خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۳جون ۱۹۴۴ء

مشعل راہ (جلد اوّل)

359
ہر احمدی نوجوان کا خدام الاحمدیہ میں شامل ہونا لازمی ہے
جو قوم اپنی آئندہ نسل کی روحانی ترقی کا خیال نہیں
رکھتی اس کا روحانی فیض بید ہو جاتا ہے
میں خدام کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ نوجوانوں میں ذکر
اللہی نمازوں کی پابندی اور عمدگی کے ساتھ ادا کرنے
اور تہجد پڑھنے کی عادت ڈالیں
نماز کو وقار اور عمدگی کے ساتھ ادا کرنا چاہئے
خدام کا فرض ہے کہ کوشش کریں سو فیصدی نوجوان
تہجد کے عادی ہوں
نوجوانوں کو محنت اور مشقت برداشت کرنے کی
عادت ڈالنی چاہئے
چار ہزار گناکام کرنے کی ضرورت ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۳ جون ۱۹۴۴ء

360
اللہ تعالیٰ کے قانون میں ہمیں یہ بات نظر آتی ہے کہ جو چیزیں اپنی ضرورت کے زمانہ تک چلتی چلی
جاتی ہیں، ان میں تناسل کا سلسلہ جاری نہیں ہوتا۔مثلاً سورج ہے۔جب تک سورج چلے گا یہ دنیا بھی اس کے ساتھ
چلے گی۔جب سورج فنا ہو جائے گا تو اس کے ارد گرد کے جو گرے ہیں وہ بھی فنا ہو جائیں گے۔اس لئے اللہ تعالی نے
سورج کے لئے تناسل کا سلسلہ جاری نہیں کیا۔تناسل کا سلسلہ جاری کرنے کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ اس چیز کا قائم
مقام پیدا ہو اور سورج کے قائم مقام کی چونکہ ضرورت نہیں، اس نے اپنے مقصد تک اپنے آپ کو لے جانا ہے اس
لئے اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے سلسلہ تناسل جاری نہیں کیا۔جب وہ فنا ہو جائے گا اللہ تعالیٰ اسی طرح کا اور سورج
پیدا کر دے گا۔اسی سورج میں سے اور سورج نکالنے کی ضرورت نہیں۔اسی طرح پہاڑ ہیں۔جو پہاڑ اللہ تعالیٰ نے پیدا
کئے ہیں وہی چلے جاتے ہیں۔کبھی کوئی یہ نہیں کہتا کہ آج ہمالیہ نے بچہ دیا ہے۔یا آج ہمالیہ مر گیا۔آج فلاں چٹان
نے بچہ دیا یا آج فلاں چٹان مر گئی۔آج لو باد نیا میں مر گیا یا آج لوہے کے ہاں بچہ پیدا ہوا اس لئے کہ جب تک لوہے کی
ضرورت ہے وہی لوہا دنیا میں کام آتا رہیگا۔اس لئے ان چیزوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے سلسلہ تناسل جاری نہیں کیا۔مگر وہ چیز میں جو اپنے قومی مقصد و مدعا کے حصول سے پہلے ختم ہو جاتی نہیں ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے تناسل کا سلسلہ
جاری کیا ہے۔جب تک دنیا ہے اور انسان اس میں آباد ہیں ، سواری اور بوجھ اٹھانے کے لئے گھوڑوں کی ضرورت
ہے۔خچروں اور گدھوں کی ضرورت ہے۔مگر یہ چیزیں مرتی ہیں۔گھوڑے مر جاتے ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ اور
گھوڑے پیدا کر دیتا ہے۔فیچر میں مرتی ہیں اور اللہ تعالیٰ اور فیچر میں پیدا کر دیتا ہے۔گدھے مرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اور
گدھے پیدا کر دیتا ہے۔ان کے لئے سلسلہ تناسل جاری ہے۔یہی حال انسان کا ہے۔انسان کو اللہ تعالیٰ نے خاص
مقصد کے لئے پیدا کیا ہے۔وہ مقصد کسی خاص انسان کے ساتھ وابستہ نہیں۔کوئی ایک انسان نہیں جس کے ساتھ
انسانی پیدائش کی غرض پوری ہو جاتی ہو اس لئے اللہ تعالیٰ نے انسانی پیدائش کا ایک لمبا سلسلہ جاری کیا ہے تاجب
تک اس مقصد کی تکمیل کا وقت آئے انسان دنیا میں موجود رہے اور خدا تعالیٰ سے ملنے اور اس کا قرب حاصل کرنے
کی کوشش کرتا رہے۔مگر چونکہ انسان مرتے ہیں اس لئے ان میں سلسلہ تناسل جاری کیا گیا ہے۔ایک انسان مر تا
ہے تو اس کے پیچھے دو تین چار پانچ یا کم وبیش بچے اس کے قائم مقام موجود ہوتے ہیں۔تو جہاں تک جسمانیات کا تعلق
ہے انسان میں تناسل کا سلسلہ موجود ہے۔اس کے مقابلہ میں رُوحانی حالت ہے۔اس کے لئے بھی تناسل کا سلسلہ ضروری ہے کیونکہ جب تک
تناسل کا سلسلہ جاری نہ ہو ، ایک نسل کے بعد پھر کفر و بدعت دنیا میں پھیل جائے جس طرح جسمانی لحاظ سے سلسلہ
تناسل ضروری ہے اسی طرح روحانی لحاظ سے بھی ضروری ہے۔جس طرح جسمانی نسل چلانے کے لئے مردو
عورت باہم ملتے ہیں اور بچہ پیدا ہوتا ہے اسی طرح روحانی نسل کے لئے مامور اور مرید یا معلم اور متعلم کا ملناضروری

361
ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک نبی آتا ہے اور اس کی امت کے لوگ اس کے ساتھ ملتے ہیں۔اس کے حسن کو
اپنے دلوں پر نقش کر لیتے ہیں اور اس کی تعلیمات کو سکھتے ہیں اور جس طرح جب ایک انسان فوت ہو تا ہے تو اس
کا حسن اس کے بعد بھی اس کی اولاد میں موجود ہوتا ہے ، نبی اور مامور کے بعد اس کے متبعین میں اس کا حسن منتقل
ہو جاتا ہے جس طرح ایک انسان کی وفات کے بعد اس کی جسمانیت اس کی اولاد میں منتقل ہو جاتی ہے اسی طرح نبی
اور مامور کی وفات کے بعد اس کا نور اور اس کی روحانیت اس کے متبعین میں منتقل ہو جاتی ہے۔اگر اس کی اولاد ایسی
نہیں جو ر جو لیت سے محروم ہو تو وہ پھر آگے ایسے لوگ جنتی ہے جن میں اس کا اثر موجود ہوتا ہے اور پھر وہ آگے اس
سلسلہ کو چلاتے جاتے ہیں حتی کہ وہ زمانہ آجاتا ہے جب روحانی نسل روحانی طور پر بانجھ اور نامرد پیدا ہوتی ہے اور نسل
بید ہو جاتی ہے مگر چونکہ جسمانی نسل نہیں ہوتی اور سلسلہ تناسل جاری ہو تا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ ایک نیا رو حانی آدم
پیدا کر تا ہے۔مگر سوال یہ ہے کیا اس نئے آدم کے پیدا کئے جانے سے پچھلی امت کی ذمہ داریاں ختم ہو جاتی ہیں۔ہر گز نہیں۔وہ یہ نہیں کہہ سکتی کہ نیا آدم جو پیدا ہو گیا اس لئے ہماری زمہ داری ختم ہو گئی۔خدا تعالیٰ ان سے کے گا
کہ اگر میں نے نیا آدم پیدا کیا تو اس لئے کہ تمہاری وجہ سے روحانی سلسلہ بند ہو گیا اور اس سلسلہ کو بند کرنے کی وجہ
سے وہ خدا تعالیٰ کی لعنت کے نیچے آجاتے ہیں۔اگر کوئی شخص کسی کے بچہ کو مار دے اور کہے کہ کیا ہوا مار دیا۔ماں باپ
ابھی زندہ ہیں اور بچہ پیدا کر سکتے ہیں تو کیا اس کے ماں باپ اس کو چھوڑ دیں گے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو یہ
جواب دے گا کہ میں نے نیا آدم تو اس مجبوری کی وجہ سے پیدا کیا کہ پہلا سلسلہ تم نے بند کر دیا۔اگر تم اسے جاری
رکھتے تو نیا آدم پیدا کرنے کی کیا ضرورت تھی۔تو روحانی نسل کا جاری رکھنا بلکہ آئندہ نسل کو پہلی سے بہتر بنانے کی
کوشش کرنا نہایت ضروری ہے۔انگریزوں کی خواہ کوئی کتنی برائی کرے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ یہ لوگ
اپنے ملک میں بھی اور یہاں بھی ہمیشہ بیج کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور ہمیشہ کو شش کرتے رہتے ہیں
کہ پیج پہلے سے اچھے ہوں۔ہندوستان میں پہلے گندم بہت ادنیٰ قسم کی ہوتی تھی۔دانے بہت چھوٹے چھوٹے
ہوتے تھے اور جھاڑ بھی بہت کم ہو تا تھا۔بے شک ایک قسم کی گندم یہاں ہوتی تھی جسے وڈ اٹک کہتے تھے اس کا دانہ
بے شک موٹا ہو تا تھا۔مگر اسے ہونا اور پرورش کرنا بہت مشکل تھا۔عام طور پر جو گندم یہاں ہوتی تھی۔اس کے
وانے چھوٹے چھوٹے ہوتے تھے مگر انگریزوں نے بیجوں کو ترقی دے دے کر کئی قسم کی اعلیٰ درجہ کی گندم پیدا
کر دی ہے۔کوئی ۵۱۸ ہے۔کوئی ۵۹۱ وغیرہ وغیرہ ہے اور اس طرح بڑھاتے بڑھاتے کئی قسمیں گندم کی پیدا کر لی
ہیں جن کا دانہ بھی اچھا ہو تا ہے اور جھاڑ بھی زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح کپاس کا حال ہے۔اس کے بیج کو ترقی دے کر
ایسی اقسام پیدا کر لی ہیں کہ دیسی روئی سے بہت اعلیٰ روئی پیدا ہونے لگی ہے جس کے ریشے بھی لمبے ہوتے ہیں۔قیمت
زیادہ ہوتی ہے۔دیسی روئی اگر بارہ روپے من بکتی ہے تو وہ بائیس روپے من بکتی ہے۔جھاڑ بھی زیادہ ہو تا

362
ہے۔کپڑا بھی اس سے عمدہ اور نرم تیار ہوتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ جس قوم کو پیدا کرتا ہے اس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ
صرف یہ نہ دیکھے کہ وہ ایمان لے آئی ہے بلکہ یہ بھی دیکھے کہ اس کی آئندہ نسل پہلی نسل سے اچھی ہو۔اگر پہلے
لوگ آدھ گھنٹے تہجد پڑھتے ہیں تو اگلی نسل کے لوگ ایک گھنٹہ پڑھنے والے ہوں۔ایک اگر نماز کو اس طرح پڑھتی
ہے کہ پانچ نمبر ملتے ہیں تو اگلی نسل ایسی ہونی چاہئے کہ جو سات آٹھ نمبر حاصل کرنے والی ہو۔پہلی نسل کی نسبت
دوسری نسل عرفان میں زیادہ ہو۔اگر اس بات کا خیال رکھا جائے تو دنیا میں ہدایت پھیل سکتی ہے۔ورنہ اگر یہ نہ ہو تو
قوم کا روحانی فیض بند ہو جائے گا۔بچپن میں ہمیں کئی دفعہ لدھیانہ آنا جانا پڑتا تھا۔وہاں ایک دریا جسے بڑھا دریا کہتے
ہیں۔اس کا پانی بہت کم ہے اور وہ ریت میں ہی جذب ہو جاتا ہے۔اسی طرح جو قوم اپنی آئندہ نسل کی روحانی ترقی کا
خیال نہیں رکھتی اس کا روحانی فیض ہید ہو جاتا ہے۔اسی غرض کے لئے میں نے خدام الاحمدیہ کا قیام کیا تھا۔بڑوں کا
فرض ہے کہ نوجوانوں کی اصلاح کریں مگر میں نے خدام الاحمدیہ کی تحریک اس لئے جاری کی کہ اگر بڑے نوجوانوں
کی اصلاح کے کام میں سستی کریں تو نوجوان خود اس کی کوشش کریں۔پہلے یہ صرف قادیان کے لئے ہی تھی۔پھر
قادیان میں اُسے لازمی قرار دیا گیا اور باہر کی جماعتوں میں جو عہد یدار چالیس سال سے کم عمر کے ہوں ان کے لئے
خدام الاحمدیہ کا ممبر ہونا ضروری قرار دے دیا گیا۔خدام الاحمدیہ کی انجمن میں شمولیت لازمی ہے
اب تک یہ صرف تجربہ ہی تھا اب اسے مستقل کیا جارہا ہے اور میں یہ قاعدہ بنانے والا ہوں کہ ہندوستان
میں جہاں جہاں بھی جماعت ہے وہاں کے نوجوانوں کے لئے جو پندرہ سال سے زیادہ اور چالیس سال سے کم عمر کے
ہوں، مجلس خدام الاحمدیہ کا ممبر ہونا لازمی ہو گا اور ضروری ہوگا کہ وہ اس میں شامل ہوں اور مجلس خدام الاحمدیہ
مرکز یہ قریب زمانہ میں اس کا اعلان کرنے والی ہے اور اس خطبہ کے ذریعہ میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ جو
نوجوان اس میں شامل نہ ہو گا یہ سمجھا جائے گا کہ وہ سلسلہ کی خدمت کے لئے آمادہ نہیں اور وہ اپنی زبان سے اپنے
آپ کو قومی غدار قرار دیتا ہے اور ہر وہ ماں باپ جو اپنے بچوں کو اس میں شامل کرنے میں حصہ نہ لیں گے ، سمجھا جائے
گا کہ وہ اپنے بچوں کو سچا مسلمان بنانے کی خواہش نہیں رکھتے اور ہر وہ جماعت جو اس تحریک کو کامیاب بنانے میں حصہ
نہ لے گی اور اپنے نوجوانوں کو اس میں شامل ہونے پر مجبور نہ کرے گی، سمجھا جائے گا کہ وہ اپنا فرض ادا نہیں کر
رہی۔قومی زندگی میں نوجوانوں کا کردار
جیسا کہ میں نے بتایا ہے۔قومی زندگی کے لئے یہ امر نہایت ضروری ہے کہ قوم کے نوجوان پہلے سے بہتر ہوں

363۔پس اس کے لئے میں خدام کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ نوجوانوں میں ذکر الہی ، نمازوں کی پابندی اور عمدگی کے ساتھ ادا
کرنے اور تہجد پڑھنے کی عادت ڈالیں۔مجھے افسوس ہے کہ ابھی تک خدام میں یہ باتیں پوری طرح نظر نہیں آتیں۔نماز
مغرب کے بعد بیت مبارک میں جو مجلس ہوتی ہے اس میں بعض دفعہ کوئی ایسا بھی سوال کر دیتا ہے جو عقل کے خلاف ہو تا
ہے اور میں نے دیکھا ہے کہ اس پر نوجوان ہنس پڑتے ہیں۔پھر میں نے دیکھا ہے کہ کھٹاکھٹ کی وجہ سے وہ نماز خراب
کرنے لگ جاتے ہیں۔ابھی میں سنتیں ہی پڑھ رہا ہوتا ہوں کہ وہ نیچے سے اوپر آنے لگ جاتے ہیں اور اس طرح نماز
خراب کرتے ہیں اور ان کو یہ خیال نہیں آتا کہ اس طرح شور کر کے نماز خراب نہ کریں۔نماز کو وقار اور عمدگی کے ساتھ ادا کرنا چاہئے
تنظیم کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ تعلیم دی جائے اور نوجوانوں کو سمجھانا چاہئے کہ نماز بہت ضروری چیز
ہے۔اسے وقار کے ساتھ اور عمدگی کے ساتھ ادا کرنا چاہئے۔اس کی کیا وجہ ہے کہ ہم ابھی ایک رکعت سنتوں کی
بھی پوری کر نہیں پاتے کہ وہ نماز ختم کر کے اوپر آنے لگ جاتے ہیں۔گویا ایک رکعت ختم کرنے سے بھی پہلے وہ
دونوں رکعت سنتیں ادا کر لیتے ہیں اور نماز فرض کی جور کعتیں ان کی باقی ہوتی ہیں وہ بھی پوری کر لیتے ہیں۔نیچے عام
طور پر وہی لوگ ہوتے ہیں جو بعد میں اگر جماعت میں شامل ہوتے ہیں اور جب تک میں آدھی سنتیں ادا کرتا ہوں وہ
ساری نماز ختم کر کے اوپر آنا شروع کر دیتے ہیں اور دوسروں کے آدھی نماز ادا کرنے تک وہ سنتیں بھی ادا کر لیتے ہیں
اور فرض بھی پورے کر لیتے ہیں صرف اس لئے کہ وہ آگے جگہ حاصل کر سکیں۔وہ نہ صرف اپنی نماز کو وقار اور
عمدگی کے ساتھ ادا نہیں کرتے بلکہ دوسروں کی نماز بھی خراب کرتے ہیں حالانکہ اگر وہ قریب جگہ حاصل کرنا
چاہتے ہیں تو اس کے لئے انہیں پہلے آنا چاہئے۔نماز کو ہمیشہ آہنگی اور وقار کے ساتھ ادا کرنا چاہئے۔اسی طرح ذکر الہی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر نماز کے بعد ۳۳ دفعہ
تسبیح ۳۳ دفعہ تحمید اور ۳۴ دفعہ تکبیر کہنی چاہئے۔اور جو لوگ نیچے سے اتنی جلدی اوپر چڑھنے لگتے ہیں وہ یہ ذکر بھی
نہیں کرتے ہو نگے۔گویا ایک تو وہ جلدی جلدی نماز ادا کرتے اور دوسر اذکر الہی بھی نہیں کرتے اور جو لوگ مجلس میں
تو آتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے ان کے آنے کا کیا فائدہ؟ کچھ مدت ہوئی ایک خطبہ میں نمازوں کو اچھی طرح ادا
کرنے کی طرف میں نے توجہ دلائی تھی۔اس وقت میں نے دیکھا کہ وہ آدمی جو کسی گاؤں کے رہنے والے معلوم
ہوتے تھے نماز کو بہت اچھی طرح ادا کر رہے تھے۔مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ گاؤں کے رہنے والے بھی وقار
آہستگی اور عمدگی سے نماز پڑھ رہے ہیں۔گاؤں کے لوگ تو سن کر عمل کرنے لگے مگر کس قدر افسوس ہے کہ قادیان
کے نوجوان اس طرف توجہ نہیں کرتے اور نماز جلدی جلدی ختم کر کے دوڑتے ہوئے اوپر آنے لگتے ہیں اور

364
کھٹاکھٹ کے شور سے دوسروں کی نماز بھی خراب کرتے ہیں صرف اس لئے کہ مجلس میں اچھی جگہ مل سکے۔روحانیت کو مارنے والی باتیں (۱) نماز جلدی جلدی پڑھنا۔(۲) نماز کے وقت شور کرنا۔(۳) ذکر الہی سے غفلت برتنا
حالانکہ اگر ان کی یہ خواہش ہے تو انہیں چاہئے کہ پہلے آئیں۔ایک تو پیچھے آنا۔پھر جلدی جلدی نماز ختم
کرنا۔ذکر الہی نہ کرنا اور دوسروں کی نماز بھی خراب کرنا۔یہ سب روحانیت کو مارنے والی باتیں ہیں۔پھر تہجد کی
عادت بھی نوجوانوں میں بہت کم ہے۔خدام کا فرض ہے کہ کوشش کریں سو فیصدی نوجوان نماز تہجد کے عادی
ہوں۔یہ ان کا اصل کام ہو گا جس سے سمجھا جائے گا کہ دینی روح ہمارے نوجوانوں میں پیدا ہو گئی ہے۔قرآن کریم
نے تہجد کے بارہ میں اشدوطا (المزمل) فرمایا ہے یعنی یہ نفس کو مارنے کا بڑا کارگر حربہ ہے۔پس خدام الاحمدیہ کو
دیکھنا چاہئے۔کہ کتنے نوجوان با قاعدہ تہجد گزار ہیں اور کتنے بے قاعدہ ہیں۔باقاعدہ تہجد گزار وہ سمجھے جائیں گے جو سو
فیصدی تہجد ادا کر میں سوائے اس کے کہ کبھی بیمار ہوں یارات کو کسی وجہ سے دیر سے سوئیں یا سفر سے واپس آئے
ہوں اور صبح اٹھ نہ سکیں اور بے قاعدہ وہ سمجھے جائیں گے جو ہفتہ میں ایک دو دفعہ ہی ادا کریں۔باقاعدہ تہجد ادا کر نے
کا مطلب یہ ہے کہ سو فیصدی تہجد گزار ہوں۔الا ماشاء اللہ۔سوائے ایسی کسی صورت کے کہ وہ مجبوری کی وجہ سے
ادانہ کر سکیں اور خدا تعالیٰ کے حضور ایسے معذور ہوں کہ اگر فرض نماز بھی جماعت کے ساتھ ادانہ کر سکیں تو قابل
معافی ہوں۔اگر یہ بات ہمارے نوجوانوں میں پیدا ہو جائے تو ان میں ایسا ملکہ پیدا ہو جائے گا کہ وہ دین کی باتوں کو سیکھ
سکیں گے اور اگر یہ نہیں تو باقی صرف مشق ہی رہ جاتی ہے جو انگریز جرمن اور امریکن بھی کرتے ہیں بلکہ وہ
ہمارے نوجوانوں کی نسبت زیادہ کرتے ہیں۔نوجوانوں کو محنت مشقت برداشت کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے
اسی طرح دیانت ، محنت اور مشقت برداشت کرنے کی عادت بھی ہمارے نوجوانوں میں ہونی چاہئے۔ہمارے ملک میں مشقت برداشت کرنے کی عادت بہت کم ہے۔جہاں کوئی ایسا کام پیش آیا جس میں محنت اور مشقت
کی ضرورت ہوتی ہے تو فورا دل چھوڑ دیتے ہیں حالانکہ ہمیں سب سے زیادہ محنت اور مشقت برداشت کرنے کی
عادت کی ضرورت ہے۔چار ہزار گنا زیادہ کام کرنے کی ضرورت
میں نے بار بار توجہ دلائی ہے کہ دنیا میں ہماری حیثیت چار ہزار کے مقابلہ میں ایک کی ہے اور جب تک

365
ہم دوسروں کی نسبت چار ہزار گنا زیادہ کام نہ کریں، کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں۔مثل مشہور ہے کہ جتنا گڑ ڈالا
جائے اتنا ہی میٹھا ہو گا۔پس جتنی محنت ہم کریں گے اتنی ہی کامیابی کی امید کی جاسکتی ہے۔جب ہمارا مقابلہ ایسے
لوگوں سے ہے جو ہم سے چار ہزار گنا ہیں تو ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کوشش کرے کہ اس کا
کام وقت ، مشق ، نیک نیتی ، قربانی اور اخلاص کے لحاظ سے ایسا ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور چار ہزار افراد کے کام کے
بر ابر شمار ہو سکے۔تب ہم امید کر سکتے ہیں کہ ہم دنیا پر غالب ہوں گے کیونکہ گو ہم تعداد میں کم ہوں گے مگر قربانی
میں چار ہزار کے برابر ہوں گے۔( خطبه جمعه فرموده ۲۳ جون ۱۹۴۴ء مطبوعہ الفضل ۷ جولائی ۱۹۴۴ء)

آج 10 میں سے 10 باقی