خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۸ اکتوبر ۱۹۳۸ء
مشعل راہ (جلد اوّل)
67
ہماری جماعت جن اعلیٰ مقاصد کیلئے قائم کی گئی ہے ان
کے حصول کے لئے آئندہ نسلوں کی اصلاح نہایت
ضروری ہے
ہمیں مسلمانوں کے اس تنزل سے سبق سیکھنا چاہئے
عظیم الشان انعامات بغیر بڑی قربانیوں کے نہیں مل سکتے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش تھی کہ دہلی
احمدیت کو قبول کرنے سے محروم نہ رہے
ایسا عزم اور ارادہ رکھنے والے نوجوانوں کی اب بھی
ضرورت ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۸ اکتوبر ۱۹۳۸ء)
68۔۔دوسری ضروری چیز مجالس خدام الاحمدیہ کا قیام اور اس میں شمولیت ہے۔میں نے اس بارہ میں بھی
ابھی تک کوئی پابندی نہیں لگائی لیکن اگر کوئی باہر رہ جاتا ہے اور خدام الاحمدیہ میں شامل نہیں ہو تا تو اس کی ذمہ داری
ہم پر ہے۔ہمیں نوجوانوں کو ایسے رنگ میں سمجھانا چاہئے کہ کوئی نوجوان اس میں شامل ہونے سے نہ رہے۔یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ جو بڑے کام ہوتے ہیں ان کی تکمیل کے لئے ایک لمبے عرصہ کی ضرورت ہوتی
ہے اور وہ عظیم الشان انعامات جن کے مانگنے کا ہمیں حکم دیا گیا ہے، وہ بغیر بڑی قربانیوں کے نہیں مل سکتے۔یہ بھی
ایک غلطی تھی جس نے مسلمانوں کو تباہ کیا کہ انہوں نے سمجھ لیا صحابہ پر تمام ترقی ختم ہو گئی ہے۔حالانکہ اگر یہ صحیح
ہو تو پھر ہمیں کیا ملے گا۔حقیقت یہ ہے کہ اس عقیدہ سے اسلام کو سخت نقصان پہنچا ہے۔خدا تعالیٰ نے تو قرآن
کریم میں اهدنا الصراط المُقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ العمت عليهم کہہ کر یہ دعا سکھائی ہے کہ تم بڑے سے
اَنْعَمْتَ
بڑے انعام طلب کرو۔پس جب دعا سکھانے والے نے محل سے کام نہیں لیا' دینے والے کے ہاں کمی نہیں تو مانگنے
والا کیوں مایوس ہو۔صحابہ کے زمانہ میں اور اس کے بعد بھی جب تک لوگ اس بات کو سمجھتے رہے ان کو اللہ تعالیٰ نے
بڑے بڑے رتبے دیئے اور انہوں نے لوگوں کے سامنے دعوئی بھی کئے۔لیکن جب ان کے دماغ چھوٹی چھوٹی باتوں
پر راضی رہنے لگ گئے تو وہ تنزل میں گر گئے۔ہمیں مسلمانوں کے اس تنزل سے سبق حاصل کرنا چاہنے اور خدا تعالیٰ
سے اس
کی بڑی سے بڑی نعمت طلب کرنی چاہئے۔ہاں روحانی نعمتوں کو معین طور پر مانگنانا دانی ہو تا ہے۔طبیب کو ہم
یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ بہتر سے بہتر نسخہ دے مگر یہ کہنا کہ معجون فلاسفہ دو یا ایسٹرن سیرپ دو بیوقوفی ہے۔خدا
تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ مانگنے والے کے لئے کونسی روحانی نعمت بہتر ہو گی۔مثلاً ایک شخص فضلوں کی توفیق اور اس
کے ذریعہ قرب الہی مانگتا ہے حالانکہ ہو سکتا ہے کہ اس کے لئے روزوں سے ترقی مقدر ہو۔پس روحانی انعامات کو
معین طور پر مانگنا قرب الہی کے دروازہ کو اپنے اوپر بند کرنا ہے۔ہاں جسمانی طور پر اولاد و غیرہ کے لئے کسی معین
نعمت کا طلب کرنا منع نہیں لیکن روحانی لحاظ سے ہمیں اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ اعلیٰ سے اعلیٰ انعامات طلب کرنے چاہئیں
اور اس امر کو اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دینا چاہئے کہ وہ کو نسا انعام ہمیں دیتا ہے کیونکہ وہی اس امر کو بہتر سمجھ سکتا ہے کہ
ہمارے قومی اور ہماری دماغی بناوٹ کے مناسب حال کو نسا روحانی انعام ہے۔غرض نسلوں کو درست رکھنا اعلیٰ مقاصد
کے لئے نہایت ضروری ہوتا ہے مگر اس کے لئے ایک نظام کی ضرورت ہے اور اس نظام کو قائم کرنے کے لئے
مختلف تحریکات ہوتی رہتی ہیں۔وہ لوگ جو اعتراض کرتے ہیں کہ یہ نئی چیزیں ہیں وہ غلطی پر ہیں اگر حالات کے
مطابق ہم تبدیلی اختیار نہیں کریں گے تو عقلمندی سے بعید ہو گا جیسے اگر کوئی شخص موٹر کو تعیش کی چیز سمجھ کر اس
سے کام نہ لے باریل کے ہوتے ہوئے پیدل سفر کرنے پر اصرار کرے تو یہ اس کی نادانی ہو گی۔پس ضروری ہے کہ
انعامات کے حصول کے لئے مقررہ نظام کے ماتحت سب دوست مل کر کام کریں۔
69
حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب دہلی تشریف لائے اور آپ یہاں کے بزرگوں کے مزارات پر
تشریف لے گئے تو آپ نے فرمایا یہاں اتنے اولیاء اللہ دفن ہیں کہ اگر یہاں کے زندے توجہ نہ کریں گے تو ان
بزرگوں کی رو میں تڑپ تڑپ کر فریاد کریں گی اور خدا تعالیٰ کا کام پورا ہو کر رہے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی خواہشات میں سے ایک خواہش یہ بھی تھی کہ دہلی احمدیت کو قبول کرنے سے محروم نہ رہے۔پس سمجھ لو کہ آپ
کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے کتنی عظیم الشان کو ششوں کی ضرورت ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ میں جب لکھنو طب پڑھنے کے لئے گیا تو مجھ سے
میرے استاد نے پوچھا کہ تمہارا کہاں تک طب پڑھنے کا ارادہ ہے۔مجھے اس وقت یہ معلوم نہیں تھا کہ سب سے بڑا
طبیب کون گذرا ہے۔مگر میرے منہ سے بے ساختہ نکالا کہ افلاطون کے بر ابر - افلاطون اگر چہ فلاسفر تھا مگر ان کے
استاد نے کہا شاباش تم نے بڑے آدمی کا نام لیا ہے اس سے تمہارا ارادہ بہت بلند معلوم ہوتا ہے، تم کچھ نہ کچھ ضرور
بن جاؤ گے ایسا عزم اور ارادہ رکھنے والے نوجوانوں کی اب بھی ضرورت ہے۔یاد رکھو حقیقی انسان وہی ہے جس کے
مرنے پر لوگوں کو یہ خیال ہو کہ آج فلاں کی موت سے جو خلا پیدا ہو گیا ہے اس کو پر کرنے والا کوئی نظر نہیں آتا۔میں نے دیکھا ہے کہ لڑکیوں اور لڑکوں کی تربیت میں ابھی بہت نقص ہے اور اس طرف خاص توجہ
کی ضرورت ہے مجھے اکثر بچوں کی پیشانی پر ابھی وہ بات نظر نہیں آتی جو ان کے نور ایمان کو کامل طور پر ظاہر کرنے والی
ہو۔بہت تھوڑے بچے اور نوجوان میں نے ایسے دیکھے ہیں جن کی پیشانی پر میں نے اھدنا الصراط المستقیم لکھا ہوا دیکھا
ہو اور وہ خدا تعالیٰ کے انعامات کو حاصل کرنے کے لئے پوری جد و جہد کرتے ہوں۔(خطبه جمعه فرموده ۲۸ اکتوبر ۱۹۳۸ء مقام دہلی الفضل ۱۵ جون ۱۹۶۰ء)