تقریر بر موقعہ سالانہ اجتماع ۶ فروری ۱۹۴۱ء
مشعل راہ (جلد اوّل)
167
خدام الاحمدیہ کی غرض اس احساس کو اجاگر کرنا ہے کہ وہ احمدیت
کے خادم ہیں
تم دنیا میں ایک خدا انما وجود بنو
یاد رکھو آرام سے زندگی بسر کرنے والوں کے لئے احمدیت میں کوئی
جگہ نہیں
تم کو خدا نے ایک عظیم الشان کام کے لئے پیدا کیا ہے
مجلس خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد یہ تھا کہ تم بچے بہادر بن جاؤ
سچا بہادر وہ ہے جو جرأت سے غلطی کا اقرار کرے اور جھوٹ نہ
ہوئے اور مظالم کے بالمقابل صبر کرے
(
تقریر بر موقعه سالانہ اجتماع ۶ فروری ۱۹۴۱ء)
168
آج میں اپنے گزشتہ خطبات کے سلسلہ میں خدام الاحمدیہ کے قریب کے پروگرام کے متعلق دو اور
ضروری امور بیان کرتا ہوں۔سات امر میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔آٹھواں امر یہ ہے کہ
انسانی صحت دماغ پر خاص اثر کرتی ہے۔ہزاروں کام دنیا
جسمانی صحت کا دماغی صحت سے گہرا تعلق کے ایسے ہیں جو صحت جسمانی سے تعلق رکھتے ہیں گو وہ دین
کا حصہ نہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خالص دماغی کام انسان چار پائی پر لیٹے ہوئے بھی کر سکتا ہے لیکن بعض قسم
کی صحت کی خرابی دماغ کے اندر بھی خرابی پیدا کر دیتی ہے۔ہر انسان ایسا نہیں ہو تاکہ بیماری کی حالت میں بھی اس
کا دماغ کام کر رہا ہو۔یہ ایک بار یک مضمون ہے اور اس کے بیان کا یہاں موقع نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ جو حقیقی
صحت ہوتی ہے وہ جسم کے اعضاء کی بیماریوں کے ساتھ اتنا تعلق نہیں رکھتی جس قدر کہ اس کی اندرونی طاقتوں
کے ساتھ۔انسانی جسم کی طاقت دو قسم کی ہوتی ہے۔ایک اعضاء کی ظاہری بیماری اور ایک جسم کی قوت برداشت
یا حقیقی صحت۔کبھی کبھی یہ قوت برداشت قدرتی طور پر اتنی زبر دست ہوتی ہے کہ ظاہری بیماریاں آکر بھی اسے
توڑ نہیں سکتیں۔ایسی صورت میں انسانی دماغ ہر حالت میں کام کر سکتا ہے مگر بعض حالات میں قوت برداشت بھی
کمزور ہوتی ہے اور ظاہری عوارض بھی لگے ہوتے ہیں۔ایسا انسان بیماری کے ساتھ دماغی قابلیت بھی کھو تا چلا جاتا
ہے۔عام قانون یہی ہے کہ جو اوسط درجہ کی قوت برداشت کا انسان ہو ، اس کی خرابی صحت کے ساتھ دماغ پر برا
اثر ضرور پڑتا ہے۔کم سے کم ستی کسل اور ہمت کی کمی ضرور پیدا ہو جاتی ہے اور کسل اور سستی اور ہمت کی
کمی بھی ایسے امور ہیں کہ اگر کسی قوم میں پیدا ہو جائیں تو خطرناک نتائج ظاہر ہونے لگتے ہیں۔یہ بات ظاہر ہی ہے
کہ خواہ قوت برداشت کیسی ہو بیماری میں انسان بعض کام نہیں کر سکتا مثلا اگر نظر کمزور ہو تو خواہ دماغی قابلیت کتنی
ہی زبر دست کیوں نہ ہو ، انسان لڑائی کے قابل نہیں ہوتا اور وہ فوج میں بھرتی کے لئے موزوں نہیں سمجھا جاتا
کیونکہ فوج کے لئے جس قسم کی قوت کی ضرورت ہے ، وہ اسے حاصل نہیں ہوتی اور یہ ایک ایسی بات ہے جس کا
خصوصاً بچپن میں لحاظ رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ورزشوں کی عادت جو ڈالی جاتی ہے وہ اس لئے ہوتی ہے کہ انسان کے جسم میں چستی اور
ورزش کے فوائد پھرتی پیدا ہو اور اس کے اعضاء درست رہیں اور اس کی ہمت بڑھے۔ورزش سے پسینہ
آتا ہے جس سے بہت سے زہر دور ہوتے ہیں اور اس لئے ورزش کو نظر انداز کر کے کلی طور پر بچہ کو دماغی کام میں
لگانا دماغ کو کمزور کرنے کا موجب ہوتا ہے۔بچپن میں کھیل کود اور ورزش انسان کی فطرت میں اس لئے رکھی گئی
ہے تاکہ اس کی جسمانی قوت برداشت بڑھ جائے۔اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
الصَّبِيُّ صَبى ولو كان لا یعنی بچہ بچہ ہی ہے خواہ وہ آئندہ نبی ہونے والا ہو۔بے شک وہ چند سالوں کے
بعد نبی بن جائے گا مگر بچپن کی حالت میں اس کی خواہشات ضرور ایسی ہی ہوں گی جو بچپن سے مناسبت رکھتی ہوں
169
گی۔وہ کھیلے گا بھی کو دے گا بھی اور ان تمام حالات سے گزرے گا جن میں سے بچے عام طور پر گزرتے ہیں۔بچپن کی حالت کے لئے جو لوازم مخصوص ہیں کوئی بچہ خواہ بڑا ہو کر نبی ہونے والا ہو ، وہ بھی ان میں سے ضرور
گزرے گا اور اس کی یہ حالت بعد کی زندگی میں اس کے لئے کسی اعتراض کا موجب نہیں ہو سکتی۔پس اس عمر
میں ورزش کے ذریعہ بچہ کی تربیت اشد ضروری ہوتی ہے اور اسے کلی طور پر دماغی کام میں لگا دینا
خطر ناک ہو تا ہے۔اس زمانہ میں اس کی صحیح تربیت کا طریق وہی ہے جو اسے کھیل کو د سکھائے۔پہلے تو جب وہ بہت چھوٹا ہو
بچپن میں تعلیم کا ایک بہترین ذریعہ سبق آموز کہانیاں بھی ہیں کہانیوں کے ذریعہ اس کی
تربیت ضروری ہوتی ہے۔بڑے آدمی کے لئے تو خالی وعظ کافی ہوتا ہے لیکن بچپن میں دلچسپی قائم رکھنے کے لئے
کہانیاں ضروری ہوتی ہیں۔یہ ضروری نہیں کہ وہ کہانیاں جھوٹی ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیں
کہانیاں سنایا کرتے تھے۔کبھی حضرت یوسف کا قصہ بیان فرماتے۔کبھی حضرت نوح کا قصہ سناتے اور کبھی حضرت
موسیٰ کا واقعہ بیان فرماتے مگر ہمارے لئے وہ کہانیاں ہی ہوتی تھیں گو وہ تھے کچے واقعات۔ایک حاسد و محسود کا قصہ
الف لیلہ میں ہے وہ بھی سنایا کرتے تھے۔وہ سچا ہے یا جھوٹا بہر حال اس میں ایک مفید سبق ہے۔اسی طرح ہم نے
کئی ضرب الامثال جو کہانیوں سے تعلق رکھتی ہیں ، آپ سے سنی ہیں۔پس بچپن میں تعلیم کا بہترین ذریعہ کہانیاں
ہیں۔گو بعض کہانیاں بے معنی اور بیہودہ ہوتی ہیں مگر مفید اخلاق سکھانے والی اور سبق آموز کہانیاں بھی ہیں اور
جب بچہ کی عمر بہت چھوٹی ہو تو اس طریق پر اسے تعلیم دی جاتی ہے۔پھر جب وہ ذرا ترقی کرے تو اس کے لئے تعلیم
و تربیت کی بہترین چیز کھیلیں ہیں۔کتابوں کے ساتھ جن چیزوں کا علم دیا جاتا ہے کھیلوں سے عملی طور پر رہی تعلیم
دی جاتی ہے مگر کہانیوں کا زمانہ کھیل سے نیچے کا زمانہ ہے لیکن کوئی عقلمند کبھی یہ پسند نہیں کر تاکہ اس کے بچوں کو
کہانیاں
سنانا یا کہانیاں بتانا کلی طور پر کسی جاہل کے سپرد کر دیا جائے یا بچوں ہی کے سپرد کر دیا جائے بلکہ اس کام پر ہر
قوم کے بڑے بڑے ماہرین فن لگے رہتے ہیں۔دنیا کے بہترین مصنف جو لاکھوں روپے سالانہ کماتے ہیں وہ
کہانیاں ہی لکھتے ہیں گو اب بہت سی کہانیاں بڑے لوگوں کو مد نظر رکھ کر لکھی جاتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ
کہانیاں اگر بڑے لوگوں کے لئے ہوں تو وہ بھی بچپن ہی سے تعلق رکھتی ہیں کیونکہ در حقیقت وہ انسان کی بچپن کی
حالت سے ہی تعلق رکھتی ہیں کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان پر بڑی عمر میں بھی بچپن کے زمانہ کے دورے
آتے رہتے ہیں اور اسی وقت وہ کہانیوں کی طرف راغب ہوتا ہے یعنی اس کا دماغ تھک کر سنجیدہ اور مشکل طریق
پر دنیا سے سبق حاصل کرنے کے قابل نہیں رہتا اور اس وقت وہ چاہتا ہے کہ کہانیوں کے ذریعہ سے دنیا کے
تجارب اور علوم حاصل کرے۔پس وہ بھی بچپن کے مشابہ ایک حالت ہے اور اس کام کے لئے قوموں کے بہترین دماغ لگے رہتے ہیں اور
یہ کافی نہیں سمجھا جانا کہ کم علم اور جاہل لوگ اس کام کو کریں لیکن تعجب ہے کہ اس کے بعد کے زمانہ کی تعلیم کے
170
انتظام کے لئے جو کھیل کا زمانہ ہے اور جس میں کھیل کے ذریعہ علم کا سکھانا ضروری ہوتا ہے اور اس عمر کے لئے
جب بچہ علم کی سب سے مضبوط بنیاد قائم کر رہا ہوتا ہے، ایسے جاہلوں پر بچوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے جو انسانی فطرت کا
مطالعہ کرنے کی قابلیت ہی نہیں رکھتے۔یہ ایسی ہی بات ہے کہ جیسے کوئی شخص اپنے بچہ کے لئے جب وہ بہت چھوٹی
عمر کا ہو اعلیٰ درجہ کے درزی سے سوٹ سلوائے مگر جب وہ بڑا ہو کر سوسائٹی میں ملنے جلنے لگے تو اس کے لئے
کپڑے کسی گاؤں کی در زن سے سلوائے حالانکہ چھوٹا بچہ تو جیسے بھی کپڑے پہن لے کوئی حرج نہیں ہو تا لیکن بڑا
ہو کر کپڑوں کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔بعض پابندیاں بڑے آدمیوں کے لباس کے لئے قانون کی طرف سے
ہوتی ہے۔بعض اصول صحت کی طرف سے اور بعض سوسائٹی کی طرف سے اور وہ ان کا خیال رکھنے کے لئے مجبور
ہوتا ہے مگر کس قدر عجیب بات ہو گی کہ اس زمانہ کا لباس تو کسی اناڑی کے سپرد کر دیا جائے مگر جب وہ بہت چھوٹا بچہ
ہو تو اس کے لئے اعلیٰ درجہ کے درزی سے سوٹ سلوائے جائیں۔بچپن کے زمانہ میں پہلا زمانہ وہ ہوتا ہے جب
بچے کو کہانیوں کے ذریعہ دلچسپی پیدا کی جاتی اور تعلیم دی جاتی ہے۔اس زمانہ کے متعلق دنیا کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اعلیٰ
درجہ کی دماغی قابلیت رکھنے والوں کے سپرد یہ کام ہونا چاہئے اور اس بات کو ہم نظر انداز نہیں کر سکتے اور اس بات
کو نہایت ضروری اور مناسب سمجھتے ہیں کہ کہانیوں کو ایسے رنگ میں بچہ کے سامنے پیش کیا جائے کہ جس سے وہ
زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے۔اسے ایسی کہانیاں سنائی جائیں جو اس کے اخلاق کو بلند ، نظر کو وسیع اور اس کے
اندر ہمت پیدا کرنے والی ہوں اور اس کے اندر قومی ہمدردی کا مادہ پیدا کریں مگر اس کے بعد کا زمانہ جو زیادہ اہم
ہوتا ہے اور جو کھیل کود کا زمانہ ہے، حیرت ہے کہ بنی نوع نے اس کی ضرورت اور اہمیت کو محسوس ہی نہیں کیا کہ
وہ بھی اسی طرح اعلیٰ درجہ کے لوگوں کی نگرانی میں ہونا چاہئے۔کہانیوں کے متعلق تو یہ خیال رکھا جاتا ہے کہ وہ اعلیٰ درجہ کے
بچوں کی زندگی میں کھیل کود کی اہمیت دماغوں اور فاضل لوگوں
کی تیار کردہ ہوں اور ایسے رنگ کی
ہوں کہ جس سے بچوں
کو فائدہ پہنچے مگر کھیل کے زمانہ کا کوئی خیال ہی نہیں رکھا جا تا اور یہ کہ دیا جاتا
ہے کہ یہ کھیل کو د بچوں کا کام ہے ، بڑوں کا اس میں دلچسپی لینا مناسب نہیں حالانکہ اگر کھیل کو د بچوں کا کام ہے تو
کہانیاں بھی تو بچوں سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔پھر جب ابتدائی عمر کی کھیل یعنی کہانیوں کے متعلق احتیاط کی جاتی ہے
تو کیوں بڑی عمر کی کھیل میں اس سے زیادہ احتیاط نہ برتی جائے۔اس زمانہ میں جو تعلیم دی جاتی ہے وہ تو کہانیوں
کے زمانہ سے بہت زیادہ اہم ہوتی ہے۔پس میں خدام الاحمدیہ کو نصیحت کرتا ہوں کہ بچوں
کسی قسم کی کھیل اعلیٰ تعلیم بن جاتی ہے کے کھیل کود کے زمانہ کو وہ زیادہ سے زیادہ مفید
بنانے کی کوشش کریں اور کوشش کریں کہ کھیلیں ایسی ہوں کہ جو نہ صرف جسمانی قوتوں کو بلکہ ذہنی قوتوں کو
171
بھی فائدہ پہنچانے والی ہوں اور آئندہ زندگی میں بھی بچہ ان سے فائدہ اٹھا سکے۔ان میں تین باتوں کا خیال رکھا
جائے۔ایک تو جسم کو فائدہ پہنچے۔دوسرے ذہن کو فائدہ پہنچے اور تیسرے وہ آئندہ زندگی میں
ان کے کام آسکیں۔جس کھیل میں یہ تینوں باتیں ہوں گی وہ کھیل کھیل ہی نہیں بلکہ اعلیٰ درجہ کی تعلیم بھی
ہوگی اور وہ طالب علم کے لئے ایسی ہی ضروری ہوں گی جیسی کتابیں۔جب میں کہتا ہوں کہ کھیلیں ایسی ہوں جو ذہنی
تربیت کے لئے مفید ہوں تو میرا مطلب یہ ہے کہ ان کے ساتھ بچوں کی دلچسپی بھی قائم رہے۔یہ نہیں ہونا چاہئے کہ
وہ ایک فلسفہ بن جائے اور بچوں کو زبر دستی کھلانی پڑیں۔ایسی کھیل ذہنی نشو و نما کا موجب نہیں ہو سکتی اور نہ ہی
جسم اس سے پورا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔میں نے بارہا اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے اور بتایا ہے کہ یہ کام نہایت
آسانی سے کیا جا سکتا ہے اور ورزش کے شعبہ کو مفید بلکہ مفید ترین بنایا جاسکتا ہے بشرطیکہ اس میں تین باتوں کا خیال
رکھا جائے۔ایک تو یہ کہ وہ آئندہ زندگی میں بھی مفید ثابت ہونے والی ہوں۔نہ صرف بچپن میں بلکہ بڑے ہو کر
بھی فائدہ دینے والی ہوں۔بچپن میں کھیل کا جو فائدہ ہوتا ہے وہ بھی حاصل ہو۔جسم بھی مضبوط ہو اور ذہن بھی
ترقی کرے۔بچپن میں جو کہانیاں بچوں کو سنائی جاتی ہیں ان کا مقصد ایک تو یہ ہو تا ہے کہ بچہ شور نہ کرے اور ماں
باپ کا وقت ضائع نہ کرے لیکن اگر وہ کہانیاں ایسی ہوں جو آئندہ زندگی میں بھی فائدہ دیں تو یہ کتنی اچھی بات ہے
جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیں کہانیاں سنایا کرتے تھے۔کہانیاں سنانے کا جو فائدہ اس وقت ہو تا
ہے وہ بھی ان سے حاصل ہو تا تھا۔اگر اس وقت آپ وہ کہانیاں نہ سناتے تو پھر ہم شور مچاتے اور آپ کام نہ
کر سکتے۔پس یہ ضروری ہو تاکہ ہمیں کہانیاں سنا کر چپ کرایا جاتا اور یہی وجہ تھی کہ رات کے وقت ہماری دلچسپی
کو قائم رکھنے کے لئے آپ بھی جب فارغ ہوں، کہانیاں سنایا کرتے تھے تاہم سو جائیں اور آپ کام کر سکیں۔بچہ کو
کیا پتہ ہو تا ہے کہ اس کے ماں باپ کتنا بڑا کام کر رہے ہیں۔اسے تو اگر دلچسپی کا سامان مہیانہ کیا جائے تو وہ شور کرتا
ہے اور کہانی سنانے کا مقصد یہ ہو تا ہے کہ بچے سو جاتے ہیں اور ماں باپ عمدگی سے کام کر سکتے ہیں اور کہانیوں کی یہ
ضرورت ایسی ہے جسے سب نے تسلیم کیا ہے گو وہ عارضی ضرورت ہوتی ہے۔اس وقت اس کافائدہ صرف اتنا ہو تا
ہے کہ بچہ کو ایسی دلچسپی پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ محو ہو کر سو جاتا ہے۔ماں باپ کا مقصد یہ ہو تا ہے کہ ہمارا اوقت ضائع نہ
ہو اس لئے وہ اسے لٹا کر کہانیاں سناتے ہیں یا ان میں سے ایک اسے ملاتا ہے اور دوسرا کام میں لگا رہتا ہے یا پھر
ایک سناتا ہے اور باقی خاندان آرام سے کام کرتا ہے۔اگر اس وقت فضول اور لغو کہانیاں بھی سنائی جائیں تو یہ
مقصد حاصل ہو جاتا ہے مگر ہم اس پر خوش نہیں ہوتے بلکہ چاہتے ہیں کہ ایسی کہانیاں اسے سنائیں کہ اس وقت بھی
فائدہ ہو یعنی ہمارا وقت بچ جائے اور پھر وہ آئندہ عمر میں بھی اسے فائدہ پہنچائیں اور جب کہانیوں کے متعلق یہ
کوشش کرتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ کھیل کے معاملہ میں بچوں کو یونہی چھوڑ دیں کہ جس طرح چاہیں ، کھیلیں۔اگر یہ طریق کھیلوں کے متعلق درست ہے تو کہانیوں کے متعلق کیوں اسے اختیار نہیں کیا جاتا اور کیوں نہیں بچوں
کو چھوڑ دیا جاتا کہ جیسی کہانیاں ہوں سن لیں۔جب کہانیوں کے متعلق ہمارا یہ نظریہ ہے کہ وہ ایسی ہوں جو اسے
172
سلا بھی دیں اور عمدہ باتیں بھی سکھائیں تو کھیلوں کے متعلق یہی نظریہ کیوں پیش نظر نہ رکھا جائے۔کیوں نہ بچوں کو
ایسی کھیلیں کھلائی جائیں جن سے ان کا جسم بھی مضبوط ہو، ذہن بھی ترقی کرے اور پھر وہ آئندہ زندگی کے لئے
سبق آموز بھی ہوں۔۔مثلاً میں نے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر بھی بتایا تھا کہ تیرنا ہے۔یہ کھیل کی کھیل ہے۔اس
تیرا کی کی افادیت میں مقابلے کرائے جائیں تو بہت دلچسپی پیدا ہو سکتی ہے۔غوطہ زنی میں لوگ مقابلے کرتے
ہیں اور ایسی دلچسپی پیدا ہوتی ہے کہ مقابلہ کرنے والے اس وقت یہی سمجھتے ہیں کہ گویا زندگی کا مقصد یہی ہے۔بچوں کے لئے تیرنا بھی ایسی ہی دلچسپی کا موجب ہو سکتا ہے جیسافٹ بال کرکٹ یا ہاکی وغیرہ اور پھر یہ ان کے لئے
آئندہ زندگی میں مفید بھی ہو سکتا ہے۔کبھی کشتی میں آدمی سفر کر رہا ہو بہشتی ڈوب جائے تو وہ اپنی جان بچا سکتا ہے یا
کنارے پر بیٹھا کوئی کام کر رہا ہو اور کوئی ڈوبنے لگے تو اسے بچا سکتا ہے۔تو تیر نا صرف اس زمانہ کے لئے کھیل ہی
نہیں بلکہ آئندہ زندگی میں اسے فائدہ دینے والی چیز ہے۔وہ بحری فوج میں آسانی سے داخل ہو سکتا ہے۔جہاز رانی
میں اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے گویا یہ تمام عمر میں اسے فائدہ پہنچانے والا ہنر ہے اور اس لئے ایسی کھیل کے بجائے
جو صرف بچپن میں کھیل کے ہی کام آئے یہ ایک ایسی کھیل ہے جو ساری عمر اس کے کام کے کام آسکتی ہے۔نشانہ بازی تیراندازی اور غلیل چلانا اسی طرح تیراندازی ہے۔غلیل چلانا ہے۔اس سے ورزش بھی
ہوتی ہے۔بچے شکار کے لئے باہر جاتے ہیں اور دور نکل جاتے
ہیں اور اس طرح تازہ ہوا بھی کھاتے ہیں۔بدن بھی مضبوط ہوتا ہے۔خلیل چلانے سے جسم میں طاقت آتی ہے۔اس کے مقابلے کرائے جاسکتے ہیں کہ کون زیادہ دور تیر پھینکتا ہے یا خلیلہ پھینک سکتا ہے۔غلیل جتنی سخت ہو مگر لچکنے
والی ہو اتنا ہی خلیلہ زیادہ دور جاتا ہے مگر اسے پچکانے کے لئے طاقت ضروری ہوتی ہے۔جتنا کوئی زیادہ مضبوط ہو اتنا
ہی زیادہ دور خلیلہ پھینک سکتا ہے کیونکہ وہ اتنا ہی غلیل کو زیادہ کھینچ کر لچکا سکتا ہے۔یہ چیز ورزش کا بھی موجب
ہے۔شکار کے لئے زیادہ چلنا پڑتا ہے۔تازہ ہوا کھانے کا بھی موقع ملتا ہے اور پھر یہ ساری عمر کام آتی ہے۔خلیل
چلانے والا بندوق کا نشانہ بندوق پکڑتے ہی سیکھ سکتا ہے۔ہم بچپن میں غلیل چلایا کرتے تھے اور مجھے یاد نہیں کہ
کسی نے کبھی مجھے بندوق کا نشانہ سکھایا ہو۔پہلی دفعہ شیخ عبدالرحیم صاحب کہیں سے بندوق مانگ کر لائے۔میں
اس وقت بہت چھوٹا تھا اور وہ پہلا نشانہ تھا۔انہوں نے پیچھے سے پکڑ رکھا اور میں نے بندوق چلائی۔گو میں خود بھی
گر پڑا مگر جس جانور کا نشانہ کیا تھا، وہ بھی گر گیا۔ادھر میں گرا اور ادھر وہ۔میں نے دیکھا ہے بعض لوگ جو سپاہیوں
میں بھرتی ہوتے ہیں وہ مدتوں اس وجہ سے افسروں کی گھر کیاں کھاتے ہیں کہ ٹھیک نشانہ نہیں کر سکتے اور اس کی
وجہ یہی ہوتی ہے کہ بچپن میں کوئی ایسا کام نہیں کیا ہو تاکہ نشانہ کی مشق ہو سکے۔اگر بچپن میں تیر یا فلیلہ چلانے کی
مشق ہو تو جب بھی بندوق چلانے لگیں، فور انشانہ درست ہو سکتا ہے اور پھر اس سے بچپن میں صحت بھی درست
173
ہو سکتی ہے۔اچھی ہوا سے تر و تازگی حاصل کر سکتے ہیں۔ذہنوں میں بھی روشنی پیدا ہو سکتی ہے اور پھر بڑے ہو کر
یہی کھیل ان کے لئے ایک ہنر ثابت ہو سکتا ہے۔اسی طرح دوڑنا ہے جو اپنی ذات میں بہت دلچسپ کھیل ہے۔اس کے بھی مقابلے
دوڑنا ایک مفید ورزش کرائے جاتے ہیں جن سے لاتوں کو بڑا فائدہ ہو تا ہے۔لوگ ایسی ورزشیں کرتے
ہیں کہ جن سے جسم کا ایک حصہ تو مضبوط ہو تا ہے مگر باقی کمزور ہو جاتے ہیں لیکن دو ڑ نالاتوں کے لئے بھی مفید ہے
اور پیٹ کے لئے بھی۔جو لوگ دوڑنے کے عادی ہوں ان کا پیٹ نہیں بڑھتا۔یہ کھیل بھی ہے اور آئندہ زندگی
میں بھی بڑے کام کی چیز ہے۔اگر انسان سپاہی ہو تو دشمن کے تعاقب کے لئے یا اگر کسی وقت پیچھے ہٹنا پڑے تو اپنی
جان بچانے کے کام آسکتا ہے۔آئے دن ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں کہ چور مال لے کر بھاگ جاتے ہیں کیونکہ
ان کو بھاگنے کی مشق ہوتی ہے مگر گاؤں والے ہانپتے ہوئے پیچھے رہ جاتے ہیں کیونکہ ان کو مشق نہیں ہوتی۔اگر
بھاگنے کی مشق ہو تو چوروں کو پکڑ سکتے ہیں۔اسی طرح بیسیوں مواقع زندگی میں ایسے آتے ہیں کہ اگر انسان کو
بھاگنے کی مشق ہو تو کام سدھر جاتے ہیں۔اسی طرح اور بیسیوں ایسی کھیلیں ہیں جو مفید ہو سکتی ہیں۔دو تین روز
ہوئے بورڈنگ ہائی سکول میں ایک جلسہ ہوا تھا جس میں میں نے ایسی کھیلیں تفصیل سے بیان کی تھیں جن سے
ذہنی ترقی کا کام لیا جا سکتا ہے اور وہ کھیلوں کا کام بھی دے سکتی ہیں اور پھر آئندہ زندگی میں بھی مفید ہو سکتی ہیں۔اس وقت میں وہ ساری تو بیان نہیں کر سکتا صرف مثال کے طور پر چند ایک بیان کر دیتا ہوں مثلاً میں نے بتایا تھا کہ
ہمارے ملک میں بعض ایسی کھیلیں ہیں جو ذہنی ترقی کے لئے مفید ہو سکتی ہیں مگر ان سے پورا فائدہ
نہیں اٹھایا جاتا۔بچپن میں ایک کھیل یہ کھیلی جاتی ہے کہ ایک بچہ آنکھیں بند کر کے بیٹھ جاتا ہے۔بچپن کی بعض کھیلیں لاتیں لمبی کر لیتا ہے۔ایک اس کے پیچھے بیٹھ کر اس کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ دیتا ہے۔پھر ایک ایک کر کے دو سرے لڑکے اس کی ٹانگوں پر سے گزرتے ہیں اور پیچھے بیٹھنے والا پوچھتا ہے کہ کون گزرا۔اسے اجازت نہیں ہوتی کہ گزرنے والے کے جسم کو ہاتھ لگائے۔صرف لباس کی آواز سے وہ پہچانتا ہے کہ کون
گزرا۔اگر وہ ٹھیک بتادے تو کامیاب سمجھا جاتا ہے اور دوسرا ہار جاتا ہے۔اس کھیل سے شنوائی کی طاقت اور
توجہ کا مادہ بڑھتا ہے۔یہ کھیل چھوٹے بچوں کی ہے مگر اسے بنانے والے نے اس میں بہت حکمت رکھی ہے۔جس
کے کان عادی ہو جائیں کہ کپڑے کی آواز سے آدمی کو پہچان لے یا خیال سے معلوم کرے کہ کون گزرا ہے تو وہ
پولیس اور سکاؤٹ میں کتنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ایسا شخص اگر پولیس میں جائے گا تو یقینا بہت ترقی کرے گا۔پھر ایک کھیل یہ ہوتا ہے کہ پیچھے سے آکر
نوجوان حواس خمسہ کی قوت کو مشق سے بڑھائیں آنکھوں پر ہاتھ رکھ دیا۔جس کی آنکھیں اس
174
طرح بند کر دی جائیں اس کا حق ہوتا ہے کہ پہچانے اور ہاتھ کو ہاتھ لگا کر پہچانے۔اس طرح ہاتھوں کے لمس سے
پہچانے کی مشق ہوتی ہے۔یہ کھیل رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے بھی ثابت ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ
ایک صحابی بہت بد صورت اور کریہہ المنظر تھے۔قد چھوٹا تھا اور جسم پر بال بڑے بڑے تھے۔ایک دفعہ وہ بازار
میں مزدوری کر رہے تھے۔پسینہ بہہ رہا تھا اور گرمی کی وجہ سے سخت گھبرائے ہوئے تھے اور ایسا معلوم ہو تا تھا کہ
ابھی لڑ پڑیں گے۔پیچھے سے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آئے۔آپ کو ان کی حالت پر رحم آیا اور ان کی
دلجوئی کرنا چاہی اور ان کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ دیئے جس کے معنے یہ تھے کہ بتاؤ کون ہے۔انہوں نے ہاتھ پر ہاتھ
پھیرا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جسم بہت نرم تھا اس لئے وہ پہچان گئے اور مذاق کے لئے آپ کے
جسم مبارک کے ساتھ اپنا پسینہ والا جسم ملنے لگے اور کہا یا رسول
اللہ ! میں نے پہچان لیا ہے۔یہ کھیل بھی در حقیقت
اپنے اندر ایک عمدہ مشق رکھتی ہے بشرطیکہ بچوں کو عمد گما کے ساتھ کھلائی جائے اور کوشش کی جائے کہ پورا پورا
فائدہ حاصل ہو۔یہ کھیلیں ایسی ہیں کہ ان سے اتنی مشق ہو جاتی ہے کہ انسان بڑے بڑے کمالات ظاہر کر سکتا
ہے۔میں نے پہلے بھی کئی بار بتایا ہے کہ امریکہ کی ایک قوم ہے جسے ریڈ انڈین یعنی سرخ ہندوستانی کہا جاتا ہے
کیونکہ جب یورپ والے پہلے پہل امریکہ گئے تو ان کا خیال تھا کہ ہندوستان یہی ہے بعد میں معلوم ہوا کہ
ہندوستان اور ہے۔ان لوگوں کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے اس لئے ان کو ریڈ انڈین کہتے ہیں۔انہوں نے کانوں
کی مشق میں بہت کمال حاصل کیا ہو تا تھا۔لوگ پہلے زمانہ میں ان کو مزدوری پر جنگلوں میں راہنمائی کے لئے لے
جاتے تھے یا جب چور یا ڈا کو لوٹ مار کر کے بھاگتے تھے تو ان میں سے کسی کو لالچ دے کر ساتھ لے جاتے تھے اور
جنگل میں چھپ جاتے تھے۔کہا جاتا ہے کہ وہ لوگ زمین پر کان لگا کر دو تین میل کے فاصلہ پر سے بتادیتے تھے کہ
گھوڑے فلاں جہت سے دوڑے آ رہے ہیں اور یہ کوئی معجزہ نہیں نہ ہی وہ کوئی غیر معمولی انسان ہوتے ہیں بلکہ یہ
صرف مشق کی بات ہے۔اس قوم نے کانوں کی مشق سے ایسے اصول دریافت کرلئے ہیں کہ ایسی باتیں معلوم
کر لیتے ہیں جو دو سروں کو معلوم نہیں ہو سکتیں اور اس طرح چوریا ڈاکو ان کی اطلاع پر وہاں سے بھاگ کر دو سری
جگہ جا چھپتے۔اگر آنکھوں سے دیکھ کر چھپنے کی کوشش کی جائے تو بچنا محال ہو جاتا ہے کیونکہ سوار پکڑ سکتے ہیں مگر جب
دو تین میل کے فاصلہ پر سے ہی اطلاع مل جائے تو ان کے وہاں پہنچنے تک وہ آگے نکل کر جاسکتے ہیں۔اس طرح
زبان ، ناک ہاتھ اور کان کی مشق بہت کام آنے والی چیزیں ہیں۔ان سے ذہانت میں بھی ترقی ہوتی ہے۔ذہانت
حواس خمسہ کی تیزی کا نام ہے اور جو اس کی تیزی کے لئے ایسی کھیلیں ایجاد کی جاسکتی ہیں بلکہ
ہمارے بزرگوں نے ایجاد کی ہوئی ہیں جو کھیل کی کھیل ہیں اور آئندہ زندگی کے فوائد بھی ان میں مخفی ہیں۔خدام
الاحمدیہ کو چاہئے کہ اس بات کو اپنی سکیم میں شامل کریں اور جماعت میں ان کو رائج کریں۔میں نے جلسہ سالانہ
کے موقع پر بھی کہا تھا کہ جماعت ورزش جسمانی کی طرف خاص طور پر زور دے اور اب میں یہ
کام بھی خدام الاحمدیہ کے سپرد کرتا ہوں کیونکہ یہ نوجوانوں سے تعلق رکھتا ہے۔پس خدام الاحمدیہ اسے
175
قادیان میں بھی اور باہر بھی شروع کریں۔مجھ سے مشورہ کر کے وہ ایسی سکیمیں تیار کر سکتے ہیں کہ جن کے ذریعہ
ایسی کھیلیں جماعت میں جاری کی جا سکیں جو آئندہ زندگی میں کام آنے والی ہوں۔نویں بات جس کی طرف میں خدام الاحمدیہ کو
نوجوان علم کا نور عام کرنے کی کوشش کریں توجہ دلاتا ہوں وہ علم کا عام کرتا ہے۔میں پہلے
ان کو توجہ دلا چکا ہوں کہ ان کا فرض ہے کہ علم سیکھیں لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ کسی شخص کا نیکی حاصل کرنا
اسے بچا نہیں سکتا جب تک اس کے ارد گرد بھی نیکی نہ ہو۔آپ اپنے بچے کو کتنا سچ بولنے کی عادت کیوں نہ ڈالیں
وہ کبھی سچا نہیں ہو سکتا جب تک اس کے محلہ میں دوسرے بچے جھوٹ بولتے ہیں۔پس ان کا اپنا علم حاصل کر لینا
کام نہیں آسکتا جب تک کہ دوسروں میں تعلیم کی اشاعت نہ کریں۔کچھ عرصہ سے میں نے ان کے سپرد یہ کام کیا
ہوا ہے کہ قادیان میں کوئی ان پڑھ نہ رہے اور جب یہاں یہ کام ہو جائے گا تو پھر باہر بھی اسے شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کچھ عرصہ سے اس کے متعلق کوئی رپورٹ مجھے نہیں بھیجی اس لئے میں نہیں کہہ سکتا کہ یہ کام ہو رہا ہے
یا نہیں۔یہ کام اتنا اہم تھا کہ ان کو یہ سمجھنا چاہئے تھا کہ اس کے متعلق ہفتہ واری رپورٹ ضروری ہے مگر آج میں
یہ کام پھر خصوصیت کے ساتھ ان کے سپرد کرتا ہوں اور ان کو توجہ دلاتا ہوں کہ اسے پہلے یہاں شروع کریں اور
پھر باہر اور کوشش کریں کہ سال دو سال کے عرصہ میں کوئی احمدی ایسا نہ ہو جو پڑھا ہوا نہ ہو خواہ احمدی عورت ہویا
مرد بچہ ہو یا بوڑھا سب پڑھے ہوئے ہونے چاہئیں۔اس کے لئے چھوٹے سے چھوٹا معیار مقرر کر لیا جائے اور
پھر اس کے مطابق سب کو تعلیم دی جائے۔یا درکھنا چاہئے کہ جب تک علم عام نہ ہو ، جماعت پورا
خدام الاحمدیہ ہر احمدی کو لکھنا پڑھنا سکھا دیں قائدہ نہیں اٹھا سکتی۔اس
زمانہ میں علم کتابی ہو گیا ہے
مگر پہلے زمانہ میں زبانی ہو تا تھا۔پہلے زمانہ میں علم کا نوں کے ذریعہ سکھایا جا تا تھا مگر اب کتابوں کے ذریعہ۔اس لئے
خدام الاحمدیہ کو کوشش کرنی چاہئے کہ ہر احمدی لکھنا پڑھنا سیکھ جائے۔عربوں میں زبانی حفظ کرنے کا رواج تھا اور
اس کا یہاں تک اثر ہے کہ صرف و نحو کی بعض کتابیں وہ ہر طالب علم کو حفظ کراتے ہیں۔پرانے زمانہ میں علماء کے
لئے قرآن کریم کو حفظ کرنا ضروری سمجھا جاتا تھا۔حدیثوں کو یاد کرنا محدثین کے لئے ضروری ہو تا۔شاعروں میں
شعر زبانی یاد کرنے کا رواج تھا۔صرفی نحوی صرف و نحو کی کتابیں یاد کرتے تھے۔فقہاء فقہی کتابیں حفظ کرتے تھے مگر
آج کل تو قرآن کریم کا حفظ کرنا بھی ضروری نہیں سمجھا جاتا۔کتابیں عام ہیں ، جب ضرورت ہوئی، دیکھ لیا مگر اس
زمانہ میں کتابیں عام نہ تھیں اس لئے حفظ کرنا ضروری سمجھا جاتا تھا یہاں تک کہ اس زمانہ میں کتاب لکھنا یا پڑھنا
موجب عار سمجھا جاتا تھا اور اس کے یہ معنے سمجھے جاتے تھے کہ حافظہ کمزور ہے۔وہ شاعر شاعر ہی نہیں سمجھا جاتا تھا
جس کے شعر لکھے جائیں۔اس کے یہ معنے ہوتے تھے کہ گویا اس کی قوم نے اس کی قدر نہیں کی۔اگر قوم قدر کرتی
176
تو اس کے شعر حفظ کرتی۔اسی واسطے جو بڑے بڑے شعراء ہوتے تھے ، ان کے ساتھ ایسے لوگ رہتے تھے جو ان
کے شعر حفظ کرتے۔ان کو راویہ کہا جاتا تھا اور توجہ اور مشق سے حافظے اتنے تیز ہو جاتے تھے کہ بعض کو لاکھ
لاکھ دو دو لاکھ اور تین تین لاکھ شعر زبانی یاد ہوتے تھے۔ایران کا ایک مشہور واقعہ ہے کہ ایک بادشاہ تھا۔اس
زمانہ میں وہاں عربی کا زیادہ رواج تھا۔اسلامی ممالک میں زیادہ تر یہی زبان رائج ہوتی تھی۔بادشاہ کو سخاوت کی
عادت تھی۔شعراء آتے ، شعر سناتے اور بڑے بڑے انعام پاتے تھے۔وزیر نے اس سے کہا کہ شعراء تو اس طرح
لوٹ کر لے جائیں گے اور خزانے میں کمی آجائے گی اس لئے آپ ہر ایک کو انعام نہ دیا کریں بلکہ قید لگادیں کہ
صرف اسی شاعر کو انعام دوں گا جو کم سے کم ایک لاکھ شعر سنا سکتا ہو۔بادشاہ نے یہ مان لیا اور اعلان ہو گیا کہ جب
تک کسی شاعر کو کم سے کم ایک لاکھ شعر یاد نہ ہوں وہ دربار شاہی میں باریابی حاصل نہ کر سکے گا۔اب لاکھ شعر کا یاد
کرنا ہر ایک کے لئے تو مشکل ہے۔کسی کو پانچ ہزار دس ہزار یاد ہوتے کسی کو میں ہزار کسی کو تمھیں یا چالیس ہزار
اور اس اعلان کا نتیجہ یہ ہوا کہ عام ادباء اور شعراء کو موقعہ نہیں مل سکتا تھا اور وہ بھوکے مرنے لگے۔ان کو خیال
آیا کہ اس طرح تو ملک کے علم ادب کو نقصان پہنچے گا۔اس زمانہ میں وہاں ایک بہت بڑے اور مشہور ادیب تھے۔سب اکٹھے ہو کر ان کے پاس پہنچے اور کہا اس سے ملک کے علم ادب کو بہت نقصان پہنچے گا اس لئے آپ بادشاہ سے
ملیں اور اس بات پر آمادہ کریں کہ ایک لاکھ کی تعداد میں کمی کر دے۔وہ بالکل الگ تھلگ رہتے تھے۔بادشاہ نے
بعض دفعہ ان کو بلوایا بھی تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا تھا چونکہ وہ اپنی ذات میں اپنے آپ کو ادب کا بادشاہ سمجھتے تھے
مگر یہ چونکہ ایک ادبی خدمت
خدمت تھی اس لئے وہ بادشاہ سے ملنے کے لئے تیار ہو گئے۔چنانچہ وہ گئے اور اطلاع
کرائی۔دربانوں نے نام پوچھا مگر انہوں نے نام بتانے سے انکار کر دیا اور کہا ایک شاعر ملنا چاہتا ہے۔دربانوں نے
کہا کہ شاعروں کے لئے یہ شرط ہے کہ انہیں کم سے کم ایک لاکھ شعر باد ہونا چاہئے۔پہلے درباری امتحان لیں گے
اور اگر کوئی ایک لاکھ شعر سنا سکے تو اسے باریابی کا موقع دیا جائے گاورنہ نہیں۔انہوں نے پیغامبر سے کہا جا کر بادشاہ
سے پوچھو کہ وہ کون سے ایک لاکھ شعر سننا چاہتا ہے ، اسلام کے زمانہ کے یا زمانہ جاہلیت کے ؟ مردوں کے یا
عورتوں کے ؟ میں ہر قسم کے ایک ایک لاکھ شعر سنانے کو تیار ہوں۔جب بادشاہ کو یہ اطلاع پہنچی تو وہ سمجھ گیا۔انہی
کا نام لیا اور کہا کہ وہی ہوں گے۔ننگے پاؤں بھاگ آیا اور کہا کہ فرمائیے کیا خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے
س حکم سے ملک پر یہ ظلم ہو رہا ہے کہ اس کے ادب کو نقصان پہنچ رہا ہے۔اس شرط کے ہوتے ہوئے کوئی خاص
شاعر ہی باریاب ہو سکتا ہے اور جو اتنا بڑا ادیب ہو اسے آپ کی مدد کی کیا احتیاج ہو سکتی ہے اور وہ دربار میں کیوں
آئے گا۔اسے تو گھر بیٹھے ہی روزی ملے گی اس لئے اسے منسوخ کر دیں۔بادشاہ نے کہا بہت اچھا میں اسے منسوخ
کرتا ہوں اور جب یہ شرط لگائی تھی تو میرا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ شاید آپ اسے منسوخ کرانے کے لئے آئیں۔تو حافظہ پر زور دینے کی وجہ سے پرانے زمانہ میں ایسے ایسے لوگ بھی ہوتے تھے جو لاکھوں شعر زبانی یاد
رکھتے تھے۔کہتے ہیں امام شافعی نے پانچ سال کی عمر میں قرآن شریف حفظ کر لیا تھا۔بوجہ حافظہ پر عام طور پر زور
177
دینے کے اس زمانہ میں لوگوں کے حافظے بہت تیز ہوتے تھے۔ایک دو دفعہ ہی بات سن کر یاد کر لیتے تھے مگر اب
کتابوں کے عام ہو جانے کی وجہ سے حافظہ کی تیزی کو بالکل نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔اس لئے خدام
الاحمدیہ کو ضمنی طور پر اس طرف بھی توجہ دینی چاہئے اور یاد رکھنا چاہئے کہ جب تک قوم کی عام رغبت اس طرف
نہ ہو ایک دو کی کوشش سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔پہلے زمانہ میں حافظہ کے ذریعہ لوگ عالم ہوتے تھے مگر آج
کل کتابیں پڑھنے سے ہوتے ہیں۔اس لئے جماعت کے ہر فرد کو کچھ نہ کچھ لکھنا پڑھنا آنا چاہئے۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کا اتنا خیال رکھتے تھے کہ بدر کی جنگ میں جو کفار قید ہوئے ان میں سے جو فدیہ ادا
نہ کر سکتے تھے آپ نے ان کے لئے یہ شرط لگائی کہ دس دس بچوں
کو لکھنا پڑھنا سکھا دیں اور جب انہوں نے سکھا دیا
تو ان کو چھوڑ دیا۔تو خدام الاحمدیہ کو تعلیم کے عام کرنے کی طرف خاص توجہ کرنی چاہئے۔اگر وہ یہ کر لیں تو
جماعت کے اخلاق بھی بلند ہو سکتے ہیں۔پڑھنا آتا ہو تو وہ حضرت صاحب کی کتب بھی پڑھ سکیں گے۔دینی کتب کا
مطالعہ کریں گے۔تصوف کی کوئی کتاب پڑھیں گے اور ان کا وقت ضائع بھی نہ ہو گا۔کتابیں پڑھنے سے ان کا ذہن
صیقل ہو گا اور پھر ا خلاق بلند ہوں گے۔یہ نو چیزیں ہیں جو میں خدام الاحمدیہ کے لئے پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ان کو
خصوصیت سے سامنے رکھ کر وہ کام کریں گے اور ان کو اپنا قریبی مقصد قرار دیں گے اور پھر اس کے حصول کے
لئے پوری پوری کوشش کریں گے۔اس کے ساتھ کچھ اور مضامین بھی ہیں مگر اب چونکہ کافی وقت ہو گیا ہے اس
لئے اسی پر بس کرتا ہوں۔اسی ہفتہ میں خدام الاحمدیہ کی طرف سے مجھے ایک درخواست آئی تھی کہ وہ تفصیلی ہدایات کے لئے مجھے
ملنا چاہتے ہیں۔وہ مل کر مجھ سے ہدایات لے سکتے ہیں۔عملی سکیم اور کام کرنے کا طریق یہ ایک علیحدہ مضمون ہے
جو صرف ان سے ہی تعلق رکھتا ہے اس لئے جب وہ ملیں گے تو ان کے سامنے ہی اسے بیان کروں گا۔میں امید کرتا
ہوں کہ وہ استقلال اور ہمت سے کام کریں گے اور ایسے رنگ میں کریں گے کہ ساری جماعت کو شامل کر سکیں
گے اور میں نے اسی غرض سے یہ خطبات پڑھے ہیں۔چند افراد کی حیثیت ایسی نہیں ہوتی کہ ان کے لئے اتنے خطبے
پڑھے جائیں اس لئے ان کو ایسے رنگ میں کام کرنا چاہئے کہ وہ ساری جماعت پر حاوی ہو اور مستقل حیثیت اختیار
(خطبه جمعه فرموده ۱۰ مارچ ۱۹۳۹ء مطبوعه الفضل ۲۸ مارچ ۱۹۳۹ء)
کر سکے۔
توحید
بڑھتی رہے خدا کی محبت خدا کرے حاصل ہو تم کو دید کی لذت خدا کرے
کی ہو لب پہ شہادت خدا کرے ایمان کی ہو دل میں حلاوت خدا کرے
جائے ایسی نیکی کی عادت خدا کرے سرزد نہ ہو کوئی بھی شرارت خدا کرے
رہے دلوں پہ شریعت خدا کرے حاصل ہو مصطفیٰ کی رفاقت خدا کرے۔مٹ جائے دل سے زنگ رذالت خدا کرے آجائے پھر سے دور شرافت خدا کرے
میل جائیں تم کو زہد و امانت خدا کرے مشہور ہو تمہاری دیانت خدا کرے
بڑھتی رہے ہمیشہ ہی طاقت خدا کرے جسموں کو چھو نہ جائے نقاہت خدا کرے
مل جائے تم کو دین کی دولت خدا کرے چمکے فلک تاره قسمت خدا کرے
مل جائے جو بھی آئے مصیبت خدا کرے پہنچے نہ تم کو کوئی اذیت خدا کرے
منظور ہو تمہاری اطاعت خدا کرے مقبول ہو تمہاری عبادت خدا کرے
سن لے ندائے حق کو یہ اُمت خدا کرے پکڑے بزور دامن ملت خدا کرے
چھوٹے کبھی نه جام سخادت خدا کرے ٹوٹے کبھی نہ پائے صداقت خدا کرے۔مرہو خدا کی قضا پر ہمیش تم لب پر نہ آئے حرفِ شکایت خدا کرے
احسان و لطف عام رہے سب جہان پر کرتے رہو ہر اک سے مروت خدا کرے
گہوارہ علوم تمہارے بنیں قلوب پھٹکے نہ پاس تک بھی جہالت خدا کرے
بدیوں سے پہلو اپنا بچائے رہو مدام تقویٰ کی راہیں طے ہوں بعجلت خدا کرے
سننے لگے
وہ بات تمہاری بذوق و شوق دنیا کے دل سے دور ہو نفرت خدا کرے
اخلاص کا درخت بڑھے آسمان تک بڑھتی رہے تمہاری ارادت خدا کرے
پھیلاؤ سب جہان میں قولِ رسول کو حاصل ہو شرق و غرب میں سطوت خدا کرے
پایاب ہو تمہارے لئے بحر معرفت
گھل جائے تم یہ راز حقیقت خدا کرے۔ترقی کی جانب قدم ہمیش ٹوٹے کبھی تمہاری نہ ہمت خدا کرے
دین و نشر ہدایت کے کام پر مائل رہے تمہاری طبیعت
خدا کرے
راضی مربو
رہے