مجلس خدام الاحمدیہ یہ کے پروگرام میں سے بعض باتیں
مشعل راہ (جلد اوّل)
97
0
O
مجلس خدام الاحمدیہ کے پروگرام میں سے بعض باتیں
خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کا قیام۔قومی تحریک کے
دوا هم بازو
خدام الاحمدیہ نوجوانوں میں قومی اور ملی روح پیدا کرے
قوم اور قومی روح کا حقیقی مفہوم
ہمارا اصلی پروگرام قرآن کہ یم ہے،
خدام الاحمدیہ قرآن کریم باترجمہ پڑھنے پڑھانے کا انتظام کرے
آوارگی سب بیماریوں کی جڑ ہے
خدام الاحمدیہ کا فرش ہے کہ پاؤں سے آوارگی کو دور کرے
کھیلنا آوارگی میں داخل نہیں
།
98
" میں نے پچھلے خطبہ میں اس امر کا ذکر کیا تھا کہ خدام الاحمدیہ
اپنے کام ایک پروگرام کے ماتحت کریں جیسی جماعت کا وجود ایک نہایت ہی ضروری اور اہم کام ہے
اور نوجوانوں کی درستی اور اصلاح اور ان کا نیک کاموں میں تسلسل ایک ایسی بات ہے جسے کسی صورت میں نظر
انداز نہیں کیا جا سکتا۔میں نے بتایا تھا کہ مستورات کی اصلاح کے لئے لجنہ اماءاللہ کا قیام اور مردوں کی اصلاح کیلئے
خدام الاحمدیہ کا قیام گویا دونوں ہی قومی تحریک کے دو بازو ہیں اور تربیت کی تکمیل کے لئے نہایت ضروری امور
میں سے ہیں۔میں نے خدام الاحمدیہ کو توجہ دلائی تھی کہ ان کو اپنے کام ایک پروگرام کے ماتحت کرنے چاہئیں۔یہ
نہیں کہ بغیر پروگرام کے کام کرتے رہیں کیونکہ اس طرح بغیر پروگرام کے کام کرنے سے چنداں فائدہ نہیں ہو تا۔آج میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ کو اپنے قریب مستقبل میں اور بعید میں بھی بعض باتیں اپنے
پروگرام میں شامل کرنی چاہئیں۔ممکن ہے ان کے سوا بعد میں بعض اور باتیں بھی شامل ہوتی جائیں۔لیکن
مستقبل قریب میں انہیں مندرجہ ذیل باتوں پر خاص توجہ کرنی چاہئے ان میں سے بعض تو ایسی ہیں کہ وہ ہمیشہ ہی ان
کے کام کے ساتھ وابستہ رہنی چاہئیں اور بعض ایسی ہیں جو مختلف زمانوں میں مختلف شکلیں بدل سکتی ہیں۔ان کے فرائض میں سے پہلا فرض یہ ہونا چاہئے
خدام الاحمد یہ نوجوانوں میں قومی روح پیدا کرے کہ اپنے ممبروں میں قومی روح پیدا کر یں۔قوم
کا لفظ آجکل اتنابد نام ہو چکا ہے کہ حضرت خلیفتہ المسیح الاول اس سے چڑ جایا کرتے تھے۔جب کوئی شخص آپ کے
سامنے کہتا کہ ہماری قوم تو آپ فرمایا کرتے کہ ”ہماری قوم کیا ہوتی ہے ؟ ہمارا مذ ہب کہنا چاہئے۔لیکن در حقیقت
بات یہ ہے کہ جہاں یہ لفظ نسلی امتیاز پر دلالت کرتا ہے وہاں مذہبی امتیاز پر بھی دلالت کرتا ہے۔چنانچہ خود قرآن
کریم میں بھی اس کی مثال موجود ہے جیسا کہ اِن قَومِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا - حضرت خلیفته
المسیح الاول کا اعتراض بوجہ اس غلط استعمال کے تھا جو آجکل اس لفظ کا ہو رہا ہے اور جب کسی لفظ کا اس طرح غلط
استعمال عام ہو جائے تو بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔جب قوم کا لفظ نسلی یا سیاسی جتھے کے معنوں میں استعمال
ہونے لگے اور مذہب کا جبھہ اس سے مراد نہ ہو تو اس کا استعمال قابل اعتراض ہے کیونکہ دنیا میں اسلام کی غرض
یہ ہے کہ تمام سیاسی، نسلی اور اقتصادی جتھوں کو مٹادے اور بنی نوع انسان میں ایک عام اخوت کی تعلیم رائج
کرے۔پس اس لفظ کے غلط استعمال کی وجہ سے اگر کبھی اس لفظ کو استعمال سے خارج کر دیا جائے تو یہ کوئی بری
بات نہیں لیکن اپنے وسیع معنوں میں یہ لفظ برا نہیں۔غرض خدام الاحمدیہ کو یاد رکھنا چاہئے کہ قومی اور ملی روح کا پیدا کرنا ان کے ابتدائی اصول میں سے ہے۔اس سال جلسہ سالانہ پر میں نے جو تقریر کی تھی اس میں بتایا تھا کہ نبوت کی پہلی غرض ملی روح کا پیدا کر نا تھا۔چنانچہ
حضرت آدم علیہ السلام کی نبوت اور شریعت کا مرکزی نقطہ ملی روح پیدا کرنا ہی تھا۔اس وقت لوگ گناہ سے واقف
نہ تھے اور نہ ہی ثواب کی زیادہ راہیں ابھی تک کھلی تھیں۔اس وقت حضرت آدم کی نبوت کی غرض یہی تھی کہ
99
تعاون کی روح جو ایک حد تک ابھر چکی تھی اسے مکمل کریں اور اس لحاظ سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ملی روح کا سبق وہ
سبق ہے جو ہمارے پہلے روحانی باپ نے دیا اور سب سے پہلا الہام جو اللہ تعالی کی طرف سے نازل ہو اوہ ملی روح
کے لئے ہی تھا یعنی یادم اسكُرُ أَنتَ وَ رُو جُكَ الجنة اے آدم تو اور تیرے ساتھی جنت میں رہو۔یعنی
اکھٹے مل کر تعاون کے ساتھ رہو اور ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی جھگڑا نہ کرو۔زوج کے معنی بیوی کے بھی ہوتے
ہیں مگر ساتھی کے معنوں میں بھی یہ لفظ استعمال ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
حضرت مسیح موعود کے الہامات قرآن کریم کی تفسیر ہیں کے الہامات میں جہاں یہ لفظ بیوی کے
معنوں میں استعمال ہوا ہے وہاں کئی الہام ایسے ہیں جن میں یہ جماعت کے معنوں میں آیا ہے۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات در اصل قرآن کریم کی تفسیر ہیں اور الفاظ قرآنی کے جو معنی اس زمانہ میں
مخفی تھے اللہ تعالی نے آپ کے الہامات میں ان کا استعمال کر کے وہ معانی ظاہر فرما دیئے ہیں اور اگر کوئی شخص آپ
کے الہامات کا مطالعہ کرتا رہے تو قرآن کریم کی تفسیر میں اس کا علم بہت وسیع ہو سکتا ہے اور آپ کے الہاموں میں
زوج کا لفظ دونوں معنوں میں استعمال ہوا ہے۔کہیں اس کے معنی بیوی کے ہیں اور کہیں مخلص جماعت کے اور
زوج کے معنوں میں یہ امتیاز معلوم کرنے کے بعد جب اسے قرآن کریم کی اس آیت پر چسپاں کریں تو وسیع
مطالب کھل جاتے ہیں۔غرض یادم اسكن انتَ وَزَرُ جُكَ الحنة کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ آدم اور
اس کی بیوی جنت میں رہیں۔مگر اس کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ آدم اور اس کے مخلص ایک جگہ مل کر رہیں اور
محبت سے رہیں۔تعاون کا مفہوم جنت کے لفظ سے نکلتا ہے۔جنت کی تشریح
تعاون کا مفہوم۔جماعتی نظام کو نمایاں کرو اسلام نے یہ کی ہے کہ دلوں سے کینہ و بغض نکال دیا جائے
گا اور جب یہ حکم ہو کہ جنت میں رہو تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ اپنی زندگی میں جنت کی کیفیات پیدا کرو اور باہم
تعاون کے ساتھ رہو۔ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی جھگڑا اور گالی گلوچ سے بچو۔جماعتی نظام کو نمایاں کرو اور
شخصی وجود کو اس کے تابع رکھو۔اور دراصل اس کے بغیر حقیقی تعاون کبھی ہو ہی نہیں سکتا۔حقیقی تعاون کے لئے
یہ اشد ضروری ہے کہ انسان شخصی آزادی کو قربان کر دے۔دو شخص اکٹھے چل رہے ہیں۔ایک تیز چلنے والا ہے
اور دو سوا کمزور اب دونوں کے اکٹھا چلنے کی صورت یہی ہو سکتی ہے کہ تیز چلنے والا اپنی رفتار کو کم کر دے اور
آہستہ چلنے لگے کیونکہ کمزور تو تیز نہیں چل سکتا۔ایک بوڑھا جو لاٹھی ٹیک کر چلتا ہے اور ایک تیز چلنے والا نوجوان
اکٹھے چلیں اور بوڑھا یہ امید رکھے کہ نوجوان آہستہ چلے اور نوجوان یہ کہ بوڑھا تیز چلے تارونوں اکٹھے چل سکیں
تو تم سمجھ سکتے ہو کہ دونوں میں سے کس کی امید جائز سمجھی جائے گی یقینا بوڑھے کی کیونکہ بوڑھا اگر کوشش بھی
کرے تو بھی تیز نہیں چل سکتا لیکن نوجوان آہستہ چل سکتا ہے اور اگر چاہے تو اپنی رفتار کو سست کر کے بوڑھے کو
100
ساتھ لے جاسکتا ہے اور اس لئے دونوں میں سے وہی مطالبہ صحیح ہو سکتا ہے جو ممکن ہے۔نوجوان اگر یہ مطالبہ
کرے کہ بوڑھا تیز چل کر اس کے ساتھ ملے تو اس کا یہ مطالبہ بے وقوفی کا مطالبہ سمجھا جائے گا کیونکہ تیز چلنا
بوڑھے کے لئے ممکن ہی نہیں۔ہاں وہ خود تیز چلنے کی طاقت رکھتے ہوئے بھی آہستہ چل سکتا ہے لیکن جب یہ ایسا
کرتا ہے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ اپنی آزادی پر قید لگاتا ہے۔خدا تعالی نے اسے طاقت دی ہے کہ چار پانچ
میل ایک گھنٹہ میں طے کر جائے مگر چونکہ اس کا ساتھی بوڑھا ہے اور پون میل سے زیادہ نہیں چل سکتا، اس لئے
یہ بھی اپنی رفتار اتنی ہی کر لیتا ہے اور اتنا ہی چلتا ہے۔اس کا اتنی کم رفتار سے چلنا اس کی اپنی کمزوری کی وجہ سے
نہیں بلکہ اس وجہ سے ہے کہ اپنے بوڑھے اور کمزور ساتھی کو بھی ساتھ لے جاسکے اور یہی حقیقی تعاون ہے کہ
انسان کو اختیار اور طاقت حاصل ہو رتبہ حاصل ہو ، روپیہ موجود ہو مگر وہ ان کے متعلق اپنے اختیارات پر خود
قید میں لگا دے۔روپیہ خرچ کرنے کے لئے موجود ہو مگر کم خرچ کرے یا اسے دو سروں کے لئے خرچ کرنے لگے۔موجود ہونے کے باوجود کم خرچ کرنے کی مثال روزہ ہے اور دوسروں کی خاطر خرچ کرنے کی مثال صدقہ ہے۔روزہ میں کم خرچ کیا جاتا ہے۔ایک امیر آدمی بھی سب کچھ موجود ہونے کے باوجود اپنی شکل
قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر مقدم کرے غریبوں کی سی بنا تا ہے۔دراصل سحری کی غرض یہی ہے کہ انسان جو
بھی کھاتا ہے چوری چھپے کھاتا ہے اور جب لوگوں کے سامنے آتا ہے تو ایسی حالت میں کہ اس کے چہرہ سے فاقہ کشی
اور غربت کے آثار ہویدا ہوتے ہیں اور اس طرح وہ جسے کھانے کو ملتا ہے اور وہ بھی جسے نہیں ملتا سب یکساں نظر
آتے ہیں۔جو کچھ کھانا ہو تا ہے وہ سحری کے وقت ہی کھا لیا جاتا ہے اور ایک دوسرے کے سامنے آنے کے وقت
سب کی شکلیں غربت ظاہر کر رہی ہوتی ہیں۔حج کی بھی یہی صورت ہے سب کے لئے حکم ہے کہ ایک چادر لپیٹ لو
اور اس طرح لباس میں تکلفات کوٹ صدری، قمیض ، بنیان و غیرہ اڑ گئیں۔پھر اس چادر کی سلائی کو بھی روک
دیا کیونکہ سب فیشن دراصل سلائی سے ہی پیدا ہوتے ہیں۔صرف ایک کپڑا پہننے کی اجازت ہے اور سب کے لئے
یہی حکم ہے۔اسی طرح ہماری شریعت نے دونوں رنگ رکھتے ہیں۔کہیں تو کم خرچ کرنے کو کہا اور کہیں دوسروں
کے لئے خرچ کرنے کا حکم دیا ہے۔روپیہ موجود ہے مگر انسان اس کا استعمال نہیں کر سکتا اس لئے کہ اپنے غریب یا
نادار بھائی کے مشابہ نظر آسکے یا چیز موجود ہے مگر اللہ تعالی کا حکم ہے کہ دوسرے کو دے دو اور اسی کا نام ملی روح
ہے یعنی اپنی طاقتوں کو اور ذرائع کو مقید اور محدود کر دیا جائے اور اس ملی روح کے کمال کا نقطہ یہ ہے کہ انسان کے
اندر یہ بات پیدا ہو جائے کہ جہاں میری ذات کا مفاد میری قوم کے مفادت ٹکرائے وہاں قومی مفاد کو مقدم کروں گا
اور اپنی ذات کو نظر انداز کر دوں گا اور جب کسی جماعت میں یہ پیدا ہو جائے تو وہ کسی سے ہارتی نہیں۔صحابہ کرام
کی حالت ہمارے سامنے ہے۔رسول کریم ملی دلیل اللہ کی ذات کے لئے صحابہ جو قربانیاں کرتے تھے وہ بھی دراصل
اسلام کے لئے ہی تھیں کیونکہ وہ آپ کو اسلام کا مکمل نمونہ خیال کرتے تھے اور اس لئے آپ کے مقابلہ میں اپنی
101
شخصیتوں کو بالکل نظر انداز کر دیتے تھے۔مذہبی جماعتوں میں تو یہ روح بہت بڑی ہوتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ
دنیوی قوموں میں بھی جب یہ بات پیدا ہو جائے تو وہ بہت ترقی کر جاتی ہیں۔آج کل دیکھ او
انگلستان میں بھی اور ہندوستان میں بھی یہ موضوع زیر بحث آتا رہتا ہے کہ عورت کا کام کیا ہے۔بڑے بڑے لوگ
ہمیشہ اس پر اظہار خیال کرتے رہتے ہیں۔مگر کیا مجال جو کوئی یہ کہنے کی جرات کر سکے کہ عورت کا کام یہ ہے کہ وہ گھر
کی چار دیواری میں بیٹھے۔اگر کوئی شخص ایسی بات کہہ دے تو ایک طرف عورتیں اس کے پیچھے پڑ جائیں کی کہ یہ
ہماری آزادی کا دشمن ہے اور دوسری طرف اخبارات میں مرد اسے غیر مہذب اور غیر متمدن کہیں گے لیکن
جرمنی میں ہٹلر نے کہہ دیا کہ عورت کا کام یہ ہے کہ اپنے گھر میں بیٹھے اور سب نے اسے تسلیم کر لیا۔جو بات یہاں
ہندوستان میں جو ایک غلام ملک ہے ، کہنے کی جرات نہیں کرتا وہ ایک آزاد ملک میں کہی گئی اور سب نے اسے بلا
چون و چرا تسلیم کر لیا ، حالانکہ یہ ایک ایسا سوال ہے کہ یورپ میں اس کا سمجھنا بالکل ناممکن ہے کہ عورت گھر میں
کس طرح رہ سکتی ہے مگر ہٹلر نے جو حکم دیا اسے سب نے تسلیم کیا اور عمل کیا۔اگر چہ کوئی ایسا طبقہ ہو سکتا ہے جو
دل سے اس خیال کے ساتھ متفق نہ ہو مگر یہ جرات کسی کو نہیں ہوئی کہ مقابلہ پر آئے۔یہاں بڑے بڑے شہروں
مثلا لاہور ، دہلی ، شملہ میں آئے دن عورت مرد کی مساوات کا شور رہتا ہے۔مساوات کے یوں تو سب ہی قائل
ہیں مگر یہ کوئی نہیں دیکھتا کہ مساوات ہے کسی معاملہ ہیں۔حضرت خلیفہ اول سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ جموں میں
ایک حج اسی موضوع پر ان سے بحث کرنے لگا کہ مرد و عورت میں مساوات ہوئی ہو رہی ہے۔آپ نے فرمایا کہ
پچھلی مرتبہ آپ کی بیوی سے لڑ کا ہو ا تھا۔اب کے آپ کے ہو نا چاہئے۔یہ جواب سن کر وہ کہنے لگا کہ میں نے سنا ہوا
کروہ
تھا مولوی بد تہذیب ہوتے ہیں مگر میں آپ کو ایسا نہ سمجھتا تھا لیکن اب معلوم ہوا کہ آپ بھی ایسے ہی ہیں۔آپ
نے فرمایا کہ اس میں بد تہذیبی کی کوئی بات نہیں۔میں نے تو ایک مثال دی تھی اور آپ کو بتایا تھا کہ جب فطرت
نے دونوں کو الگ الگ کاموں کے لئے پیدا کیا ہے تو اس مساوات کے شورت کیا فائدہ ؟ تھی تو یہ سچائی مگر ایسے
جنگے طور پر پیش کی گئی کہ اسے بری گئی اور شاید اس کے حالات کے لحاظ سے حضرت خلیفہ اون کے لئے اس کے
سوا چارہ نہ ہو۔حقیقت یہ ہے کہ مساوات بے شک ہے مگر دونوں نے کام الگ الک میں اس بات کو پیش کرنے کی
کسی کو جرات نہیں ہوتی کیونکہ قومی روح موجود نہیں۔ہر شخص اپنی ذات کو دیکھتا ہے۔اگر عورتوں کے لئے یہ
قربانی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں تو مرد کے لئے بھی اس کے مقابلہ میں یہ بات ہے کہ میدان جنگ میں جاکر سر
کٹوائے۔لیکن چونکہ قومی اور ملی روح موجود نہیں اس لئے ان باتوں کو کوئی پیش کرنے کی جرات نہیں کرتا۔لیس خدام الاحمدیہ اس بات کو اپنے پروگرام میں خاص طور پر ملحوظ
بار بار دہرانے کی اہمیت رکھیں کہ قومی اور ریلی روح کا پید اگر نانہایت ضروری ہے۔اصولی
پر ہر ایک سے یہ اقرار دیا جائے اور اتے بار بارہ ہرایا جائے۔محض اقرار کافی نہیں ہو تا بلکہ بار
بار : هر انا اشد ضروری ہو تاب۔آج علم النفس کے ماہر اس بات پر بڑا زور دیتے ہیں کہ دہرانے سے بات اچھی
102
طرح ذہن نشین ہو جاتی ہے لیکن ان کی یہ بات جب میں پڑھتا ہوں تو مجھے حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح آج سے
چودہ سو سال قبل اسلام نے اسی بات کو پیش کیا ہے۔اسلام ہی ہے جس نے نہایت مختصر الفاظ میں مذہب کا خلاصہ
پیش کر دیا ہے۔لا الہ الا الله محمدٌ رَسُولُ اللہ کیا ہے ؟ یہ اسلامی تعلیم کا خلاصہ ہے اور جب میں علم
النفس کا یہ مسئلہ پڑھتا ہوں تو حیران ہو تا ہوں کہ یہ لوگ آج تحقیقا تیں کر رہے ہیں۔ہٹلر آج کہتا ہے ، لیکن محمد
رسول اللہ لی لی نے چودہ سو سال قبل یہ نکتہ بتا دیا تھا۔ہٹلر نے اپنی تصنیف میں لکھا ہے کہ میں نے قومی ترقی کے
ذرائع پر بڑا غور کیا اور آخر میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ قومی ترقی کے اسباب کو تھوڑے سے تھوڑے لفظوں میں بیان
کرنا چاہئے جو بار بار لوگوں کے سامنے آتے رہیں اور وہ انہیں بار بار دہراتے رہیں اس طرح وہ انسانی دماغ میں
جذب ہو جائیں گے۔لیکن اسلام میں یہ بات پہلے ہی سے موجود ہے۔لا اله الا الله محمد رسول اللہ کیا
ہے؟ یہ اسلام کی تعلیم کا خلاصہ ہے۔اسے نمازوں میں اذانوں میں اسلام لانے کے وقت، غرضیکہ بار بار
دہرانے کا حکم ہے اور اس طرح بار بار جو چیز دہرائی جائے وہ زیادہ سے زیادہ پختہ ہو جاتی ہے۔پس خدام الاحمدیہ کو بھی چاہئے کہ ان کو چھوٹے سے چھوٹے فقروں میں لائیں اور پھر ہر میٹنگ کے
موقع پر بار بار ان کو دہرایا جائے۔مثلا یہ فقرہ ہو سکتا ہے کہ میں اپنی جان کی اسلامی اور ملی فوائد کے مقابلہ
میں کوئی پروا نہیں کروں گا۔جب کوئی مجلس ہو ، ہر شخص باری باری پہلے اسے دہرائے اور پھر کام شروع ہو۔اسی
طرح جب ختم ہو تو بھی اسے دہرایا جائے اور اس طریق سے یہ بات دماغ میں جذب ہو سکتی ہے۔قومی روح سے نوجوانوں کو سرشار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ بار بار ان کے سامنے
بعض نادان خیال کر لیتے ہیں کہ قواعد میں کوئی بات رکھ دینا ہی کافی ہو تا ہے اور اس
اسے واضح کیا جائے
طرح وہ دل میں داخل ہو جاتی ہے حالانکہ یہ بات فطرت انسانی کے بالکل خلاف ہے۔اگر ایسا ہو سکتا تو اسلام کی تعلیم کے خلاصہ کے بار بار دہرائے جانے کا حکم دینے کی کیا ضرورت تھی ؟ پس اس قسم کا
کوئی فقرہ بنایا جائے اور ایسا انتظام کیا جائے کہ وہ بار بار دہرایا جاتا رہے مثلا یہ کہ میں جماعتی اور ملی ضرورتوں کے
مقابلے میں اپنی جان و مال اور کسی چیز کی کوئی پروا نہیں کروں گا اور پھر ایسا انتظام ہو کہ اسے بار بار دہرایا جائے۔ایسے فقروں کو بار بار دہرانے سے ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ ذہنیتوں میں ایسی تبدیلی ہو جائے گی کہ بعض اوقات
مخلصوں میں بھی بغاوت کا جو مادہ پیدا ہو جاتا ہے، اس کا احتمال نہیں رہے گا۔دیکھو اسلام نے لا الہ الا الله
محمد رسول الله کو بار بار دوہرانے کا جو حکم دیا ہے اس کا نتیجہ یہ ہے کہ کبھی کوئی مسلمان یہ نہیں کہے گا کہ
میں خدا کو نہیں مانت یا محمد رسول اللہ مال یا ای میل کو نہیں مانتا۔آپ کو کئی ایسے مسلمان ملیں گے جو کہ دیں گے کہ جاؤ میں
روزہ نہیں رکھتا۔میں نماز نہیں پڑھتا مگر ایسا کوئی شخص جو اپنے آپ کو مسلمان بھی سمجھتا ہو نہیں ملے گاجو کسے گا
103
کہ میں خدا کو نہیں مانتا یا محمد رسول اللہ لا الا اللہ کو نہیں مانتا اس لئے کہ نماز اور روزہ کی تعلیم بار بار اس کے سامنے
دہرائی نہیں گئی مگر لا الہ الا الله محمد رسول اللہ بار بار دہرایا جاتا رہا ہے۔الها
پس خدام الاحمدیہ انفرادی روح کو ملی روح پر قربان کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے تمام ذرائع استعمال
کریں اور اس کے لئے کوئی موزوں فقرہ بھی بنایا جائے جو کام شروع کرتے وقت بھی اور ختم کرتے وقت بھی
دو ہرایا جائے اور نعرے بھی لگائے جائیں لیکن ایک بات کا خیال رکھا جائے کہ قومی روح توحید باری کے بغیر نہیں
ہو سکتی اس لئے ایسے فقرہ میں توحید کا اقرار بھی ہو اور رسول کریم ملی یا یو ایم کی صداقت کا بھی اور پھر وہ چھوٹا بھی ہو
اور ہر موقعہ پر اسے بار بار دہرانے کا انتظام بھی کیا جائے۔پھر جب بھی کوئی جماعتی تحریک ہو وہ اپنے
نوجوانوں کا جائزہ لیتے رہیں کہ اس میں انہوں نے کیا حصہ لیا ہے۔سب اپنے اپنے ہاں کام
کریں مگر ان سب سے رپورٹ لی جائے کہ کیا کیا ہے۔اس طرح بھی کام کرنے کی ایک رو
پیدا ہوتی ہے اور پہلے جو غفلت کر رہے ہوتے ہیں ان کو بھی توجہ پیدا ہو جاتی ہے۔دوسری
خدام الاحمدیہ کو نو جوانوں کو اسلامی تعلیم اور اس کی روح سے واقف کرنا چاہئے بات جو
انہیں اپنے پروگرام میں شامل کرنی چاہئے وہ اسلامی تعلیم سے واقفیت پیدا کرنا ہے۔یہ ایک مذہبی انجمن ہے
سیاسی نہیں اور اس لئے اصل پروگرام یہی ہے۔باقی چیزیں تو ہم حالات اور ضروریات کے مطابق لے لیتے ہیں
یا ملتوی کر دیتے ہیں۔لیکن ہمارا اصل پروگرام تو وہی ہے جو قرآن کریم میں ہے۔لجنہ
ہمار ا جماعتی پروگرام قرآن کریم ہے اماءاللہ ہو ، مجلس انصار ہو خدام الاحمدیہ ہو ، نیشنل لیگ ہو "
غرضیکہ ہماری کوئی انجمن ہو اس کا پروگرام قرآن کریم ہی ہے اور جب ہر ایک احمدی یہی سمجھتا ہے کہ قرآن کریم
میں سب ہدایات دے دی گئی ہیں اور ان میں سے کوئی بھی مضر نہیں تو اس کے سوا اور کوئی پروگرام ہو ہی کیا سکتا
ہے۔حقیقت یہی ہے کہ اصل پروگرام تو وہی ہے اس میں سے حالات اور اپنی ضروریات کے مطابق بعض چیزوں
پر زور دے دیا جاتا ہے۔لیکن جب روزے رکھے جا رہے ہوں تو اس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ حج منسوخ ہو گیا
بلکہ چونکہ وہ دن روزوں کے ہوتے ہیں اس لئے روزے رکھے جاتے ہیں۔جب ہم کوئی پروگرام تجویز کرتے ہیں
تو اس کے یہی معنی ہوتے ہیں کہ اس وقت یہ امراض پیدا ہو گئے ہیں اور ان کے لئے یہ قرآنی نسخے ہم استعمال
کرتے ہیں۔اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ سارا پروگرام سامنے ہو اور اس میں سے حالات کے مطابق
باتیں لے لی جائیں۔لیکن اگر سارا پروگرام سامنے نہ ہو تو اس کا ایک نقص یہ ہو گا کہ صرف چند باتوں کو دین سمجھ
لیا جائے گا۔
104
پس خدام الاحمدیہ کا اہم فرض
خدام الاحمدیہ قرآن کریم با ترجمہ پڑھنے پڑھانے کا انتظام کریں یہ ہے کہ اپنے ممبروں میں
قرآن کریم با ترجمہ پڑھنے اور پڑھانے کا انتظام کریں اور چونکہ وہ خدام الاحمدیہ ہیں صرف اپنی خدمت کے لئے
ان کا وجود نہیں اس لئے جماعت کے اندر قرآن کریم کی تعلیم کو رائج کرنا ان کے پروگرام کا خاص حصہ ہونا
چاہئے۔خدام الاحمدیہ آوارگی کے انسداد کیلئے کوشاں رہے۔والدین اور اساتذہ تعاون کریں
تیسری بات جو ان کے پروگرام میں ہونی چاہئے وہ آوارگی کا مٹانا ہے۔آوارگی بچپن میں پیدا ہوتی ہے اور
یہ سب بیماریوں کی جڑھ ہوتی ہے۔اس کی بڑی ذمہ داری والدین اور استادوں پر ہوتی
ہے۔وہ چونکہ احتیاط نہیں کرتے ، اس لئے بچے اس میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔دیکھو رسول
کریم میں ہم نے اس
کے مٹانے کے لئے کتنا انتظام کیا ہے کہ فرمایا بچے کے پیدا ہوتے ہی اس کے کان میں اذان اور تکبیر کہی جائے اور
اس طرح عمل سے بتا دیا کہ بچہ کی تربیت چھوٹی عمر سے شروع ہونی چاہئے۔آپ نے فرمایا ہے کہ بچوں کو مساجد
اور عید گاہوں میں ساتھ لے کر جانا چاہئے۔خود آپ کا اپنا طریق بھی یہی تھا۔آج کل تو یہ حالت ہے کہ سترہ اٹھارہ
سال کے نوجوان بھی بے ہودہ حرکت کرے تو والدین کہ دیتے ہیں کہ ابھی ”نیانا" یعنی کم عمر ہے۔لیکن ادھر ہم
دیکھتے ہیں کہ حضرت عباس حدیثیں سناتے ہیں جبکہ ان کی عمر صرف تیرہ سال کی ہے۔امام مالک کے درس میں امام
شافعی شریک ہونے کے لئے گئے۔ان کے درس میں بیٹھنے کے لئے یہ ضروری شرط تھی کہ طالب علم قلم دوات
لے کر بیٹھے اور جو کچھ وہ بتا ئیں ، نوٹ کرتا جائے۔امام شافعی کی عمر اس وقت صرف نو سال کی تھی۔امام مالک
نے انہیں بیٹھے دیکھا تو کہا بچے تم کیوں بیٹھے ہو ؟ امام شافعی نے جواب دیا کہ درس میں شامل ہونے کے لئے آیا
ہوں۔آپ نے پوچھا کہ اب تک کیا پڑھا ہے ؟ انہوں نے بتایا کہ یہ یہ پڑھ چکا ہوں۔اس پر امام مالک نے کہا تم
بہت کچھ پڑھ چکے ہو مگر میرے درس میں بیٹھنے کا یہ طریق نہیں۔یہاں تو قلم دوات لے کر بیٹھنا چاہئے۔امام شافعی
نے کہا کہ میں کل بھی بیٹھا تھا۔آپ دوسرے طلباء سے مقابلہ کرالیں۔امام صاحب نے سوال کیا اور انہوں نے
ٹھیک جواب دیا۔امام صاحب کی عادت تھی کہ اگلے روز نوٹوں کو سنتے اور کوئی غلطی ہوتی تو اس کی اصلاح کر دیتے
تھے۔اس دن جو انہوں نے گزشتہ نوٹ سننے شروع کئے تو جب پڑھنے والا غلطی کر تا امام شافعی ”جھٹ اس کو ٹوک
دیتے کہ امام صاحب نے یوں نہیں بلکہ یوں فرمایا تھا۔چنانچہ امام مالک نے ان کو بغیر قلم دوات کے اپنے درس میں
بیٹھنے کی اجازت دے دی حالانکہ اور کسی کو اس کی اجازت نہ تھی۔یہ بات کیوں تھی اس لئے کہ ماں باپ نے
شروع میں ہی ان کو علم کے حصول میں لگا دیا تھا۔مگر ہمارا " نیا نا پن " یعنی بچپن اٹھارہ میں سال تک نہیں جا تا۔بلکہ
حقیقت یہ ہے کہ ہمارے ملک میں عمر کے دو ہی حصے سمجھے جاتے ہیں۔ایک وہ جب بچہ سمجھا جاتا ہے اور ایک وہ
105
1
جب وہ بیکار بوڑھا ہوتا ہے اور اس طرح کام کا کوئی وقت آتا ہی نہیں۔ایک دفعہ ایک عورت جس کی عمر کوئی
پینسٹھ سال کی ہو گی مجھ سے کوئی بات کر رہی تھی اور بار بار کہتی تھی کہ " ساڑے یتیماں تے رحم کرو " یعنی ہم
قیموں پر رحم کریں۔یہ کوئی پانچ سات سال کی بات ہے اور اس وقت اس کی عمر پینسٹھ سال کی ہوگی تو گویا ہمارے
ہاں یا تو آدمی بچہ ہوتا ہے اور یا پیر فرتوت جسے پنجابی میں سترا بترا کہتے ہیں۔یہ بہت حماقت کی بات ہے کہ بچوں کو
چھوٹا سمجھ کر انہیں آوارہ ہونے دیا جائے۔اگر بچوں سے صحیح طور پر کام لیا جائے تو وہ کبھی آوارہ ہو ہی نہیں
ہو سکتے۔اگر انہیں گلیوں اور بازاروں میں آوارہ پھرنے کی بجائے مجلسوں میں بٹھایا جائے تو بہت کچھ سیکھ سکتے
ہیں۔میری تعلیم تو کچھ بھی نہ تھی لیکن یہ بات تھی کہ حضرت مسیح
علم آوارگی کو دور کرنے سے بڑھتا ہے موعود علیہ السلام کی مجلس میں جابیٹھتا تھا۔حضرت خلیفہ اول کی
مجلس میں چلا جاتا تھا۔کھیلا بھی کرتا تھا۔مجھے شکار کا شوق تھا۔فٹ بال بھی کھیل لیتا تھا۔لیکن گلیوں میں بیکار نہیں
پھرتا تھا بلکہ اس وقت مجلسوں میں بیٹھتا تھا اور اس کا نتیجہ یہ تھا کہ بڑی بڑی کتابیں پڑھنے والوں سے میرا علم خدا
تعالی کے فضل سے زیادہ تھا۔علم گدھوں کی طرح کتابیں لاد لینے سے نہیں آجا تا۔آوارگی کو دور کرنے سے علم
بڑھتا ہے اور ذہن میں تیزی پیدا ہوتی ہے۔پس اساتذہ افسران تعلیم اور خدام الاحمدیہ کا یہ فرض ہے کہ بچوں سے آوارگی کو دور
کریں۔یہ آوارگی کا ہی اثر ہے کہ ہم ادھر نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں اور ادھر گلی میں بچے گالیاں بک رہے
ہوتے ہیں۔اگر تو وہ نماز ہی نہیں پڑھتے تو دو ہرے مجرم ہیں۔نہیں تو یہی جرم کافی ہے۔فحش گالیاں ماں بہن کی وہ
سکتے ہیں اور کسی شریف آدمی کو خیال نہیں آتا کہ ان کو روکے۔(بیت) مبارک کے سامنے کھیلنے والے بچے
نوے پچانوے فی صدی احمدیوں کے بچے ہی ہو سکتے ہیں۔تھوڑے سے غیروں کے بھی ہوتے ہوں گے مگر میں نے
اپنے کانوں سے بنا ہے احمدیوں کے بچے گالیاں دے رہے ہوتے ہیں اور ان کے ماں باپ اور اساتذہ کو احساس
تک نہیں ہو تاکہ ان کی اصلاح کریں۔گلیوں سے گاتے ہوئے اور ایک دوسرے کی گردن میں باہیں ڈال کر گزر ناو قار کے
پھر میں نے دیکھا ہے مدرسہ احمدیہ کے طلباء گلیوں میں سے گزرتے ہیں تو گاتے جاتے ہیں حالانکہ یہ
خلاف ہے وقار کے سخت خلاف ہے اور اس کے یہ معنے ہیں کہ شرم و حیا جو دین کا حصہ ہے بالکل جاتی رہی
ہے۔پھر میں نے دیکھا ہے نوجوان ایک دوسروں کی گردن میں با ہیں اور ہاتھ میں ہاتھ ڈالے چلے جارہے ہیں
حالانکہ یہ سب باتیں وقار کے خلاف ہیں۔مجھے یاد ہے میرا ایک دوست تھا۔بچپن میں ایک دفعہ ہم دونوں ہاتھ
106
میں ہاتھ ڈالے بیٹھے تھے کہ حضرت خلیفہ اول نے دیکھا۔میری تو آپ بہت عزت کیا کرتے تھے اس لئے مجھے تو کچھ
نہ کہا لیکن اس کو اس قدر ڈانٹا کہ مجھے بھی سبق حاصل ہو گیا۔ہمارے ملک میں کہتے ہیں کہ ”تی اے نی میں تینوں
کہاں نو ایس نی توں کن رکھ " یعنی بات تو میں اپنی لڑکی سے کہتی ہوں مگر بہو اسے غور سے سنے اسی طرح حضرت
خلیفہ اول نے اسے ڈانٹا مگر مجھے سبق ہو گیا کہ یہ بری بات ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ نوجوانوں کو اسلامی آداب سکھانے کی طرف توجہ ہی نہیں کی جاتی۔نوجوان بے
تکلفانہ ایک دوسرے کی گردن میں باہیں ڈالے پھر رہے ہوتے ہیں۔حتی کہ میرے سامنے بھی ایسا کرنے میں انہیں
کوئی باک نہیں ہو تا کیونکہ ان کو یہ احساس ہی نہیں کہ یہ کوئی بری بات ہے۔ان کے ماں باپ اور اساتذہ نے ان
کی اصلاح کی طرف کبھی کوئی توجہ ہی نہیں کی۔حالانکہ یہ چیزیں انسانی زندگی پر بہت گہرا اثر ڈالتی ہیں۔میں نے
دیکھا ہے بعض لوگوں کی بچپن میں تربیت کا اب تک مجھ پر اثر ہے اور جب وہ واقعہ یاد آتا ہے تو بے اختیار ان کے
لئے دل سے دعا نکلتی ہے۔ایک دفعہ میں ایک لڑکے کے کندھے پر کہنی ٹیک کر کھڑا تھا کہ ماسٹر قادر بخش صاحب نے
جو مولوی عبد الرحیم صاحب درد کے والد تھے اس سے منع کیا اور کہا کہ یہ بہت بری بات ہے۔اس وقت میری عمر
بارہ تیرہ سال کی ہوگی لیکن وہ نقشہ جب بھی میرے سامنے آتا ہے ان کے لئے دل سے دعا نکلتی ہے۔اسی طرح
ایک صوبیدار صاحب مراد آباد کے رہنے والے تھے۔ان کی ایک بات بھی مجھے یاد ہے۔ہماری والدہ چونکہ دلی کی
ہیں اور دلی بلکہ لکھنو میں بھی تم کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔بزرگوں کو بے شک آپ کہتے ہیں لیکن ہماری والدہ کے
بزرگ چونکہ یہاں تھے نہیں کہ ہم ان سے آپ کہہ کر کسی کو مخاطب کرنا بھی سیکھ سکتے۔اس لئے میں دس گیارہ
سال کی عمر تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تم ہی کہا کرتا تھا۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے مدارج
بلند کرے۔صوبیدار محمد ایوب خان صاحب مراد آباد کے رہنے والے تھے۔گورداسپور میں مقدمہ تھا اور میں نے
بات کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تم کہہ دیا۔وہ صوبیدار صاحب مجھے الگ لے گئے اور کہا کہ آپ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرزند ہیں اور ہمارے لئے محل ادب ہیں لیکن یہ بات یادرکھیں کہ تم کا لفظ برابر
والوں کے لئے بولا جاتا ہے ، بزرگوں کے لئے نہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے اس کا استعمال میں
بالکل برداشت نہیں کر سکتا۔یہ پہلا سبق تھا جو انہوں نے اس بارہ میں مجھے دیا۔پس بڑوں کا فرض ہے کہ چھوٹوں کو یہ آداب سکھا ئیں۔اگر ایک ہی شخص کے تو ان پر اثر
نہیں ہو تا۔بچے سمجھتے ہیں یہ ضدی سا آدمی ہے یونہی ایسی باتیں کرتا رہتا ہے۔اگر باپ کے اور ماں نہ کہے تو سمجھتے
ہیں باپ ظالم ہے۔اگر یہ اچھی بات ہوتی تو ماں کیوں نہ کہتی۔اگر ماں باپ کہیں اور استاد نہ کہے تو سمجھتے ہیں اگر یہ
اچھی بات ہوتی تو استاد کیوں نہ کہتا اور اگر استاد بھی کے اور دوسرا کوئی نہ کے تو سمجھتے ہیں اگر یہ اچھی بات ہوتی تو
کوئی دوسرا شخص کیوں نہ کہتا لیکن اگر ماں باپ بھی کہیں ، استاد بھی کہیں اور دوسرے لوگ بھی کہتے رہیں تو وہ
بات ضرو ر دل میں راسخ ہو جاتی ہے۔
107
ایک چھوٹا سا ادب خطبہ کو توجہ سے سننا ہے اور میں کئی بار اس کی طرف توجہ بھی دلا چکا ہوں۔مگر میں نے دیکھا ہے لوگ برابر باتیں اور اشارے کرتے رہتے ہیں اور اساتذہ یا دوسرے لوگ کوئی اخلاقی دباؤ
نہیں ڈالتے کہ جس سے اصلاح ہو۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یہ عادت ہمیشہ ہی چلتی چلی جاتی ہے۔ایک دفعہ میں نے
دیکھا میں خطبہ پڑھ رہا تھا۔ایک شخص کو میں قریبا پندرہ منٹ تک دیکھتا رہا کہ وہ اپنے ایک بعد میں آنے والے
دوست کو برابر اشارے کرتا رہا کہ آگے آجاؤ۔اگر بچپن میں ماں باپ یا استاد یا دوسرے لوگ اسے یہ بتاتے کہ یہ
نا جائز ہے اور کہ جب تمہاری اپنی ہدایت کا سوال پیدا ہو جائے تو دوسرے کو گمراہی سے بچانے کا موقعہ نہیں ہو تا تو
وہ اس گناہ کا مرتکب نہ ہو تا۔یہ اس جوش کی وجہ سے کہ دوست آگے آجائے اور خطبہ سن لے اسے اشارے
کرتا تھا لیکن وہ شرم کی وجہ سے آگے نہ بڑھتا تھا اور اگر یہ مسئلہ بچپن سے ہی اس کے ذہن نشین ہو تا تو کبھی
دوسری طرف اس کی نظر ہی خطبہ کے دوران نہ اٹھتی اور اس طرح کسی کو اشارے کرنے کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا
اور یہ دوسرے کی ہدایت کے جوش میں خود گمراہی کا مرتکب نہ ہو تا۔بچوں کو ہر وقت اچھے کاموں میں مصروف رکھنے سے آوارگی کا امکان نہیں رہتا
یہ تربیت
تعلق
رکھنے والے مسائل ہیں۔اور ان سے آوارگی دور ہوتی ہے۔پھر بچہ کو ہر وقت کسی نہ کسی کام میں لگائے رکھنا
چاہئے۔میں کھیل کو بھی کام ہی سمجھتا ہوں، یہ کوئی آوارگی نہیں۔آوارگی میرے نزدیک فارغ اور بیکار بیٹھنے کا نام
ہے یا اس چیز کا کہ گلیوں میں پھرتے رہے۔اس بات کا اچھی طرح خیال رکھنا چاہئے کہ بچے یا پڑھیں یا کھیلیں یا کھائیں اور یا
کھیل آوارگی نہیں سوئیں۔کھیل آوارگی نہیں۔اس لئے اگر وہ دس
گھنٹے بھی کھیلتے ہیں، کھیلنے دو۔اس
سے ان کا جسم مضبوط ہو گا اور آوارگی بھی پیدا نہ ہو گی۔پس کھیلنا بھی ایک کام ہے جس طرح کھانا اور سونا بھی کام
ہے۔مگر خالی بیٹھنا اور باتیں کرتے رہنا آوارگی ہے۔اس لئے خدام الاحمدیہ کو کوشش کرنی چاہئے کہ جماعت کے
بچوں میں یہ آوارگی پیدا نہ ہو۔کسی کو یونہی پھرتے دیکھیں تو اس سے پوچھیں کہ کیوں پھر رہا ہے۔اگر باز نہ آئے تو
محلہ کے پریذیڈنٹ کو رپورٹ کریں اور ان سب باتوں کے لئے اصول وضع کریں جن کے ماتحت کام ہو۔میں نے
دیکھا ہے کئی لوگ گھنٹوں دکانوں پر بیٹھے فضول باتیں کرتے رہتے ہیں حالانکہ اگر اسی وقت کو وہ تبلیغ میں صرف
کریں تو کئی لوگوں کو احمدی بنا سکتے ہیں لیکن فضول وقت ضائع کر دیتے ہیں اور اگر کام کے لئے پوچھا جائے تو کہہ
دیتے کہ فرصت نہیں حالانکہ اگر فرصت نہیں ہوتی تو دوکانوں پر کس طرح بیٹھے باتیں کرتے رہتے ہیں۔ایک اور ذریعہ
نوجوانوں میں علمی اور دینی موضوعات پر گفتگو کرنے کا شوق پیدا کیا جائے اصلاح کا یہ بھی
ہے کہ بیٹھ کر علمی اور دینی باتیں کی جائیں۔اچھے انداز میں گفتگو کرنا بھی ایک خاص فن ہے۔ایسی مجلسوں میں علمی
108
اور دینی باتیں ہوں لیکن بحث مباحثہ نہ ہو۔اس چیز کو بھی میں آوارگی سمجھتا ہوں اور میرے نزدیک یہ بات سب
سے زیادہ دل پر زنگ لگانے والی ہے۔مباحثہ کرنے والوں کے مد نظر تقوی نہیں بلکہ مد مقابل کو چپ کرانا ہو تا ہے
اور یہی وجہ ہے کہ میں ہمیشہ مباحثات سے بچتا ہوں اور میری تو یہ عادت ہے کہ اگر کوئی مباحثانہ رنگ میں سوال
کرے تو ابتداء میں ایسا جواب دیتا ہوں کہ کئی لوگوں نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی سوال پر پہلے پہل میرا جواب سن
کر یہ خیال کیا کہ شاید میں جو اب نہیں دے سکتا اور دراصل ٹالنے کی کوشش کرتا ہوں۔مگر جب کوئی پیچھے ہی پڑ
جائے تو جواب کی ضرورت محسوس کرتا ہوں اور پھر خداتعالی کے فضل سے ایسا جواب دیتا ہوں کہ وہ بھی اپنی غلطی
محسوس کرلیتا ہے۔یاد رکھو سچائی کے لئے کسی بحث کی ضرورت نہیں ہوتی۔میں نے ہمیشہ ایسی
ڈیبیٹیں کرنا سخت مضر ہے باتوں سے روکا ہے ڈیبیٹنگ (DEBATING) کلبیں بھی میرے نزدیک
آوارگی کی ایک شاخ ہے اور میں اس سے ہمیشہ روکتا رہتا ہوں۔لیکن یہ چیز بھی کچھ ایسی راسخ ہو چکی ہے کہ برابر
جاری ہے حالانکہ اس سے دل پر سخت زنگ لگ جاتا ہے۔ایک شخص کسی چیز کو مانتا نہیں مگر اس کی تائید میں دلائل
دیتا جاتا ہے تو اس سے دل پر زنگ لگنا لازمی امر ہے۔مجھے ایک واقعہ یاد ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ طریق
ایمان کو خراب کرنے والا ہے۔مولوی محمد احسن صاحب امروہوی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سنایا کہ
مولوی بشیر صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بہت موید اور میں مخالف تھا۔مولوی بشیر صاحب ہمیشہ
دوسروں کو براہین احمدیہ پڑھنے کی تلقین کرتے اور کہا کرتے تھے کہ یہ شخص مجدد ہے۔آخر میں نے ان سے کہا کہ
آؤ مباحثہ کر لیتے ہیں۔مگر آپ تو چونکہ موید ہیں، آپ مخالفانہ نقطۂ نگاہ سے کتابیں پڑھیں اور میں مخالف ہوں اس
لئے موافقانہ نقطۂ نگاہ سے پڑھوں گا۔سات آٹھ دن کتابوں کے مطالعہ کے لئے مقرر ہو گئے اور دونوں نے
کتابوں کا مطالعہ کیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ میں جو مخالف تھا احمدی ہو گیا اور وہ جو قریب تھے بالکل دور چلے گئے۔ان کی
سمجھ میں بات آگئی اور ان کے دل سے ایمان جاتا رہا۔تو علم النفس کے رو سے ڈیبیٹس کرنا سخت مضر ہے اور
بعض اوقات سخت نقصان کا موجب ہو جاتا ہے۔یہ ایسے باریک مسائل ہیں جن کو سمجھنے کی ہر مدرس اہلیت نہیں
رکھتا۔ابھی تھوڑا عرصہ ہوا یہاں ایک ڈیبیٹ (DEBATE ہوئی اور جس کی شکایت مجھ تک پہنچی تھی۔اس
میں اس امر پر بحث تھی کہ ہندوستان کے لئے مخلوط انتخاب چاہئے یا جداگانہ۔حالانکہ میں اس کے متعلق اپنی
رائے ظاہر کر چکا ہوں اور یہ سوء ادبی ہے کہ اس بات کا علم ہونے کے باوجود کہ میں ایک امر کے متعلق اپنی رائے
ظاہر کر چکا ہوں پھر اس کو زیر بحث لایا جائے۔جن امور میں خداتعالی یا اس کے رسول یا اس کے خلفاءاظہار راۓ
کر چکے ہوں ، ان کے متعلق بحث کرنا گستاخی اور بے ادبی میں داخل ہے۔کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ یہ تو محض کھیل
ہے۔لیکن کیا کوئی کھیل کے طور پر اپنے باپ کے سر میں جوتیاں مار سکتا ہے۔تو ڈیبیٹس(DEBATES) سے
زیادہ حماقت کی کوئی بات نہیں۔ہر احمدی وفات مسیح کا قائل ہے مگر ڈیبیٹ کے لئے بعض حیات مسیح کے دلائل