھا دیا اور ایک ایسا نشان ظاہر کیا جس سے سب مخالف مرعوب ہو گئے۔اور انہوں نے اپنا ارادہ ہی چھوڑ دیا۔اسی
طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تباہ کرنے کی کوششیں کی گئیں۔مگر خد اتعالیٰ نے آپ کو ہمیشہ محفوظ رکھا اور
به آخری غلبہ ہی خدا تعالیٰ کا نشان ہوتا ہے۔اور یہ ہی ثابت کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے نیک بندوں کو وہ عظمت اور
شان حاصل ہے جو دو سروں کو نہیں اور یہ مقام کسی سے مخصوص نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ ہر انسان کو دعوت دیتا ہے کہ
وہ آئے اور اسے حاصل کرے۔پس یہ خیال مت کرو کہ یہ مقام محمد مصطفی ملی یا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام
حضرت نوح علیہ السلام ، حضرت عیسی علیہ السلام یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے مخصوص ہے۔نبوت اور
چیز ہے اور یہ مقام اور چیز ہے۔اللہ تعالیٰ کی نصرت اور تائید حاصل کرنے کے لئے نبوت شرط
اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت جذب کرنا
يد اور نصرت جذب کرنا نہیں بلکہ یہ کامل مومن کو حاصل ہو سکتی ہے۔دیکھو حضرت
امام حسین نبی نہ تھے اور بظاہر ان کو یزید کے مقابلہ میں شکست بھی اٹھانی پڑی۔یزید اس وقت تمام عالم اسلام کا
بادشاہ تھا اور اس وقت چونکہ تمام متمدن دنیا پر اسلامی حکومت تھی اس لئے کہا جا سکتا ہے کہ وہ تمام دنیا کا بادشاہ
تھا۔اس کے بعد بھی ایک عرصہ تک دنیا پر اس کے رشتہ داروں کی حکومت رہی اور اس وقت منبروں پر حضرت
علی اور آپ کے خاندان کو گالیاں دی جاتی تھیں۔یزید کو اتنی بڑی حکومت حاصل تھی کہ آج کل کسی کو حاصل
نہیں۔آج انگریزوں کی سلطنت بہت بڑی سمجھی جاتی ہے۔مگر ذرا مقابلہ تو کریں بنو امیہ کی حکومت سے جن کے
خاندان کا ایک فرد یزید بھی تھا، انگریزوں کی حکومت کو اس سے کوئی نسبت ہی نہیں۔فرانس سے شروع ہو کر
چین ، مرا کو الجزائر ، طرابلس اور مصر سے ہوتی ہوئی عرب ہندوستان ، چین افغانستان ایران روس کے ایشیائی
حصوں پر ایک طرف اور دوسری طرف ایشیائے کو چک سے ہوتے ہوئے یورپ کے کئی جزائر تک یہ حکومت پھیلی
ہوئی تھی۔اس قدر وسیع سلطنت آج تک کسی کو حاصل نہیں ہوئی۔موجودہ زمانہ کی دس پندرہ سلطنتوں کو ملا کر
اس کے برابر علاقہ بنتا ہے۔اور اتنی بڑی سلطنت کا ایک بادشاہ ہو تا تھا۔جن میں سے قریباً ہر ایک حضرت علی اور
آپ کے خاندان کو اپنا دشمن سمجھتا تھا۔اس لئے منبروں پر کھڑے ہو کر ان کو گالیاں دی جاتی تھیں اس وقت کون
کہہ سکتا تھا کہ ساری دنیا میں امام حسین کی عزت پھر قائم ہو گی۔اور اس وقت کوئی و ہم بھی نہیں کر سکتا تھا کہ یزید

42
کو بھی لوگ گالیاں دیا کریں گے۔مگر آج نہ صرف تمام اس علاقہ میں جہاں امام حسین کو گالیاں دی جاتی تھیں۔بلکہ دوسرے علاقوں میں بھی کیونکہ بعد میں اسلامی حکومت اور بھی وسیع ہو گئی تھی۔گو وہ ایک بادشاہ کے ماتحت نہ
رہی۔سب جگہ یزید کو گالیاں دی جاتی ہیں اور حضرت امام حسین کی عزت کی جاتی ہے۔گو آپ نبی نہ تھے صرف
ایک برگزیدہ انسان تھے اور حق کی خاطر کھڑے ہوئے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو کامیابی دی۔بظاہر دشمن یہ سمجھتا
ہو گا کہ اس نے آپ کو شہید کر دیا۔مگر آج اگر یزید دنیا میں واپس آئے (اگر چہ اللہ تعالیٰ کی یہ سنت نہیں کہ
مردے دنیا میں واپس آئیں تو کیا تم میں سے کوئی یہ خیال کر سکتا ہے کہ وہ یزید ہونے کو پسند کرے گا۔جس دن
حضرت امام حسین شہید ہوئے۔وہ کس قدر غرور اور فخر کے ساتھ اپنے آپ کو دیکھتا ہو گا اور اپنی کامیابی پر کس
قدر نازاں ہو گا۔لیکن آج اگر اسے اختیار دیا جائے کہ وہ امام حسین کی جگہ کھڑا ہو نا چاہتا ہے یا یزید کی جگہ تو وہ بغیر
ایک لمحہ کے توقف کے کہہ اٹھے گا کہ میں دس کروڑ دفعہ امام حسین کی جگہ کھڑا ہونا چاہتا ہوں۔اور اگر حضرت
امام حسین سے کہا جائے کہ وہ یزید کی جگہ ہونا پسند کریں گے یا اپنی جگہ تو وہ بغیر کسی لمحہ کے توقف کے کہہ اٹھیں گے
کہ دس کروڑ دفعہ اسی جگہ پر جہاں وہ پہلے کھڑے ہوئے تھے۔کسی اور سے فیصلہ کرانے کی ضرورت نہیں۔اگر
یزید خود آئے تو اس کا اپنا فیصلہ بھی یہی ہو گا۔فرعون اپنے زمانہ حکومت میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو کیا سمجھتا
ہو گا۔وہ ہنستا اور کہتا تھا کہ یہ شخص پاگل ہے۔اس کا دماغ خراب ہے۔قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
اس نے اپنی قوم کو مخاطب کر کے کہا کہ یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے مجنون ہے۔لیکن اگر آج فرعون کی
روح دوبارہ دنیا میں لائی جائے تو بتاؤ کیا وہ اسی تخت پر بیٹھنا پسند کرے گا یا حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ادنیٰ خادموں
میں کھڑا ہونا۔وہ بغیر ایک لمحہ کے سوچنے کے کہہ اٹھے گا کہ میں موسیٰ کے ادنی ترین خادموں میں کھڑا ہو نا زیادہ پسند
کرتا ہوں۔حضرت عیسی علیہ السلام کو جن لوگوں نے پھانسی دی۔وہ افسر اور وہ مجسٹریٹ جس نے یہ فیصلہ کیا کہ یہ
شخص حکومت کا مخالف اور لائق تعزیر ہے۔اور وہ علماء جنہوں نے یہ کہا کہ یہ اپنی حکومت قائم کرنا چاہتا ہے۔اگر
آج انہیں دوبارہ دنیا میں لایا جائے اور پوچھا جائے کہ بقول ان کے وہ ذلیل ، ا چھی جو اس وقت حضرت عیسیٰ علیہ
السلام کے ساتھ تھے۔ان کے ساتھ کھڑا ہونا وہ زیادہ پسند کریں گے یا اس بات کو کہ ان کو روم کا شہنشاہ بنا دیا
جائے۔تو وہ ایک منٹ کے لئے بھی غور کئے بغیر کہ اٹھیں گے وہ ان ماچھیوں کی رفاقت کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔آج پیٹر اور یعقوب کے نام پر کروڑوں عیسائی جان دینے کے لئے تیار ہیں۔مگر اس زمانہ کے گورنروں اور ڈپٹی
کمشنروں کو کوئی جانتا بھی نہیں۔پس تم میں سے بھی جو حزب اللہ میں اپنے آپ کو شامل کرلے گا اللہ تعالی کی
نصرت اس کی ویسی ہی مدد کرے گی۔میں نے دیکھا ہے بعض لوگ گھبرا جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ حکومت کے بعض
مجسٹریٹ جماعت کے خلاف بہت برے ریمارکس کرتے ہیں۔مگر انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ایسے ہی ریمارکس
حضرت عیسیٰ اور حضرت موسیٰ علیہم السلام کے زمانہ میں ہوتے تھے۔رسول
کریم میلی لی کے زمانہ میں بھی ایسی
باتیں کہی جاتی تھیں۔لیکن انہیں بادشاہوں اور گورنروں اور افسروں کو اگر سو دو سو سال بعد دنیا میں لایا جائے تو

43
یہی کہیں گے کہ وہ باتیں سب جھوٹ تھیں۔اور ہمیں اس سلسلہ کی ادنی خدمت ہی زیادہ پسند ہے۔جھوٹ خواہ
کسی بادشاہ کی زبان سے نکلے یا وزیر کی زبان ہے۔خواہ کسی وائسرائے کی زبان سے نکلے یا گور نر کی زبان سے آخر
جھوٹ ہے اور جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ظلم کبھی کسی کو عزت نہیں دے سکتا اس لئے اگر تم
ظلم کو نکال دو اور حزب اللہ میں داخل ہو جاؤ اپنے اندر سے علم کو نکال دو اور حزب اللہ میں داخل
ہو جاؤ تو تمہیں کوئی خفیہ تدبیریں اور منصوبے جیسے آج بعض حکام کی مدد سے کئے جا رہے ہیں نقصان نہیں پہنچا
سکتے۔یہ سب جھاگ ہے اور جھاگ ہمیشہ مٹ جاتی ہے اور پانی قائم رہتا ہے۔ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ
تم حزب اللہ بن جاؤ۔اسلام اور اللہ تعالیٰ کی محبت ، نیکی، سچائی ہمت اپنے دلوں میں پیدا کر و۔دنیا
کی بہتری کی کوشش میں لگ جاؤ۔اور بنی نوع کی خدمت کا شوق اپنے دلوں میں پیدا کرو۔اسلام کا کامل نمونہ بن جاؤ۔پھر خواہ دنیا تمہیں سانپ اور بچھو بلکہ پاخانہ اور پیشاب سے بھی بد تر سمجھے تم کامیاب
ہو گے اور خواہ کتنی طاقتور حکومتیں تمہیں مٹانا چاہیں۔وہ کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔اور تم جو آج اس قدر کمزور
سمجھے جاتے ہو۔تم ہی دنیا کے روحانی بادشاہ ہو گے۔میں یہ نہیں کہتا کہ تم کو دنیا کی بادشاہت مل جائے گی بلکہ میں تو
یہ بھی نہیں کہتا کہ تم تحصیلدار بن جاؤ گے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ میں یہ بھی نہیں کہتا کہ تم ایک کانسٹیبل ہی
بن جاؤ گے۔ظاہری حیثیت خواہ تمہاری چپڑاسی سے بھی بد تر ہو۔مگر دنیا پر قیامت نہیں آئے گی کہ جب تک کہ تم
کو بادشاہوں سے بڑا اور تم پر ظلم کرنے والوں کو ادنی نوکروں سے بھی بد تر نہیں بنا دیا جائے گا۔قرآن کریم یہی
بتاتا ہے کہ تم پر ظلم کرنے والوں کو جب تک ذلیل ترین وجودوں کی شکل میں اور تم کو معزز ترین صورت میں پیش
نہ کیا جائے ، قیامت قائم نہیں ہو گی۔بے شک تم مر چکے ہو گے۔بلکہ تم میں سے بعض کی نسلیں بھی باقی نہ ہو نگی۔مگر نیک نامی کے مقابلہ میں نسلیں چیز ہی کیا ہیں۔آج یہ بحث ہوتی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی اولاد تھی یا
نہیں۔لیکن کیا ان کی اولاد نہ ہونے سے یا اگر تھی تو معلوم نہ ہونے سے ان کی عزت کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔ان
کی زندگی میں روم کے بادشاہ کو شاید ان کا علم بھی نہ ہو۔مگر آج روم کی ہی حکومت نہیں۔بلکہ ویسی ہی بیسیوں
اور حکومتیں ان کی روحانی بادشاہت کے ماتحت ہیں۔اٹلی، جرمنی، فرانس ، سپین ، آسٹریا، ہنگری، پولینڈ رومانیہ
بلغاریہ اور چیکو سلاو یکیہ سب حضرت عیسی علیہ السلام کی روحانی رعایا ہیں۔اس زمانہ میں رومی سلطنت کا ایک
چپڑاسی بھی آکر کہتا کہ چلئے آپ کو بلاتے ہیں تو آپ کی مجال نہ ہو سکتی تھی کہ انکار کریں۔اس وقت آپ کے مخالف
آپ کو دکھ دینے کے لئے مشہور کرتے تھے کہ آپ حکومت کے دشمن ہیں اور خود بادشاہ بنا چاہتے ہیں جیسا کہ آج
کل ہمارے مخالف ہمارے خلاف شور کرتے ہیں۔ایک دفعہ اس سلسلہ میں آپ سے سوال کیا گیا کہ کیا قیصر روم کو
ٹیکس دینا جائز ہے۔اس سوال سے یہ غرض تھی کہ اگر تو ب کہیں گے کہ ٹیکس دینا جائز ہے تو یہودی کہہ سکیں گے
کہ یہ شخص یہودیوں کا بادشاہ کس طرح ہو سکتا ہے جو روم کو ٹیکس دینا جائز قرار دیتا ہے۔اور اگر کہیں گے کہ

44
ٹیکس مت دو تو حکومت کا باغی قرار پائیں گے۔آپ نے اس سوال کا جواب ایک اور سوال سے دیا کہ روم کے
سپاہی آپ لوگوں سے کیا مانگتے ہیں۔اس کے جواب میں سوال کرنے والوں نے کہا کہ روپیہ مانگتے ہیں۔اس پر
آپ نے کہا کہ روپیہ پر کس کی تصویر ہے۔سوال کرنے والوں نے کہا کہ روم کے بادشاہ کی۔اس پر آپ نے
فرمایا۔جو چیز قیصر کی ہے وہ اسے دو اور جو خدا کی ہے وہ خدا کو دو۔(متی باب ۲۲ آیت ۲۱)
اس کا مطلب یہ ہے کہ میں تم سے فقط دین مانگتا ہوں ٹیکس بادشاہ کا حق ہے وہ اسے دو۔یہی ہم کہتے ہیں کہ جو چیز
انگریز کی ہے وہ اسے دو۔انگریز ٹیکس مانگتا ہے جو اسے دینا چاہئے۔مگر ہم دن مانگتے ہیں۔انگریز دل نہیں مانگتا۔اور
مانگ بھی نہیں سکتا جو تلوار روپیہ لیتی ہے وہ اس کے پاس ہے اور جو دل لیتی ہے وہ ہمارے پاس ہے۔پس میں پھر
نصیحت کرتا ہوں کہ حزب اللہ بنو۔پھر دیکھو کس طرح اللہ تعالیٰ کی نصرت تمہیں کامیاب کرتی ہے۔اب بھی تمہیں
اس کی نصرت حاصل ہے۔مگر پھر خصوصی اور فردی نصرت حاصل ہو گی۔آج کل کی نصرت کی مثال تو ویسی ہی ہے
جیسے کسی کے گھر کو آگ لگے تو لوگ اس کا سامان اٹھا اٹھا کر باہر نکالتے ہیں۔عزت تو اس کی ہوتی ہے مگر ساتھ ہی
اس کے نوکر کا سامان بھی باہر اٹھا لاتے ہیں۔محلہ کے لوگ بھی پہنچ جاتے ہیں۔فائر بریگیڈ بھی پولیس بھی فرض کرو
مکان کسی گور نر یا ڈپٹی کمشنر کا ہو تو جس جوش سے لوگ اس کا سامان نکالتے ہیں اس جوش سے اگر اس کے نوکر کے
گھر میں آگ لگے تو کبھی نہ نکالیں گے۔لیکن اسی نوکر کا سامان جب آقا کے سامان کے ساتھ ملا ہو تا ہے تو اس کو بھی
احتیاط سے نکال لیا جاتا ہے۔لیکن یہ نکالنا طفیلی ہوتا ہے اسی طرح اب بھی اللہ تعالیٰ تمہاری مدد تو کرتا ہے۔مگر یہ
لیکن اگر تم
حزب الله
مدد طفیلی ہے۔اگر تم حزب اللہ میں داخل ہو جاؤ تو اللہ تعالیٰ کی ذاتی نصرت حاصل ہو جائے گی
میں داخل ہو جاؤ تو پھر تمہیں ذاتی نصرت بھی حاصل ہو گی اور طفیلی بھی۔اس وقت تمہاری نصرت اس لئے ہے کہ
اللہ تعالیٰ سمجھتا ہے اس کی ذلت سے سلسلہ کی ذلت ہوگی۔مگر حزب اللہ میں داخل ہونے کے بعد اس لئے بھی
نصرت ہو گی کہ اللہ تعالیٰ کہے گا اس کی ذلت سے میری ذلت ہو گی۔اگر یہ بد نام ہوا تو چونکہ یہ میرا دوست ہے اس
لئے مجھ پر الزام آئے گا کہ میں نے دوست سے وفاداری نہیں کی۔دیکھو اللہ تعالٰی نے حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی ذات میں کتنا عظیم الشان نشان دکھایا ہے۔گو تم نے اس زمانہ کو نہیں پایا۔مگر ہم نے اسے پایا اور دیکھا
ہے۔پس اس قدر قریب کے زمانہ کے نشانات کو اپنے خیال کی آنکھوں سے دیکھنا تمہارے لئے کوئی زیادہ مشکل
نہیں۔اور نشانات کو جانے دو بیت مبارک کو ہی دیکھو۔بیت مبارک میں ایک ستون مغرب
بیت مبارک کی ترقی سے مشرق کی طرف کھڑا ہے۔اس کے شمال میں جو حصہ بیت کا ہے۔یہ اس زمانہ کی
بیت تھی اور اس میں نماز کے وقت کبھی ایک اور کبھی دو سطریں ہوتی تھیں۔اس ٹکڑا میں تین دیوار میں ہوتی

آج 10 میں سے 10 باقی