خطبہ جمعہ فرمودہ یکم نومبر ۱۹۴۰ء
مشعل راہ (جلد اوّل)
223
ہر قوم اور ہر جماعت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے خیالات کو
احسن طریق سے دنیا میں پھیلائے
ہماری جماعت کے ہر فرد کو دوسروں کے اعتراضات اور ان کے
جواب کا بخوبی علم ہونا چاہیئے تاکہ وہ علی وجہ البصیرت ایمان پر
قائم ہوں
مذاہب دنیا میں امن پیدا کرنے کے لئے آتے ہیں
اعتقادات
کی بنیاد د لائل اور شواہد پر ہونی چاہیئے
جماعت کے افراد کو دوسرے کے دلائل سے آگاہ ر کھیں
اپنے آدمیوں کو شیر کی طرح دلیر بناؤ
(
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر ۱۹۴۰ء )۔۔
224
میں ایک اور امر کی طرف جماعت کے دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ چند دن ہوئے ہماری
جماعت کے ایک دوست نے مجھے ایک خط لکھا۔جس کا مضمون یہ تھا کہ میں بازار میں سے گذر رہا تھا کہ مجھے ایک
مخالف شخص نے کچھ ٹریکٹ دینے چاہے جس کے لینے سے میں نے انکار کر دیا۔لیکن اس نے اصرار کیا اور کہا کہ
آپ لوگوں کو چاہئے کہ ہماری باتوں کو سنیں اور ٹریکٹ لینے سے انکار نہ کریں۔اس دوست نے لکھا ہے کہ مجھے
ایک عام اعلان کے ذریعہ جماعت کے دوستوں کو ایسے لوگوں کا لٹریچر پڑھنے سے روک دینا چاہئے کیونکہ اس طرح
جماعت کا کمزور طبقہ متاثر ہوتا ہے اور خطرہ ہوتا ہے کہ کوئی فتنہ پیدا نہ ہو۔میں اس بارہ میں پہلے بھی اپنے خیالات
کا اظہار کر چکا ہوں۔اور اب پھر کہتا ہوں کہ میرے نزدیک پبلک جگہوں میں یا ایسے مقامات میں جہاں کسی خاص
قوم کو کوئی امتیازی حق حاصل نہ ہو۔وہاں اس کا کوئی حصہ نہ ہو اور بظاہر امن میں خلل واقع ہونے کا کوئی اندیشہ
نہ ہو۔ہر شخص آزادی کے ساتھ
ہر شخص آزادی کے ساتھ اپنے خیالات کو پھیلانے کا حق رکھتا ہے اپنے خیالات کو پھیلانے کا
حق رکھتا ہے اور اگر ہم اسے روک دیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ بیرونی مقامات میں جب ہمارا کوئی احمدی
ٹریکٹ وغیرہ تقسیم کرنے لگے اور دوسرے لوگ اسے روک دیں یا ٹریکٹ لینے اور پڑھنے سے انکار کر دیں تو وہ
بھی اپنے رویہ میں حق بجانب سمجھے جائیں۔حالانکہ اگر کسی جگہ ہمارا کوئی احمدی اپنے ٹریکٹ تقسیم کرتا ہے اور
لینے والا نہیں لیتا تو یہ امر اس کی مرضی پر منحصر ہوتا ہے مگر بہر حال ہم غیروں کو اپنے ٹریکٹ دیتے ہیں اور جب دیتے
ہیں تو جو حق ہمیں حاصل ہے ، وہی حق دوسروں کو بھی حاصل ہو نا چاہئے۔مذاہب دنیا میں امن پیدا کرنے کیلئے آتے ہیں ، فساد
مذاہب دنیا میں امن پیدا کرنے کیلئے آتے ہیں پیدا کرنے کے لئے نہیں آتے اور اگر ہم ایک بچے
پیدا
مذہب پر قائم ہیں تو لازماً ہمیں دنیا کو وہ حریت اور آزادی دینی ہوگی جس کے بغیر دنیا کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔یہ تو لینے
والے کا اختیار ہے وہ چاہے تو لے اور چاہے تو نہ لے۔مثلا فرض کرو کسی کے ہاتھ میں پہلے ہی بہت سی کتابیں ہوں
یا اور کوئی سامان اس نے اٹھایا ہوا ہو تو کہہ سکتا ہے کہ میں اس وقت نہیں لے سکتا یا ممکن ہے وہ ٹریکٹ اس نے
پڑھا ہوا ہو تو اس صورت میں بھی وہ کہہ سکتا ہے کہ مجھے اس ٹریکٹ کی ضرورت نہیں۔اسی طرح اگر اسے پڑھنے
کی فرصت ہی نہیں یا اس عذر کی بناء پر بھی وہ کوئی ٹریکٹ لینے سے انکار کر سکتا ہے۔لیکن اگر دینے والا دیتا ہے اور
وہ سمجھتا ہے کہ دوسرا شخص غلطی پر ہے اور میرا فرض ہے کہ میں اس کی اصلاح کروں تو اگر دیانتداری کے ساتھ
اس کی نیت اسی حد تک ہے اور وہ دوسرے کی خیر خواہی و اصلاح کے جذبہ کے ماتحت اپنا کوئی ٹریکٹ دو سرے کو
پڑھنے کیلئے دیتا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اسے تقسیم کرنے یا اپنی جماعت کے دوستوں کو ان کے لینے اور پڑھنے
سے منع کریں۔جس چیز کو اسلام ناجائز قرار دیتا ہے اور جسے ہم نا پسند کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ اشتہار بازی یا ٹریکٹوں
225
کی تقسیم وغیرہ سے کوئی فتنہ اٹھایا جائے اور یا پھر ہم اس امر کو نا پسند کرتے ہیں کہ کوئی شخص رات کو اٹھ کر کسی کے
خلاف کارٹون لگا دے۔اگر اس میں جرات اور دلیری ہے تو وہ کیوں اپنی پنچایت اپنی مجلس، اپنی جماعت اور اپنی
قوم کے بزرگوں کے سامنے اس معاملہ کو نہیں رکھتا اور انہیں کیوں نہیں بتا تا کہ فلاں خرابی کو دور کرنا چاہئے اس
کے معنے تو یہ ہیں کہ اس نے ایک بے دلیل بات بیان کر دی مگر جو جواب دینے والا ہے وہ حیران ہے کہ وسوسہ ڈال
کر وہ بھاگ کہاں گیا۔تو یہ چیزیں ہیں جنہیں ہم نا پسند کرتے ہیں۔لیکن علی الاعلان کسی کو اشتہار یا ٹریکٹ دنیا ہرگز
کوئی ناپسندیدہ طریق نہیں۔بشرطیکہ اس میں گالیاں نہ ہوں اور بشر طیکہ اس کی نیت فساد کی نہ ہو۔اگر اس طریق کو
روک دیا جائے تو مذہب دنیا میں کبھی پھیل ہی نہیں سکتا۔آخر رسول کریم میل ل ل و ریلی کے جو مخالف تھے ، انہیں آپ
کی باتیں سننا ناگوار ہی گذر تا تھا۔مگر کیا اس وجہ سے انہیں حق تھا کہ وہ رسول کریم ملی یم کو اپنی باتوں کے
پھیلانے سے روک دیتے یا اس زمانہ میں تو پریس نہیں تھا۔مگر کیا موجودہ زمانہ میں غیر احمدیوں کو حق حاصل تھا کہ
وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے یہ کہتے کہ آپ ہم میں اپنے اشتہار یا ٹریکٹ کیوں تقسیم کرتے ہیں۔پس اس
قسم کی باتوں کو روکنا حماقت کی بات ہے۔ہر قوم کا حق ہے کہ وہ اپنے خیالات کو احسن طریق پر دنیا میں پھیلائے اور
چاہے تو اشتہار تقسیم کرے اور چاہے تو ٹریکٹ دے۔یہ لینے والے کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ چاہے تو لے اور
چاہے تو نہ لے۔مگر کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے کو اپنے لٹریچر کی تقسیم سے روک دے۔یہ تو اشاعت
لٹریچر کے متعلق میں نے ایک اصول بیان کیا ہے۔لیکن میں اسی حد تک اپنی بات کو محدود نہیں رکھتا۔بلکہ اس سے
بڑھ کر یہ کہتا ہوں کہ میرے نزدیک کسی قوم کو بھورے میں بٹھا دینا اس سے انتہا درجہ کی دشمنی اور اس کی ترقی کی
جڑ پر اپنے ہاتھوں سے تبر رکھنا ہے۔جو قوم بھورے میں بند کر کے بٹھا دی بجائے وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی اور نہ
کبھی عزت اور عروج کو حاصل کر سکتی ہے۔ہم نے بارہا دیکھا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے بچوں کو گھروں میں سنبھال
سنبھال کر رکھتے ہیں اور انہیں تاکید کرتے رہتے ہیں کہ دیکھنا با ہر نہ جانا۔دیکھنا فلاں فلاں سے نہ ملنا۔وہ اپنے ماں
باپ کی موجودگی میں تو الگ تھلگ رہتے ہیں۔لیکن جب ان کے سروں سے ماں باپ کا سایہ اٹھ جاتا ہے تو وہ اول
درجہ کے آوارہ ثابت ہوتے ہیں کیونکہ ان کے جذبات دبے ہوئے ہوتے ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ نہ معلوم
فلاں فلاں لڑکے میں کیا بات ہے کہ ہمارے ماں باپ ہمیں ان سے ملنے نہیں دیتے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب ماں
باپ سر پر نہیں رہتے تو چونکہ ان کے دل میں مدتوں سے جذبات دبے ہوئے ہوتے ہیں۔وہ ان سے ایسے شوق
اور ایسی محبت سے ملتے ہیں کہ بہت جلد خراب ہو جاتے ہیں۔لیکن دوسرا لڑکا جس کی گو جائز نگرانی کی جاتی ہو مگر
اسے لوگوں کے ساتھ ملنے جلنے سے بھی منع نہ کیا جاتا ہو۔وہ جب آوارہ لڑکوں کو دیکھتا اور ان کے انجام پر نظر
دوڑاتا ہے تو کبھی خالی نہیں کرتا اور بالعموم اس کا ایسا مضبوط کیریکٹر رہتا ہے کہ لوگ اس پر ڈورے نہیں ڈال
سکتے۔
226
مسلمانوں کے تنزل کا بھی زیادہ تر یہی سبب ہوا کہ وہ غیر مذاہب کی کتب
مسلمانوں کے تنزل کا سبب کے پڑھنے سے غافل ہو گئے۔چنانچہ عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ
مسلمان کسی عیسائی کی کتاب نہیں پڑھیں گے۔کسی ہندو کی کتاب نہیں پڑھیں گے۔کسی اور مذہب والے کی
کتاب نہیں پڑھیں گے۔صرف اپنے ہی مذہب کی کتاب پڑھتے رہیں گے۔نتیجہ یہ ہو تا ہے کہ چونکہ انہیں پتہ ہی
نہیں ہو تاکہ عیسائی کیا کہتے ہیں۔ہندو کیا باتیں پیش کرتے ہیں۔اس لئے جب ہند و یا عیسائی ان سے کسی مذہبی مسئلہ
پر گفتگو کرتے ہیں تو وہ آسانی سے ان کا شکار ہو جاتے ہیں۔لیکن عیسائی دوسرے مذاہب کی کتب کو خوب غور سے
پڑھتے ہیں اور خواہ ان کے سامنے کتنی ہی زبردست دلیلیں پیش کی جائیں ان پر کوئی اثر نہیں ہو تا۔پس بجائے
اس کے کہ میں اس قسم کے لٹریچر کی اشاعت کو نا پسند کروں اور جماعت کو اس کے پڑھنے سے روک دوں۔میں
تحریک کرتا ہوں کہ جماعت کو اپنی فرصت کے اوقات میں اس قسم کا لٹریچر ضرور پڑھنا چاہئے۔اگر تمہیں معلوم ہی
نہیں کہ مخالف کیا کہتا ہے تو تم اس کا جواب کیا دو گے ؟ اور اگر ہماری جماعت کے بعض لوگ اتنے ہی کمزور ہیں کہ
وہ مخالف کی ایک کتاب پڑھ کر اپنا ایمان چھوڑنے کے لئے تیار ہو جائیں گے تو ایسے لوگوں کو سنبھالنے سے کیا
فائدہ؟ ایک شاعر نے طنز ا کہا ہے کہ
"کیا ڈیڑھ چلو پانی
ایمان
بہہ گیا"
اس نے تو ایک ناجائز چیز کا ذکر کر کے کہا ہے کہ کیا میں اس کا ڈیڑھ چلو پی کر ہی کا فر ہو گیا مگر جو جائز باتیں ہیں
ان کے متعلق ہم یہ کہاں فرض کر لیں کہ ہماری جماعت میں کوئی شخص ایسا بھی ہے جس کا ایمان مخالفوں کا ایک
اشتہار یا صرف ایک ٹریکٹ یا ایک کتاب پڑھنے سے ہی ضائع ہو جائے گا اور وہ ایسا متاثر ہو گا کہ احمدیت کو چھوڑ
دے گا اور اگر کوئی متاثر ہو گا تو اسی وجہ سے کہ ہم نے اسے احمدیت کی حقانیت کے دلائل پوری طرح نہیں
سمجھائے ہوں گے۔حقیقت یہ ہے کہ جب کوئی قوم دوسروں کا لٹریچر پڑھنے سے غافل ہو جاتی ہے تو وہ اپنی اس ذمہ
داری کی جو قوم کے تمام افراد کو صحیح تعلیم دینے سے تعلق رکھتی ہے ادا کرنے میں سست ہو جاتی ہے۔اس قوم کے
افراد یہ خیال کرتے ہیں کہ جب ہم نے دوسروں کا لٹریچر پڑھنے سے اپنی تمام قوم کو منع کر دیا ہے تو وہ غیر کے اثرات
سے متاثر ہی کب ہو گی۔گویا وہ اصلاح کا ایک شارٹ کٹ تجویز کرتے ہیں۔حالانکہ اس سے زیادہ خطرناک اور
تباہ کن راستہ اور کوئی نہیں۔جب ہم اپنی جماعت کے افراد کو یہ آزادی دیں گے کہ وہ دوسروں کے لٹریچر کو بھی
پڑھیں تو لازما ہمیں یہ فکر رہے گا کہ ہم دوسروں کے پیدا کردہ شبہات کا بھی ازالہ کریں اور اس کے تردیدی
دلائل ان کے ذہن نشین کریں۔لیکن اگر ہم انہیں دوسروں کا لٹریچر پڑھنے سے ہی منع کر دیں گے تو لازما ہم تعلیمی
پہلو میں ست ہو جائیں گے اور ہمیں یہ احساس نہیں رہے گا کہ دوسروں کے دلائل کا جواب بھی اپنے افراد کو
سکھانا چاہئے۔چنانچہ فرض کرو اگر ہم کہہ دیں کہ جماعت کا کوئی شخص دوسروں کا لٹریچر نہ پڑھے تو چونکہ حیات مسیح
کے دلائل جو وہ پیش کرتے ہیں ، انہی کی کتب میں سے مل سکتے ہیں۔اس لئے یہ دلائل ہماری جماعت کی نظروں
227
سے مخفی رہیں گے اور ان کا کوئی جواب ہمارے افراد کو نہیں آئے گا۔اسی طرح ہم وفات مسیح کے دلائل بھی
زیادہ توجہ سے اپنے افراد کو نہیں سکھا سکیں گے کیونکہ وفات مسیح کے دلائل کی ضرورت بھی حیات مسیح کے دعوئی
کے مقابلہ میں ہی پیش آیا کرتی ہے لیکن اگر دوسرا شخص حیات مسیح کے دلائل پیش کرے اور وہ دلائل ہماری
جماعت کے افراد کے سامنے آتے رہیں۔تو ہم اس بات پر مجبور ہوں گے کہ انہیں وفات مسیح کے دلائل بھی
سمجھائیں۔اسی طرح اگر ہم کہہ دیں کہ مسئلہ نبوت کے بارہ میں کسی مخالف کی کوئی کتاب نہ پڑھی جائے تو نتیجہ یہ
ہو گا کہ اپنی جماعت کو اپنے عقیدہ کے دلائل بتانے میں بھی ہم ست ہو جائیں گے اور جو لوگ وفات مسیح یا مسئلہ
نبوت کو ہم میں مانے والے ہوں گے ، وہ بھی علی وجہ البصیرت ان مسائل پر قائم نہیں ہوں گے بلکہ تقلیدی رنگ
میں ہوں گے۔حالانکہ اسلام یہ چاہتا ہے کہ ہر مسلمان دلائل
اعتقادات کی بنیاد ودلائل اور شواہد پر ہونی چاہئے اور شواہد کی بناء پر اپنے تمام اعتقادات رکھے۔چنانچہ قرآن کریم میں رسول کریم ملی و اسلام کا یہی دعوئی بیان ہوا ہے کہ میں اور میرے متبع دلائل سے اسلام کو مانتے
ہیں مگر تم اپنی باتوں پر بے دلیل قائم ہو اور جو قوم کسی بات کو بے دلیل مان لیتی ہے ، وہ کبھی برکت حاصل نہیں کر
سکتی۔برکت اسی کو حاصل ہوتی ہے جو بادلیل مانے چاہے وہ بچے مذہب میں ہی کیوں شامل نہ ہو۔اگر ایک مسلمان
اس لئے خدا کو ایک سمجھتا ہے کہ اس کی ماں باپ خدا کی وحدانیت پر ایمان رکھتے تھے۔اگر ایک مسلمان اس لئے
نمازیں پڑھتا ہے۔کہ اس نے اپنے ماں باپ کو ہمیشہ نمازیں پڑھتے دیکھا۔اگر ایک مسلمان اس لئے روزے رکھتا
ہے کہ اس نے اپنے ماں باپ اور اپنی قوم کے افراد کو روزے رکھتے دیکھا۔اگر ایک مسلمان اس لئے زکوۃ دیتا
ہے کہ اس کی قوم زکوۃ دیتی ہے اور اگر ایک مسلمان اس لئے حج کرتا ہے کہ اور لوگوں کو بھی وہ حج کرتے دیکھتا ہے
تو قیامت کے دن اس کی توحید اس کی نمازیں اس کے روزے اس کی زکوۃ اور اس کا حج اسے کوئی فائدہ نہیں
پہنچائیں گے بلکہ خدا کہے گا کہ بے شک تم نے توحید کے عقیدہ پر ایمان رکھا۔مگر میں اس کا ثواب تمہارے ماں
باپ کو دوں گا جنہوں نے دلائل سے میری وحدانیت پر ایمان رکھا تھا۔اسی طرح بے شک تم نے نمازیں بھی
ھیں ، تم نے روزے بھی رکھے ، تم نے زکوۃ بھی دی ، تم نے حج بھی کیا مگر چونکہ یہ تمام اعمال تم نے دوسروں کو
دیکھ کر کئے اور خود ان اعمال کی حقیقت اور حکمت کو نہ سمجھا۔اس لئے جو لوگ نماز میں سمجھ کر پڑھا کرتے تھے۔روزے سمجھ کر رکھا کرتے تھے۔زکوۃ سمجھ کر دیا کرتے تھے اور حج سمجھ کر کیا کرتے تھے میں ان تمام نیکیوں کا ثواب
ان کو دوں گا نہ کہ تمہیں۔اس طرح ہر نیکی کا ثواب مارا جائے گا اور وہ ان لوگوں کو دیا جائے گا۔جنہوں نے سوچ
سمجھ کر نیکیاں کی ہوں گی۔پس یہ طریق بڑا خطرناک ہے۔جو قوموں کو تباہ و برباد کر دینے والا ہے اور یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے جس کو
جلد سے جلد دور کرنا چاہیے۔بے شک ایسی باتیں جن سے فتنہ پیدا ہونے کا امکان ہو۔ان سے روکنا ہمارے لئے
228
ضروی ہو تا ہے۔مگر لٹریچر ایسی چیز نہیں کہ اس کے پڑھنے سے کسی کو روکا جاسکے۔بلکہ میں تو کہوں گا کہ ہماری
جماعت کے افراد میں سے جن کو بھی فرصت ہو وہ مخالفین کے لٹریچر کو ضرور پڑھیں۔ہاں ہمارا یہ
مطالبہ ہر وقت رہے گا کہ وہ صرف مخالفانہ لٹریچر کو ہی نہ پڑھیں بلکہ اپنے لٹریچر کو بھی بار بار پڑھیں۔پس میں تمہیں
دوسروں کے اشتہارات یا پمفلٹ یا کتب پڑھنے سے منع نہیں کرتا۔بلکہ میں تمہیں کہتا ہوں کہ تم عیسائیوں کی
کتابیں بھی پڑھو۔تم یہودیوں کی کتابیں بھی پڑھو۔تم آریوں کی کتابیں بھی پڑھو اور جتنی جتنی تمہیں فرصت ہو
اس کے مطابق ان کے لٹریچر کا مطالعہ جاری رکھو۔یہ مطالعہ تمہارے لئے مضر نہیں بلکہ مفید ہے اور جتنا زیادہ یہ
مطالعہ بڑھے گا اتنا ہی تمہارا کیریکٹر مضبوط ہو گا اور دوسروں کے حملوں سے تم محفوظ رہو گے۔کیونکہ تم جانتے ہو
گے کہ تمہارا مخالف کیا کہتا ہے اور تمہارے پاس اس کا کیا جواب ہے ؟ اب اگر میرے سامنے کوئی عیسائی آئے اور
کہے کہ مسیح ابن اللہ تھے تو مجھ پر اس کی بات کا کوئی اثر نہیں ہو گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ مسیح کو کن معنوں میں ابن
اللہ کہا گیا ہے۔میں جانتا ہوں کہ مسیح ایک بشر تھا۔میں جانتا ہوں کہ اس کے ابن اللہ ہونے کے کیا دلائل ہیں اور
میں یہ بھی جانتا ہوں کہ جن قرآنی آیات سے وہ مسیح کے ابن اللہ ہونے کا استدلال کرتے ہیں ان کا کیا مفہوم ہے ؟
میں نے ان کے اعتراضوں کو پڑھا۔ان کے جوابات کو سمجھا اور مجھے یقین حاصل ہو گیا کہ جن آیات سے وہ حضرت
مسیح کے ابن اللہ ہونے کا استدلال کرتے ہیں ، ان کے معنے وہ نہیں جو وہ کرتے ہیں۔بلکہ اور ہیں۔مثلاً اگر کوئی
عیسائی کہے کہ قرآن میں حضرت مسیح کے متعلق روح منه (النساء: ۱۷۲) کے الفاظ آتے ہیں اور اس سے ثابت
ہوتا ہے کہ وہ روح اللہ تھے تو میں اس سے قطعا نہیں گھبراؤں گا۔کیونکہ مجھے اس اعتراض کا جواب آتا ہے اور
جب آتا ہے تو میرے لئے گھبرانے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔تو غیروں کی باتوں کا پڑھنا بشر طیکہ جس مذہب میں انسان
داخل ہو اس کی اسے پوری واقفیت حاصل ہو نہ صرف جائز ہے بلکہ نہایت ضروری اور مفید ہے۔بلکہ اگر کبھی
فرصت ہو تو اس قسم کے ٹریکٹوں کو بیوت الذکر میں پڑھ کر سنا دینا چاہئے اور جماعت کے دوستوں کو بتانا چاہئے کہ
دوسروں نے یہ یہ اعتراض کیا ہے اور ان اعتراضات کے یہ یہ جوابات ہیں مگر اس قسم کے ٹریکٹوں کا سنانا باقی تمام
ضروریات پر مقدم نہیں کر لینا چاہئے۔یعنی یہ نہیں ہونا چاہئے کہ قرآن کا درس چھوڑ دیا جائے۔حدیث کا درس چھوڑ دیا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا درس چھوڑ دیا
جائے۔اسی طرح اور وعظ و نصیحت کی باتوں کو چھوڑ دیا جائے اور مخالف ٹریکٹوں کو سنانا شروع کر دیا جائے۔یہ
سخت بد دیانتی ہے کہ انسان جس مذہب میں شامل ہو اس کے متعلق تو ابھی سے پوری واقفیت حاصل نہ ہو اور
دوسروں کے لٹریچر کو پڑھنے میں وہ مشغول ہو جائے تم پہلے اپنی جماعت کے لٹریچر کو پڑھو اور جب احمدیت کے
عقائد احمدیت کی تعلیم اور احمدیت کے دلائل سے تم پوری طرح آگاہ ہو جاؤ تو پھر تمہارا حق ہے کہ دوسروں کی
کتابوں کو بھی پڑھو اور اگر تمہیں اپنے مذہب کی تعلیم پر غور کرتے ہوئے یہ خیال پیدا ہو تا ہے کہ تمہار امذ ہب سچا
نہیں تو تمہارا فرض ہے کہ تم سچائی کی کسی اور مذہب میں تلاش کرو۔تاکہ تم اگر سچ پر قائم نہیں تو کم از کم تم خدا
229
سے یہ کہہ سکو کہ تم نے سچ کو تلاش کرنے کی کوشش کی تھی۔میں اس بارہ میں جماعت کے اندر بیداری پیدا کرنے کے لئے انصار اللہ اور
انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ خدام الاحمدیہ سے یہ کہتا ہوں کہ وہ ہر سال ایک ہفتہ ایسا منایا کریں جس میں
وہ جماعت کے افراد کے سامنے مختلف تقاریر کے ذریعہ نہ صرف اپنی جماعت کے عقائد بیان کیا کریں بلکہ یہ بھی
بیان کیا کریں کہ دوسروں کے کیا اعتراضات ہیں اور ان اعتراضات کے کیا جوابات ہیں ؟ ہر بیت الذکر میں اس قسم
کی تقریریں ہونی چاہئیں اور جماعت کے دوستوں کو بتانا چاہئے کہ لوگ یہ یہ اعتراضات کرتے ہیں اور ان
اعتراضات کے یہ جوابات ہیں۔فرض کرو خلافت کا مسئلہ جس رنگ میں ہماری جماعت کی طرف پیش کیا جاتا ہے وہ
غلط ہے تو کیوں کسی کا حق نہیں کہ وہ ہمیں سمجھائے۔یا فرض کرو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نبی نہیں تو جو
شخص ہمیں سمجھاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نبی نہیں وہ ہمارا محسن ہے نہ کہ دشمن بشر طیکہ وہ شرارت یا
بد دیانتی نہ کر رہا ہو۔مگر مشکل یہ ہے کہ ہمارے بعض مخالف سنجیدگی اور شرافت کے ساتھ بات نہیں کرتے اور پھر
جو حوالے پیش کرتے ہیں۔ان میں بھی دیانت سے کام نہیں لیا جاتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کچھ لکھا
ہوتا ہے اور وہ کسی اور رنگ میں اسے پیش کر رہے ہوتے ہیں۔اگر وہ شرافت کے ساتھ اپنے عقائد کو پیش کریں
تو ان کی باتیں خوشی کے ساتھ سننے کے لئے تیار ہیں۔قادیان میں ایک دفعہ آریوں کے جلسہ پر دیا نند کالج کے ایک
پروفیسر صاحب آئے۔ان دنوں میں اس بیت اقصیٰ میں درس دیا کرتا تھا۔جلسہ سے فارغ ہو کر مجھے ملنے کے لئے
اسی بیت میں آگئے۔میں نے ان سے کہا کہ قادیان ایسا مقام ہے جس میں ہماری تعد اد دو سروں کے مقابلہ میں بہت
زیادہ ہے۔پس یہاں آپ کا آنا اسی صورت میں فائدہ بخش ہو سکتا تھا جب آپ اپنے خیالات سے ہمیں آگاہ کرتے
ورنہ آپ کے اپنے آدمی تو جانتے ہی ہیں کہ آپ کے کیا عقائد ہیں اور ان عقائد کے کیا دلائل ہیں۔اگر یہاں آکر
بھی آپ نے اپنے آدمیوں کے سامنے ہی ایک تقریر کر دی۔تو اس کا کیا فائدہ ہوا۔فائدہ تو تب ہو تا جب آپ
ہمیں بتاتے کہ آپ کے مذاہب کی کیا تعلیم ہے؟ وہ کہنے لگے بات تو ٹھیک ہے۔مگر میں نے سمجھا کہ آپ اپنے
آدمیوں کو ہماری باتیں سننے کے لئے کب اکٹھا کر سکتے ہیں ؟ میں نے ان سے کہا۔یہ غلط ہے۔بيت الذکر ہمارا سب سے مقدس مقام ہوتا ہے اور
بيت الذکر ہمار ا سب سے مقدس مقام ہوتا ہے پھر یہ بیت الذکر تو وہ ہے جسے ہم بیت اتمی قرار
ا
دیتے ہیں۔آپ آئیں اور اس بیت الذکر میں تقریر کریں۔میں اپنی جماعت کے دوستوں سے کہوں گا کہ وہ آپ
کی تقریر کو سنیں چنانچہ اس بیت الذکر میں دیا نند کالج کے پروفیسر صاحب نے تقریر کی اور حافظ روشن علی صاحب
مرحوم نے ان سے تبادلہ خیالات کیا۔تو خیالات کا تبادلہ بڑی بابرکت چیز ہے۔اگر ہماری جماعت التزام کے ساتھ
دوسروں کے خیالات کو سنے ان کے لٹریچر کو پڑھے اور ان کے دلائل کو معلوم کر کے ان کے جوابات کو جماعت
کے ہر فرد کے ذہن میں اچھی طرح راسخ کر دے۔
230
تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کا ہر فرد
ہماری جماعت کا ہر فرد ایمانی لحاظ سے مضبوط ہو ایمانی لحاظ
سے مضبوط ہو ایمانی لحاظ سے اتنا مضبوط ہو جائے کہ کوئی شخص
اسے ورغلانہ سکے۔اگر خدا تعالی کی ہستی کے متعلق اسے کوئی دھوکا دینا چاہے گا تو وہ فورا ہو شیار ہو جائے گا اور
کہے گا مجھے خوب معلوم ہے کہ تم اعتراض کرنا چاہتے ہو۔تم بے شک اعتراض کرو۔مگر مجھے ان کے جوابات بھی
معلوم ہیں اور ان جوابات کے مقابلہ میں تمہارے اعتراضات کوئی حقیقت نہیں رکھتے۔اسی طرح خدا تعالیٰ کی
قدرت اور اس کی صفات کے متعلق اگر کوئی اعتراض کرے گا تو وہ گھبرائے گا نہیں بلکہ ان کا جواب دینے کے لئے
فور اختیار ہو جائے گا۔اسی طرح رسول کریم ملی دلیل اللہ کی رسالت اسلام کی صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی نبوت اور جماعت احمدیہ کی حقانیت کے متعلق جب بھی کوئی اس کے دل میں وسوسہ پیدا کرنے کی کوشش کرے
گا وہ عمدگی کے ساتھ اس کے وساوس کا ازالہ کر دے گا اور اپنی جگہ سے ایک انچ بھی ادھر ادھر نہیں ہو گا۔یہ وہ
مقام ہے جس پر اگر ہم اپنی جماعت کو کھڑا کہ میں تو ہم اس سے حقیقی نیکی کرنے والے ہوں گے۔یہ کوئی نیکی نہیں
کہ ہم پچاس یا ساٹھ یا سو آدمیوں کو دوسروں سے چھپا کر خدا تعالیٰ کے پاس لے جائیں۔کیونکہ خدا چوروں کی
طرح دوسروں کی نظر سے چھپ چھپ کر آنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔بلکہ وہ ان کو پسند کرتا ہے جو دھڑلے سے
سب کے سامنے آئیں اور علی الاعلان آئیں۔اگر تم خدا کے پاس ایک بھی ایسا شخص لے کر حاضر ہوتے ہو جسے دنیا
کا کوئی آدمی گمراہ نہیں کر سکتا تو خدا بہت زیادہ خوش ہو گا بہ نسبت اس کے کہ تم سو یا ہزار ایسے آدمی اس کے
سامنے پیش کرو جنہیں دوسروں کے عقائد سے بے خبر رکھا گیا ہو اور جنہیں چوری چھپے اپنے مذہب میں شامل کر لیا
گیا ہو۔خدا تعالٰی تعداد کی زیادتی کو دیکھ کر خوش نہیں ہو گا۔بلکہ وہ کہے گا کہ میں ان سو یا ہزار کو کیا کروں ان میں
سے تو ہر شخص آسانی سے دوسروں کا شکار ہو سکتا اور گمراہی اور ضلالت کے گڑھے میں گر سکتا ہے۔پس یا د رکھو
خدا کے حضور وہی مقبول ہوتے ہیں جن کا ایمان علی وجہ البصیرت ہو اور جو دو سرے کے ہر اعتراض کا جواب دینے
کی طاقت رکھتے ہوں۔چنانچہ قرآن کریم میں اس امر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ رسول کریم ملی ام
سے فرماتا ہے قل هذه سيلي ادعوا إلى الله على بصيرة أنا وَ مَنِ اتَّبَعَنِي - (يوسف : ١٠٩) كه
اے محمد رسول اللہ ا ل ا ل لی تو لوگوں سے کہہ دے کہ میری سچائی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ تم جو باتیں کہتے ہو
اس کی تمہارے اپنے آدمی کوئی دلیل نہیں جانتے۔اس کے مقابلہ میں میں اور میرے پیرو ہر بات کی دلیل رکھتے
ہیں اس لئے ہم بچے ہیں اور تم بچے نہیں۔یکا در
پس ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی جماعت کے تمام افراد کا
جماعت کے افراد کا ایمان بصیرت پر قائم کریں ایمان بصیرت پر قائم کریں اور یہ وہ ذمہ داری ہے، جو
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم پر عائد کی گئی ہے اور زمہ واری سے بچنا نیکی نہیں ہوتی بلکہ ذمہ واری کو ادا کرنا نیکی ہوتی
ہے۔پس ہمارے ذمہ یہ فرض ہے کہ ہم اپنی جماعت کے تمام افراد کو دینی مسائل سے آگاہ کریں اور انہیں ان
231
مسائل میں ایسا پختہ کریں کہ انہیں کوئی گمراہ نہ کر سکے۔اگر ہم افراد کی اس رنگ میں تربیت نہیں کریں گے اور پھر
یہ امید رکھیں گے کہ کسی مخالف کی باتوں سے وہ متاثر بھی نہ ہوں۔تو یہ ایسی ہی بات ہو گی جیسے کہتے ہیں کہ " آپے
میں رجی بچی آپے میرے بچے جیون " یعنی خود بخود گھر میں بیٹھے فرض کر لیا کہ ہمارا ہر فرد دینی مسائل سے آگاہ ہے
اور پھر خود بخود یہ نتیجہ نکال لیا کہ اب نہیں کوئی گمراہ نہیں کر سکتا۔حالانکہ جب تک انہیں دوسرے کے لٹریچر کا علم
نہیں ہو گا اور انہیں معلوم نہیں ہو گا کہ اس کے اعتراضات کے کیا جوابات ہیں۔اس وقت تک بالکل ممکن ہے کہ
وہ اس کا شکار ہو جائیں اور اس کی فتنہ انگیز باتوں سے متاثر ہو جائیں۔پس ہماری جماعت کے افراد کو شکاری
ہماری جماعت کے افراد کو شکاری پرندے بننا چاہئے پرندے بننا چاہئے۔انہیں وہ باز بننا چاہئے جو
روحانی لحاظ سے اپنے شکار پر حملہ آور ہوتا اور اسے اپنے قبضہ و تصرف میں لے آتا ہے اسے چوہوں کی طرح اپنی
بلوں میں سر چھپانے والی قوم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔بلکہ کامیاب وہی قوم ہوا کرتی ہے جو بازوں اور شکروں
کی طرح ہوتی ہے۔مجھے حضرت خلیفہ اول کے عہد میں جب کبھی باہر تقریر کے لئے جانا پڑتا تو مجھے یہ بات بیان
کرتے ہمیشہ مزا آ جاتا کہ لوگ یہ شور مچاتے ہیں کہ انہوں نے مرزا صاحب کو شکست دے دی۔حالانکہ جب آپ
نے دعویٰ کیا اس وقت آپ اکیلے تھے۔مگر جس طرح شیر بھیڑوں کے گلے پر حملہ کرتا اور ان میں سے کئی بھیڑیں
اٹھا کر لے جاتا ہے۔اسی طرح حضرت مرزا صاحب نے ہزاروں نہیں لاکھوں کو اپنے ساتھ ملالیا۔اب فرض کرو
بھیڑیں ایک کروڑ ہوں اور شیر صرف ایک ہو لیکن وہ ان کروڑ بھیڑوں میں سے سو کو اٹھا کر لے جائے تو بہر حال
فاتح شیر ہی کہلائے گا نہ کہ بھیڑیں۔اسی طرح بے شک مخالف زیادہ ہیں اور احمدی کم مگر دیکھنا یہ ہے کہ کیا جس
کثرت کے ساتھ غیر احمدیوں میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آدمی کھینچے اس کا سینکڑواں حصہ بھی کوئی
مخالف ہم میں سے لوگوں کو لے گیا۔اگر نہیں تو کامیاب وہ کس طرح ہو گئے۔کامیاب تو وہی ہوا جو اکیلا اٹھا اور
لاکھوں کو اس نے اپنے ساتھ ملالیا۔پھر اگر کوئی برگشتہ بھی ہوا تو خدا نے اس کی جگہ ہمیں کئی مخلصین دے دیئے۔قرآن کریم خود بچے سلسلہ کی صداقت کا معیار یہ بیان فرماتا ہے۔کہ اگر اس میں سے ایک شخص بھی مرتد ہوتا ہے
تو اس کی جگہ ہم ایک قوم کو لے آتے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا یہ سلوک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا ہے۔پس
یہ اس امر کا ثبوت ہے کہ خدا ہمارے ساتھ ہے کیونکہ ہم تھوڑے ہو کر جیتے چلے جاتے ہیں اور وہ زیادہ ہو کر
ہارتے چلے جاتے ہیں۔آخری زمانہ میں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام امرت سر تشریف لے گئے تو بڑی سخت
مخالفت ہوئی اور لوگوں نے آپ پر پتھر پھینکے۔ان دنوں امرتسر میں ہماری جماعت کے ایک دوست تھے جو کچھ
پڑھے لکھے تو نہیں تھے۔مگر یوں سمجھدار آدمی تھے۔پرانے زمانہ میں ایک دستور تھا جسے شاید آج کل کے احمدی نہ
جانتے ہوں اور وہ یہ کہ جب لڑکے والے لڑکی لینے جاتے تھے تو ، مستورات لڑکی والوں کے گھر میں اکٹھی ہوتی
تھیں۔وہ لڑکے والوں کو خوب گالیاں دیا کرتی تھیں ان گالیوں کو پنجابی میں سٹھنیاں کہا کرتے تھے۔وہ خیال کرتی
232
تھیں کہ ان سٹھنیوں سے نکاح بابرکت ہو جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب امرت سر تشریف لے
گئے۔تو وہاں کے ایک رئیس محمد شریف صاحب کے ہاں ٹھرے جو کشمیری خاندان میں سے تھے۔لوگوں کو جب
آپ کی آمد کا علم ہوا تو انہوں نے آپ کو خوب گالیاں دیں۔سیاپے کئے اور جہاں آپ ٹھہرے ہوئے تھے۔وہاں
بھی آ آکر گالیاں دیتے رہے۔جب آپ وہاں سے تشریف لے آئے تو کسی مخالف نے اس احمدی سے کہا کہ دیکھا
تمہارے مرزا کو کیسی گالیاں ملیں۔وہ کہنے لگا گالیوں کا کیا ہے۔آخر تم میں سے ہی اتنے آدمیوں نے بیعت بھی تو کی
ہے۔رہا گالیاں ، سو ان کا کیا ہے ، سٹھنیاں تو تم نے دینی ہی تھیں۔کیونکہ مرزا صاحب تمہارے آدمی جو لے گئے۔تو جو قوم خدا تعالیٰ کی برکت کے نیچے ہوتی ہے۔وہ لوگوں کو کھینچے چلی جاتی ہے۔ہم دوسروں کے مقابلہ میں مال و
دولت اور تعداد کے لحاظ سے بہت کمزور ہیں۔مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے تبلیغ اسلام کے میدان میں ہمارا اس قدر
رعب ہے کہ چرچ آف انگلینڈ کی طرف سے ایک کمیٹی اس غرض کے لئے بٹھائی گئی تھی کہ وہ یہ تحقیق کرے کہ
افریقہ میں عیسائیت کی ترقی کیوں رک گئی ہے۔اس کمیٹی نے جو رپورٹ شائع کی ہے اس میں سات مقامات پر یہ
ذکر کیا گیا ہے کہ احمدی اب لوگوں کو عیسائی نہیں ہونے دیتے۔بلکہ جو عیسائی ہو چکے ہیں ان کو بھی ہم سے چھین کر
لے جاتے ہیں۔چرچ آف انگلینڈ کی سالانہ آمد ساٹھ کروڑ روپیہ تک ہے مگر ہمیں ہزاروں روپے بھی بمشکل میںہ
آتے ہیں اور پھر ہمیں ان ممالک میں کام کرنا پڑتا ہے جہاں سینکڑوں سال سے عیسائی اپنی تبلیغ کرتے چلے آرب
ہیں مگر باوجود اس کے سات جگہ انہوں نے تسلیم کیا کہ احمدیوں نے ان کی ترقی بند کر دی ہے۔تو کثرت سے اس
ہے۔قسم کی مثالیں پائی جاتی ہیں۔جہاں عیسائیوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ احمدیت نے عیسائیت کو بڑھنے سے
روک دیا ہے۔حالانکہ عیسائی چالیس کروڑ کے قریب ہیں۔پھر انہیں حکومت حاصل ہے۔ان کے پاس روپیہ
اور طاقت ہے مگر پھر بھی ہر جگہ انہیں شکست ہوتی چلی جاتی ہے۔ابھی سیرالیون میں میں نے اپنا ایک مبلغ بھجوایا
تھا۔جس کی رپورٹیں الفضل میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ان رپورٹوں میں بھی یہی لکھا ہوتا ہے کہ فلاں عیسائی
رئیس مسلمان ہو گیا اور فلاں معزز عیسائی نے اسلام کا مقابلہ کرنے سے انکار کر دیا۔پادریوں نے جب یہ حالت
دیکھی تو وہ کمشنر کے پاس پہنچے اور پہلے تو یہ کہا یہ باغی ہیں اور پھر یہ شور مچایا کہ ان کی تقریروں سے ملک میں فتنہ پیدا
ہوتا ہے۔انہیں روکا جائے۔اس پر ہمارے مبلغوں نے جب اصل حقیقت بتائی تو کمشنر نے کہا کہ میں اب اس
علاقہ کا دورہ کروں گا اور پادریوں کو ڈانٹوں گا کہ وہ آپ لوگوں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیوں کرتے ہیں۔اگر
انہیں مقابلہ کا شوق ہے تو مذہبی رنگ میں مقابلہ کر لیں۔یہی حال یہاں ہے۔چنانچہ کوئی سال ایسا نہیں گذر تاجس
میں چار پانچ ہزار کے قریب آدمی ان میں سے نکل کر ہم میں شامل نہ ہو جاتے ہوں۔لیکن ان میں سے شاذ و نادر
کے طور پر ہی کوئی ادھر جاتا ہے اور اگر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ اور کئی آدمی بھجوا دیتا ہے۔یہ فوقیت اور
برتری جو ہماری جماعت کو حاصل ہے در حقیقت اس علم کی وجہ سے ہے جو جماعت کو دیا جاتا ہے اور جس کے بعد
کوئی شخص دوسروں کے قریب میں نہیں آتا۔
233
پس ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی جماعت کے تمام افراد کو دوسروں کے دلائل سے آگاہ
رکھیں اور ہر فرد کے یہ ذہن نشین کریں کہ دو سرا کیا کہتا ہے اور اس کے اعتراضات کا کیا جواب ہے اور میں اس
غرض کے لئے انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ سے کہتا ہوں کہ وہ سال میں ایک ایسا ہفتہ مقرر کریں۔جس میں ان کی
طرف سے یہ کوشش ہو کہ وہ جماعت کے ہر فرد کو نہ صرف اپنی جماعت کے مسائل سے آگاہ کریں۔بلکہ یہ بھی
بتائیں کہ دوسروں کے کیا کیا اعتراضات ہیں اور ان اعتراضات کے کیا کیا جوابات ہیں۔یہ تعلیم کا سلسلہ زبانی ہونا
چاہئے اور پھر زبانی ہی ان کا امتحان بھی لینا چاہئے تا جماعت میں بیداری پیدا ہو اور وہ دوسروں کے ہر حملہ سے اپنے
آپ کو پوری ہوشیاری سے بچا سکے۔مگر یہ نہ ہو کہ تم اپنی کتابیں پڑھنی چھوڑ دو اور دوسروں کی کتابیں پڑھنے میں
ہی مشغول ہو جاؤ۔پہلے اپنے سلسلہ کی کتابیں پڑھو۔ان کو یاد کرو۔ان کے مضامین کو ذہن نشین کرو اور جب تم
اپنے عقائد میں پختہ ہو جاؤ تو مخالفوں کی کتابیں پڑھو۔مگر چوری چھپے نہ پڑھو بلکہ علی الاعلان پڑھو اور سب کے
سامنے پڑھو۔اور پھر مخالف دلائل کا پوری مضبوطی سے رد کرو اور دوسروں
اپنے آدمیوں کو شیر کی طرح دلیر بناؤ کے مقابلہ میں ایک شیر کی طرح کھڑے ہو جاؤ نا تمہارے متعلق
کسی کو یہ و ہم نہ ہو کہ دوسرا تمہیں ورغلا سکے گا۔بلکہ جب وہ تمہیں چھیڑے تو ہر شخص کا دل اس یقین سے بھرا ہوا
ہو کہ اب تم ضرور کوئی نہ کوئی شکار پکڑ کر لے آؤ گے۔پس تم اپنے آدمیوں کو شیر کی طرح دلیر بناؤ۔انہیں بلوں
میں چھپنے والے چوہے نہ بناؤ۔تم تجربہ کے بعد خود بخود دیکھ لو گے کہ اس کے بعد جماعت روحانی لحاظ سے کتنی
مضبوطی حاصل کر لیتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اگر ہمارے پاس سچائی ہے تو ہمیں مخالف کی کسی بات کا کیا خوف ہو سکتا
ہے۔وہ لاکھ اعتراض کرے۔خدا اس کے تمام اعتراضات کو باطل کر دے گا۔میرا اپنا تجربہ ہے کہ مخالف خواہ کیسا
ہی اعتراض کرے خدا تعالیٰ اس کا کوئی نہ کوئی جواب ضرور سمجھا دیتا ہے۔تھوڑا ہی عرصہ ہوا چھوٹی بیت الذکر میں
ایک شخص آیا اور مجھ سے کہنے لگا کہ میں نے آپ سے ایک سوال کرنا ہے۔میں نے کہا کرو۔وہ کہنے لگا۔میں چاہتا
ہوں کہ آپ مرزا صاحب کی صداقت قرآن کریم سے ثابت کریں۔میں نے کہا سارا قرآن مرزا صاحب کی
صداقت سے بھرا پڑا ہے۔میں کس کس آیت کو پڑھوں۔وہ کہنے لگا آخر کوئی آیت تو پڑھیں۔میں نے کہا کہ جب
ہم نے کہہ دیا ہے کہ سارا قرآن ہی آپ کی صداقت سے بھرا ہوا ہے۔تو کسی ایک آیت کا سوال ہی کیا ہے۔تم
خود کوئی آیت پڑھ دو۔میں اسی سے حضرت مرزا صاحب کی صداقت ثابت کرنے کے لئے تیار ہوں۔قرآن کی
بعض آیتیں لمبے چکر سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ثبوت بنتی ہیں اور بعض آیتوں سے سیدھے
طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت ثابت ہو جاتی ہے۔مگر مجھے یقین تھا کہ خدا اس کی زبان پر کوئی ایسی
آیت ہی لائے گا جس سے وہ فورا پکڑا جائے گا۔چنانچہ اس نے جھٹ یہ آیت پڑھ دی کہ وَ مِنَ النَّاسِ مَن
يَقولُ آمَنَّا بِالله وَبِالْيَوْمِ الْآخِرَ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِيین - (البقرہ:9) اور کہا کہ اس سے مرزا صاحب کی
234
صداقت ثابت کیجئے۔میں نے کہا اس آیت میں کن لوگوں کا ذکر ہے۔کہنے لگا مسلمانوں کا۔میں نے کہا جب رسول
کریم میل کے زمانہ میں مسلمان بگڑ سکتے ہیں تو اب کیوں نہیں بگڑ سکتے اور جب آج بھی مسلمان بگڑ سکتے ہیں۔تو
ان کی اصلاح کے لئے خدا کی طرف سے کسی کو آنا چاہئے یا نہیں۔تمہاری دلیل یہی ہے کہ محمد ملالی کے بعد کسی
مصلح اور مامور کے آنے کی ضرورت ہی کیا ہے مگر قرآن کہتا ہے کہ محمد ملی یا لالی کے بعد تو کیا محمد علی الم کے زمانہ
میں بھی بعض لوگ گمراہ تھے اور جب آپ کے زمانہ میں بھی بعض لوگ گمراہ تھے۔تو آپ کے بعد تو بدرجہ اولی
مسلمان گمراہ ہو سکتے ہیں اور جب گمراہ ہو سکتے ہیں تو لازماً خدا کی طرف سے مصلح بھی آسکتا ہے۔پس یا تو یہ مانو کہ
امت محمدیہ کبھی گمراہ نہیں ہو سکتی اور اگر ایسا کہو تو یہ قرآن کے منشاء کے خلاف ہو گا۔کیونکہ جو آیت تم نے پڑھی
ہے ، اس میں یہی ذکر ہے کہ مسلمانوں میں ایسے لوگ بھی ہیں جو منہ سے تو کہتے ہیں کہ ہم مومن ہیں۔مگر حقیقت
میں وہ مومن نہیں اور جب امت محمدیہ گمراہ ہو سکتی ہے تو اس کی اصلاح کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی مامور
بھی آسکتا ہے۔یہ بات جو میں نے اس کے سامنے کسی یونسی مشغلہ کے طور پر نہیں کہہ دی تھی بلکہ حقیقت یہ ہے
کہ قرآن سارے کا سارا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ثبوت ہے۔جس طرح
تو رات کا جتنا سچا حصہ ہے وہ سارے کا سارا رسول کریم میں اسلام کی صداقت کا ثبوت ہے۔جس طرح انجیل کا جتنا
سچا حصہ ہے وہ سارے کا سارا رسول کریم میں لی لی لیلی کی صداقت کا ثبوت ہے۔اسی طرح قرآن سارے کا سارا
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی سچائی کا ثبوت ہے۔قرآن سارے کا سارا حضرت عیسی علیہ السلام کی سچائی کا ثبوت
ہے۔قرآن سارے کا سارا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ثبوت ہے۔جس طرح قرآن سارے کا
سارا رسول کریم ملی و یا لیلی کی صداقت کا ثبوت ہے اس کی طرف حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا تھا کہ کان
خـلـقـه القـرآن یعنی قرآن اور محم م ل ل ل ل ل لا میں کوئی فرق نہیں۔بلکہ قرآن کی ہر آیت محمد میل کی صداقت
ثابت کرتی ہے۔پس جماعت میں بیداری
جماعت میں بیداری پیدا کرو۔انہیں دینی اور مذہبی مسائل سکھاؤ پیدا کرو۔انہیں دینی اور
مذہبی مسائل سکھاؤ۔انہیں دوسروں کے خیالات کو پڑھنے دو اور اگر وہ خود نہیں پڑھتے تو خود انہیں پڑھ کر سناؤ
اور پھر ان کے ہر اعتراض کا انہیں جو اب بتاؤ۔مگر بالعموم ایک غلطی یہ کی جاتی ہے کہ اپنے جواب کو تو مضبوط رنگ
میں بیان کیا جاتا ہے اور دوسروں کے اعتراض کو بو دا کر کے پیش کیا جاتا ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب لوگ اصل
اعتراض کو دیکھتے ہیں۔تو خیال کر لیتے ہیں کہ ہمارے لوگ بھی جھوٹ بول لیتے ہیں۔یہ طریق بالکل غلط ہے۔تمہیں چاہئے کہ مخالف کی دلیل کو پوری مضبوطی سے بیان کرو اور اس کا کوئی پہلو بھی ترک نہ کرو تا اپنے اور
بیگانے یہ نہ کہہ سکیں کہ اعتراض کے ایک حصہ کو تو لے گیا ہے اور دوسرے حصہ کو چھوڑ دیا گیا ہے۔میں ایک
دفعہ لاہور گیا اور وہاں ”مذہب کی ضرورت " پر میں نے ایک تقریر کی۔ابتدائی تقریر میں میں نے بیان کیا کہ مذہب