جماعت کے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ اپنی عمر کے لحاظ سے اطفال خدام ی انصار اللّٰہ کی تنظیموں میں شامل ہو

مشعل راہ (جلد اوّل)

217
جماعت کے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ اپنی عمر کے لحاظ
سے اطفال ، خدام یا انصار اللہ کی تنظیموں میں شامل ہو
صرف شامل ہو نا کافی نہیں بلکہ اپنے اعمال کو ان مجالس
کے اغراض و مقاصد کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرو
اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیں کہ دنیا میں خدا تعالیٰ کی
واحد جماعت آپ ہی ہیں
اپنے اوقات اموال اور جانوں کی قربانی پیش کریں
اپنے عملی نمونہ کو اسلام کے مطابق بناؤ

218
دوستوں کو معلوم ہے کہ میں نے جماعت کو تین حصوں میں منتظم کرنے کی
جماعت کی تین ذیلی تنظیمیں ہدایت کی تھی۔ایک حصہ اطفال احمد یہ کا یعنی پندرہ سال تک کی عمر کے
لڑکوں کا۔ایک حصہ خدام الاحمدیہ کا یعنی سولہ سال سے چالیس سال تک کی عمر کے نوجوانوں کا اور ایک حصہ
انصار اللہ کا جو چالیس سال سے اوپر کے ہوں، خواہ کسی عمر کے ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ ہر وہ نوجوان جو خدام
الاحمدیہ میں شامل ہونے کی عمر رکھتا ہے۔لیکن وہ اس میں شامل نہیں ہوا، اس نے ایک قومی جرم کا
ارتکاب کیا ہے اور اگر کوئی شخص ایسا ہے جو چالیس سال سے اوپر کی عمر رکھتا ہے مگر وہ انصار اللہ کی مجلس میں
شامل نہیں ہوا تو اس نے بھی ایک قومی جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اگر کوئی بچہ اطفال احمد یہ میں شامل ہونے کی عمر
رکھتا تھا اور اس کے ماں باپ نے اسے اطفال احمدیہ میں شامل نہیں کیا تو اس کے ماں باپ نے بھی ایک قومی جرم کا
ارتکاب کیا ہے۔مگر مجھے امید رکھنی چاہئے کہ ایسے لوگ یا تو بالکل نہیں ہوں گے یا ایسے قلیل ہوں گے کہ ان
قلیل کو کسی صورت میں بھی جماعت کے لئے کسی دھبہ یا بدنامی کا موجب قرار نہیں دیا جا سکتا۔کیونکہ قلیل استثناء
کسی جماعت کے لئے بدنامی کا موجب نہیں ہوا کرتے۔آج ہم صحابہ کا لفظ استعمال کرتے ہیں اور بسا اوقات کہتے
ہیں کہ وہ سب کے سب ایسے تھے۔حالانکہ ان صحابہ کہلانے والوں میں سے بھی بعض لوگ ایسے تھے جن کا نام
قرآن کریم میں منافق رکھا گیا ہے۔پھر ہم کیوں کہتے ہیں کہ سارے صحابی ایسے تھے اور کیوں ان کا نام زبان پر آتے
ہی ان کے لئے ہم دعا ئیں کرنے لگ جاتے ہیں۔اسی لئے کہ منافق نہایت قلیل تھے اور قلیل التعداد ہونے کی وجہ
سے وہ کسی شمار میں نہیں آسکتے تھے۔ایک حسین انسان کسی خفیف سے جسمانی نقص کی وجہ سے مثلا اگر اس کی انگلی
پر مسہ نکلا ہوا ہو یا فرض کرو اس کی کمر پر کوئی داغ ہو۔بد صورت نہیں کہلا سکتا۔اور نہ مسے یا داغ کی وجہ سے اس
کے حسن میں کوئی فرق آ سکتا ہے۔اگر ہم ایسے شخص کو حسین کہیں تو لوگ یہ نہیں کہیں گے کہ تم نے اس بات کا
استثنی نہیں کیا کہ اس کی کمر پر داغ ہے یا اس بات کا استثنی نہیں کیا کہ اس کی انگلی کی پشت پر مسہ نکلا ہوا ہے۔بے
شک مہ ایک نقص ہے۔بے شک داغ ایک نقص ہے لیکن ایسے مقام پر مسے یا داغ کا ہونا جہاں نظر نہ پڑ سکے یا
خاص طور پر وہ حسن کو بگاڑ کر نہ رکھ دے حسن کے خلاف نہیں ہو تا۔ایک شخص جسے سال دو سال میں ایک دو
دن کے لئے نزلہ ہو جاتا ہے یا چھینکیں آنے لگ جاتی ہیں اسے لوگ بیمار نہیں کہتے بلکہ تندرست ہی کہتے ہیں۔اسی
طرح اگر کسی جماعت میں منافقوں کی قلیل تعداد موجود ہو تو اس قلیل تعداد کی بناء پر وہ خراب نہیں کہلاتی۔غرض ہم صحابہ کو اس لئے اچھا کہتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ بعض ظاہر میں صحابہ کہلانے والے ایسے تھے جو منافق
تھے۔پھر بھی منافقوں کی تعداد نہایت قلیل تھی۔ورنہ ظاہری طور پر جس طرح انصار اور مہاجر رسول کریم
ل لیول پر ایمان لائے تھے۔اسی طرح منافق ایمان لائے تھے وہ اسی زمانہ میں ایمان لائے جس زمانہ میں صحابہ
ایمان لائے۔انہوں نے بیعت کے وقت وہی کلمات کے جو صحابہ نے کہے اور انہوں نے بھی اسی رنگ میں اظہار
عقیدت کیا جس رنگ میں صحابہ نے کیا۔مگر صحابہ تو کچھ عرصہ کے بعد اپنے اخلاص میں اور بھی ترقی کر گئے۔لیکن

219
منافق اپنے اخلاق میں کم ہوتے چلے گئے۔پس کوئی ایسا ظاہری فرق نہیں جس کی بناء پر ایک کو ہم صحابی کہیں اور
دوسرے کو نہ کہیں۔سوائے اس کے کہ ایک نے اپنی منافقت کے اظہار سے بتایا کہ وہ صحابی کہلانے کا مستحق نہیں
اور دوسرے نے اپنے ایمان اور اخلاص کے اظہار سے بتا دیا کہ وہ صحابی کہلانے کا مستحق ہے۔ورنہ ظاہری طور پر
ہے۔منافق بھی نمازوں میں شامل ہو جاتے تھے اور منافق بھی صحابہ کے ساتھ جہاد کے لئے نکل کھڑے ہوتے تھے۔چنانچہ
صریح طور پر حدیثوں میں آتا ہے کہ بعض غزوات میں منافق بھی شامل ہوئے۔غزوہ تبوک میں بھی بعض ایسے
شقی القلب اور منافق لوگ تھے جو آگے بڑھ کر راستہ میں اس لئے چھپ کر بیٹھ گئے تھے کہ اگر رسول کریم۔اکیلے آتے ہوں تو آپ کو قتل کر دیں اور وہ غزوہ تبوک میں صحابہ کی صف میں شامل ہوئے۔مگر باو بنو د اس کے
صحابہ کی تعریف میں کوئی کمی نہیں آتی۔ان کی شان میں کوئی فرق نہیں آتا اور ہر مسلمان کا دل صحابہ کی محبت اور
ان کی تعریف سے لبریز ہو تا ہے۔کیونکہ منافقوں کی تعداد اتنی قلیل اور صحابہ کی تعداد اتنی کثیر تھی اور پھر صحابہ
اپنے اخلاص اور اپنی محبت میں اس قدر بڑھے ہوئے تھے کہ منافق پیٹھ کے پیچھے چھپے ہوئے ایک داغ یا انگلی کے
ایک مسہ سے بڑھ کر حیثیت نہیں رکھتے تھے اور ایسا داغ یا مہ کسی حسین کے حسن میں کوئی فرق نہیں لایا کرتا۔پس
میں امید کرتا ہوں کہ اس قسم کے لوگ تھوڑے ہوں گے۔کیونکہ خدا نے ہماری جماعت کو صحابہ کے نقش قدم پر
بنایا ہے اور یقینا ہم میں منافقوں کی تعداد اتنی قلیل ہے کہ وہ جماعت کے لئے کسی صورت میں بھی بدنامی کا موجب
نہیں ہو سکتے۔بے شک میں جماعت کو اور زیادہ پاک کرنے ، اسے روحانی ترقی کے میدان میں پہلے سے اور زیادہ
قدم آگے بڑھانے اور اسے اپنے جسم پر سے معمولی سے معمولی دھبے اور داغ دور کرنے کی ہمیشہ تلقین کیا کرتا
ہوں اور جماعت کو اپنے خطبات کے ذریعہ ہمیشہ نصیحت کرتا رہتا ہوں مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ جماعت کے
معتد بہ حصہ میں نقص پائے جاتے ہیں یا جماعت ان کمزوروں کی وجہ سے بد نام سمجھی جا سکتی ہے۔معتر نین کی نگاہ
میں تو جماعت ہر وقت بد نام ہی ہوتی ہے اور جو شخص اعتراض کرنے پر ایک دفعہ مل جائے وہ بہانے بنا بنا کر
اعتراض کیا کرتا ہے۔مگر ان کی نگاہ میں جماعت کی جو بدنامی ہوتی ہے وہ شرفاء کے نزدیک کوئی حقیقت نہیں
رکھتی۔پس جب میں کہتا ہوں کہ جماعت ان لوگوں کی وجہ سے بد نام نہیں ہو سکتی تو اس کے معنی صرف یہ ہوتے
ہیں کہ شرفاء کے طبقہ میں جماعت بد نام نہیں ہو سکتی ورنہ مخالف کی نگاہ میں تو ہم ہمیشہ بد نام ہی ہیں۔خواہ ہم میں
بعض کمزور افراد ہوں یا نہ ہوں اور دراصل ایسے لوگوں کی نگاہ میں تو محمد رسول اللہ ملی یا یہ بھی بدنام ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی بدنام ہیں اور اسی طرح اور تمام انبیاء اور مامورین بد نام ہیں۔بلکہ انبیاء تو کیا ان
کی نگاہ میں خدا تعالیٰ بھی بد نام ہے۔تم بڑے بڑے تعلیم یافتہ لوگوں کی مجلسوں میں بیٹھ کر دیکھ لو۔وہ ہمیشہ اس قسم
کے سوالات کرتے ہوئے دکھائی دیں گے کہ خدا نے اس دکھ کی دنیا میں ہمیں کیوں پیدا کیا۔پھر وہ برملا کہتے ہیں کہ
نعوذ باللہ خدا قحط ڈالتا ہے۔وہ بیماریاں پیدا کرتا ہے۔وہ زلزلے بھیجتا ہے۔وہ ظلم کرتا ہے۔وہ امن برباد کرتا
ہے۔غرض لوگ تو کہا کرتے ہیں "پانچوں عیب شرعی مگر ان کے نزدیک سینکڑوں عیب خدا تعالیٰ میں پائے جاتے

220
ہیں اور جن کی نگاہ میں خدا تعالیٰ میں بھی عیب ہی عیب ہوں ان کے نزدیک اس کے انبیاء کب عیوب سے پاک
سمجھے جاسکتے ہیں۔پس میں ایسے شقی القلب لوگوں کا ذکر نہیں کرتا وہ انسانیت سے دور چلے گئے اور انصاف کا دامن انہوں
نے چھوڑ دیا۔میں صرف شریف الطبع لوگوں کا ذکر کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ایسے لوگوں کی نگاہ میں چند منافقوں
کے پائے جانے کی وجہ سے ہماری جماعت بد نام نہیں ہو سکتی۔چنانچہ دیکھ لو باوجود اس کے کہ ہماری
جماعت میں بعض لوگ ایسے موجود ہیں جو ست ہیں۔مگر پھر بھی غیر احمدی شرفاء یہی کہتے ہیں کہ جماعت احمدیہ سے
بڑھ کر دین کی خدمت کرنے والی اور کوئی جماعت نہیں۔اسی طرح احمدیوں میں بعض بے نماز بھی ہوتے ہیں مگر وہ
نہیں کہتے کہ احمدیوں میں سو میں سے ایک یا دو بے نماز ہیں بلکہ لوگوں کا سمجھدار اور شریف الطبع طبقہ یہی کہتا ہے
کہ احمدی بڑے نمازی ہوتے ہیں۔اسی طرح سارے احمدی تو با قاعدہ چندے نہیں دیتے کچھ لوگ ست بھی ہیں
مگر تم شریف الطبع لوگوں سے یہی سنو گے کہ احمدی بڑا چندہ دیتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جماعت کی اکثریت نیکی
پر قائم ہے اور وہ بعض افراد کی کمزوری کو دیکھ کر ساری جماعت پر الزام عائد نہیں کرتے۔مگر وہ لوگ جو اپنے
اندر شرافت نہیں رکھتے ، وہ کسی ایک کمزور احمدی کو دیکھ کر ہی کہنے لگ جاتے ہیں کہ احمدی بے نماز ہیں یا احمدی
چندوں میں ست ہیں۔بے شک ہمارا فرض ہے کہ ہم ایسے لوگوں کا منہ بند کرنے کی کوشش کریں۔ہمارا فرض ہے
کہ ہم جماعت کی ایسی تربیت کریں کہ اس میں ایک شخص بھی ایساد کھائی نہ دے جو چندہ نہ دیتا ہو۔اسی طرح ہمارا
فرض ہے کہ ہم اپنی جماعت کے تمام افراد کو نماز کا پابند بنائیں اور اس قدر کوشش کریں کہ ایک بھی بے نماز نہ
رہے اور اس مقصد کے لئے میں اگر کوئی خطبہ پڑھوں اور جماعت کو بیدار کرنے اور اس کی قوت عملیہ میں حرکت
پیدا کرنے کی کوشش کروں تو یہ کوئی معیوب بات نہیں۔بلکہ اچھی بات ہے۔کیونکہ ایک خرابی بھی ہم میں کیوں
موجود رہے۔لیکن اس نیکی کو سو فیصدی مکمل کرنے کے لئے ہم اپنی طرف سے جو کوشش کریں اس کے یہ معنے
نہیں ہو سکتے کہ ہماری جماعت میں نیکی ہی نہیں۔نیکی تو موجود ہے اور جماعت کی اکثریت میں موجود ہے مگر اسے
تمام پہلوؤں سے مکمل کرنے کے لئے اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ وقتا فوقتا بعض کمزور لوگوں کو بیدار کرنے
کی کوشش کی جائے۔غیر احمدیوں سے ہی پوچھ کر دیکھ لو۔جہاں جہاں احمدی موجود ہیں وہ ان کے متعلق یہی رائے
دیں گے کہ احمدی بڑے بچے ہوتے ہیں۔احمدی بڑے نیک ہوتے ہیں۔احمدی بڑے نمازی اور خدا تعالیٰ کے دین
کے لئے قربانی کرنے والے ہوتے ہیں۔حالانکہ ان احمدیوں میں کمزور بھی ہوتے ہیں۔لیکن شریف الطبع لوگوں کا
یہی دستور ہے کہ وہ اکثریت کی نیکی کا ذکر کرتے ہیں اور بعض افراد کی کمزوری کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔پس میں
امید کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کا نمونہ ایسا ہی ہو گا اور جیسا کہ میرے پاس رپورٹیں پہنچتی رہی ہیں ان میں سے
غالب اکثریت نے اس تنظیم میں اپنے آپ کو شامل کر لیا ہے۔لیکن میں دوستوں سے یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ محض
ظاہری شمولیت کافی نہیں جب تک وہ عملی رنگ میں بھی کوئی کام نہ کریں۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ

221
اپنے عملی نمونہ سے یہ ثابت کر دیں گے کہ دنیا میں خدا تعالی کی واحد جماعت آپ ہی ہیں اور یہ ثبوت
اس طرح دیا جا سکتا ہے کہ آپ لوگ اپنے اوقات کی قربانی کریں۔اپنے مالوں کی قربانی کریں۔اپنی جانوں کی قربانی کریں اور خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت اور احمدیت کی ترویج کے لئے دن رات کوشش کرتے
رہیں۔اگر ہم یہ نہیں کرتے اور محض اپنا نام لکھا دینا کافی سمجھتے ہیں تو ہم اپنے عمل سے خدا تعالیٰ کی محبت کا کوئی
ثبوت نہیں دیتے۔پس صرف ان مجالس میں شامل ہونا کافی نہیں بلکہ اپنے اعمال ان مجالس کے اغراض
و مقاصد کے مطابق ڈھالنے چاہئیں۔خدام الاحمدیہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے اعمال سے خدمت احمدیت کو
خدام الاحمدیہ کا فرض ثابت کر دیں۔انصار اللہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے اعمال سے دین اسلام کی نصرت
نمایاں طور پر کریں اور اطفال احمدیہ کا فرض ہے کہ ان کے اعمال اور ان کے اقوال تمام کے تمام احمدیت کے
قالب میں ڈھلے ہوئے ہوں۔جس طرح بچہ اپنے باپ کے کمالات کو ظاہر کرتا ہے ، اسی طرح وہ احمدیت کے
کمالات کو ظاہر کرنے والے ہوں۔یہی غرض اس نظام کو قائم کرنے کی ہے اور یہی غرض انبیاء کی جماعتوں کے
قیام کی ہوا کرتی ہے۔مگر مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ہماری اس تنظیم سے بعض لوگوں میں ایک بے چینی سی پیدا
ہو گئی ہے۔چنانچہ تھوڑے ہی دن ہوئے کسی اخبار کا ایک مضمون میرے سامنے پیش کیا گیا جس میں اس بات پر
بڑے غصے کا اظہار کیا گیا تھا کہ انہوں نے کہا ہے جو شخص خدام الاحمدیہ میں شامل ہونے سے دور بھاگے گا وہ خدام
الاحمدیہ سے دور نہیں بھاگے گا بلکہ احمدیت سے دور بھاگے گا۔کہتے ہیں ”ماں سے زیادہ چاہے ، کٹنی کہلائے بھلا
ان کو احمدیوں سے کیا واسطہ۔ایک جماعت کا امام ایک نظام کا حکم دیتا ہے اور جماعت والے اس نظام کو قبول کر
لیتے ہیں۔وہ اپنی جماعت سے راضی اور جماعت اپنے امام سے راضی۔پھر ان کو بیٹھے بٹھائے کیوں آپچ و تاب اٹھنے
لگتے ہیں۔میں اگر کسی کو کہتا ہوں کہ اس نے اگر فلاں بات پر عمل نہ کیا تو جماعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں رہے
گا۔تو وہ میری بات کو خوشی سے سنتا اور اس پر عمل کرنے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔اسی طرح میں بوجہ جماعت کا امام
ہونے کے وہی بات کہہ سکتا ہوں جس میں لوگوں کا فائدہ ہو۔پھر جب کہ جماعت بھی اپنے فائدہ کو سمجھتی ہوئی ایک
بات پر عمل کرتی ہے اور امام بھی وہی بات کہتا ہے جس میں جماعت کا فائدہ ہو تو کسی دوسرے کو اس میں دخل دینے
کا کیا حق ہے۔علاوہ ازیں یہ بھی تو سوچنا چاہئے کہ میں ، جس کے ساتھ جماعت کا تعلق ہے ، اگر جماعت کے بعض افراد کو
ان کی کو تاہی کو دور کرنے کے لئے کوئی تنبیہ کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ اگر انہوں نے یہ عمل نہ کیا تو وہ ہماری
جماعت میں نہیں رہیں گے تو اس پر انہیں تو بجائے ناراض ہونے کے خوش ہو نا چاہئے کہ اب جماعت کم ہو جائے
گی مگر ہوا یہ کہ وہ مخالفت میں اور بھی بڑھ گئے۔میں نے جیسا کہ ابھی کہا ہے جماعت کی اصلاح کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ خدام الاحمدیہ یا دوسری

222
مجالس میں شامل نہ ہوئے تو ان کا میرے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہے گا اور انہیں جماعت سے الگ سمجھا جائے گا۔یہ فقرہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کشتی نوح میں فرماتے ہیں کہ جو شخص جھوٹ اور فریب کو
نہیں چھوڑتا وہ میری جماعت میں سے نہیں۔جو شخص دنیا کے لالچ میں پھنسا ہوا ہے۔وہ میری جماعت میں سے
نہیں۔جو شخص بد رفیق کو نہیں چھوڑتا وہ میری جماعت میں سے نہیں اور جو شخص اپنے ماں باپ کی عزت نہیں
کرتا۔وہ میری جماعت میں سے نہیں۔اب اس کے یہ معنی نہیں کہ جو شخص بھی ایسا ہو گا۔اسے ہم اپنی جماعت
سے نکال دیں گے۔بلکہ مطلب یہ ہے کہ ایسے شخص کا میرے ساتھ کوئی حقیقی تعلق نہیں ہو گا۔(خطبه جمعه فرموده ۲۳ اگست ۱۹۴۰ء مطبوعہ الفضل ۱۳ ستمبر ۱۹۶۱ء)

آج 10 میں سے 10 باقی