جوجوانوں کا گروہ ہی ایسا گروہ ہے جس کی زندگی پر قومی زندگی کا انحصار ہوتا ہے
مشعل راہ (جلد اوّل)
179
نوجوانوں کا گروہ ہی ایسا گروہ ہے جس کی زندگی پر قومی زندگی کا
انحصار ہوتا ہے
ه نوجوانوں کے اخلاق سدھارنے سے جماعت کو عظیم الشان فائدہ
انبیاء پر ایمان لانے والے زیادہ تر نوجوان ہی ہوتے ہیں
خدام الاحمدیہ کا کام کوئی معمولی کام نہیں
دلائل مذہبی دعائیں اور اخلاق فاضلہ ہمارے ہتھیار ہیں
خدام الاحمدیہ اپنے پروگرام کو ہمیشہ سامنے رکھے
خدام الاحمدیہ روحانی ٹریننگ ہے اور روحانی تعلیم و تربیت ہے اس
فوج کی جس نے احمدیت کے دشمنوں سے مقابلہ کرنا ہے
جو نہی ان کے کانوں میں خلیفہ وقت کی طرف سے کوئی آواز آئے
اس وقت جماعت کو یہ محسوس نہ ہو کہ کوئی انسان بول رہا ہے
احمدیت اپنے شکار پر باز کی طرح گرے گی اور تمام دنیا کے ممالک کو
اسلامی تعلیمات کے آگے سر نگوں کر دے گی
180
میں نے خدام الاحمدیہ کو گزشتہ پانچ چھ خطبات میں ایسے امور کی طرف توجہ دلائی ہے جن کی طرف توجہ
کر کے وہ جماعت کے لوگوں میں بیداری اور دینداری پیدا کر سکتے ہیں اور نوجوانوں کا گر وہ ہی ایک ایسا گر وہ ہے
جس کی زندگی پر قومی زندگی کا انحصار ہوتا ہے کیونکہ کسی اگلی پود کا درست ہو نا قومی عمر کو نہایت لمبے عرصہ تک پھیلا
دیتا ہے مثلاً اگر انسان کی اوسط عمر ساٹھ سال سمجھی جائے اور نوجوانوں کی جماعت درست ہو جائے تو اس کے معنے
یہ ہوں گے کہ اگر نوجوانوں کو میں سال کا بھی فرض کر لیا جائے تو اس قوم کی عمر مزید چالیس سال تک لمبی ہو سکتی
ہے۔ایک ساٹھ سالہ بوڑھے کی درستی صرف ایک یا دو سال تک قوم کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ایک پچاس سالہ عمر
والے انسان کی درستی اوسطاً دس سال تک قوم کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ایک چالیس سالہ شخص کی درستی انداز ا
ہیں سال تک قوم کو فائدہ پہنچا سکتی ہے اور تیس سالہ عمر والے کی درستی قوم کو انداز اتمیں سال تک فائدہ
پہنچا سکتی ہے لیکن اگر ہمیں سالہ نوجوانوں کی درستی کر دی جائے تو وہ چالیس سال تک قوم کو فائدہ پہنچا سکتے اور اس
کی خصوصیات اور روایات کو قائم رکھ سکتے ہیں اور چالیس سال کا عرصہ کوئی معمولی عرصہ نہیں ہو تا بلکہ حقیقت یہ
ہے کہ چونکہ انسان کی اوسطاً عمر ساٹھ ستر سال کے درمیان ہے اور ادھر دس گیارہ سال کا لڑکا جوانی کے قریب پہنچ
جاتا ہے اس لئے در حقیقت اگر نوجوانوں کی درستی کر لی جائے تو وہ چالیس سال ہی نہیں بلکہ پچاس سے ساٹھ سال
تک قوم کی حفاظت کا موجب بن جاتے ہیں اور پچاس ساٹھ سال تک کسی قوم کی نشو و نما کا موقعہ مل جانا کوئی معمولی
بات نہیں ہوتی۔اگر وہ قوم ہمت والی ہو ، اگر وہ مشکلات اور مصائب سے گھبرانے والی نہ ہو اگر خدا کے وعدے
اور اس کی نصرتیں اس کے ساتھ ہو اور اگر اس قوم کے نوجوان اور بوڑھے درست ہوں اور ان کا اخلاقی اور
مذہبی معیار بہت بلند ہو تو وہ پچاس ساٹھ سال کے اندراندر تمام دنیا پر چھا جانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔در حقیقت اتار چڑھاؤ ہی ہے جو قوموں کو نقصان پہنچایا کرتا اور ان کی ترقیات کو روک دیتا ہے یعنی ایک
وقت تو وہ جوش میں آجاتی اور بڑے زور شور سے کام شروع کر دیتی ہیں مگر دوسرے وقت گر جاتی ہیں۔ایک
وقت تو ان کی ہمتیں نہایت بلند ہوتی ہیں اور وہ مردانہ وار مصائب کے مقابلہ کا تہیہ کر کے ترقی کی طرف بڑھنا
شروع کر دیتی ہیں مگر دوسرے وقت بالکل دب جاتی اور پستی کی طرف گرنا شروع کر دیتی ہیں۔ایسی صورت میں
اس قوم کی پستی کا زمانہ اس کے ان فوائد کو کمزور کر دیتا ہے جو اس نے اپنی ترقی کے ایام میں حاصل کئے ہوتے ہیں
مگر جب تمام قوم کا قدم یکساں طور پر آگے کی طرف بڑھتا چلا جارہا ہو تو پچاس ساٹھ سال دنیا بھر میں تغیر پیدا کرنے
کے لئے کافی ہوتے ہیں۔نوجوانوں کے اخلاق سدھارنے سے جماعت کو عظیم الشان فائدہ
لیس
و سکتا ہے نوجوانوں کو
درست کرنے اور ان کے اخلاق سدھارنے سے جماعت کو عظیم الشان فائدہ پہنچ سکتا ہے اور میں خدام الاحمدیہ کو
نصیحت کرتا ہوں کہ انہیں اپنے کام کی عظمت کبھی بھی فراموش نہیں کرنی چاہئے۔خدام الاحمدیہ کے وہ ممبر جو یہ
181
سمجھتے ہیں کہ خدام الاحمدیہ دوسری انجمنوں کی طرح ایک انجمن ہے ، وہ ہرگز اس قابل نہیں کہ انہیں اس میں
شامل رکھا جائے۔اسی طرح وہ ممبر جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ایک کمیٹی بنا کر سلسلہ کی خدمت کا جزوی طور پر کچھ کام
کریں گے ، وہ بھی اپنے کام کی اہمیت اور اس کی عظمت سے بالکل ناواقف ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ کسی قوم کے
نوجوانوں کی درستی ہی اصل کام ہوا کرتا ہے اور یہی کام ہے جو قوموں کی ترقی کے راستہ میں محمد اور معاون ہوا کرتا
ہے۔یہی وجہ ہے کہ
حضرت رسول کریم" پر نوجوانوں کی جماعت ہی ابتداء میں ایمان لائی تھی انبیاء علیہم السلام پر
f
ابتدائے زمانہ میں ایمان لانے والے زیادہ تر نوجوان ہی ہوتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نہیں چاہتا کہ بوڑھے بوڑھے
اس کے سلسلہ میں شامل ہوں اور چند روز خدمت کر کے وہ وفات پا جائیں اور سلسلہ کی تعلیم کو آئندہ نسلوں تک
پہنچانے والے کوئی نہ رہیں۔پس وہ بوڑھوں کی بجائے زیادہ تر نوجوانوں کو اپنے سلسلہ میں شامل کرتا
ہے اور نوجوانوں کی جماعت کو ہی نبی کی تربیت میں رکھ کر درست کرتا ہے تاکہ وہ نبی کی وفات کے بعد ایک لمبے
عرصہ تک اس کے لائے ہوئے نور کو دنیا میں پھیلا سکیں اور اس کی تعلیم کی اشاعت اور ترویج میں حصہ لے
سکیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب مبعوث ہوئے تو آپ کے مقرب ترین صحابہ قریباً سارے ہی
ایسے تھے جو عمر میں آپ سے چھوٹے تھے۔حضرت ابو بکر آپ سے اڑھائی سال عمر میں چھوٹے تھے۔حضرت عمر
آپ سے ساڑھے آٹھ سال عمر میں چھوٹے تھے اور حضرت علیؓ آپ سے انتیس سال عمر میں چھوٹے تھے اسی
طرح حضرت عثمان ، حضرت طلحہ اور حضرت زبیر بھی ہیں سال سے لے کر پچیس سال تک آپ سے عمر میں
چھوٹے تھے۔یہ نوجوانوں کی جماعت تھی جو آپ پر ایمان لائی اور اس جوانی کے ایمان کی وجہ سے ہی مسلمانوں کی
جماعت کو یہ فائدہ پہنچا کہ چونکہ یہ ایک لمبے عرصہ تک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت میں رہے تھے اور
پھر ان کی عمریں چھوٹی تھیں اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد بھی یہ لوگ ایک عرصہ
دراز تک لوگوں کو فیض پہنچاتے رہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دعوی نبوت کے بعد تئیس سال کے
قریب زندہ رہے ہیں۔اب اگر ساٹھ سالہ بوڑھے ہی آپ پر ایمان لاتے اور نوجوان طبقہ اس میں شامل نہ ہو تا تو
نتیجہ یہ ہو تاکہ ان میں سے اکثر مکہ میں ہی وفات پا جاتے اور مدینہ کے لوگوں کے لئے نئی ٹریننگ شروع کرنی پڑتی
کیونکہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ پہنچتے تو پہلی تمام جماعت ختم ہو چکی ہوتی اور آپ کو
ضرورت محسوس ہوتی کہ ایک اور جماعت تیار کریں جو اسلام کی باتوں کو سمجھے اور آپ کے نمونہ کو دیکھ کر وہی
نمونہ دوسروں کو اختیار کرنے کی تلقین کرے۔اگر ایسا ہو تا تو اسلام کے لئے کس قدر مشکلات ہو تیں مگر اللہ تعالٰی
نے ایسا نہیں ہونے دیا۔اس لئے ایسا انتظام فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب مکہ سے مدینہ
تشریف لے گئے تو بجائے کسی نئی جماعت کی ٹرینگ کے وہی نوجوان جو مکہ میں آپ پر ایمان لائے تھے اس قابل
182
ہو چکے تھے کہ فوجوں کی کمان اپنے ہاتھ میں لیں چنانچہ گیارہ سال کا علی مدینہ پہنچتے وقت چو بیس سال کا جوان تھا
اور سترہ سال کا زبیر مدینہ جاتے وقت تمہیں سال کا جوان تھا۔یہی حال باقی نوجوان صحابہ کا بھی تھا۔کوئی ان میں سے
تمیں سال کا تھا کوئی چونتیس سال کا تھا اور کوئی پینتیس سال کا تھا۔پس بجائے اس کے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کو نئے سرے سے ایک جماعت بنانی پڑتی، جب آپ مدینہ میں پہنچے اور کام وسیع ہو گیا تو آپ کو انہی
نوجوانوں میں سے بہت سے مدرس مل گئے جنہوں نے مکہ میں آپ سے سبق حاصل کیا تھا اور پھر اور دس سال
تک مدینہ میں بھی انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شاگردی میں رہنے کا موقعہ مل گیا۔اور جب آپ کی وفات کا وقت آیا تو
اسلام کو ابتدائی دور میں نوجوانوں نے تقویت بہم پہنچائی اس وقت چوبیس سال کا علی" چونتیس
سال کا جوان تھا اور ابھی ایک لمبا عرصہ کام کا ان کے سامنے پڑا تھا۔اسی طرح وہ زبیر جو رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ و سلم پر ایمان لاتے وقت سترہ سال کا تھا وہ اس وقت چالیس سال کا جوان تھا۔تو یہ نوجوانوں کی ایک
ایسی جماعت تھی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی میں باوجود تئیس سال آپ کے ساتھ کام
کرنے کے ، جب آپ فوت ہوئے تو ابھی ان کے سامنے ان کی زندگی کے ہیں تمھیں سال کام کرنے کے لئے پڑے
تھے اور پھر ہر ایک نے آپ کی وفات کے بعد اپنی اپنی عمر کے مطابق کام کیا چنانچہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد اڑھائی سال کام کرنے کا موقعہ ملا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ
کو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد ساڑھے آٹھ سال کام کرنے کا موقعہ ملا اور حضرت عثمان
رضی اللہ عنہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد میں سال کام کرنے کا موقعہ ملا اور حضرت علی
رضی اللہ عنہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات کے بعد چھبیس سال کام کرنے کا موقعہ ملا۔یہی حال
طلحہ اور زبیر کا بھی ہوا حتی کہ بعض صحابہ اس قسم کے بھی تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد
پچاس پچاس سال تک زندہ رہے اور بعض ایسے بھی تھے گو ان کی تعداد بہت کم ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ و سلم کے بعد ستر اسی سال زندہ رہے۔یہ نتیجہ تھا اس بات کا کہ نوجوانوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے ہدایت
ڈالی اور وہی نوجوان درست ہو کر ایک لمبی عمر تک خدمت اسلام کرتے رہے چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ و سلم جب مدینہ پہنچے تو اس وقت حضرت انس کی عمر دس سال کی تھی۔دس سال وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ و سلم کی خدمت میں رہے اور جب میں سال کے ہوئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم وفات پاگئے مگر
خود حضرت انس کی وفات ایک سو دس سال میں جاکر ہوئی۔گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات کے
نوے سال بعد تک انہیں لوگوں کو اسلام کی تعلیم سکھانے کا موقعہ ملا۔بوجہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی
وفات کے وقت بہت نوجوان ہونے اور بہت لمبی عمر پانے کے یہ سب سے آخر میں فوت ہونے والے صحابی تھے۔اب دیکھ لو اللہ تعالٰی نے اس سلسلہ کو کہاں تک ممتد کر دیا مگر بہر حال اس سلسلہ کا امتداد نوجوانوں کے ذریعہ ہی
183
ہوا۔اگر ستر اسی سال کے بوڑھے ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لاتے تو وہ کہاں کام کر سکتے
تھے۔اول تو ان کی حالتوں کا سدھرناہی مشکل تھا اور اگر وہ درست بھی ہو جاتے تو ان میں سے اکثر رسول کریم صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی میں ہی فوت ہو جاتے اور اگر چند لوگ زندہ بھی رہتے تو پانچ سال سات سال کے بعد
وہ بھی ختم ہو جاتے اور جماعت میں کوئی ایسا شخص نہ رہتا جو اسلام کی تعلیم سے پوری طرح واقف و آگاہ ہو تا۔پس ابتدائی زمانہ میں نوجوانوں کا اسلام میں داخل ہونا اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی رحمت تھی اور یہی وہ تدبیر
تھی جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے دشمن کا مقابلہ کیا اور اس نے نوجوانوں کی ایک ایسی جماعت تیار کر دی جس نے
آپ کی شاگردی میں رہ کر آپ سے تعلیم حاصل کی حتی کہ بعض نے تو اپنا بچپن آپ کی نگرانی میں ہی گزارا جیسے
حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں کہ وہ گیارہ سال کی عمر میں رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ شامل ہو گئے
تھے۔اس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد بھی ایک لمبے عرصہ تک آپ کا تربیت یافتہ
گروہ دنیا میں موجود رہا اور اس نے اپنی تعلیم اور تربیت سے ایک اور نئی اور اعلیٰ درجہ کی جماعت پیدا کر دی جو
ان کی وفات کے بعد اسلام کے جھنڈے کو اپنے ہاتھوں میں تھامی رہی۔پس خدام الاحمدیہ کا کام کوئی معمولی کام نہیں۔یہ نہایت ہی
خدام الاحمدیہ کا کام کوئی معمولی کام نہیں اہمیت رکھنے والا کام ہے اور در حقیقت خدام الاحمدیہ میں
داخل ہونا اور اس کے مقررہ قواعد کے ماتحت کام کرنا ایک اسلامی فوج تیار کرنا ہے اور ہماری فوج وہ نہیں جس
کے ہاتھوں میں بندوقیں یا تلواریں ہوں بلکہ ہماری فوج وہ ہے جس نے دلائل سے دنیا پر غلبہ حاصل کرنا ہے۔ہماری تلواریں اور ہماری بندوقیں وہ دلائل ہیں جو احمدیت کی صداقت کے متعلق ہماری طرف سے پیش کئے
جاتے ہیں۔ہماری بندوقیں اور ہماری تلوار میں وہ دعائیں ہیں جو ترقی احمدیت کے متعلق ہم ہر وقت مانگتے رہتے
ہیں اور ہماری بندوقیں اور ہماری تلواریں وہ اخلاق فاضلہ ہیں جو ہم سے صادر ہوتے ہیں۔پس دلائل مذہبی دعائیں اور
دلائل مذہبی دعائیں اور اخلاق فاضلہ ہی ہمارے ہتھیار ہیں اخلاق فاضلہ یہی ہماری تو ہیں اور
یہی ہماری تلواریں ، انہی تو پوں اور انہی تلواروں سے ہم نے دنیا کے تمام ادیان کو فتح کر کے اسلام کا پرچم لہرانا اور
ان پر غلبہ و اقتدار حاصل کرنا ہے اور اگر نوجوانوں میں یہ مہم جاری رہی تو ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت جلد
ایک نہایت ہی اعلیٰ درجہ کی مسلح فوج تیار کرلیں گے جس کے مقابلہ میں کوئی دشمن نہیں ٹھہر سکے گا اور واقعہ میں
اگر ہماری جماعت کے نوجوان مذہب کی تعلیم سے واقف ہو جائیں ، اگر وہ ان دلائل سے واقف ہو جائیں جو غیر
مذاہب کے مقابلہ میں ہماری طرف سے پیش کئے جاتے ہیں اور اگر وہ دعاؤں سے کام لیں تو دنیا کا کون سا انسان ہے
جو ان کے مقابلہ میں ٹھہر سکتا ہو۔
184
بچپن سے میں نے مہاشات کے میدان میں قدم رکھا ہوا ہے۔گو مجھے اس قسم کے مباحثات سے
نفرت ہے جو مولوی کیا کرتے ہیں مگر دوسروں سے علمی تبادلہ خیالات میں بچپن کے زمانہ سے کرتا چلا آ رہا
ہوں۔پس اس بارے میں میرا پینتیس سالہ تجربہ یہ ہے کہ میں نے آج تک دنیا میں ایک انسان بھی ایسا نہیں دیکھا
جو کوئی ایسی بات پیش کر سکے جو قرآنی اور احمدی تعلیم کے مقابلہ میں معقول بھی قرار دی جاسکے۔ہر مذہب کے
پیروؤں سے میں نے باتیں کیں اور ہر قسم کے علوم رکھنے والوں سے میری گفتگو میں ہو ئیں مگر اللہ تعالیٰ کے فضل
سے ہمیشہ ایسا ہوا کہ یا تو ان کے اپنے ساتھیوں نے اقرار کیا کہ ہمارے آدمی کو جواب نہیں آیا اور یا انہوں نے کہا
کہ ہمارے آدمی نے تعصب اختیار کر لیا ہے ورنہ آپ کے مقابلہ میں جو بات پیش کی جارہی ہے یہ کوئی معقول
نہیں۔دنیا کا کوئی اعتراض ایسا نہیں جو قرآن مجید پر پڑتا ہو اور اس کا کافی اور شافی جواب
ہمارے پاس موجود نہ ہو یا اللہ تعالیٰ ایسے موقعوں پر مجھے جواب سمجھا نہ دیتا ہو بلکہ میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ
اللہ تعالیٰ ایسے سوالوں کے جواب بھی سمجھا دیتا ہے جو در حقیقت خارج از ضرورت ہوتے ہیں اور جنہیں پیش کرنا
کوئی معقولیت نہیں ہوتی۔دنیا میں ایسی کئی باتیں ہوتی ہیں جن کا دریافت کرنا کوئی فائدہ نہیں پہنچا تا۔اب اگر کوئی
شخص ایسا سوال کرے اور اس کا جواب نہ دیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا مثلا اگر کوئی پوچھے کہ ظہر کی چار
رکھتیں کیوں مقرر ہیں اور مغرب کی تین کیوں اسی طرح عشاء کی چار رکعتیں کیوں ہیں اور فجر کی دو کیوں تو اس
بات کا جواب دینا ہمارے لئے کوئی ضروری نہیں۔اگر ہم نماز پڑھنے والے کا خدا تعالیٰ سے تعلق ثابت کر سکتے
ہیں۔اگر نماز کے متعلق یہ دلائل سے ثابت کر سکتے ہیں کہ وہ روحانی ترقی کا صحیح ذریعہ ہے تو اس کے بعد کسی کا یہ
کہنا کہ مغرب کی تین رکعتیں کیوں ہیں اور فجر کی دوکیوں یا ظہر، عصر اور عشاء کی فرض نماز کی چار چار رکعتیں کیوں
ہیں ، ایک غیر ضروری سوال ہے۔خدا تعالیٰ کی ان رکعتوں کے مقرر کرنے میں باریک دربار یک عمتیں ہیں جو
ضروری نہیں کہ انسان کی سمجھ میں آسکیں اور اس کا ان حکمتوں کی دریافت کے پیچھے پڑنا نادانی ہے۔اس کا کام
صرف یہ ہے کہ جب اس پر یہ بات کھل گئی ہے کہ نماز پڑھنا خداتعالی کا حکم ہے اور اس کے نتیجے میں اللہ تعالی کا
قرب حاصل ہو تا ہے تو وہ نماز پڑھے۔اسے اس سے کیا کہ تین رکعتیں کیوں ہیں اور چار کیوں۔میں نے پہلے بھی ایک دفعہ بتایا تھا کہ ایک دفعہ میں باہر سفر میں تھا کہ میرے لئے ایک دوائی کی ضرورت
محسوس ہوئی۔قریب ہی ہسپتال تھا۔ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب وہاں دوا لینے گئے۔سول سرجن صاحب جو اس
وقت ہسپتال میں موجود تھے انہوں نے ڈاکٹر صاحب سے کہا کہ آپ انہیں ہسپتال لے آئیں۔میری مدت سے یہ
خواہش ہے کہ انہیں دیکھوں۔اس طرح میں اپنی خواہش کو بھی پورا کر سکوں گا اور انہیں دیکھ کر کوئی نسخہ بھی
تجویز کردوں گا چنانچہ میں گیا اور اس نے دیکھنے کے بعد ڈاکٹر صاحب کو ایک نسخہ لکھوایا۔اس میں صرف تین
دوا ئیں پڑتی تھیں۔ایک ٹنکچر نکس وامیکا تھی دوسرا سوڈا بائی کارب اور تیسری دوائی مجھے یاد نہیں رہی۔اس نے
کہا کہ یہ نسخہ ہے جو تیار کر کے انہیں استعمال کرایا جائے۔پھر وہ ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کی طرف مخاطب ہوا اور
185
ان سے کہنے لگا میں نے فلاں دوائی کے اتنے قطرے لکھے ہیں۔اور فلاں دوائی کی مقدار اتنے گرین لکھی ہے۔میں
بوڑھا ہونے کو آگیا ہوں اور چند مہینوں میں ریٹائر ہونے والا ہوں۔میں نہیں بتا سکتا کہ ایک دوا کے اتنے قطروں
میں کیا حکمت ہے اور دوسری دوا کے اتنے گرین ہونے میں کیا حکمت ہے مگر یہ یاد رکھئے کہ اگر آپ میرے نسخہ
سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو قطروں اور گرینوں میں کوئی فرق نہ کیجئے۔یہ نسبت اگر قائم رہے گی تو نسخہ فائدہ دے
گا اور اگر آپ نے نسبت قائم نہ رکھی تو پھر میں اس نسخہ کے مفید ہونے کا ذمہ دار نہیں۔اگر آپ پوچھیں کہ ان
دواؤں کی مختلف نسبتوں میں کیا حکمت ہے تو یہ میں بتا نہیں سکتا مگر میرا ہمیشہ کا تجربہ ہے کہ یہی نسبت اگر اس نسخہ میں
قائم رکھی جائے تو فائدہ ہوتا ہے ورنہ نہیں ہو تا۔اب اس نسخہ کی دواؤں کے اور ان کی نسبت میں کوئی حکمت
ضرور تھی اور اس ڈاکٹر کا وسیع تجربہ یہی بتا رہا تھا کہ اگر اس نسبت کو قائم رکھا جائے تو فائدہ ہوتا ہے اور اگر قائم
نہ رکھا جائے تو فائدہ نہیں ہو تا مگر وہ بتا نہیں سکتا تھا کہ اس میں کیا حکمت ہے اور اس نے ڈاکٹر صاحب کو بار بار کہا
کہ اس نسخہ کے اجزاء کے اوزان میں کمی بیشی نہ ہو کیونکہ اسی نسبت سے ہزاروں لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے اور
اگر اس نسبت کو قائم نہ رکھا جائے تو فائدہ نہیں ہوتا۔ای طرح اللہ تعالیٰ کی بعض باتوں کی
اللہ تعالی کی بعض باتوں کی حکمت انسانی سمجھ میں نہیں آتی حکمت انسانی سمجھ میں نہیں آتی مگر
بہر حال جب ان باتوں کے فوائد ظاہر ہوں تو انسان حکمت معلوم کرنے کے جنون میں فائدہ چھوڑنے کے لئے تیار
نہیں ہو تا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا ہی لطیف نکتہ بیان فرمایا ہے کہ تم نے کبھی کسی باپ کو نہیں
دیکھا ہو گا جس کی اپنے بیٹے سے اس لئے محبت کم ہو گئی ہو کہ اسے معلوم نہیں کہ اس کی تلی کہاں ہے اور اس کا
معدہ کہاں ہے اور اس کا جگر کہاں ہے اور اس کے پھیپھڑے کہاں ہیں۔ہزاروں لاکھوں زمیندار ہیں جو یہ نہیں
جانتے کہ انسان کا دل کہاں ہو تا ہے اور اس کا گردہ ، جگر معدہ اور پھیپھڑے کہاں ہوتے ہیں۔شاید تم میں سے
،
کئی اپنے دل میں کہتے ہوں گے کہ یہ کون سی بڑی بات ہے۔ہم جانتے ہیں کہ دل کہاں ہو تا ہے اور جگر کہاں ہو تا
ہے اور تلی کہاں ہوتی ہے اور معدہ کہاں ہوتا ہے مگر میں تمہیں بتاؤں اگر تم کسی ڈاکٹر کے سامنے کہو کہ جگر یہاں
ہوتا ہے اور معدہ یہاں تو وہ فورا تمہیں بتا دے گا کہ تم غلط سمجھتے ہو۔پھر ان لوگوں کو جانے دو جو جانتے ہی نہیں کہ
معدہ ، تلی ، جگر ، گردہ اور پھیپھڑے وغیرہ کہاں ہوتے ہیں۔وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہمیں ان باتوں کا علم ہے ، میں
نے دیکھا ہے ان میں سے دس میں سے نو ہمیشہ انتڑیوں کی جگہ کو معدہ سمجھتے ہیں یعنی جو قولون (colon) کی بڑی
انتری ہوتی ہے ، ہمارا تعلیم یافتہ طبقہ ہمیشہ اس کو معدہ سمجھتا ہے اور دل میں یہ خیال کر کے خوش رہتا ہے کہ کچھ نہ
کچھ ڈاکٹری میں بھی جانتا ہوں۔وہ ہمیشہ انتڑیوں کی جگہ کو معدہ سمجھتا ہے اور ہاتھ لگا کر کہتا ہے میرے معدے میں
درد ہو رہا ہے حالانکہ وہ درد معدہ میں نہیں بلکہ انتری میں ہوتا ہے۔تو تعلیم یافتہ طبقہ کو بھی صحیح طور پر ان اعضاء کا
علم نہیں ہو تاکجا یہ کہ غیر تعلیم یافتہ طبقہ کو ان باتوں کا علم ہو مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
186
کیا تم نے کبھی دیکھا ہے کہ اس علم کے نہ ہونے کی وجہ سے وہ کہہ دے کہ میں اس وقت تک اپنے بیٹے سے محبت
نہیں کر سکتا جب تک اس کا پیٹ چاک کر کے یہ دیکھ نہ لوں کہ اس کا معدہ کہاں ہے اور جگر کہاں ہے اور تلی کہاں
ہے اور پھیپھڑے کہاں ہیں۔پھر جب اپنے بیٹے کے متعلق انسان ایسی بحثوں میں نہیں پڑتا تو خدا تعالیٰ کی ذات
کے متعلق وہ کیوں آپریشن کرنا چاہتا ہے اور کیوں یہ خیال کرتا ہے کہ جب تک خدا تعالیٰ کی ذات کے متعلق میرا
فلاں فلاں سوال حل نہ ہو جائے اس وقت تک میرا دل اس سے محبت نہیں کر سکتا۔اگر خدا تعالیٰ کے بے شمار
احسانات انسانوں پر ثابت ہو جائیں۔اگر یہ واضح ہو جائے کہ انسان کو ہر لمحہ خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کی رضا کی
ضرورت ہے۔اگر اس کے قرب کی راہیں انسان پر کھل جائیں۔اگر عرفان اور محبت الہی کی ضرورت انسان پر
واضح ہو جائے اور اگر یہ بات کھل جائے کہ ہر انسان اس بات کا محتاج ہے کہ خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرے تو پھر
انسان کو اس سے کیا کہ خدا تعالی ازلی ابدی کیونکر ہو گیا۔وہ غیر محدود کس طرح ہو گیا۔اس نے نیست سے ہست
کس طرح کر دیا۔تم ان باتوں کو چھوڑ دو کہ ان کا محبت الہی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ کسی انسان کی یہ طاقت ہے
کہ وہ خدا تعالیٰ کے بے انتہاء اندرونی اسرار کو معلوم کر سکے۔تو ہر بات کی حکمت سمجھنے کی ضرورت نہیں ہوتی
کیونکہ محبت کے لئے صرف اس قدر معرفت ضروری ہے کہ انسان کو وہ محاسن اور خوبیاں معلوم ہو جائیں جو اس
کے محبوب کے اندر ہوں۔اسے اس بات کی ضرورت نہیں ہوتی کہ وہ یہ بھی دیکھے کہ اس کے محبوب کا جگر کہاں
ہے اور معدہ اور گردے اور پھیپھڑے کہاں ہیں مگر پھر بھی بعض دفعہ اللہ تعالیٰ ایسی باتوں کی
کمتیں سمجھا دیتا ہے
جن کی حکمتیں معلوم کرنے کی محبت اور معرفت کے لئے ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ان حکمتوں کا اس سے کوئی
تعلق ہو تا ہے۔تھوڑے ہی دن ہوئے ایک دوست نے مجھ سے
مغرب کی فرض نماز کی تین رکعتیں کیوں مقرر ہیں سوال کیا کہ مغرب کی فرض نماز کی تین رکعتیں
کیوں مقرر ہیں اور ان رکھتوں کی تعداد تین مقرر کرنے میں کیا حکمت ہے۔میں چونکہ بعض خطبات اور خطوط
وغیرہ میں نماز کی رکھتوں کی حکمت کے متعلق وقتا فوقتا بعض باتیں بیان کر چکا ہوں اس لئے میں نے انہیں کہا کہ
بعض دوستوں کے خطوں کے جوابات اور خطبوں وغیرہ میں ایسی باتیں چھپ چکی ہیں۔آپ اگر چاہیں تو انہیں
تلاش کر کے دیکھ لیں۔وہ ایک دعوت کا موقعہ تھا جب یہ سوال میرے سامنے پیش ہوا اور پھر اس کے بعد ا۔باتیں شروع ہو گئیں
اور اس سوال کا خیال میرے ذہن سے بالکل جاتا رہا۔اس کے بعد ایک دن گزرا پھر دوسرا دن گزرا اور پھر تیسرا
دن شروع ہو گیا۔تیسرے دن مغرب کی نماز کے بعد سنتیں پڑھ کر میں تشہد میں بیٹھا تھا اور سلام پھیرنے کے قریب
تھا کہ یک دم اللہ تعالیٰ نے مغرب کی نماز کی تین رکعتیں مقرر کرنے کی ایک جدید حکمت میرے دل میں ڈال دی
اور عین سلام پھیرنے کے قریب جس طرح بجلی کی رو جسم میں سرایت کر جاتی ہے اسی طرح وہ علم میرے دل پر
187
نازل ہوا اور وہ یہ تھا کہ نماز یں اللہ تعالیٰ نے دو قسم کی بنائی ہیں۔کچھ فرض نمازوں کا تو وہ حصہ جو دن میں ادا کیا جاتا
ہے اور کچھ فرض نمازوں کا وہ حصہ ہے جو رات کے وقت ادا کیا جاتا ہے کیونکہ دن اور رات کی نمازوں کے ذریعہ
اللہ تعالیٰ بنی نوع انسان کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہے کہ انہیں خوشی کی حالت میں بھی اللہ تعالیٰ کی عبادت
کرنی چاہئیے اور مصیبتوں کے وقت میں بھی اس کی عبادت میں مشغول رہنا چاہئے۔ترقی کے زمانہ میں بھی اس کی
طرف جھکنا چاہئے اور تنزل کے زمانہ میں بھی اس کے دروازہ پر گرا رہنا چاہئے۔تو اس حکمت کے پیش نظر اللہ
تعالٰی نے اپنی عبادت کو دو حصوں میں منقسم کر دیا اور ایک حصہ تو دن میں رکھا اور دوسرا حصہ رات میں۔اس
طرح پانچ نمازیں چوبیس گھنٹوں میں تقسیم ہو جاتی ہیں اور تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد انسان کو نماز پڑھنی پڑتی
ہے۔دوسری طرف ہمیں اللہ تعالیٰ کا یہ قانون نظر آتا ہے کہ وہ طاق
اللہ تعالی طاق چیزوں کو پسند کرتا ہے چیزوں کو پسند کرتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بیشہ
فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالی طاق چیزوں کو پسند کرتا ہے۔وہ خود بھی ایک ہے اور دوسری اشیاء کے متعلق بھی وہ
یہی پسند کرتا ہے کہ وہ طاق ہوں چنانچہ یہ حکمت ہمیں ہر جگہ نظر آتی ہے مگر یہ ایک الگ اور وسیع مضمون ہے جس
کو اس وقت بیان نہیں کیا جا سکتا ہے ورنہ حقیقت یہ ہے کہ تمام قانون قدرت میں اللہ تعالیٰ نے طاق کو قائم رکھا
ہے اور اس کے ہر قانون پر طاق حاوی ہے۔قرآن کریم کے محاوروں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے محاوروں سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے
کہ سات کے عدد کو تکمیل کے ساتھ خاص طور پر تعلق ہے چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے کہ اللہ تعالٰی نے دنیا کو
سات دن میں بنایا۔اسی طرح انسان کی روحانی ترقیات کے سات زمانے ہیں۔پھر آسمانوں کے لئے بھی قرآن کریم
میں سبع سموات کے الفاظ آتے ہیں اور یہ طاق کا عدد ہے۔تو طاق کا عد داللہ تعالیٰ کے حضور خاص حکمت
رکھتا ہے اور اس کا مظاہرہ ہم تمام قانون قدرت میں دیکھتے ہیں۔اب اس قانون کے مطابق اگر فرض نمازوں کی رکعات کو جمع کرو تو وہ طاق ہی بنتی ہیں چنانچہ ظہر کی چار عصر
کی چار ، مغرب کی تین ، عشاء کی چار اور فجر کی دو کل سترہ رکعات ہوتی ہیں اور اس طرح فرض نماز کی رکعتوں
میں اللہ تعالٰی نے طاق کی نسبت کو قائم رکھا ہے۔پس چونکہ اللہ تعالیٰ کے تمام کاموں میں طاق مد نظر رکھا گیا ہے اس لئے پانچ نمازوں میں سے ایک فرض نماز
کی رکھتیں تین کردی گئیں تاکہ طاق کے متعلق اللہ تعالیٰ کا جو قانون ہے وہ نمازوں میں بھی آجائے۔اسی طرح
و تروں کی نماز کو طاق اس لئے بنایا گیا ہے کہ نوافل بھی طاق ہو جائیں اور اسی وجہ سے وتروں کو معمولی سنتوں
سے زیادہ وقعت دے دی گئی ہے تاکہ مسلمان انہیں ضرور ادا کرے اور اس کے نوافل طاق ہو جایا کریں اور یہی
وجہ ہے کہ وتروں کے سوا اور کوئی نفل طاق نہیں ہو تا تا دو طاق مل کر جفت نہ ہو جائیں اور یہی حکمت ہے کہ
188
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اگر کبھی عشاء کے وقت وتر پڑھ لیتے تو تہجد کے وقت ایک رکعت پڑھ کرا نہیں
جفت کر دیتے تاکہ تہجد کے آخر میں آپ کو تر پڑھ سکیں اور ان کے پڑھنے سے نوافل جفت نہ ہو جائیں۔اب اس پر سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ مغرب کی نماز کی ہی تین رکھتیں کیوں مقرر کی گئی ہیں کسی اور نماز کی
تین رکھتیں کیوں مقرر نہیں کردی گئیں تو اللہ تعالیٰ نے مجھے اس سوال کا بھی جواب سمجھایا اور وہ یہ کہ دن کی
نمازوں کی رکعات ہیں آٹھ اور رات کی فرض نمازوں کی رکعات ہیں نو۔چنانچہ دیکھ لو مغرب کی تین ، عشاء کی
چار اور فجر کی دو کل نو رکعت بنتی ہیں۔چونکہ مغرب کی نماز سورج ڈوبنے کے بعد پڑھی جاتی ہے اور فجر کی نماز
سورج نکلنے سے پہلے پڑھی جاتی ہے اس لئے یہ دونوں نمازیں بھی دراصل رات کی ہی نمازیں ہیں۔اور ان نمازوں کی ایک رکعت
مصیبتوں کے وقت میں اللہ تعالیٰ کی طرف زیادہ جھکنا چاہئے زیادہ کرنے میں ایک حکمت یہ ہے
کہ انسان کو تکلیفوں اور مصیبتوں کے وقت میں اللہ تعالیٰ کی طرف زیادہ جھکنا چاہئے تاکہ وہ اس کے فضلوں کو
جذب کر سکے۔اسی لئے دن کے وقت اللہ تعالی نے آٹھ رکعات نماز کی رکھیں اور رات کے وقت نو۔باقی رہا
مقام کا سوال کہ اللہ تعالیٰ نے یہ ایک رکعت کی زیادتی مغرب میں کیوں کی ہے کسی اور نماز میں کیوں نہیں کر دی تو
اس کا جواب بھی اللہ تعالیٰ نے مجھے سمجھایا اور وہ یہ کہ صبح کے وقت اللہ تعالیٰ کے فرشتے خاص طور پر نازل ہوتے
ہیں کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کو بندوں کی تلاوت قرآن کی خبر دیتے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ جب انسان سو کر اٹھتا ہے تو
اس وقت اس کی زندگی کا ایک نیا دور شروع ہوتا ہے اور نئے دور کے ابتداء کے وقت ضروری ہوتا ہے کہ انسان
اپنے اند ر بلند ارادے پیدا کرے اور کہے کہ میں یوں کروں گا میں ووں کروں گا اور یہ تمام باتیں چونکہ قرآن
کریم میں موجود ہیں اس لئے جب سو کر اٹھنے کے بعد انسان کی زندگی کا نیا دور شروع ہوتا ہے ، اسے اس کے
روحانی پروگرام کی طرف توجہ دلانے کے لئے اسلام نے اس وقت قرآن کریم کی لمبی تلاوت مقرر کر دی اور حکم
دیا کہ فجر کی نماز میں قرآن کریم کی لمبی تلاوت کی جائے اور چونکہ خدا تعالیٰ کا معاملہ احکام میں یسر کا ہے ،عسر کا نہیں
اس لئے فجر کی نماز اس نے باقی تمام نمازوں سے چھوٹی کر دی تاکہ لمبی تلاوت کی جاسکے۔پس فجر کی نماز کو تو اس نے
چھوٹا کیا لیکن تلاوت قرآن کو لمبا کر دیا کیونکہ اس وقت اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ قرآن کریم کے مضامین
بار بار سامنے آئیں۔پس فجر کی نماز کو چھوٹا کرنا ضروری تھا تا تلاوت کو لمبا کیا جاسکے۔یہ نماز در حقیقت عصر کی نماز
کے مقابل پر ہے اور ظاہر میں اس کے عدد کو عصر کے ساتھ اس طرح بھی مشابہت ہو جاتی ہے کہ عصر کے ساتھ کوئی
سنت موکدہ نہیں ہیں اور صبح کے ساتھ دو سنتیں ایسی ہیں جو عام موکدہ سنتوں سے بھی زیادہ موکدہ ہیں۔اس
طرح صبح کی رکعتیں بھی چار ہو جاتی ہیں اور عصر کی بھی چار ہوتی ہیں۔اس کے مقابل پر عشاء کی نماز ظہر کے مقابل
پر ہے اور اس میں دو سنتیں اور تین و ترلازمی ہیں۔وتر کی رکعت نکال دی جائیں تو چار نوافل ہو جاتے ہیں۔یہ
ظہر کی دود و سنتیں فرض کر کے ظہر کی سنتوں کے برابر ہو جاتی ہیں لیکن اگر چھ یا آٹھ سنتیں قرار دی جائیں تو پھر یہ کم
189
رہ جاتی ہیں لیکن جب دیکھا جائے کہ اس کے بعد تجد پر زور دیا گیا ہے تو ظہر کے نوافل کی کمی کا ازالہ اس سے ہو
جاتا ہے۔علاوہ ازیں وتروں کے بعد بھی دو نفل رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم خاص تعمد سے بیٹھ کر پڑھا
کرتے تھے۔اس سے بھی ظہر اور عشاء کی رکعات برا بر ہو جاتی ہیں مگر یہ ایک وسیع مضمون ہے میں نے اشار تا
اس کی طرف توجہ دلائی ہے۔غرض عشاء کی نماز جو عصر کی نماز کے مقابلہ میں تھی اس میں کسی زیادتی کی گنجائش نہیں تھی۔صرف مغرب
کی نماز ہی رہتی تھی جسے طاق بنانے کے لئے اس میں ایک رکعت کی زیادتی کی جاسکتی تھی۔اس حکمت کے ماتحت
خد اتعالیٰ نے مغرب کی نماز کی تین رکعتیں مقرر کر دیں کیونکہ کسی نماز کا تین رکعت پر مشتمل ہو نا نمازوں کے طاق
بنانے کے لئے ضروری تھا اور ادھر ضروری تھا کہ یہ زیادتی رات کی نمازوں میں کی جائے یہ جتانے کے لئے کہ
مصیبت کے وقت انسان کو اللہ تعالیٰ کی طرف زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے مگر رات کی نمازوں میں سے فجر میں
یہ زیادتی نہیں کی جاسکتی تھی کیونکہ وہاں لمبی تلاوت قرآن کا حکم دے دیا گیا تھا۔عشاء کی نماز میں بھی یہ زیادتی
نہیں ہو سکتی تھی صرف مغرب کی نماز رہتی تھی۔سوخدا نے مغرب کی نماز میں مسلمانوں کو تین رکعت پڑھنے کا حکم
دے دیا۔اب بظاہر اس حکمت کے بتانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیونکہ یہ ایسا معاملہ ہے جس پر امنا و
صدقنا کہنا چاہئے نہ یہ کہ تفصیلات میں پڑکر انسان بار یک دربار یک حکمتیں معلوم کرنے کی کو شش کرے اور
اگر ایسی ہی باتوں میں انسان مصروف ہو جائے تو کہہ سکتا ہے کہ پہلے رکوع کیوں رکھا اور سجدہ بعد میں کیوں رکھا
کیوں نہ سجدہ پہلے رکھ دیا اور رکوع بعد میں اور گو اس میں بھی عمتیں ہیں مگر تمہارا کام یہ نہیں کہ تم ان باتوں میں
اپنا وقت ضائع کرو۔تمہیں جب رکوع کرنے کو کہا جاتا ہے تو تم رکوع کرو۔جب سجدہ کرنے کو کہا جاتا ہے تو سجدہ
کرو۔تم پر جب نماز کی حقیقت منکشف ہو چکی ہے تو تمہارا یہ کام ہے کہ جس طرح خدا نے نمازیں پڑھنے کا حکم دیا
ہے اسی طرح تم نمازیں پڑھو نہ یہ کہ چھوٹی چھوٹی بات کی حکمت دریافت کرنے کے پیچھے لگ جاؤ۔تو ضروری نہیں
ہو تا کہ ان باتوں کی ظلمتیں سمجھائی جائیں مگر بعض دفعہ اللہ تعالی سمجھا بھی دیتا ہے اور اس طرح قرآنی علوم کھولتا
رہتا ہے۔بہر حال مباحثات کے باب میں میرا وسیع تجربہ یہ ہے کہ
قرآنی علوم کا مقابلہ کوئی دشمن نہیں کر سکتا قرآنی علوم ایسے ہیں کہ ان کا مقابلہ کوئی دشمن نہیں
کر سکتا۔اگر ہماری جماعت کے نوجوان ان قرآنی علوم کو سیکھ لیں تو جو دلائل اور براہین کی لڑائی ہے اس میں کوئی
بڑے سے بڑا لشکر بھی ان کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتا۔دوسری چیز عمل ہے۔اگر نوجوان اخلاق فاضلہ سیکھ لیں اور پھر عملی طور پر بھی ان کا قدم ہمیشہ آگے کی طرف
بڑھتا چلا جائے تو دنیا کیا بڑے بڑے دینوں پر بھی وہ غالب آسکتے ہیں۔تیسری چیز سامانوں کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ
سے انسان کامیابی سے محروم رہ جاتا ہے۔اس کے لئے میں نے دعا کا طریق بتایا ہے تاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل نازل
190
ہوں اور ہمارے سامانوں کی کمی کو پورا کر دیں اور یقینا اگر ہماری جماعت کے نوجوان نہ صرف دلائل
سے کام لینے والے ہوں، نہ صرف اخلاق فاضلہ کے مالک ہوں بلکہ دعاؤں سے بھی کام لینے
کے عادی ہوں تو ان کے مقابلہ میں کوئی طاقت نہیں ٹھر سکتی۔میں نے خدام الاحمدیہ کے سامنے ایک پروگرام
خدام الاحمدیہ اپنے پروگرام کو ہمیشہ سامنے رکھے پیش کر دیا ہے اور میں انہیں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ
ان باتوں کو یا درکھیں جو میں نے بیان کی ہیں اور ہمیشہ اپنے آپ کو قومی اور ملکی خدمات کے لئے تیار
رکھیں۔دنیا میں قریب ترین عرصہ میں عظیم الشان تغیرات رونما ہونے والے ہیں اور در حقیقت تحریک جدید
ایک ہنگامی چیز کے طور پر میرے ذہن میں آئی تھی اور جب میں نے اس تحریک کا اعلان کیا ہے اس وقت خود مجھے
بھی اس تحریک کی کئی حکمتوں کا علم نہیں تھا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایک نیت اور ارادہ کے ساتھ میں نے یہ
سکیم جماعت کے سامنے پیش کی تھی کیونکہ واقعہ یہ تھا کہ جماعت کی ان دنوں حکومت کے بعض افسروں کی طرف
سے شدید ہتک کی گئی تھی اور سلسلہ کا وقار خطرے میں پڑ گیا تھا۔پس میں نے چاہا کہ جماعت کو اس خطرے سے
بچاؤں مگر بعض اوقات اللہ تعالیٰ کی رحمت انسانی قلب پر تصرف کرتی اور روح القدس اس کے تمام ارادوں اور
کاموں پر حاوی ہو جاتا ہے۔میں سمجھتا ہوں میری زندگی میں بھی یہ ایسا ہی واقعہ تھا جب کہ روح القدس
میرے دل پر اترا اور وہ میرے دماغ پر ایسا حاوی ہو گیا کہ مجھے یوں محسوس ہوا گویا اس نے مجھے ڈھانک لیا ہے
اور ایک نئی سکیم ، ایک دنیا میں تغیر پیدا کر دینے والی سکیم میرے دل پر نازل کردی اور میں دیکھتا ہوں کہ میری
تحریک جدید کے اعلان سے پہلے کی زندگی اور بعد کی زندگی میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔قرآنی نکتے مجھ پر پہلے بھی
کھلتے تھے اور اب بھی کھلتے ہیں مگر پہلے کوئی معین سکیم میرے سامنے نہیں تھی جس کے قدم قدم کے نتیجہ سے میں
واقف ہوں اور میں کہہ سکوں کہ اس رنگ میں ہماری جماعت ترقی کرے گی مگر اب میری حالت ایسی ہی ہے کہ
جس طرح انجنیئر ایک عمارت بناتا اور اسے یہ علم ہوتا ہے کہ یہ عمارت کب ختم ہو گی۔اس میں کہاں کہاں طاقچے
رکھے جائیں گے۔کتنی کھڑکیاں ہوں گی۔کتنے دروازے ہوں گے۔کتنی اونچائی پر چھت پڑے گی۔اسی طرح
دنیا کی اسلامی فتح کی منزلیں اپنی بہت سی تفاصیل اور مشکلات کے ساتھ میرے سامنے ہیں۔دشمنوں کی بہت سی
تدبیریں میرے سامنے بے نقاب ہیں۔اس کی کوششوں کا مجھے علم ہے اور یہ تمام امور ایک وسیع تفصیل کے
ساتھ میری آنکھوں کے سامنے موجود ہیں۔تب میں نے سمجھا کہ یہ واقعہ اور فساد خد اتعالیٰ کی خاص حکمت نے کھڑا
کیا تھا تا وہ ہماری نظروں کو اس عظیم الشان مقصد کی طرف پھرا دے جس کے لئے اس نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ و السلام کو بھیجا۔پس پہلے میں صرف ان باتوں پر ایمان رکھتا تھا مگر اب میں صرف ایمان ہی نہیں رکھتا بلکہ
میں تمام باتوں کو دیکھ رہا ہوں۔میں دیکھ رہا ہوں کہ سلسلہ کو کس کس رنگ میں نقصان پہنچایا جائے گا۔میں دیکھ رہا
ہوں کہ سلسلہ پر کیا کیا حملہ کیا جائے گا اور میں دیکھ رہا ہوں کہ ہماری طرف سے ان حملوں کا کیا جواب دیا جائے گا۔