خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۳جولائی ۱۹۴۲ء

مشعل راہ (جلد اوّل)

285
ایمان لانے والوں کے دو نام نوجوان صرف ان ناموں کو ہی
اپنے سامنے رکھیں تو ان کی زندگی کی کایا پلٹ سکتی ہے
مسلم کی حقیقی تعریف
جن قوموں میں قربانی کی روح ہوتی ہے وہ اپنے بھائیوں کی
ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے ہر قسم کے ایثار سے کام لینے کیلئے
تیار رہتی ہیں
میں اپنی جماعت کے نوجوانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے
اخلاق میں تغیر پیدا کریں
اپنی جوانی کو اسلام کے رنگ میں رنگین کرنے کی کوشش کریں
اگر آج وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں گے توان کا بڑھاپا
نہایت خوبصورت ہو گا
(خطبہ جمعہ فرموده ۱۳ جولائی ۱۹۴۲ء)

286
میں بیماری اور کمزوری کی وجہ سے آج زیادہ بول نہیں
قرآن کریم میں ایمان لانے والوں کے دو نام سکتا۔صرف اختصار اجماعت کے دوستوں کو عام طور
پر اور نوجوانوں کو خصوصیت کے ساتھ اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم میں رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم پر ایمان لانے والوں کے دو نام رکھے گئے ہیں۔ایک مومن اور ایک مسلم۔مسلم نام قرآن کریم سے
معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ سے اس امت کا ر کھا گیا ہے اور
مومن بھی ایک تاریخی نام ہے جو ہر اس جماعت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی لائی ہوئی صداقتوں پر
ایمان لاتی ہو۔اگر ہمارے نوجوان صرف ان ناموں کو ہی اپنے سامنے رکھیں تو ان کی زندگیوں
کی کایا پلٹ سکتی ہے۔مسلم کے معنے ہیں فرمانبردار اور مسلم کے معنے ہیں تکالیف سے نجات دینے والا۔یعنی جنگ
مسلم کی تعریف و فساد کو دور کرنے والا۔جو شخص دنیا میں سلامتی پیدا کرتا ہے اور سلامتی کی باتوں پر عمل
کرتا ہے اور سلامتی کا ہی لوگوں کو وعظ کرتا ہے وہ مسلم ہے۔اسی طرح جو شخص فرمانبرداری اور اطاعت کی روح
اپنے اندر پیدا کرتا ہے وہ مسلم ہے۔پہلا تعلق انسان
کا اللہ تعالیٰ کی ذات سے ہوتا ہے۔پس وہ شخص جو اللہ تعالی کا
فرمانبردار بن جاتا ہے ، وہ مسلم ہو تا ہے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے احکام کے آگے اپنے آپ کو کلیتہ ڈال دیتا ہے اور
یہی اسلام کی توضیح اور اس کی صحیح تشریح ہے۔دوسرا تعلق انسان کا اپنی ذات سے ہوتا ہے۔پس جو شخص اپنی ذات
کو فتنوں میں پڑنے سے بچالیتا ہے۔شرارتوں میں پڑنے سے بچالیتا ہے۔بددیانتیوں خیانتوں اور فلموں
میں پڑنے سے بچالیتا ہے۔جھوٹ ، فریب ، دعا کپٹ ، بغض اور کینہ سے اپنے آپ کو بچا لیتا ہے وہ بھی مسلم ہے
کیونکہ اس نے اپنی جان کو سلامتی عطا کی اور وہ مسلم ہے کیونکہ اس نے اللہ تعالے کی فرمانبرداری اور اطاعت
میں یہ کام کیا۔پھر جو شخص اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے انبیاء کی اطاعت اور فرمانبرداری کرتا ہے وہ مسلم ہے۔جو
شخص ان کی باتوں پر عمل کرتا ہے وہ مسلم ہے۔جو شخص اپنی قوم کے لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے وہ مسلم ہے۔جو
شخص اپنے ہمسایوں اور رشتہ داروں کو امن دیتا اور فساد اور خونریزی ان کے لئے پیدا نہیں کرتاوہ مسلم ہے۔مگر
و شخص اس کے خلاف عمل کرتا ہے وہ غیر مسلم ہے۔چاہے وہ دن رات اپنے آپ کو مسلم کہتا رہے کیونکہ نام کے
ساتھ کوئی چیز بدل نہیں جاتی۔ہم دیکھتے ہیں بچے بعض دفعہ ایسی حالت میں جب کہ ان کے ہاتھ میں کوئی چیز نہیں
ہوتی کھیلتے ہوئے دو سرے بچے کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ دیتے ہیں اور کہتے ہیں لو میں تمہیں آم دیتا ہوں۔تم کھالو۔یا پیسہ دیتا ہوں تم لے لو حالا نکہ ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہوتا۔اب بچوں کا ایسا فعل ایک مذاق کے طور پر تو کام
آسکتا ہے ، یہ فائدہ تو ہو سکتا ہے کہ ماں باپ یا بھائی وغیرہ ہنس پڑیں یا جس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر ایسا کہا جاتا ہے وہ
ہنس پڑے اور سمجھے کہ مجھ سے مذاق کیا گیا ہے لیکن اس سے کوئی حقیقی فائدہ نہیں ہو سکتا۔خیالی طور پر تم کسی کو دنیا
کی بادشاہت بھی بخش دو تو اس کے حالات میں کوئی تغیر نہیں آئے گا لیکن حقیقی طور پر تم کسی کو ایک پیسہ بھی دے

287
دو تو وہ اس سے فائدہ اٹھالے گا۔پس تم بھی اگر صرف اسلام کے نام سے کام لو تو تم دنیا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے
لیکن اگر تم اسلام کے مفہوم کے مطابق تھوڑا سا عمل بھی کرو تو بہت کچھ فائدہ حاصل کر سکتے اور دوسروں کو بھی
فائدہ پہنچا سکتے ہو۔کوئی شخص سارا دن اپنے آپ کو مسلم مسلم کشتار ہے تو اللہ تعالی کا قرب اسے حاصل نہیں ہو سکتا لیکن اگر
وہ خدا تعالی کی خاطر ایک منٹ بھی ذکر الہی کے لئے بیٹھ جا نا یا خدا تعالی کی صفات پر غور کرتا ہے تو ایسا انسان
خدا تعالی کا مقرب ہو جائے گا۔گو وہ روزانہ صرف ایک منٹ ہی ذکر الہی کرے مگر سارا دن اپنے آپ کو مسلم مسلم
کہنے سے کچھ نہیں بن سکتا۔ایک شخص اگر رات دن اپنے آپ کو مسلم مسلم کہتا رہتا اور اپنی مسلمانی کے نعرے
لگاتا رہتا ہے تو اس کے ان نعروں اور اپنے آپ کو مسلم قرار دینے سے اسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب حاصل
نہیں ہو سکتا۔لیکن اگر وہ محمد میں لا دیوی کی کسی ایک ہی حدیث پر کسی دن عمل کر لیتا ہے تو وہ اتناہی محمد مٹی ایم کے
قریب ہو جاتا ہے۔ایک شخص اپنے ہمسایوں کو دکھ دیتا ہے۔انہیں تکلیف میں مبتلا رکھتا ہے۔ان کے
حقوق کا کوئی خیال نہیں رکھتا لیکن اپنے آپ کو مسلم مسلم کہتا رہتا ہے، تو اس کے اس قول سے لوگ خوش نہیں
ہوں گے۔وہ کتنا ہی کہتا رہے کہ میں اپنے ہمسایوں کا خیر خواہ ہوں۔ان سے محبت رکھتا ہوں۔ان کی تکلیفوں پر
بے چین ہو جاتا ہوں اور ان کے حقوق کی ادائیگی کا خیال رکھتا ہوں۔لوگ اس کی ان باتوں پر کبھی خوش نہیں
ہو سکتے۔لیکن اگر وہ ایک وقت چاہے اس کے گھر میں دال ہی پکی ہوئی ہو۔تھوڑی سی دال اپنے ہمسایہ کے گھر
تحفہ کے طور پر بھیج دیتا ہے تو سب اس سے خوش ہو جائیں گے اور سمجھیں گے کہ اس نے قول سے نہیں اپنے
عمل سے اپنی محبت اور خلوص کا ثبوت دیا ہے۔یہی حال ایمان کا ہوتا ہے۔انسان اپنے ایمان کا دن رات ڈھنڈورا
پیٹتا رہے تو اسے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا لیکن اگر وہ اپنے ایمان کا ڈھنڈورا پیٹنے کی بجائے تھوڑا سا خد اتعالیٰ
کی توحید پر یقین لے آتا ہے۔تھوڑا سا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر یقین لے آتا ہے۔تھوڑا سا قرآن کریم کی
صداقت پر یقین لے آتا ہے تو بہت ممکن ہے یہ یقین اور ایمان اسے بہت دور تک لے جائے۔ممکن ہے وہ تھوڑا
سائقین جو اس کے دل میں خدا تعالی کی وحدانیت پر پیدا ہوا ہے اسے ایک دن بہت بڑا موحد بنا دے۔ممکن ہے کہ
وہ تھوڑا سا یقین جو اس کے دل میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر پیدا ہوا ہے بیج کی طرح پھیلنا شروع کر دے
اور کسی وقت کھیت بن کر اسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے مرتبہ تک پہنچا دے۔ممکن ہے کہ وہ تھوڑا سا
یقین جو اس کے دل میں قرآن کریم کی صداقت پر پیدا ہوا ہے کسی وقت کھیت بن کر پھیل جائے اور ایک دن ایسا
آئے جب کہ وہ قرآن کریم کا عارف بن جائے۔لیکن اگر اس کے دل میں کوئی ایمان نہیں اور وہ مونہہ سے سارا

288
دن کہتا رہتا ہے کہ میں خدا پر ایمان رکھتا ہوں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتا ہوں۔قرآن کریم پر ایمان
رکھتا ہوں تو اس کے نتیجہ میں کوئی کھیتی پیدا نہیں ہوگی کیونکہ کھیتی نفی سے پیدا نہیں ہوتی بلکہ کسی بیج سے پیدا ہوتی
ہے۔پس ہماری جماعت کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اعمال میں اس امر کو مد نظر رکھا کریں کہ ان کا نام
کیا رکھا گیا ہے۔اللہ تعالٰی نے ان کا نام مسلم رکھا ہے۔پس انہیں سوچنا چاہئے کہ کیا واقعہ میں وہ اللہ تعالیٰ کے
فرمانبردار ہیں اور کیا واقعہ میں وہ دنیا کے لئے امن کا موجب ہیں۔ہمیں تو نظر آتا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بعض
دفعہ نوجوان دوسروں پر خونی حملہ کر دیتے ہیں اور پھر دعوی یہ کرتے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں۔دعوئی یہ کرتے ہیں کہ
وہ احمدی ہیں حالانکہ اپنے عمل سے وہ اپنے آپ کو نہ احمدی ثابت کر رہے ہوتے ہیں نہ مسلمان۔احمدیت تو
اسلام کا ہی دوسرا نام ہے۔کوئی الگ مذہب نہیں۔موجودہ زمانہ میں چونکہ مسلمان حقیقت اسلام سے بے گانہ
ہو چکے تھے۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جماعت کا نام احمد یہ جماعت رکھ دیا تاکہ دنیا کو معلوم
کہ آج حقیقی اسلام کو ماننے والے دنیا میں احمدیوں کے سوا اور کوئی نہیں ورنہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ احمدیت
اسلام کے سوا کوئی اور چیز ہے۔جب ہم احمدیت کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو ہمار ا مطلب صرف یہ ہو تا ہے کہ اسلام
کی جو تشریح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمائی ہے اس کو مانے والے ہم ہیں۔یہ معنی نہیں ہوتے کہ
اسلام کے سوا ہم نعوذ باللہ کسی اور مذہب کے پیرو ہیں۔پس اگر کوئی شخص اپنے عمل میں تبدیلی نہیں کرتا اور وہ اس بات کو ثابت نہیں کر دیتا کہ وہ واقعہ میں
لوگوں کا خیر خواہ ہے اور وہ خود بھی امن سے رہتا اور دوسروں کے امن میں بھی خرابی پیدا نہیں کرتا اس وقت تک
وہ احمدی کہلا کس طرح سکتا ہے؟ در حقیقت ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں جو جماعت اور قوم کو بد نام کرنے والے
ہوتے ہیں ورنہ ایک مومن کو تو لوگوں کا اتنا خیر خواہ ہونا چاہئے کہ اسے ہر قسم کی تکالیف اٹھا کر دوسروں کو فائدہ
پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے اور اگر کوئی شخص اپنے نفس پر ہر قسم کی تکالیف برداشت کر کے دوسروں کو فائدہ
پہنچائے تو اسے بھی کوئی نقصان نہیں ہو سکتا کیونکہ ہر شخص جو دوسرے کو فائدہ پہنچاتا ہے وہ در حقیقت اپنے لئے
بھی فائدے کا ایک راستہ کھولتا ہے اور جب اسے کوئی تکلیف ہوتی ہے دوسرے لوگ اسے مدد دینے کے لئے تیار
ہو جاتے ہیں۔گویا جب سارے لوگ اخلاق سے کام لینے والے ہوں تو کسی کو کوئی گھاٹا نہیں رہ سکتا۔مشہور واقعہ ہے کہ نپولین ایک دفعہ اپنی فوج کے ساتھ کسی دلدل میں سے گزر رہا تھا کہ اس کی فوج کے
سپاہی سخت تھک گئے اور انہوں نے شکایت کی کہ اب ہم سے چلا نہیں جاتا۔وہ چونکہ دلدل کی جگہ تھی اس لئے

289
اگر وہ اسی جگہ بیٹھ جاتے تو اندر دھنس کر سب کے آلات خراب ہو جاتے۔اوزار اور ہتھیار خراب ہو جاتے۔کپڑے خراب ہو جاتے اور ان کے لئے کام کرنا مشکل ہو جاتا۔افسروں نے کہا کہ یہاں تو آرام کرنے کی کوئی
صورت نہیں۔دلدل سے باہر نکل کر آرام کیا جا سکتا ہے۔مگر سپاہیوں نے کہا کہ ہم چلنے سے بالکل معذور ہیں۔ہم
اس قدر تھک چکے ہیں کہ اب ہم سے ایک قدم بھی اٹھایا نہیں جا سکتا۔آخر یہ بات نپولین تک پہنچی۔اس نے کہا یہ
کوئی مشکل امر نہیں۔میں تم سب کو آرام دے دیتا ہوں۔تم کہیں سے ایک کرسی لا دو۔وہ ایک کرسی جو غالباًا
بادشاہ کے لئے رکھی ہوئی تھی، لے آئے اور نپولین اس پر بیٹھ گیا۔پھر اس نے ایک افسر کو کہا کہ آؤ اور میری
گودی میں بیٹھ جاؤ۔وہ نپولین کی گودی میں بیٹھ گیا تو اس نے حکم دیا کہ اسی طرح یکے بعد دیگرے ایک ایک آدمی
دوسرے کی گودی میں بیٹھتا چلا جائے اور ایک حلقہ بنالیا جائے۔چنانچہ سب لوگ اسی طرح بیٹھتے چلے گئے۔جب
آخری آدمی نپولین کی پشت کی طرف پہنچاتو نپولین نے اسے کہا کہ میرے نیچے سے کرسی نکال دو اور اپنی ٹانگوں پر
مجھے بٹھا لو۔چنانچہ کرسی نکال کر دو سروں کو دے دی گئی اور پھر جو لوگ باقی رہ گئے تھے وہ اس کرسی کے ذریعے اسی
طرح بیٹھتے چلے گئے اور اس طرح ساری فوج کو آرام مل گیا۔جب ہم بچے تھے تو ہم نے خود اس کا تجربہ کر کے دیکھا
ہے۔ذرا بھی بوجھ محسوس نہیں ہوتا اور سب کو آرام حاصل ہو جاتا ہے۔اب بظاہر اس میں ایک آدمی نے
دوسرے کو اٹھایا ہوا ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہوتی ہے کہ ہر شخص دوسرے کو آرام پہنچا رہا ہو تا ہے۔یہی حال
اخلاق کا ہے۔اگر ایک شخص جوش کے وقت اپنے غصہ کو دبالیتا ہے تو در حقیقت وہ دوسرے کو اس بات پر آمادہ
کرتا ہے کہ جب اس سے کوئی غلطی ہو جائے تو وہ بھی اسی طرح اپنے غصہ کو دبالے۔پھر اس دوسرے سے تیرے
کو تحریک ہوتی ہے اور تیسرے سے چوتھے کو تحریک ہوتی ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہر شخص فتنہ سے محفوظ رہتا ہے
اور انہیں اس بات کی عادت ہو جاتی ہے کہ وہ اشتعال کے وقت اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں۔بظاہر یہ ایک
شخص کی قربانی نظر آتی ہے مگر در حقیقت یہ قربانی نہیں بلکہ نیکی کا ایک بیج ہوتا ہے جس سے دوسرے بھی فائدہ
اٹھاتے ہیں اور خود بھی اسے فائدہ ہوتا ہے۔تو اخلاقی قربانیاں اور مذہب کی تعلیمیں نہایت ہی مفید چیزیں ہوتی ہیں
اور ان پر عمل کرنا دنیا میں امن کے قیام کے لئے ضروری ہوتا ہے۔یہ ایک غلط خیال ہے جو بعض لوگوں کے دلوں
میں پایا جاتا ہے کہ اگر ہم ان تعلیموں پر عمل کریں تو ہمارا یہ حرج ہو گا ہمار ا وہ حرج ہو گا۔یہ سب آنکھ کا دھوکا ہو تا
ہے۔اگر خدا تعالٰی کی تعلیم کے مطابق عمل کیا جائے تو اس قسم کی تکلیف جو دوسروں کو آرام پہنچانے کے لئے
برداشت کی جائے ، انسان کے لئے راحت کا موجب بن جاتی ہے اور ایسا شخص جو اپنی زندگی کا مقصد دو سروں کو۔

290
آرام پہنچانا سمجھتا ہو ا سے جب خود کوئی ضرورت پیش آتی ہے تو تمام لوگ اس کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے
بے چین ہو جاتے ہیں اور انہیں اس وقت تک اطمینان نہیں آتا جب تک اس کی تکلیف کو دور نہ کرلیں۔ہم نے
دیکھا ہے جن قوموں میں قربانی کی روح ہوتی ہے وہ ایسا ہی کرتی ہیں اور اپنے بھائیوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے
کے لئے ہر قسم کے ایثار سے کام لینے کے لئے تیار رہتی ہیں۔ہمارے بعض دوست ایک دفعہ بمبئی گئے اور وہ تبلیغ کے لئے بعض بوہرہ قوم کے تاجروں سے ملے تو
دوران گفتگو میں ہمارے دوستوں نے ان سے دریافت کیا کہ اس کی کیا وجہ ہے کہ آپ کی قوم کے سب لوگوں کی
مالی حالت اچھی ہے اور کسی کی تجارت گری ہوئی نظر نہیں آتی۔انہوں نے بتایا کہ ہم میں سے جب کسی شخص کی
تجارت گر جاتی ہے اور اس کی مالی حالت سخت کمزور ہو جاتی ہے تو ہمارے ہاں یہ دستور ہے کہ وہ ہماری پنچایت میں
درخواست دیتا ہے کہ میری تجارت گر گئی ہے اور پنچایت والے کوئی ایک چیز فروخت کرنے کے لئے اسے دے
دینے کا فیصلہ کر دیتے ہیں۔مثلا دیا سلائی بظاہر ایک چھوٹی سی چیز ہے مگر پنچایت فیصلہ کر دے گی کہ تمام دیا سلائیاں
اسے دے دی جائیں۔چنانچہ ہم میں سے جن جن تاجروں کے پاس دیا سلائیاں ہوں گی وہ اسے دے دیں گے اور
کہیں گے کہ اتنی قیمت میں ہم نے دیا سلائیاں فروخت کرنی تھیں تم اس سے زیادہ قیمت پر دیا سلائیاں فروخت
کر کے اصل قیمت ہمیں دے دینا اور نفع خود رکھ لینا۔اس فیصلہ کے مطابق تمام قوم اسے دیا سلائیاں دے دیتی
ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس کے بعد دوکان پر جب گاہک آتا ہے اور کہتا ہے کہ دیا سلائی چاہئے تو دوکاندار جواب
دے دیتا ہے کہ دیا سلائی تو ختم ہو چکی ہے۔آپ کو اگر ملے گی تو فلاں سیٹھ کی دوکان سے ملے گی۔پھر وہ دوسری
دوکان پر جاتا ہے اور کہتا ہے کہ دیا سلائی چاہئے۔وہ دوکاندار بھی جواب دیتا ہے کہ دیا سلائی تو ختم ہو چکی ہے ہاں
اگر آپ لینا چاہیں تو آپ کو فلاں سیٹھ کی دوکان سے ملے گی۔آخر اسی طرح دس ہیں دوکانوں پر وہ جاتا ہے اور
جب کسی دوکان سے بھی اسے دیا سلائی نہیں ملتی تو اس پر اس بات کا اتنا اثر ہوتا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ اب مجھے دیا
سلائی جس قیمت پر بھی مل جائے لے لینی چاہئے۔چنانچہ وہ اسی دوکان پر جاتا ہے جس کا سب نے اسے پتہ بتایا ہو تا
ہے اور وہی دیا سلائی جو چار آنے گرس ہوتی ہے وہ دوکاندار چھ آنے گرس دیتا ہے اور خریدار اس قیمت پر بھی
دیا سلائی کا میسر آنا غنیمت سمجھ کر خرید لیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اگر میں نے یہاں سے بھی دیا سلائی نہ لی تو پھر مجھے
کہیں سے نہیں ملے گی۔یہ فائدہ جو بو ہروں کو حاصل ہے در حقیقت انہیں اپنے جتھے کی وجہ سے حاصل ہے۔علاوہ ازیں اس میں

291
اس بات کا بھی ایک حد تک دخل ہو تا ہے کہ بالعموم بڑے شہروں میں باہر سے جو تاجر سودا خریدنے کے لئے آتے
ہیں وہ شہر کے خاص خاص حلقوں سے ہی سودا خریدنے کے عادی ہوتے ہیں اور اگر ان حلقوں میں انہیں کسی چیز
کے متعلق یہ معلوم ہو جائے کہ وہ کسی اور دوکان سے نہیں بلکہ فلاں دوکان سے ہی مل سکتی ہے تو اس اثر کے
ماتحت جو اس حلقہ سے انہوں نے قبول کیا ہوا ہوتا ہے اسی دوکان پر چلے جاتے ہیں اور وہ دوکاندار زیادہ گراں
قیمت پر ہر چیز فروخت کر کے نفع خود رکھ لیتا اور اصل قیمت مالکوں کو واپس کر دیتا ہے اور اس طرح تھوڑے دنوں
کے اندر اندر پھر ہزاروں لاکھوں روپیہ کا مالک ہو جاتا ہے۔اسی طرح وہ بعض دفعہ کسی کو مٹی کے تیل کا ٹھیکہ دے
دیتے ہیں۔بعض دفعہ کوئی اور چیز فروخت کرنے کے لئے دے دیتے ہیں اور باقی تمام قوم کے افراد سختی سے اس
بات کی پابندی کرتے ہیں کہ خود اس چیز کو فروخت نہ کریں۔اب بظا ہر یہ ایک قربانی معلوم ہوتی ہے مگر در حقیقت
یہ ہر ایک کے فائدہ اور ترقی کا ایک ذریعہ ہے۔کسی کو کیا پتہ کہ کل اس کی کیا حالت ہو جائے اور اگر آج اس کا
لاکھوں روپیہ کا کاروبار ہے تو کل اس کی تجارت گر جائے اور اس کی مالی حالت کمزور ہو جائے۔ایسی حالت میں یہی
قانون اس کی ترقی کا بھی موجب بن سکتا ہے۔پس گو یہ ایک قربانی معلوم ہوتی ہے مگر در حقیقت سب کی ترقی کا
ذریعہ ہے اور اس کا فائدہ کسی ایک فرد کو نہیں بلکہ تمام قوم کو پہنچتا ہے۔ہمارے قادیان میں صرف چند احمدی تاجر ہیں لیکن اگر یہاں اس طریق کو جاری کیا جائے تو میرا خیال ہے
ان میں سے کئی برا منائیں گے اور کہیں گے کہ ہمارا نقصان کر دیا ہے حالانکہ اگر کل ان کی اپنی حالت خراب ہو تو
ای قانون سے وہ خود بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔بہر حال انہوں نے بتایا کہ اس دستور کی وجہ سے ہماری قوم گرتی نہیں بلکہ جب بھی کسی کو تجارت میں
خسارہ ہوتا ہے، باقی قوم کے افراد کسی ایک چیز کے متعلق فیصلہ کر لیتے ہیں کہ یہ ہم فروخت کر کے نفع نہیں اٹھائیں
گے بلکہ اصل قیمت پر اپنے بھائی کے پاس فروخت کر دیں گے تاکہ نفع سے وہ اپنی حالت کو بہتر بنا سکے۔اس طرح نہ
صرف ان کا بھائی ترقی کر جاتا ہے بلکہ ان کو بھی کوئی نقصان نہیں ہو تا کیونکہ اور بیسیوں چیزیں ان کی دوکان پر
فروخت کرنے کے لئے موجود ہوتی ہیں۔تو اخلاق اور اسلامی تعلیم پر عمل شروع میں کڑوا معلوم ہوتا ہے مگر ان چیزوں کا نتیجہ بڑا میٹھا ہو تا
ہے۔پس میں اپنی جماعت کے نوجوانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے اخلاق میں تغیر پیدا کریں اور اپنی
جوانی کو اسلام کے رنگ میں رنگین کرنے کی کوشش کریں۔اگر آج وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں
گے۔اپنے اخلاق کو درست کریں گے اور اپنی جوانی کے ایام کو اسلامی تعلیم کے ماتحت بسر
کرنے کی کوشش کریں گے تو ان کا بڑھاپا نہایت خوبصورت ہو گا اور وہ اپنی عمر کے آخری

292
ایام اللہ تعالیٰ کی عبادت میں پورے اطمینان اور سکون کے ساتھ گزار سکیں گے لیکن اگر آج
انہوں نے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھا اور اپنی جوانی کے ایام اسلام کے خلاف عمل کرتے ہوئے بسر کر دیئے تو ان کا
بڑھاپا ان کے لئے عبادت کا وقت نہیں ہو گا بلکہ وہ شیطان کی جنگ میں ہی اپنی عمر کے آخری ایام ضائع کر دیں گے۔انسان جوانی میں کئی قسم کی حرکات کر بیٹھتا ہے جن پر بڑھاپے میں اسے افسوس آتا ہے اور کہتا ہے کاش میں ایسانہ
کر تا مگر اس وقت عادتیں پڑ چکی ہوتی ہیں اور انسان باوجود کوشش اور خواہش کے ان عادتوں کو نہیں چھوڑ سکتا۔وہ دیکھتا ہے کہ موت قریب آتی جا رہی ہے۔عمر گھٹتی جا رہی ہے۔زندگی کے دن بہت تھوڑے رہ گئے ہیں مگر
ادھر ا سے نظر آتا ہے کہ فلاں بدی میرے اندر پائی جاتی ہے۔فلاں برائی میرے اندر موجود ہے۔پس وہ دل ہی
دل میں کڑھتا ہے اور بجائے اس کے کہ خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرے، شیطان کے ساتھ جنگ کرتے ہوئے اپنی
زندگی کے آخری ایام گزار دیتا ہے۔پس اپنی جوانی کے ایام کو اسلام کے احکام کے ماتحت گزار نے کی کوشش
کرو۔اپنے جو شوں سے ناجائز فائدہ نہ اٹھاؤ بلکہ اپنے تمام قومی اور اپنی تمام طاقتوں کو بر محل استعمال کر کے ان
سے صحیح رنگ میں کام لو۔اگر تم اپنی طاقتوں سے صحیح طور پر فائدہ اٹھاؤ گے تو یاد رکھو جس طرح دریاؤں سے
نہریں نکلتی اور بڑے بڑے علاقوں کو سرسبز و شاداب کر دیتی ہیں اسی طرح تم دنیا کو فائدہ پہنچاؤ گے لیکن اگر تم اپنی
طاقتوں سے ناجائز فائدہ اٹھاؤ گے تو جس طرح سندھ کے دریا نے طغیانی سے ضلعوں کے ضلعے تباہ کر دیئے ہیں اسی
طرح تم دنیا کے امن کو تباہ و برباد کرنے والے ثابت ہو گے۔انسان کو خداتعالی نے جو طاقتیں اور قوتیں دی ہیں وہ
در حقیقت ایک دریا کی طرح ہیں۔اگر ان طاقتوں سے صحیح فائدہ اٹھایا جائے تو وہ نہروں کی طرح دنیا کو فائدہ پہنچاتی
ہیں لیکن اگر ان کو کھلا چھوڑ دیا جائے تو طغیانی والے دریاؤں کی طرح اردگرد کی تمام چیزوں کو ویران کر دیتی
ہیں "۔(خطبہ جمعہ فرموده ۳۱ جولائی ۱۹۴۲ء مطبوعه الفضل مورخہ ۶ اگست ۱۹۴۲ء)

آج 10 میں سے 10 باقی