خطبہ جمعہ فرمودہ ۵ جنوری ۱۹۴۳ء
مشعل راہ (جلد اوّل)
345
ذیلی تنظیموں کے قیام کی غرض و غایت
ه نیکی، تقویٰ عبادت گزاری، دیانت راستی اور عدل و
انصاف
ہماراسب سے اہم فرض یہ ہے کہ اس پیغام کو جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ نازل ہوا
دنیا کے کناروں تک پہنچائیں
ہر جماعت تبلیغ میں حصہ لے
نوجوانوں کے اندر یہ روح پیدا کریں کہ وہ بیداری کی
زندگی اختیار کریں
(خطبه جمعه فرموده ۵ جنوری ۱۹۴۳
346
ذیلی تنظیموں کے قیام کی غرض وغایت
ایک طرف ہماری جماعت کو نیکی ، تقویٰ عبادت گزاری دیانت راستی اور عدل
وانصاف میں ایسی ترقی کرنی چاہئے کہ نہ صرف اپنے بلکہ غیر بھی اس کا اعتراف کریں۔اسی
غرض کو پورا کرنے کے لئے میں نے خدام الاحمدیہ انصار اللہ اور لجنہ اماء اللہ کی تحریکات
جاری کی ہیں۔گو میں نہیں کہہ سکتا کہ ان میں کہاں تک کامیابی ہو گی۔بہر حال یہی ایک ذریعہ مجھے نظر آیا جو میں
نے اختیار کیا اور اس سب کا یہ کام ہے کہ نہ صرف اپنی ذات میں نیکی قائم کریں بلکہ دوسروں میں بھی پیدا کرنے کی
کوشش کرتے رہیں اور جب تک حتمی طور پر جبر و ظلم ، تعدی بد دیانتی ، جھوٹ وغیرہ کو نہ مٹادیا جائے اور جب تک ہر
امیر غریب اور چھوٹا بڑا اس ذمہ داری کو محسوس نہ کرے کہ اس کا کام یہی نہیں کہ خود عدل و انصاف قائم کرے
بلکہ یہ بھی کہ دوسروں سے بھی کرائے خواہ وہ افسر ہی کیوں نہ ہو ہماری جماعت اپنوں اور دوسروں کے سامنے کوئی
اچھا نمونہ نہیں قائم کر سکتی۔اسی طرح اگر جماعت تعداد کے لحاظ سے بھی ترقی نہ کرے تو دنیا فوائد حاصل نہیں
کر سکتی۔وہ بادل جو صرف ایک گاؤں پر برس جائے اتنا مفید نہیں ہو سکتا۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا باول
قادیان یا زیادہ سے زیادہ چند بستیوں پر برس جائے اور چند کھیت ہی اس سے فائدہ اٹھائیں تو یہ امر یادر کھے جانے
کے قابل نہیں ہو گا۔لیکن اگر وہ دنیا کے ہر کھیت کو سیراب کرے اور ہر فرد کو تازگی بخشے تو یہ ایک تاریخ میں یاد
رکھے جانے کے قابل بات ہو گی اور دنیا ہمارے نام کو عزت اور احترام سے یاد رکھے گی۔پس ہمارا سب سے اہم فرض یہ ہے کہ اس پیغام کو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
ذریعہ نازل ہوا دنیا کے کناروں تک پہنچائیں۔تبلیغ بہت ضروری ہے
مجھے افسوس ہے کہ ہمارا محکمہ تبلیغ بھی اس کام کی اہمیت کو پوری طرح نہیں سمجھتا۔اس کا زور اتناہی ہے
جتنا تین چار گاؤں کی پنچایت کا ہو تا ہے۔نہ محکمہ تبلیغ میں وہ جوش ہے نہ مبلغوں میں اور نہ جماعتوں میں۔ابھی چند
لوگوں کو جماعت میں داخل کر کے ہم خوش ہو جاتے ہیں۔میں نے ”الفضل“ میں پڑھا کہ پیغامیوں کے ساتھ
سارے سال میں صرف دوسو اشخاص شامل ہوئے ہیں اور ہماری جماعت میں دو ہزار۔مگر کیا کبھی تم نے یہ بھی سوچا
347
کہ سال میں دو ہزا بہ کے معنے ہیں ایک صدی میں دو لاکھ۔ایک سو صدی یعنی دس ہزار سال میں دو کروڑ اور یہ بھی کوئی
تعداد ہے ؟ ہمارے لئے سال میں دو تین بلکہ چار ہزار احمدی بنانا تو افسوس کی بات ہونی چاہئے۔جب تک
جماعت کے ہر فرد کے اندر یہ آگ نہ ہو کہ اس نے ہر ایک اپنے قریب باعد بعید کے شخص کو بھی جماعت
میں داخل کرنا ہے اور جب تک لوگ افواج در افواج احمدیت میں داخل نہ ہوں ، ہماری حیثیت محفوظ نہیں ہو سکتی اور
ذمہ واری ختم نہیں ہو سکتی پس میں ان دونوں امور کی طرف پھر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں۔ہر ضلع میں ہمارے
جلسے ہونے چاہئیں۔متواتر انفرادی تبلیغ بھی نہایت ضروری ہے مگر تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ جلسوں کے بغیر وہ
جوش جماعت میں پیدا نہیں ہو تا جو انفرادی تبلیغ کے لئے ضروری ہے پس کوشش کی جائے کہ کم سے کم ہر سال ہر
تحصیل میں ہمارا جلسہ ضرور ہو۔پھر اس کے ساتھ انفرادی تبلیغ کو بھی منظم کیا جائے۔خصوصیت سے اضلاع
گورداسپور سیالکوٹ اور گجرات میں۔ان تینوں اضلاع کی طرف خصوصیت سے توجہ کی جائے۔گورداسپور کے
ضلع میں احمدیت کا مرکز ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قادیان میں پیدا کیا۔گجرات کا ضلع سب
سے پہلے احمدیت میں آگے بڑھا۔ایک وقت تھا جب گجرات کے احمدی سب سے زیادہ تھے اور سیالکوٹ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کا دوسر اوطن ہے۔ان اضلاع کی آبادی کی کثرت سے اضلاع سرگودھا، منٹگمری لائلپور اور ملتان
کے اضلاع میں جاکر آباد ہوئی ہے اس لئے ان اضلاع کی طرف بھی زیادہ توجہ کرنی چاہئے۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ
سالوں پر سال گزرتے چلے جاتے ہیں اور ان میں نہ کوئی جلسہ ہوتا ہے اور نہ تبلیغ جو نہایت افسوسناک بات ہے۔پس چاہئے کہ دوست سستی اور غفلت کو دور کریں۔تین چار ماہ کے اندر اندر ہر تحصیل یا
اپنے علاقہ کے مرکز احمدیت میں جلسہ کر کے غور کیا جائے کہ کس طرح اور کن ذرائع سے اس علاقہ میں تبلیغ کو
وسیع کیا جا سکتا ہے۔اگر دوست اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں تو ایک ہی سال میں ہر جگہ ہیں تمہیں چالیس لوگ
آسانی سے جماعت میں داخل ہو سکتے ہیں اور صرف پنجاب میں ہی چند ماہ میں بیس تیس ہزار احمد کی ہو جاتے ہیں۔گو
یہ بھی بہت تھوڑی تعداد ہے لیکن اگر یہ سلسلہ شروع ہو جائے تو جوں جوں جماعت بڑھتی جائے گی ترقی کی یہ رفتار
بھی بڑھتی جائے گی اور اگلی طاقت پچھلی سے زیادہ ہو گی۔پس دوست اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور کوشش کریں کہ کم
سے کم جن اضلاع میں زیادہ جماعتیں ہیں (ایسے اضلاع پنجاب میں ۱۶۔۷ اہوں گے ) ان کی ہر تحصیل یا اس علاقہ
کے مرکز احمدیت میں جلسہ کیا جائے اور ایسی سکیم بنائی جائے کہ ہر جماعت تبلیغ میں حصہ لے سکے اور ایسی تدابیر
لوگوں
کو بتائی جائیں کہ وہ کس طرح اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو تبلیغ کر سکتے ہیں۔میں تحریک جدید کے
348
نوجوانوں کو بھی اس طرف توجہ دلاتا ہوں۔وہ اگر چہ خود تو فارغ نہیں ہیں اور تعلیم حاصل کر رہے
ہیں مگر اس خیال کو دوسروں میں زندہ رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔وہ اپنے اپنے وطن میں خط و کتابت کے ذریعہ
دوستوں اور رشتہ داروں کو تحریک کر سکتے ہیں کہ جلسے منعقد کریں اور تبلیغ میں پورے جوش سے حصہ لیں۔خدام
الاحمدیہ مبلغوں پر اور تبلیغ کے دفتر پر اس کام کے لئے زور دے سکتے ہیں اور نوجوانوں کے اندر یہ روح
پیدا کر سکتے ہیں کہ وہ بیداری کی زندگی اختیار کریں۔اگر وہ ایسا کر میں تو اس کام کے لئے رستہ تیار کرنے
والے ہوں گے جس پر وہ آئندہ زندگی میں چلنے والے ہیں۔“
خطبه جمعه فرموده ۵ جنوری ۱۹۴۳ء مطبوعه الفضل ۲۱ فروری ۱۹۴۳ء)