شعار اسلامی کی اہمیت

مشعل راہ (جلد اوّل)

401
شعار اسلامی کی اہمیت
” میں جماعت کے نوجوانوں کو عموماً اور قادیان کے نوجوانوں کو خصوصاً اس بات کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ گذشتہ سالور
میں کئی دفعہ میں نے بیان کیا ہے کہ ہماری جماعت کے افراد کو اسلام کے شعار پر عمل کرنا چاہئے مگر مجھے افسوس ہے کہ اس طرف
ابھی تک توجہ نہیں ہوئی۔میں نے خدام الاحمدیہ کو بھی توجہ دلائی تھی لیکن انہوں نے بھی توجہ نہیں کی۔میں نے کہا تھا کہ ہر ایک خادم کی نگرانی کی جائے کہ وہ نماز باجماعت ادا کرتا ہے یا نہیں
نماز باجماعت کی نگرانی کی جائے لیکن بجائے میری اس ہدایت پر عمل کرنے کے اب ہو نا یہ ہے کہ کئی ایسے لوگوں کو
خدام الاحمدیہ کا افسر مقرر کیا جاتا ہے جو کہ خود ہفتہ ہفتہ تک مسجد میں نہیں گھتے حالانکہ یہ ہر مومن کا فرض ہے کہ وہ پانچوں وقت کی
نماز باجماعت ادا کرے سوائے اس کے کہ وہ بیمار ہو۔بیماری کی حالت میں اللہ تعالٰی نے اجازت دی ہے کہ وہ گھر پر نماز پڑھ سکتا
ہے۔اسی طرح میں دیکھتا ہوں کہ نوجوانوں کے چہروں سے داڑھیاں غائب ہوتی جارہی
داڑھی رکھنا بھی شعار اسلامی ہے ہیں۔وہ دن بدن ان کو چھوٹا کرتے جارہے ہیں حالانکہ ہم نے خشخشی کی اجازت تو
ان لوگوں کو دی تھی جو استرا پھیرتے تھے۔انہیں کہا گیا تھا کہ تم استرانہ پھیرو اور چھوٹی چھوٹی خشخشی داڑھی ہی رکھ لو لیکن یہ جواز
جو استرا والوں کے لئے تھا اس پر دوسرے لوگوں نے بھی عمل کرنا شروع کر دیا اور جن کی بڑی داڑھیاں تھیں ، ان میں سے بھی
بعض نے اس جواز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خشخشی کرلیں حالانکہ جو از تو کمزوروں کے لئے ہو تا ہے۔ہمار ا مطلب تو یہ تھا کہ جب
استرا پھیرنے والے خشخشی داڑھیاں رکھ لیں گے تو ہم انہیں کہیں گے اب اور زیادہ بڑھاؤ اور آہستہ آہستہ وہ بڑی داڑھی
رکھنے کے عادی ہو جائیں گے لیکن اس جواز کا الٹا مطلب لیتے ہوئے بعض لوگوں نے بجائے داڑھیاں بڑھانے کے ، خشخشی
کرلیں۔اگر ایک مریض کو ڈاکٹر شور با پینے کے لئے کہے تو کیا تم نے کبھی دیکھا ہے کہ پولیس ڈنڈے لے کر تمام لوگوں کو شور با پینے
مجبور کرے کہ ڈاکٹر کا حکم ہے کہ شور با دینا چاہئے۔ڈاکٹر کا حکم تو مریض کے متعلق ہے نہ کہ دوسروں کے لئے۔چونکہ جو لوگ
داڑھی منڈوانے کے عادی ہوتے ہیں وہ یکدم داڑھی نہیں رکھ سکتے اس لئے ہم نے ان کو اجازت دے دی کہ اچھا تم خشخشی رکھ
لو۔اس سے ہمارا یہ مطلب ہرگز نہیں تھا کہ جن کی داڑھیاں بڑی ہیں ' وہ بھی خشخشی کرلیں۔پر
اغیار تمہاری وضع قطع اور لباس کو اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ تم میں اپنے مذہب
کیلئے کتنی غیرت ہے
اصل بات یہ ہے کہ گو داڑھی کو مذہب میں کوئی بڑا دخل نہیں لیکن اغیار تمہاری داڑھیوں کو سر کے بالوں کو اور
تمہارے کپڑوں کو اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ تم اپنے مذہب کے لئے کتنی غیرت اپنے اندر رکھتے ہو اور تم اسلامی شعار کو
قائم کرنے کی کس قدر کوشش کرتے ہو۔پہلے مسلمانوں نے چونکہ داڑھی کے معاملے میں کمزوری دکھائی ہے اس لئے
فوجوں اور پولیس میں مسلمانوں کو داڑھی منڈوانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔جب مسلمان یہ کہتے ہیں کہ آخر سکھ بھی تو
داڑھیاں رکھتے ہیں، ان سے یہ مطالبہ کیوں نہیں کیا جاتا تو اسے جواب دیتے ہیں کہ وہ سارے کے سارے داڑھیاں
رکھتے ہیں، اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے مذہب میں داڑھی رکھنے کا حکم ہے لیکن تمہارے اکثر مسلمان منڈواتے

402
ہیں ، اس سے پتہ چلتا ہے کہ تمہارے ہاں کوئی حکم نہیں۔تم اپنی مرضی سے رکھنا چاہتے ہو۔ہمارے ایک واقف زندگی
جواب تحریک جدید میں کام کر رہے ہیں ، وہ پہلے پولیس میں تھے۔انہوں نے میرے اعلانات پر داڑھی رکھ لی اس پر افسر
نے انہیں تنگ کرنا شروع کر دیا آخر جب زیادہ تنگ کیا گیا تو انہوں نے استعفی دے دیا۔ایک فوجی احمد ی کو داڑھی رکھنے پر
افسر نے فوجی حوالات میں دے دیا۔یہ واقعات ہر جگہ ہو رہے ہیں لیکن اگر سارے مسلمان داڑھی رکھیں تو کوئی افسر بھی ان کو
داڑھی منڈوانے پر مجبور نہیں کر سکتا۔مسلمان سکھوں سے پچیس گناہ زیادہ ہیں لیکن گورنمنٹ
داڑھی کے معاملہ میں سکھوں کا حکومت پر رعب مسلمانوں کو تو داڑھیاں منڈوانے پر مجبور کرتی ہے اور
سکھوں کو داڑھیاں منڈوانے پر مجبور نہیں کرتی کیونکہ وہ سکھوں سے ڈرتی ہے۔گورنمنٹ جانتی ہے اگر ان کو مجبور کیا گیا تو وہ
نوکریاں چھوڑ کر گھر چلے جائیں گے اور سکھوں نے چونکہ اس معاملہ میں جرات دکھائی ہے اس لئے گورنمنٹ ان کو مجبور نہیں
کرتی۔اگر مسلمان بھی جرات سے کام لیں تو ان کا بھی رعب قائم ہو جائے۔اگر باقی مسلمان یہ جرات نہیں دکھاتے تو کم سے کم
احمدیوں میں یہ احساس ہونا چاہئے کہ ہم داڑھیاں نہیں منڈوا ئیں گے۔لیکن بجائے اس کے ہمارے نوجوان یہ ثابت کرتے کہ
ہم اسلام پر عمل کرنے سے نہیں ڈرتے اب وہ یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ہم سے اسلام کے حکموں پر عمل نہیں ہو سکتا۔ہمارے
نوجوان اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اگر ہم نے داڑھیاں رکھیں تو لوگ ہم پر نہیں گے۔لیکن تم نے کبھی سوچا ہے کہ تمہارے اس فعل سے کیا نتیجہ نکلتا
داڑھی نہ رکھنے کا دور رس اثر۔اسلام پر زد ہے۔جب تم داڑھی منڈواتے ہو یا چھوٹی چھوٹی داڑھی رکھتے ہو تو
تم اپنے منہ سے اقرار کرتے ہو کہ اسلام کے احکام پر عمل نہیں ہو سکتا۔پھر تم یہ بتاؤ تم دوسروں پر کیا اثر ڈال سکتے ہو اور تم انہیں
کس طرح کہہ سکتے ہو کہ ہم اسلام کے حکموں پر عمل کرنے والے ہیں اور پھر کتنے شرم کی بات ہے کہ ایک انگریز جو یہاں مسلمان
ہوا اس نے تو مسلمان ہونے کے بعد داڑھی رکھ لی حالا نکہ انگریزوں میں سب ہی داڑھی منڈواتے ہیں۔اس نے اسلام قبول
کرنے کے بعد اپنی قربانی کا ثبوت دیا کہ میں اسلام کے احکام پر عمل کر کے دکھا سکتا ہوں۔اس کو اس کے ملک کے لوگوں نے حیرت
کی نظر سے دیکھا اور ولایت کے اخباروں میں اس کے متعلق نوٹ بھی شائع ہوئے۔بعض لوگوں نے اس سے پوچھا تم داڑھی
رکھتے ہو لیکن لباس انگریزی پہنتے ہو۔اس کی کیا وجہ ہے تو اس نے جواب دیا کہ کپڑوں کے متعلق مجھے اسلام نے کوئی خاص حکم
نہیں دیا اور نہ اسلام مجھے ان کپڑوں کے پہننے سے منع کرتا ہے لیکن اسلام مجھے داڑھی رکھنے کا حکم دیتا ہے اس لئے میں نے
داڑھی رکھی ہوئی ہے۔جس طرح ایک انگریز کے داڑھی رکھنے پر انگلستان کے لوگوں نے تعجب کا اظہار کیا اسی طرح ہندوستان
کے لوگ تمہارے داڑھی نہ رکھنے پر تعجب کا اظہار کرتے ہیں۔لوگوں کو تمہارے اندرونے کی صفائی کے متعلق کیا علم ہو سکتا
ہے۔ان کی نظر تو ظاہر پر ہی پڑتی ہے اگر تم ظاہر کو درست نہیں کرتے تو لوگ تمہارے دلوں کی صفائی کے بھی قائل نہیں ہو سکتے۔پھر جب غیروں کے ہاتھ ایک چھوٹی سے بات بھی آجائے تو وہ اسے خوب بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں کہ احمد ہی ایسے ہوتے ہیں۔خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کو اپنے حلقوں میں داڑھی کے حق میں موثر پراپیگنڈا کرنے کی
پس میں خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ دونوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے حلقہ میں داڑھی کے متعلق خوب
ہدایت پراپیگنڈہ کریں۔خدام نوجوانوں کو سمجھائیں اور انصار اللہ بڑوں کو سمجھائیں اور یہ کوشش کی جائے کہ جو شخص
داڑھی منڈوا تا ہے ، وہ خشخشی داڑھی رکھے اور جو خشخشی رکھتا ہے وہ ایک انچ یا آدھ انچ بڑھائے پھر ترقی کرتے کرتے سب کی
داڑھی حقیقی داڑھی ہو جائے۔

403
داڑھی رکھنے کی حکمتیں اسلام کے تمام احکام میں کوئی نہ کوئی حکمت ہوتی ہے اور حکم میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی
ہے۔کوئی ایک حکم بھی بغیر مصلحت کے نہیں۔داڑھی رکھنے میں بھی کئی حکمتیں اور کئی مصالح
ہیں۔یہ جسمانی صحت کے لئے مفید ہے اور جماعتی تنظیم کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔سکھوں کے کیس اور داڑھی پر سختی سے
پابند ہونے کی وجہ سے کوئی شخص ان کے مذہب پر حملہ نہیں کرتا کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جو لوگ داڑھی اور کیس پر اس قدر سختی
سے پابند ہیں اور اس معاملہ میں دخل اندازی کو پسند نہیں کرتے ، اگر ان کی کسی مذہبی بات میں دخل اندازی کی تو وہ یقینا کٹ
مریں گے۔اسی طرح ہماری جماعت میں بھی اسلامی شعائر کو قائم رکھنے کا احساس ہو جائے اور وہ سختی سے اس پر پابند ہو جائے تو
یقیناً اس کا بھی لوگوں کے دلوں میں رعب قائم ہو جائے گا اور لوگ یہ سمجھنے لگ جائیں گے کہ یہ لوگ اپنی بات کے پکے ہیں اور
کسی کی رائے کی پرواہ نہیں کرتے۔جب یہ لوگ داڑھی کے معاملہ میں اس قدر سختی سے پابند ہیں اور باقی اسلام کے وہ کیوں پابند
نہ ہوں گے۔اگر ہم نے ان کی کسی دینی بات میں دخل اندازی کی تو یہ لوگ مر جائیں گے مگر اپنی بات کو پورا کر کے چھوڑیں گے۔اس کے مقابل میں اگر لوگ یہ دیکھیں کہ تم لوگوں کی باتوں سے ڈر کر داڑھی منڈوا دیتے ہو یا چھوٹی کر لیتے ہو تو وہ خیال کریں گے
جو لوگ دنیا کی باتوں سے ڈر جاتے ہیں، وہ گورنمنٹ کے قانون اور پولیس کے ڈنڈے سے کیوں موعوب نہ ہوں گے۔تمہارا
داڑھیوں کے معاملہ میں کمزوری دکھانا جماعت کے رعب اور اثر کو بڑھانے کا موجب نہیں بلکہ رعب او ر ا ثر کو گھٹانے کا موجب
ہے۔پھر نمازوں کی پابند می اس سے زیادہ اہم ہے۔داڑھی تو ایک ظاہری چیز ہے۔نماز
نماز روحانیت کا سر چشمہ روحانیت کا سرچشمہ ہے اور بندے کے لئے اللہ تعالی کا مقرب بننے کا ذریعہ ہے۔تم یہ
جانتے ہو کہ اگر کوئی شخص سنکھیا کھالے تو یقیناً مرجاتا ہے اسی طرح تمہیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ نماز نہ پڑھنا بھی سنکھیا کھانے سے
کم نہیں۔فرق صرف اتنا ہے کہ یہ سنکھیا ایسا ہے جو قیامت کے دن اپنا اثر دکھائے گا اور انسان کو ابد الاباد تک کی دوزخ میں ڈال
دے گا۔پس یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ یہ سنکھیا مارتا نہیں بلکہ یہ سنکھیا ایسا ہے جو بہت سی اکٹھی موتیں انسانیت پر وارد کردے۔انسان کو موت آئے گی لیکن وہ مر نہیں سکے گا۔سنکھیا کوئی اتنا مضر نہیں جتنا نماز نہ پڑھنا مضر ہے کیونکہ سنکھیا کھانے سے تو انسان پر
ایک موت واقع ہوتی ہے لیکن نماز نہ پڑھنے کے نتیجے میں انسان جو سنکھیا کھاتا ہے وہ ایسا ہے کہ اکٹھی کئی موتیں انسان پر لے آتا
ہے۔اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے۔لَا يَمُوتُ فِيهَا وَ لَا يَحي - کہ دوزخ میں انسان نہ مرسکے گا اور نہ ہی زندہ
رہے گا ہر وقت اس کو موت آتی رہے گی لیکن اس کے باوجود وہ مر نہیں سکے گا۔موت کی تکلیف اٹھانے کے بعد وہ بے حس نہیں
ہو گا کہ اسے باقی موتوں سے نجات حاصل ہو جائے۔جتنے عیب ، جتنی ستیاں اور جتنی بدیاں ہوں گی ، وہ سب موت کی شکل میں
اس کے سامنے نمودار ہوں گی اور ہر بدی اس کے لئے ایک موت لائے گی۔ایک نماز نہ پڑھنے کی وجہ ایک موت ہوئی۔اور پھر
دو سوی موت دو سری نماز نہ پڑھنے کی وجہ سے۔تیسری موت تیری نماز نہ پڑھنے کی وجہ سے۔اسی طرح جھوٹ بولنے اور
بد دیانتی اور بے ایمانی کرنے کی وجہ سے اس پر موتیں وارد ہوں گی۔پس نماز نہ پڑھنا ایک ایسا زہر ہے جو انسان کو ابد الاباد
کے
دوزخ میں ڈال کر اس پر کئی موتیں وارد کرتا ہے ، اس سے بچنا چاہئے اور نمازوں میں با قاعدگی اختیار کرنی چاہئے۔اسی طرح سچ ایک ایسی چیز ہے۔جو قومی وقار کو قائم کرتا ہے اور سچ بولنے والی قوم تمام دنیا میں اپنی اس
سچ بولنے کی اہمیت خوبی کی وجہ سے قابل تعظیم سمجھی جاتی ہے۔اگر انسان سچ بولے تو دوسرا شخص مرعوب ہو جاتا ہے۔مجھے یاد ہے کہ میں ساری عمر میں سوائے ایک شخص کے مرعوب نہیں ہوا۔مجھے ایک شخص کے متعلق معلوم ہوا کہ اس نے خطا کی
ہے۔وہ اکیلے کی خطا تھی۔کوئی شخص اس پر گواہ نہ تھا۔جب مجھے اس کی اطلاع ہوئی تو میں نے خیال کیا کہ چونکہ موقع کا گواہ کوئی

404
نہیں اس لئے وہ کہہ دے گا کہ میں نے ایسا نہیں کیا۔میں نے اسے بلایا اور پوچھا تو اس نے صاف طور پر اقرار کیا کہ ہاں میں نے یہ
خطا کی ہے۔جب اس نے صاف طور پر اقرار کر لیا تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے کسی نے میرے منہ پر مہر لگادی ہے۔میں نے السلام
علیکم کہہ کر رخصت کر دیا۔تو گناہ میں بھی سچ ایک قسم کا غلبہ رکھتا ہے اور جھوٹ نیکی میں بھی شکست دلاتا ہے۔فرض کرو کوئی شخص
کسی کے پاس اپنا مال رکھواتا ہے اور پھر خود ہی کسی وقت وہ مال اٹھا کر لے جاتا ہے اور پوچھنے پر انکار کر دیتا ہے کہ میں نے نہیں لیا
تو گو مال اس کا ہی تھا لیکن وہ جھوٹ بولنے کی وجہ سے گناہگار ہو گیا اور ہر شخص جسے اس بات کا علم ہو گا وہ اسے نفرت کی نگاہ سے
دیکھے گا کہ اس نے اپنا مقام ضائع کر لیا۔لیکن سچ کے یہ معنے بھی نہیں ہوتے کہ دوسرے پر ہر بات ظاہر کر دی جائے اور نہ ہی کوئی
خص دوسرے کو ہر ایک بات ظاہر کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ہاں جن باتوں کے متعلق اللہ تعالیٰ اور اس کا ر سول حکم دیتا ہے، ان
کو بیان کر دینے میں کوئی حرج نہیں ہو نا گو اس کے لئے بھی کچھ پابندیاں ہیں مثلاً قاضی کو بھی ہر بات پوچھنے کا اختیار نہیں دیا گیا بلکہ
اس کے متعلق تعیین کر دی گئی ہے کہ قاضی اس قسم کا سوال کر سکتا ہے اور اس قسم کا سوال نہیں کر سکتا۔ہمارا خد اغفار اور ستار
ہے۔وہ غلطیوں اور کوتاہیوں کو معاف کر سکتا ہے۔اس لئے ہر بات کا اعلان ضروری نہیں ہاں جو بات تم سے قاضی پوچھے وہ تم
بیان کر دو۔اگر تم کو شریعت کے احکام کا علم ہو جائے تو تمہارے لئے سچ بولنا کوئی مشکل نہ رہے۔مثلا کوئی شخص تم سے پوچھتا ہے
کہ تم فلاں جگہ گئے اور تم نہیں بتانا چاہتے تو جھوٹ نہ بولو۔اس سے کہہ دو کہ میں نہیں بتانا چاہتا۔اسی طرح شریعت نے بے شک
قاضی کو سوال کرنے کا حق دیا ہے لیکن بعض باتیں ایسی ہیں جن میں قاضی کو بھی سوال کرنے کا حق نہیں ہو تا۔مثلا شریعت کہتی ہے
کہ بدکاری کے جب تک چار گواہ نہ ہوں اس وقت تک ان کی گواہی قبول نہ کی جائے لیکن کسی موقعہ پر کوئی شخص اکیلا گواہ ہے
اور معاملہ کسی طرح قاضی کے پاس پہنچتا ہے اور قاضی اس کو گواہی کے لئے بلاتا ہے تو وہ قاضی کو کہہ سکتا ہے کہ میں نے دیکھایا
نہیں دیکھا اس کا سوال نہیں لیکن آپ کو گواہی لینے کا حق نہیں جب تک کہ چار گواہ نہ ہوں۔غرض اس صورت میں شریعت
قاضی کو مجرم ٹھراتی ہے کہ اس نے اس سے کیوں شہادت طلب کی اور اس شخص نے شریعت کی ہتک نہیں کی بلکہ قاضی نے
شریعت کی ہتک کی ہے کہ صرف ایک آدمی سے گواہی مانگی پس شریعت کے مسائل کی ہتک کی ہے۔پس شریعت کے مسائل کو
سمجھو اور سچ کو اپنا شعار بناؤ۔جب دنیا پر ثابت ہو جائے گا کہ تم سچ بولتے ہو تو تمہارا مظلوم ہو نا دنیا پر روز روشن کی طرح ظاہر ہو
جائے گا اور دنیا تمہاری طرف مائل ہو جائے گی۔اگر تمہارا ایک آدمی ایک طرف ہو گا اور ہزار آدمی ایک طرف ہو گا تو بھی دنیا یہ
کے گی کہ جو بات یہ ایک آدمی کہتا ہے ، وہ صحیح ہے اور جو بات یہ ہزار آدمی کہتا ہے ، وہ غلط ہے۔شملے میں ایک انگریز افسر تھا۔اس کے ساتھ میرے کچھ تعلقات ہو گئے اور وہ مجھ سے لمتا رہتا تھا۔اس طرح اسے ہماری جماعت کے متعلق معلوم ہو گیا کہ
لوگ سچ بولتے ہیں۔میرا ایک عزیز جو فوج میں ملازم تھا، اس کا افسر اس پر خفا ہو گیا اور اس کے خلاف گورنمنٹ کے پاس رپورٹ
کر دی اور اس کی ملازمت خطرے میں پڑ گئی۔اس نے شرم کے مارے مجھے اطلاع نہ دی۔جب مجھے اس معاملہ کا علم ہوا تو میں
نے اس انگریز سیکرٹری کو کہلا بھیجا کہ اصل میں واقعات اس طرح ہیں۔میں نے تحقیقات کرلی ہے۔میں یہ نہیں چاہتا کہ ناجائز طور
پر اس کی مدد کی جائے۔اگر اس کا قصور ثابت ہو جائے تو بے شک اسے سزادی جائے لیکن میری تحقیق سے اس کا قصور ثابت
نہیں ہو تا۔آپ مہربانی کر کے اس بالا افسر سے اتنا کہہ دیں کہ وہ فیصلہ کرے تو ماتحتوں کی رائے پر عمل نہ کرے بلکہ خود اس
معاملے کی تحقیقات کرے۔اس نے اس کا وعدہ کیا۔چنانچہ اس نے جو چٹھی اس محکہ کے ڈائریکٹر کو لکھی اس کی ایک کاپی مجھے خان
صاحب منشی برکت علی صاحب نے ( جو آجکل جائنٹ نا ظر بیت المال ہیں) بھجوائی۔اس وقت خان صاحب اس محکمہ میں افسر تھے۔اس چٹھی میں یہ لکھا تھا کہ فلاں افسر کے خلاف رپورٹ ہوئی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ اس معاملہ کو آپ خود مسل پڑھ کر فیصلہ
کریں۔ماتحتوں کی رپورٹوں پر فیصلہ نہ کریں۔آگے اس نے لکھا تھا کہ گو اس کے خلاف ایک انگریز افسر نے شکایت کی ہے لیکن
میں سمجھتا ہوں کہ جس شخص نے میرے پاس سفارش کی ہے ، وہ ایسار است باز ہے کہ جب تک اس نے پوری تحقیق نہ کرلی ہو وہ

405
سفارش نہیں کر سکتا تھا اس لئے میں اس بات کو محکمانہ رپورٹ پر ترجیح دیتا ہوں۔اب دیکھو جس شخص کی رپورٹ کو وہ رد کر رہا تھا وہ انگریز اور اپنے محکمہ کا افسر تھا لیکن اسے چونکہ یہ یقین ہو گیا تھا کہ
میں واقعہ کی بلا تحقیق تائید نہیں کر سکتا اس لئے اس نے نہایت دلیری کے ساتھ لکھ دیا کہ خود ر پورٹ کرنے والا افسر انگریز
ہے لیکن جس شخص نے میرے پاس سفارش کی ہے ، وہ کبھی ایک غلط واقعہ کی تائید نہیں کر سکتا اس لئے اس کی بات
درست ہے اور محکمانہ رپورٹ غلط۔پس سچائی کو اپنا شیوہ بناؤ کیونکہ سچائی دلوں کو موہ لیتی ہے اور دوسرے کو متاثر کئے بغیر نہیں رہتی۔سچائی کو اپنا شیوہ بناؤ میں پھر قادیان کے نوجوانوں کو خصوصاً توجہ دلاتا ہوں کہ وہ شعار اسلام کو قائم کرنے کی کوشش
کریں۔خصوصا سے میرا مطلب یہ ہے کہ قادیان کا مرکز ہے اس لئے مرکز کے نوجوانوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ورنہ
میرا مطلب یہ نہیں کہ لاہور والے یا دوسری جگہوں والے بیشک شعار اسلامی کی پابندی نہ کریں اور وہ اپنی داڑھیاں بے شک
منڈواتے رہیں بلکہ سب کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اچھا نمونہ پیش کریں۔اگر تم داڑھیاں رکھو گے ، دنیا میں اسلام کا رعب
قائم ہونا شروع ہو جائے گا اور لوگ خیال کریں گے کہ اس دہریت کی زندگی میں اس فلسفیانہ فضا میں اس عیاشی اور نزاکت کی
صدی میں جبکہ دنیا داڑھیوں سے نسی اور ٹھٹھا کر رہی ہے ، یہ لوگ اسلام کے اس حکم پر عمل کرتے ہیں اور کسی کی رائے کا خیال
نہیں کرتے واقعی ان کے دلوں میں اسلام کا درد ہے اور یہ لوگ وہی کرتے ہیں جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم ہے۔صرف
قادیان والوں سے میرا یہ خطاب نہیں بلکہ ہر احمدی کا فرض ہے کہ اس حکم کو مد نظر رکھے۔پھر نمازوں کے متعلق سختی سے پابندی
کی جائے اور ہر ایک شخص کے متعلق نوٹ کیا جائے کہ وہ باجماعت نماز ادا کرتا ہے یا نہیں۔اسی طرح سچائی پر خصوصیت کے
ساتھ کار بند ہونے کی کوشش کی جائے۔اگر انسان سچ پر کار بند ہو جائے تو وہ تمام گناہوں سے بچ سکتا ہے۔تم ہمیشہ سچ کی تائید کرو
اور سچ کو پھیلانے کی کوشش کرو۔میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کے دباؤ کے ماتحت بہت سے لوگوں کی اصلاح ہو سکتی ہے۔جماعتی دباؤ
ایک بہت بڑا حربہ ہے۔تم غیر احمدیوں سے کئی دفعہ سنتے ہو کہ احمدیت تو کچی ہے لیکن رشتہ دار نہیں چھوڑے جاسکتے اور رشتہ
داروں کی مخالفت برداشت نہیں ہو سکتی۔پس اگر قومی دباؤ جھوٹ کی تائید میں ہو گا تو جھوٹ پھیلے گا۔اگر قومی دباؤ سچ کی تائید میں
ہو گا تو بیچ پھیلے گا اور لوگوں کو امن ملے گا کیونکہ سچ سے دنیا میں ہمیشہ امن قائم ہوتا ہے۔تم اس قومی دباؤ سے فائدہ اٹھاؤ۔"
(خطبه جمعه فرموده ۱۴ فروری ۱۹۴۵ء مطبوعه الفضل ۲۱ فروری ۱۹۴۵ء)

آج 10 میں سے 10 باقی